Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست دیدی

    عمران خان نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست دیدی

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست دے دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق درخواست عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان عابد نے تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کروائی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے درج کیا گیا، ہمیشہ قانون کی بالادستی و حمکرانی پر یقین رکھا میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ عمران خان پرالیکشن کمیشن کےفیصلے کے خلاف احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا تھا عمران خان کے خلاف اقدام قتل اور کارِسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور یہ مقدمہ محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب عمران خان نے منگل کے روز بینکنگ عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے لاہور زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی تنظیم کے رہنماؤں اور عہدیداروں سے مشاورت کی گئی-

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان منگل کے روز بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ پارٹی کے سینیئر رہنما بھی عدالت جائیں گے راولپنڈی ڈویژن کےعہدیداروں کو عمران خان کے استقبال کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونےکا حکم دیا ہے۔

  • فرخ گوگی کیخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز

    فرخ گوگی کیخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ فرخ گوگی کیخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے جیو سے گفتگومیں اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سہیل ظفرچٹھہ نے کہا ہے کہ فرخ گوگی کےخلاف درج تمام مقدمات کی نئےسرے سے انکوائری کا آغاز کردیاگیا،فرح گوگی نے اثر و رسوخ سےزرعی زمین سستےداموں فروخت کرائی تھی،ان کا کیس ایف آئی اے کو بھی بھجوایاجائےگا-

    انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید کے خلاف انکوائری کو بھی ری اوپن کر دیا گیا ہے شیخ رشید نے رنگ روڈ اسکینڈل میں سڑک کا رُخ اپنی زمین کی طرف کرایاتھا اور اس طرح اپنی زمین کی قیمت بڑھائی تھی۔

    انہوں نےبتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کےدورمیں ہونے والےترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا پی ٹی آئی دورکےترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ بھی پنجاب بھر کے کمشنرز سےمانگ لیا گیا ہے،پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے اور دیکھاجا رہا ہے عثمان بزدار، پرویز الٰہی نے کتنی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو ریلیف دیا-

    ظفر چٹھہ نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی فائل بھی دوبارہ انکوائری کیلئے اوپن کر دی گئی ہےپی ٹی آئی حکومت کے سینیئر افسران کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت بُلا لیا گیاجو افسر اینٹی کرپشن سےتعاون نہیں کرتا اسے گرفتار کیا جائے گا انکوائریاں اور گرفتاریاں آئندہ ہفتے شروع کی جا سکتی ہیں، محمود الرشید، راجہ بشارت، مراد راس، یاسمین راشد اور دیگر وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے سے کرپشن میں ملوث افسران اور سابق وزرا کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

  • انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نےفلم "جوائے لینڈ” کا گانا چوری کر لیا

    انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نےفلم "جوائے لینڈ” کا گانا چوری کر لیا

    کراچی: انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نے پاکستا نی فلم ” جوائے لینڈ” کا گانا چوری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: موسیقار فراست انیس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں جوائے لینڈ کے گانے ’بیبا‘ اور ٹی سیریز کے گانے کے کچھ حصوں کا موازنہ کیا گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ٹی سیریز ہمارے کام کو چوری کررہا ہے اور وہ بھی صرف اس لئے کی یہ گانا دنیا بھر میں ٹرینڈ پر ہے۔

    موسیقار نے کہا کہ میں اور میرے بھائیوں نے اس گانے کو جہاں تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کیا براہ کرم کچھ شرم کریں اور پاکستان کے ایک عمدہ گانے کو برباد نہیں کرنا چاہئے، اگر آپ گانا دوبارہ پیش کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اصل چیزوں کے ساتھ کرنا چاہیے تھا-

    فراست انیس کے مطابق انہیں انڈین مداحوں کی طرف سے مکمل حمایت اور مدد ملی ہے اور وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس سستی کاپی کے کمنٹ سیکشن پر بھی ہمارا ساتھ دیں۔ سرحد پار سننے والوں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا-

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ای میل کے ذریعے ٹی سیریز سے رابطہ کیا ہے لیکن ان کی طرف سے ابھی تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

  • جاپان  کا’کچرا چننے کا عالمی مقابلہ‘ منعقد کرانے کا اعلان

    جاپان کا’کچرا چننے کا عالمی مقابلہ‘ منعقد کرانے کا اعلان

    ٹوکیو: جاپان میں مقامی سطح پر لوگ محلےمیں جمع ہوکر کوڑا کرکٹ چننے کا مقابلہ کرتے ہیں تاہم اب جاپان نے اس سال نومبر میں کچرا چننے کا عالمی مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاریخ میں پہلی بار جاپان ورلڈ گاربیج پکنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے، ٹوکیو کی سڑکوں پر ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ کچرا اٹھا کر، وہ ٹیم ٹورنامنٹ چیمپئن شپ جیت لے گی۔

    اس مقابلےکو ’اسپوگومی‘ کا نام دیا ہے جس میں Spo کا مطلب اسپورٹس اورجاپانی زبان میں Gomi کوڑا کرکٹ کو کہتے ہیں۔ اگرچہ یہ مقابلے جاپان میں ہوتےرہتے ہیں جن میں تین سے پانچ افراد مقررہ وقت میں کچرا اٹھاتے ہیں اور قواعد کے تحت جیتنے والے کو اول تا سوم کے اعزازات ملتےہیں نومبر 2023 میں جاپان اس کےلیے عالمی مقابلے کا انعقاد کررہا ہے-

    اس ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا انعقاد دنیا بھر میں قومی چیمپئن ٹیم کے انتخاب کے لیے ہونا شروع ہو گیا ہے۔ یہ ٹیمیں اس سال نومبر میں جاپان میں شروع ہونے والے فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گی جس میں مختلف ممالک کی کل 20 ٹیمیں شرکت کریں گی دنیا بھر کی ٹیمیں ٹوکیو کی سڑکوں سے کچرا اٹھانے کی کوشش کریں گی۔ ان میں سے ہر ٹیم کو 60 منٹ میں زیادہ سے زیادہ کوڑا جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ شرکا کو یہ کچرا مقررہ رنگوں والے ڈبوں میں ڈالنا ہوگا۔

    کوڑے میں جلائے جانے والا کچرا، ری سائیکل کے قابل پلاسٹک اور دھاتی اشیا شامل ہیں)۔ وقت ختم ہونے پر ریفری کچرے کا وزن کرکے جیتنے والے کا اعلان کرے گا ۔ تاہم سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرنے پر سب سے زیادہ پوائنٹس ملتے ہیں۔

    جاپانی حکومت کے مطابق اس عالمی مقابلے کا انعقاد دنیا بھر کو صفائی کی ترغیب دینا ہےاوروہ اپنی اطراف کی صفائی کا بھی غیرمعمولی خیال رکھتے ہیں 2008 سے جاپان میں اسپوگومی کے مقامی مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔اس کے دلچسپ قواعد و ضوابط بھی مرتب کئے جاتے ہیں۔

  • ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان گرفتاریاں دینے کے جمع ہوئے اور بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کی جانب سے چوتھے روز ملتان میں جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا جہاں کارکنان نواں شہر چوک پر جمع ہوئے،اس موقع پر رہنما بھی موجود تھے پولیس نے رضاکارانہ گرفتاری کی تحریک کے پیش نظر نواں شہر چوک پر قیدیوں کی تین گاڑیوں پہنچائیں تاہم کارکنان اور چند رہنما اس میں بیٹھ کر واپس باہر آگئے۔

    دریں اثنا گرفتاری دینے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے 10 منٹ کیلئے دھرنا دیا تھا عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ 10منٹ تک قیدی وین نہ آئی تو دھرنا ختم کردیں گے اسٹیج سے اعلان کیا گیا تھا کہ گرفتاری دینے والے کارکنان اسٹیج پر موجود رہیں گے-

    بعد ازاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عامر ڈوگر نے جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سابق اراکین، رہنما اور کارکنان گرفتاریوں کے منتظر تھے مگر پولیس نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک کلومیٹردورگاڑیاں کھڑی کردی تھی جبکہ ہم نے نواں شہر چوک پر جمع ہونے کا اعلان کیا تھا۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر کسی بھی وقت گرفتاری دینے کیلیے تیار ہیں، کل یا پرسوں جیسے ہی عمران خان نے اگرکال دی تودوبارہ گرفتاریاں دینے کیلئے آئیں گے۔

    دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان حکومتی فسطائیت اور بنیادی حقوق کی پامالیوں پر گرفتاریاں دے رہے ہیں ،پی ٹی آئی حکمرانوں کے 1100ارب روپے کے کیسز معاف کروانے اورمہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج ہے-

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رکنے کی خبریں، وزارت خزانہ کا بیان سامنے آ گیا

    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں رکنے کی خبریں، وزارت خزانہ کا بیان سامنے آ گیا

    وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز روکنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کر دی ہے-

    باغی ٹی وی: اس ضمن میں جاری فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہ روکنے سے متعلق افواہیں سراسر غلط ہیں، فنانس ڈویژن کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اے جی پی آر نے تصدیق کی ہے کہ تنخواہ اور پنشن کی ادائیگیوں سے متعلق کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور یہ وقت پر ادا کر دی جائے گی مزید یہ کہ دیگر ادائیگیوں پر معمول کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ طویل معاشی اور مالی مشکلات کے تناظر میں، وزارت خزانہ نے اے جی پی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک وفاقی وزارتوں/ ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے تمام بلوں کو کلیئر کرنے سے روک دیں یہاں تک کہ خبریں تھیں کہ تنخواہوں کے بلوں کی منظوری بھی روک دی گئی ہے۔

  • بھارت پہنچنے کے بعد پاکستان میں دیئے گئے بیان پرجاوید اختر ردعمل

    بھارت پہنچنے کے بعد پاکستان میں دیئے گئے بیان پرجاوید اختر ردعمل

    بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر نے بھارت پہنچنے کے بعد پاکستان میں دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹول کے دوران جاوید اختر نے پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی،انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں ممبئی پر حملے کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں اگر کوئی ہندوستانی یہ شکوہ کرے تو پاکستانیوں کو بُرا نہیں ماننا چاہیے جاوید اختر کے اس بیان پر پاکستان کی عوام اور فنکاروں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔

    اب جاوید اختر نے بھارت میں ایک تقریب کے دوران پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کے حوالے سے ردعمل دیا ہے کہا بیان دینے کے بعد مجھے لگا ایسے ایونٹس میں نہیں جانا چاہیے لیکن یہاں (بھارت) آیا تو لگا پتہ نہیں تیسری عالمی جنگ جیت کر آیا ہوں‘۔

    دوسری جانب جہاں شوبز شخصیات نے بھی جاوید اختر کے بیان سے متعلق ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں پاکستان کے معروف ناول نگار اور کالم نگار مستنصر حسین تارڑ نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں 10ویں لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو چکا ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے مستنصر حسین تارڑ نے کہا کہ انہیں بھارتی مہمان جاوید اختر کےپاکستان کےخلاف الفاظ سُن کرخود پر شرم محسوس ہوئی انہوں نےکہاکہ وہ جاوید اختر کے فیض فیسٹیول میں کہے الفاظ کو تبصرے کے لائق بھی نہیں سمجھتے۔

    معروف ناول نگار کا کہنا تھا کہ مجھ میں ایسی صفت نہیں ہیں کہ میں نوبل انعام کیلئے اپنے معاشرے کو بُرا کہہ سکوں، ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس نگار اور کمال فن ایوارڈز کسی نوبل پرائز سے کم نہیں۔

    پاکستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے مستنصر حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری قوم پاگل ہوگئی ہے اور برداشت کھو بیٹھی ہے۔

  • پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ،خاتون سمیت دو بچے زخمی

    پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ،خاتون سمیت دو بچے زخمی

    کراچی: مبینہ طور پر پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود جمالی پل پر پولیس نمبر پلیٹ کی گاڑی میں سوار ڈرائیور کی ٹکر سے دس سالہ محسن ولد شاہ وزیر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق عائشہ دختر شاہ وزیر اپنے بچوں کے ہمراہ سڑک پر موجود تھیں کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور خاتون اور دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد پولیس افسر کی گاڑی کے نیچے کچلے گئے، حادثے کا سبب بننے والی گاڑی ایس پی کے نام پر ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں خونی بسنت اور دن بھر شدید ہوائی فائرنگ کے باعث نور خان ائیربیس پر فلائٹ آپریشن اور وی وی آئی پی مومنٹ بھی متاثررہی وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی طیارہ وقت پرلاہورکے لیے پرواز نہ کرسکا راولپنڈی انتظامیہ و پولیس حکام کی دوڑیں لگی رہیں ۔ وزیراعظم ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور روانہ ہوئے ۔

    نور خان بیس کے گرد و نواح میں ہوائی فائرنگ اسقدرشدید تھی کہ نامعلوم سمت سےچلائی گئی گولی بیس پرکھڑی وزیر اعظم کی سیکورٹی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی لگی۔

    واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاخونی بسنت و شدید ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کے احکامات پر آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے دو ڈی ایس پیز اور ائیرپورٹ سمیت تین تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کردئیے ۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا لاہورروانہ ہونے والا طیارہ بھی وقت پر روانہ نہ ہوسکاشہبازشریف کی لاہور روانگی کےاسلام آباد اور راولپنڈی پولیس شام چار بجے کے قریب سیکورٹی انتظامات اوکے رکھنے کے لیے کہاگیا وزیر اعظم نے شام چھ بجے نور خان بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہونا تھا لیکن راولپنڈی میں بسنت اور ہوائی فائرنگ اسقدر شدید تھی کہ نور خان بیس سے فلائٹ آپریشن کی کلیئرنس نہ ملی ۔

    تقریبا ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے رات سوا نو بجے ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی تھمی تو وزیراعظم ہیلی کاپٹر سے نور خان ائیربیس پہنچے جہاں راولپنڈی انتطامیہ اور پولیس کے اعلی حکام کو بھی طلب کیا گیا-

    آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے بھی بسنت و شدید ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لیا اور دو ڈی ایس پیز جن میں ڈی ایس پی نیوٹاؤن اور ڈی ایس پی سٹی شامل ہیں سمیت تین تھانوں کے ایس ایچ اوز جن میں ایس ایچ او ائیرپورٹ راجہ مصدق، ایس ایچ او رتہ امرال اور ایس ایچ او صادق آباد کو معطل کردیا۔

    بسنت و ہوائی فائرنگ و چھتوں سے گرنے و ڈور پھرنے سے بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ایک چہرے پر ڈور پھرنے سے ایک معصوم بچی نور خان بیس کے قریب ایئرپورٹ روڈ پر بھی زخمی ہوئی ۔

  • ازخود نوٹس:پی ڈی ایم کی سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا،اقلیتی برادری نے بھی رجوع کر لیا

    ازخود نوٹس:پی ڈی ایم کی سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا،اقلیتی برادری نے بھی رجوع کر لیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کےحوالے سے لیے گئے ازخود نوٹس میں اقلیتی برادری نے بھی درخواست دائر کردی جبکہ حکومت میں شامل پی ڈی ایم کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نےخیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں درخواست فاروق ایچ نائیک، کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت کیلئے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے اور فل کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ججز پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کرچکے ہیں، کئی آئینی، قانونی اور عوامی اہمیت کے سوال سامنے آ چکے ہیں جن پر سماعت ضروری ہے۔

    دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے لیے گئے ازخود نوٹس میں اقلیتی برادری نے کیس میں فریق بننے کیلئےرجوع کرلیا۔

    مذکورہ درخواست سیموئیل پیارا نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات سے مسیحی برادری کے حقوق جڑے ہیں دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے، 9اپریل مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کا دن ہے۔

    شہری کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کی مسیحی برادری ان دنوں ایسٹر کے تہوار میں مصروف ہوگی۔ اس کے علاوہ 7اپریل کو گُڈفرائیڈے کا دن بھی مقدس ہے۔

    مسیحی درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مسیحی برادری کے حقوق کو مدنظر رکھتےہوئے اسے ازخود نوٹس کیس میں فریق بنایا جائے۔

  • نيب  نےعثمان بزدار اور انکی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

    نيب نےعثمان بزدار اور انکی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

    نيب لاہور نے عثمان بزدار اور انکی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اورجائیداديں بنانے کے الزام میں نيب نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئےعثمان بزدار اور ان کی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا،لاہورنیب نے خاندان کے 10 افراد سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں

    نيب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونيو کو مراسلہ جاری کردیا جس میں 28 فروری تک نيب لاہور کو عثمان بزدار کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

    مراسلے کے مطابق عثمان بزدار کے خاندان کے دس افراد کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، عثمان بزدار کے تمام فیملی ممبران کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ عثمان بزدار یا فیملی کے نام پر پراپرٹی، زمین، تحائف اور وراثتی جائیداد کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔