Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • تحریک انصاف کی مقبولیت کے حقیقی ذمہ دار؟ تجزیہ: شہزاد قریشی

    تحریک انصاف کی مقبولیت کے حقیقی ذمہ دار؟ تجزیہ: شہزاد قریشی

    سابق آرمی چیف اور سابق وزیراعظم کی ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کی تکرار ان کے اپنے ہی جن عہدوں پر فائز رہے ہیں بے توقیری کا سبب بن رہے ہیں۔ سابق آرمی چیف اور سابق وزیراعظم کو ملکی سالمیت اور قومی وقار کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ الزام تراشیوں میں مگن موجودہ حکمرانوں اور سابق حکمرانوں کو بھی اپنے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیئے۔

    وقت آ پہنچا ہے کہ تمام اپنے گناہوں سے تائب ہر کر تعمیر وطن اور خدمت خلق کے جذبے سے کام کریں۔ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس وطن عزیز کے وقار میں اضافہ قرضوں سے چھٹکارا ۔ ایک مستحکم پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سیاست جس حد تک کھوکھلی اور عوام کی نظر میں بے نقاب ہو چکی ہے یا ہو رہی ہے اس کے اثرات ملک و قوم کے ساتھ ساتھ جمہوریت پر بھی پڑرہے ہیں۔ ملک میں جس طرح ایک جمہوری حکومت میں آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے جو کبھی آمریت کے دور میں ہوتا تھا آج جمہوری دور میں آئین سے کھلواڑ سمجھ سے بالاتر ہے ۔

    نواز شریف اور مریم نواز جو بیانیہ پیش کررہے ہیں وہ ووٹ کو عزت ، انصاف اور عدل کی شفافیت انسانی حقوق کا بیانیہ ہے ۔ نواز شریف اور اُن کی بیٹی مریم نواز جو بیانیہ عوام کے سامنے پیش کررہی ہیں اُن کی اپنی ہی جماعت میں ایسے اشخاص موجود ہیں جو اس بیانیے سے کوسوں دور ہیں جو مفاہمتی راستوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔

    بھٹو کو نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ پورے پاکستان میں مقبولیت ملی تھی انہوں نے ووٹ کو عزت یعنی طاقت کا سرچشمہ عوام کا نعرہ لگایا تھا لیکن اس کو تاریخی المیہ ہی کہا جائے کہ بعد میں یعنی آج بھٹو کی جماعت چند ایک کو چھوڑ کر بیوپاری اس جماعت پر بُراجمان ہیں۔ بھٹو کی پیپلزپارٹی کا جو آج حال ہے وہ پاکستان تو کیا صرف صوبہ سندھ تک محدود ہو کررہی گئی ہے۔ کچھ اسی طرح کے راستوں پر نواز شریف کی جماعت چند ایک کو چھوڑ کر چل نکلی ہے ۔

    مریم نواز اپنے والد کی جماعت کی ساکھ بحال کرنے تو نکلی ہیں مگر آج (ن) لیگ میں بھی بیوپاری بُراجمان ہیں اس لئے آج عمران خان کی جماعت کا پنجاب میں طوطی بولتا ہے اگر عمران خان کی جماعت مقبول ہے تو اس کے ذمہ دار پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) دونوں ہیں ۔ سیاسی جماعتوں میں نظریات توپہلے ہی دفن ہو چکے ہیں جس کا خمیازہ سیاسی جماعتیں خود بھگت رہی ہیں۔

    (تجزیہ شہزاد قریشی)

  • ہڑتال کرنے والے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چاہیئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ہڑتال کرنے والے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چاہیئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک کیس کی سماعت میں ہڑتال کرنے والے وکلا پر برہم ہو گئے-

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصل آباد کی ایک فیکٹری کے خلاف 6 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد گیس چوری کے کیس کی سماعت کی-

    دوران سماعت ٹرائل کورٹ کے آرڈر میں وکلا کے 2 سے 3 بار ہڑتال کے باعث پیش نہ ہونے کا تذکرہ کیا گیا جس پر جسٹس قاضی فائز نے وکلا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کیسے ہڑتال کرسکتے ہیں؟ ایسے وکیلوں کا لائسنس ختم کرنا چاہیے-

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ یہ کوڈ آف کنڈکٹ وکلا کا اپنا بنایا ہوا ہے جس پرخود عمل نہیں کرتے، ایسے ججزکوبھی ہٹانا چاہیے جو آرڈرپریہ لکھ رہے ہیں کہ وکلا ہڑتال پرہیں۔

    پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور گورنر پنجاب کیخلاف توہین عدالت…

    جسٹس فائز نے کہا کہ وکیل ہڑتال کیوں کررہے ہیں؟ یہ بھی نہیں بتایا گیا، کیا عدالت وکیل کو گھر سے اٹھا کر لائے؟ جو چاہتا ہے مرضی سے ہڑتال کرتا ہے، ایسے عدالتی نظام کوپھر بند کردیں، پورے سسٹم کو خراب کرکے رکھ دیا ہے، ہر آدمی اپنا اپنا کام کرے تو ملک کا سسٹم بہتر ہوسکتا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کنڈکٹ کا قانون وکلا نے خود بنایا ہے، ججز یا پارلیمنٹ نے نہیں، ہم عدالت میں آئین و قانون کے مطابق چلتے ہیں، انصاف اوپر والا کرتا ہے۔

    بعد ازاں عدالت کے 2 رکنی بینچ نے کیس میں فیکٹری کی اپیل خارج کردی۔

  • ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک

    ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک

    کراچی: ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: معروف ہدایت کار و ٹی وی میزبان ضیا محی الدین آج صبح 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ا ن کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 میں قائم امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی اور ان کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کردی گئی۔

    ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے،وزیراعظم

    ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انھوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کیلئے کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے-

    اداکار،ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا…

    ضیا محی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہے۔

    عالمی شہرت یافتہ اداکار،میزبان ضیاء محی الدین کا مختصر تعارف

    ضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

  • امریکا نےکینیڈا کی فضا میں پرواز کرنے والی ایک اور پُراسرار شے کو مار گرایا

    امریکا نےکینیڈا کی فضا میں پرواز کرنے والی ایک اور پُراسرار شے کو مار گرایا

    امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں نے کینیڈا کی سرحد کے قریب واقع جھیل ہورون کے اوپر پرواز کرنے والی ایک اور ناقابل شناخت شے کو مار گرایا۔

    باغی ٹی وی: خبررساں ادارے "روئٹرز” کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو امریکی میزائل کے ذریعے نشانے بنانے کے بعد یہ اس نوعیت کا چوتھا واقعہ ہے، پینٹاگون نے کہا اس تازہ ترین واقعہ نے شمالی امریکا کی سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر کردیا ہے۔

    برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

    امریکی فضائیہ کے جنرل گلین وان ہرک (جنہیں امریکی فضائی حدود کی حفاظت کا کام سونپا گیا ہے) نے صحافیوں کو بتایا کہ فوج تاحال اس بات کی شناخت نہیں کر سکی ہے کہ فضا میں پرواز کرنے والی یہ تینوں چیزیں کیا تھیں، کیسے ہوا میں معلق تھیں اور کہاں سے آ رہی ہیں۔

    نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (نوراد) اور ناردرن کمانڈ کے سربراہ گلین وان ہرک نے کہا کہ ہم کسی وجہ سے انہیں غبارے نہیں بلکہ (آبجیکٹ) چیز کہہ رہے ہیں ہم کسی خلائی مخلوق کے امکان کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے، ہم چاہیں گے کہ انٹیلی جنس کمیونٹی اور انسداد انٹیلی جنس کمیونٹی اس بات کا پتا لگائے‘۔

    تاہم ایک اور دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ اشیا ماورائے زمین تھیں۔

    ترجمان پینٹاگون بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ ’صدر جو بائیڈن کے حکم پر ایک امریکی ایف-16 لڑاکا طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 42 منٹ پر امریکا-کینیڈا کی سرحد پر واقع جھیل ہورون کے اوپر پرواز کرنے والی اس چیز کو مار گرایا۔

    برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی،نیٹو

    رائڈر نے کہا کہ اگرچہ اس سے کوئی فوجی خطرہ نہیں تھا، لیکن یہ شے ممکنہ طور پر کمرشل ائیر ٹریفک میں مداخلت کر سکتی تھی کیونکہ یہ 20,000 فٹ (6,100 میٹر) کی بلندی پر سفر کر رہی تھی، اور ہو سکتا ہے اس میں نگرانی کی صلاحیتیں موجود ہوں۔

    ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز ساخت میں آکٹونل (8 کونوں والی) دکھائی دیتی تھی جس میں تاریں لٹکی ہوئی تھیں مگر ان سے بظاہر کچھ لٹکا ہوا دکھائی نہیں دیا۔

    پینٹاگون نے کہا کہ بظاہر یہ وہی چیز تھی جو حال ہی میں مونٹانا میں حساس فوجی مقامات کے قریب پائی گئی تھی جس کے بعد امریکی فضائی حدود کو بند کر دیا گیا تھا۔ گلین وان ہرک نے صحافیوں کو بتایا کہ فوج اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہورون جھیل پر گرائی گئی اس نامعلوم چیز کے ملبے کو تلاش کرنے کی کوشش کرے گی۔

    امریکا کی فضائی حدود میں ناقابل شناخت شے کی موجودگی کےانکشاف پرپریشانی میں اضافہ

    اس تازہ واقعے نے حالیہ ہفتوں کے دوران شمالی امریکا کے آسمانوں پر نمودار ہونے والی غیر معمولی چیزوں کے بارے میں نئے سوالات اٹھادیئے ہیں جن کے سبب امریکا اور چین کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ 4 فروری کو امریکی فوج کے ایک لڑاکا طیارے نے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا۔

    بعدازاں امریکی صدر جو بائیڈن کے احکامات پر امریکی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے شمالی ساحل پر پرواز کرنے والی ایک اور نامعلوم اور پراسرار شے کو مار گرایا تھا جبکہ گزشتہ روز امریکی لڑاکا طیارے نے کینیڈا کے اوپر فضا میں پرواز کرنے والی ایک اور نامعلوم شےکو مار گرایا تھا۔

    جہاز میں کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پرخواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی،ویڈیو

  • مقبوضہ کشمیرمیں لیتھیم ذخائر دریافت

    مقبوضہ کشمیرمیں لیتھیم ذخائر دریافت

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ریئسی میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: بھارتی حکام کے مطابق جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کا کہنا ہے کہ پہلی بار جموں و کشمیر میں لیتھیم کےذخائر دریافت ہوئے ہیں،ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رئیسی کے علاقے سلال ہیمانا سے لیتھیم کے 59 لاکھ ٹن کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔

    دبئی: رانا فاروق اشرف کو دبئی میں اوورسیزپاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر…

    بھارتی حکام نےکہا ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ ریئسی میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے، لیتھیم مختلف اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کی ری چارج ایبل بیٹریوں سمیت دیگربرقی آلات میں استعمال ہونےوالا اہم مواد ہےیہ دھات الیکٹرانک گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والے اہم اجزا میں سے ایک ہے۔

    بھارتی حکومت نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلی بار لیتھیم کے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں، بھارتی حکام نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک عام گریڈ کا لیتھیم 220 پارٹس فی ملین کا ہوتا ہے جبکہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم 550 پارٹس فی ملین گریڈ کا ہے۔

    بھارت کی وزارت کان کنی کے سیکرٹری ووک بھاردواج نے بتایا کہ بھارت ملک میں نایاب دھاتوں اور معدنیات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے۔بھارت کے لیے یہ دریافت اسٹریٹجک اہمت کی حامل ہے کیونکہ یہ ملک میں لیتھیم کی قلت کو ختم کرنے میں مدد کرےگا۔

    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بھارت کو گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں اور سنہ 2030 تک ملک میں الیکٹرک کاروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کے مطابق بولیویا میں سب سے زیادہ 2 کروڑ 10 لاکھ ٹن لیتھیم کے ذخائر موجود ہیں، اس کے بعد ارجنٹینا میں 2 کروڑ ٹن، امریکا میں ایک کروڑ 20 لاکھ ٹن، چلی میں ایک کروڑ 10 لاکھ ٹن، آسٹریلیا میں 79 لاکھ ٹن ہے، چین میں 68 لاکھ ٹن، بھارت میں 59 لاکھ ٹن (جی ایس آئی کی طرف سے دریافت کردہ) اور جرمنی میں 32 لاکھ ٹن لیتھیم کے وسائل ہیں۔

    برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی،نیٹو

    دنیا بھر میں ممالک موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے کاربن اخراج سے پاک اقدامات اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسے میں لیتھیم جیسی نایاب دھاتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق سنہ 2023 میں چین نے لیتھیم ذخائر کو وسعت دینے کے لیے بولویا سے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس کے پاس دنیا کے سب سے بڑے یعنی 2 کروڑ 10 لاکھ ٹن کے ذخائر بتائے جاتے ہیں۔

    عالمی بینک کے مطابق سنہ 2050 تک عالمی طلب کو پورا کرنے کے لیے اہم معدنیاب کی کان کنی میں 500 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

    تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ لیتھیم کی کان کنی کا عمل ماحول دوست نہیں ہے لیتھیم سخت چٹانوں اور زمین کے اندر موجود ذخائر سے نکالا جاتا ہے جو آسٹریلیا، چلی اور ارجنٹینا میں زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں لیتھیم کو نکالنے کے عمل میں بہت زیادہ پانی استعمال ہوتا ہے جس سے ماحول میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے۔

    برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات،مہمانوں کی فہرست تیار،ہیری اور میگھن کو مدعو…

  • چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینیٹ اراکین کے اعتراضات ،اٹارنی جنرل کا وفاقی وزیر قانون کووضاحتی خط

    چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینیٹ اراکین کے اعتراضات ،اٹارنی جنرل کا وفاقی وزیر قانون کووضاحتی خط

    سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے دییے گئے ریمارکس پر سینیٹ اراکین کے شدید اعتراض پر اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو خط لکھ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے محمد خان جونیجو سے متعلق ریمارکس پر وضاحت دی، وزیرقانون کو خط میں اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی کیس کے دوران چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا کہ واحد محمد خان جونیجو ایماندار وزیراعظم تھے-

    کراچی : ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن

    اٹارنی جنرل نے اپنے خط میں کہا کہ سوشل میڈیا پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ریمارکس سے متعلق غلط رپورٹنگ کی گئی ہے جس کے ردعمل میں سینیٹرز نے تنقید کی۔

    وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کوخط میں اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہیٰ نےلکھا ہےکہ چیف جسٹس نےنوازشریف کےحوالے سے کوئی ریمارکس نہیں دیئےچیف جسٹس نےیہ نہیں کہا تھا کہ صرف محمد خان جونیجو ہی ایمانداروزیراعظم تھےوزیراعظم کی دیانتداری سےمتعلق ریمارکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینیٹرز نے تنقید کی۔

    اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے مزید لکھا کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت میں، میں خود موجود تھا اور اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دوران سماعت ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس 1988 میں سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کی بحالی کا حکم نہ دینے کے تناظر میں دیے تھے اور سابق چیف جسٹس نسیم حسن کے مؤقف کو دہرایا تھا جنہوں نے نواز شریف کیس میں اسمبلی بحال نہ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا تھا۔

    اٹارنی جنرل نے لکھا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ محمد خان جونیجو ایک اچھے اور آزاد وزیر اعظم تھے جن کی حکومت 58 (2) بی کے تحت ہٹائی گئی۔

    انہوں نے اعظم نذیر تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس نسیم حسن نے نواز شریف کیس میں اسمبلی بحال نہ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا، یہ خط اس توقع کے ساتھ آپ کو لکھا جارہا ہے کہ آپ اس حوالے سے ریکارڈ درست کرنے کے لیے بطور وزیرقانون اپنے ساتھی اراکین پارلیمنٹ کے سامنے حقائق پیش کریں گے۔

  • چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان سمیت معاملات پر غور کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چاروں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پنجاب میں انتخابات کرانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ انتخابات سے متعلق قانونی و آئینی امور بھی زیر بحث آئے۔

    اجلاس میں انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا تا کہ کسی رکاوٹ کے بغیر شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

    شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج

  • پنجاب میں الیکشن کی تاریخ  کا اعلان نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور گورنر پنجاب کیخلاف  توہین عدالت  کی درخواست سائر

    پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور گورنر پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سائر

    لاہور: عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : مذکورہ درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے اپنے وکیل اظہر صدیق کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی،درخواست میں گورنر پنجاب ، الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کی جانب سے الیکشن کرانے کے حکم کے باوجود انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جارہا لاہور ہائی کورٹ نے صوبے میں فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔

    درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا۔ اتوار کے بعد اب صرف 60روز باقی رہ گئے ہیں، اس لیے انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی ۔

    درخواست گزار کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے 90 روز اندار الیکشن ہونے ہیں جب کہ اسمبلی تحلیل کو 30 روز گزر چکے ہیں اور اب 60 روز باقی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے 7 روز کے اندر الیکشن شیڈول جاری کرنا ہوتا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی عدالت کے 10 فروری کو دیے گئے حکم کی خلاف ورزی پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے

    خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جسٹس جواد حسن نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اسی لیے الیکشن کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے۔

    اسامہ ستی قتل کی: مجرم پولیس اہل کاروں نے سزا کا فیصلہ چیلنج کردیا

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ’الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صوبے کے آئینی سربراہ گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نوٹیفکیشن کے ساتھ فوری کرے اور یقینی بنائے کہ انتخابات آئین کی روح کے مطابق 90 روز میں ہوں‘۔

  • شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج

    شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    باغی ٹی وی: شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کو ناکام کرنے کیلئے شوکت ترین نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کو کال کی-
    FIR 42 2023 (2)
    ایف آئی اے کے مطابق شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی،شوکت ترین قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں –

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شوکت ترین کی آئی ایم ایف سے تعاون نہ کرنے کے حوالےسے آڈیو لیک وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے اس وقت کے وزرائے خزانہ سے بات کر رہے تھے،وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی کو بھجوایا تھا-

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کتھا کہ آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ادارے عمران خان کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں اور عنقریب ان کی گرفتاری کا مرحلہ بھی آنے کو ہے۔عمران خان نیازی کی چوریاں پکڑی گئی ہیں ثبوت بھی موجود ہے عدالتیں فیصلہ بھی کریں گی بہت جلد عمران خان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے ۔

  • ترکیہ زلزلہ: کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے

    ترکیہ زلزلہ: کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے

    گزشتہ پیر ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار اپنی اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ٹگرس بھی ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

    پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر شیئر کی گئی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔

    جاگدس جانکایا نے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی المعروف ‘کورولش عثمان’ میں قونیہ محل کے ایک اہم سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔

    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو اعلان کیا کہ گزشتہ ہفتے ملک کے جنوب میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار 605 ہوگئی ہے۔ ترکی کے سرکاری "ٹی آر ٹی” چینل نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایک لاکھ 47 ہزار 934 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 5,273 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد 7,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    گزشتہ روز شام کے شمال مغربی علاقوں میں ملبے تلے دبے بچ جانے والوں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں رک گئیں اور وہ کئی دن تک مسلسل تباہ کن زلزلے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے بعد لاشوں کو نکالنے کے مرحلے تک پہنچ گئے ہیں۔

    ترکیہ زلزلہ:ریسکیو ٹیم نے ملنے کی نیچے سے 140 گھنٹے بعد نوزائیدہ بچہ نکال…