Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آڈیو ویڈیو لیکس کے ڈرامے،تجزیہ :شہزاد قریشی

    آڈیو ویڈیو لیکس کے ڈرامے،تجزیہ :شہزاد قریشی

    آڈیو ویڈیو لیکس کے ڈرامے،تجزیہ :شہزاد قریشی
    اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر سیاسی جماعتیں کون سا اخلاقی برتری کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ ا یک دوسرے کی آڈیو وڈیو لیک کے بل بوتے پر سیاست کا آغاز کرنے والے سیاستدانوں نے بلیک میلنگ کی روش اپنا کر اپنے سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانے کا جو راستہ اپنایا اُس کی اجازت اسلام بھی نہیں دیتا ۔ اسلام رواداری،برداشت، شرم و حیا اور دوسروں کی عزت و احترام کا جہاں درس دیتا ہے، وہاں بدی کو نیکی سے، شر کو امن ، اندھیرے کو روشنی سے، ظلم کو امن سے ختم کرنے کا بھی درس دیتا ہے ۔

    آڈیو اور وڈیو پر لیکس کے ڈرامے سے مقتدر ایجنسیوں کا کوئی لینا دینا نہیں وہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کی ضامن ہیں۔ اس وقت ملکی سلامتی کے اداروں کی پوری توجہ دہشت گردی کے جن کو قابو رکھنے پ مبذول کی ہوئی ہے ۔ کسی بھی سیاسی شخصیت یا پارٹی کو اپنے اخلاقی دیوالیہ پن کا ملبہ قومی سلامتی کے اداروں پر ڈالنے سے اجتناب برتنا چاہیئے ۔ موجودہ قومی سلامتی ادارے کے سربراہ جنرل ندیم انجم پاک فوج کا فخر ہیں ان کا تعلق غازیوں، شہیدوں کی سرزمین کے ساتھ ساتھ شہیدوںاور غازیوں کے خاندان سے ہے ۔ ان کی تربیت ان کے حقیقی ماموں( مرحوم) بطور کیپٹن پاک فوج میں سرانجام دیتے رہے جبکہ ان کے حقیقی بھائی افواج پاکستان میں بطور آفیسر جام شہادت نوش فرما چکے ہیں۔

    کسی کی ذات پر کیچڑ اُچھالنا یا کسی کو بے توقیر کرنا ان کی شخصیت اور خاندان اورتربیت کا ہرگز خاصا نہیں ۔ایک بے داغ بے لوث اور اعلٰی اخلاقی دار کے حامل خاندان سے ان کا تعلق ہے ۔ کسی بھی سیاسی سرکل کو بے جا الزام تراشیوں سے گریز کرنا چاہیئے ۔ پاک فوج اور قومی سلامتی کے ادارے اس وقت دشمنان پاکستان کے بدخواہوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں کسی بھی غیر مناسب پروپیگنڈے کو عوام پاکستان وطن عزیز کے خلاف سازش قرار دیتے ہیں ۔ سیاستدان معاشی، بدحالی اور سیاسی بے یقینی اور مالیاتی دیوالیہ پن کے خطرات جو منڈلا رہے ہیں اُس پر توجہ دیں۔ سیاستدان آڈیو اور ویڈیو کے کاروبار کو فوری بند کریں ان کے اس کاروبار سے وطن عزیز کے مستقبل کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اخلاق سوز جنگ کا بائیکاٹ کریں اسلامی اقدار کو فروغ دیا جائے ۔

  • سکولوں میں 25 ہزاراساتذہ کی بھرتی کی منظوری

    سکولوں میں 25 ہزاراساتذہ کی بھرتی کی منظوری

    سکولوں میں 25 ہزاراساتذہ کی بھرتی،عام آدمی کوانصاف کی فراہمی کیلئے فری لیگل ایڈ کی منظوری
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس منعقدہوا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کے فریضے کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ قائداعظم کا اتحاد مضبوط ہے، دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔ ہمارا اتحاد عوام کی خدمت کیلئے ہے۔ کوئی بھی سازش پنجاب کے عوام کی خدمت سے ہمیں روک نہیں سکتی۔سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن میں 25ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی درخواست ملالہ یوسف زئی نے ملاقات میں کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ 25 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد ازجلد شروع کیا جائے۔ پنجاب کابینہ نے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عام آدمی کو فری لیگل ایڈفراہم کرنے کی منظوری دی اور اس ضمن میں پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل، 2022 کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ کم وسائل رکھنے والے افراد کو پنجاب حکومت فری لیگل ایڈ دے گی اور پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل کی منظوری سے ایک ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔پنجاب کابینہ نے کاشتکاروں کے لئے سولر پمپس کی فراہمی کے پروگرام کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھانے کی منظوری دی۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ سولر پمپس کی فراہمی کے پروگرام سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا۔ کاشتکار کو پانی کی فراہمی یقینی بنا ئی جا سکے گی او رزرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو جلد ازجلد نئی پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ پنجاب کابینہ نے2 ارب روپے کا سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ انٹرنیشنل کوچز کو مقامی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پاکستان بلایا جائے گا۔ انڈوومنٹ فنڈ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہوگا۔اجلاس میں IRMNCH اور نیوٹریشن پروگرام پنجاب کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے خصوصی الاؤنس کو 5ہزار روپے تک بڑھانے کی منظوری دی۔اجلاس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر (PILAC) کیلئے25کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں پنجابی زبان او رکلچر کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ نظرثانی شدہ پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2020 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا شہباز شریف نے بیڑا غرق کیا۔قومی اخبارات کے ساتھ علاقائی اخبارات کو بھی اشتہارات کا مناسب کوٹہ ملنا ضروری ہے۔4ماہ میں جتنا کام کیا،10سال میں نہیں ہوا۔ اشتہارات کے ذریعے ہی عوام کو آگاہی حاصل ہوسکے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سوشل میڈیا پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور ڈیجیٹل میڈیاکا ہے، ڈی جی پی آر میں سوشل میڈیا ونگ کو مزید موثر بنایاجائے۔ کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 کے لیے اضافی وسائل کی فراہمی کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چند ماہ میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 50ارب روپے کا اضافہ کیاہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 685 ارب روپے سے 726ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔پنجاب کی تاریخ میں رواں مالی سال کے 5ماہ کے دوران ترقیاتی فنڈ کے گزشتہ برس کے مقابلے میں 85ارب روپے زائد خرچ ہوئے ہیں۔اجلاس میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ایکٹ 2022میں ترامیم کی منظوری دی گئی اور سرکاری کالجز میں گریڈ 19تک کے پرنسپل کے عہدے پر تقرری کااختیار محکمہ ہائر ایجوکیشن کو دینے کی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے لاہور میں 300ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ 300 ماحول دوست بسوں کی خریداری پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ لاہور میں خواتین کے لئے علیحدہ بس سٹاپ بنائے جائیں گے اور علیحدہ بسیں چلائی جائیں گی۔نابینا اوردیگر معذور افراد کے لئے بسوں میں دروازے کے ساتھ خصوصی نشستیں مخصوص کی جائیں گی۔ محمد ساجدکی قائمقام جنرل منیجر پنجاب پنشن فنڈ کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی گئی۔

    کابینہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو جنرل منیجر پنجاب پنشن فنڈ کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر تقرری کے لئے ریکروٹمنٹ کا عمل شروع کرنے کی اجازت دی۔ پنجاب کابینہ نے کمرشل اکاؤنٹس میں موجود فنڈز کو استعمال میں لانے اور انوسٹمنٹ کی پالیسی اور کیش مینجمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔کیش مینجمنٹ فنڈ کے ذریعے حکومتی سکیورٹیز میں انوسٹمنٹ کی جا سکے گی۔فنڈز کے تمام امور کا جائزہ انوسٹمنٹ مینجمنٹ کمیٹی لے گی۔سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے پرافٹ کو ڈویلپمنٹ پر خرچ کیاجائے گا۔سرگودھا میں چودھری انور علی چیمہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، بہاولپور میں علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے تھلیم سکین اور ضروری مشینری خریدنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے بار ایسوسی ایشنز کے لئے 27کروڑ روپے کی گرانٹ کے اجراء کی منظوری دی۔ جناح پبلک سکول اینڈ کالج حافظ حیات، گجرات کے مین گیٹ سے ملحقہ اراضی کے حصول کے لیے 129.49 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی۔ پنجاب انوائرمینٹل ٹربیونل رولز 2012 کے تحت پنجاب انوائرمینٹل ٹربیونل کے ممبر (جنرل) محمد عرفان کی مدت میں توسیع، رحیم یار خان میں مینگو ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے سرکاری اراضی کی نشاندہی اور منتقلی،پنجاب مائننگ کنسیشن رولز، 2002کے تحت معدنی ذخائر کے بہتر استعمال کے لیے لائم سٹون پالیسی اور راک سالٹ یونیفارم پالیسی 2022 اور پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 کی متعلقہ دفعات میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔محکمہ تعلقات عامہ کے افسروں اور ملازمین کے لئے خصوصی الاؤنس کی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ آفس میں کام کرنے والے سکیورٹی عملے کیلئے اعزازیہ کی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اورپنجاب کابینہ نے مستقل چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور نئے انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ سینئر صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • جنرل ہسپتال میں بریسٹ کلینک، خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے: صوبائی وزیر صحت

    جنرل ہسپتال میں بریسٹ کلینک، خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے: صوبائی وزیر صحت

    جنرل ہسپتال میں بریسٹ کلینک، خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے: صوبائی وزیر صحت
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے جنرل ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ بریسٹ کینسرکلینک کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض میں مبتلا خواتین کیلئے یہ سہولت بہت بڑی نعمت ہے جہاں وہ اپنے مرض کی تشخیص علاج کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی حاصل کر سکتی ہیں۔

    اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی و اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آؤٹ ڈور میں قائم بریسٹ کلینک میں خواتین کو تمام سہولیات بشمول سکریننگ کیلئے جدید مشینری نصب کی ہے اور طبی معائنہ کیلئے گائنی و سرجری کے ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ز صاحبان، ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر خالد بن اسلم بھی تقریب میں موجود تھے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر جیسے محنتی، فرض شناس اور قابل افسر قوم کا اثاثہ ہیں، حکومت ایسے افراد کی مکمل حوصلہ افزائی کرے گی۔ بعدازاں صوبائی وزیر صحت نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمک کونسل میں بیٹھاہرپروفیسراپنے سٹوڈنٹس کیلئے رول ماڈل ہے۔ حکومت کا فرض ہسپتالوں کیلئے جدید عمارات کے ساتھ ساتھ ماڈرن طبی آلات و مشینری کی تنصیب شامل ہے جو حکومت مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تاہم میڈیکل ایجوکیشن کے اساتذہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ڈاکٹرز، نرسز دو دیگر سٹاف کو مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے، ان کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنانے کیلئے اپنا پیشہ وارانہ و اخلاقی فریضہ سر انجام دیں۔ انہوں نے پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج میں بہترین تعلیم و تربیت،تحقیق اور لاہور جنرل ہسپتال میں کوالٹی ہیلتھ کئیر کی فراہمی یقینی بنانے پر پرنسپل الفرید ظفر، فیکلٹی ممبران اور ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔

    پرنسپل پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید نے صوبائی وزیر صحت کوجنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کابہترعلاج ومعالجہ اولین ترجیح ہے۔صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ہرآنے والامریض ہمارے لئے وی آئی پی ہے۔ہمارے دورمیں ہم روزانہ اپنے انچارج کو ہرمریض کی حالت بارے بتاکرگھرجاتے تھے۔ڈاکٹرکی خوش اخلاقی ہی مریض کی بیماری دورکردیتی ہے۔سرکاری ہسپتال عوام کے بجٹ سے بنائے جاتے ہیں اورپنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال نے صوبائی وزیر صحت کو شیلڈ پیش کی۔

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی آکر کردار ادا کرنیکی دعوت

    اسپیکرقومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی آکر کردار ادا کرنیکی دعوت

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آکرکردار ادا کرے۔اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں جمہوریت کے سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیے،

     

    تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہیے،ترجمان دفتر خارجہ

    پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے بلالیا۔شاہ محمود قریشی کے خط کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خط میں کہا کہ شیڈول کےاندرکوئی رکن استعفےکی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔

    اعظم سواتی نے ضمانت پر رہائی کے باوجود اسی جرم کا ارتکاب دوبارہ کیا،تفصیلی فیصلہ

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ 11 اپریل کو جمع کرائےگئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 23 مئی کو خط لکھا گیا تھا اور 6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کی مہلت دی گئی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے مدعو کرتے ہوئے خط میں استعفوں کی تصدیق سے متعلق قواعد کا حوالہ بھی دیا ہے۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کے لیے تمام ارکان کو خطوط لکھے تھے، قواعد یہ کہتے ہیں کہ آپ نے اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھنا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتا ہے، شاہ محمود قریشی نےکہا ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں، اکھٹے ہوکر آنا اسپیکرکے اطمینان کے لیےکافی نہیں ہے، اس سے ایک دوسرے پر پریشر ہوگا۔

    اسپیکر کا کہنا تھا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے سب کو وقت دوں گا اور ہر رکن کو سننا بھی چاہوں گا۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کی روک تھام  کیلیے ہمہ تن کوشاں

    پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ہمہ تن کوشاں

    پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے ہمہ تن کوشاں
    پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستان کی ساحلی پٹی میں اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کیلیے ہمہ تن کوشاں ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز غیر قانونی اشیاء، منشیات کی اسمگلنگ اور ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کواستعمال کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستا ن کوسٹ گارڈز کے جوانوں کی انتھک محنت اور کاوشوں سے غیر ملکی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام سے قومی خزا نے کو ہر سال کروڑوں کا فائدہ پہنچارہا ہے۔

    البتہ کچھ مفاد پرست عناصر پاکستان کوسٹ گارڈزکا نام استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان عناصر سے پاکستان کوسٹ گارڈز کا کوئی تعلق اور و اسطہ نہیں ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز قانون کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے ہر قسم کی غیر قانونی اشیاء اور منشیات کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرتا ہے اورکرتارہے گا۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز مفاد پرست عناصرکے لگا ئے گئے غیر قانونی الزامات کی مذمت کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ تمام قسم کے الزمات بلکل بے بنیاد ہیں۔ پا کستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ اپنا قانونی کردار اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام مستقبل میں بھی جاری رکھے گا تاکہ وطن عزیز کو اسمگلنگ اور منشیا ت جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔ادارہ ہر قانونی کام میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑ ا ہے اور کاروبار دوست ماحول مہیا کر نے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • فیفا ورلڈ کپ 2022 : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فٹبال کھلاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ

    فیفا ورلڈ کپ 2022 : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فٹبال کھلاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فٹبال کھلاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر 10 سب سے زیادہ لائیک کی گئی پوسٹس میں سے 5 ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر میسی نے پوسٹ کیں ہیں، جبکہ 20 سب سے زیادہ لائیک کی گئی انسٹاگرام پوسٹس میں سے میسی کی 8 پوسٹس ہیں۔

    لیونل میسی نے ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد بھی ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    رونالڈو کی اس فہرست میں صرف 3 پوسٹس ہیں، جن میں ایک پوسٹ وہ ہے جن میں ان کے ساتھ میسی بھی موجود ہیں، جسے 4 کروڑ 22 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا ہے۔

    آریانا گرانڈے، زینڈایا، کائلی جینر، ٹام ہالینڈ اور بلی ایلش بھی اس فہرست کا حصہ ہیں لیکن فٹ بال اسٹارز سے کہیں پیچھے ہیں میسی کے ورلڈ کپ جیتنے والی پوسٹ کو اب تک 7 کروڑ افراد لائیک کر چکے ہیں۔

    رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک انڈے کی تصویر کے پاس تھا جسے5 کروڑ 80 لاکھ افراد نے لائیک کیا تھا، جسے میسی نے مات دے دی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1850 روپے بڑھا ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1850 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1586 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 878 روپے ہے۔

    عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر ہوگیا ہے 4 دن کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 7950 روپے بڑھی ہے۔

  • امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

    امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے بڑھا ہے انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 225.43 روپے ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 234.50 روپے برقرار ہے۔


    گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 225.40 روپے کا تھا، انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 225 روپے 12 پیسے کا تھا –

  • کامل علی آغا کو مسلم لیگ ق سے نکال دیا گیا

    کامل علی آغا کو مسلم لیگ ق سے نکال دیا گیا

    رہنما مسلم لیگ ق کامل علی آغا پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برخاست

    چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا،کامل علی آغا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی وضاحت نہ کرسکے ،کامل علی آغا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ نے جان بوجھ کر پارٹی صدرچودھری شجاعت کی عزت اور مرتبے کو نقصان پہنچایا، آپ نے پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس سے پارٹی کو نقصان پہنچا، غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے قرارداد منظور کروا کر پارٹی کے آئین سے تجاوز کیا، آپ کو نہ صرف پارٹی کے عہدے بلکہ پارٹی کی رکنیت سے برخاست کیا جاتا ہے،

    مسلم لیگ ق نے سینیٹر کامل علی آغا کو پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا، پارٹی عہدے کے ساتھ ساتھ کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی، سینیٹ سے ڈی سیٹ کرانے کے لیے ق لیگ نے چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا کامل علی آغا کو سینیٹ سے ڈی سیٹ کرانے کے لیے قاف لیگ نے کاروائی کا آغاز کردیا

    پاکستان کا بنیادی بحران سیاسی ہے معیشت اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    ہ پرویز الہٰی اب اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز نہیں دے سکتے،

  • افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی، سعودی عرب اور یورپی یونین کی بھر پور مذمت

    افغانستان میں خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی، سعودی عرب اور یورپی یونین کی بھر پور مذمت

    جدہ: : سعودی عرب نے طالبان سے کابل میں خواتین کی اعلی تعلیم پرعائد پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا ہے۔

    باگی ٹی وی : سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے پر حیرت اورافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ’ تمام مسلم ممالک کو بھی اس پرحیرت ہے،یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے-

    افغان طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 2 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا

    وزارت نے کہا کہ ان حقوق میں تعلیم کاحق سرفہرست ہے جس کی بدولت خواتین اپنے ملک اورعوام کی خوشحالی، ترقی اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں ا-

    سلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنے پرافغان حکومت کی مذمت کی ہے۔

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    قرون وسطی کی پہلی خاتون صوفی شاعرہ عائشہ بنت یوسف

    بیان میں کہا گیا کہافغان حکومت کے فیصلے پراسلامی تعاون تنظیم کو تشویش ہے۔ سیکریٹری جنرل اوران کے ایلچی برائے افغانستان کئی بارافغان حکام کو اس جیسے فیصلوں کے نتائج سے خبردار کرچکے ہیں سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے افغانستان نے رواں برس نومبر میں دورہ کابل کے موقع پربھی یہ انتباہی پیغام پہنچایا تھا-

    اسی طرح یورپی یونین نے افغانستان میں خواتین کو تعلیم سے روکنے کے فیصلے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا۔

    ’’ جی 7 ‘‘ اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دیگر ممالک نے بھی طالبان کی جانب سے یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کے داخلہ پر پابندی لگانے اور افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی جانب سے اپنے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو استعمال کرنے کے امور پر دیگر سخت پابندیاں لگانے کے حالیہ فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان ایسے اقدامات سے خود کو افغان آبادی اور عالمی برادری سے مزید الگ تھلگ کر رہے ہیں۔ ای یو نے طالبان سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔