Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کھانسی کے شربت سے ہلاکتیں،بھارتی دوا ساز کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار،2 کی تلاش جاری

    کھانسی کے شربت سے ہلاکتیں،بھارتی دوا ساز کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار،2 کی تلاش جاری

    بھارتی دوا ساز کمپنی Marion Biotech کے کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات کے معاملے میں کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش اسٹیٹ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق دوا کے 36 میں سے 26 نمونوں میں زہریلے مادے پائے گئے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ڈائریکٹرز کی تلاش جاری ہے۔

    بھارتی دوا ساز کمپنی پرگیمبیا میں 69 بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت،انکوائری کمیٹی کا سخت کاروائی کا مطالبہ

    کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کے انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کا امکان ہےدوسری جانب بھارتی وزارت صحت نے واقعے پرکوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی کمپنی کی دوا پینے سے گیمبیا میں 70 جبکہ ازبکستان میں 19 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، جب بھارتی ادویات کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں انتہائی زہریلا کیمیکل ایتھلین گلیکول پایا گیا۔

    بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیوایچ او کے مطابق جعلی ادویات سے گزشتہ سال گیمبیا،انڈونیشیا اورازبکستان میں 300 سے زائداموات ہو ئی تھیں، مرنے والوں میں زیادہ تر کی عمریں 5 سال سے کم تھیں۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اکتوبر میں اس سیرپ سمیت بھارت میں بننے والی چار دواؤں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ان پر پابندی کا حکم دیا تھا ادارے نے کہا تھا کہ ان ادویات میں ایسے کیمیکلز ہیں جو انسانی جان کےلیے زہر ہیں۔

    گیمبیا میں بھارتی دوا پینے سے بچوں کے گردے میں شدید زخم ہوگئے تھے جس کے نتیجے میں 69 بچے ہلاک ہوگئے۔

    دوسری جانب میڈن فارما سیوٹیکلزنے الزامات کی تردید کردی تھی جبکہ بھارت میں سرکاری لیبارٹریز سے اس کمپنی کی دواؤں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں ان ادویات کے ٹھیک ہونے کی رپورٹ آئی ہے بھارتی حکام نے بھی عالمی ادارہ صحت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    انڈونیشیا:100بچوں کی ہلاکت کے بعد کھانسی کے شربت پر پابندی

    لیکن عالمی ادارہ صحت نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ صرف اپنے مینڈیٹ کی پیروی کر رہی ہے اور "کی گئی کارروائی پر قائم ہے-

    ہفتوں کی تحقیقات کے بعد، گیمبیا کی پارلیمانی کمیٹی نے اب سفارش کی ہے کہ حکام کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں، جن میں ملک میں میڈن فارماسیوٹیکل کی تمام مصنوعات پر پابندی لگانا اور فرم کے خلاف قانونی کارروائی کرنا شامل ہے۔

    کمیٹی نے کہا کہ وہ "اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ میڈن فارماسیوٹیکلز مجرم ہے اور اسے آلودہ ادویات برآمد کرنے کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے”۔

  • کراچی:ڈمپراور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

    کراچی:ڈمپراور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق

    کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی ڈمپر سے ٹکر ہوئی دو نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھے جبکہ تیسرا نوجوان قریب ہی زخمی حالت میں موجود تھا جوکہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

    موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پولیس کا کہنا ہے کہ شرافی تھانے کی موبائل پیٹرولنگ پر تھی کہ اس دوران سروس روڈ پر ہمیں نوجوان لیٹے ہوئے نظر آئے،قریب جاکر دیکھا تو 2 دو نوجوان جاں بحق تھے جبکہ موٹرسائیکل بالکل تباہ ہوگئی تھی۔

    پولیس کے مطابق سروس روڈ پر کھڑی دو بسوں کے بیچ میں تیسرا نوجوان زخمی حالت میں موجود تھا جس نے بس پر ہاتھ مار کر ہمیں اپنی طرف متوجہ کیا،زخمی نوجوان کو ہم نے ایمبولینس بلاکر اسپتال روانہ کیا لیکن وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

    قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق منوجوانوں کی شناخت تنویر اور عمران کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تھوڑا آگے ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ڈمپر کو تحویل میں لیکر شرافی تھانے منتقل کردیا ہے۔

    بلوچستان: اعلیٰ افسران سمیت 68 پولیس اہلکار معطل

  • وزیر اعظم شہبازشریف آج قطر کا 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم شہبازشریف آج قطر کا 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم شہبازشریف امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورہ قطر کے دوران اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں ،سیکرٹری اقوام متحدہ

    اس کے علاوہ وزیر اعظم کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ قطر میں ہفتے کے روز غریب ممالک کی ترقی کے حوالے سے سمٹ جاری ہر جس میں گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے اونتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ امیر ممالک شرح سود میں اضافے کیلیے ترقی پذیر اور غریب ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اُن کا یہ اقدام قابل مذمت ہیں۔

    سیکریٹری جنرل یو این نے کہا کہ امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں غریب ریاستیں غربت کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں اُس کے باوجود بھی امیر ممالک کا رویہ درست نہیں ہورہا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امیر ممالک نے صرف اپنے فائدے کیلئے عالمی مالیاتی نظام ڈیزائن کیا،امیر ممالک سالانہ 500 ارب ڈالر دوسرے ممالک کی مدد کیلئے فراہم کریں تاکہ وہ مشکلات سے باہر آسکیں اور اُن کی تعلیم، صحت اور معاشی نظام بہتر ہوسکے۔

    رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپرآگیا

    واضح رہے کہ 46 ایل ڈی سی کا سربراہی اجلاس عام طور پر ہر 10 سال بعد منعقد ہوتا ہے لیکن 2021 کے بعد سے کورونا وائرس کی وجہ سے سمٹ کو دو بار مؤخر کیا گیا،رواں برس اجلاس میں دوغریب ترین ممالک افغانستان اورمیانمار قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ ان کی حکومتوں کو اقوام متحدہ کے ارکان تسلیم نہیں کرتے جبکہ دنیا کی کسی بھی بڑی معیشت کے رہنما نے شرکت نہیں کی۔

  • رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپرآگیا

    رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپرآگیا

    جدہ: 2023ء میں پہلی بارچاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہےکہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آیا۔

    چاند پاکستانی وقت کےمطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کےاوپر آیا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوا ہے۔

    فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چاند خانہ کعبہ کے اوپر آنے سے دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کے رخ کا درست تعین کیا جاسکتا ہے۔

    قبل ازیں جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاند 93 فیصد روشن ہو گا اس کے علاوہ دیگر چمک دار ستارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ متعین کرنے کا بہترین موقع ہے۔

  • بلوچستان: اعلیٰ افسران سمیت 68 پولیس اہلکار معطل

    بلوچستان: اعلیٰ افسران سمیت 68 پولیس اہلکار معطل

    کوئٹہ: آئی جی بلوچستان نے ایس ایچ او، سب انسپکٹر سمیت 68 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی : مقامی میڈیا کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد 68 اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔

    قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    ترجمان بلوچستان کے مطابق معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور دیگر افسران سمیت اہلکار شامل ہیں، جنہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور حکم عدولی پر برطرف کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس عبدالخالق شیخ نے سب انسپکٹرز سمیت دیگر اہلکاروں کا تبادلہ بحیثیت انسٹرکٹر پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ کیا تھا۔ جن میں 5 ایس ایچ اوز ایس ایچ او بروری درین خان،ایس ایچ اوگوالمنڈی اعجاز احمد، ایس ایچ او قائد آباد سلیم رضا، ایس ایچ او زرغون آباد آصف مروت، ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان اور سی آئی اے انچارج نظام خان سمیت 49 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز اور اہلکار شامل ہیں۔

    سب سے بات کرنے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

    آئی جی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا جس پر آئی جی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام کو معطل کردیا معطل ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل شامل ہیں۔

    پولیس کی جانب سے تاحال یہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ معطل ہونے والے اہلکار بلوچستان کے کن تھانوں میں تعینات تھے۔

    امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں ،سیکرٹری اقوام متحدہ

  • موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں  بڑا اضافہ

    موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ہونڈا اور یونائیٹڈ نے موٹر سائیکل کی قیمتو ں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: موٹر سائیکل اسمبلرز نے روپے کی قدر میں کمی اور مہنگے خام مال کی وجہ سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 5 ہزار سے 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے ۔

    لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    اٹلس ہونڈا لمیٹڈ کی جانب سے 7 ہزار سے 25 ہزار اضافے تک اک اضافہ ہوا، ہونڈا سی ڈی-70 کی نئی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 900 ، سی ڈی-70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 500، پرائڈر، سی جی 125 ایس کی نئی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 500 ، سی بی 125 ایف کی نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 900 ، سی بی 150 ایف کی نئی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 900 ، سی بی 150 ایف (سلور) کی نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 900، 4 لاکھ 43 ہزار 900، 4 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہوں گی-

    دوسری جانب این جے آٹو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 70 سی سی سے 200 سی سی تک موٹرسائیکلوں کی قیمتیں 6 ہزار ایک سو روپے سے 7 ہزار روپے تک بڑھائی ہیں، جس کا اطلاق 8 مارچ سے ہوگا-

    معروف شاعرہ،اسکرپٹ رائٹر اور میزبان نورین طلعت عروبہ

    اسی طرح ملک کی دوسری بڑی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے 7 مارچ سے 70 سے 125 سی سی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 6 ہزار سے 15 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

    موٹرسائیکل اور رکشہ بنانے والے ادارے روڈ پرنس نے 70 سی سی سے 150 سی سی تک موٹرسائیکل کی قیمتیں 5 ہزار سے 15 ہزار روپے تک بڑھا دیں، جس کا اطلاق 7 مارچ سے ہو گا –

    راضی موٹر انڈسٹریز نے ہائی اسپیڈ موٹرسائیکل کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے 10 ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کیا ہے –

    رپورٹ کے مطابق غیر معمولی مہنگائی کے سبب لوگوں کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینے میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں اضافہ نہیں ہورہا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کر دیئے

  • قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2023 کے لیے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کر دیا ہے حج فلائٹ آپریشن 21 مئی سے شروع ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اے کی جانب سے اعلان کردہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت کرایوں کا اعلان ڈالر میں کیا گیا ہے،کم از کم کرایہ 870 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک زہار 220 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کر دیئے

    پرائیویٹ حج کے تحت ساؤتھ ریجن کے لیے کم از کم کرایہ 870 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 180 ڈالر مقرر کیا گیا ہے اور ساؤتھ ریجن میں کراچی ،کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد سے جانے والی پروازیں شامل ہیں۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نارتھ سیکٹر کے لیے کم از کم کرایہ 910 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار 220 ڈالر مقرر کیا گیا ہے،نارتھ سیکٹر جن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں-

    سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے کرایوں کا اعلان ممکنہ طور پر وزارت مذہبی امور کرے گی جس کے تحت کم از کم کرایہ ممکنہ طور پر 3 لاکھ 10ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ مکمل سرکاری حج 10لاکھ 25 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

    امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں ،سیکرٹری اقوام متحدہ

    پی آئی اے ممکنہ طور پر 21 مئی سے شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے تحت 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، جبکہ 44 ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونے والی 2 نجی ایئرلائنز عازمین کو لے کر حجاز مقدس جائیں گی۔

    پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن میں جدہ اور مدینہ کے لیے بوئنگ777 اور ایئر بس320 کا استعمال کرے گی۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والوں سے فی سیٹ 10فیصد کرایہ اسٹیشن بطور ایڈوانس وصول کرے گا اور یہ رقم ناقابل واپسی ہوگی فلائٹ کی روانگی سے 10دن قبل ٹکٹ بک کرا دیے جائیں گے اور حج ویزے کے لیے اس ٹکٹ کی مدت صرف 60 دن ہو گی۔

    اکانومی پیکج کے عازمین 7 کلو سامان اپنے ساتھ رکھ سکیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 کلو سامان انہیں ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی اسی طرح ایگزیکٹو پیکج والےعازمین 7 کلو سامان اپنےساتھ رکھ سکیں گے اور زیادہ سے زیادہ 46 کلو سامان ہاتھ میں رکھ سکیں گے ایک عازم اپنے ساتھ 5لیٹر آب زم زم کی بوتل مفت لا سکے گا جبکہ وزن زیادہ ہونے پر اضافی رقم کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

    لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

  • معروف شاعرہ،اسکرپٹ رائٹر اور میزبان نورین طلعت عروبہ

    معروف شاعرہ،اسکرپٹ رائٹر اور میزبان نورین طلعت عروبہ

    اگر آداب کے اعلی قرینے سے نکل جائے
    دل گستاخ سے کہہ دو مدینے سے نکل جائے

    نورین طلعت عروبہ

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں 04 مارچ 1957ء کو پیدا ہونے والی نورین طلعت عروبہ ایک ایسی شاعرہ کا نام ہے جس نے دور طالب علمی سے اپنی دھواں دھار تقاریر اور غزل، نظم میں وہ نام بنایا جس کی تمنا ہر تخلیق کار رکھتا ہے۔ کالج سے یونیورسٹی کے چھ برسوں میں 342 انعامات حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن نورین کو اس سلسلے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

    شاعری کا تحفہ اپنے شاعر دادا ڈاکٹر اظفر حسین خان اور والد محترم معروف صحافی اور شاعر جناب انوار فیروز سے ملا لیکن اس سلسلے میں جومحنت ان کی والدہ فہمیدہ انوار نے کی،نورین اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا ان کے سرباندھتی ہیں دور طالب علمی میں ہی ان کی غزلیں، پرویز مہدی، اقبال باہو، اور عطااللہ عینی خیلوی جیسے بڑے گلوکاروں نے گائیں۔

    دور طالب علمی ہی میں اپنے بہترین لہجے شاندار تلفظ اور متاثر کن آواز کی بدولت وہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویِژن کی ضرورت بن گئیں۔ اسکرپٹ رائٹنگ کی صلاحیت کے باعث ڈھیروں شوز لکھے اور میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔

    مشاعروں کی نظامت پی ٹی وی سے جاری تھی کہ نیوز کاسٹر کی حیثیت سے منتخب کر لی گئیں۔ ریڈیو پر پنجابی اور پاکستانی ٹیلی ویژن سے اردو میں بیک وقت خبریں پڑھنے والی پہلی نیوز کاسٹر بنیںجدہ میں قیام کے دوران وہاں خواتین کی پہلی ادبی و ثقافتی تنظیم ’’سلسلہ‘‘ کے نام سے بنا کر اس کی بانی صدر بنیں۔

    2002 میں ان کی نعتیہ شاعری پر مشتمل کتاب ’’حاضری‘‘ 72 نعتوں کے ساتھ کسی بھی شاعرہ کا پہلا نعتیہ مجموعہ ہے جس پر صوبائی اور قومی سطح پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ اپنی تینوں کتابوں پر صدارتی ایوارڈ پانے والی پاکستانی شاعرہ ہیں آج کل امریکہ کی ریاست ورجینیا واسٹنگٹن ڈی سی میں قیام پذیر ہیں۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    عجب جنوں ہے کہ احوال کی خبر بھی نہیں
    ہم اپنے گھر بھی نہیں اور در بدر بھی نہیں
    وہ آنے والی رتوں کا حساب لیتے ہیں
    ہمیں تو لمحۂ موجود کی خبر بھی نہیں
    بھلا ہماری شہادت کو کون جانے گا
    ہماری آدھی گواہی تو معتبر بھی نہیں
    بجھا سکوں نہ اسے میں ترے اشارے پر
    چراغ جاں سے مجھے پیار اس قدر بھی نہیں
    یہ در کھلے گا خدا جانے کس کی کوشش سے
    ہمارے ہاتھ میں اب کے کوئی ہنر بھی نہیں
    میں اک نشست میں سارا تجھے سنا ڈالوں
    مرا فسانۂ غم اتنا مختصر بھی نہیں
    ترا یہ ترک تعلق بھی حوصلہ کن ہے
    کہ اب کسی سے بچھڑنے کا دل کو ڈر بھی نہیں

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔
    نمو کو شاخ کے آثار تک پہنچنا ہے
    بکھر کے پھول نے مہکار تک پہنچنا ہے
    ہم اپنی سلطنت شعر میں بہت خوش ہیں
    وہ اور ہیں جنہیں دربار تک پہنچنا ہے
    غریب شہر کے بہتے لہو کا ذکر فقط
    وہ سرخیاں جنہیں اخبار تک پہنچنا ہے
    ہمیں جو چپ سی لگی ہے یہ بے سبب تو نہیں
    کسی خیال کو اظہار تک پہنچنا ہے
    طلسم عمر کی تعریف ساری اتنی سی
    اک آئنہ جسے زنگار تک پہنچنا ہے
    کچھ ایسے لوگ جو شانوں پہ سر نہیں رکھتے
    مگر یہ زعم کہ دستار تک پہنچنا ہے
    وہ دن گئے کہ کوئی اشک پونچھنے آئے
    یہاں تو آپ کو غم خوار تک پہنچنا ہے
    ۔۔۔۔
    اگر آداب کے اعلیٰ قرینے سے نکل جائے
    دل گستاخ سے کہہ دو مدینے سے نکل جائے
    یہ شہر علم ہے اس میں ابو جہلی نہیں چلتی
    اٹھے جاہل اٹھے اور اس خزینے سے نکل جائے

  • لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    باغی ٹی وی: ایونٹ کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگز 54 اور عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا بیگ 17، سکندر رضا 14اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ڈیوڈ ویزے 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے 2،2 جبکہ ثمین گل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    بعد ازاں 181 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا سکی۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 39 رنز بنا کر نمایاں رہےکپتان محمد رضوان 30، شان مسعود19، اسامہ میر 17، رائلی روسو 12، خوشدل شال 10 اور ڈیوڈ ملر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،انور علی 17 اور عباس آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمان خان، حارث رؤف، سکندر رضا اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    راشد خان کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے  اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کر دیئے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کر دیئے

    اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رضاکارانہ طور پر اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر ظاہر کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری دستاویزات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کوئی پلاٹ نہیں لیا ۔

    امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں ،سیکرٹری اقوام متحدہ

    دستاویزات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور جج سپریم کورٹ کوئی سرکاری پلاٹ نہیں لیا۔ان کو سرکاری پلاٹس کی آفرز ہوئیں جو انہوں نے ٹھکرا دیں انہوں نے آمدن کے مطابق ہر سال ٹیکس جمع کرایا۔

    دستاویزات کے مطابق کینال روڈ لاہور میں پرانا گھر کرائے پر دے رکھا ہے، ان کے بینک اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 13 لاکھ 30 ہزار 856 روپے ہیں، ایک فارن کرنسی بینک اکاؤنٹ میں 41 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

    دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ملکیت میں دوکاریں، ایک گاڑی ہے ان کی ملکیت میں ڈی ایچ اے فیز ٹو کراچی کا 800 مربع فٹ رہائشی پلاٹ ہے جو بطور وکیل پریکٹس کے پیسوں سے لیا،اس پر گھر بھی بنایا-

    سب سے بات کرنے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

    دستاویزات میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مجھے سرکاری طورپر 2 کاریں، 600 لیٹرپیٹرول ملتا ہے، وزارت داخلہ کے اجازت نامے کے باوجود ممنوعہ اسلحہ رکھنے سے انکار کیا، بطور جج سپریم کورٹ 300 ملکی مفت کال منٹس ملتے ہیں، 300 لیٹر پیٹرول مفت ملےگا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دستاویزات میں کہا ہے کہ میری اہلیہ سرینہ عیسیٰ میرے زیرکفالت نہیں، وہ برطانیہ اور پاکستان میں اپنے الگ ٹیکس گوشوارے جمع کراتی ہیں۔

    دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سال 2018 میں آمدن ایک کروڑ 51 لاکھ13 ہزار 972روپے تھی، انہوں نے سال 2018میں 22 لاکھ 916 روپے ٹیکس ادا کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کوچیئرمین نیب تعینات کر دیا

    دستاویزات کے مطابق سال 2019 میں سالانہ آمدن 1 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار 972روپے تھی، 17 لاکھ 92 ہزار سات روپے ٹیکس دیا جبکہ سال 2020 میں آمدن 2 کروڑ 12 لاکھ 33 ہزار 921 روپے تھی، 26 لاکھ 78ہزار 799روپے ٹیکس دیا۔

    زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ کے ساتھ ایک پلاٹ مجھے میرے مرحوم والد قاضی محمد عیسیٰ نے ورثے میں دیا، اس پلاٹ کے ایک حصے پر غیر قانونی طور پر بلوچستان حکومت نے قبضہ کر لیا۔