Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر قبول کرلی

    سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر قبول کرلی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آفرقبول کرلی۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو کہا ہے کہ وہ انگلش کاونٹی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کےموجودہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ فروری میں ختم ہورہا ہے جب کہ ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ ختم ہونے تک مکی آرتھر کو لانا چاہتی ہے۔

    خیال رہے ک چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کوچ کی تقرری کے بارے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ کوچ غیر ملکی ہوگا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں۔مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

    ادھراس سے پہلے چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ بہت ضروری ہے، جو سینئرز بینچ پر ہیں انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچے جہاں انہوں نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کا معائنہ کیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف اسپن وکٹیں ہی کیوں بناتے ہیں، ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بنا سکتے ہیں، ہم نے ڈومیسٹک میں ایسی وکٹیں دیکھی ہیں، کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم سلیکش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا معلوم ہوا ہے کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہیں، میر حمزہ کو شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی کو دو سال سے ساتھ لیکر چل رہے ہیں اسے کب موقع دیں گے۔

  • انگلینڈ کیخلاف ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے،بڑا اسکور کرنےکا موقع ضائع کیا: سعود شکیل

    انگلینڈ کیخلاف ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے،بڑا اسکور کرنےکا موقع ضائع کیا: سعود شکیل

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہےکہ اگلینڈ کے خلاف سیریز میں ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے، بڑا اسکور کرنےکا موقع ضائع کیا، اگر کم از کم دو ففٹیوں کو سنچریوں میں تبدیل کرلیتا تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔سعود شکیل کا کہنا تھاکہ انگلینڈ کی سیریز میں جو غلطیاں کیں اس سے سبق حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے تین صفر کی شکست کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹھ کر کارکردگی کا تجزیہ کیا اور تبالہ خیال کیا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بڑا اسکور کرنے کا موقع گنوایا جس کا انہیں دکھ ہے، اگر وہ ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل کرپاتے تو پاکستان کے لیے نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

    سعود شکیل نے انگلینڈ کے خلاف چار ففٹیاں اسکور کی تھیں، تاہم وہ کہتے ہیں کہ ایک پروفیشنل پلیئر کبھی بھی ایک پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتا، اس کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر پرفارم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کرنے کی کوشش کریں گے کیوں کہ یہ ان کے کیریئر کا اسٹارٹ ہے اور ان کے لیے اہم ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی ٹیم ہے ، پاکستان انگلینڈ کی شکست فراموش کرکے نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی، کھلاڑی اس سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

    ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ چار اسپنرز لے کر آیا ہے، کوشش کریں گے کہ ان کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر اپنی حکمت عملی بنائیں اور سیریز اپنے نام کریں، انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ان کا ہوم وینیو ہے اور وہ یہاں کھیلنا ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں، خواہش ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بھی اسکور کریں۔

  • بجلی کےساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری:شارٹ فال 1200ایم ایم سی ایف ڈی سےبڑھ گیا

    بجلی کےساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری:شارٹ فال 1200ایم ایم سی ایف ڈی سےبڑھ گیا

    اسلام آباد: شارٹ فال 1200 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ گیا ،اطلاعات کے مطابق ملک مییں ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے تو دوسری طرف سردی کی شدت میں اضافے سے گیس کی طلب بڑھ گئی،ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہونے کے باعث لوڈ مینیجمنٹ پرعملدرآمد محال ہوگیا، ملک کے کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ مجبوری بن گئی۔

     

    ملک میں گیس کی طلب 3600 ایم ایم سی ایف ڈی ہوچکی ہے اور دستیابی 2400 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی طلب 1250 جبکہ رسد 900 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سوئی نادرن گیس کمپنی کی طلب 2300 اور رسد 1500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

     

    جڑواں شہروں میں گیس کی طلب 180 ایم ایم سی ایف ڈی اور رسد صرف 80 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس طرح راولپنڈی اسلام آباد میں گیس کا شارٹ فال 100 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکا ہے۔

    ادھر کل واپڈا کی طرف کہا تھاکہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی، تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 15 یونٹ بند ہو گئے، 10 ہزار میگاواٹ پن بجلی میں سے صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار 325 میگاواٹ رہ گئی۔

    گوجرہ:جعلی ایس ایچ او کے خلاف قانون حرکت میں آگیا

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں صرف 2 پاور یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، تربیلا ٹی فور سے بھی بجلی کی پیداوار نہیں ہو رہی، منگلا ڈیم سے بھی بجلی کی پیدارو بند، 10 ہزار میگاواٹ پن بجلی میں سے صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، بجلی کا شارٹ فال 3228 میگاواٹ ہے۔

    ڈی آئی خان : آر پی او کا کرسمس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے گرجا گھروں کا دورہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 772 میگاواٹ جبکہ بجلی کی طلب 12 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 5 ہزار میگاواٹ ہے، شمسی توانائی سے 30 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

     

     

    ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ملک بھر میں 4 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشڈنگ جاری ہے، گیس سپلائی کم ہونے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بجلی کی طلب بڑھنے سے بجلی کے شارٹ فام میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • یوکرین جنگ پرمذاکرات چاہتے ہیں، لیکن مغربی ممالک انکار کر رہے ہیں،روسی صدر

    یوکرین جنگ پرمذاکرات چاہتے ہیں، لیکن مغربی ممالک انکار کر رہے ہیں،روسی صدر

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن مغربی ممالک مذاکرات سے انکار کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی بھی اپنے مغربی اتحادی ممالک کی طرح مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

    روس کے تازہ حملے میں یوکرین کو بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان

    صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن ہمیں مثبت ردعمل دیکھنے کو نہیں ملا اس کے باوجود ہم جنگ کے خاتمے کے قابل قبول حل کے لیے تیار ہیں۔

    امریکا کی جانب سے یوکرین کو جدید فضائی سسٹم پیٹریاٹ کی فراہمی کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ روسی افواج پینٹاگون کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیں گی۔

    صدر پیوٹن نے الزام عائد کیا کہ امریکا کی سربراہی میں مغربی ممالک روس کو دنیا میں تنہا کرنا چاہتے ہیں اپنے ملک اور شہریوں کے مفادات کے دفاع کے لیے ہماری سمت درست ہے۔

    یوکرینی صدر کا کامیاب دورہ امریکہ:مزید 45 ارب ڈالر اور میزائل ملیں گے

    دوسری جانب یوکرین کے شہرکھیرسن پرہفتے کے روز روسی فوج کےحملےمیں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور58 زخمی ہوگئے ہیں حملے کے بعد شاہراہوں پر خون آلود لاشیں بکھری پڑی تھیں۔

    یوکرینی صدر ولودی میرزیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں سڑکوں پر جلتی ہوئی کاروں اورکھڑکیوں اورلاشوں کونکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    انہوں نے ساتھ لکھا ہے کہ سوشل نیٹ ورکس زیادہ ترممکنہ طورپران تصاویر کو ‘حساس مواد’ کے طور پر نشان زد کریں گے لیکن یہ حساس مواد نہیں بلکہ یہ یوکرین اور یوکرینیوں کی حقیقی زندگی ہے یہ فوجی تنصیبات نہیں ہیں … یہ دہشت گردی ہے، یہ ڈرانے دھمکانے اور خوشی کی خاطر قتل ہے-

    روس: اولڈ ہوم میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 معمر افراد ہلاک

    علاقائی کونسل کے نائب سربراہ یوری سوبولوسکی نے کہا کہ ایک میزائل شہر کے فریڈم اسکوائر کے قریب ایک سپرمارکیٹ کے باہرگرا ہے۔

    ماسکو کی جانب سے اس حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا جہاں صدرولادی میرپوتین کا کہنا تھا کہ ان کی فوجیں یوکرین میں فاشزم کے خلاف لڑرہی ہیں اور روس کی سلامتی کے لیے مغربی خطرے کے خلاف مزاحمت کررہی ہیں۔

    یاد رہے کہ روس نے رواں برس 24 فروری کو یوکرین پر فوج کشی کی تھی جس کے لیے امریکا سمیت عالمی قوتوں روس کو خبردار کرتی آئی تھیں تاہم روسی صدر ان دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائے تھے۔

    یوکرین پر حملے کے بعد روس نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اپنے مقاصد کے حصول تک لڑیں گے جس پر یوکرین نے کہا تھا کہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ آخری روسی فوجی کو اپنے علاقوں سے نہیں نکال لیتے۔

    امریکا میں موسم سرما کا بڑا طوفان، 10 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم،سینکڑوں…

  • دولت اور اقتدار کی بھوک میں لوگ پڑوسیوں کو بھی کھا جاتے ہیں، پوپ فرانسس

    دولت اور اقتدار کی بھوک میں لوگ پڑوسیوں کو بھی کھا جاتے ہیں، پوپ فرانسس

    دولت اور اقتدار کی بھوک میں لوگ پڑوسیوں کو بھی کھا جاتے ہیں، پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پردنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی، کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی۔

    یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز اپنے خطاب میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی اور حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی، اس موقع پر انھوں نے عالمی برادری سے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے پر زوردیا۔

    پوپ فرانسس نے یوکرین جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دولت کی لالچ اور اقتدار کی بھوک ایسی ہے کہ لوگ اپنے پڑوسیوں کو بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

    پوپ فرانس نے کہا ہماری دنیا میں مرد اور عورتیں، دولت اور طاقت کی بھوک میں اپنے پڑوسیوں، بھائیوں اور بہنوں کو بھی کھا جاتے ہیں، کتنی جنگیں ہم نے دیکھی ہیں اور کتنی جگہوں پر آج بھی انسانی وقار اور آزادی کی توہین کی جاتی ہے۔پوپ فرانسس نے پیسے، طاقت اور عیش و عشرت کی متمنی خطرناک دنیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس انسانی لالچ کا سب سے بڑا شکار کمزور لوگ ہوتے ہیں۔

  • کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل،رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل،رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر نہتے شہریوں کے قتل کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے، جنجال گوٹھ میں مسلح ڈکیتوں نے اسپیئر پارٹس کی دکان کے مالک کو گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان کیمپ کے قریب جنجال گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، متقول کی شناخت 35 سالہ طاہر ولد ایوب کے نام سے ہوئی، مقتول سعدی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

    کراچی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر معروف اداکارہ کا بھائی قتل

    شہرمیں رواں برس 100 سے زائد نہتے شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں اور سالانہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے، دسمبر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے اور ماہانہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات کورنگی، نارتھ کراچی، پی آئی بی، سپر ہائی وے، محمود آباد میں پیش آئے، شاہ لطیف ٹاؤن، گلستانِ جوہر اور نارتھ ناظم آباد میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں پولیس بری طرح ناکام ہوئی ہے اور شہری ازخود ڈاکوؤں سے نمٹنے پر مجبور ہیں۔

    رواں برس ستمبر کے مہینے میں سب سے زیادہ 12 افراد قتل ہوئے تھے تاہم دسمبر میں یہ تعداد بڑھ گئی، پولیس مقابلوں کے بجائے ڈاکو شہریوں کے تشدد سے زیادہ ہلاک ہوئے۔

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد

    اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤں سیکٹرساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں 2 ڈکیت کباڑ کی دکان میں داخل ہونےکےبعد لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ موقع پر موجود شہریوں نے گھیرے میں لینے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی۔

    نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر بھائیوں نے بھائی کو مار کر سر دھڑ سے کیا الگ

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول ملا ہے جبکہ ڈکیتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب اتوار کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جبکہ ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا زخمی شہری اور ہلاک مبینہ ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شہری کی شناخت 45 سالہ عامر نسیم کے نام سے کی گئی، اور مبینہ ڈاکو کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی جوکہ پہلوان گوٹھ کا رہائشی ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والےڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈاکو کس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے،ملزم کا عدالت نے دیا ریمانڈ

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان سمیت دنیا بھرکی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان سمیت دنیا بھرکی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تعلیم،صحت اور دفاع پاکستان سمیت مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھرکی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریم مسیحیوں اور مسلمانوں دونوں کے لیے محترم ہیں، یہ جلیل القدر ہستیاں انسانیت کے لیے راہ ہدایت ہیں۔

    یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان پاک ہستیوں کے کردارکی پاکیزگی اور عظمت کی گواہی اللہ تعالی نےقرآن میں دی، مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا قیام پاکستان کےموقع پر مسیحی برادری کے قائدین نے پاکستان کےحق میں ووٹ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسیحیوں کےقائم کردہ اسکول اور اسپتال آج بھی معاشرےکی خدمت کر رہے ہیں، تعلیم،صحت اور دفاع پاکستان سمیت مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

    شازیہ مری کا کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری اور یوم قائد پر قوم کو مبارکباد

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین پاکستان میں مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے، تمام اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت ہماری مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے، اقلیتی خواتین اور بچوں سمیت تمام طبقات کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے۔

  • کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

    کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

    کوئٹہ :کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی صدرشوکت جدون کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن شہید امیر محمد دستی کے سامنے ہوا، اور ملزمان کا ہدف پولیس اہلکار تھے، تاہم سخت سیکیورٹی کی بدولت دہشت گرد اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔

    ژوب میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کا سپاہی شہید

    ڈی ایس پی صدر نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کی ٹیمیں طلب کرلی گئیں، اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک اور دستی بم بھی ملا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ادھر اس سے پہلے آج ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سپاہی حق نواز شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں، مقابلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    روس: اولڈ ہوم میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 معمر افراد ہلاک

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کی، علاقے میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشتگروں کو داخلی راستوں کے استعمال سے روکنا ہے۔

  • استعفوں کی تصدیق،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے

    اسلام آباد: استعفوں کی تصدیق کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے، عمران خان ارکان اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے، ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے۔

    اس حوالے سے فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس 28 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، عمران خان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق حکمت عملی طے کی جائےگی۔

    یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ذرائع کے مطابق اجلاس زمان پارک میں عمران خان کی زیرصدارت ہوگا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اورپنجاب کی سینئر لیڈرشپ کا فالو اپ اجلاس آ ج دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والی کمیٹی آج عمران خان کو بریف کرےگی، اجلاس میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے زیربحث آئے معاملات سے عمران خان کوبریف کیا جائےگا۔

    پولٹری ایسوسی ایشن نےمرغیوں کی فیڈ‌ کےبحران کاخدشہ ظاہر کر دیا

  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے جسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

    نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر بھائیوں نے بھائی کو مار کر سر دھڑ سے کیا الگ

    اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ محبوب علی ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی، مقتول لاشاری گوٹھ کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتول ہفتے کی شام اپنے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا اور اتوار کی صبح اس کی لاش جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ملی، مقتول کے گلے میں رسی کا پھندا لگا ہوا تھا اور اسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے کٹا ہوا سر اور دھڑ ملنے کا کیس بالآخر سات ماہ بعد حل کر لیا واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا تھا، سات مہینے قبل ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا، اور اس کا سر اور دھڑ الگ الگ کر دیئے گئے تھے، مقتول کو قتل کرنے میں کوئی اور نہیں بلکہ اسکا بھائی ہی ملوث تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا ،پولیس کے مطابق مقتول کا کٹا ہوا سر کوڑے کے ڈھیر اور دھڑ ایک شوروم کی چھت سے ملا تھا، مقتول کی شناخت کے لئے پولیس نے تمام صوبوں کو خط لکھے تھے، جس کے بعد ملزم کی شناخت ہو گئی-

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے،ملزم کا عدالت نے دیا ریمانڈ

    پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت غازی رحمان سکنہ ہنگو کے نام سے ہوئی، نوجوان کی نازیبا حرکات کی ویڈیو اسکے بھائی کے سامنے آئیں جس کے بعد بھائیوں نے ملکر اپنے ہی بھائی کو آری سے قتل کر کے سر اور دھڑ الگ کیا اور پھینک دیئے، ملزمان نے غیرت کے نام پر قتل کا بھی کہا تھا تا ہم تحقیقات کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ مقتول کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جو فحش تھی اور اس کی وجہ سے معاشرے میں ہماری عزت خراب ہونی تھی اسی وجہ سے بھائی کو مارا، قتل میں ملوث دونوں بھائی فضل یامین اور اسحاق کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے-

    بلوچستان میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد گھروں کونقصان،لاکھوں ایکڑ پرکاشت فصلیں تباہ ہوئیں:سرکاری سروے…