Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔ چینی سفیر نونگ رونگ

    قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔ چینی سفیر نونگ رونگ

    چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔

    چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔ نیپرا نے پیشہ وارانہ ہیلتھ، حفاظت اور ماحولیات (ایچ ایس ای) میں نیپرا کے لائسنس یافتہ افراد کی شاندار کامیابیوں کے حوالہ سے دوسری سالانہ ایچ ایس ای ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    چینی سفیر نونگ رونگ نے نیپرا کی جانب سے ایک شاندار تقریب کے انعقاد اور چینی حکومت کی طرف سے سی پیک کے توانائی منصوبوں پر روشنی ڈالنے کی کوششوں کو سراہا، رونگ نے کہا کہ چین بجلی کے شعبے خاص طور پر قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری بڑھائے گا۔ چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایچ ایس ای کے مسائل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں لہذا ہر لائسنس یافتہ اس شعبے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرے ، بعد ازاں سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کو ایوارڈز دیے۔

  • سال2022ء آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    سال2022ء آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    سال2022ء آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    پنجاب کے عوام کیلیے سال2022ء آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سال رہا، ایک برس کے دوران نجی گندم کی فی من قیمت میں 350 روپے جبکہ سرکاری سستے آٹا کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں315روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔ 15 کلو پیکنگ والے نجی آٹا (سپیشل) کی قیمت اس ایک برس کے دوران 1200 روپے فی تھیلا سے زیادہ بڑھی۔ 10روپے میں فروخت ہونے والی سادہ روٹی کی قیمت بڑھ کر 14 روپے جبکہ سادہ نان کی قیمت 15 سے بڑھ کر 25 روپے تک جا پہنچی۔

    محکمہ خوراک پنجاب کے پاس گندم کے ناکافی سٹاکس اور وفاقی حکومت کی جانب سے امپورٹ میں تاخیر کے سبب اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے فی من سے زیادہ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب میں نجی گندم کی قیمت4450 روپے فی من تک جا پہنچی ہے ۔ سال2022 ء کے رمضان المبارک میں پنجاب میں قائم عثمان بزدار حکومت نے عوام کو375 روپے فی دس کلو تھیلا قیمت پر آٹا فراہم کیا تھا لیکن پھر یہ قیمت دوبارہ1295 روپے کردی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    جب عثمان بزدار کی تبدیلی کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت آئی تو انہوں نے سستا آٹا فراہمی کیلئے 200 ارب روپے کی خطیر سبسڈی کاا علان کرتے ہوئے بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت980 روپے مقرر کردی تھی۔ جنوری2022ء میں سادہ روٹی کی قیمت 10روپے جبکہ نان کی قیمت15 روپے مقرر تھی۔ عثمان بزدار حکومت نے اس قیمت کو بڑھا کر12 روپے اور نان قیمت کو18 روپے کیا لیکن جب حمزہ شہباز حکومت آئی تو اس نے سادہ روٹی کی قیمت واپس10 روپے کردی۔ چوہدری پرویز الہی حکومت نے کچھ عرصہ10 روپے قیمت کو برقرار رکھا لیکن پھر اسے بڑھا کر پہلے12روپے اور پھر14 روپے کر دیا گیا۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ؛ سرفراز احمد کی واپسی

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ؛ سرفراز احمد کی واپسی

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ،سرفراز احمد کی واپسی

    پاکستان اور نیوزی کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی میں شروع ہو گیا ۔ ٹیم میں سابق کپتان سرفراز احمد کی واپس آگئے۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں میدان سج گیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ پاکستان نیوزی لینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل ٹیم کا حصہ ہیں۔آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد اور میر حمزہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ کپتان بابر اعطم کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔قومی ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی اورمیر حمزہ ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا دن ،نئی سیریز ہے جس پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔کراچی ہمارے لیے اچھا ہے، کوشش کریں گے کہ سیریز جیتیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    یاد رہے کہ سرفراز احمد تنیوں فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں اور انھوں نے 49 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جس میں انھوں نے 36 کی اوسط سے 2657 رنز سکور کیے ہیں اور تین سنچریاں سکور کی ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے وکٹ کے پیچھے 146 کیچ پکڑنے کے ساتھ ساتھ 21 سٹمپنگز بھی کی ہیں۔

  • ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 150m جبکہ مزید خراب ہونے کی توقع. ترجمان

    ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 150m جبکہ مزید خراب ہونے کی توقع. ترجمان

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان اور لاہور بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے دھند کی صورتحال؛ ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 150m جبکہ مزید خراب ہونے کی توقع

    ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 150m جبکہ مزید خراب ہونے کی توقع ہے لہذا ایئر بلیو ABQ871 A320 جدہ سے ملتان فلائیٹ کا رخ دھند (100میٹر) کے باعث کراچی کی طرف موڑا گیا ہے اس کے علاوہ تاخیر کا شکار پروازوں میں پی اے-811/810 دبئی(لاہور ڈائیورٹڈ)/ملتان/دبئی۔ اج متوقع آمدصبح 10 بجے اور روانگی صبح 11 بجے علاوہ ازیں پی اے-871/812 جدہ/ملتان/شارجہ اخ متوقع آمد دن ساڑھے 12 بجےاور روانگی دن 3 بجکر 40 منٹ

    ترجمان ایوی ایشن اتھارٹی کا بتانا ہے کہ پی اے-813/876 شارجہ/ملتان/مدینہ آج متوقع امد رات 8 بجکر 25 منٹ اور متوقع روانگی رات 9 بجکر 25 منٹ جبکہ پی کے 221/222 دبئی/ملتان/دبئی منسوخ کر دی گئی ہے لاہور (اے آئی اے پی) پر موسم جزوی دھندلا ۔ حد نگاہ 2000m اور کمی کا رجحان۔ کوئی پرواز تاخیر یا منسوخ نہیں ہوئی۔ فلائٹ آپریشن نارمل جبکہ جن پروازوں کا رخ موڑا گیا ان میں پہلے نمبر پر پی کے 204 کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑا گیا۔ (منصوبہ بندی کے تحت ڈائیورژن)۔ جبکہ دوسرے نمبر پر پی کے 185اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ہے. (منصوبہ بندی کے تحت ڈائیورژن)۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    ترجمان نے اپیل کی ہے کہ براہ کرم ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ رکھیں۔ جبکہ آپ www.caapakistan.com.pk سے یا کسی بھی فلائٹ سے متعلق ویب پر دیئے گئے ان نمبرز پر بھی کال کر سکتے ہیں.

  • امریکا اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

    امریکا اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

    امریکا اورکینیڈا میں برفانی طوفان ’بم سائیکلون‘ سے زندگی مفلوج، 38 افراد ہلاک

    امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان ’ بم سائیکلون‘ سے 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان ’بم‘ نے امریکا اور کینیڈا میں معمول کی زندگی مفلوج کردی۔ سڑکوں پربرف جمنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک ریاست کے شہر بفیلو میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ مسلسل برفباری سے متعدد گھر برف تلے دب گئے ہیں۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اورکیوبک برفانی طوفان سے شدید متاثرہیں۔ کیوبک سے لے کر امریکی ریاست ٹیکساس تک 17 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ برفانی طوفان سے 25 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    علاوہ ازیں شہریوں کو سردموسم میں گھروں میں رہنے کی تاقید کی گئی ہے جبکہ بہت ساری کمپنیز نے تو آن لائن ورک فرام ہوم دے دیا ہے اپنے ملازمین کو کیونکہ ہر طرف برف ہی برف ہے اور لوگ کافی مشکلات کا شکار ہیں لہذا اس کو دیکھتے ہوئے لوگوں احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے.

  • سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

     پنجاب کے علاقے ساہیوال میں رشتہ نہ دینے پر سفاک شخص نے لڑکی کی والدہ کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کردیا۔ ایک خبر کے مطابق ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ نہ دینے پر خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم عاشق نے صغریٰ بی بی سے بیٹی کا رشتہ مانگا اور انکار پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کر دیا۔

    ملزم نے مغوی خاتون کی لاش خالی کوارٹر میں پھینکی جس کی اطلاع مکینوں نے پولیس کو دی اور پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتولہ کی میت کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمین کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جاوے گی اور انہیں گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    دوسری جانب اہل علاقہ میں بھی اس خبر کے سامنے آنے کے بعد خوف و ہراس پایا جارہا ہے جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی یہی سنا کہ لڑکی کی والدہ نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا جس کے بعد یہ کیس سامنے آیا ہے جو انتہائی افسوس ناک بات ہے ایک علاقہ مکین کا کہنا تھا یہ تو بہت بڑا ظلم ہے کہ اب اگر کوئی رشتہ سے انکار کردے تو اس کے ساتھ یہ ہوگا جیسا افسوس ناک واقعہ ہوا. لہذا حکام کو اس پر سخت کاروائی کرنی چاہئے.

  • یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کیف اور اس کے مغربی حمایتیوں نے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق روس کے فروری 2022 میں یوکرین پر حملے نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ میں سب سے بڑے تنازع کو جنم دیا اور 1962 میں کیوبا میزائل بحران کے بعد سے ماسکو اور مغرب کے درمیان سب سے بڑا تصادم جاری ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگ کے خاتمے کا امکان کم نظر آتا ہے۔کریمیلن کا کہنا ہے کہ وہ مقاصد حاصل کرنے تک لڑائی جاری رکھیں گے جبکہ کیف نے کہا کہ اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک ہر روسی فوجی کو اپنے تمام علاقوں سے بے دخل نہیں کردیتے، جس میں کریمیا بھی شامل ہے جس پر روس نے 2014 میں قبضہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے سرکاری ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم قابل قبول حل کے لیے ہر ایک کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، ہم نہیں بلکہ وہ مذاکرات سے انکار کر رہے ہیں۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین میں صحیح سمت میں کام کر رہا ہے کیونکہ امریکا کی قیادت میں مغرب روس کو الگ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی پالیسی کا مقصد روس کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے، وہ ہمیشہ ’تقسیم اور فتح‘ کی کوشش کرتے ہیں، ہمارا مقصد روس کے لوگوں کو متحد کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم درست سمت کی طرف جا رہے ہیں، ہم اپنے قومی مفادات، اپنے شہریوں اوراپنے لوگوں کا دفاع کررہے ہیں، ہمارے پاس اپنے شہریوں کی حفاظت کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

    ولادیمیر پیوٹن نے مزید بتایا کہ وہ 100 فیصد پُراعتماد ہیں کہ ان کی فورسز پینٹاگون کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیں گی، جسے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔روسی صدر نے پیٹریوٹ میزائل بیٹری کے حوالے سے کہا کہ ظاہر ہے، ہم اسے تباہ کر دیں گے، 100 فیصد!

  • خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان

    کابل:افغانستان کی حکومت کی جانب سے خواتین کو کام نہ کرنے کا حکم دینے کے بعد تین غیر ملکی فلاحی تنظیموں (این جی اوز) نے اپنے آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق غیر سرکاری تنظیموں کے اعلان کے فوری بعد اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار اور این جی اوز نے خبردار کیا کہ افغانستان میں انسانی امداد کو سخت نقصان پہنچے گا۔

    سیو دی چلڈرن، ناورے کی ریفیوجی کونسل اور کیئر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم خواتین عملے کے بغیر افغانستان میں ضرورت مند بچوں، خواتین اور مردوں تک مؤثر طریقے سے نہیں پہنچ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں اس اعلان کے حوالے سے وضاحت نہیں ملتی، ہم اپنے پروگراموں کو معطل کر رہے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ افغانستان میں مرد اور خواتین یکساں طور پر جان بچانے والی امداد جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ 24 دسمبر کو افغان طالبان نےتمام مقامی اور غیر ملکی فلاحی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پر نہ بلانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ترجمان وزارت اقتصادیات عبدالرحمٰن حبیب نے بتایا تھا کہ خواتین کے لباس سے متعلق ’اسلامی قوانین‘ پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے تمام افغان خواتین اگلے نوٹس تک کام نہیں کرسکتیں۔

    یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ افغان طالبان کے حکم کا اطلاق اقوام متحدہ کے زیر انتظام کام کرنے والی این جی اوز پر بھی ہوتا ہے یا نہیں کیونکہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے فلاحی ادارے بڑی تعداد میں کام کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ کے نائب خصوصی نمائندے برائے افغانستان رمیز الکباروف نے اے ایف پی کو بتایاتھا کہ اس پابندی سے لاکھوں افراد تک امداد کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگی، اور ملک کی خستہ حال معیشت پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسانی امداد کو آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے جاری رکھنا بہت مشکل ہو جائے گا، اس کے لیے خواتین کی شرکت بہت اہم ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ ہم اس حوالے سے حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے اور پابندی واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔رمیز الکباروف نے اتوار کو بتایا کہ آج فلاحی تنظیموں کے حکام کا اجلاس ہوا، جس میں یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ آیا تمام این جی اوز اپنے آپریشنز معطل کریں گی یا نہیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ پابندی سے اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیوں پر اثر پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کی فراہمی کی ہماری صلاحیت اور خوراک اور غیر غذائی اشیا جیسی امداد فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت پر براہ راست اثر پڑے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر بھی پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی اور افغانستان میں بھی اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔23 دسمبر کو جامعہ الازہرکے امام نے طالبان کے خواتین کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے اسلامی شریعت سے خلاف قرار دیا تھا۔اسلامی تعلیم کی مشہور جامعہ کے سربراہ شیخ احمد الطیب نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس فیصلے کی مذمت کی تھی۔شیخ احمد الطیب نے افغان حکام سے خواتین پر تعلیم کی پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی کی پابندی پر جامعہ الازہر کو شدید افسوس ہے۔

  • اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی: رانا ثنااللہ کا ورکرز کنونشن سے خطاب

    اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی: رانا ثنااللہ کا ورکرز کنونشن سے خطاب

    فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیر جمہوری اور غیر آئینی سمجھتے ہیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023 کے الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔

    فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے سے 7،8 ماہ سے غائب ہے، پولیس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہ ایک چیز بتا دیں جو انہوں نے ملک کی بہتری کے لیےکی ہو، ہم سی پیک لےکر آئے انہوں نے بند کیا، اگر سی پیک پر عمل درآمد ہوچکا ہوتا تو ملک میں کوئی بے روز گار نہ ہوتا۔

    قیام پاکستان سے ابتک توشہ خانہ میں کون سےتحائف آئےبتایا جائے:درخواست سماعت کےمقرر

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر میں بیٹھی مرشد کے ساتھ مل کر توشہ خانہ چوری کیا، یہ جب ہم پر جھوٹے مقدمات درج کرا رہا تھا، اس وقت خود توشہ خانہ چوری کر رہا تھا ، ان کے خلاف اب کیسز بنیں گے۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اکثر یت حاصل کرےگی۔

    مستحق فنکاروں کیلیے امداد 25 ہزار:چوہدری پرویز الٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰہی نے اعلان…

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کو دیوالیہ اور عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کا وجود ایک فساد و فتنہ ہے، ووٹ کی طاقت سے اس کا قلع قمع کرنا چاہیے، عمران خان نے قوم کو نفرت اور گالیوں کا کلچر سکھایا، اس فتنے کے ہوتے جمہوریت کیسے آگے بڑھ سکتی ہے، اس فتنے کو عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے مائنس کرے۔

  • امریکا کی افغانستان سے دہشتگردوں کو روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

    امریکا کی افغانستان سے دہشتگردوں کو روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش

    واشنگٹن:امریکا نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی۔اس حوالےسے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ امریکا افغان سرحد سے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو فنڈز فراہمی کیلئے تیار ہے۔بلاول بھٹو کے مطابق دورہ امریکا کے دوران انکی امریکی سینیٹر باب مینینڈیز اور لنڈسے گراہم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے حال ہی میں پاکستان میں حملوں میں اضافہ کیا ہے۔امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ”بڑھتے خطرے“ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کی ہے، دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کریں گے۔

    دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ بلوچستان میں کیپٹن سمیت5 فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ راناثنااللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، دہشتگردی کا پہلے بھی مقابلہ کیا،اب بھی طاقت سے قلع قمع کریں گے۔