Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بلڈرکو ڈرا کر بھتہ وصولی کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار

    بلڈرکو ڈرا کر بھتہ وصولی کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار

    بھتہ دھمکی کی آڑ میں فائرنگ کا ڈرامہ رچانے اور بلڈر حضرات کو ڈرا کر بھتہ وصولی کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتارکر لیا گیا

    ملزمان سے 4 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لئے گئے،ملزمان کی شناخت نصیر احمد قریشی(بلڈر), عمران چور, شاہد اور ارشد کانا کے ناموں سے ہوئی ہے.ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا.مورخہ 22 جنوری کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ نصیر احمد قریشی پر بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے.پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا.ملزمان نے انکشاف کیا کہ ہم نے نصیر احمد قریشی کے ساتھ ملکر بھتہ وصولی کا ڈرامہ رچایا تھا تاکہ دیگر بلڈر حضرات کو ڈرا کر بھتہ وصولی کی جا سکے.جس پر پولیس نے بعد از نصیر احمد قریشی(بلڈر) کو بھی گرفتار کر لیا, ملزمان نے لیاری گینگ وار فاروق مایا گینگ کو بھی متعدد بار بھتہ وصولی میں مدد فراہم کی تھی.

    ملزمان پولیس کو بھتہ وصولی دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی تھے.ملزمان لیاری میں موجود تمام بلڈر حضرات اور بزنس کمیونٹی کو بھتہ کی دھمکیاں ,امن وامان کی صورتحال خراب کرتے تھے.ملزمان کے خلاف مقدمات درج, ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے،ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

  • پنجاب اسمبلی انتخابات، صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان کر دیا

    پنجاب اسمبلی انتخابات، صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان کر دیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا

    صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا!قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات کیلئے 30 اپریل سے7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں، الیکشن کمیشن نے صدرمملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا ،چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدرمملکت کو خط ارسال کر دیا گیا الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کردیں

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سیکریٹری نے شرکت کی، اجلاس کے بعد جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر کوخط ارسال کر دیا، صدرمملکت کی جانب سے تاریخ کے انتخاب کے بعد آئینی فرض انجام دینے کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخواہ کو مراسلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آپ کے جواب کے منتظر ہیں،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گورنر خیبرپختونخوا کو بھی خط ارسال کر دیا

  • جیل بھرو تحریک،گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست خارج

    جیل بھرو تحریک،گرفتار رہنماؤں کی بازیابی کی درخواست خارج

    لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی

    عدالت میں سرکاری وکیل نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات پیش کر دیئے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری نے اعجازچوہدری کی درخواست پرسماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے ڈی سی لاہوراورآئی جی جیل کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ بھی پیش کی۔ جس پر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب توآپ کی درخواست غیرمؤثر ہو گئی ہے

    عدالت کا کہنا تھا کہ رہنماؤں کی بازیابی کے لیے درخواست وارثان کی جانب سے دائرکروائیں جس پر وکیل اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس انکی حراست کے قانونی ہونے کی جانچ کا وسیع اختیار ہے۔ جسٹس شہرام نے جواب دیا کہ آپ پاس بھی داد رسی کا فورم موجود ہے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس شہرام سرور کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی رہنما کے بجائے گرفتار ہونے والے رہنماؤں کے وارثان کو درخواست گزار بنائیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد جیل بھرو تحریک اب ختم ہو چکی ہے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر جیل بھرو تحریک ختم ہو چکی ہے تو پارٹی کا نوٹیفیکیشن لے کر آئیں جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں لے آؤں گا پیر تک کی مہلت دے دیں۔

    جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کی سماعت پیر کے لیے نہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ تو غیر مؤثر ہو گئی ہے وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ میری گزارش ہے عدالت کے پاس اختیارات ہیں۔ اس جرح پر جسٹس شہرام نے وکیل درخواست گزار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس میں ضروری فریق ہیں؟ اپنے آپ کو شرمندہ نہ کریں، بہتر یہ ہے کہ اس درخواست پر زور نہ ڈالیں ورنہ عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی جو آپ کے لیے مشکلات پیدا کرے گا

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک 22 فروری کو لاہور سے شروع ہوئی تھی

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں سہولیات دینے کا اعلان 

     تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ 

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسد عمر کو راجن پور ، محمد خان مدنی کو بہاولپور، ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیاہے ۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں منتقل کیا گیا ہے لیہ جیل میں 24 کارکنان ، بھر میں 24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنان کو منتقل کیا گیا ہے

  • الیکشن کا خرچ کیوں نہ امیدوارسے لیا جائے؟ عدالت

    الیکشن کا خرچ کیوں نہ امیدوارسے لیا جائے؟ عدالت

    پشاورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اسپیکر نے خود کہا کہ ایک ایک ممبر کو بلا کر ویری فکیشن کے بعد استعفے منظور کریں گے، 14 جنوری کے بعد حالات تبدیل ہوئے تو پی ٹی آئی نے دوبارہ اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا، جسٹس ارشد علی نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا ممبران نے استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر سے رابطہ کیا؟ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے میڈیا پر اعلان کیا کہ ہم اسمبلی واپس جارہے ہیں ،یہ کافی ہے، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارلیمنٹ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، استعفیٰ منظور ہوئے تو ٹھیک،ورنہ واپس جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن ملتوی کیے، یہاں بھی ملتوی کیے جائیں،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ گیارہ ماہ میں واپس پارلیمنٹ نہیں گئے،استعفیٰ کے بعد اسپیکر سے رابطہ نہیں کیا ،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا تھا ہمارا مقصد صرف حکومت پر پریشر ڈالنا تھا کہ وہ نئے انتخابات کرائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن ہونے جارہا ہے،انتظامات مکمل ہیں،درخواست گزار بھی امیدوار ہے، جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ آپ اتنے دیر سے عدالت کیوں آئے ہیں؟ضمنی الیکشن تو قریب ہے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام ممبران نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالت نے کہا کہ آپ وہاں جائیں،جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ الیکشن پر جو خرچ آرہا ہے کیوں نا ان ہی سے ہی وصول کیا جائے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی جماعتوں نے انتخابات سے بائیکاٹ کیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے تھے جن کی منظوری تاخیر سے ہوئی تا ہم استعفے منظور ہو گئے،اسکے بعد پی ٹی آئی نے یوٹرن لیا اور استعفوں کی منظوری کے عمل کو عدالت میں چیلنج کردیا اوراعلان کیا کہ اب ہم اسمبلیوں میں جا کر بیٹھیں گے

    پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کردیا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی ،عدالت نے سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے

    خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا تھے

  • فرح گوگی اور اسکے خاندان کی بیرون ملک کمپنیاں

    عمران خان کے خلاف عدم اعتماد آئی ، کامیاب ہوئی،وہ سابق وزیراعظم ہو گئے، اسوقت سے فرح گوگی کے مسلسل چرچے ہیں

    ن لیگ نے فرح گوگی پر الزام لگائے تو عمران خان فرح گوگی کے ترجمان بن کر پریس کانفرنس کرتے رہے، فرح گوگی نے جو کرپشن کی اسکے ثبوت بھی آ چکے ہیں، اب دی نیوز میں فخر درانی کی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کہہ رہے تھے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، اسوقت فرح گوگی جو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست ہے ، فرح اور اسکا خاندان بیرون ممالک میں کاروبار کرتا رہا اور اسی دوران برطانیہ میں نئی کمپنیاں قائم کی گئیں، فرحت شہزادی نے 2019 سے 2021 کے درمیان برطانیہ میں چار ریئل اسٹیٹ کمپنیاں قائم کیں جن میں سے ایک کمپنی ان کے اور ان کے شوہر کے نام جبکہ تین ان کی بہن کے نام پر ہیں۔ مجموعی طور پر فرح کی بہن مسرت خان کے نام پر برطانیہ میں 6؍ کے قریب کمپنیاں قائم ہیں

    فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن اقبال جمیل پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور یہ لوگ فی الوقت بیرون ملک قیام پذیر ہیں عمران خان کی حکومت میں فرح گوگی کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور اندازہ ہے کہ ان کی دولت میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے ،فرح خان، ان کے شوہر اور 3 دیگر پارٹنرز نے 14مئی 2020 کو برطانیہ میں گولڈ اسٹار یورو کے نام سے کمپنی حاصل کی۔ دی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فرح اور ان کے شوہر نے یہ کمپنی منی لانڈرنگ کیلئے حاصل کی تاہم، فرح خان کے شوہر نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے

    فرح خان کی بہن مسرت خان نے ریئل اسٹیٹ کیلئے بلیک ایپل انویسٹمنٹ کے نام سے 9 نومبر 2021 کو کمپنی رجسٹر کرائی۔ دی نیوز کے پاس دستیاب دستاویزات کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ کمپنی فیس یا کنٹریکٹ کی بنیاد پر مینجمنٹ کا کام بھی کرتی ہے۔ فرح کی بہن نے ایک اور کمپنی 19 اگست 2019 کو رجسٹر کرائی تھی جس کا نام ال معیز ہے اور یہ بھی ریئل اسٹیٹ کمپنی ہے۔ ال معیز اس خاندان کا برانڈ ہے کیونکہ پاکستان میں بھی فرح خان کے کئی کاروبار اسی نام سے چلتے ہیں جن میں ال معیز ڈیری بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فرح شہزادی نے فیصل آباد میں ال معیز ڈیری کیلئے سبسڈی پر 10.3 ایکڑ پلاٹ حاصل کیا

    مسرت خان کی ایک اور کمپنی ڈی ایم کے انٹرپرائزز لمیٹڈ کے نام سے ہے جو 4جولائی 2019 کو رجسٹر کرائی گئی، کمپنی مارچ 2021 میں ختم کر دی گئی۔ اس کے علاوہ مسرت خان کی دیگر کمپنیوں کے نام دایان انٹرپرائزز، میکسیمم ایم کے ٹریڈنگز، ڈی خانز کنسٹرکشن وغیرہ ہیں۔دی نیوز کے پاس دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ فرح، مسرت اور احسن اقبال جمیل کے اکاؤنٹس میں پیسے آ تو رہے ہیں لیکن آؤٹ فلو کوئی نہیں، فرح خان نے غیر ملکی زر مبادلہ کی مد میں 41 لاکھ 90 ہزار 400 ر وپے وصول کیے جبکہ ان کی بہن کو دو سال میں غیر ملکی زر مبادلہ کی صورت میں 8کروڑ 40 لاکھ ملے،

    عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے یعنی 2017 تک فرح خان کی دولت صرف 231 ملین روپے تھی لیکن عمران خان حکومت کے تین سال میں 2021 تک یہ دولت بڑھ کر 971 ملین روپے ہوگئی۔ فرح اور ان کے شوہر نے عمران خان کی ہی حکومت میں کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم (ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019) سے بھی استفادہ کیا۔

    رابطہ کرنے پر احسن اقبال جمیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو مقدمہ درج کیا ہے وہ خالصتاً سیاسی بنیادوں پر ہے، وزیر داخلہ، مریم نواز، عطا تارڑ اور دیگر سرکاری عہدیدار کئی مرتبہ فرحت شہزادی کو دھمکیاں دے چکے ہیں اور ان میں ریڈ وارنٹس کا بھی ذکر کر چکے ہیں۔ ہم اسلام آباد میں ایک اسپتال قائم کرنا چاہتے تھے لیکن معاملات منصوبہ بندی سے آگے نہ بڑھ سکے۔یورو اسٹار کے ساتھ کوئی پراپرٹی جڑی نہیں ہے، یہ صرف ایک کارپوریشن تھی جس کے اثاثہ جات صفر تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جب اسپتال اسلام آباد میں بنانا تھا تو کمپنیاں برطانیہ میں کیوں رجسٹر کرائی گئیں تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بیرون ممالک سے کئی ڈاکٹرز نے تجویز دی تھی کہ وہ ایسی کمپنیوں میں حصہ لیں گے، کئی ناموں پر غور کیا گیا، معاملات صرف پلاننگ کی سطح تک ہی رہے، کوئی مالی لین دین نہیں ہوا۔ ہم لوگ ٹیکس دینے والے لوگ ہیں، ہماری جتنی جائیداد ہے اس پر ہم ٹیکس دیتے ہیں اور یہ سب اعلانیہ جائیدادیں ہیں، کرپشن کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

     

  • معاملہ فہمی سے کام لیا جائے ،تجزیہ  شہزاد قریشی

    معاملہ فہمی سے کام لیا جائے ،تجزیہ شہزاد قریشی

    معاملہ فہمی سے کام لیا جائے ،تجزیہ : شہزاد قریشی
    وطن عزیز کے سیاسی میدان میں آج کل جو سرگرمیاں مشاہدہ کی جا رہی ہیں، ان کو بجا طور پر دھینگا مشتی اور ہاتھا پائی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے ۔ اس پر مستزاد یہ کہ یہ سلسلہ اب عدالتوں کے ماحول کو بھی مکدر کر رہا ہے۔ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، عمران خان کی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں آمد کے موقع پر جو ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی وہ اس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف جو اقدامات کیے ان کو اگر ’’انتقامی روئیے ‘‘ سے منسوب نہ بھی کیا جائے تو وہ عملی طور پر اسی زمرے میں شامل ہوتے ہیں۔ یہ بات بھی وسوسے اور خدشات کو جنم دیتی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ ، رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان کی جوڈیشل کونسل میں آمد کے موقع پر اور اسی حوالہ سے یہ بیان دیا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کریں۔ ایک عامی یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ سیاسی اختلاف رائے کو ذاتی دشمنی اور انتقام کا درجہ کیوں دیا جاتا ہے۔

    اگرچہ نام نہاد دانشور اور انگریزی سیاسی اصطلاحات زدہ طبقہ ملکی امور کے سلسلہ میں ’’چائے کی پیالی میں طوفان ‘‘ اٹھانے پر ہی اکتفا کرتا ہے لیکن اس کے مقابلہ میں محب وطن عوام کی ایک بڑی تعداد ان احوال کے حوالہ سے فکر مند ہے ۔
    دریں اثناء عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں عندیہ دیا ہے کہ ہم مسلط ٹولہ کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے یعنی وہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ الیکشن کے لیے ان کی تیاری مکمل ہے۔ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ساہیوال میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ کارکن، الیکشن کی تیاری کریں۔ ایسے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ردعمل سے بھی یہ تاثر نمایاں ہوتا ہے کہ عدالتی کارروائی سے قطع نظر، الیکشن کا انعقاد ہی سیاسی پیش رفت کا بنیادی اور کلیدی نکتہ ہے بلکہ یہ ایک ایسا پہلو ہے جس کو کسی طور بھی سیاسی صورت حال سے الگ اور دور تصور نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کے لیے یہ بات بجا طورپر تشویش کا باعث ہے کہ سیاسی قیادت خوش فہمی اور غلط فہمی کے معاملہ میں خود کفیل ہے اور اس کو شاید اس بات کا احساس نہیں کہ مہنگائی، بیروزگاری، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ، جرائم میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے احکامات کے نتیجہ میں ٹیکسوں کی بھرمار کا شکار عوام ان (سیاست دانوں) سے اب بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ قومی امور اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کم از کم سیاسی سطح پر خوش فہمی اور غلط فہمی کی بجائے معاملہ فہمی سے کام لیا جائے۔

  • آڈیو لیک میں کس ٹرک کی بات ہو ہی؟ عطا تارڑ

    آڈیو لیک میں کس ٹرک کی بات ہو ہی؟ عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج جو آڈیو لیک آئی اس میں کس ٹرک کی بات ہو رہی ہے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کچھ معزز ججوں کا جھکاؤ عمران خان کی طرف ہے ان کو مسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عہدے سے ہٹایا گیا، ملک میں انصاف کا دوہرا نظام نہیں چل سکتا۔ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے آج آڈیو لیک میں کس ٹرک کی بات ہو رہی ہے کہا گیا کہ ٹرک تیارہے جس کا مطلب پیسے تیارہیں، اپنا گھر صاف کریں گے تو معاملہ آگے چلے گا ورنہ انکے انصاف اور احتساب کو کون مانے گا ملک میں دوہرا نظام عدل ہے جو قابل قبول نہیں،فواد چودھری آڈیو کے معاملے کو سنجیدہ لینا چاہیے ،فواد چودھری کے پاس کہنے کوکچھ نہیں رہا ،فواد چودھری پیغام رساں کا کردار ادا کر رہے ہیں،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    فواد چودھری کی آڈیو لیک پر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی تصویر پر بنی میم شیئر کی جس پر درج ہے کہ ” ہارن دے کر پاس کر ،،، ٹرک دے کر انصاف کر ۔۔!

  • خود ساختہ مغوی بازیاب،  دوست کے ساتھ حوالات میں بند

    خود ساختہ مغوی بازیاب، دوست کے ساتھ حوالات میں بند

    خود ساختہ مغوی بازیاب دوست کے ساتھ حوالات میں بند کر دیا گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملت پارک پولیس نے کارروائی کی ،خود ساختہ مغوی زبیر کے بھائی محد عمیر نے بابر کے کہنے پر 15 پر اغواء کی کال کی اور درخواست دی ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ڈی پی او غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او عدیل انجم نے ابتدائی تحقیقات میں ہی معمہ حل کر دیا ،پولیس حکام کے مطابق خود ساختہ مغوی زبیر نے اپنے دوست بابر کے ہمراہ اپنے اغواء کی پلاننگ کی معمولی جھگڑے پر اغواء کا مقدمہ اپنے محلے دار کے خلاف کروا کر رقم وصول کرنی تھی ملزم اور خود ساختہ مغوی محمد زبیر کو دوست بابر کے گھر سے بازیاب کروایا گیا ،خود ساختہ مغوی زبیر اور بابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرصدارت جینڈر سیل کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا فوکل پرسن سب انسپکٹر انعم سمیت تمام ڈویژنل جینڈر سیل انچارجز نے اجلاس میں شرکت کی، ڈاکٹر انوش مسعود نے زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا، پینڈنگ مقدمات پر انچارجز کی سرزنش کی، جینڈر سیل کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے شوکاز جاری کر دیا، ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی واقعات کی رپورٹ پر خود موقع پر پہنچنے، اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کریں،بچوں سے بدفعلی، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی،دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو سزا دلوائیں،خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے لاہور پولیس خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی تمام اقسام کی مذمت کرتی ہیں،

  • مردم شماری کے طریقے کار میں مشکلات آ رہی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    مردم شماری کے طریقے کار میں مشکلات آ رہی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو 100 میگا واٹ بجلی دینے کے جرم میں ہر دوہفتے بعد اسلام آباد بلا لیتے ہیں

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے چار ماہ سے فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے مگر سنا نہیں جارہا ہے،گزشتہ روز پتہ چلا کہ جج چھٹی پر ہیں اسی لیے اسلام آباد نہیں گیا کراچی اکنامک حب اور پاکستان کا دل ہے افغان وار سے اسلحے اور منشیات کا کلچر شروع ہوا،2013اور 14 میں کراچی کو دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیا کراچی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے اسوقت 125ویں نمبر ہے،پولیس آفس پر حملہ ہوا، 5 جوانوں نے شہادت دی اور بھرپور جواب دیا،مردم شماری کے طریقے کار میں مشکلات آرہی ہیں،سندھ کی آبادی کو صحیح طرح سے نہیں گنا کیا تھا،نیشنل ایشن پلان پر عمل کررہے ہیں،کراچی میں کوئی ایونٹ تک نہیں ہوتا تھا،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب صورتحال بہت بہتر ہے، 2ماہ کے دوران آئیڈیاز، نیوی کی نمائش، پی ایس ایل اور اب مائی کراچی ہورہا ہے،دہشتگردوں سےبھرپور مقابلہ کررہے ہیں اور کریں گے کے پی او پر حملے کے بعد کہا گیا کہ پی ایس ایل کا میچ نہ کرایا جائے ،میں نے کہا کہ ہم میچ کرائیں گے،دہشتگردوں کو شکست دینگے،

    دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

    احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سپریم کورٹ،محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت سے تبادلے،آٹھ سالوں کا ریکارڈ طلب

  • عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش ہو رہی ہے،بابر اعوان کا دعویٰ

    عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش ہو رہی ہے،بابر اعوان کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ عمران خان کی ایک بار پھر جان لینے کی کوشش ہو رہی ہے

    بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بڑی جمہوری پارٹی کے سربراہ ہیں اطلاعات پہلے سے تھیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو گا عمران خان نے خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق دوبار بتایا عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ایک کارکن شہید اور 11 زخمی ہوئے ہیں عمران خان کی جان لینے کی دوبارہ کوشش ہو رہی ہے عمران خان کے موقف پر ایف آئی آر اب تک نہیں کاٹی گئی عمران خان کو سنائپر یا خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سازش ہے عمران خان کو سیکیورٹی کے حوالے سے تنہا کیا جارہا ہےعمران خان کو اسلام آباد کچہری بلا کر بم سے اُڑانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اسلام آباد کچہری میں ایک نہیں کئی قتل ہوئے مگر قاتل کا پتہ نہیں چلتا

    متنازع یو ٹیوبر میجرریٹائرڈ عادل راجہ نے بھی گزشتہ روز ایک ٹویٹ کی جس میں عادل راجہ نے عمران خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، عادل راجہ نے ماضی کی طرح اداروں پر الزام لگائے تھے، ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے رہنما اسی کو بنیاد بنا کر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران خان کو قتل کیا جا سکتا ہے، گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی عادل راجہ کے پروپیگنڈہ کے بعد کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے تحریک انصاف کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔

    پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

     جواد احمد نے کہا ہے کہ عادل راجہ جیسے گھٹیا کردار پی ٹی آئی کی ایما پر پاکستان کی نمائندہ فنکارائوں‌ کے خلاف مہم چلا رہا ہے.

    ہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے