Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اغواء برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا

    اغواء برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا

    اغواء برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نے شہری سے تلاشی کے بہانے 3لاکھ چھینے اور اغواء کرلیا ہے.

    اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث پیرودھائی تھانہ میں تعینات کانسٹیبل گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے پشاور کے رہائشی سے لاکھوں روپے چھینے اور اغوا بھی کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم پیرودھائی تھانہ میں تعینات ہے، اور وقوعہ سے 20 روز قبل ہی تبادلہ ہوکر آیا تھا، ملزم کیخلاف شکایت پر کارروائی کی گئی تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے پشاور کے ایک شہری سے تلاشی کے بہانے 3 لاکھ چھینے اور اسے اغواء کرلیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
    چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا

    حکام نے بتایا کہ ملزم نے مغوی کے اہلخانہ سے فون پر 6 لاکھ تاوان مانگا، اور جب ملزم کی بتائی ہوئی رقم اور متعلقہ جگہ پر ایک شخص رقم لے کر پہنچا تو ملزم نے رقم لے کر آنے والے شخص سے پیسے لئے اور اسے بھی اغوا کرلیا، اور مزید ایک لاکھ منگوائے۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس قسم کے ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی.

  • بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا

    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیو عکسبند کرانے پر حراست میں لے لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے خلاف ورزی کی اور عوامی مقام میں نازیبا لباس پہن کر ویڈیو شوٹ کی جس کے باعث انہیں دبئی کی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

    آئمہ بیگ کو انکے والد نے کیوں کہا کہ میرا نام اپنے نام سے ہٹا دو

    عرفی جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر تھیں اور اپنے آنے والے کچھ پراجیکٹس کے لیے شوٹنگ کروارہی تھیں، اسی سلسلے میں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کررہی ہیں لیکن اب وہ دبئی میں پھنس گئی ہیں-

    اداکارہ سے پولیس اس معاملے پر پوچھ گچھ کرے گی اور تحقیقات بھی کرے گی یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقامی حکام عرفی کا ہندوستان واپس آنے کا ٹکٹ بھی کینسل کرسکتے ہیں۔

    بولی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق عرفی سے دبئی حکام کی جانب سے شوٹنگ کے مقام پر پہننے والے ظاہری لباس پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بظاہر، عرفی کے ظاہر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن اس نے ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے جس جگہ کا انتخاب کیا وہ کھلے علاقے میں تھا، جہاں لوگوں کو معلوم ہوا کہ اس کا لباس بہت زیادہ ظاہر ہے اداکارہ کی ٹیم نے ترقی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

    موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ کام کروں گی انجمن

    خیال رہے کہ عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن سینس کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ ٹرولز پر دھیان دینا بیکار ہے۔

    واضح رہے کہ عرفی جاوید کا شمار سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کی جانے والی ایشیئن "ماسٹ سرچڈ ایشین آن گوگل 2022” میں ہوتا ہے ۔ اس لسٹ میں عرفی کا 43واں نمبر ہے جبکہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور کو بھی عرفی سے پیچھے ہیں ۔

    بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

  • چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم نے منظور کرلی

    چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم نے منظور کرلی

    چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم نے منظور کرلی.

    وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیرمیں جاری کر دیاجائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019 کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019 میں وزیراعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کردیا جائے گا، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014 کا آئین بحال کر دیا جائے گا اور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائےگا۔

    نجم سیٹھی رمیز راجا کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جبکہ خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی۔ رمیز راجہ کو پی سی بی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری گزشتہ رات وزیراعظم آفس بھجوا دی تھی۔ سمری میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لیے دو نئے نام تجویز کیے گئے ہیں۔نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کئے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی لاہور میں ظہرانے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملے تھے، جس میں صدر مسلم لیگ ن نے انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بنانے کا اشارہ دے دیا تھا، وزیر اعظم نے پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔

    2014 کے آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی بھی ممکن ہو سکے گی، ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی سی کی جانب سے کسی بھی وقت چیئرمین پی سی بی کو تبدیل کرنے کی سمری بھجوائی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیٸرمین پی سی بی رمیز راجا کا کرکٹ بورڈ سے اقتدار ختم ہونے کے قریب ہے، گورننگ بورڈ ممبرز کیلٸے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گٸے ہیں۔

     

  • افغان طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 2 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا

    افغان طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 2 امریکی شہریوں کو رہا کر دیا

    کابل: طالبان حکومت نے اپنی قید میں موجود 2 امریکی شہریوں کو رہا کردیا۔

    باغی ٹی وی : خبرایجنسی کےمطابق افغان طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت زیر حراست دو امریکی شہریوں کو رہا کردیا ہے جس کی تصدیق امریکی حکومت کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

    رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے طالبان کی جانب سے امریکی شہریوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی خواتین پر عائد کی جانے والی تعلیمی پابندیوں کی مذمت بھی کی ہے۔

    نیڈ پرائس نے کہا کہ طالبان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے اس عمل کو سمجھتے ہیں، یہ رہائی دو طرف سے کسی بھی قسم کے قیدیوں کے تبادلے پر عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی اس میں کوئی تاوان کا لین دن ہوا۔

    اس حوالے سے نیڈ پرائس نے کہا کہ قوائد و ضوابط کے تحت وہ رہائی پانے والے امریکیوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کرسکتے البتہ انہیں مناسب مدد فراہم کررہے ہیں اور وہ بہت جلد اپنے پیاروں سے مل جائیں گے۔

    قرون وسطی کی پہلی خاتون صوفی شاعرہ عائشہ بنت یوسف

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن مسلسل طالبان کے سامنے یہ معاملہ اٹھاتا رہا ہےکہ اب بھی ان کی قید میں موجود امریکی شہریوں کو رہا کیا جائے لیکن طالبان کی جانب سے یہ تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں کہ ان کے پاس کتنے امریکی شہری قید ہیں۔

    دونوں امریکیوں کو قطر میں رہا کیا گیا، جس نے طالبان کے قبضے کے بعد سے افغانستان میں امریکی مفادات کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    سی این این نے رپورٹ کیا کہ ان میں سے ایک آئیور شیرر تھا، جو کہ ایک فلم ساز تھا، جسے اگست میں اپنے افغان پروڈیوسر کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اس وقت امریکی ڈرون حملے کی جگہ کی فلم بندی کرتے ہوئے جس میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت ہوئی تھی۔

    سال 2023 رواں سال کے مقابلے میں زیادہ گرم ہو گا،برطانوی سائنسدان

    طالبان کی جانب سے خواتین کے یونیورسٹیز میں جانے پر پابندی کا اعلان اور امریکی شہریوں کی رہائی ایک ہی روز عمل میں آئے جس کی امریکہ کی طرف سے سخت مذمت کی گئی تھی، جس نے متنبہ کیا تھا کہ اس کی قیمت اسلامی عسکریت پسندوں پر عائد ہوگی۔

    امریکی اخبار کے مطابق طالبان کی قید سے رہائی پانے والے دونوں امریکی منگل کے روز قطر پہنچ گئے تاہم ان کی کوئی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

  • گزشتہ 10 سال کے دوران گوادر میں اقتصادی زون فعال ہوچکا..وانگ شنگ چی

    گزشتہ 10 سال کے دوران گوادر میں اقتصادی زون فعال ہوچکا..وانگ شنگ چی

    توانائی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بھرپور معاونت کی گئی ہے.وانگ شنگ چی

    چینی سفارتخانے میں سیاسی و پریس سیکشن کے ڈائریکٹر وانگ شنگ چی نے کہا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران گوادر میں اقتصادی زون فعال ہوچکا ہے اور پہلے مرحلے میں 40 کمپنیز گوادر میں مصروف عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق چائنہ میڈیا گروپ کے پلیٹ فارم ایف ’ایم -98 ‘اور پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے اشتراک سے “چین کے حوالے سے ایک نیا نقطہ نظر”کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گوادر میں جدید بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ہسپتال اور میٹرو سینٹر بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جبکہ سی پیک کے تحت گوادر کو ایکسپریس وے کے ذریعے قومی شاہراہ سے بھی منسلک کیا جاچکا ہے۔

    وانگ شنگ چی نے کہا کہ چین کی جانب سے توانائی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے بھی پاکستان کی بھرپور معاونت کی گئی ہے، جس کی مثال پاکستان میں چین کی جانب سے تعمیر کئے گئے بجلی پیدا کرنے والے 11 منصوبے ہیں جو پاکستان میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا ایک چوتھائی حصہ فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں حالیہ منعقدہ قومی کانگریس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ چین عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا ، تقسیم کے بجائے اتحاد اور مسابقت کے بجائے تعاون پر یقین رکھے گا۔

    وانگ شنگ چی نے مزید کہا کہ چین جنگل کے قوانین کی مخالفت کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین عالمی سطح پر ہم نصیب معاشریکی تشکیل میں مصروف عمل ہے،چین نے بی آر آئی کے علاوہ حال ہی میں عالمی ترقیاتی اقدام اور عالمی سلامتی کے اقدام متعارف کروائے ہیں جن کا مقصد عالمی سطح پر یکساں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ چینی سفارتکار نے کہا کہ جی ڈی آئی کے تحت پاکستان کے مختلف شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک ہزار پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے، جن کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت ترقی کی رفتار حوصلہ افزا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین آئی ٹی کے شعبے میں بھی پاکستان کو معاونت فراہم کر رہا ہے، جس کے تحت سائبرسیکیورٹی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ وانگ شنگ چی نے کہا کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے حال ہی میں گوادر کے طلبا اور بلوچستان کی اساتذہ کو اسلام آباد مدعو کیاگیا، جہاں ان کے سی پیک سے متعلق تحفظات دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ سیمینار سے پا کستان کے سابق سفیر علی سرور نقوی، ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ اعجازمحمود ملک ،بین الاقوامی تعلقات کی ماہر ریما شوکت،اقتصادی امور کی ماہر ڈاکٹر نور فاطمہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے سینٹر آف ساتھ ایشیا اینڈ انٹر نیشنل سٹڈیز ڈاکٹر محمود الحسن نے بھی پا ک چین تعاون، سی پیک اور چین کی تعمیر و تر قی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

  • پنجاب میں پھر آئینی بحران کا خدشہ

    پنجاب میں پھر آئینی بحران کا خدشہ

    پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران کا خدشہ پید اہو گیا۔

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چوہدر ی پرویز الٰہی کو آج اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اعتماد کے ووٹ کے لیےاجلاس بلانے سے انکار کردیا ہے۔

    اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے رولنگ دی کہ گورنر کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم آئین اور رولز آف پروسیجر کے خلاف ہے۔ اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ نمٹادیا۔

    سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اجلاس چل رہا ہو تو ایوان کا دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

    دو صفحات پر مشتمل رولنگ میں لکھا پنجاب اسمبلی کا جاری سیشن اسپیکر نے طلب کیا۔ گورنر پنجاب اس کو ختم نہیں کرسکتے۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ وزیراعلیٰ پر اعتماد کا معاملہ صرف اس اجلاس میں زیربحث آئے گا جو خصوصی طور پر اس کیلئے بلایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے میں یہ بھی کہہ چکی ہے کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کم از کم دس دن دیئے جانا چاہیں۔ اسپیکر نے اپنی رولنگ میں مزید لکھا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں بلائے گئے سیشن کی منسوخی کا آرڈر بھی جاری نہیں کیا گیا۔ اس لئے گورنر اپنے بلائے ایک سیشن کے دوران دوسرا سیشن نہیں بلاسکتے۔

    اس حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو غلط فہمی ہے کہ قانون آئین سے ماورا ہے، آئین کے مطابق گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔

    وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ گورنر کے حکم کے بعد اسپیکر کے پاس رولنگ جاری کرنے کا استحقاق نہیں رہتا۔ آئین کے مطابق اعتماد کے ووٹ کےلیے دن کا تعین گورنر نے کرنا ہوتا ہے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خبردار کیا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا ورنہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، عدالت بھی انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گی پی ٹی آئی کی مزید دو دن وزارت اعلیٰ بچانے کی کوشش، ایجنڈے پر موجود تمام کارروائی جمعے تک موخر کر دی۔

    دوسری جانب نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ماہرامور قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایک دن میں اسمبلی کے دو سیشن ہوسکتے ہیں۔ انیس سو چھیاسٹھ اور انیس سو تہتر میں قومی اسمبلی کے دو سیشنز ہوتے تھے۔ جس دن اسپیکر نے سیشن بلایا ہو، اس دن دوسرا سیشن بھی ہوسکتا ہے اعتزاز احسن نے کہا معاملہ عدالت میں ہی جائے گا۔

  • توشہ خانہ ریفرنس؛ نوازشریف ، یوسف رضا گیلانی اور  زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا

    توشہ خانہ ریفرنس؛ نوازشریف ، یوسف رضا گیلانی اور زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا

    توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف ، یوسف رضا گیلانی اور آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا

    احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس کر دیا . توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی جب کہ سابق صدر آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، کیوں کہ احتساب عدالت نے ان تینوں کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس کر دیا ہے۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے، اورعدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت پچاس کروڑ سے کم کرپشن الزام پر کیس نہیں بنتا، جب کہ توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے پر جعلی اکاؤنٹس سے 11 کروڑ کی ادائیگیوں کا ریفرنس دائر ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ وہ مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں معمولی رقم ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے.
    مارچ 2020 میں پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دو وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت میں ’توشہ خانے‘ سے بیرون ملک سے تحائف کی صورت ملنے والی قیمتی کاریں خریدنے کا نیا ریفرنس دائر کیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن

    نیب کے مطابق ان عوامی عہدیداروں نے خلاف ضابطہ توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں خریدی ہیں۔ توشہ خانے میں صدور اور وزرائے اعظم کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو رکھا جاتا ہے اور کوئی بھی اسے گھر نہیں لے جا سکتا۔ نیب کے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر سنہ 2004 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں بنائی جانے والی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا.

  • چین میں کوویڈ 19 کے عالمی خاتمے کا اعلان کرنا قبل از وقت ہوگا،ڈبلیو ایچ او

    چین میں کوویڈ 19 کے عالمی خاتمے کا اعلان کرنا قبل از وقت ہوگا،ڈبلیو ایچ او

    چین میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس سر اٹھانے لگی ہے۔

    باغی ٹی وی: دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ملک میں اموات بڑھنے سے شمشان گھاٹوں میں ایک کے بعد دوسرا مردہ لایا جانے لگا۔

    دوسری جانب چین میں کئی عرصے سے لگا لاک ڈاؤن ایک دم ہٹائے جانے کے سبب لوگوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں کمی کیسز میں اضافے کی اہم وجہ قرار دی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کئی سرکردہ سائنسدانوں اور عالمی ادارہ صحت کے مشیروں کے مطابق، چین میں ممکنہ طور پر تباہ کن لہر آنے کی وجہ سے کوویڈ 19 وبائی امراض کے عالمی خاتمے کا اعلان کرنا قبل از وقت ہوگا۔

    دی گارڈین کے مطابق جب سے چین نے انفیکشن میں اضافے اور بے مثال عوامی مظاہروں کے بعد گذشتہ ہفتے اپنی صفر کوویڈ پالیسی کو ختم کرنا شروع کیا تھا۔ تخمینوں نے تجویز کیا ہے کہ چانک تبدیلی کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو 2023 میں دس لاکھ سے زیادہ اموات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے زیرو کوویڈ اپروچ نے 1.4 بلین کی آبادی میں انفیکشن اور اموات کو نسبتاً کم رکھا، لیکن قوانین میں نرمی نے عالمی تصویر بدل دی ہے۔

    سوال یہ ہے کہ کیا آپ اسے وبائی بیماری کے بعد کا نام دے سکتے ہیں جب دنیا کا اتنا اہم حصہ حقیقت میں صرف اس کی دوسری لہر میں داخل ہو رہا ہے ،” ڈچ وائرولوجسٹ ماریون کوپ مینس ، جو ڈبلیو ایچ او کی ایک کمیٹی میں بیٹھی ہیں جنہیں کوویڈ کی ایمرجنسی حیثیت کے بارے میں مشورہ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہم وبائی بیماری کے ایک بہت ہی مختلف مرحلے میں ہیں، لیکن میرے ذہن میں، چین میں زیر التواء لہر ایک وائلڈ کارڈ ہے۔

    جیسا کہ حال ہی میں ستمبر میں، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ، ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے کہا تھا کہ وبائی مرض کا "ختم نظر میں ہے”۔ پچھلے ہفتے، انہوں نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ 2023 میں کسی وقت ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے "پُرامید” ہیں۔

    2022 کے دوسرے نصف میں وائرس کی خطرناک نئی شکلوں یا انفیکشن کے دوبارہ سر اٹھانے کے خطرات کے طور پر زیادہ تر ممالک نے کوویڈ پابندیوں کو ہٹا دیا۔

    ٹیڈروس کے ابتدائی تبصروں نے امید پیدا کی کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی جلد ہی کوویڈ کے لیے سب سے زیادہ الرٹ لیول کو ہٹا دے گی، جو جنوری 2020 سے نافذ ہے۔

    کوپ مینز اور ڈبلیو ایچ او کی مشاورتی کمیٹی کے دیگر ارکان جنوری کے آخر میں الرٹ کی سطح پر اپنی سفارشات پیش کرنے والے ہیں۔ ٹیڈروس حتمی فیصلہ کرتا ہے اور کمیٹی کی سفارش پر عمل کرنے کا پابند نہیں ہے۔

    منگل کے روز، چین بھر کے شہروں میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی، کیونکہ حکام نے مزید پانچ اموات کی اطلاع دی ہے اور بیجنگ کے وائرس کو آزاد کرنے کے حیران کن فیصلے کے بارے میں بین الاقوامی تشویش بڑھ گئی ہے-

    چین کے لیے خطرات کے ساتھ ساتھ، کچھ عالمی صحت کے اعداد و شمار نے متنبہ کیا ہے کہ وائرس کے مقامی طور پر پھیلنے سے اسے تبدیل ہونے کا موقع بھی مل سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر ایک خطرناک نئی شکل پیدا کر سکتا ہے۔

    اس وقت، چین کا ڈیٹا ڈبلیو ایچ او اور وائرس ڈیٹا بیس GISAID دونوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں گردش کرنے والی مختلف قسمیں عالمی سطح پر غالب اومیکرون اور اس کی شاخیں ہیں، حالانکہ مکمل ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے تصویر نامکمل ہے۔

    امپیریل کالج لندن کے ماہر وائرولوجسٹ ٹام پیکاک نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ چین میں لہر مختلف قسم کی ہے، یا یہ صرف کنٹینمنٹ کی خرابی کی نمائندگی کرتی ہے۔

    ریاستہائے متحدہ نے منگل کے روز اشارہ کیا کہ وہ چین کے بڑھتے ہوئے وباء میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے، اور خبردار کیا کہ وہاں بے قابو پھیلاؤ عالمی معیشت پر مضمرات کا باعث بن سکتا ہے۔

  • اے این ایف کی کاروائیاں: دوحہ،قطر اور سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    اے این ایف کی کاروائیاں: دوحہ،قطر اور سعودی عرب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

    آئی این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے کراچی سے سعودی عرب بھیجنے کے لیے تیار کیے گئے تندوروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شاہراہ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں تندور کے ذریعے منشیات جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے 6 تندوروں میں سے مجموعی طور پر 56 کلو جذب شدہ آئس برآمد کرلی۔ کورئیر آفس کے ذریعے سامان بھجوانے والے ملزم کو منصوبے کے تحت طلب کرکے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت خیبر کے رہائشی اقرار احمد کے نام سے ہوئی، جو پہلے بھی راولپنڈی میں منشیات پارسل کیس میں مطلوب تھا۔

    ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ نجی کمپنی کی بس کے ذریعے مزید 5 تندور کراچی پہنچ چُکے ہیں، جس پر اے این ایف نے 2 تندور سہراب گوٹھ کے قریب سے اور 3 لیاری کے قریب سے برآمد کر لیے گئے۔ 11 تندوروں میں سے مجموعی طور پر جذب کی گئی 88 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

    بنوں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا گیا

    دوسری جانب باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر PK 285 سےقطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے 120 چرس بھرے کیپسول برآمد کرکے راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر ائیرپورٹ سے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اے این ایف اور اے ایس ایف کی لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر QR 629 سے دوحہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 7 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی، جس پر حکام نے پاکپتن کی رہائشی خاتون اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تمام گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کے بعد مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    نہر میں نہاتے ہوئے ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے تین سگی بہنیں ڈوب گئیں

  • مستقبل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے.  چیئرمین این ڈی ایم اے

    مستقبل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے. چیئرمین این ڈی ایم اے

    مستقبل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے.
    چیئرمین این ڈی ایم اے

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ مستقبل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام پوسٹ مون سون سیزن 2022 سے متعلق جائزہ کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔کانفرنس میں مختلف وفاقی و صوبائی محکموں نے حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کے دوران درپیش مسائل و چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل سے متلعق اپنی تجاویز و سفارشات سے فورم کو آگاہ کیا۔

    حالیہ مون سون بارشوں کے اثرات اور جائزہ سے متلعق نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں منعقدہ قومی کانفرنس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کی۔ قومی فلڈ کمیشن ، محکمہ موسمیات ، سپارکو، پاکستان ریلویز ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

    کانفرنس میں حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والے چیلنجز، مسائل اور ان کے ممکنہ حل کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ وفاقی اداروں اور چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور ریسکیو 1122 نے سیلاب نے حالیہ سیلاب کی وجوہات اور مستقبل میں اس صورتحال سے بچنے کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین این ڈی ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے اور ملک و قوم کو مزید جانی و مالی نقصانات سے بچانے پر تمام سول و عسکری ادارے تحسین کے مستحق ہیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
    انھوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ملک کے تمام ادارے کسی بھی قدرتی آفت میں ہنگامی ردعمل کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں تاہم ہمیں مستقبل میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی بھی ضرورت ہے۔