Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  26  نئے کیس رپورٹ

    ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 نئے کیس رپورٹ

    ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26 نئے کیس رپورٹ

    ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سےبدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار488کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے26 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.75فیصد رہی۔


    مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں اسلام آباد میں 404ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آیااور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی،لاہور میں 756 ٹیسٹوں میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.13فیصد رہی جبکہ پشاور میں 363ٹیسٹوں میں 4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.10فیصد رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    خیال رہے گزشتہ دنوں چین کے صوبہ ژجیانگ میں یومیہ 10 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ ہونے لگے تھے، جس کی تعداد دگنی ہونے کے خدشے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ چین میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا تھا۔ کورونا کیسز میں اضافے پر چین میں اگلے برس کورونا سے دس لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • جنرل ہسپتال: رواں سال ڈینگی کے 3137 مریض صحت یاب، 3تا حال زیر علاج

    جنرل ہسپتال: رواں سال ڈینگی کے 3137 مریض صحت یاب، 3تا حال زیر علاج

    جنرل ہسپتال: رواں سال ڈینگی کے 3137 مریض صحت یاب، 3تا حال زیر علاج

    لاہورجنرل ہسپتال میں رواں سال ڈاکٹرز،نرسز و دیگر سٹاف کی کاوشوں سے ڈینگی بخار کے مشتبہ اور مصدقہ مجموعی طور پر3140مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر کے اُن کی جانیں بچائی گئیں ہیں جومیڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ مہارت اور ان تھک محنت کا منہ بولتا ثبوت اور اُن کی فرض شناسی کی قابل ستائش مثال ہے جس کی تمام دیگر ہسپتالوں میں بھی تقلید کی جانی چاہیے۔

    اس امر کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی بخار میں زیر علاج 3مریضوں کی عیادت کے موقع پر میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر محمد مقصود، ڈاکٹر جعفر حسین، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر عبدالعزیز و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پرنسپل پی جی ایم آئی کو اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ 2022 میں اب تک کل 3140 افراد ڈینگی کی علامات کے ساتھ ہسپتال لائے گئے جن میں سے 795 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹوں، ادویات اور دیگر میڈیکل سہولتیں مفت فراہم کی گئیں جبکہ 3137مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس لو ٹ گئے ہیں اور تاحال ڈینگی کے صرف 3مریض جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

    ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

    ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

    لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

    پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز و نرسز سے کہا کہ ہسپتال آنے والا ہر مریض ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے جس کا اجر نہ صر ف اس دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی ملے گا۔انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں میں آنے والے مریضوں کی موثر دیکھ بھال اور علاج معالجے کی معیار ی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایل جی ایچ کی مریض دوست پالیسی جاری رہے گی اور تمام منصوبہ بندی کرتے وقت مریضوں کو اولین ترجیح کے طور پر رکھا جائے گا۔پروفیسر الفرید ظفر نے واضح کیا کہ جدیدمیڈیکل رحجانات اور عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈیکس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے تربیتی کورسز یا ریفرشر کورسز کروائے جائیں گے جس کے لئے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پہلے ہی مختلف شعبہ جات میں سرگرم عمل ہے۔

  • پاکستانی میڈیا کو چاہئے کہ  ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے موثر  کردار ادا کرے. سیکرٹری اطلاعات

    پاکستانی میڈیا کو چاہئے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے موثر کردار ادا کرے. سیکرٹری اطلاعات

    میڈیا کو چاہئے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے موثر کردار ادا کرے. سیکرٹری اطلاعات
    وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ میڈیا نے ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے موثر اورفعال کردار ادا کیا ہے،پاکستان انفارمیشن سینٹر کے قیام کا مقصد ملک بھر کے صحافیوں کو جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کووزارت اطلاعات و نشریات اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے خصوصی اقدام، پاکستان انفارمیشن سینٹرز کے زیر اہتمام انفارمیشن سروس اکیڈمی میں ”خبروں کی صداقت، جعلی خبروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے تدارک“ کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو صحافت میں جدید رحجانات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان انفارمیشن سینٹر کے قیام کا مقصد ملک بھر کے صحافیوں کو جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد میڈیا کے نمائندوں کو ریاست کے مفادات کے بارے میں آگاہی اورموقف فراہم کرنا ہے کیونکہ موجودہ دور میں خبروں کی صداقت اورجعلی خبریں بڑا چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کا ملک کود رپیش چیلنجز کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ملک بھرمیں اسلام آباد سمیت 7 مراکز میں صحافیوں کےلئے پاکستان انفارمیشن سینٹرز میں تربیتی ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں ۔قبل ازیں پاکستان انفارمیشن سینٹرز کے ڈائریکٹر محمد صغیراحمد نے پاکستان انفارمیشن سینٹرز کے زیراہتمام جاری ورکشاپس اور پی آئی سی کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ گذشتہ سال پاکستان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے مختلف موضوعات پر ملک بھر میں 16 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں 700 سے زیادہ صحافیوں کو تربیت فراہم کی گئی۔ پاکستان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے رواں ماہ 7 شہروں میں اہم موضوعات پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

  • پائلٹ بننے کے بعد بیٹے نے  ماں کا بڑاخواب پورا کردیا

    پائلٹ بننے کے بعد بیٹے نے ماں کا بڑاخواب پورا کردیا

    سری نگر: بیٹے نے پائلٹ بننے کے بعد اپنی ہی فلائٹ میں ماں کو خانہ کعبہ لیجانے کا خواب پورا کردیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صارف عامر راشد وانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی شیئر کی گئی –

    پی سی بی کی ایک اور اعلیٰ عہدیدار مستعفیٰ

    https://twitter.com/AmirRashidWani/status/1607261439940792321?s=20&t=F8przA1Xc8fsn1d8zJvvpA
    ٹوئٹر صارف عامر راشد وانی نے 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری ماں نے اسکول کے دور میں میرے لیے ایک کارڈ لکھا جسے انہوں نے میرے سینے پر لگایا میری ماں مجھے کہا کرتی تھیں کہ جب تم پائلٹ بن جاؤ گے تو مجھے اپنے جہاز میں مکہ لے جانا۔

    انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے فزکس کےپرچےمیں علی ظفرکا گانا لکھ دیا،گلوکار کا دلچسپ…

    عامر راشد نے مزید لکھا کہ آج میری ماں مکہ جانے والے مسافروں میں سے ایک ہیں اور میں اسی جہاز کا پائلٹ ہوں۔


    اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پائلٹ کو اپنی والدہ کا خواب پورا کرنے پر خوب سراہا جارہا ہے عامر راشد وانی کی ٹوئٹ کو اب تک 23 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں جبکہ پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    پاک بھارت آبی تنازعہ: امید ہےعالمی بینک بطورتھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کوتسلیم کرے…

  • وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ عمران  خان کی رہائشگاہ  پہنچ گئے

    وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت لاہور میں اساتذہ کی طرف سے احتجاج جاری ہے اور یہ احتجاج جو کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب ہاوس کے سامنے ہورہا تھا ،اچانک اساتذہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں،

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اساتذہ کی طرف سے احتجاج میں سختی اور شدت آنے کی وجہ سے اورمظاہرین کی طرف سے کسی بھی غیرمتوقع صورت حال سے نمٹنےکے لیےزمان پارک کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کو جانےوالے رستے بیرئیر لگا کر بند کردیئے گئے، ادھر زمان پارک کی سیکورٹی کویقینی بنانےکےلیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ اساتذہ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کررہےتھے اور ان کا مطالبہ یہ ہے کہ انکو ریگولر کیا جائے ، اساتذہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے پہلے راجہ بشارت اور سنیئر صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے اساتذہ سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو بہت جلد ریگولر کردیا جائے گا مگرابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا ،

    زمان پارک کی طرف مارچ کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے زمان پارک جارہےہیں تاکہ عمران خان سے ان کے ریگولرہونے کی یقین دہانی لی جاسکے ، ہمیں عمران خان کے علاوہ کسی پر بھروسہ نہیں ہے یہ سب جھوٹے وعدے کرتے ہیں ،

  • وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    وفاقی کابینہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری اشرف کو 53 سالہ پرانے کیس میں گرفتار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا،وفاقی کابینہ نے چوہدری اشرف کی گرفتاری کی مذمت کی،وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دہشتگردی واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، وفاقی کابینہ نے عزم کیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کر دیا جائے گا، وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا

    وفاقی کابینہ اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کیے گئے مجوزہ توانائی بچت پلان پر بحث کی گئی، اجلاس کو مذکورہ توانائی بچت پلان کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہوئی اب تک کی کی گئی مشاورت پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات ونشریات اور نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنورزیشن اتھارٹی نےتوانائی بچت اور کفایت شعاری پر مہم تیار کرلی، وفاقی کابینہ کو وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو عام کرنے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کیا جائے گا اس وقت پاکستان میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکلز اور آٹو رکشاز بنا رہی ہیں،ملک میں سالانہ 6 ملین موٹر سائیکلز بنانے کی صلاحیت موجود ہے،22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیکس بنانے کے لائنسنز جاری کیے جا چکے ہیں پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کے فروغ سے ایندھن کی مد میں خاطرخواہ بچت ہوگی،ماحول دوست الیکٹرک بائیکس کاربن کے اخراج میں کمی کا باعث بھی بنیں گی، وزیراعظم نے الیکٹرک بائیکس کے حوالے سے تفصیلی پلان اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے سویابین کی رپورٹ کی حتمی منظوری دے دی وفاقی کابینہ نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کی منظوری دے دی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو حقائق بیان کرنے سے نہیں روک سکتا

    مبشر لقمان کی فیک آڈیو ٹویٹ کرنے پر ملزم شہزاد گل کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بچت پلان کے نفاذ کے لئے صوبوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ہمیں بحیثیت قوم توانائی کے حوالے سے کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے،اس سلسلے میں ہمیں اپنے رویے اور اطوار بدلنے کی فوری ضرورت ہے،ایندھن کی مد میں امپورٹ بل میں کمی کے لیے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد اور متبادل توانائی کا استعمال ناگزیر ہے، وزیراعظم نے وزیر توانائی کو ونڈ پاور کی استعداد کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ،وزیراعظم نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت کو 30 فیصد کم کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی، کمیٹی میں وفاقی وزیر توانائی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے

  • پی سی بی کی ایک اور اعلیٰ عہدیدار مستعفیٰ

    پی سی بی کی ایک اور اعلیٰ عہدیدار مستعفیٰ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا عہدے سے مستعفٰی ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے دور میں ڈائریکٹر ایچ آر تعینات ہونے والی سرینا آغا گزشتہ روز بورڈ آفیشلز سے الوداعی ملاقات کرکے گھر چلی گئیں، بورڈ میجمنٹ میں تبدیلی کے بعد انہوں نے باعزت طریقے سے اب گھر جانے کا فیصلہ کیا جس کی اعلیٰ حکام نے تصدیق کردی ہے۔

    دوسری جانب سرینا کی جگہ نئے ڈائریکٹر ہیومین ریسورسز کی تعنیاتی کا اشتہار جلد دیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق اگلے ہفتے کرکٹ بورڈ کے دوسرے ڈائریکٹرز اور جنرل مینجرز کی طرف سے بھی استعفیٰ متوقع ہیں بصورت دیگر ان کی چھٹی ہونے کا قوی امکان ہے۔
    
    جن میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹرندیم خان اور پی سی بی میڈیکل پینل کےانچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو سر فہرست ہیں کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے بڑوں نے ان تک پیغام پہنچادیا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرلیں۔

    واضح رہے کہ منجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کرکے شاہد آفریدی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

  • فیصل واوڈا نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیا

    فیصل واوڈا نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیا

    فیصل واوڈا نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کردیا
    فیصل واوڈا نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا۔ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔


    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔ فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر ان کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی جبکہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے بھی زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا تھا. سپریم کورٹ میں نااہلی کیس کی سماعت کے دوران فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔

    جبکہ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کلعدم قرار دیا تھا اور فیصل واوڈا کو اپنا استعفیٰ فوری چیئرمین سینیٹ کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے فیصل واوڈا کو آئندہ عام انتخابات اور سینیٹ انتحابات کے لیے بھی اہل قرار دے دیا تھا

  • شہری کو قتل کرنیوالے شاہین فورس کے اہلکاروں کا عدالت نے دیا جسمانی ریمانڈ

    شہری کو قتل کرنیوالے شاہین فورس کے اہلکاروں کا عدالت نے دیا جسمانی ریمانڈ

    انسداد دہشتگردی منتظم عدالت،شہر قائد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ ،شارع فیصل پولیس نے گرفتار تین اہلکاروں کو عدالت میں پیش کردیا

    شناخت پریڈ سے پہلے ہی اہلکاروں کو بغیر چہرہ ڈھانپے عدالت میں پیش کیا گیا. تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمان فیصل، شہریار اور ناصر شاہین فورس میں تعینات ہیں اہلکاروں نے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا، ابتدائی تفتیش میں اہلکاروں کا دعوی غلط ثابت ہوا،مقتول کے لواحقین کے ابتدائی بیان اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلئے ہیں،ملزمان کے سی آر او اور تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے تینوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،عدالت نے ملزمان کو دو جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کےعلاقے گلستان جوہر بلاک 20 کے اپارٹمنٹ میں شاہین فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے مقتول عامرکو ڈکیت ظاہر کیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ۔جس کے مطابق مقتول 27سالہ عامر بے قصور نکلا ،فائرنگ واقعے میں گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی ایسٹ مقدسہ حیدر کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر فائرنگ میں ملوث دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے،

    قتل ہونے والے عامر کی ماں کی تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگومیرے بیٹے کو بیدردی سے گولیاں مارنے کے بعد پولیس اہلکار دیکھتے رہےمیرے تین ماہ کے پوتے حمزہ کو یتیم کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے

  • پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کا وقت طے

    پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کا وقت طے

    پی ٹی آئی وفد شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسپیکر سےملاقات کرے گا جبکہ اسدعمر، اسد قیصر، قاسم سوری، عامر ڈوگر اور پرویز خٹک وفد کا حصہ ہونگے وفد کل صبح ساڑھے11بجے اسپیکرچیمبر میں ملاقات کرے گا. اور اس ملاقات میں استعفوں کی منظوری سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عامر ڈوگر نے پوچھا کہ واپسی کب ہوگی، میں نے کہا آج شام واپسی ہوگی جبکہ میں خوش قسمتی سے گزشتہ رات کو ہی واپس آگیاتھا.

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عامر ڈوگر سے رابطہ کیا کہ میں واپس آگیا اور اب آپ کا کیا پلان ہے جبکہ ساتھ ہی ان کو بتایا کہ استعفوں کے معاملے پر واضح پالیسی ہے. راجہ پرویز اشرف کے مطابق ہم آئین اور قواعد و ضوابط کے پابند ہیں اور جو بھی آئینی معاملات ہیں انہیں اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے. اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ؛ میں سمجھتا ہوں کہ سب کو اکٹھے آنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر مجھے مطمئن کرنا ہے تو ایک ایک کرکے آنا ہوگا. کیونکہ وفد کے سامنے تو کوئی بھی کھل کر بات نہیں کرسکتا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی دفعہ جو استعفے آئے وہ ممبران کی ہینڈ رائٹنگ میں نہیں تھے جبکہ بنیادی بات یہ ہے کہ ممبر خود اپنے ہاتھ سے لکھا استعفی پیش کرے لہذا ضروری ہے کہ ممبران اور اپنا اپنا استعفیٰ پیش کریں تاکہ میں تصدیق کیلئے پیش کروں اور میرے پوچھنے یا بلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سب لوگ اپنی خوشی سے استعفیٰ دے رہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
    افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.
    یاد رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے آج ملاقات متوقع ہے۔ جبکہ ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا۔ پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملنے والے پی ٹی آئی کے وفد میں شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر، اسد عمر، اسد قیصر اور پرویز خٹک شامل ہوں گے۔

    پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اپنے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا لائحہ عمل طے کرے گا اس حوالے سے عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں ارکان کے استعفوں پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارکان کے استعفوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے تاریخ طے کریں گے جبکہ اب یہ تاریخ طے پا گئی ہے.