Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کراچی : ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن

    کراچی : ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن

    کراچی: ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن،189 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 189 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے ،این اے 241 کراچی میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد 24 رہی،کراچی این اے 242 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد19 رہی،این اے243 کراچی شرقی میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد17 رہی-

    الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی این اے 244 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد 19 رہی،این اے 247 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد 24 رہی،این اے 250 میں جمع کاغذات نامزدگی کی تعداد19 رہی،این اے 252 میں 24 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،این اے 254 میں 23 اور 256 کے لیے 19 نامزدگی کاغذات وصول کئے-

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آج کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی،16فروری تک منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے،22 فروری تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے،23 فروری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہوگی

  • خاتون جج  دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

    فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیس: کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے،عدالت

    عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی گئی جس میں ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت اجازت نہیں دے رہی کہ اسلام آباد آئیں، ڈاکٹرز نے ان کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    پراسیکیوٹر نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ لگا کر عمران خان پیش نہیں ہورہے، شوکت خانم اسپتال تو کینسر اسپتال ہے، عمران خان کا مسئلہ الگ ہے-

    پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان کی فریکچر کے باعث صرف سوزش ہے، عدالت نے عمران خان کو سیڑھیاں چڑھ کر آنے کا نہیں کہا، وہ کچہری کے باہر آئیں، ان کی حاضری لگائی جاسکتی ہے۔

    اسامہ ستی قتل کی: مجرم پولیس اہل کاروں نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرکے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

    پراسیکیوٹر نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی بھی مخالفت کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کردی۔

    سیشن کورٹ اسلام آبا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظورکرتے ہوئے خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی،سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 مارچ تک توسیع کردی-

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

  • پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    وفاقی کابینہ نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کےلیے درخواست کی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا تھا۔

    پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہوگا، ایونٹ کے میچز لاہور، ملتان،کراچی اور راولپنڈی میں 13 فروری تا 19 مارچ شیڈول ہیں۔

    واضح رہے پی ایس ایل 8 کا آغاز آج سے لاہور اور ملتان میں ہوگا، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹس شائقین کے لیے دوپہر 2 بجے کھولے جائیں گے۔

    ملتان میں پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہوگی، شائقین کے لیے فری بس سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے، 6 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

  • فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیس: کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے،عدالت

    فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیس: کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے،عدالت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری الیکشن کمیشن سے متعلق نفرت پھیلانے کے کیس میں عدالت میں پیش ہوئے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی سیشن عدالت میں فواد چوہدری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما اپنے وکلا علی بخاری اور فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

    فواد چوہدری نے عدالت کے جج سے مکالمہ کیا کہ حاضر ہیں جناب جس پر عدالت نے وکلا سے سوال کیا کہ مقدمے کا چالان جمع ہوا؟

    فواد چوہدری کے وکیل نے جواب میں کہا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے اب تک مقدمے کاچالان جمع نہیں کروایا جاسکا، جج نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کو بلا لیتے ہیں، 14 روز بعد بھی چالان جمع کیوں نہیں ہوا؟

    وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمیں 3 مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں تاکہ استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنی پڑے اس پر جج نے کہا کہ تفتیشی افسر سے معلوم کرلیتے ہیں پھر تاریخ دیں گے۔

    دورانِ سماعت عدالت نے فواد چوہدری کو جانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے۔

    بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سے متعلق نفرت پھیلانے کے کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں، موجودہ حکومت عمران خان کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کرسکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے، اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ، ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں، اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کردی ہے۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

  • اسامہ ستی قتل کی: مجرم پولیس اہل کاروں نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسامہ ستی قتل کی: مجرم پولیس اہل کاروں نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد: اسامہ ستی قتل کیس میں مجرم قرار دیے گئے پولیس اہل کاروں نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی: کیس میں سزائے موت پانے والے 2 پولیس اہل کاروں نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا پولیس اہلکاروں کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا ۔

    اسامہ ستی قتل کیس، فیصلہ آ گیا،عدالت نے ملزمان کو سنائی سزا

    درخواست میں پولیس اہلکار افتخار احمد اور محمد مصطفی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے درخواست مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے ، کالعدم قرار دیا جائے ۔ ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ختم کر کے مقدمے سے بری کیا جائے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ستی قتل کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت اور 3 کو عمر قیدکی سزا سنائی تھی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے اسامہ ستی کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا عدالت نے 31 جنوری کو ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، کیس کا ٹرائل دو سال اور ایک ماہ جاری رہا،اسامہ ستی قتل کیس میں سزا پانے والے تمام افراد کا تعلق اینٹی ٹیررازم اسکواڈ سے ہے۔

    ملزم افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کو سزائے موت جب کہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمرقیدکی سزاسنائی گئی، افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا-

    اسامہ ستی قتل کیس،گواہان پر دوبارہ جرح کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    واضح رہےکہ 22 سالہ اسامہ ندیم ستی کی تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا اور وہ ایف ایس سی کے طالبعلم تھے اور اسلام آباد میں ہی رہائش پذیر تھے۔ وہ اپنے تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھےاسامہ ستی کو جنوری 2021 کو اسلام آباد میں سری نگر ہائے وے پر رات ڈیڑھ بجے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    ابتدائی طور پر پولیس نے واقعےکو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا،بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی نوجوان طالب علم کی ہلاکت کے واقعے کی فوری جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اس واقعے پر پولیس کا مؤقف تھا کہ ڈکیتی کی کال چلنے کے بعد مشکوک معلوم ہونے والی کالے شیشوں والی گاڑی کو اے ٹی ایس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اور گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کے نتیجے میں اسامہ ستی کی ہلاکت ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے وقت مقتول گاڑی میں اکیلا تھا اور تھانہ رمنا کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں ملوث پانچ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

    مقتول کے والد ندیم ستی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں ان پانچ اہلکاروں کو نامزد کیا گیا تھا اور یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ’اسامہ نے گذشتہ روز ان سے ذکر کیا تھا کہ ان کی پولیس کے کچھ اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر انھوں نے یہ دھمکی دی تھی کہ ہم تمھیں مزہ چکھائیں گے۔‘

    ایف آئی آر کے مطابق اسامہ کی گاڑی پر مختلف اطراف سے تقریباً 17 گولیاں چلائی گئیں جبکہ ملزمان پر دفعہ 302 اور دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اسامہ ستی کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ ’دو جنوری کی رات دو بجے کے قریب میرا بیٹا اپنے دوست کو ایچ الیون نزد نسٹ یونیورسٹی چھوڑنے گیا۔ واپسی پر مذکورہ بالا پولیس اہلکاروں نے اس کی گاڑی کا پیچھا کیا اور گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد فائرنگ کی جس سے میرا بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔‘

    اس واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹویٹ میں واقعے کی ابتدائی تفصیلات بتائی گئی تھیں۔ ان کے مطابق پولیس کو رات کو کال ملی کہ گاڑی میں سوار ڈاکو شمس کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں، اے ٹی ایس پولیس کے اہلکاروں نے جو علاقہ میں گشت پر تھے، مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پولیس نے کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کوروکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی پولیس نے متعدد بار جی 10 تک گاڑی کا تعاقب کیا نہ رکنے پر گاڑی کے ٹائروں میں فائر کیے، بدقسمتی سے دو فائر گاڑی کے ڈرائیور کو لگ گئے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔‘

    جبکہ اس مقدمے کی سماعت کے دوران اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے تھے کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے اور اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟

    اسامہ ستی کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت کے لیے پاکستان کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی انسانی حقوق سے متعلقہ قائمہ کمیٹی نے اس مقدمے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو کہا تھا کہ وہ متاثرہ خاندان کو تحقیقاتی عمل کا حصہ بنائیں۔

    اسامہ ستی کے لواحقین نے قائمہ کمیٹی میں قتل کی تحقیقات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاڑی کے چاروں اطراف سے گولیاں چلائی گئیں جبکہ گاڑی کے اندر خون کے نشانات نہیں ہیں۔

    اُنھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ گاڑی کو تھانے میں کھڑا کر کے گولیاں ماری گئیں جو اس مقدمے کو خراب کرنے کی ایک کوشش ہے۔ لواحقین نے قائمہ کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ اُنھیں نہ جے آئی ٹی میں بلایا گیا اور نہ ہی ابھی تک جوڈیشل انکوائری کے سامنے طلب کیا گیا۔

    جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

    پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست

  • سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل پر اداروں کو بغاوت پر اکسانےکےکیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنےکا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، فیصلےمیں کہا گیاہےکہ وکیل صفائی کےمطابق شہبازگل کےخلاف کیس یو ایس بی کی بنیاد پربنایا گیاوکیل صفائی کےمطابق یو ایس بی کی کبھی فارنزک نہیں کروائی گئی، وکیل صفائی کے مطابق شہبازگل کےخلاف ثبوت نہیں، سیاسی انتقام پرکیس بنایا گیا۔

    آصف زرداری پر الزام تراشی:شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ وکیل صفائی کے مطابق ثبوت فرد جرم عائد کرنے کے لیے ناکافی ہیں شہبازگل کے خلاف وفاقی حکومت کی دی گئی کیس کی اجازت ریکارڈ پر ہے، ابھی تک شہبازگل پر فردجرم عائد نہیں کی گئی، شہبازگل کے خلاف ابھی ثبوت اور گواہان کے بیانات قلمبند نہیں ہوئے-

    فیصلے میں عدالت نے کہا کہ جرح میں شہبازگل کے پاس ثبوتوں اور گواہان کے بیانات پر سوالات کا اختیار ہوگا، شہبازگل کا مقدمے سے تعلق جوڑنےکے لیے ریکارڈ پر اطمینان بخش ثبوت موجود ہیں۔

    عدالت نے مزید کہا ہےکہ شہبازگل دوران سماعت اپنے دیئےگئے بیان سے کبھی انکاری نہیں ہوئے،کیس اس اسٹیج پر نہیں جہاں یو ایس بی کے اصلی یا نقلی ہونے پر رائے قائم کی جائے، شہبازگل کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

  • پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    ملتان: پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی، گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق چاروں وکٹس اچھی تیار کی ہیں –

    انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، پاکستان سپر لیگ کا آج سے آغاز

    شائقین کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 2 بجے کے بعد کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب شام 6 بجے اور میچ 8 بجے شروع ہوگا، شائقین کے لیے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سوسائٹی میں وسیع و عریض پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں سے ٹکٹ کے ساتھ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لایا جائے گا-

    سیکیورٹی کے باعث شائقین کے لیے پارکنگ اسٹیڈیم سے تین کلومیٹر دور بنائی گئی جبکہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد سے ایک گھنٹہ قبل اور آدھا گھنٹہ بعد تک روٹس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گےملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ سمیت پانچویں کی ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

    ملتان اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کا2021 کی فاتح ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا، 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 مقابلے راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور اور کراچی میں9، 9 اور ملتان میں 5 میچز کا انعقاد طے ہےپی ایس ایل 8 میں ملک کے معروف کرکٹرز کے ساتھ مجموعی طور 36 غیرملکی کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

    لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر5 ،5 میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، رواں سال لیگ میں تین نمائشی ویمن کرکٹ میچز بھی شائقین کرکٹ کیلیے دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، پی ایس ایل 8 میں کراچی میں 9 میچز کا انعقاد ہوگا، جن میں 8 مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔

    نیشنل اسٹیڈیم پر پہلا میچ 14فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ16 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد،18 فروری کو تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاورزلمی، 19فروری کوچوتھا میچ کراچی کنگزاورلاہورقلندر ،20 فروری کو پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی،21 فروری کو چھٹا میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر ،23 فروری کوساتواں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،24 فروری کو8واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور واحد ڈے میچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی نے پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پلینگ الیون میں شمولیت کی پرانی پالیسی بحال کردی پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں فرچائزز کو پلیئنگ الیون میں کم از کم 3اور زیادہ سے زیادہ 4غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا ہوں گے۔

    پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کل سے شروع

    گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سے قوانین میں فرنچائزز کو کم از کم 2 غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا لازمی تھا، اب غیر ملکی کھلاڑیوں کی کم سے کم تعداد دوبارہ 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کا میلہ پیر سے شروع ہورہا ہے۔

  • عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

    اسلام آباد : ٕ عمران خان کی رہائش گاہ (بنی گالہ) سے وزیر اعظم ہاؤس تک ان کے سفری اخراجات ان شیلٹر ہومز کے کل اخراجات سے تقریباً 6 گُنا زیادہ ہیں۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے جیو کی رپورٹ کے مطابق پناہ گاہوں (شیلٹر ہومز) کو عمران خان کے ٹریڈ مارک پروجیکٹ کے طور پر پیش کیا گیا تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ غریبوں کا کتنا خیال رکھتے ہیں تاہم دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی رہائش گاہ (بنی گالہ) سے وزیر اعظم ہاؤس تک ان کے سفری اخراجات ان شیلٹر ہومز کے کل اخراجات سے تقریباً 6 گُنا زیادہ ہیں۔

    مذاکرات کا دوسرا دور: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل بات چیت آج سے ہوگی

    رپورٹ میں دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا کہ دستاویزات پاکستان بیت المال (پی بی ایم) کی زیر نگرانی ملک بھر میں کل 39 احساس پناہ گاہیں قائم کی گئیں، اس پروگرام کےتحت بےگھرافراد کو بنیادی طورپرصحت کی دیکھ بھال، رہائش کیلئے محفوظ ماحول، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار خوراک وغیرہ سمیت متعدد پہلوؤں کا خیال رکھتے ہوئے قابل احترام انداز سے معیاری خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

    پروگرام کے آغاز سے اب تک 39 احساس پناہ گاہیں فعال ہیں، اب تک، مالی سال 2022 کے مارچ مہینے تک 18 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہےبیت المال (پی بی ایم) نے ڈونرز کے ذریعے خوراک کی فراہمی کیلئے گاڑیاں خریدیں، ’’احساس۔ کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ (ای کے بی این ایس) پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک 40 گاڑیاں کام کر رہی ہیں۔

    اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    پاکستان کے سرکاری خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ مارچ 2022 تک 161.088 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں، غریبوں کے بھلے کیلئے کیے جانے والے اخراجات کے مقابلے میں دیکھیں تو عمران خان نے اپنی رہائش گاہ سے دفتر تک کے سفر کے ذریعے قومی خزانے سے 984؍ ملین (98 کروڑ 40لاکھ سے زائد) روپے خرچ کیے۔

    یہ تفصیلات پی ڈی ایم کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کے اخراجات کے حوالے سے جاری کی تھیں، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے گزشتہ سال اپریل میں جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے سفری اخراجات 472.36 ملین روپے تھے جبکہ سفر سے زیادہ ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال پر زیادہ اخراجات ہوئے جو 511.995 ملین روپے رہے۔

    ان دستاویزات کے مطابق اگست 2018 سے دسمبر 2018 تک عمران خان کے سفری اخراجات 37 کروڑ 93 لاکھ روپے تھے۔ اسی طرح، خان کے سفر پر 2019 میں 131.94 ملین روپے، 2020 میں 143.55 ملین روپے، 2021 میں 123.8 ملین روپے اور جنوری سے مارچ 2022 کے دوران 35.14 ملین روپے خرچ ہوئے۔

    انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، پاکستان سپر لیگ کا آج سے آغاز

    سفری اخراجات کے علاوہ دیکھیں تو صرف مالی سال 2018-19کے دوران وزیر اعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کا بجلی کا بل 149.19 ملین روپے تھا۔

  • ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے،وزیراعظم

    ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز اداکار ، صداکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے، ضیا محی الدین کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی، افسوس ہے کہ کئی خوبصورت خوبیوں کا مالک شخص معاشرے سے کوچ کرگیا۔

    وزیراعظم شہباز شریفنے کہا کہ ضیا محی الدین کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی رہےگی، ضیا محی الدین کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔

    واضح رہے کہ ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئےضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

    اداکار،ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی

  • آصف زرداری پر الزام تراشی:شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری

    آصف زرداری پر الزام تراشی:شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو شیخ رشید کی جانب سے درخواست ضمانت کے لیے وکیل سلمان اکرم راجا پیش ہوئے۔

    مذاکرات کا دوسرا دور: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل بات چیت آج سے ہوگی

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ آصف زردای کیخلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ آصف زرداری نے کوئی شکایت نہیں کی، تیسرے فریق کی شکایت پر مقدمہ بنا۔ جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

    اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں،منشیات برآمد،ملزمان گرفتار