Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے،عدالت برہم

    عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے،عدالت برہم

    توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنیوالی شخصیات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی

    توشہ خانہ کے سربراہ کی جانب سے بیان حلفی جمع نہ کرانے پرلاہور ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کیا، عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے،لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کے سیکشن افسر کا مبہم جواب مسترد کر دیا ، لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ وہ افسر کہاں ہیں جسے بیان حلفی کے ساتھ طلب کیا گیا تھا،سیکشن آفیسر نے کہا کہ ہم توشہ خانہ کی معلومات ظاہرکرنے پر غور کر رہے ہیں، عدالت نے سیکشن آفیسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اس سے کوئی سروکار نہیں،توشہ خانہ کی تفصیلات بیان حلفی کےساتھ طلب کی تھیں وہ کہاں ہیں؟

    عدالت نے سرکاری وکیل کو رپورٹ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی تھی ،استدعا کی گئی کہ توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف خریدے، تفصیل فراہم کی جائے،

    خیال رہے کہ 1974 میں قائم ہونے والا توشہ خانہ، کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والا محکمہ ہے اور یہاں دیگر حکومتوں، ریاستوں کے سربراہاں اور غیرملکی شخصیات کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر حکمرانوں، اراکین پارلیمان، بیوروکریٹس اور حکام کو دیے جانے والے قیمتی تحائف کو رکھا جاتا ہے۔ قواعد کے تحت یہ لازمی ہے کہ توشہ خانہ میں ایک خاص قیمت کے تحفے جمع کروائے جائیں تاہم کسی بھی عہدیدار کو یہ تحائف رکھنے کی بھی اجازت ہے بشرطیکہ وہ توشہ خانہ جائزہ کمیٹی کے ذریعے لگائے گئے قیمت کے تخمینہ کا کچھ فیصد ادا کرے۔

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
    شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
    بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار

  • ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،گرتے اسپتال سےنرسوں نےمریضوں کو تنہا چھوڑکرجانےسےانکارکردیا

    ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،گرتے اسپتال سےنرسوں نےمریضوں کو تنہا چھوڑکرجانےسےانکارکردیا

    ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی،شام اور ترکیہ میں زلزلے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ،امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-

    باغی ٹی وی: ریسکیو ٹیمیں ترکیہ کے شہر اسکندرون کے ایک سرکاری اسپتال کے کھنڈرات کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کا کچھ حصہ پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے زمیں بوس ہوگیا تھا جس میں تقریباً 4,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    ترکیہ وشام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2600 سے تجاوز،ترکیہ میں متاثرین سخت مشکلات کا شکار

    اندھیرا ہوتے ہی ایک زخمی کو ملبے سے نکال کراسٹریچر پر لے جایا گیا۔ امدادی کارکن ملبے کے اس بڑے ڈھیرسےزخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو نکالنے کے لیے گئےتو پتا چلا کہ اسکندرون اسپتال تباہ ہوچکا ہےاسپتال کا انتہائی نگہداشت کا سیکشن تباہ ہوچکا ہے۔ امدادی کارکن اس مقام پر بارش اورسرد موسم کےباوجود جہاں روشنی کے لیےجنریٹراستعمال کیے گئے تھے، مزید زندہ بچ جانے کی امید کر رہے تھے۔

    "العربیہ” کے مطابق اسپتال کے اس حصے میں جو اب بھی کھڑا ہے، صحت کے کارکنان افراتفری کے ماحول میں زخمیوں کی دیکھ بھال کررہےہیں ایمبولینسز نہ ہونے کی وجہ سے زخمی پرائیویٹ کاروں میں لائےجاتےرہے اوردرجنوں لوگ اسپتال کے داخلی دروازے پر فرش پر چٹائیوں پر لیٹائے گئے۔

    انتہائی نگہداشت کےیونٹ میں میرف نامی نرس نےکہا کہ وہ رات کی شفٹ پر تھیں جب صبح سےپہلے زلزلہ آیا۔ اچانک، عمارت لرزنے لگی اور زلزلے کے جھٹکے آہستہ آہستہ بڑھنے لگےمیں اور میرے دوستوں نے عمارت سے نکلنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی ہم نے اپنے مریضوں کواکیلا چھوڑا۔ پھر ہم نے ایک خوفناک شور سنا اور عمارت گررہی تھی۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

    اس نے مزید کہا کہ سیڑھیوں کو نقصان پہنچ چکا تھا، ہم عمارت سے باہر نہیں نکل سکتے تھے ہمیں پہلے تو معلوم نہیں تھا کہ عمارت کا بڑا حصہ گر گیا ہے لیکن جب ہم اپنے کمرے سے باہر نکلے تو راہداری ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔

    میرف نے مزید کہا کہ بالآخر اسے بچا لیا گیا، لیکن عمارت کے دوسرے حصے میں اس کے ساتھی اور مریض اتنے خوش قسمت نہیں تھے۔ وہ ملبے تلے دب چکے ہیں۔15 گھنٹے گزر چکے ہیں، میں اپنے کسی ساتھی سے رابطہ نہیں کر سکتی اور ان میں سے کسی کو بھی ملبے کے نیچے سے نہیں نکالا گیا۔ میرے ساتھیوں نے اپنے مریضوں کو نہیں چھوڑا اور مجھے نہیں معلوم کہ ان کا انجام کیا ہوا ہے۔”

    زلزلے سے صرف خطائی صوبے میں 1,200 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔ اسکندرون شہر بھی اسی میں واقع ہے۔ ترک وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا کہ خطائی میں کم از کم 520 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پیر کی صبح جنوبی ترکی میں تباہ کن زلزلہ آیا جس کی شدت 7.7 تھی۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں قیامت خیز زلزلے کے بعد سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے ملک میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم اس وقت مشکل لمحے سے گذر رہی ہے۔ اب تک ترکیہ میں 3000اور شام میں 1,445 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ترک حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق 12 فروری بہ روز اتوار شام تک ترکیہ میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا-

    پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی زلزلہ متاثرین…

  • حج کیلئے پیدل سفر کرنے والا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا

    حج کیلئے پیدل سفر کرنے والا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا

    لاہور: حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر کرنیوالے بھارتی نوجوان شہاب چتور واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: شہاب چتور اب تک 3,300 کلومیٹر پیدل سفر طے کر چکے ہیں، جس میں کیرالہ سے پنجاب تک سات ریاستوں کا سفرشامل ہے بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی مسلمان نوجوان شہاب چتور نے دو جون 2022 کو ملاپورم سے اپنے 8,640 کلومیٹر سفر کا آغاز کیا تھاشہاب ستمبر 2022 میں واہگہ بارڈر کے قریب پہنچے تھے لیکن اس کے پاس ٹرانزٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے سرحد پار نہ ہوسکی –

    پیدل حج پر جانیوالے بھارتی شہری کو پاکستان کا راہداری ویزا دینے کی درخواست مسترد

    شہاب گزشتہ سال ستمبر میں امرتسر پہنچے تھے اورگزشتہ چار ماہ سے پاکستان کی طرف سے پاکستان سے پیدل گزرنے کی اجازت اور ویزے کا انتظار کررہے تھے لیکن پاکستان اور بھارت کے مابین ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے شہری کو پیدل ٹرانزٹ ویزا فراہم کریں گے۔

    اس وجہ سے شہاب چتور کو کئی ماہ امرتسر کے ایک سکول میں قیام کرنا پڑا شہاب چتور کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر واہگہ سے تفتان تک پیدل سفر کی اجازت نہیں مل سکی تاہم اب پاکستان کی طرف سے انہیں لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا ملنے کے بعد وہ پاکستان پہنچے ہیں، حکام نےخیرسگالی طور پر شہاب چتور کو لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا ہےوہ آج لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے اور یہاں سے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوں گے۔

    بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا


    شہاب چتور نے بتایا کہ ان کے لیے یہ سفر صرف پیدل چلنے کے سبب سخت یا چیلنج نہیں بلکہ اس کی تیاری اور منظوری حاصل کرنے میں بھی بہت محنت کرنی پڑی ہے پیدل حج پر جانے کی اجازت حاصل کرنے میں تقریباً 6 ماہ لگے تھے میں نے ہمت نہیں ہاری، دہلی میں سفارت خانوں کے چکر لگاتے رہے اور آخرکار اجازت مل گئی۔

    واضح رہے کہ اوکاڑہ سےتعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نوجوان عثمان ارشد بھی پیدل حج کے لیے سفر میں ہیں اور ان دنوں ایران میں سفر کررہے ہیں۔

    بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا

  • شام میں تباہ کن زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ، 20 داعش جنگجو فرار

    شام میں تباہ کن زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ، 20 داعش جنگجو فرار

    دمشق: شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں ترکیہ کی سرحد کی نزدیک قائم جیل زلزلے میں تباہ ہوگئی جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کئی داعش جنگجو فرار ہوگئے۔

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ یہاں 2 ہزار سے زائد ملزم قید تھے جن میں سے 1300 داعش اور 700 کرد جنگجو ہیں جن میں سے 20 داعش جنگجو زلزلے کے بعد فرار ہوگئے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ 7.8 شدت کے زلزلے – جس کے بعد خطے میں درجنوں آفٹر شاکس آئے – نے جیل کو نقصان پہنچایا، دیواروں اور دروازوں میں شگاف پڑ گئے۔

    شام کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعش قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تصدیق کر رہے ہیں۔ قیدیوں کو گرفتار کرکے دوبارہ جیل میں ڈالا جائے گا۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان خصوصی طیارے سے ترکیہ روانہ

    امریکا سمیت عالمی قوتوں نے داعش جنگجوؤں کے فرار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شام کی حکومت سے جیلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے جنگی مانیٹرنگ نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ آیا قیدی فرار ہو گئے ہیں، لیکن اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہاں بغاوت ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ جنگ زدہ شام میں کئی جیلوں اور پناہ گاہوں میں داعش جنگجو قید اور ان کے اہل خانہ مقیم ہیں اور زلزلے کے باعث ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    یادرہے کہ ترکی اور شام کی سرحد کے قریب شدید زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد دونوں ممالک میں مرنے والوں کی تعداد 4,800 سے تجاوز کر گئی ہے شام کی حکومت اور امدادی کارکنوں نے بتایا کہ پیر کو شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد کم از کم 1,444 افراد ہلاک ہو گئے جس کا مرکز جنوب مغربی ترکی میں تھا۔

    وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کا دورہ کریں گے

  • منی لانڈرنگ کیس:چیئرمین نیب نے ابھی وزیراعظم کے داماد کے وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کیے،نیب تفتیشی افسر

    منی لانڈرنگ کیس:چیئرمین نیب نے ابھی وزیراعظم کے داماد کے وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کیے،نیب تفتیشی افسر

    لاہور: احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونےکابیان دےدیا۔

    باغی ٹی وی: منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر وزیر اعظم کے داماد ہارون یوسف احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے،مریم اورنگزیب

    نیب حکام نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترامیم کی روشنی میں ہمیں ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، ہارون یوسف کے وکیل امجد پرویز نے نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ واضح بات بتائیں۔

    نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ابھی وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کیے لیکن گرفتاری بھی مطلوب نہیں۔

    تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

    امجد پرویز نے کہا کہ عدالت سےاستدعا ہے کہ اسے بحث کے لیے رکھ لیں اس پر جج نے کہا کہ نیب نے ابھی تلوار لٹکائی ہوئی ہے۔

    نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پہلے ہم نے ملزم ہارون یوسف کا کردار بے نامی دار لکھا تھا،ترمیمی قانون کے تحت نئی رپورٹ 17 فروری تک دینی ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

  • سی پیک: کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

    سی پیک: کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے کام شروع کر دیا

    اسلام آباد: سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی: سی پیک کے تحت تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن منصوبے کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا۔

    اس منصوبے کے سربراہ مینگ ڈونگ ہائی نے بتایا کہ 1ہزار320 میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا حامل یہ پلانٹ پاکستان کے نیشنل گرڈ کو سالانہ تقریباً 9ارب کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی فراہم کریگا،جس سے ملک میں تقریبا 40لاکھ مقامی خاندانوں کی توانائی کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔

    یہ توانائی کی لاگت میں کمی، توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، توانائی کی درآمدات میں بحران کے خاتمے اور پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، تھر کے ذخائر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر کھڑا کرسکتے ہیں،اگر واہگہ بارڈر کھل سکتا ہے تو موناباؤ کیوں نہیں،مونا باؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کو کھول دینا چاہیے-

    تھر میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت ہے،مشاہد حسین سید

  • پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پی ایس ایل8: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی نے وکٹری کا نشان بناکر تصاویر بنوائیں اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے پشاور زلمی کے تمام پاکستانی پلئیرز اور کوچز کراچی پہنچ گئے ہیں-


    پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز 10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

    ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز

  • الیکشن کمیشن نے فنڈنگ کیس میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    الیکشن کمیشن نے فنڈنگ کیس میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے فنڈنگ کیس میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اسکروٹنی مکمل ہونے میں کتنا وقت لگے گا ؟جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہزاروں ٹرانزیکشنز کا معاملہ ہے ، ہم کام کررہے ہیں –

    ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ کیسز بھی پی ٹی آئی کیساتھ شروع ہوئے تھے لیکن مکمل نہیں ہوسکے،الیکشن کمیشن کی رپورٹ کی کاپی ہمیں بھی فراہم کی جائے-

    چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ اس میں ڈائریکشن ہی چاہ رہے ہیں کہ جلد ا سکروٹنی مکمل کی جائے ؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ پہلے ہی اتنا وقت گزر چکا ہے ، پی ٹی آئی کیساتھ امتیازی سلوک کیا گیا-

    ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو میں ہی ہیڈ کررہا ہوں ، اکاؤنٹنٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں –

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور فرانزک ایکسپرٹ کو بھی ہائیر کرنا چاہیے ، آج بھی کروڑوں کی ٹرانزیکشنز بیگز میں ہوتی ہیں،آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ ڈاکیومنٹڈ اکانومی ہو،بڑے شہروں میں اربوں کی ٹرانزیکشنز پرچی پر ہورہی ہیں-

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی-

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ دس روز میں طلب کی تھی-

    فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

  • وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے اے پی سی کانفرنس ایک بار پھر مؤخر

    وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے اے پی سی کانفرنس ایک بار پھر مؤخر

    اسلام آباد: آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو بھی موخر کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم تر کیہ کے صدرسے زلزلے میں نقصان پر اظہار افسوس اور تعزیت کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے-

    ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ ،سیشن کورٹ اسلام آباد

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کردی گئی،اتحادیوں کی مشاورت سے اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان ہوگا-

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا، اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کےلیے دودن بڑھائے ہیں، یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا اے پی سی میں اتفاق رائےکے بعد حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرےگی۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، پہلے بھی ان کے ہتھکنڈے ناکام ہوئے ہیں، عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے، عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے، عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے وہ اس میں ناکام ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مطالبے پرآل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تاریخ اور مقام تبدیل کردیا گیا تھا کانفرنس 7 کے بجائے 9 فروری کو وزیراعظم ہاؤس کے بجائے صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا تاہم اب وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے کنفرنس ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے-

    کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے مسئلے کے حل اور معاشی مسائل شامل ہیں۔ عسکری قیادت دہشت گردی کی حالیہ لہر پراجلاس کو بریفنگ دے گی،کانفرنس میں درپیش چیلنجز کےلیے مشترکہ حکمت عملی مرتب ہوگی اور دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی حکومت معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکنامک روڈمیپ پیش کرے گی جبکہ وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لے گی۔

    پاکستان کے معروف نیزہ باز ملک عطا محمد خان کا یوم وفات

  • سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔


    جس کے بعد چنیسر گوٹھ کے قریب واقع آرمی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا گیا فوجی قبرستان کے اطراف سکیورٹی اہل کار تعینات کیےگئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزدے بھی کراچی پہنچے تھے –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں مکمل فوجی اعزاز اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا تاہم حکومت کی طرف سے ان کی تدفین سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کیے جانے کے بعد دبئی سے خصوصی طیارہ سابق صدرکی میت کو ان کے اہلخانہ کے ہمراہ لے کر پیر کی رات کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں پر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات امیگریشن افسر نے رکھ لیں تھیں-

    وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) ذرائع کا کہناتھاکہ پرویزمشرف کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات امیگریشن افسر نے رکھ لیں،دستاویزات رکھنے کے بعد میت لے جانے کی سفری دستاویز جاری کی گئی سفری دستاویزات ایف آئی اے کے پاس موجود رہیں گی۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی سفری دستاویزات حاکم بادشاہ نامی شخص نے ایف آئی اے کے حوالے کیں، پرویزمشرف مرحوم کا پاسپورٹ 5 جنوری 2023 کو ایکسپائر ہوچکا تھا۔

    سابق آرمی چیف اتوار کے روزطویل علالت کے باعث دبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ وہ امائلائیڈوسس نامی غیر معمولی بیماری میں مبتلا تھے-

    جنرل (ر) پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔

    سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلےگئے تھے۔

    پرویز مشرف کی میت لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا