Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ہارٹ اٹیک کے بعد مولانا طارق جمیل کی صحت کے حوالے سے پیغام جاری

    ہارٹ اٹیک کے بعد مولانا طارق جمیل کی صحت کے حوالے سے پیغام جاری

    ٹورنٹو: کینیڈا میں ایک روز قبل ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل ہونے والے معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنی صحت کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے اُن کی تصویر اور پیغام جاری کیا گیا۔

    ٹویٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ’اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے، تین دن مزید اسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاءاللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا‘۔

     

    مولانا طارق جمیل نے اپنے چاہنے والوں اور تمام لوگوں سے صحت یابی کیلیے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ دوسری جانب طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے بھی والد کی طبیعت کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ’الحمدللہ ثم الحمدللہ والد محترم مولانا طارق جمیل صاحب اب بہت بہتر ہے، انہیں مزید تین روز ڈاکٹرز اپنی نگرانی میں رکھیں گے‘۔

    یوسف جمیل نے بھی تمام لوگوں سے مولانا طارق جمیل کیلیے مزید دعاؤں کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا میں موجود مولانا طارق جمیل کو ایک روز قبل دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔

  • بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر

    بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر

    نئی دہلی :بھارت کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی نشریاتی ادارے ’ٹائمز آف انڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’اگر بھارت مینوفیکچرنگ سے لے کر سروسز تک ہر شعبے میں خبروں کی زینت بنتا ہے تو پھر کھیل کے میدان میں کیوں نہیں، لہٰذا بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی دینے کے حوالے سے بہت سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

    سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

    انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن سے مشورہ کرے گی اور اگلے سال انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سیشن کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی او سی سیشن بھارت کے لیے ایک اہم تقریب ہے اور بولی لگانے کے لیے جو بھی اقدامات کرنے ہوں گے حکومت ان کی حمایت کرے گی کیونکہ اس کے لیے مشترکہ تیاری ہونی چاہیے۔بھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ اولمپکس گیمز کے انعقاد کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شہر گجرات ممکنہ میزبان کے طور پر پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست گجرات نے متعدد بار اولمپک میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان کے پاس انفرااسٹرکچر ہے اور ریاست گجرات کے منشور میں بھی شامل ہے کہ گجرات میں اولمپک گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین…

    خیال رہے کہ نئی دہلی نے 1951 اور 1982 میں ایشین گیمز اور 2010 میں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی تھی، تاہم اب وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ اچھا وقت ہے کہ بھارت اولمپکس کی میزبانی کرے۔انٹرنیشنل اولمپیک کمیٹی نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس حوالے سے 10 شہروں سے بات چیت ہوئی ہے لیکن 2036 ایڈیشن کی میزبانی دینے کا ارادہ کب ہے، اس کے لیے کوئی ٹائم فریم ظاہر نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پیرس، لاس اینجلس اور برسبین اگلے تین گیمز کی میزبانی کریں گے۔

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

  • سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر قتل کا مقدمہ درج ہوگا:کراچی پولیس چیف

    سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر قتل کا مقدمہ درج ہوگا:کراچی پولیس چیف

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں شہری پولیس کا ساتھ دیں۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اورہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ عوام اور پولیس کے مشترکہ تعاون سے ہی اس گھناونے عمل کو روک سکتے ہیں۔

    کراچی پولیس ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بحیثیت ذمہ دار شہری اپنے علاقے اور گردونواح میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کی فوری اطلاع 15 پر دیں اگر ہوائی فائرنگ کی وڈیو دستیاب ہو تو واٹس اپ کمپلین نمبر 03435142770 پر یا شہری پولیس میڈیا سیل کے نمبر 03302699211 پر بھیجیں۔

    ادھر شہر قائد کے علاقے حسین آباد میں مبینہ ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم کا سابق کارکن شہزاد جاں بحق ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت اور دیگر فائرنگ کے واقعات میں لڑکی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ضلع وسطی کے علاقے حسین آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 3 رونق اسلام اسکول کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز آباد کامران حیدر نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ویلڈنگ کی دکان پر پیش آیا، مقتول کی شناخت 50 سالہ شہزاد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 35 سالہ فہیم اور کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

  • پاکستانی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ بھارت میں 30 دسمبرکو ریلیزکی جائے گی

    پاکستانی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ بھارت میں 30 دسمبرکو ریلیزکی جائے گی

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 30 دسمبر کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کیلیے پیش کی جائے گی۔بلال لاشاری پروڈکشن کے تحت بننے والی پاکستانی فلم دنیا بھر سے اب تک 220کروڑ روپے کماچکی ہے، بھارت میں ہونے والی ریلیز کے بعد توقع کی جارہی ہے کے فلم اپنی کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

    سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

     

    بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کیلئے بھارتی مارکیٹ میں کھلا میدان موجود ہے کیونکہ اس کے مد مقابل کوئی بڑی فلم موجود نہیں اور شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ریلیز ہونے میں بھی ابھی وقت ہے۔بھارتی ملٹی پلیکس چین پی وی آر نے سوشل میڈیا پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی باقاعدہ ریلیز کا اعلان کیا تاہم ناگزیر وجوہات پر مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

    شیخوپورہ – روٹی 100گرام 8 روپے اورنان 120گرام 15 روپے ،زیادہ نرخ اور کم وزن…

    ذرائع کے مطابق فواد خان ماہرہ خان اور ایمان علی کی بھارت میں موجود فین فالونگ کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ انڈین کمرشل سینما گھروں میں بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

     

    واضح رہے کہ بولی وڈ موویز اے دل ہے مشکل میں فواد خان گینگسٹر میں ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کے ساتھ بولی وڈ ڈیبیو اور راجہ نٹور لال میں حمیما ملک کی اداکاری کے جوہر دکھائے جن کا سحر آج بھی بھارتی شائقین پر طاری ہے۔ابتدائی طورپر دی لیجنڈ آف مولاجٹ پنجابی زبان میں ریلیز کی جائے گی تاہم فلم بینوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ 2011میں انڈیا میں ریلیز ہو نے والی پاکستانی فلم بول کے بعد یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جسے بھارتی سینیما گھروں میں پیش کیا جا رہا ہے۔

    نان، روٹی ہوئی مہنگی:معاملہ پنجاب اسمبلی تک پہنچ گیا

  • گودار میں پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت

    گودار میں پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ بزنجو نے حکام کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ فائرنگ کے مجرموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

     

     

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ’’اشتعال انگیزی کے باعث ایک نوجوان پولیس اہلکار کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ اللہ شہید اہلکار کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے”۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور چیئرمین حق دو تحریک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلےبلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر میں حق دو تحریک کے مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس پر مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

    گوادر میں صورت حال پر بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بیان جاری کیا کہ گوادر میں حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی اشتعال انگیزی جاری ہے، مشتعل مظاہرین نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا، پولیس اہلکار پر مظاہرین کی جانب سے براہ راست فائرنگ کی گئی، جس سے اُسکی گردن پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرے ٹیسٹ کیلئے تماشائیوں کی انٹری مفت کرنےکا اعلان

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرے ٹیسٹ کیلئے تماشائیوں کی انٹری مفت کرنےکا اعلان

    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے میچ کے لیے تماشائیوں کی انٹری مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران شائقین کی اسٹیڈیم میں حاضری بہت کم رہی ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسٹینڈز کو بھرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت محسوس کی اور اس سلسلے میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی کم موجودگی پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں اقدامات کرنے اور میچ دیکھنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران کراچی والوں کے لیے 2 وی آئی پی انکلوژرز کے علاوہ تمام اسٹینڈز میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔

    کرکٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے،نجم سیٹھی

    ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے، میزبان ٹیم اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاوید میانداد اور حنیف محمد انکلوژرز کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہے اور ان کے ٹکٹ کی یومیہ قیمت 500 روپے ہے۔

    سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

    اس کے علاوہ پی سی بی نے طلبہ کو اسٹیڈیم لانے کے لیے یونیورسٹیوں، اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے بھی رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے، کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

  • ہیلتھ لیوی ،پاکستانی معیشت کیلئے ضروری، تحریر ؟ اکمل خان قادری

    ہیلتھ لیوی ،پاکستانی معیشت کیلئے ضروری، تحریر ؟ اکمل خان قادری

    تحریر ؟ اکمل خان قادری

    پاکستان میں تقریباً 12سو بچے روزانہ سموکنگ لعنت میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ اسی کی وجہ سے ہر سال 1لاکھ66 ہزارلوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے کہی ہے۔مگر افسوس کہ ان کی روک تھام کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں جس سے صورتحال سنگین سے سنگین تر ہو رہی ہے ایک ریسرچ کے مطابق پاکستان میں سموکرز کی کل تعداد 31 میلن تک پہنچ چکی ہے جو خطرے کی بڑی علامت ہے۔ اور اس میں مزید بڑھنے کے امکانات اس لیے موجود ہیں کہ حکومت کا دھیان ہی نہیں جاتا اس طرف۔
    پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے نہ صرف صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ پاکستان کی اقتصاد کے لیے بھی بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے تمباکو سے متعلقہ بیماریوں پر تقریباً615ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں جو پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار کے 1.6کے برابر کا حصہ ہے جبکہ تمباکو صنعت سے اس کی صرف اور صرف 20فیصد ریونیو آ رہی ہے جو کل 1ارب اور 23کروڑ روپے بنتے ہیں باقی اس کا 80 فیصد جو 4 ارب اور 92 کروڑ روپے بنتے ہیں قومی خزانہ پر بوجھ ہے جس سے اقتصادی اور مالی اشاریوں میں منفی اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں۔سپارک کے ہیڈ ملک عمران نے کہا ہے کہ پاکستان تمباکو مصنوعات کی وجہ سے مالی خسارہ کا شکا ر ہو رہا ہے اس خسارے کی تلافی کرنے کے لیے انڈسٹری کو پابند کیا جائے تاکہ مالی اور اقتصادی مشکل حالات سے دوچار نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ تمباکو سے پیداہونے والی بیمایوں پر سالانہ تقریباً615 بلین روپے خرچ ہو رہے ہیں جو ایک خطیر رقم ہے اس لیے تمباکو پیداوار پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس لاگو کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صحت کے جو اغراض و مقاصد پورا اورحاصل کیاجاسکے۔

    2019میں وفاقی کابینہ نے تمباکوکے مصنوعات پر ٹیکس لاگو کرنے کے بل کی منظوری دی تھی تاکہ تمباکو کے استعمال میں کمی لائی جاسکے جس سے سالانہ 60ارب ریونیو لائی جا سکتی تھی مگر بد قسمتی سے مافیا نے حکومت پر دباو ڈال کر وہ بل پارلیمنٹ سے پاس نہیں ہونے دیا۔جن کی وجہ سے اقتصادی اور حفظان صحت کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو کا پرائمری ہدف کم امدنی والے لوگ اور بچے ہیں کیونکہ اس میں دو باتیں ہیں ایک تو یہ بہت سستا ملتا ہے اور دوسری بات یہ کہ بہت اسانی سے ملتا ہے یعنی ہر کسی کی پہنچ میں ہے اور یہی خطرناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ یہ دونوں مسئلے حل ہو جائے بچوں اور کم امدنی والے لوگوں کی پہنچ سے دور کرنا یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے اور اس کے لیے لازمی ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سے وہ بل پاس کرے جو تاحال پینڈ نگ پڑا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ تمباکو صنعت پر بھی کڑی نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ قوانین پر من و عن سے عمل در امد ہو۔

    کرومیٹک کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شارق محمود نے کہا ہے کہ تمباکو پر دنیا میں سب سے کم ٹیکس پاکستان میں لاگو ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان کو تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ کرے تاکہ پبلک ہیلتھ سروسز کے لیے زیا دہ سے زیادہ ریونیو جمع کیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق ہیلتھ لیوی لاگو کرنے سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادکو بہتر بنایاجا سکتا ہے بلکہ اس کے زریعے بچوں کی بنیادی حقوق کی حفاظت بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ سب سے زیادہ Vulnerable بچے ہیں۔ بچوں کو اس لعنت سے نکالنے اور پاک کرنے کا یہی واحد راستہ ہے کہ پینڈ نگ بل پاس کیا جائے اور تمباکو صنعت پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس لاگو کیاجائے۔

    سپارک کے ممبر بورڈ اف ڈائریکٹر خالد احمد نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی کا 45 فیصد حصہ 18سال سے کم بچوں پر مشتمل ہے اور ان کی بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس کے علاوہ پاکستان نے مختلف بین الا اقوامی فورمز جیسے UNHCR،SDGsاور دیگر فورمز پر باقاعدہ معاہدے کیے ہیں کہ بچوں کی بنیادی حقوق کی حفاظت کر ینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو ایک Pandemicہے جس سے براہ راست بچوں کے بنیادی حقوق جیسے صحت، تعلیم، ترقی،زندگی، صاف جگوں تک رسائی اور سرسبز پبلک مقامات تک رسائی متاثر ہو تے ہیں۔اس کے علاوہ صحت کے عالمی ادارہ (WHO) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں پر پیکٹ پر 30فیصد اضافہ کرے تاکہ ان کا استعمال کم کیاجاسکے کیونکہ سستا اور آسانی مل جانے کی وجہ سے روز بروز اس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    یہاں ایک امر قابل زکر ہے کہ صحت کے عالمی ادارہ پاکستان کے عوام کو اس لعنت سے بچنے کے لیے اتنا سنجیدہ ہے مگر مجال ہے کہ پاکستان کی حکومت ٹس سے مس ہو جائے۔حکومت تمام اعدادو شماریات پر مبنی حقائق کو جان بوجھ کر نظر انداز کر کے اپنی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف پاکستانی شہریوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں حکومت اپنی استعداد کار دکھانے میں مکمل طورپر ناکا م ہو چکی ہے۔بات صرف اقتصادیات اور صحت کی نہیں ہے بلکہ صاف ستھرا ماحول بھی اس لعنت کی وجہ سے گندا ہو رہا ہے جس سے دوسرے وہ لوگ بھی متاثر ہو رہے ہیں جو تمباکو نوشی کے عادی نہیں ہیں۔ترقی کے پائیدار اہداف (SDGs)میں پاکستان اہم سگ نیٹری ہے جن کا مقصد انے والی نسل کو اس زمین کو صاف ستھرا ماحول کی صورت میں دینی ہے۔مالی طورپر بد حال اور بیمار معاشرہ ایک اسودہ حال اور صحت مند معاشرے کی داغ بیل نہیں ڈال سکتا۔

    اس لعنت کو کم کرنے اور باقی ماندہ بچوں اور لوگوں کو بچانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔حکومت کے تمام ادارے، ملک میں تمام سرگرم فلاحی اور سماجی تنظیمیں اور دیگر ارگنائزیشن متفقہ طورپر میدان میں نکلے یہ کسی ایک ادارے یا تنظیم کی ذمی داری نہیں بنتی کیونکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور اج کے بچے ہمارے اس ملک کے کل کے معماران ہیں انہی معماران قوم کو تیار کرنے میں ہم سب کا اخلاقی،دینی سماجی اور آئینی فریضہ ہے کہ ان کو تیار کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیاجائے بلکہ اس کا ر خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ڈاکٹر فرہاد نے بتایا کہ تمباکو کے استعمال سے مختلف امراض کی مختلف ریشو ہے جن میں پھیپھڑوں اور منہ کی کینسر کے ساتھ ساتھ دل کے امراض اور بلڈ پریشر بھی انہی کی مرہون منت لاحق ہو تی ہیں۔ حکومت پاکستان کودفاتروں میں اور سرکاری ملازمین پر سخت پابندی عائد کرنا چاہیے کیونکہ اگر ایک بچہ ایک ڈاکٹر،ایک استاد، یا ایک آفیسر کو دیکھے اور وہ سگرٹ نوشی کر رہے ہوتو ضرور بچے رنگ پکڑلیں گے۔کیونکہ اس سے انہیں ڈھٹائی ملتی ہے۔

    ”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی 

    بھارت کی ایما پر”باغی ٹی وی”کا ٹویٹراکاونٹ بند کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیوں ‌کی مذمت کرتےہیں‌:وزرائےگلگت بلتستان اسمبلی

    باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کی درخواست دینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران کا رد عمل

     بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    :وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط 

    ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان

    باغی ٹی وی تحریری مقابلہ،پوزیشن ہولڈرز میں انعام تقسیم

    آل پاکستان قائداعظم میموریل برج ٹورنامنٹ کا آغاز،باغی ٹی وی کی ٹیم بھی شامل

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے

  • لاہور: تنور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھانے کیلئے کمر کس لی

    لاہور: تنور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھانے کیلئے کمر کس لی

    لاہور:آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد تنور مالکان نے بھی نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھانے کے لیے کمر کس لی، کہتے ہیں آٹے کی قیمت کنٹرول نہ کی گئی تو پھر نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیں گے۔

    چونیاں : تحصیل بھر میں کم وزن روٹی و نان زائد قیمت میں فروخت جاری

    ایک کے بعد ایک چیز مہنگی، فلور ملز مالکان کے بعد تنور مالکان بھی میدان میں آ گئے۔ اطلاعات ہیں کہ اس اعلان کے بعد نان اور روٹی کی قیمت میں 4 روپے تک اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ لاہور سمیت پورے پاکستان میں آٹے اور فائن کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔تندور مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ 15 کلو والا آٹا کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا اور اس کے ساتھ ساتھ فائن کی 80 کلو والی بوری کا ریٹ 10ہزار 800 روپے ہو گیا

    سعودی عرب: 100 سے زیادہ قسم کی روٹیاں بنانے والی خاتون کے چرچے

    تندور مالکان کاکہنا ہےکہ موجودہ صورتحال میں روٹی 14 اور نان 24 میں فروخت کرنا نامکمن ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ نان کا ریٹ 35 اور روٹی 25 روپے کرنے کی اجازت مانگ لی،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تندور مالکان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باصابطہ درخواست دے دی

    شیخوپورہ – روٹی 100گرام 8 روپے اورنان 120گرام 15 روپے ،زیادہ نرخ اور کم وزن…

    تنور مالکان کے پاس پرانا سٹاک ختم ہو گیا تو قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہو جائیں گے، تنور مالکان کا کہنا ہے کہ اگر آٹا اور میدہ مہنگا ملا تو نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔دوسری طرف عوام الناس کا کہناہےکہ ایک طرف ملک میں مشکل معاشی حالات میں پہلے ہی مہنگائی کا دور دورہ ہے اور اب روٹی اور نان مہنگے ہونے کی صورت میں غریب کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو جائے گی۔

  • میرا پیغام پہنچا دو…..فواد چودھری کے کس سے رابطے؟  آڈیو لیک ہو گئی

    میرا پیغام پہنچا دو…..فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی
    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیو لیک کا سلسلہ جاری ہے

    اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریبی فواد چودھری کی آڈیو لیک ہوئی ہے، فواد چودھری کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، آڈیو میں فواد چودھری کسی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو فریم ورک آپس میں بنانا چاہیے فواد چوہدری نے مبینہ کال میں فون پر دوسری جانب موجود شخص کو کہا کہ وہ میرا میسج براہ راست شہباز شریف کو بھیجیں.

    فون پر دوسرا شخص کون ہے اس بارے میں کنفرم نہیں ہو سکا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب موجود شخص کا نام ذوالفقار احمد ہے جو وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کا قریبی دوست ہے ذوالفقار احمد نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ عمران خان کو نا اہل کیا جا سکتا ہے؟ جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ایسا ہو گا تو صورتحال مزید خراب ہو گی آپ میرا پیغام شہباز شریف کو بھجوا دیں

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی کئی آڈیو سامنے آ چکی ہیں، عمران خان کی خفیہ پلاننگ، عمران خان کے یوٹرن سب سامنے آ چکے ہیں، عمران خان کی امریکی سازش کا تانے بانے بھی آڈیو نے کھول کر رکھ دیئے، عمران خان کا کردار انکی آڈیوز نے بے نقاب کر دیا ہے، ایک طرف سینیٹ میں خریدوفروخت کی انہوں نے مخالفت کی دوسری جانب انکی ایک ایسی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ خود خریدوفروخت کی بات کر رہے ہیں

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • پاکستان کی بڑی ٹیکسٹائل کمپنی نشاط چونیاں بھی بحران کا شکار:آپریشن معطل کرنےکا اعلان

    پاکستان کی بڑی ٹیکسٹائل کمپنی نشاط چونیاں بھی بحران کا شکار:آپریشن معطل کرنےکا اعلان

    لاہور:پاکستان کی بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں میں سے ایک نشاط چونیاں لمیٹڈ نے سرمایہ کاروں کو اطلاع دی کہ مارکیٹ کے حالات کی وجہ سے متعدد اسپنڈلز عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمع دستاویزات میں نشاط چونیاں لمیٹڈ (این سی ایل) نے بتایا کہ کمپنی کے اسپننگ ڈویژن میں 2 لاکھ 19 ہزار 528 اسپنڈلز اور 2 ہزار 880 روٹرز ہیں تاہم کمپنی نے مارکیٹ کی صورت حال کے پیش نظر عاضی طور پر ایک مہینے بعد 51 ہزار 360 اسپنڈلز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس میں بتایا گیا کہ باقی یونٹس بدستور کام جاری رکھیں گے جبکہ بند کیے جانے والے اسپنڈلز کو صورت حال بہتر ہونے پر چلایا جائے گا۔نشاط چونیاں لمیٹڈ ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے عارضی طور پر کام معطل کیا ہے، اسے کے علاوہ کچھ دنوں کے لیے کام بند کرنے والی کمپنیوں میں انڈس موٹر کمپنی، پاک سوزوکی کمپنی لمیٹڈ، بولان کاسٹنگ، بلوچستان ویلز لمیٹڈ، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ شامل ہیں۔

    اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ لحاظ سے 7.75 فیصد کمی ہوئی تھی، آٹوموبائلز میں 30.56 فیصد، ٹیکسٹائل میں 24.62 فیصد، مشینری اور آلات میں 38.01 فیصد، لکڑی کی مصنوعات میں 81.75 فیصد، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور آپٹیکل مصنوعات میں 25.66 فیصد جبکہ دواسازی میں سالانہ لحاظ سے 18.56 فیصد کمی واقع ہوئی۔19 دسمبر کو انڈس موٹر کمپنی(آئی ایم سی) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے درآمدات کی منظوری میں تاخیر کے سبب پرزہ جات کی کمی کی وجہ سے 20 سے 30 دسمبر تک پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خط میں مزید لکھا گیا تھا کہ سی کے ڈی کٹس اور پرزہ جات کی درآمد کی منظوری میں تاخیر اور وینڈرز کے لیے خام مال کی درآمد اور کلیئرنس میں مشکلات درپیش ہیں، مزید کہا گیا کہ اس کی وجہ سے ملک میں پرزہ جات کی قلت ہو گئی، جس کے نتیجے میں سپلائی چین اور پیداواری سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے۔