Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر

    پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر

    ممبئی: بھارتی ڈرامہ نگار جاوید اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی اور یہ ایک حیران کر دینے والی بات ہے-

    باغی ٹی وی: جاوید اختر حال ہی میں ایک کانفرنس میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقد ساتویں فیض فیسٹیول میں اپنے دورے اور پاکستان سے متعلق اپنے متنازع تبصرے پر گفتگو کی۔


    میزبان، معروف مصنف چیتن بھگت نے جاوید اختر سے سوال کیا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور ان کے ذخائر خالی ہیں، کیا آپ نے وہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اثر دیکھا؟

    جس پر جاوید اختر نے کہا کہ پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی اور یہ ایک حیران کر دینے والی بات ہے،حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان میں غربت بالکل ہمارے سامنے ہے، اور ارب پتیوں کے بالکل قریب واقع ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میں کچھ پابندیاں ان کے غربت زدہ لوگوں کو دور رکھتی ہیں، جہاں صرف ضرورت مند ہی ہوتے ہیں۔

    جاوید اختر نے کہا کہ وہ تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں مگر انہوں نے پاکستان کے شہر لاہور کی سڑکوں پر بےگھر لوگ اور بھیک مانگنے والے نہیں دیکھے مجھے یقین ہے کہ انہوں نے ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک نظام تیار کیا ہے کیونکہ یہ ظاہر ہے کہ ان کے پاس غریب لوگ ہیں۔

  • مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا

    مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کو حل کرنے میں ناکام قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی وزیراعظم کا جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں مودی نے عالمی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بڑے عالمی چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دیا،مودی نے عالمی اداروں سے اس طرح کے مسائل پر باہمی پلیٹ فارم کی تلاش کا بھی مطالبہ کیا۔

    وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد تخلیق کردہ عالمی نظام اپنے مقاصد میں ناکام ہوگیا ہے اور اس کی ناکامی کے المناک نتائج سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کو بھگتنا پڑ رہا ہے-

    مودی نے جی 20 وزرائے خارجہ کانفرنس کے آغاز کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں مہمان وزرائے خارجہ پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی تہذیبی اخلاقیات سے تحریک لیں اور ترقی پذیر ممالک کی آوازوں کو سنیں اور اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر دنیا کو معاشی بحران سے نجات دلانے اورجوڑنے میں تعاون کریں۔

    مودی نے اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے تمام جی20 رکن ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور خصوصی طور پر مدعو ممالک کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے جی20 صدارت کے لیے ‘ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کے تھیم کا انتخاب کیا ہے۔ یہ مقصد کے اتحاد اور عمل کے اتحاد کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی آج کی ملاقات مشترکہ اور ٹھوس مقاصد کے حصول کے لیے اکٹھے ہونے کے جذبے کی عکاسی کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا، ہم سب کو یہ قبول کرنا چاہیے کہ کثیرالجہتی آج بحران کا شکار ہے۔

    دوسری جنگ عظیم کے بعد تخلیق کردہ عالمی طرز حکمرانی کا ڈھانچہ دو کاموں کو انجام دینے کے لئے تھا۔ سب سے پہلے، مسابقتی مفادات کو متوازن کرکے مستقبل کی جنگوں کو روکنا۔ دوسرا، مشترکہ دلچسپی کے امور پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کا تجربہ – مالیاتی بحران، موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض، دہشت گردی اور جنگ – صاف ظاہر کرتا ہے کہ عالمی گورننس اپنے دونوں مینڈیٹ میں ناکام رہی ہے۔ ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ اس ناکامی کے المناک نتائج سب سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر بنگلورو میں وزرائے خزانہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں جنگ سے متعلق کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا جاسکا تھا۔

  • اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود میں اضافہ

    اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود میں اضافہ

    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود 3 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود 17 فیصد سے بڑھاتے ہوئے 20 فیصد مقرر کر دی ہے سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا یہ فیصلہ افراط زر کے نقطہ نظر اوراس کی توقعات میں بگاڑ ظاہر کرتا ہے بیرونی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں مہنگائی مزید بڑھے گی لیکن کچھ عرصہ بعد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی رواں سال مہنگائی 27 سے 29 فیصد رہے گی، نومبر 2022 میں 21 سے 23 فیصد کی پیشن گوئی کی گئی تھی مہنگائی کی توقعات پر قابو پانا اور مضبوط پالیسی ردعمل کی ضرورت ہے جاری کھاتے کے خسارے میں کمی کے باوجود کمزوری ہے

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 24.2 کروڑ ڈالر رہا، اور رواں مالی سال 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.8 ارب ڈالر رہا زرمبادلہ کے ذخائر پست سطح پر ہیں اس مانیٹری پالیسی سے آئی ایم ایف کے جائزے کی تکمیل سے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی

  • کیماڑی  کے علاقے میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

    کیماڑی کے علاقے میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کیماڑی کے علاقے میں پراسرار ہلاکتوں سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کر دی-

    باغی ٹی وی : ہائیکورٹ نے علی محمد گوٹھ سے متعلق سماعت کے دوران پولیس سے کیماڑی واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی تاہم پولیس نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کر دی ہے-

    پولیس کی جانب سے سیپا رپورٹ کی روشنی میں تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 17 فروری 2020 کو کے پی ٹی ٹرمینلز 15 اور 16 (Eastern Warf) پر دھویں کا مشاہدہ کیا گیا۔

    ان ٹرمینلز پر درآمد شدہ مضر صحت خام مال کو اَن لوڈ کیا جا رہا تھا، ٹرمینلز پر طویل عرصے سے موجود کنٹینرز میں خطرناک کیمیکلز پائے گئے اور خام مال اور سویابین کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں ایئر کوالٹی خراب تھی –

    تحیقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خام مال اور سویابین کے باریک ذرات کی شکل میں پھیلے ہوئے دھول کی وجہ سے آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔ کے پی ٹی کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ ماحولیات سےمتعلق قوانین پر مکمل عمل درآمد کرے لیکن کےپی ٹی نےماحولیات اور ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کے پی ٹی کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پورٹ پر کام کرنے والے لوگ اور قریبی رہائشی علاقوں کے مکین زہریلی اور خطرناک گیسوں سے متاثر ہو رہے ہیں، ہوا کا معیار انسانی صحت اور ماحول کے لیے انتہائی نقصان دہ پایا گیا ہے۔

    سیپا رپورٹ کے مطابق فروری 2020 میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ تمام رپورٹس آنے پر موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ مرنے والوں کے ورثا کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

  • رشتہ سے انکار، 4 افراد کو جلا کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    رشتہ سے انکار، 4 افراد کو جلا کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    ایبٹ آباد پولیس کی بڑی کاروائی ، تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں 4 افراد کو جلا کے قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، ملزم کے قبضے سے مقتولین کے گھر سے چرایا جانے والا 5 تولے سونا اور دو لاکھ پچھہتر ہزار روپیہ بھی برآمد کر لیا گیا

    ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے پریس کانفرنس کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں بتایا، پولیس حکام کے مطابق 9 فروری 2023 کو شام کے وقت تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں خالد محمود ولد زرداد کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگنے سے خالد محمود کی بیوی ثمینہ، ایک 20 سالہ بیٹی منیبہ اور دو بیٹے 22 سالہ معین، 15 سالہ معز جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔وقوعہ کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے ایس ڈی پی او میرپور، ڈی ایس پی انوسٹگیشن، دیگر شعبہ جات کے افسران، ایس ایچ او نواں شہر اور انوسٹگیشن سٹاف کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی،

    ٹیم نے واقعہ کی نسبت اصل حقائق و محرکات جاننے، انہیں سامنے لانے اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جدید سائنسی بنیادوں، روائتی و غیر روائتی طریقہ کار سمیت پیشہ ورانہ انداز میں آگ لگنے اور چار قیمتی جانوں کے ضیاع کے حقائق تک پہنچے کے لیے انکوائری کے عمل کو آگے بڑھایا اورمتعدد مشتبہ گان کو تحقیقات میں شامل کیا تو ناقابل فراموش اور دلخراش واقعے کے اصل ملزم جواد عرف جیدی ولد مشتاق سکنہ گلی بنیاں کو گرفتار کر لیا گیا،

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر مقتولین کا گلہ گھونٹ کر پہلے قتل کیا اور پھر شواہد مٹانے کے لیے آگ لگائی،جس پر تھانہ نواں شہر میں ملزم کے خلاف زیردفعات 302/380/436/209/427 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ملزم کے قبضے سے 05 تولے سونے اور دولاکھ 75 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

  • پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں،اسحاق ڈار

    پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں،اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ ملک مخالف عناصر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں جو سراسر جھوٹ ہے،حقائق کو بھی جھوٹا ہے-


    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں اور تقریباً تمام بیرونی واجبات وقت پر ادا کرنے کے باوجود 4 ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں –

    اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کردی ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع ہے تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

  • بلوچ ثقافت امن،محبت،روایات، یکجہتی کی ثقافت ہے،وزیر خارجہ،چیئرمین سینیٹ کے پیغامات

    بلوچ ثقافت امن،محبت،روایات، یکجہتی کی ثقافت ہے،وزیر خارجہ،چیئرمین سینیٹ کے پیغامات

    بلوچ ثقافت امن،محبت، روایات اور یکجہتی کی ثقافت ہے،وزیر خارجہ ،چیئرمین سینیٹ کے پیغامات
    ملک بھر میں ہرسال کی طرح بلوچ ثقافتی دن کو انتہائی جوش وخروش اورجذبے سے منایا جارہا ہے اور بلوچ نوجوان، بچے، بوڑھے اپنے ثقافتی لباس، بلوچی ثقافتی دستار پہن کر اپنی ثقافت سے والہانہ محبت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچ ثقافت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلوچ بہن بھائیوں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ ثقافت امن،محبت، روایات اور یکجہتی کی ثقافت ہے اور اس دن کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اس دن مصنف، دانشور بلوچ قوم کی تاریخ اورثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اپنی تاریخ اور ثقافت سے روشناس کراتے ہیں۔بلوچ قوم ایک عظیم قوم ہے جو بہترین تاریخ رکھتی ہے۔ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اور نوجوان نسل کو علم و شعور کی جانب راغب کریں۔ 2 مارچ بلوچ کلچرل ڈے منانے کا مقصد یہی ہے کہ ایک پیغام دیں کہ بلوچ قوم منظم باشعور اور پرامن ہے انہوں نے کہا کہ تمام اقوام ہمارے لئے قابلِ احترام ہیں بلوچ کلچرل ڈے کے دن دیگر اقوام بھی خوشی اورمحبت کا اظہار کرتے ہوئے بلوچی ثقافت کو اپنا کر خوشیوں میں شامل ہوتے ہیں۔ اپنی ثقافتی اقدار کے فروغ اورتہذیب وتمدن کو اہمیت دینے سے قومی یکجہتی اور اتفاق و اتحاد کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے

    پی پی پی چیئرمین،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یومِ بلوچ ثقافت پر بلوچ قوم کے نام محبت بھرا پیغام دیا۔بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچ ثقافت پر پورے پاکستان کو ناز ہے، جس کی اساس انسان دوستی اور محبت ہے۔مہمان نوازی، بھادری اور عزم و استقلال بلوچ عوام کا خاصہ ہے۔ثقافتی دن منانے کا سلسلہ ہماری قومی یکجہتی کو نئی بلندیاں و وسعتیں دینے کا موجب بن رہا ہے۔نوجوان اپنے وطن کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔ آج کے دن میں بلوچستان سمیت پورے ملک کو یومِ بلوچ ثقافت پر مبارکباد دیتا ہو۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچ ثقافتی دن موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر خصوصاً سندھ میں رہنے والے بلوچوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اپنی تہذیب اور روایات کو اجاگر کرکے ہی قومیں اپنا تشخص کو برقرار رکھ سکتی ہے ،ہمارے بلوچ بھائی قدیم ثقافت اور روایات کی امین ہے، معاشرے میں ہم آہنگی لانے کیلئے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا،

    سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلوچ ثقافتی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے بلوچوں کو ثقافتی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچی ثقافت قدیم اور روایت کی آمین ہے زندہ قومیں اپنی ثقافت کو دھوم دھام سے مناتی ہیں بلوچ ثقافت کا دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس اہم موقع پر بلوچ بھائیوں کی خوشی میں شریک ہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔

  • محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کرکے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے

    محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کرکے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے

    سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی گرفتار کر لئے گئے

    ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی بلوچستان میں سرحد عبور کرکے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے،خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں،محمد خان بھٹی کو پنجاب واپس لانے کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے،

    محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہےمحمد خان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمہ میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کررکھا ہے گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں

    ایکسئین ہائی وے رانا محمد اقبال کے اعترافی بیان کے مطابق محمد خان بھٹی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے فرنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔نامزد ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مختلف افسران کی تعیناتیوں کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے رشوت لی گئی جبکہ محمد خان بھٹی نے پرنسپل سیکرٹری کی سیٹ پر تعیناتی کے بعد مختلف محکموں کا ترقیاتی کاموں کا بہت بڑا پیکیج بھی منظور کروایا اور ان کی ہدایت پر کام کے عوض 50کروڑ ان کے گھر پہنچائے، اس وقت چودھری مونس الٰہی ودیگر وہاں موجود تھے۔

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

    ودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

  • چھ سالہ بچی اغوا،زیادتی ،پھر کیا گیا قتل

    چھ سالہ بچی اغوا،زیادتی ،پھر کیا گیا قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، چھ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا

    پولیس نے کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق جب ہمیں اطلاع ملی تو فوری کاروائی کا آغاز کیا، جہاں سے لاش ملی تھی وہاں پر کچھ لوگوں نے دو افراد کو کچھ پھینکتے ہوئے دیکھا تھا عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیئے گئے تو ملزمان کا حلیہ بچی کے ہمسائے میں رہنے والے شخص انتظار سے ملنے لگا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم انتظار اوراس کا ساتھ دینے والے سہولت کار اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے ڈی این اے کے سیمپلز ٹیسٹنگ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں

    ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی مقتولہ بچی فریحہ کے گھر پہنچ گئے ۔انہوں نے ورثا سے تعزیت کا اظھار اور ھر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بہیمانہ قتل پر بہت زیادہ دکھ ھے ۔ بچیاں سب کی سانجهی ہوتی ھیں ۔ ہم نے مقتول بچی کی تدفین سے پہلے ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ ہم نے لواحقین سے کیا وعدہ پورا کیا۔ نشااللہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے ۔ملزم انتظار نے پڑوسی بچی سات سالہ فریحہ کو زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش کو ملزم للہ رکھا کی مدد سے پھینک دیا تھا ملزم اللہ رکھا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ھے ۔

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • یوٹیلٹی سٹور پر بھی گھی کی قیمتیں بڑھ گئیں

    یوٹیلٹی سٹور پر بھی گھی کی قیمتیں بڑھ گئیں

    یوٹیلٹی سٹور پر بھی گھی مہنگا کر دیا گیا

    ترجمان یوٹیلٹی سٹور کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی دی جارہی ہے، حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیاء پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، گھی، چاول اور دالوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کیلئے قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں،‏بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کو گھی 300 روپے فی کلو فراہم کیا جارہاہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کو چینی 70 روپے فی کلو دی جا رہی ہے ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین کو آٹے کا 10 کلو تھیلا 400 روپے میں دیا ا رہا ہے،

    ترجمان کے مطابق عام صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی 490 روپے فی کلو دستیاب ہوگا،عام صارفین کے لیے چینی 89، آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا،سامان مہیا کرنے والی کمپنیز نے ریٹس بڑھا دیئے ہیں جس پر نظر ثانی کرنی پڑی،

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے