Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نااہلوں کی بارات میں ملک کی معیشت کا جنازہ نکلا، شرجیل میمن

    نااہلوں کی بارات میں ملک کی معیشت کا جنازہ نکلا، شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے تاریخی مہنگائی ہوئی،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال میں ان کی حکومت میں کتنی مرتبہ وزرا اور ایڈوائزر تبدیل کیے گئے،نااہلوں کی بارات میں ملک کی معیشت کا جنازہ نکلا ہے،سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے مہنگائی کے طوفان پر سب سے پہلی نظر سندھ حکومت کی ہوتی ہے،الیکشن جب بھی ہوئے عمران خان انتخابی نتائج قبول نہیں کریں گے،لاڈلے کو عدالت میں آنے یا نہ آنے کے فیصلے جلدی کیے جاتے ہیں،ادارے جان سے پیارے پر لاڈلا اس ملک کے لئے خطرہ ہے۔پی ٹی آئی میں اچھے اور سمجھ دار لوگ بھی شامل ہیں،عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفیکٹ دیا گیا،عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں،عمران خان نے عدالتوں اور اداروں کیخلاف سازش شروع کی،عمران خان کو کسی دوسرے ملک سے سپورٹ مل رہی تھی،

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی جمہوری سوچ اپنائے دھونس دھمکی کا زمانہ گزر چکا،جماعت اسلامی کا کراچی میں نہ ایم این اے منتخب ہوا ہے نہ ایم پی اے، میئر شپ کوئی کیک نہیں ہے جو طشتری میں رکھ کر جماعت اسلامی کو پیش کیا جائے، جماعت اسلامی صرف آمروں کے زمانے میں میئر شپ پر قابض ہوئی، دوبارہ گنتی سے جماعت اسلامی کا گھبرانا ہی سوالات اٹھا رہا ہے،

  • ٹیم کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کیلئےہمیشہ حاضر رہوں گی، بسمہ معروف

    ٹیم کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کیلئےہمیشہ حاضر رہوں گی، بسمہ معروف

    پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دینے کے بعد بسمہ معروف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی رہنمائی کیلئے ہمیشہ حاظر رہیں گی-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بسمہ معروف نے لکھا کہ میرے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب تبدیلی کی ضرورت ہے اور نئی اور نوجوان کپتان کو تیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔


    سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم اور نئی آنے والی کپتان کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گی، پاکستان زندہ باد۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔


    نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، وہ پاکستان کیلئے بطور عام پلیئر دستیاب رہیں گی۔

    خیال رہے کہ بسمہ کی قیادت میں پاکستان نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ 32 میں شکست ہوئی اس کے علاوہ پاکستان نے بسمہ کی کپتانی میں 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔

  • صنعتوں کو سستی بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ مسترد، فیصل معیز خان

    صنعتوں کو سستی بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ مسترد، فیصل معیز خان

    نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے درخواست کی ہے کہ ملکی معیشت اور صنعتوں کے بہتر ترین مفاد میں زیرو ریٹیڈ برآمدی صنعتوں کے لیے 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر برآمدی صنعتوں باالخصوص ٹیکسٹائل سمیت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس ایم ایز) پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے بلکہ ایس ایم ایز مہنگی بجلی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گی اور خدشہ ہے کہ ایس ایم ایز کو تالے لگ جائیں گے جس کے نتیجے میں نہ صرف برآمدات کو جھٹکا لگے گا بلکہ لاکھوں ورکرز بے روزگار ہو جائیں گے۔

    صدر نکاٹی فیصل معیز خان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے معیشت اور صنعت دوست اقدامات عمل میں لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق زیرو ریٹیڈ برآمدی صنعتوں کے لیے زیڈ آر آئی پیکیج کے تحت 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2023 سے ہوگا۔ نوٹیفیکیشن میں تمام ڈسکوز کے سی ای اوز، چیف ایگزیکٹیو کے الیکٹرک اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آگاہ کرتے ہوئے برآمدی شعبے کو سستی بجلی کی سہولت فی الفور معطل کرنے اور احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    فیصل معیز خان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے مذکورہ بالا فیصلہ واپس لینے کی پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان، ایل سیز کی بندش، بندرگاہوں پر خام مال کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیر سمیت مہنگی بجلی، گیس کی وجہ سے پہلے ہی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور اب زیرو ریٹیڈ برآمدی صنعتوں کے لیے رعایتی نرخوں پر بجلی فراہمی کی سہولت ختم کرنے سے صنعتیں خاص طور پر ایس ایم ایز تباہ ہو جائیں گی لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ معیشت کو بحران سے نکالنے اور معاشی خوشحالی لانے کے لیے صنعتوں کو سپورٹ کرتے ہوئے آسانیاں پیدا کرے تاکہ ہم دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرسکیں

  • جیل بھرو تحریک میں گرفتار زلفی بخاری کی رہائی کی درخواست دائر

    جیل بھرو تحریک میں گرفتار زلفی بخاری کی رہائی کی درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے گزشتہ روز جیل بھرو تحریک ختم کرنے کا اعلان کیا آج تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی رہائی اور ملاقات کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے

    درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے ،تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ذوالفقار بخاری نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دی تھی پنجاب پولیس نے زلفی بخاری کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے،زلفی بخاری کو رہا کیا جائے اور ملاقات بھی کروائی جائے،

    گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک 22 فروری کو لاہور سے شروع ہوئی تھی

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں سہولیات دینے کا اعلان 

     تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ 

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسد عمر کو راجن پور ، محمد خان مدنی کو بہاولپور، ڈاکٹر مراد راس کو ڈی جی خان جیل منتقل کیا گیاہے ۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھکر جیل میں منتقل کیا گیا ہے لیہ جیل میں 24 کارکنان ، بھر میں 24 اور راجن پور جیل میں 25 کارکنان کو منتقل کیا گیا ہے

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گجرات سے گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گجرات سے گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرات نے کشتی حادثہ میں ملوث منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ دنوں اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوئےلیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرزکےخلاف مقدمہ حادثےمیں جاں بحق منیب الرحمان کےوالدکی مدعیت میں درج کیاگیاجس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد 6 ملزمان میں سے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان میں راجہ راحیل اور سفیان شامل ہیں گرفتار ملزمان کا تعلق گجرات سے ہے ملزمان کو کھاریاں سے گرفتار کیا گیا،افسوسناک واقعہ سے پہلے ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرتے تھے ملزمان وصول کئے گئے پیسے گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفر کرتے تھے۔

    ملزمان پیسے وصول ہونے کے بعد اگلی منزل کا تعین کرتے تھے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے غلام سرور وڑائچ کے مطابق گرفتار ملزمان میں راجا راحیل اور سفیان شامل ہیں ،ملزمان کو گجرات،کوٹلہ ارب علی خان سے گرفتار کیا گیا مقدمے میں نامزد دو انسانی اسمگلر حمزہ اور آفاق لیبیا میں مقیم ہیں جبکہ ملزم حمزہ انسانی اسمگلنگ کے گروہ کا سرغنہ ہے

    ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے بھی گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے انسانی سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • لیفٹیننٹ جنرل ر امجد شعیب کو عدالت نے کیا کیس سے ڈسچارج

    لیفٹیننٹ جنرل ر امجد شعیب کو عدالت نے کیا کیس سے ڈسچارج

    اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ر امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے سماعت کرتے ہوئے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کیا،قبل ازیں اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ر امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرِثانی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا دورانِ سماعت امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق نے دلائل دیئے تھے، پراسیکیوٹر کی جانب سے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی گئی ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا،ان کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج ہے

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

  • دماغی طور پر مردہ قرار دیئے گئے شخص نے 4 افراد کو نئی زندگی دے دی

    دماغی طور پر مردہ قرار دیئے گئے شخص نے 4 افراد کو نئی زندگی دے دی

    بھارت میں دماغی طور پر مردہ قرار دیے گئے شخص نے 4 افراد کو نئی زندگی دے دی-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شہری کو 25 فروری کو نئی دہلی میں ایک حادثے میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دماغ میں خون جمع ہونے کے باعث ڈاکٹروں کی جانب سے اسے پیر کو دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں مشورے کے بعد مریض کے اہلخانہ نے دوسرے مریضوں کی جان بچانے کے لیے اس کا دل، جگر اور دونوں گردے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق دماغی طور پر مردہ قرار دیئے گئے مریض کے اعضاء 4 مختلف مریضوں میں کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کر دیے گئے ہیں، جنہیں ان اعضاء کی اشد ضرورت تھی۔

    آپریشن کرنے والے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ میں اعضاء عطیہ کرنے والے مریض کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ کیوںکہ ان کی وجہ سے 4 مریضوں کو دوسری زندگی مل گئی اس عمل سے دوسرے افراد کو بھی ترغیب ملنی چاہیے کہ وہ بھی اعضاء عطیہ کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کریں۔

  • ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار کون ہیں؟پشاور ہائیکورٹ

    ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار کون ہیں؟پشاور ہائیکورٹ

    پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف ممبرز کی قومی اسمبلی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    سماعت جسٹس محمد ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی ، بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن اور سپیکر کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے ،جسٹس ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ ممبران نے استعفیٰ کیوں دیا؟ بیرسٹر گوہر خان نے عدالت میں کہا کہ ممبران نے رجیم چینج کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا، جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں ؟

    جسٹس اعجاز انور نے کہا ان کو یہ بچوں کا کھیل لگتا ہے، آپ کہتے ہیں،واپس جانا چاہتے ہیں،جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار کون ہیں،جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ مجھے الیکشن ٹربیونل کا جج تعینات کیا گیا اس کیس کو کوئی اور بنچ سنے ،بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج ہی اس کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،عدالت نے کہا کہ کل اس کیس کو کوئی اور بنچ سنے گا

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے تھے جن کی منظوری تاخیر سے ہوئی تا ہم استعفے منظور ہو گئے،اسکے بعد پی ٹی آئی نے یوٹرن لیا اور استعفوں کی منظوری کے عمل کو عدالت میں چیلنج کردیا اوراعلان کیا کہ اب ہم اسمبلیوں میں جا کر بیٹھیں گے

  • امریکی پارلیمان نے بائیڈن کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے اختیار کا بل منظور کر لیا

    امریکی پارلیمان نے بائیڈن کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے اختیار کا بل منظور کر لیا

    امریکی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور نے صدر جو بائیڈن کو چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے اختیارات دینے کا بل منظور کر لیا۔

    باغی ٹی وی : "روئٹرز” کے مطابق صدر بائیڈن کو حاصل ہونے والے اختیارات کے تحت وہ ٹک ٹاک سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگا سکیں گے۔

    امریکی قانون سازوں نے 16 کے مقابلے میں 24 ووٹوں سے ٹک ٹاک پر پابندی کے صدارتی اختیار کا بل منظور کر لیا جس کے تحت صدر بائیڈن کو 100 ملین سے زائد امریکیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی چینی ایپلی کیشن پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہو گیا۔

    امریکی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ریپبلکن چیئرمین مائیکل مک کال نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وقت ہے کہ اس کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں، کوئی بھی شخص جو اپنے ڈیوائس پر ٹک ٹاک ایپ انسٹال کرتا ہے دراصل وہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو اپنی نجی معلومات تک رسائی کیلئے ایک بیک ڈور مہیا کر رہا ہے، یہ آپ کے موبائل فون میں ایک جاسوس غبارہ ہے۔

    "کسی بھی شخص نے اپنے ڈیوائس پر ٹِک ٹاک ڈاؤن لوڈ کیا ہے جس نے سی سی پی (چین کی کمیونسٹ پارٹی) کو اپنی تمام ذاتی معلومات کا بیک ڈور دیا ہے۔ یہ ان کے فون میں جاسوسی غبارہ ہے۔”

    دوسری جانب ڈیموکریٹ اراکین نے بل کی مخالفت کرتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ ماہرین کی رائے لیے بغیر اور بحث کیے بغیر جلد بازی میں یہ بل منظور کیا گیا ہے، بل میں واضح نہیں ہے کہ پابندی کس طرح عمل میں لائی جائے گی بلکہ یہ بل صدر کو یہ اختیار دے دیتا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کے ساتھ امریکا میں کسی بھی ایپلی کیشن کو اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر سکیں-

    انہوں نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل صدر بائیڈن کو یہ اختیار دے دیتا ہے کہ کسی بھی ایسی چیز پر پابندی عائد کر دیں جس سے انہیں یہ محسوس ہوتا ہو کہ یہ چین کے زیر اثر ہونے کے باعث خطرہ بن سکتی ہے۔

    وائٹ ہاؤس نے اس ہفتے سرکاری ایجنسیوں کو یہ یقینی بنانے کے لیے 30 دن کا وقت دیا کہ ٹک ٹاک کسی بھی وفاقی ڈیوائسز اور سسٹم پر نہیں ہے۔ 30 سے ​​زیادہ امریکی ریاستوں، کینیڈا اور یورپی یونین کے پالیسی اداروں نے بھی ٹک ٹاک کو سرکاری ڈیوائسز پر لوڈ کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے تمام وفاقی ایجنسیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے تمام ڈیوائسز اور سسٹمز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    امریکی پیروی کرتے ہوئے یورپی یونین اور کینیڈا کے پالیسی ساز اداروں کی جانب سے بھی سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک انسٹال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    امریکا کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندیاں عائد کرنے پر چین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر عائد پابندیوں سے امریکی حکومت کے عدم تحفظ اور ریاستی اختیار کے غلط استعمال کا انکشاف ہوتا ہے، امریکی حکومت نے قومی سلامتی کے تصور کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور ریاستی اختیار کو دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دبانے کیلیے استعمال کیا ہے۔

  • اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کا زیر تعمیر پل ایک بار پھر گرگیا

    اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کا زیر تعمیر پل ایک بار پھر گرگیا

    اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کا زیر تعمیر پل گرگیا

    پل گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،گارڈرز کو کرین کی مدد سے دوبارہ اٹھانے کاعمل جاری ہے بہارہ کہو میں گزشتہ ہفتے 25 فروری کو اسی زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گری تھی بہارہ کہو میں شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جا ں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے

    چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ کرین سلپ کی وجہ سے پل کا ایک حصہ گرگیا،انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جارہی سیفٹی اور ہیلتھ پر سمجھوتانہیں کیا جاسکتا،واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی

    23مارچ تک منصوبے کی تکمیل کا سی ڈی اے کو الٹی میٹم دیا گیا تھا، منصوبہ مکمل کرنے کے لئے اپریل تک کا وقت مانگا گیا تھا، منصوبے پر جلد بازی میں کام کی وجہ سے ایک بار پھر نقصان ہوا،

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بھارہ کہو کے علاقہ میں زیر تعمیر پل کے گارڈرز گر گئے۔گارڈرز گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں۔ چھوٹی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک اہلکار موجود ہیں۔

    قبل ازیں بہارہ کہو بائی پاس منصوبہ کے چند روز قبل ہونے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی حادثے کی وجہ ٹریفک پولیس کی غلطی اور نااہلی قرار دیا گیا بہارہ کہو منصوبہ کے باعث مری روڈ کوبڑی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا ،اسلام آباد، کشمیراور مری جانے والوں کو متبادل روٹ دیا گیا تھا ٹریفک پولیس نے رات کے وقت بڑی گاڑیوں کو منصوبے کے راستے سے گزرنے کی اجازت دی حادثے کی رات 30 سے زائد ٹریلرزیر تعمیر پل کے نیچے سے گزرے اوورلوڈڈ ٹریلر کے گزرنے سے منصوبے کی شٹرنگ کو نقصان پہنچا ٹریلر نے دو پلوں کی شٹرنگ کو متاثر کیا تھا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس منصوبے سے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا 5 اعشایہ 4 کلومیٹر طویل منصوبے کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ میں بھی مکمل ہو جایا کرتے ہیں

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار