Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آج رات سے کل تک مری میں ہلکی برف باری کا امکان

    آج رات سے کل تک مری میں ہلکی برف باری کا امکان

    ڈائریکٹر جنرل پراونشیل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے کل تک مری میں ہلکی برف باری کا امکان ہے،

    مری جانے والے غیر مقامی افراد اور سیاح موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔انہوں نے بتایا کہ مری میں برف باری سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، برف باری والے علاقوں میں مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے اور اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے مری میں 13 فسیلیٹیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کے لیے ریلیف کیمپس بھی قائم کیے جا چکے ہیں، سیاح حضرات دھند اور برف باری میں محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں اور عوام الناس خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری موسمی صورتحال سے آگاہی اور ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبرز یا پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر 24 گھنٹے کال کر سکتے ہیں

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • سگریٹ سازی کے شعبے میں ٹیکس چوری کی فوری روک تھام کی جائے،وزیراعظم

    سگریٹ سازی کے شعبے میں ٹیکس چوری کی فوری روک تھام کی جائے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں تمباکو کی غیر قانونی نقل و حرکت اور ٹیکس چوری کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے اعلی سطحی اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،سمیت دیگر حکام نے شرکت کی،اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سگریٹ کے بیشتر کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (Track & Trace System) لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تمباکو کے شعبے میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے۔ جولائی سے دسمبر تک اس سیکٹر میں 83.5 ارب روپے ٹیکس وصول ہو جلے ہیں، جو کہ گزشتہ سال اسی دوران اکٹھے کیے گئے ٹیکس سے 26 فیصد زیادہ ہے ،وزیر اعظم نے ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر حکام کی کاوشوں کو سراہا، اور انہیں اپنی کوششیں مزید تیز کر کے ٹیکس وصولی کے نظام میں خاطر خواہ بہتری لانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سگریٹ سازی کے شعبے میں سمگلنگ اور ٹیکس چوری کی فوری روک تھام کی جائے رواں مالی سال میں ایف بی آر ٹیکس اہداف کی وصولی کو یقینی بنائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنایا جائے،

    باغی ٹی وی تحریری مقابلہ،پوزیشن ہولڈرز میں انعام تقسیم

    آل پاکستان قائداعظم میموریل برج ٹورنامنٹ کا آغاز،باغی ٹی وی کی ٹیم بھی شامل

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے

    ”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی 

    بھارت کی ایما پر”باغی ٹی وی”کا ٹویٹراکاونٹ بند کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیوں ‌کی مذمت کرتےہیں‌:وزرائےگلگت بلتستان اسمبلی

    باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کی درخواست دینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران کا رد عمل

     بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    :وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط 

    ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان

  • الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر دی

    الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر دی

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے حکومت کو آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی سفارش کر دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں سیاسی صورت حال کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ الیکشن قوانین میں بھی تبدیلیاں نظرآرہی ہیں،اس حوالےسے یہ معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو ترمیم کی سفارش کردی ہے، یہ ترمیم کب تک متوقع ہے اس کےبارے میں فی الحال ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا،

    سعودی عرب جانیوالے مسافر سے 46،605 سعودی ریال برآمد

    اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 219 میں بھی ترمیم کی سفارش کردی ہے ،قانون میں ترمیم ضروری ہو تو مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے قبل کی جائے، ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کےتحت بلدیاتی الیکشن کے ایکٹ پر عملدرآمد کا پابند ہوتاہے،جو بھی قانون سازی کی جائے وہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم ہونے سے قبل کی جائے،

    ملکی معاشی صورتحال کے بارے میں کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط بے بنیاد. وزارت…

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کے بعد الیکشن کمیشن کی تیاریاں ضائع ہوجاتی ہیں،قانون بنایا جائےکہ لوکل باڈیز کی مدت ختم ہونےمیں 3 ماہ رہ جائیں تو ایکٹ تبدیل نہ کیا جائے،الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کوخط لکھ دیا،ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کاالتوارکوانے کیلئےقانون سازی کی جائے،

     

    آئین کا آرٹیکل 140 کہتا ہے کہ صوبائی حکومت ایسی بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کروائیں گی جنہیں منتخب ہونے کے بعد سیاسی، انتظامی اور مالی خود مختاری دی جائے گی۔

  • عدالت نے رکن اسمبلی چوہدری اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

    عدالت نے ایم این اے چوہدری اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

    ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب نے گرفتار شدہ ایم این اے ن لیگ ملزم چوہدری اشرف کو ریمانڈ کے لئے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا۔ ایم این اے ملزم چوہدری اشرف کو گزشتہ روز 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں ملزم این این اے چوہدری اشرف کی جانب سے 200 سے زائد وکلاء پیش ہوئے مگر محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ٹھوس شواہد ہونے کی بناء پر عدالت نے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا تاکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا سکے۔

    ترجمان نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن ملزم سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لئے موثراقدامات کر رہا ہے اور جلد سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو مقدمہ میں متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،وفاقی کابینہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری اشرف کو 53 سالہ پرانے کیس میں گرفتار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا،وفاقی کابینہ نے چوہدری اشرف کی گرفتاری کی مذمت کی

     ایف بی آر نے اینکر عمران ریاض خان کو نوٹس بھجوایا ہے

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

  • آلودگی کی روک تھام کیلئے گرین ایکشن پلان کے نفاذ پر غور

    آلودگی کی روک تھام کیلئے گرین ایکشن پلان کے نفاذ پر غور

    آلودگی کی روک تھام کیلئے گرین ایکشن پلان کے نفاذ پر غور

    صوبائی وزیر تحفظ ماحول پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت سموگ کی روک تھام سے متعلق ایک اجلاس کے دوران گرین ایکشن پلان کے نفاذ کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ہے۔

    سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب عثمان علی خان، تحریک انصاف کے رہنما راجہ بہروز کمال اور ہاؤسنگ ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گرین ایکشن پلان کے تحت اس بات پر غور کیا گیا کہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ پھلدار اور بڑے پتوں والے درخت لگائے جائیں۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر گلبرگ مین بلیوارڈ پر نیم اور پھلدار پودے لگائے جائیں گے کیونکہ نیم کا درخت رات کو بھی آکسیجن پیدا کرتا ہے۔ اجلاس میں شریک ماہرین نے تجویز دی کہ نئے تعمیراتی منصوبوں میں سپیشل پلانٹیشن لازمی قرار دی جائے۔ چھتوں پر پودے لگانے اور لان بنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب عثمان علی خان نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں سموگ کے عوامل میں بڑا کردار ہمسایہ ملک سے آنے والی آلودہ ہوائیں ہیں جہاں فصلوں کی باقیات جلانے کا کلچر زیادہ ہے۔ اس موقع پر تجویز دی گئی کہ ہمسایہ ملک سے آلودگی کی آمد روکنے کیلئے لاہور کی سرحد پر جنگلات لگائے جائیں اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کی وکس VICSسرٹیفکیشن کو ٹوکن کی تجدید کے ساتھ مشروط کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیر تحفظ ماحول پنجاب محمد بشارت راجہ نے تشویش کا اظہار کیا کہ آلودگی پھیلانے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 137 واں ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں ہم اٹھوایں نمبر پر ہیں۔ حالیہ بدترین سیلاب اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کی خصوصی منظوری سے پنجاب حکومت نے صنعتی آلودگی پر کنٹرول کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ پنجاب حکومت الیکٹرک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ کرچکی ہے لیکن مسئلے کے دیرپا حل کے لئے ہمیں کنٹرول ماڈ سے سپورٹ ماڈ کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فصلی باقیات جلانے سے روکنے کا حل ہیپی سیڈر کی رعایتی نرخوں پر فراہمی ہے۔ مجوزہ سکیم کے تحت محکمہ زراعت ہیپی سیڈر کا 80 فیصد خرچہ خود برداشت کرے گا جبکہ کسان کو صرف 20 فیصد ادائیگی کرنا پڑے گی۔ سیکرٹری تحفظ ماحول عثمان علی نے بتایا کہ حال ہی میں نیپال میں ہونے والی کھٹمنڈو کانفرنس میں تسلیم کیا گیا کہ پاکستان میں آلودگی کے زیادہ عوامل بیرونی ہیں۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے اگلے سال سرحد پر 3 ائیر کوالٹی مانیٹرز نصب کریں گے جس سے سموگ کے سیزن میں موسمیاتی تغیر سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • اسلام آباد پولیس کا کار چوروں کیخلاف بڑا ایکشن،27 گاڑیاں برآمد

    اسلام آباد پولیس کا کار چوروں کیخلاف بڑا ایکشن،27 گاڑیاں برآمد

    اسلام آباد پولیس کا کار چوروں کیخلاف بڑا ایکشن
    اسلام آباد ، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کار چوری کی وارداتوں میں ملوث 7خطرناک ملزمان گرفتار۔چارکروڑروپے سے زائد مالیت کی 27 گاڑیاں برآمد، سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے ایک تقریب کے دوران برآمد ہونے والی گاڑیوں کی چابیاں ان کے اصل مالکان کے حوالے کردیں، گاڑیوں کے مالکان نے چوری شدہ گاڑیاں واپس ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اوران کی ٹیم کی تعریف کی۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاںکے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ کو مزید فعال کیا گیا ہے اوراینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ کی ٹیمیں کار چوری کی روک تھام اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے بھرپور کارروائیاں کر رہی ہیں ۔ کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے کار چوروں اور ریسیوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے دوگروہوں کے چار ارکان سمیت کل 07 خطرناک کار چوروں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں محمد رشید، زبیر خان،خا ند ان خا ن، غفور خا ن، منیر خا ن، انجم حبیب اور محمد قاسم شامل ہیں، ملزمان سے چارکروڑ10 لاکھ 50روپے مالیت کی 27گاڑیاں برآمدکر لیں گئیں ۔یہ گاڑیاں تھانہ کو ہسار، تر نو ل، سنگجا نی، کو رال، آ بپارہ، مار گلہ، شمس کا لو نی، شالیمار، آبپارہ، آ ئی نا ئن، ضلع راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر اضلا ع کے علاقوں سے چوری ہوئی تھیں،یہ ملزمان زیادہ تر کرولا گاڑیاں چوری کرتے تھے، ملزمان اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں گھوم پھر کر گلیوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع ملتے ہی گاڑی چوری کرتے اور پشاور میں فروخت کر دیتے تھے،۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد مقدمات میں چالان یافتہ ہیں۔

    آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر سہیل ظفر چٹھہ اور ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے بدھ کے روزایک تقریب کے دوران برآمد ہونے والی گاڑیوں کی چابیاں ان کے اصل مالکان کے حوالے کیں، گاڑیوں کے مالکان نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد ،سی پی او آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن فرحت عباس کاظمی اور ان کی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔سی پی او آپریشنز نے اے وی ایل یو ٹیم کے لئے انعامات کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے، شہر میں کار چوری کی روک تھام کے لئے بھرپور حکمت عملی بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے کار چوری میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری پکار 15پر اطلاع کریں۔

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • عمران خان ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بلاول

    عمران خان ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بلاول

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیکل ٹراما سینٹر لاڑکانہ کا دورہ کیا

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چانڈکا میڈیکل اسپتال و کالج کے تعاون سے سو بستروں پر مشتمل منصوبے ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا دورہ کیا ، بلاول بھٹو زرداری نے ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا، بلاول بھٹونے سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے عملے کی کاوشوں کو سراہا ،

    اس موقع پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران چاہتے ہیں آمریت کے دروازے کھلیں تا کہ وہ بیک ڈورسے دوبارہ وزیر اعظم بن سکیں، عمران خان چاہتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کی موجودگی میں الیکشن ہوں،اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کے سہولت کارہٹ گئے،مگر کسی اور ادارے میں ابھی بھی موجود ہیں،اگر انتخابات وقت پر ہوگئے تو عمران کے سہولت کار کسی بھی ادارے میں موجود نہیں رہیں گے، عمران خان جھوٹ نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں ،اقتدار کیلئے عمران خان ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہ کرے اور ملک میں جمہوری ترقی نہ ہو،عمران چاہتے ہیں آمریت کے دروازے کھلیں کہ وہ بیک ڈور سے دوبارہ وزیر اعظم بن سکیں،

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    قبل ازیں گڑھی خدا بخش میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ15سال بعد بھی عوام ، سیاسی کارکن اور جیالے بی بی شہید کو نہیں بھولے، شہید بے نظیر بھٹو کو کس گناہ میں شہید کیا گیا، کیا بی بی شہید کا گناہ یہ تھا کہ وہ محب وطن تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عالمی لیڈر تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پوری مسلم دنیا کا فخر تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دلیر خاتون تھیں، محترمہ نے اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کو ایک دن کیلئے بھی لاوارث نہیں چھوڑا، بی بی شہید معاشی انصاف چاہتی تھیں، کچھ لوگ تقسیم کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں،

  • سمترا نندن پنت ہندوستان کے ایک معروف شاعر:دنیا بھرمیں مقبول

    سمترا نندن پنت ہندوستان کے ایک معروف شاعر:دنیا بھرمیں مقبول

    پیدائش:20 مئی 1900
    ۔۔۔ Kausani، North-Western
    ۔۔۔ Provinces
    ۔۔۔ برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے
    وفات:28 دسمبر 1977ء
    الٰہ آباد، اتر پردیش، بھارت
    قومیت:Indian
    تعلیم:Hindi Literature
    موضوع:Sanskrit
    اہم اعزازات:پدم بھوشن (1961)
    گیان پیٹھ انعام (1968)

    سمترا نندن پنت ہندوستان کے ایک معروف شاعر تھے۔ وہ 20ویں صدی کے ہندی زبان کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اور پسند کیے جانے والے شعرا میں سے ہیں۔ وہ رومانی شاعر تھے جنہوں نے فطرت، عوام اور ان کی خوبصورتی کو اپنا موضوع سخن بنایا۔
    پس منظر
    ۔۔۔۔۔۔
    پنت کی ولادت اتراکھنڈ کے الموڑا ضلع کے کوسانی گاؤں میں ہوئی۔ وہ درمیانی درجہ کے براہمن خاندان میں پیدا ہوئے۔ ولادت کے چند گھنٹوں بعد ہی والدہ چل بسیں۔ انھیں پھر کسی سے کبھی لگاؤ نہیں ہوا۔ انھوں نے والد، دادی/نانی یا بھائی سے والہانہ تعلق قائم نہیں کیا اور یہ ان کی تحریروں میں صاف جھلکتا ہے۔ گویاکہ یہی سوچ ان کے شاعر ہونے کا محرک ثابت ہوئی۔ ان کے والد چائے کے ایک باغ میں کام کرتے تھے۔ وہ وہاں منیجر تھے اور زمین میں بھی ان کی شراکت داری تھی۔ پنت گاؤں میں ہی پلے بڑھے اور وہیں سے انھیں فطرت میں دلچسپی پیدا ہو گئی اور یہی دلچسپی ان کی شاعری کا موضوع بنی۔
    انہوں نے 1918ء میں کوینس کالج بنارس میں داخلہ لیا اور سروجنی نائڈو اور رابندر ناتھ ٹیگور کا مطالعہ شروع کیا۔ ان دو شخصیات نے پنت کو خوب متاثر کیا۔ انھوں کچھ انگریزی رومانی شاعروں کو بھی پڑھا۔ 1919ء میں وہ الہ آباد چلے گئے۔ 1926ء میں ان کا پہلا دیوان پلو شائع ہوا۔ انھوں نے محسوس کیا کہ برج بھاشا اور گزرے زمانے کی بات ہوگئی۔ اگر شہرت حاصل کرنی ہے تو نئی زبان (ہندی) میں لکھنا ہوگا۔
    ادبی سفر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    پنت نے گرچہ ہندی میں لکھنا شروع کیا تھا مگر وہ سنسکرت سے متاثر ہندی لکھتے تھے۔ انھوں نے شاعری، مضمون نگاری اور ڈراما میں کل 28 کتابیں شائع کیں۔ وہ شاعری کے کئی مناہج سے متاثر تھے۔
    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    1968ء میں انہیں گیان پیٹھ انعام دیا گیا۔ “کالا اور بوڑھا چاند“ کے لیے انہیں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز ملا۔ انہیں 1961ء میں حکومت ہند نے پدم بھوشن سے نوازا۔
    وفات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    28 دسمبر 1977ء کو الہ آباد میں ان کی وفات ہوگئی۔

  • خواتین اوربچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات،سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    خواتین اوربچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات،سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات،سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ ،صوبے بھرمیں27 اینٹی ریپ کرائسزسیل قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ، اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    میڈیکولیگل ڈیپارٹمنٹ کی طرزپراینٹی ریپ کرائسزسیل 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا ،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پہلا سیل پولیس سرجن آفس کراچی میں قائم ہوگا ،پولیس سرجن کراچی ڈاکٹرسمعیہ کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا شکارہونے والے سیل سے استفادہ کرسکیں گے،اینٹی ریپ کرائسزسیل مرد،خواتین،بچے اورخواجہ سراکی معاونت کرے گا،سیل متاثرین کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ،ماہر نفسیات اورقانونی خدمات فراہم کرے گا، دوسرا اینٹی ریپ کرائسزسیل مارچ 2023 میں جناح اسپتال کراچی میں فعال ہوجائے گا سیل کا قیام اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈٹرائل ایکٹ2021 کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے پولیس سرجن آفس میں جلد پہلےاینٹی ریپ کرائسزسیل کا افتتاح ہوگا،

    پولیس سرجن کراچی ڈاکٹرسمعیہ کا کہنا ہے کہ پہلے سیل کے قیام کے لئے درکارسازوسامان مل چکا ہے،ندھ کے دیگرڈویژن میں حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،شہید بےنظیرآبادشامل ہیں، حیدر آبادمیں دو،سکھر،لاڑکانہ اورشہیدبے نظیرآبادسمیت دیگراضلاع میں ایک ایک سیل ہوگا

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان پر 2 رنز کی برتری

    کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان پر 2 رنز کی برتری

    کراچی: کراچی ٹیسٹ: پہلی اننگز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کی برتری ختم کر دی، اطلاعات ہیں کہ نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بناکر پاکستان کی برتری 2 رنز سے ختم کردی۔

    تیسرا روز
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن نے سنچری مکمل کرلی۔ وہ 105 رنز کے ساتھ اور ایش سودھی ایک رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔

    کرکٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے،نجم سیٹھی

    پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    دوسرا روز
    مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم نے 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔قبل ازیں، پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

    پاکستانی ٹیم 130.4 اوورز میں 438 رنز پر آل آؤٹ

    پہلا روز
    قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔
    دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

    کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین…

    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔