Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وزیراعظم کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو

    وزیراعظم کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو

    وزیراعظم شہباز شریف کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے

    شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات کو سراہا. وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہ حمد نے بحرینی قیادت کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا.

    قبل ازیں کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بچت پلان کے نفاذ کے لئے صوبوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ہمیں بحیثیت قوم توانائی کے حوالے سے کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے،اس سلسلے میں ہمیں اپنے رویے اور اطوار بدلنے کی فوری ضرورت ہے،ایندھن کی مد میں امپورٹ بل میں کمی کے لیے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد اور متبادل توانائی کا استعمال ناگزیر ہے، وزیراعظم نے وزیر توانائی کو ونڈ پاور کی استعداد کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ،وزیراعظم نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت کو 30 فیصد کم کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی، کمیٹی میں وفاقی وزیر توانائی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو حقائق بیان کرنے سے نہیں روک سکتا

    مبشر لقمان کی فیک آڈیو ٹویٹ کرنے پر ملزم شہزاد گل کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی گئی

  • سال 2022 کے ایمرجنگ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

    سال 2022 کے ایمرجنگ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2022 کے ایمرجنگ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، بھارت کے ارشدیب سنگھ، جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن، افغانستان کے ابراہیم زادران اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن شامل ہیں۔

    پاکستانی ٹیم 130.4 اوورز میں 438 رنز پر آل آؤٹ

    ارشدیب سنگھ
    پاکستان کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارت کے نوجوان پیسر نے ابتداء میں قومی ٹٰم کے کپتان بابراعظم کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا جبکہ میچ میں 33 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھارت نے یہ میچ کوہلی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔نوجوان پیسر ارشدیب نے 18.12 کی اوسط سے ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں اب تک 33 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    ابراہیم زادران

    افغانستان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں نوجوان بلےباز ابراہیم زدران نے اہم کامیابیاں سمیٹیں، ورلڈکپ میں کوالیفانگ راؤنڈ میں 7 ون ڈے میچز میں 431 رنز بنائے جس میں 3 سینچریاں شامل تھیں۔زدران پالیکیلے میں سری لنکا کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے خلاف 162 رنز بنائے جو کسی بھی افغان بلےباز کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    فن ایلن

    ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں فلن ایلن نے آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا، انہوں نے محض 16 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، جس نے کینگروز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔انہوں نے 21.63 کی اوسط سے 411 رنز اسکور کیے جبکہ انکا اسٹرائیک ریٹ 155 سے زائد رہا، ون ڈے میں 38.70 کی اوسط سے 387 رنز اسکور کیے۔

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

    مارکو جینسن

    جنوبی افریقہ کے دراز قد کے فاسٹ بولر مارکو جینسن نے دورہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، انگلینڈ کے خلاف افریقی بالر نے 35 کے عوض 5 شکار کیے۔انہوں نے 19.02 کی اوسط سے 36 ٹیسٹ وکٹیں جبکہ 229 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں 2 اور ٹی20 میں ایک وکٹ حاصل کی۔

  • روس کا ایران کوجدید سخوئی ایس یو35 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان

    روس کا ایران کوجدید سخوئی ایس یو35 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان

    تہران:روس جلد ہی اسلامی جمہوریہ ایران کو سخوئی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کا ایک مکمل سکواڈرن فراہم کرے گا، یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جو ممکنہ طور پر مغرب کو مزید مشتعل کرے گی کیونکہ تہران اور ماسکو سخت پابندیوں اور زبردستی اقدامات کی مخالفت میں اپنے دفاعی اور اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔

    بھارت میں قائم غیرقانونی کال سینٹرز نے امریکی شہریوں سے 6,400 کروڑ لوٹ لیئے۔ ایف…

    میڈیا رپورٹس میں فوجی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جڑواں انجن اور سپر مینیوور ایبل طیاروں کے 24 یونٹ، جو چوتھی نسل کا لڑاکا جیٹ ہے جو بنیادی طور پر فضائی برتری کے کردار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، مستقبل قریب میں ایران کو فراہم کیا جائے گا۔

    کتا بھونکنے پر نوجوان نے بھائی اور بھابھی پر گولیاں چلا دیں

    خیال کیا جاتا ہے کہ وسطی ایرانی شہر اصفہان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ (IRIAF) ٹیکٹیکل ایئر بیس (TAB) 8 میں کچھ جنگی طیاروں کو جگہ دی جائے گی۔

    نوجوان نے ہاتھ سے اشارہ کیا توگمان ہوا کہ اس نے پستول نکالا،شاہین فورس کے اہلکاروں…

    روس کی یونائیٹڈ ایئر کرافٹ کارپوریشن (UAC) کا کہنا ہے کہ سخوئی ایس یو 35 طیارہ "ایک جدید لڑاکا طیارے کی خصوصیات کو یکجا کرتا ہے (سپر مینیووربلٹی، اعلیٰ فعال اور غیر فعال حصول امداد، اعلی سپرسونک رفتار اور لمبی رینج، جنگی گروپ کی کارروائیوں کو منظم کرنے کی صلاحیت، وغیرہ۔ .) اور ایک اچھا ٹیکٹیکل ہوائی جہاز (ہتھیاروں کی وسیع رینج جو لے جایا جا سکتا ہے، جدید ملٹی چینل الیکٹرانک جنگی نظام، کم ریڈار دستخط، اور اعلی جنگی بقا کا ضامن بھی اسے قرار دیا جارہا ہے

  • ملکی معاشی صورتحال  کے بارے میں کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط بے بنیاد. وزارت اطلاعات

    ملکی معاشی صورتحال کے بارے میں کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط بے بنیاد. وزارت اطلاعات

    ملکی معاشی صورتحال کے بارے میں کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط بے بنیاد ہیں. وزارت اطلاعات

    وزارت اطلاعات و نشریات نے ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کے کچھ حصوں میں گردش کرنے والے کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیا ہے۔ آج بدھ کو وزارت اطلاعات کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط جعلی ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام ہے بلکہ یہ قومی نقصان کا بھی باعث ہے۔ غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ جعلی خط میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر سہولیات میں کمی کا ذکر ہے۔

     وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں مالی ایمرجنسی لگانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ غلط خبروں کا پھیلانا غیرقانونی ہی نہیں بلکہ غیر اخلاقی بھی ہے، غلط خبریں پھیلا کرقوم کی خدمت نہیں کی جا رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    وزارت اطلاعات کے مطابق وہ بار بار واضح کرچکے کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری کردہ مجوزہ خط کا حقیقت سے تعلق نہیں اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ایسی خبروں کو مسترد کرے۔ جبکہ ایسی غلط خبریں پھیلانے والوں کیخلاف وقت آنے پر سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ ایسا کرنا ای جرم ہے اور اس سے لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے.

  • الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے. عدالت نے کہا کہ جو اخراجات بلدیاتی انتخابات کیلئے خرچ ہوئے وہ پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ سے کیوں نہ کاٹے جائیں؟

    جبکہ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کی تھی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون، سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف، پی ٹی آئی کی جانب سے بابراعوان اور علی نوازاعوان جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے میاں اسلم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    تاہم بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو ایک گھنٹے بعد سنایا گیا۔ جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا تھا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوگئے تھے اور اب یہ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور ہوئی ہیں.

    دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ اس الیکشن کو ملتوی کرنا ناانصافی ہے اور اسی لیئے یہ کیس دوبارہ عدالت میں لے جایا گیا ہے کہ تاکہ انہیں انصاف مل سکے.

  • لاہور: گنگارام اسپتال کے واش روم سے لاش برآمد

    لاہور: گنگارام اسپتال کے واش روم سے لاش برآمد

    لاہور: گنگارام اسپتال کے واش روم سے لاش برآمد ہوئی ہے ، یہ لاش دیکھ کر ہرطرف خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس سلسلے میں واش روم میں لاش کی اطلاع اس وقت ملی جب کوئی مریض واش روم پہنچا تو وہاں یہ لاش پڑی تھی

    پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، 3 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    دوسری طرف پولیس نے اس واقعہ کےمتعلق کہا ہےکہ کنگا رام میں جانبحق ہونے والے متوفی کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس کا خیال ہےکہ کنگا رام میں مرنے والا نامعلوم شخص آئس کا نشہ کرتا تھا، پولیس کا یہ بھی کہنا تھاکہ کنگا رام ہسپتال میں یہ شخص سردی کی شدت اور نشے کی زیادتی سے جان کی بازی ہار گیا، پولیس کے مطابق کنگا رام کے واشن روم سے ملنے والی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں

    کتا بھونکنے پر نوجوان نے بھائی اور بھابھی پر گولیاں چلا دیں

    سرگنگارام ہسپتال لاہورکے واش روم میں لاش کے برآمد ہونے کا واقعہ ، سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شعیب جدون کریں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر فرید الظفر،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمدملک اور ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹروسیم احمد شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران کو سرگنگارام ہسپتال پہنچ کرتمام واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگنگارام ہسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے۔ پولیس پہلے ہی سر گنگا رام ہسپتال سے برآمدہونے والی لاش کواپنی تحویل میں لے چکی ہے سرگنگارام ہسپتال لاہورمیں واقعہ کی تحقیقات میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کے ہوسٹل سے نرس کی لاش ملی ہے جس کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی تھی ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ نرس سونیا کی ہلاکت کا تعین ابھی نہیں ہو سکا ، لاش کے قریب سے انجیکشن ملے ہیں ، سونیا نیورولوجی ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھی ۔پولیس کا کہناہے کہ نرس کا تعلق جڑانوالہ سے تھا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا گیاتھا

    بھارت میں قائم غیرقانونی کال سینٹرز نے امریکی شہریوں سے 6,400 کروڑ لوٹ لیئے۔ ایف…

    اس سے پہلے لاہور سروسز ہسپتال میں بھی ایک لاش ملی تھی ، عوام الناس کا کہنا ہےکہ حکومت کو ہستپال انتظآمیہ کے‌خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جن کی سستی یا ملی بھگت سے اس قسم کےواقعات رونما ہورہے ہیں‌ جوکہ کسی بھی طرح اچھے نہیں ہیں

  • بلدیاتی انتخابات کے التواء کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

    بلدیاتی انتخابات کے التواء کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

    بلدیاتی انتخابات کے التواء کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے التواء کے خلاف جماعت اسلامی کی کراچى کمپنى سے ڈى چوک کى جانب ريلى نکالی جارہی ہے جبکہ میاں اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی شکست دیکھ کر بلدیاتی انتخابات سے فرار ہورہی ہے. جبکہ انہوں نے کہا کہ ریلی کراچی کمپنی سے ڈی چوک تک جائے گی اور ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں جبکہ کارکنان نے ہاتھوں میں جماعت اسلامی کے جھنڈے اٹھا رکھے.


    ریلی کی رہنمائی کرنے والے جماعت اسلامی کے مقررین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے سے ظاہر ہوتا ہے حکومت اس بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ شرکا کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے لوگوں نے بینرز اور تمام چیزوں پر خرچہ کیا جبکہ الیکشن یوں غیر معینہ مدت تک ملتوی کردینا انتہائی افسوس ناک بات ہے.

    یاد رہے کہ انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے31 دسمبر کو ہونے والے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔ جبکہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    الیکشن کمیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق 5 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، پی ٹی آئی کی طرف سے بابر اعوان اور علی نواز اعوان، جماعتِ اسلامی کی جانب سے میاں اسلم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے.

  • پانچ فیصد بول دیا،چھپنے کی جگہ نہیں ملنی،جنرل باجوہ تپ گئے،28سالہ ناجائز بیٹی

    پانچ فیصد بول دیا،چھپنے کی جگہ نہیں ملنی،جنرل باجوہ تپ گئے،28سالہ ناجائز بیٹی

    لاہور:عمران خان اور ریٹائرڈ جنرل باجوہ کے درمیان معاذآرائی بڑھتی جارہی ہے ، اس حوالے سے سنیئرصحافی کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں، ان کا کہنا ہےکہ ان کی اطلاعات کے مطابق سابق ریٹائرڈ جنرل باجوہ کا کہنا ہےکہ اگرانہوں نے پانچ فیصد بھی کچھ بتادیا تو ان کےمخالفین کی آنکھیں کھل جائیں گی، جاوید چوہدری کی اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سینیئر صحافی مبشرلقمان نے کہاکہ جنرل صاحب 5 فیصد کی بات کرتےہیں میں کہتا ہوں کہ اگر انہوں دو فیصد بھی بتا دیا تو بات کہیں سے کہیں تک پہنچ جائے گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عرب ممالک ہم سے ناراض اسلیے ہیں‌کہ ہم نے ان کی طرف سے دیئے گئے تحائف ہی بیچ ڈالے ، یہ باتیں کرتا ہے صلح کروانے کی کون اس کی بات سنتا ہے ،ابھی تو ہیکر بتا رہا ہےکہ بہت کچھ آنے والا ہے ، پتہ نہیں کہ کیا کیا چیزیں پیش کی جائیں گی

    عمران کے بلاول بھٹو سےمتعلق ایک بیان پر مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو پاکستان کی سلامتی کا اسٹیک ہولڈر بنادیا گیا ہے، اس پر ان کا کہنا تھا کہ جس شخص کے دورحکومت میں پاکستان کو مسائل سے دوچار ہونا پڑا آج وہ یہ سبق دے گا کہ سیکورٹی کا معاملہ ہے، اس شخص نے عرب دنیا کی گھڑیاں بیچ دیں ، سعودی عرب اس لیے ناراض ہے کہ ہم کبھی ایران کے ساتھ کبھی کسی اور کے ساتھ ، چین سی پیک بند کروانے کے معاملے پر ناراض ، ایران بھی ناراض اور یہ اپنی کوتاہیوں کا مورود الزام دوسروں کو ٹھہراتا ہے ،یہ کہتا ہے کہ میں ایران اور سعودی عرب کی صلح کرواتا ہوں اسے کون پوچھتا ہے محمد بن سلمان کو ناراض کیا اس نے مجبورا طیارہ اور منگوایا اور پھر واپس چلا گیا،

    ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسی بڑی متوازن ہے ، اس نے مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کی ہیں ، وہ پاکستان کا بہتر انداز سے کیس پیش کررہا ہے ،ان کایہ بھی کہنا تھاکہ بلاول نے نا کردار کشی کی اور نہ غلط زبان استعمال کی اورپاکستان کی بہترین انداز سے وکالت بھی کی،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان نے اقوام متحدہ کے فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا مگرپھراس مسئلے کے حل کے لیے کچھ نہ کرسکا ،

    پاک فوج کی موجودہ قیادت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ عمران خان نے پارتی رہنماوں اور کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ پاک فوج کی قیادت کے‌خلاف کسی قسم کا بھی رویہ اختیار نہ کریں‌،ان کا کہنا تھا کہ یہی کام اگر جنرل باجوہ کے دور میں ہوتا تو آج یہ صورت بہتر ہوتی

    الیکشن کمیشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں جس میں الیکشن کمیشن کی وجہ سے سیاستدانوں سے کہا ہے کہ وہ دسمبرکے آخر تک اپنے گوشوارے اور ڈاکومنٹس بھیج دیں ، اس کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمرا ن خان ٹیریان کو تو نہیں بتائے گا، پہلے اس نے کون سا بتایا ہے ، پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےخلاف عدم اعتماد کے حوالےسے ان کا کہنا تھاکہ ابھی تک نو دس لوگ ملک سے باہر ہیں اور وہ فون بھی نہیں اٹھا رہے، پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے متعلق ووٹنگ بھی خفیہ ہوتی ہے ، کس پر الزام لگائیں گےکہ فلاں نے ووٹ نہیں دیا ، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی والے ایم این ایز جھوٹے ہیں ،نافق ہیں، مراعات لے رہےہیں اور الزام دوسروں پر لگا رہے ہیں، اور الزام اسپیکر پر لگارہےہیں

    ان کا ایک سوال کے جواب میں کہناتھا کہ اس ملک میں ہرکوئی کرپٹ ہے، ہرکوئی داولگا رہا ہے ، یہی حال حکمرانوں کا ہے ، حکمران بھی اپنی مرضی سے لوگوں کو لگا رہے ہیں اور ہٹا رہے ہیں، اس ملک میں معاملات ویسے ہی بہت بگڑ چکے ہیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ جب کوئی پارتی بدلتا ہے اس کو لوٹا کہتےہیں ، پارٹی بدلنا جرم ہے تو قائد اعظم نے بھی پارٹی بدلی ہے ، علیم خان سے چوہدری پرویز الہی کی ملاقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں نمبرز گیم کا معاملہ ہے اور علیم خان بہتر کردار ادا کرسکتےہیں

    پاکستان میں سابق وزرائے اعظم قتل ہوگئے مگر آج تک ان کے قاتل نہیں پکڑے گئے ، بے نظیر قتل ہوگئیں یہ خلاپورا نہیں ہوسکتا ، ہمارے ہاں قاتل نہیں پکڑے جاتے ،یورپ میں اگرکوئی قتل ہوجائے تو وہ اس کی تہہ تک جاتے ہیں ، اسد عمرکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ اسد عمر غلط بیانی کررہےہیں، مولانا طارق جمیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کو تیسری بار ہارٹ اٹیک ہوا ہے اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے

  • لاہور،سہاگ رات ثابت ہوئی دولہا دلہن کیلئے آخری رات، واش روم سے لاشیں برآمد

    لاہور،سہاگ رات ثابت ہوئی دولہا دلہن کیلئے آخری رات، واش روم سے لاشیں برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، شادی کی پہلی رات، دولہا دلہن کی آخری رات ثابت ہوئی

    لاہور کے علاقے مصطفی ٹاﺅن کے گھر سے نو بیاہتا میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں ،گزشتہ روز ہی شارق اور حمنہ کی شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد وہ سہاگ رات منانے کمرے میں گئے تا ہم صبح کمرے سے نہ نکلے ، گھر والے دولہا دلہن کا ناشتے پر انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہ نکلے،جب دولہا دلہن کافی دیر تک باہر نہ آئے تو گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی،گھر والوں نے دروازہ کھٹکٹایا گیا لیکن دروازہ نہیں کھولا گیا گھر والوں نے پریشان ہو کر پولیس کو اطلاع کی پولیس موقع پر پہنچی تو دروازے کا لاک توڑا گیا اند ر داخل ہو کر دیکھا کہ میاں بیوی کی لاشیں واش روم میں پڑی ہیں فوری طور پر ریسکیو کو بلایا گیا لیکن ان کی موت ہو چکی تھی اس کے بعد پولیس نے ایدھی کو اطلاع کی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا

    پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر کمرے کے واش روم میں لگے گیزر سے گیس لیکج ہوتی رہی اور دم گھٹنے سے میاں بیوی کی موت واقع ہوئی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی ہے، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گیزر کی گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، تا ہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا

    عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

  • سلمان خان اور گوگل کے سی ای او سمیت دیگرشخصیات کا ٹوئٹر ہیک،ایلون مسک سے بھاری رقم کا مطالبہ

    سلمان خان اور گوگل کے سی ای او سمیت دیگرشخصیات کا ٹوئٹر ہیک،ایلون مسک سے بھاری رقم کا مطالبہ

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی سپر اسٹار سلمان خان ٹوئٹر پر سب سے ذیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں 40 ملین فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں-

    سابقہ گرل فرینڈ کی سلمان خان کی سالگرہ میں شرکت

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت اہم شخصیات کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھاری رقم طلب کی ہےہیکرز نےٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کو دھمکی کی دی ہے کے اگر ان کی شرائط نا مانی گئیں تو 400ملین ٹوئٹر اکاؤنٹس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ریلیز کردیا جائے گا۔

    ہیکر نے مزید کہا کہ فیس بک کی طرح CDPR کی خلاف ورزی کے جرمانے میں 2.76 ملین ڈالر ادا کرنے سے بچنے کے لیے آپ کا بہترین آپشن ہے (533 ملین صارفین کو ختم کیے جانے کی وجہ سے) یہ ڈیٹا خصوصی طور پر خریدنا ہے وہ کسی بھی ڈیلر سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ہیکر نے کہا کہ "میں اس تھریڈ کو ڈیلیٹ کر دوں گا اور اس معلومات کو دوبارہ فروخت نہیں کروں گا-

    سلمان خان 57 سال کے ہو گئے

    رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا ہیک کئے جانے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ فروخت کیلئے دستیاب ہے، نا صرف سلمان خان بلکہ گوگل کے سی ای او سندر پیچائی اور امریکی گلوکار چارلی پو سمیت مختلف سیلیبریٹیز کے اکاؤنٹ بھی ہیک کئے جا چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سائبر انٹیلی جنس فرم، ہڈسن راک نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے ہیک کئے گئے ڈیٹا کا ثبوت پیش کیا گیا جس میں سلمان خان سمیت اہم شخصیات کے فون نمبرز،ای میل ایڈریس اوردیگر اہم معلومات موجود ہیں۔

    سلمان خان کی سالگرہ، شاہ رخ کا دبنگ خان نے گرمجوشی سے استقبال کیا