Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • شیخ رشید کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    شیخ رشید کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے

    عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی ،دوران سماعت وکیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا ہ وہ جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے دو روز قبل ہی ان کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا تھا پولیس کے سامنے بھی قتل ہوجائے تو مقدمہ اتنی جلدی درج نہیں ہوتا پولیس نے خود انکوائری کی اور مقدمہ بھی درج کر دیا عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے عمران خان کے خلاف قتل کی سازش ہو رہی جس پر مقدمہ نہیں بنایا جا رہا البتہ آصف زرداری کی بدنامی پر مقدمہ درج کردیا گیا شیخ رشید کے گھر پر رات کو دھاوا بولا گیا ساڑھے7 لاکھ سے زیادہ کیش پولیس لے گئی متعدد قیمتی تحفے بھی پولیس لے گئی پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی شیخ رشید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے درج کیا گیا ہے شیخ رشید سے اب کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں مزید کسی کارروائی سے روک دیا ہے

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے اسپتال میں وزیر داخلہ کے خلاف بیان دیا کیا شیخ رشید کے الزامات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں؟ پراسیکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو قتل کرانے کا آصف زرداری کا بیان چھوٹا نہیں وہ دو بڑے سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں شیخ رشید کے بیان سے سوسائٹی میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، شیخ رشید بہت مشکل سے گرفتار ہوئے، ضمانت ملی تو بھاگ جائیں گے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدد نے اپنے خلاف مری میں درج مقدمے کے اخراج کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، شیخ رشید احمد نے وکیل سردار عبدالرازق خان کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں مقدمے کے اخراج کی درخواست دائر کی درخواست میں آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ مری کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم اور دو فروری کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے 150 کے قریب پولیس اہلکاروں نے گھر پر دھاوا بولا، پولیس بغیر کسی وارنٹ کے گھر میں زبردستی داخل ہوئی اور شیخ رشید کو گرفتار کیا، پولیس اہلکاروں کی جانب سے شیخ رشید کے ملازموں پر تشدد بھی کیا گیا، پولیس نے نقدی، موبائل فون، قیمتی گھڑیاں، لائسنسی اسلحہ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ لپولیس کی جانب سے اپنے اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے شیخ رشید کیخلاف ہی ایف آئی آر دے دی گئی، مری میں درج کی گئی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی اور پولیس کی جانب سے اختیارات کا تجاوز ہے، مری میں درج مقدمہ آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مری میں درج کی گئی ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دے کر مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے

  • ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

    ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

    ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹرل ترکیہ میں منگل کے روز ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 2 کلومیٹرتھی زلزلے کے تازہ جھٹکوں سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان خصوصی طیارے سے ترکیہ روانہ

    واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 3700 سے زائد عمارتیں گرنے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کے لیےریسکیو آپریشن جاری ہے۔


    ترکیہ میں زلزلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی دردناک اور دل دہلادینے والی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جن میں کہیں عمارتوں کو زمین بوس ہوتے تو کہیں ملبے میں پھنسے افراد کو مدد کیلئے پکارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،گرتے اسپتال سےنرسوں نےمریضوں کو تنہا چھوڑکرجانےسےانکارکردیا

    ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور اس سے پہلے کی تصاویر کو موازنہ کرکے نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ترکی کے شہر غازی انتیپ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے سے قبل جو رہائشی عمارتیں پہلے آباد تھیں وہ اب ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں۔


    ایک اور تصویر میں قلعہ شہر غازی انتیپ میں قائم ہے جو 2000 سال سے زائد عرصے سے قائم تھا لیکن زلزلے کے نتیجے میں اس تاریخی قلعے کو بھی شدید نقصان پہنچا یہ قلعہ رومی سلطنت کے دوران تعمیر کیا گیا تھاحال ہی میں اسے ایک میوزیم کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔


    ایک اور تصویر مسجد مالاطیہ کے ہیں جو زلزلے سے پہلے قائم تھی اور اب اسے بری طرح نقصان پہنچا ہےتاریخی مالاطیہ مسجد زلزلے کے مرکز سے 100 میل دور تھی، 1894 میں بھی آنے والے زلزلے نے اس مسجد کو نقصان پہنچایا تھا جس کی تعمیر دوبارہ کی گئی جب کہ 1964 میں بھی زلزلے نے مسجد کو ہلا کر رکھا دیا تھا۔

    ہاتائے صوبے میں بحیرہ روم کی بندرگاہ کے قریب واقع شہر اسکندرون میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اسکندرون کے چرچ کی تباہ حال تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

    https://twitter.com/nanotrades24/status/1622781334384168960?s=20&t=cRvUjYrEc1ni6DwpcNFR_w
    سوشل میڈیا پر ترکیہ میں زلزلے سے قبل کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں آسمان پر علی الصبح پرندوں کو بے چین سی کیفیت میں ادھر سے ادھر پھڑپھڑاتے دیکھا جاسکتا ہے پرندوں کے غیر معمولی رویے کے حوالے سے شیئر کی جانے والی وائرل ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے یہ ویڈیو پیر کے روز آنے والے زلزلے سے پہلے کی ہے۔

    ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

  • بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہہ، نوجوان نے کیا گھناؤنا کام

    بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہہ، نوجوان نے کیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بہترین کاروائی بلائنڈ قتل میں ملوث 2 ملزمان سمیت پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزم اور 4 ڈکیت اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے گئے، ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالہ سے آگاہ کیا ہے،پولیس حکام نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالہ سے بتایا کہ مورخہ 03 فروری بوقت 02:30 بجے 15 کو اطلاع ملی کہ لیاری کے علاقے نیا آباد میں 1 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوا ہے, جس پر پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر کرائم سین کا معائنہ کیا اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے تمام تر شواہد اکٹھے کئے گئے اور واقعہ کا مقدمہ تھانہ کلری میں درج ہوا, تمام تر ڈیجیٹل ایویڈینس اکٹھے کرنے کے بعد ٹیکنیکل/انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا, ملزمان کی شناخت عادل پرویز.2. یاسین (ساتھی) کے نام سے ہوئی ہے. ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ ملزم عادل کو شک تھا کہ مقتول بلال کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں, شک کی بنیاد پر ملزم عادل نے اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کا پلان بنایا اور مقتول بلال کو گھر میں داخل ہوکر چھریوں کے متعدد وار سے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے, ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں, نیز ملزمان کے عدم گرفتار ساتھی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں,

    مورخہ 4 فروری کو پولیس کو اطلاع ملی کے 1 شخص کو کسی نے گولی مار دی ہے, پولیس بروقت موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ تین دوست کلری کے علاقہ آگرہ تاج میں بیٹھے ہوئے تھے پھر کسی بات کی تلخ کلامی کی وجہ سے ملزم PC حماد نے PC طاہر بنگش کو گولی مار کر قتل کردیا تھا, ایس ایس پی سٹی بھی موقع پر پہنچے اور احکامات دئے کہ ملزم کو فوراً گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے. پولیس نے ٹیکنیکل/انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے PC حماد جو کہ کورٹ پولیس ملیر میں تعینات تھا کو گرفتار کر لیا ہے کلری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت ،اسٹریٹ کریمنلز گینگ کو گرفتار کر لیا, ملزمان کی شناخت بلال ، نسیم ، محمد سلیمان ، سیف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان سے 4 پستول بمعہ راؤنڈز اور 2 موٹر سائیکلز برآمد کئے گئے, ملزمان اکثر اوقات بوٹ بیسن, کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں چھینا جھپٹی, ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کیا کرتے تھے, ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں,ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے,

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

  • سپریم کورٹ،نیب ترامیم سے ختم  ہونیوالے کیسز کی ایک بار پھر تفصیلات طلب

    سپریم کورٹ،نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کی ایک بار پھر تفصیلات طلب

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہی کا خیر مقدم کیا، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم یا متعلقہ فورم پر منتقل ہونے والے کیسز کی ایک بار پھر تفصیلات مانگ لیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم سے کتنے کیسز کا فیصلہ ہوا اور کتنے واپس ہوئے تفصیلات جمع کرائیں،اس تاثر میں کتنی سچائی ہے کہ نیب ترامیم سے کوئی کیسز ختم یا غیر موثر ہوئے؟ اسپیشل نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب ترامیم سے کوئی نیب کیس ختم نہیں ہوا، نیب نے کسی کیس میں پراسیکیوشن ختم نہیں کی، کچھ نیب کیسز ترامیم کے بعد صرف متعلقہ فورمز پر منتقل ہوئے ہیں

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد جن کیسز کا میرٹ پر فیصلہ ہوا ان کی بھی تفصیل جمع کرائیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ نیب ترامیم سے کن کن نیب کیسز کو فائدہ پہنچا ہے، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 500 ملین سے کم کرپشن کے کیسز خود با خود نیب ترامیم سے غیر موثر ہو گئے، نیب نے 500 ملین روپے سے کم کرپشن کے مقدمے ٹرانسفر کر دیے ہیں، وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت کے علم میں یہ بھی ہونا چاہیے کہ نیب نے پلی بارگین سے اکھٹے ہونے والے پیسے کا کیا کیا؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پلی بارگین کی رقم کا حساب چئیرمین نیب سے مانگا، وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ چئیرمین نیب نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا،

    عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا، وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالت درخواست گزار سے یہ بھی پوچھے کہ ان کے دور میں کتنے نیب کیسز ختم ہوئے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نئے اٹارنی جنرل کے آنے سے حکومت کی ٹیم اور بھی مضبوط ہو گئی ہے،نئے اٹارنی جنرل کی تقرری خوش آئند ہے،

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • سعودی عرب میں نبطی دور کی حنوط شدہ خاتون کا چہرہ بحال

    سعودی عرب میں نبطی دور کی حنوط شدہ خاتون کا چہرہ بحال

    سعودی عرب کے شاہی کمیشن برائے العلا گورنری میں آثار قدیمہ کے شعبے کے ماہرین نے نبطی دور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے چہرے کے ڈھانچے کی بحالی اور ڈیجیٹل تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی: سعودی عرب تاریخ دانوں اور آثار قدیمہ کے ماہرین نے کئی برسوں کی محنت کے بعد اس قدیم نباتی خاتون کے چہرے کی تعمیر نو کی نقاب کشائی کی ہے۔

    اپنی نوعیت کی اس پہلی تعمیر نو حنات کی باقیات پر بنائی گئی ہے، جو ایک نباتی خاتون ہے جسے 2015 میں "الحجر” میں ایک 2,000 سال پرانے مقبرے سے دریافت کیا گیا تھا، جو سعودی عرب کہ قدیم نخلستان کے شہر الولا، شمال مغربی میں واقع ایک آثار قدیمہ کا مقام ہے ’الحجر‘ کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت’یونیسکو‘ نے 15 سال قبل عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا تھا۔

    ماہرین آثار قدیمہ کےمطابق یہ خیال کیاجاتا ہےکہ خاتون کی موت پہلی صدی قبل مسیح میں ہوئی تھی اوراس کا تقریباً مکمل جسم ایک مقبرے میں رکھا گیا تھا جو 2008ء میں ’’الحجر‘‘ کے اندر سے دریافت ہوا تھا اور دو ہزار سال سے زائد عرصے تک باقی رہا۔

    رپورٹ کے مطابق ہنات کی تعمیر نو کا کام برطانیہ میں 2019 میں شروع ہوا تھا،قبر میں پائے جانے والے ہڈیوں کے ٹکڑوں کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اسے شکل دینے کیلئے ماہرین نے بشریات اور آثارقدیمہ کےاعداد و شمارکا استعمال کیاجس کے بعد اس میں 3D ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا۔

    نباطین ایک قدیم عرب تہذیب تھی جو 2000 سال قبل شمالی عرب اور لیونٹ میں آباد تھی۔ قدیم اردنی شہر پیٹرا ان کی بادشاہی کا دارالحکومت تھا۔

  • مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجربینچ تشکیل

    مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجربینچ تشکیل

    عمران خان نا اہلی کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا

    اسلام آباد کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا،  جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی عمران خان پرکاغذات نامزدگی میں حقائق ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے.

    گزشتہ سماعت پر درخواستگزار کی جانب سے جمائما خان کا ٹیریان کے حق میں دیا ڈیکلیریشن بھی عدالت میں پیش کردیا گیا،جمائما خان نے 18 نومبر 2004 کو ٹیریان وائٹ سے متعلق ڈیکلیریشن دیا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی گارڈین شپ کیرولینا وائٹ کو دینے کا کہا تھا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی خواہش پر گارڈین شپ کیرولنا وائٹ کو دینے کا کہا جمائما نے ڈیکلیریشن میں گارڈین شپ اپنے پاس رکھنے سے انکار کیا تھا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • بلدیاتی الیکشن سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ملتوی

    بلدیاتی الیکشن سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی

    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پھر کیا تیاری شروع کردے ؟ ڈی جی لا نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ،عدالت نے کہا کہ یہ تو آپ نے کہا تھا کہ 8 دن میں تیاری کرا سکتے ہیں کچھ تو آپ کی ہے بھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو اسلام آباد میں پورا جنرل الیکشن ہورہا ہے،ڈی جی لا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آراو اس ضمنی انتخابات کیلئے بھی آراو ہیں ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن کمیشن کیوں تاخیر چاہ رہا ہے، تیمور اسلم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تیاری مکمل ہے،صرف لنک ہی اوپن کرنا ہے،

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    ،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کی معاونت کریں کہ کیا الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جاسکتی ہے؟ میرے خیال میں تو الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جا سکتی ہے ،مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں اور سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ سمجھ آتی ہے،ایڈجسٹمنٹ ہونے کے بعد دوبارہ حلقہ بندیوں کی سمجھ نہیں آتی ، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کا اختیار نہیں کہ وہ یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کیلئے کہے،وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی اس معاملے میں بینفشری ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مسئلہ وفاقی حکومت کا ہے ،الیکشن کمیشن کا نہیں ،یہ ایک اہم ایشو ہے ، کل کیلئے سماعت رکھ دیتے ہیں ، سپریم کورٹ سے چیک کرکے بتادیں کہ وہاں کیس کب تک ملتوی ہوتا ہے ،اگر وہاں کل سماعت نہیں ہوتی تو کل یہاں کریں گے ، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ملتوی کر دی.

  • ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

    ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

    ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم نے مخیر حضرات سے ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کی امداد کی اپیل کی ہے وفاقی کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے-

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

    دوسری جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے 2 دستے امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ترکیہ جانے والے پاک فوج کے دستوں میں ربن سرچ اینڈ ریسکیو اورمیڈیکل ٹیم شامل ہے۔

    اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میں ماہرین، سراغ رساں کتے، جدید آلات شامل ہیں، آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی ترکیہ روانہ ہوئی ہے۔

    30 بستروں والا موبائل ہسپتال، خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیا بھی ترکی بھجوائی گئی ہیں، امدادی کاموں اور ریسکیو آپریشن تک دستے ترکیہ میں ہی رہیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے اور زلزلہ متاثرین علاقوں کا دورہ بھی کریں گے-

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی،شام اور ترکیہ میں زلزلے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ،امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-

    ترکیہ و شام زلزلہ: ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 3 دن قبل ہی خبردار کردیا تھا

  • جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی،شاہد خاقان عباسی

    جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی،شاہد خاقان عباسی

    احتساب عدالت اسلام آبادسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی سقم کو اس فورم پر نہیں زیر بحث لایا جا سکتا، وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نےعدالت میں موقف اپنایا کہ قانونی سقم کو زیر بحث لاسکتے ہیں،عدالت نے کہا ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجا جائے، کیس میں کوئی فورم ہی نہیں تو پھر کہاں جائیں گے،

    دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا سرکس جاری ہے لیکن اس وقت نیب کے احتساب کی ضرورت ہے فواد حسن فواد کے خلاف بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی جاوید اقبال رو رو کرکہتے ہیں مجھ سے حکومت کراتی تھی نیب کو سیاستدانوں کو توڑنے کے لیے استعمال کریں گے تو قیمت عوام ادا کریں گے جاوید اقبال یہ بتائیں ان سے کس نے مقدمات درج کروائے عمران خان نے احتساب کے تین مشیر رکھے تھے لیکن کہتا تھا میں نہیں کرتا مجھ سے جنرل باجوہ کراتے تھے اور جنرل باجوہ کہتے ہیں مجھے پتا نہیں میں مسلم لیگ میں ہوں کہیں نہیں جا رہا میاں صاحب علاج کراکر آئیں گے

    مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

  • بروقت الیکشن سے متعلق درخواست، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    بروقت الیکشن سے متعلق درخواست، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

    پشاور ہائیکورٹ،بروقت الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی پٹیشن پر الیکشن کمیشن اور گورنر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورنر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہیں،جواب آنے کے بعد کیس کو سنتے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات کیلئے تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری ہے ،پشاور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اگر گورنر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو،تو پھر کیا ہوگا،جسٹس عتیق شاہ نے استفسارکیا کہ آئین میں انتخابات کے حوالے سے گورنر کا کیا مینڈیٹ ہے؟گورنر کی جانب سے خط کا جواب کہاں ہے؟کیس کے ساتھ نہیں لگا،

    وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ گورنر کی جانب سے خط کا جواب ہم نے بعد میں جمع کیا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گورنر نے جواب میں کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو مد نظر رکھا جائے، ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے،وہاں مسئلہ نہیں ، پشاور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ ہمیں آپ کا جواب درکار ہے،پشاور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف