Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • 10 مارچ کو اگر نتائج سامنے نہ آئے تو دھرنا دینگے،فاروق ستار

    10 مارچ کو اگر نتائج سامنے نہ آئے تو دھرنا دینگے،فاروق ستار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ مردم شماری کا کام شروع نہیں ہوسکا ،کراچی کی کاونٹنگ نہیں ہو رہی

    فاروق ستار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کو ٹھیک کیا جائے ،10 مارچ کو اگر نتائج سامنے نا آئے تو دھرنا دینگے،خانہ شماری اور افراد شماری کا کام شروع ہوگیا یکم سے 15 مارچ تک ایک بلاک کے ایک محلے کے ڈھائی سو گھروں کو گنا جائے گا ،اصل مردم شماری اب گراونڈ پر ہوگی، سندھ کے ہر فرد کو اپنے آپ کو گنوانا ہے،

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں الیکشن کمپین نہیں چلا رہے بلکہ جیت کے جشن میں ایڈوانس جلسہ کررہے ہیں۔یہ وہی نظریاتی ایم کیو ایم پاکستان ہے جو پوری دل جمعی کے ساتھ سرگرمِ عمل ہے۔ ہم 6 مارچ سے کراچی کے مزدوروں کی تقسیم کو ختم کرنے کا آغاز کرکے ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کو بھی کے ڈی اے کا حصہ بنائیں گے یہ مُکا شہید لیاقت علی خان کا مُکا ہے آپ اس مُکے کو کسی سڑک چورنگی سے تو ہٹا سکتے ہیں مگر لوگوں کے دلوں اور کے ڈی اے کی ووٹ کی پرچی سے نہیں ہٹاسکتے۔ ہم اہلیانِ کراچی مزدورانِ کراچی کے خلاف ہونے والی ایک ایک زیادتی کا قلعہ قمع کرنے کے لئے انشاءاللہ ایک بڑی تحریک اور فیصلہ کُن جدو جہد کا آغاز کریں گے۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

  • کورونا وبا کا ووہان کی لیب سے پھیلنے والا امریکی دعویٰ مضحکہ خیزہے،چین

    کورونا وبا کا ووہان کی لیب سے پھیلنے والا امریکی دعویٰ مضحکہ خیزہے،چین

    چین نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے کورونا وبا کے چینی شہر ووہان کی لیب سے پھیلنے والے دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: چین نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین کی جانب سے سیاسی مقاصد کیلئے حقائق کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بیجنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس کا فراڈ اور دھوکہ دہی پر مبنی ماضی کا ٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے ان کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہتی ہم امریکا سے امید کرتے ہیں کہ وہ سائنس اور حقائق کا احترام کریں گے۔

    واضح رہے کہ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس نے چین کے شہر ووہان کی ایک لیب سے نکل کر عالمی وبا کی صورت اختیار کی تھی۔

    امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کرسٹوفر رے کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے حالیہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی وبا چین کی ایک لیب حادثے کا نتیجا تھی۔

    ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ایسا بیان امریکی جریدے میں محمکہ توانائی کے ایک جائزے کی اشاعت کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وبا چین میں پیش آنے والے ایک غیر ارادی لیب واقعے کا نتیجہ تھی۔

    امریکی جریدے میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل انٹیلیجنس پینل سمیت چار اداروں کی تحقیق کے نتائج مختلف ہیں، ان کا خیال ہے کہ وبا قدرتی طریقے سے پھیلی تھی اور اس کے پیچھے دو اور محرکات بھی ہوسکتے ہیں جو ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے بھی پیر کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کی پھیلنے کے حوالے سے امریکی حکومت تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

    ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے اپنے انٹرویو کے دوران خفیہ معلومات کا جواز بتاکر مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے چینی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ امریکا اور دیگر ملکوں کی جانب سے وبا کے اسباب کا پتا لگانے اور وبا کے بارے میں مزید معلومات جمع کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہے۔

  • الیکشن کمیشن کے نتائج بدلے جا رہے ہیں،حافظ نعیم کا الزام

    الیکشن کمیشن کے نتائج بدلے جا رہے ہیں،حافظ نعیم کا الزام

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نمبر پورے نہیں ہوئے تو الیکشن کمیشن سے رزلٹ رکوائے ،

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آراوز اور الیکشن کمیشن پر زور دے کر نتائج رکوائے 6 یونین کونسلز کے نتائج کو رکوا کر جعل سازی کی انتہا کر دی فیلکن ہاوس پولنگ اسٹیشن سے جماعت اسلامی کے ووٹ کم کیے گئے الیکشن کمیشن کو ری کاونٹنگ میں جعل سازی کے حوالے سے بتایا گیا یہ کیا دہشتگردی ہے کہ الیکشن کمیشن کے نتائج بدلے جا رہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کا کام تھا انہیں جعل سازی سے روکتے اصل پیپر کو بدل کر جعلی کاغذ استعمال ہوا،ہم خاموش نہیں بیٹھے گے ،جمہوری حق استعمال کرینگے جماعت اسلامی ایک ووٹ سے بھی دستبردار نہیں ہوگی،گلشن حدید میں ری کاونٹنگ کے نتائج آنا ہے ان میں بھی جعل سازی کا امکان ہے چیف الیکشن کمشنر 11 یوسیز کے فیصلے فوری سنائے مردم شماری کا کام شروع نہیں ہوسکا ،کراچی کی کاونٹنگ نہیں ہورہی

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    کراچی میں جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں دوسرے نمبر پر آئی ہے، پیپلز پارٹی کے وفد نے دو روز قبل ادارہ نور حق کا دورہ کیا تھا، کراچی کا میئر حافظ نعیم بننا چاہتے ہیں اسکے لئے تگ و دو جاری ہے،پیپلز پارٹی اپنا میئر لانا چاہتی ہے، تحریک انصاف کو کم سیٹیں ملیں اور میئر لانے کی پوزیشن میں نہیں،تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اگر جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو تحریک انصاف حمایت نہیں کرے گی، بحرحال آنیوالے دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا کہ کون بنے گا کراچی کا میئر

  • مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کراچی کے مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کراچی کے مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی نے فوری سماعت کی استدعا کی۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو کیا ایمرجنسی ہے کیوں آئے ہیں؟ پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہے ہماری درخواست فوری سنی جائے آپ نے 21 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے جب تک الیکشن ہوجائیں گے بیلٹ پیپرز چھپ گئے تو عوام کے کروڑوں روپے ضائع ہوں گے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم درخواست کو سن کر فیصلہ کریں گے آپ جذباتی ماحول کیوں بنارہے ہیں ہم قانون کے مطابق سن کر فیصلہ کردیں گے عدالت نے فوری سماعت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے 7 مارچ کے لئے درخواست کی سماعت مقرر کردی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست دائر کی تھی ایم این اے علی زیدی، آفتاب جہانگیر، فہیم خان، عطاء اللہ ایڈووکیٹ، سیف الرحمان محسود، آفتاب صدیقی، اسلم خان، نجیب ہارون اور عالمگیر خان شامل ہیں۔

    دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ارکین قومی اسمبلی کو غلط طور پر ڈی ناٹفائی کیا گیا ہے اور قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کا پروسیس قانون کے مطابق پورا نہیں کیا۔

    درخواست میں استعفیٰ دینے والے ارکان سے ان کے استعفوں کی تصدیق نہیں کی گئی الیکشن کمیشن نے بھی اس فیصلے کی روشنی میں ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کردیا استعفوں کی منظوری کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

  • جب کیسز زیر سماعت ہیں تو پھرختم کریں کیوں لٹکا رہے ہیں؟ عدالت

    جب کیسز زیر سماعت ہیں تو پھرختم کریں کیوں لٹکا رہے ہیں؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی دیگر سیاسی جماعتوں کیخلاف فنڈنگ کیسز جلد نمٹانے کی درخواست ہوئی،

    الیکشن کمیشن میں دیگر سیاسی جماعتوں کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیسز زیرسماعت ہیں ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے درخواست دائر کررکھی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے انور منصور،الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی جی لا الیکشن کمیشن ارشد خان عدالت میں پیش ہوئے .پی ٹی آئی وکیل انور منصورنے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے جواب پر تحریری اعتراض جمع کرا دیا ،ڈی جی لا نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے سے سپریم کورٹ میں مصروف تھا اعتراض پڑھا نہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ بڑی عدالتوں میں جاتے ہیں چھوٹی عدالتوں میں کہاں آئیں گے عدالت نے استفسار کیا کیا آپ سمجھتے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کے پارٹی فنڈنگ کیسز زیر سماعت ہیں؟ ڈی جی لا نے کہا کہ جی دیگر سیاسی جماعتوں کے پارٹی فنڈنگ سے متعلق کیسز زیرسماعت ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب کیسز زیر سماعت ہیں تو پھرختم کریں کیوں لٹکا رہے ہیں؟ ان کیسز کو نمٹائیں مگر ایسا نہ ہو مزید 2 سال لگائیں عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی ۔

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے جلد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائرکر رکھی ہے، درخواست تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات کا فیصلہ کیا جائے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے

  • سکھر ریجن میں کاروکاری سمیت دیگر جرائم سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے؟ عدالت

    سکھر ریجن میں کاروکاری سمیت دیگر جرائم سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے؟ عدالت

    سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سیکریٹری داخلہ سعید منگنیجو،آئی جی سندھ غلام نبی میمن عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سکھر میں 3 ہزار100 اہلکاروں میں سے 1600 وی وی آئی پی پروٹوکول میں مامور ہیں ،لاڑکانہ سکھر ریجن میں کاروکاری سمیت دیگر جرائم سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے؟ آئی جی سندھ نے عدالت میں کہا کہ محکمہ پولیس تمام مسائل سے بہتر طریقے سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے پولیس کو کچے میں اغوا برائے تاوان،اسٹریٹ کرائم اور نارکوٹیکس کیسز کا سامنا ہے

    جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس یو کمانڈو گھوٹکی اور کشمور میں تعینات نہیں ہوسکے ہیں،آر آر ایف کمانڈز کی پلٹون ٹرانسفر کردی گئی ہے جو لڑنے میں ماہر ہیں،ایس ایس یو کا رول ہے کہ وی وی آئی پی پروٹوکول اور عمارتوں پر تعینات ہوں،جسٹس صلاح الدین پنہور نےآئی جی سندھ سے سوال کیا کہ کیا یہ قانون کے تحت ہے یا کابینہ کا فیصلہ ہے؟ آئی جی سندھ نے عدالت میں جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ قانون کے تحت نہیں کابینہ کا فیصلہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر چیز صرف وی وی آئی پیز کیلئے ہے عام آدمی کیلئے کچھ نہیں ہے،ایس ایس یو جی کے پانچ ہزارجونواں میں سے کیا سب وی وی آئی پیز کے ساتھ تعینات ہیں؟ یہاں اغوا،زیادتی ،اسٹریٹ کرائم ہوتا رہے ،ایس ایس یو جوان صرف وی آئی پی اور میچز پر تعینات ہوں گے؟ وی وی آئی پی ذاتی گارڈز بھی رکھ سکتے ہیں،ایک ہزارایس ایس یو جوان سکھر اورایک ہزار لاڑکانہ میں کیوں تعینات نہیں کیے جاتے؟ ہمیں تین ماہ کیلئے آرمی،رینجرز سمیت بہترین فورس چاہیے،ہمارے پاس دو آپشن ہیں یا جدید ہتھیار دیں یا جوائنٹ آپریشن کریں، جب سیلاب میں آکر مدد کرسکتے ہیں تو یہ مسئلہ توبہت بڑا ہے،یہاں پر ہر محکمے میں سیاسی مداخلت موجود ہے،جو خرابی کی وجہ ہے،

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ امن و امان قائم کرنے کیلئے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پلان اپنانے کی ضرورت ہے،آئی جی سندھ نے عدالت میں کہا کہ 275 ڈاکووں کی سر کی قیمت 52 کروڑ روپے رکھی گئی ہے،ڈاکووں کی سر کی قیمت تو رکھ دی جاتی ہے مگر مل نہیں پاتے،اب فیصلہ ہوا ہے کہ ان سر کی قیمت الگ سے رکھی جائے گی،عدالت نے کہا کہ آئی جی سندھ کو ایک ماہ کےلیے یہاں کیمپ لگانا چاہیے،

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

  • سندھ میں آٹا چکیوں اور ڈیفالٹر فلور ملز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    سندھ میں آٹا چکیوں اور ڈیفالٹر فلور ملز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    کراچی: سندھ حکومت نے سندھ میں آٹا چکیوں اور ڈیفالٹر فلور ملز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی :چیف سیکریٹری سہیل راجپورت کی ہدایت پر افسران و متعلقہ ڈویڑنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کراچی اور شہید بینظیرآباد ریجن کی مختلف فلور ملز پر چھاپے مارے کاروائیاں کرتے ہوئے 6 فلور ملز کو سیل کر دیا ہے۔

    چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سرکاری گندم کے ذخیرے اور آٹے کی قیمت کو نوٹیفائیڈ کرچکی ہے زائد قیمتوں اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چار فلور ملز کو سیل کردیا گیا-

    چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ لانڈھی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں چھاپہ مارکر چار فلور ملز کو سیل کیا گیا ہے عادل فلور ملز، فرحان فلور ملز، حمزہ فلور ملز اور حیدری فلور ملز کو سیل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیرآباد کی دو فلور ملز کو سیل کیا گیا، قلندری فلور ملز، نواب شاہ اور انڈس فلور ملز نواب شاہ شامل ہیں فلور ملز کے لائسنس منسوخ ہونے پر مزید کارروائی محکمہ خوراک کرے گا-

  • ڈالر کی اڑان،اوپن مارکیٹ میں 286 کا فروخت ہونے لگا

    ڈالر کی اڑان،اوپن مارکیٹ میں 286 کا فروخت ہونے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،آج کاروباری دن کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں تقریبا 15 روہے اضافہ ہوا ہے

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر مہنگا ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 8.89 روپے مہنگی ہوئی جس کے بعد ڈالر نے 275 روپے پر ٹریڈ کیا ، بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 14.74 روپے مہنگا ہونے کے بعد 280.85 روپے پر فروخت ہو رہا ہے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ،ڈالر ملک کی تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر290 روپے فروخت ہورہا ، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں 1600 ارب سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے،ڈالر کی قیمت میں ٹریڈنگ کےدوران اضافہ عارضی ہے

    کرنسی ڈیلرز کی 26 رکنی تنظیم پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں اضافہ کی وجہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہے،زرعی شعبے پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے پاکستان کی معاشی ساکھ کافی بہتر ہے،زرعی شعبے پر ٹیکس لگایا جائے،اوورسیز پاکستانیز اور ایکسچینج کمپنیز کی کارکردگی ایکسپورٹرز سے اچھی ہے،اوورسیز پاکستانیز کو خصوصی مراعات دی جائے،

    گزشتہ کاروباری روز کے ا ختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 274 روپے کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح انٹر بینک مارکیٹ میں 4.61 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 266.11 روپے پر بند ہوا ہے، ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ موڈیز کی ریٹنگ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بتائی جارہی ہے ایسے کئی شعبے ہیں جن کے پاس ایل سیز کی بھی گنجائش نہیں اور کرنسی دباﺅ کا شکار ہے

  • شیخ رشید بیمار، فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ طے

    شیخ رشید بیمار، فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ طے

    سیشن کورٹ اسلا آباد ، شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی گئی

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنی ٰ کی درخواست منظورکر لی گئی ،سیشن کورٹ اسلام آباد میں آصف زرداری کے خلاف متنازعہ بیان پر درج مقدمہ میں آج شیخ رشید پر فرد جرم عائد کی جانی تھی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طبیعت ناسازہو گئی، ڈاکٹرز نے بیڈ ریسٹ تجویز کردیا شیخ رشید کے وکلا نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی شیخ رشید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی. عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 21 مارچ مقرر کر دی

    عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا

    دوسری جانب 3 فروری کو وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو، حب کے لسبیلہ اور مری کے تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں ایک اور مقدمہ ہفتے کے روز تھانہ صدر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں شیخ رشید پر امن و امان کو خراب کرنے اور جان بوجھ کر اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا۔

  • بینچز کی بلا جواز صوابدیدی تبدیلی نے شکوک و شبہات پیدا کیے

    بینچز کی بلا جواز صوابدیدی تبدیلی نے شکوک و شبہات پیدا کیے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ بینچز کی بلا جواز صوابدیدی تبدیلی نے شکوک و شبہات پیدا کیے-

    باغی ٹی وی: قاضی فائز نےعیسی بدھ کے روز جاری کردہ 9 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جو عدالت عظمیٰ کے بینچوں میں اچانک تبدیلی اور مقدمات کی تعین کے معاملے پر جاری کیا گیا تھا کہا کہ ہمیں اس حقیقت سے بے خبر نہیں ہونا چاہئے کہ عدلیہ ایک اور صرف ایک مقصد یعنی مقدمات کا فیصلہ کرنے کے لیے کے لیے قائم کی گئی تھی جو اسے مؤثر، منصفانہ اور شفاف طریقے سے کرنا چاہیے لوگوں کو یہ جاننے کا پورا حق ہے کہ انصاف کا انتظام کس طرح کیا جاتا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بینچز کی بلا جواز صوابدیدی تبدیلی نے شکوک و شبہات پیدا کیے اور عام لوگوں کو ایسے نظام کی انصاف پسندی پر سوالات اٹھانے کی ترغیب دی جو من مانے طور پر کچھ شہریوں پر دوسروں کو ترجیح دیتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کہتا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پوری طرح سے محفوظ بنائی جائے لیکن اگر سپریم کورٹ کے رجسٹرار، جج یا یہاں تک کہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) پہلے سے طے شدہ، معقول اور منصفانہ معیار کے بغیر جلد سماعت کے لیے خاص مقدمات کا انتخاب کرتے ہیں تو اس سے عدلیہ کی آزادی کا اصول مجروح ہوسکتا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دو ججوں کے بینچ کی سربراہی کر رہے تھے جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی شامل تھے، انہوں نے اپنے نوٹ میں کہا کہ وہ جسٹس عیسیٰ کے خیالات کا احترام کرتے ہیں آئین کے آرٹیکل 19 اے نے عوام کو عوامی اہمیت کے تمام معاملات میں معلومات تک رسائی کا حق فراہم کیا ہے، یہ ایک بنیادی حق ہے، شفافیت احتساب کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چونکہ بینچز کی اچانک تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں تھی جسٹس یحیٰی آفریدی سے جونیئر جج کو ان پر ترجیح دی گئی کہ وہ بینچ کی سربراہی کریں لہذا ہمارے لیے اس معاملے کو حل کرنا لازمی ہوگیا جو انتہائی اہم ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ان لوگوں کے لیے جن کے معاملات 28 فروری کو سماعت کے لیے مقرر تھے لیکن سنے نہیں جاسکے، ہم معذرت خواہ ہیں اس عدالت کی آزادی، سالمیت اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے قانون کی حکمرانی، بینچوں کی تشکیل میں شفافیت اور انصاف اور مقدمات کی یکسوئی کو قائم کیا جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ قواعد کسی بینچ پر جج یا ججوں کو تبدیل کرنے یا ان کی تعداد کو کم کرنے کے لیے رجسٹرار یا سی جے پی کو کوئی اختیار نہیں دیتے۔

    جسٹس عیسیٰ نے یاد دلایا کہ سپریم کورٹ نے پہلے کہا تھا کہ من مانے طور پر بنچوں کی تشکیل نو ’نظام کی سالمیت کو نقصان پہنچاتی ہے اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

    اسی کیس میں بینچ کے ایک اور رکن نے کہا کہ ایک بینچ جو ایک بار تشکیل دیا جاتا ہے اور اس معاملے کی سماعت شروع کردیتا ہے اسےچیف جسٹس اپنے انتظامی اختیارات کے استعمال میں دوبارہ تشکیل نہیں دے سکتا، جب تک کہ بینچ کا کوئی رکن دستبردار نہ ہوجائے۔