Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے سیکیورٹی کیمروں کا سامان چوری

    لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے سیکیورٹی کیمروں کا سامان چوری

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 8 کیمروں کا سامان چوری ہوگیا،چوروں نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں بچائی گئی فائبرکیبل بھی چوری کرلی جبکہ اسٹیڈیم میں روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہیں-

    قذافی اسٹیڈیم کے گرد پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل بھی دیا گیا تھا۔

    پولیس نے تھانہ گلبرگ میں چوروں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے۔ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موجود ہے لیکن تاحال گرفتار نہ ہوسکے،پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

    پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آرز کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 19 اور 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے قریب 2 مختلف وارداتیں کیں ،ایف آئی آر کے مطابق چوری کیے گئے سامان کی مالیت 9 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔

    واضح رہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔

  • ضمنی انتخابات:راجن پورحلقہ این اے 193  میں پولنگ جاری

    ضمنی انتخابات:راجن پورحلقہ این اے 193 میں پولنگ جاری

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ووٹنگ کیلئے 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے محسن لغاری، (ن) لیگ کے عمار اویس لغاری، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گور چانی اور دیگر کے درمیان مقابلہ ہے۔

    حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، فوج اور رینجرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں۔

    قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال اورتھریٹس کےپیش نظر درخواست کی الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنےکی درخواست مسترد کردی تھی۔

  • بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی:بلوچستان کے ضلع آواران میں آنے کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں آوارن میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے۔

    اس زلزلے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 400 افراد ہلاک جبکہ 599 زخمی ہوئے تھے۔

  • دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمدبن راشد آل مکتوم نے ہفتے کے روز اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے،نوزائیدہ بچّے کا نام محمد بن حمدان بن محمد آل مکتوم رکھا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: شیخ حمدان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس میں ہاتھوں کی ایک جوڑی پیروں کے ایک چھوٹے سے جوڑے کوچھوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے-

    اسی پوسٹ کوان کی اہلیہ شیخہ بنت سعید بن ثانی آل مکتوم نے بھی شیئرکیا ہے جس کے بعد دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو محبت، طاقت اور خوشیاں عطا فرمائے –

    محمد ولی عہد دبئی کے خاندان میں تیسرے بچے ہیں 2021 میں شیخ حمدان نے جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا تھا،ان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی۔اس پہلوٹھی کے بچّے کا نام راشد اور بچّی کا شیخہ رکھا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ شیخ حمدان کی 2019 میں ایک نجی تقریب میں شیخہ بنت سعید بن ثانی آل مکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

  • موجودہ سیاسی نظام میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں،شاہد خاقان عباسی

    موجودہ سیاسی نظام میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں،شاہد خاقان عباسی

    الحمرا ہال لاہورمیں لاہورلٹریچرفیسٹیول کےدوسرے دن مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خصوصی نشست میں گفتگو کی-

    باغی ٹی وی: شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین توموجود ہے لیکن اس کی بالادستی قائم کرنا بھی ضروری ہے، ملکی سیاسی تاریخ میں صرف 4 لیڈرز ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، بے نظیر بھٹو اور عمران خان آئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سمیت سبھی کو سیاسی معاملات حل کرانا ہوں گے، تاخیر ملکی مفادمیں نہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ کیلئے کرپٹ لوگ زیادہ قابل قبول ہیں، با نسبت ان لوگوں کے جو کردار والے ہیں، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود ایک مسئلہ ہے،موجودہ سیاسی نظام میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں-

    شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ بیوروکریسی میں بھی متعلقہ وزارتوں کےمسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں،وفاقی ملازمین مراعات کیلئےصوبوں میں کام کرنےکےخواہشمند ہوتے ہیں یہ عوام کی صوابدید ہےپارلیمنٹ میں کسےہونا چاہیے مگرایسا ہوتا نہیں ہے، 50 فیصد سینیٹرز نشستیں خرید کر سینیٹ میں پہنچتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ سبھی جانتے ہیں کہ پاکستانی سیاست پر عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ اثر انداز ہوتے ہیں لیکن اب سب کو مل کر آئین اورقانون کی بالادستی یقینی بناناہوگی۔

  • لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پی سی بی سے صفائی کے واجبات مانگ لیے

    لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پی سی بی سے صفائی کے واجبات مانگ لیے

    لاہور: ایل ڈبلیو ایم سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کروڑوں روپے صفائی کے واجبات مانگ لئے۔

    باغی ٹی وی: ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی سروسز کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے پی سی بی کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے پی سی بی کے ذمے مجموعی طور پر 4 کروڑ 83 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی 2017 سے اب تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی تمام سیریز اور میچز کے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہا، 2017 میں کھیلے گئے ورلڈ الیون، پاک سری لنکا سیریز اور پی ایس ایل کی ادائیگیاں نہیں ہوئیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پی یس ایل 8 کیلئے 50 لاکھ کے بل بھجوائے گئے ہیں 2022 میں کھیلے گئے پاک انگلینڈ، پاک آسٹریلیا اور 2017 میں کھیلے گئے میچز کے عوض 2 کروڑ 35 لاکھ کے بقایا جات باقی ہیں ،پی ایس ایل 7 کے میچز میں دی جانے والی سروسز کے واجبات 1 کروڑ 10 لاکھ بھی ادا نہیں کیے گئے-

    پی ایس ایل 8 کیلئے بھی تمام تر صفائی کی ذمے داری ایل ڈبلیو ایم سی کے پاس ہے، 2022 میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے ایک کروڑ 10 لاکھ کےواجبات بھی ادا نہیں کیے گئے۔

  • خضدار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    خضدار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    خضدار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :پولیس کےمطابق خضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب گشت کے دوران پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس وین کے ڈرائیور سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا
    گیا ہے۔

  • پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ شرح سود بڑھانے پر اتفاق کرلیا

    پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ شرح سود بڑھانے پر اتفاق کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان نے قرض کی قسط کیلیےآئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ(شرح سود) بڑھانے پر اتفاق کرلیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان ہونیو الے ورچوئل مذاکرات میں تکنیکی سطح کی بات چیت ہوئی ہے جس میں پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے،توقع ہے کہ پاکستان شرح سود میں دو فیصد تک اضافہ کرے گا-

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات میں سے زیادہ تر اقدامات پورے کردیئے گئےہیں، پاور سیکٹرکے معاملے پر کچھ معاملات ہیں جو حتمی مرحلے میں ہے پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر بھی تفصیلی بریفنگ دی ہے، اور توقع ہے کہ اس بارے بھی جلد پیشرفت ہوگی-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطع معاہدہ ہوجائے گا آئی ایم ایف سے اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف جائزہ مشن نویں اقتصادی جائزے اور اگلے قسط آئی ایم ایف بورڈ کو منظوری کیلئے بھجوائے گا۔

  • پی ایس ایل میچز کی لاہور منتقلی:حکومت پنجاب اورپی سی بی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

    پی ایس ایل میچز کی لاہور منتقلی:حکومت پنجاب اورپی سی بی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پنجاب میں ہونے والے میچز کے سکیورٹی اخراجات کے حوالے سے حکومت پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے اجلاس میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ بورڈ اپنےمؤقف پر ڈٹا رہے گا پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی-

    پی سی بی کی جانب سے نگران حکومت پنجاب کی جانب سے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے ادا کرنے کے پیغام پر جواب دے دیا گیا ہے کہ ادائیگی نہیں کی جائےگی۔

    پی سی بی کی جانب سے حکومت پنجاب کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ لاہور میں دو پی ایس ایل میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر کسی کھلاڑی نے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو بورڈ ذمے دار نہیں ہوگاسیکیورٹی کی ذمےداری اسٹیٹ کی ہے، ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہے۔

    دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے اپنےبیان میں کہا کہ اگر حکومت سکیورٹی نہیں دے گی تو بڑا ٹورنامنٹ نہیں ہوسکے گا، پی ایس ایل دوسرے شہروں میں شفٹ کرنے سے بہت نقصان ہوگا۔

    جبکہ نگران حکومت کے وزیر تعلیم منصور قادر نے بتایا کہ اس سال پی ایس ایل کے انتظامات کا تخمینہ ایک ارب 20 کروڑ روپے لگایاگیا، اتنی بڑی رقم خرچ کرنے پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے تحفظات ہیں غیر ضروری اخراجات ختم کرکے پی ایس ایل پر اخراجات کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا جس میں سے ہم 25 کروڑ روپے خرچ کرنے کو تیار ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 کروڑ روپے دینے سے انکار کر دیا ہے ہم نے پی سی بی سے کہا کہ 25 کروڑ روپے دے کر لائٹیں خرید لیں، تاکہ ہر سال کام آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فوری بعد رمضان شروع ہو رہا ہے، مالی بحران کا شکار حکومت رمضان میں عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنے سے گریزاں ہے، حکومت پنجاب کو رمضان میں عوام کو ریلیف دینا مشکل ہو رہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پی سی بی اپنا شیئر ڈالے تاکہ عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ رمضان میں سہولت بھی دے سکیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔

    ذرائع‏ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی پر واضح کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کرےگاکابینہ میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت اب تک پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر 45 کروڑ روپے لگا چکی ہے۔

    خیال رہے کہ کل کراچی میں پی ایس ایل کا آخری میچ شیڈول ہے جس کے بعد فائنل سمیت تمام میچز لاہور اور پنڈی میں شیڈول ہیں۔ معاملہ طے نہ ہوا تو ایونٹ کا شیڈول تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن:ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب

    لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن:ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب

    لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،الیکشنزمیں ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب ہوگٸیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میدان حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار اشتیاق اے خان نے میدان مار لیا۔ صدراتی نشست پر انہوں نے 7293 ووٹ حاصل کیے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے لہراسب گوندل نے 3372 ووٹ حاصل کیے۔

    نائب صدر کی نشست پر ربیعہ باجوہ 3590 ووٹ لے کر فاتح قرار پائیں جبکہ سیکریٹری کی سیٹ پر صباحت رضوی نے 4310 ووٹ لے کر ہائی کورٹ کی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ سیکریٹری منتخب ہوئیں۔

    فنانس سیکرٹری کی نشست پر شاہ رخ شہباز وڑائچ 7109 ووٹ لے کر کامیاب رہے، فاتح امیدواروں کی جانب سے ہائی کورٹ کے احاطے میں جیت کا جشن منایا گیا۔ حامی ووٹرز کی جانب سے نعرے بازی اور گل پاشی کر کہ امیدواروں کو مبارک باد دی۔

    لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں چار عہدوں پر چودہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ دس ہزار پانچ سو ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔