Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • حکومت کی سکیورٹی فراہمی سےمعذرت،اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں: ذرائع

    حکومت کی سکیورٹی فراہمی سےمعذرت،اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں: ذرائع

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی اورٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا کل انعقاد ممکن نہیں۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عدالتی فیصلے پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ عملے کا انتظام نہیں ہوسکا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بھی سکیورٹی کی فراہمی کیلئے معذرت کرلی ہے، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہ ہوسکے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ مواد کی ترسیل بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہیں، جلد بازی میں الیکشن سے شفافیت پر سوالات اٹھ جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی الیکشن کمیشن سے واپس روانہ ہوگئے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

    وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا کل انعقاد ممکن نہیں۔

    دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر ایف ڈی ای اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، شہر بھر کے پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہونے والے عملے سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بیشتر پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف، سکول کالجز اور سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازم ہیں، تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے باعث پولنگ سٹاف شہر میں ہے بھی یا نہیں رابطے جاری ہیں۔

  • جوزف رڈیارڈ کپلنگ ایک انگریزمختصرکہانی نویس، شاعر اور ناول نگار

    جوزف رڈیارڈ کپلنگ ایک انگریزمختصرکہانی نویس، شاعر اور ناول نگار

    پیدائش:30 دسمبر 1865ء
    ممبئی
    وفات:18 جنوری 1936ء
    لندن
    مدفن:ویسٹمنسٹر ایبی
    شہریت: مملکت متحدہ ( انگلستان)
    رکن:امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون
    رائل سوسائٹی آف لٹریچر
    والد:جان لاکووڈ کپلنگ
    زبان:انگریزی
    ملازمت:یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز
    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔
    نوبل انعام برائے ادب (1907)
    فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر

    جوزف رڈیارڈ کپلنگ ایک انگریز مختصر کہانی نویس، شاعر اور ناول نگار تھا۔ وہ بنیادی طور پر بھارت میں برطانوی فوجیوں کی کہانیوں اور نظموں اور بچوں کے لیے کہانیوں کے لیے مشہور ہے۔ وہ بمبئی میں برطانوی راج کے دوران پیدا ہوا۔ وہ پانچ سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ انگلستان چلا گیا۔ کپلنگ بہترین افسانوں میں دی جنگل بک (The Jungle Book)، جسٹ سو سٹوریز(Just So Stories)، کم (Kim)، دی مین ہو وڈ بی کنگ (The Man Who Would Be King) مشہور ہیں۔ لاہور میں1883ء تا 1889ء سول اینڈ ملٹری گزٹ کے لیے کام کرتے رہے۔

  • اسلام آباد کےعوام کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپورشرکت کریں:عمران خان

    اسلام آباد کےعوام کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپورشرکت کریں:عمران خان

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تاکید کی ہے کہ اسلام آباد کے عوام کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں۔

    سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے عدالتی حکم پر اسلام آباد کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنی مقامی حکومت منتخب کر پائیں گے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی ملا ہوا ہے، الیکشن کمیشن ہمیشہ ان چوروں کی حمایت کر کے جمہوریت کے خلاف فیصلے کرتا ہے، اللہ کا کرم ہے کہ معززعدالتیں ہمیشہ الیکشن کمیشن کے غیر قانونی فیصلوں کو مسترد کر دیتی ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ کرپٹ ٹولہ عوام سے خوفزدہ ہے، ہمیشہ انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرتا ہے، چوروں کی کوشش صرف اور صرف ملک پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی ہے، ملک پر قبضہ مسلط رکھنے کے لئے یہ ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے پیسے سے ضمیروں کی منڈیاں لگاتے ہیں، اس مافیا کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا، عوام ان کو بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔

     

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے عوام کو خصوصی تاکید کرتا ہوں کہ آپ نے کل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے، مجھے امید ہے ان شاء اللہ اسلام آباد کے عوام اس کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے۔

  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،انتظامیہ کےپولنگ اسٹیشن عملےسےرابطےشروع

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،انتظامیہ کےپولنگ اسٹیشن عملےسےرابطےشروع

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر ایف ڈی ای اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی، شہر بھر کے پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہونے والے عملے سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بیشتر پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ سٹاف، سکول کالجز اور سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازم ہیں، تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے باعث پولنگ سٹاف شہر میں ہے بھی یا نہیں رابطے جاری ہیں۔

    عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر…

     

    پولنگ سامان کب کیسے کون لے کر جائے گا اس پر بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے، انتظامیہ متحرک ہے کہ ٹرانسپورٹروں سے فوری طور پر کتنی اور کون سی گاڑیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن :شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے

    ادھر اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی اپنے دفتر میں موجود اوررابطوں میں مصروف ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

    چوٹی زیریں : بستی باڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، 2گرفتار، ایک فرار،…

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ڈی جی لاء اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم اس وقت ہائیکورٹ میں موجود ہے، رابطوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔

  • چیئرمین واپڈا کا نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ،ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کےکام کاجائزہ لیا

    چیئرمین واپڈا کا نیلم جہلم پراجیکٹ کا دورہ،ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کےکام کاجائزہ لیا

    اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے آج نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل میں جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی اِس موقع پر موجود تھے۔

     

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل میں بندش کے باعث پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار تعطل کا شکار ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا ٹنل سسٹم مجموعی طور پر 68 کلومیٹر طویل ہے۔ ٹیل ریس ٹنل کی لمبائی ساڑھے3کلو میٹرہےاورٹیل ریس ٹنل میں ایک جگہ پر بندش واقع ہوئی۔ بعد ازاں واپڈا نے ٹیل ریس ٹنل کی بحالی کا کام شروع کیا اور وفاقی حکومت کی اجازت سے چینی کمپنی کو بحالی کے کام کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا۔بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لئے ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کا کام دن رات جاری ہے۔

     

    ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ انتظامیہ اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ بحالی کا کام شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس ضمن میں بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل کی سفارشات کو بھی مدِ نظر رکھا جائے۔قبل ازیں بریفنگ کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی نے چیئرمین واپڈا کو بحالی کے کاموں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

     

    969میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار اپریل 2018ء میں شروع ہوئی تھی۔ ٹیل ریس ٹنل میں بندش سے پہلے تک یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو 18ارب یونٹ سے زائد بجلی فراہم کر چکا ہے۔

  • پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرریاستی رٹ غیرفعال:لاہورہائی کورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں

    پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرریاستی رٹ غیرفعال:لاہورہائی کورٹ کا حکم ردی کی ٹوکری میں

    لاہور:پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرریاستی رٹ غیرفعال:لاہورہائی کورٹ کا حکم رد ی کی ٹوکری میں اس طرج پھینک دیئے جاتےہیں کہ کسی کو پرواہ تک نہیں ہوتی،ویسے تو ایسے کئی ثبوت اور واقعات ہیں مگر تازہ واقعہ ایک بہت بڑے پرائیویٹ ادارے کا ہے جسے پنجاب گروپ آف کالجز کےنام سے یاد کیا جاتا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق سموگ اور سخت سردی کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے پنجاب بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو7 جنوری 2023 تک بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ، ہائی کورٹ جس نے سموگ اور شدید سردی سے محفوظ رکھنے کےلیے یہ فیصلہ کیا

    اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے خصوصی ہدایت کی گئی تھی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 7 جنوری 2023 تک بند رہیں گے اور کوئی بھی تعلیمی ادارہ اس حکم کی خلاف ورزی نہیں کرے گا،

    لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کےباوجود کچھ تعلیمی اداروں نے ہرقسم کی موسمی سختیوں اور عدالتی احکامات کی پرواہ کیئے بغیرکلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پنجاب گروپ آف کالجزکے کئی کیمپس میں‌ کلاسز جاری کرنے کے حوالےسے طالب علموں کو اطلاع بھی دے دی گئی ہے

     

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک ایسا ہی کیس سیالکوٹ سے رپورٹ ہوا ہےجہاں پنجاب گروپ آف کالجزسیالکوٹ کوبے چک تین کلومیٹر سیدپورروڈ سیالکوٹ پر واقع ہے اس کی انتظامیہ کی طرف سے یہ پیغآم جاری کیا گیا ہےکہ کالج بند نہیں ہوگا ، کلاسز 2 جنوری سے جاری ہوں گی اورامتحانات بھی معمول کے شیڈول کے مطابق ہوں گے

    پنجاب گروپ آف کالجز سیالکوٹ کی انتظآمیہ کی طرف سے یہ پیغام وائرل ہونے کےبعد زیرتعلیم بچوں اور بچیوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں کہ جب پورے صوبے میں عدالت عالیہ کی طرف سے حکم نامے کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی ادارے 7 جنوری 2023 تک بند رہیں گے توپھراس ادارے نے یہ خلاف ورزی کیوں کی ہے ، کیا پنجاب گروپ آف کالجز کی انتظامیہ پرملکی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ والدین کے ساتھ ساتھ دیگرمعاشرتی اور سماجی اداروں نے بھی احتجاج کیا ہے اور اس خلاف ورزی پر عدالت سے توہین عدالت کی سزا دینےکی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی حکومت پنجاب سے گزارشات کی ہیں کہ صوبے میں اور بھی کئی مقامات پر پرائیویٹ تعلیمی ادارے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتےہوئے تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں اور جہاں عدلیہ کی توہین ہورہی ہے وہاں طالب علموں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے والدین بھی پریشان ہیں ،

    عوام الناس کی طرف سے استدعاکی گئی ہے کہ اس گروپ کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئیندہ کوئی آئین اور قانون کا مذاق نہ اڑائے

  • ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

    ” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

    سب سے پہلے انسانیت ہے انسانیت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے
    ایسی چیزوں کی روک تھام نہایت ضروری ہے جس سے انسانیت کو نقصان پہنچے
    سگریٹ نوشی ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی ایک بدترین خصلت ہے جسکو چھوٹے بڑے فیشن سمجھ کر استعمال کرنے لگ گئے ہیں ۔کچھ اسکو ٹینشن سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔کچھ اسکو فیشن کے طور پہ اپناتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں یہ انکی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔تمباکو نوشی پہ ٹیکس لگانے سے اسکا استعمال کم کیا جا سکتا ہے لہذا اس حوالے سے 2019 میں کابینہ نے بل پاس کیا ” ہیلتھ لیوی” لیکن اسکا نفاذ ابھی تک نہ ہو سکا۔ آخر اتنی تاخیر کیوں؟؟اس بل کے پاس سے ہم نوجوان نسل کو کافی حد تک اسکا استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں ۔ اگر اسکا استعمال آسان بنا دیا گیا تو ہر بچہ باآسانی اسکو استعمال کرلےگا اور اپنی زندگی تباہ کرلےگاجتنا جلدی ہوسکے اسکا نفاذ کیا جائے ۔انتہائ ضروری اقدام فوری طور پہ کرنے ہونگے ۔اس پہ ٹیکس سے ملک کے بیشتر کام کیے جا سکتے ہیں ۔ اس میں فائدہ تو ہے نقصان نہیں ۔ اس بل کے مطابق ٹیکس کی جو ادائیگی ہوگی اس سے ملک کو بہت فائدہ ہے حکومت اس سے سیلاب زدگان کی بھی امداد کر سکتی ہے ۔
    ایک بچہ گھر سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے نکلتا ہے اسکے ہاتھ میں اگر سگریٹ تھما دیا جائے وہ اسکا استعمال کر کے نا صرف اپنا مستقبل تباہ کرئے گا بلکہ اپنے اردگرد کی زندگیوں کو بھی متاثر کرئے گا اس میں کسی ایک کا نقصان نہیں ہونا اس معاشر ے میں موجود ہر فرد کا نقصان ہے اسلیے اسکا نفاذ فوری طور پہ کرنا اس ملک کے ہر بچے کو بچانا ہے ہر بچے کے روشن مستقبل کے لیے ہمیں یہ قدم جلد از جلد اٹھانا ہوگا ۔کیا ہم اپنی نوجوان نسل کے لیے اتنا بھی نہیں کر سکتے ۔ جس سے ہماری نوجوان نسل کو فائدہ ہو ہم انکو بچانے کے اقدام کریں

    تمباکو نوشی سے بہت سی ایسی بیماریاں جنم لیتی ہیں کہ جو جسم کے اندر گھر بنا لیتی ہیں اور جان لیوا ثابت ہوتی ہیں ۔
    یہ ایک ایسی دلدل ہے جدھر سے نکلنا آسان نہیں ۔ایک بار یہ لت لگ جائے جان نہیں چھوڑتی ۔احتیاط ہی بہترین حل ہے ۔ہمارا فرض ہے ہم اپنے معاشرے کو اس دلدل کا حصہ نا بننے دیں ۔ مفاد پرستی سے نکلے اور دوسروں کی جانوں کی فکر کریں ہمارا پہلا فرض ہے کہ ہم انسانیت کا احترام کریں سب سے پہلے انسانیت ہے اگر ہمارے دل میں انسانیت نہیں تو ہمارا ہونا نا ہونا بے معنی ہے ۔ اپنی زندگیوں کو اس طرح سنوارے کہ جو دوسروں کے کام آجائیں اور آخرت بھی سنور جائے
    بظاہر سگریٹ ایک چھوٹا سا ہے مگر پانچ چھ فٹ کے انسان کو قبر تک پہنچا دیتا ہے سگریٹ میں موجود کیمیائی مادے سانس کی نالیوں اور پھپڑوں سے ایسے چِپک جاتے ہیں کہ مختلف بیماریوں کی وجہ بن کر انسان کو اندر ہی اندر ختم کرنے لگتے ہیں نوجوان نسل کے لیے سگریٹ ایک معمولی شئے ہوگا کاش وہ یہ سمجھ پائیں یہ وبالِ جان ہے ۔ جان لیوا مرض خود کو نہ لگائے نا دوسروں کو لگائیں خود کو بھی بچائے اور دوسروں کو بھی ۔

    بچوں کی موجودگی میں آپکی سگریٹ نوشی اُنکی صحت بھی متاثر کر سکتی ہے آج کل لڑکیاں بھی سگریٹ نوشی کر کے اخلاقیات سے گِر گئ ہیں ۔کیا ہمارا معاشرہ یا مذہب اس چیز کی اجازت دیتا ہے ؟بہت سے گھرانے سگریٹ نوشی کی وجہ سے سکون کھو چکے ہیں ۔ کیونکہ جو افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں انکی اسکی اتنی عادت لگ چُکی ہوتی ہے انکو یہ نشہ ہر حال میں پورا کرنا ہوتا ہے اور گھر میں جھگڑے بھی معمول بن جاتے ہیں ۔جس سے گھر کا ماحول خراب تو ہوتا ہی ہے ساتھ ہی بچوں کا ذہنی سکون بھی تباہ ہوجاتا ہے اور وہ پڑھائ بھی نہیں کر پاتے اور ایک روشن مستقبل سے بھی محروم ہوجاتے ہیں ہمیں آواز اٹھانی ہوگی اس جہالت کے خلاف ، اپنی نسلوں کے روشن مستقبل ، اور اچھی صحت ، اچھے ماحول کی فراہمی کے لیے۔

    ہیلتھ لیوی کی اہمیت اور افادیت اگر سب جان لیں اسکے نفاذ میں تاخیر نا ہو ۔ اسکے نفاذ سے 60 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے بہت سے بچے تمباکو نوشی سے متا ثر ہو کے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں نا جانے اور کتنے اپنی زندگی برباد کریں گے ۔ تقر یباً 31 ملین افراد سگریٹ نوشی کا شکار ہو چکے ہیں اب اس تعداد میں کمی لانی ہوگی اس بل کے نفاذ سے ہی یہ سب ممکن ہے سگریٹ نوشی ترک کرنے سےآپ بہت سے جسمانی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں ۔ بہت زیادہ سگریٹ نوشی سے آپ کو سانس اور دل کی بیماریاں،شوگر کی بیماری اورنہ صرف پھیپھرے بلکہ بہت سی دوسری اقسام کی بیماریاں ھونے کے ذیادہ امکانات ھوں گے۔ہیلتھ لیوی بل پاس تو ہوگیا ہے پر اسکا نفاذ جب تک نہیں ہوگا تب تک ہم اس کے لیے حکومت سے اسکے نفاذ کی اپیل کرتے رہیں گے کیونکہ اس کے نفاذ سے ہم بہت سی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں ۔ اس کے بہت فائدے ہیں مجھے امید ہے حکومت جلد از جلد اس پہ فوری ضروری اقدام کرئے گی ۔ اسکے علاوہ ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
    آپنے بچوں پہ نظر رکھیں انکے دوست کون ہیں وہ کس سے میل جول رکھتے ہیں اور ایسی سرگرمیوں میں شامل تو نہیں ۔
    اور ایسی جان لیوا اشیاء کا استعمال تو نہیں کرتے ہمیں باخبر رہنا ہوگا امید کرتی ہوں میں جو پیغام اپنی تحریر سے پہنچانا چاہ رہی ہوں اس پہ ہم سب اور حکومت لازمی اور فوری طور پہ عمل پیرا ہو گی ۔

  • شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کا نکاح ہوگیا:تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کا نکاح ہوگیا:تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

    اس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے کراچی میں ہو رہی ہے ، نکاح کیلئے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے۔اب اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

    اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہد آفریدی، شاہین شاہ آفریدی کو بھی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں نکاح خوان کہہ رہے ہیں کہ ’جناب نصیر ناصر خان صاحب۔ میں نے آپ کا نکاح اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی سے بعوض مہر 131 تولہ چاندی جس کی آج کے دور میں مالیت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے ہے، ان گواہوں کے سامنے کیا، کیا آپ نے اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی کو اپنے نکاح میں قبول کیا؟‘

    اس پر نصیر ناصر خان نے کہا کہ ’قبول کیا۔‘

    یاد رہےکہ آج ہی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کے نکاح میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی کراچی پہنچے تھے ۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گیدرنگ ایونٹ پلینر کی جانب سے اقصیٰ آفریدی کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ اور مہندی کے ایونٹ کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔جس میں بتایا گیا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے آج ہوگی، نکاح کیلئے اقصیٰ کی مہندی لگائی تقریب کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے۔

  • ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بڑی اہم خبریں ہیں جبکہ عمران خان کی زندگی میں کیسے اندھیرا چھا چکا ہے اور آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔ان کا دل ٹوٹ چکا ہے ، گھبراہٹ کا شکار ہیں، نہ گھر میں سکون ہے نہ باہر کوئی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں سیاسی گرما گرمی نے ہر ایک پر عجیب سی کیفیت طاری کی ہوئی ہے۔ کوئی اپنا لہو آڈیو، ویڈیو سے گرما رہا ہے تو کوئی قومی سلامتی کا مرثیہ پڑھ کر قوم کو حرارت دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کبھی توجہ ہٹانے کیلئےٹیکنو کریٹ کی بات ہوتی ہے تو کبھی ہمت دلانے کومارچ میں الیکشن کی، کبھی الیکشن دوہزار چوبیس میں سنا کر عمران خان کی سیٹی گم کی جاتی ہے تو کبھی نواز شریف کی ملک واپسی سے ن لیگ اپنے کارکنان کا دل بہلاتی ہے ۔ عمران خان اپنے لیے نئے سیاسی راستے تلاش کرر ہے ہیں تو وہیں دوسری طرف حکمران جماعت بحرانوں سے نبٹنے کے لیے کمر کس رہی ہے۔عمران خان کی زندگی میں جو اندھیرا آڈیو ویڈیو کی برسات لا رہی ہے وہی اندھیرا حکومت بھی معاشی چیلنجز کی صورت میں محسوس کر رہی ہے۔ پانی سر سے گزر چکا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی میں بڑے فیصلے لے لیے گئے ہیں۔لیکن حکومت کا اندھیرا عمران خان کے اندھیرے کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے، پہلے آڈیو آئی کہ چلو امریکی سائفر سے کھیلتے ہیں۔پھر آڈیو آئی کے چلو میر جعفر اور میر صادق کاٹائٹل بانٹتے ہیں ، خان صاحب مشرک کا لیبل بیچ رہے تھے کہ پانچ بندے خریدنے کی آڈیو آگئی۔
    ابھی مرشد کی گھڑی بیچنے کی آڈیو لیک کے چرچے چل ہی رہے تھے کہمرشد کی خوشگوار گھڑیوں کی آڈیو لیک ہو گئی۔ اور ایسی خوشگوار گھڑیاں کہ کپتان کی زندگی میں اندھیرا پھیل گیا۔اب مرشد کی خوشگوار گھڑیوں سے پورا پاکستان محضوظ ہو چکا ہے ۔

    مبشر لقمان کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پورے ملک کو پتا چل چکا ہے کہ مرشد گھڑیاں بیچنے کےساتھ ساتھ محبوب قدموں میں لانے کا منتربھی بڑے اچھے سے پڑھتاہے ۔مرشد کے موکل اتنے طاقت ور ہیں جو دو بچھڑوں کو ملا دیتے ہیں اور مرید خاص اپنے کمزور لمحات میں مرشد سے شفا یاب ہونے آتے ہیں ۔لیکن کپتان نے بھی سوچا کہ مرشد کی آڈیوز آ ہی رہی ہیں تو میں کیسے پیچھے رہ سکتا ہوں ۔میں بھی تھوڑا ریاست مدینہ میں گند گھول لوں لہذا کپتان نے مرشد کےساتھ یکجہتی دکھائی اور کپتان کی غلیظ آڈیو لیک ہو گئی ۔ اور اس کے ساتھ ہی تیسری آڈیو میں توFlying Kicksکے حملے کی گونج کالا باغ سے پورے پاکستان نے سنی ۔ ۔اور اب سوشل میڈیا آڈیو اور ویڈیو کے بارود سے اٹا پڑا ہے۔بچے بچے کے سامنے عمران خان کے کالے کرتوتوں کا پول کھل چکا ہے ۔وہ عمران خان جو دوسروں کو جلسوں میں حیا پرLectureدیتا تھا۔اب وہ پورے ملک میں بے حیائی کی تصویر بنا ہوا ہے ۔ لوگ کہتے ہیں خان کو کوئی فرق نہیں پڑا، یہ اتنا بڑا جھوٹ ہے کہ سورج مشرق نہیں مغرب سے نکلتا ہے، بھائی ، بہن، ماں، باپ، بچوں کے عیب کھل جائیں تو نظروں میں وہ قدر نہیں رہتی تو خان تو پھر سیاسی بُت ہے، جو ہر روز ٹوٹتے اور نئے تراشے جاتے ہیں۔ یہ غلط فہمی بھی بہت جلد پوری ہو جائے گی۔وہ عمران خان جو دوسروں کو شرم دلانے کی بات کیا کرتا تھا اب بے شرمی کی تصویر بن چکا ہے ۔وہ عمران خان جو ریاست مدینہ بنانے کا دعویدار تھا۔اس سے اب ذرا یہ تو پوچھیں کہ جب انسان کے اس طرح کے گناہ سامنے آتے ہیں تو ریاست مدینہ میں کتنے کوڑوں کی سزا دی جاتی ہے ۔ریاست مدینہ میں اس شخص کو کیسے عبرت کا نشان بنایا جاتا ہے ۔

    مبشر لقمان کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اور اب نئی سن لو کہ کپتا ن کی ایک نہیں تین چار ویڈیوز لیک ہونے والی ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنی ویڈیوز کس نے بنائی تو جناب جواب یہ ہے کہ کئی دفعہ اہتمام کرنے والے بھی حجت تمام کر جاتے ہیں۔ اسی طرح کی کہانی میرے کپتان کی ہے۔ خبر یہ ہے کہ ویڈیو آ نہیں رہی بلکہ آ چکی ہیں، کافی لوگوں نے وہ ویڈوز پہلے ہی دیکھ لی ہیں ۔ اور جنھوں نے دیکھی ہیں وہ ابھی سے کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں ۔توبہ اور استغفار کے ورد کر رہے ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ دنیا میں کوئی لیڈر اتنا میلا بھی ہوسکتا ہے ۔اگلے چند دن میں کسی بھی وقت وہ مارکیٹ میں آ جائیں گی اور ایک بار پھر پوری دنیا کپتان کے سیاح کارناموں کی گواہ بنے گی ۔ اور یہ اتنی غلیظ قسم کی ویڈیوز ہونگی جس کے بارے میں شاید کوئی سوچ بھی نہیں سکتا دیکھنے والو ں میں کچھ صحافیوں کے ساتھ ساتھ عمران خان کے اپنے کچھ ساتھی شامل ہیں یہ ویڈیوز کسی ادارے نے نہیں ریکارڈ کیں بلکہ موبائل سے ریکارڈ کی ہوئی ہیں اور جس نے ریکارڈ کی ہیں وہ بھی عمران خان کا کافی قریبی بندا ہے

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • سال2022، اسلام آباد سے بلال گینگ کا ہوا خاتمہ، پولیس قرار دے رہی بڑی کامیابی

    سال2022، اسلام آباد سے بلال گینگ کا ہوا خاتمہ، پولیس قرار دے رہی بڑی کامیابی

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس آپریشنز ڈویژن نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
    آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر قیادت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آپریشنز ڈویژن نے سال 2022 میں خطرے کی علامت سمجھے جانے والے بلال ثابت گینگ کے خاتمہ سمیت سنگین و دیگر جرائم میں ملوث کل19ہزار716 ملزمان کو گرفتارکیا،پولیس نے جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میںایک ارب 38کروڑ سات ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ جس میں 475گاڑیاں اور 728 موٹرسائیکل بھی شامل ہیں بر آمد کرلیا ،پولیس نے اسی عرصہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث514گینگز کے1369ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

    تآئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر قیادت اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سال 2022میں شہر میں امن و امان کے قیام سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری رکھا اور آپریشنز ڈویژن نے سنگین و دیگر جرائم میں ملوث کل19ہزار716ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ارب 38کروڑ سات ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ جس میں ڈکیتی /سرقہ بالجبرکے1122مقدمات میں ملوث 234گینگز کے656ممبران سمیت 1450ملزمان کو گرفتار کیا، جنکے قبضے سے 21کروڑ 90لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ سمیت 34گاڑیاں اور73موٹر سائیکل برآمدکئے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے دہشت کی علامت سمجھا جانے والا خطرناک دہشت گرد بلال ثابت اور اس کے گینگ کا خاتمہ کیا ، بلال ثابت 500سے زائد قتل، اقدام قتل،گھریلو ڈکیتیوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، آئی جی اسلام آباد کی زیر قیادت پولیس ٹیموں نے انتہائی حکمت عملی سے اس دہشت گردکو اپنے انجام تک پہنچایا،

    پولیس ٹیم نے نقب زنی /سرقہ عام میں ملوث ملزمان کیخلاف 1202مقدمات درج کرتے ہوئے کل167گینگزکے 437ممبران سمیت 1610ملزمان کو گرفتارکیا،جن کے قبضے سے 29کروڑ 89لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا،اندھے قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 78ملزمان کو ٹریس کرکے کل43مقدمات درج کئے۔اسی طرح گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف313مقدمات درج کرتے ہوئے 21گینگز کے 49ممبران سمیت 166 ملزمان کو گرفتار کرکے کل 36کروڑ49لاکھ سے زائدمالیتی 281 گاڑیوں کو بر آمد کیاگیا۔اسی طرح 172ملزمان کو گرفتار کر کے 165ٹمپرڈ گاڑیاں اور 09موٹر سائیکل برآمد کئے۔موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف167مقدمات درج کرتے ہوئے92گینگز کے 227ممبران سمیت 648 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جنکے قبضے سے 03کروڑ 73لاکھ سے زائد مالیتی 646موٹر سائیکل برآمدکیے گئے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی کریک ڈائون کرتے ہوئے کل1158مقدمات درج کرکے 1209 ملزمان کو گرفتار کیا،جن کے قبضے سے پولیس نے 652کلوگرام چرس ،333 کلوگرام ہیروئن،11کلوگرام آئس، 85گرام کوکین،5کلوگرام افیون سمیت 01لاکھ 23سے زائد شراب کی بوتلیں بر آمد کیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس آپریشنز ڈویژن نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 1487 مقدمات درج کرتے ہوئے کل1541ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے پولیس نے کل103کلاشنکوف /رائفل ، 48کاربین ،1283پسٹل /ریوالورز،97 خنجر ز سمیت12ہزار881روند برآمد کئے۔

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    اسی طرح شہر بھر میں پیشہ وار بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 11ہزارسے زائدکارروائیوں کے دوران 2218مرد، 2745خواتین، 6724بچوں سمیت61خواجہ سرا کو گرفتار کیا گیااور انکے سہولت کاروں اور ٹھیکیداروں کیخلاف 82مقدمات درج کرتے ہوئے کل199ملزمان کو گرفتار کیا۔غیرقانونی شیشہ اور حقہ سنٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کل156مقدمات درج کرتے ہوئے 630ملزمان کو گرفتار کیا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے انعقاد کو جاری رکھتے ہوئے کل148سرچ آپریشنز کئے،جس میں 1134مشکوک افراد کو تھانہ جات منتقل کیا گیا،گرفتار ملزمان کیخلاف 507مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے قمار بازی میں ملوث 144ملزمان کو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کرکے کل21مقدمات درج کئے اور ملزمان کے قبضے سے کل16لاکھ 40ہزار سے زائد کی نقدی بر آمد کی،بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کل11مقدمات درج کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کیا،اسی طرح جرائم پیسہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے رواں سال کے دوران کل15ہزار 590مقدمات درج کرتے ہوئے کل 19 ہزار716ملزمان کو گرفتار کیا۔