Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

    پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

    لاہور: پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : شیریں مزاری کےاہلخانہ کی جانب سے ان کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر تابش حاضر کی نمازِ جنازہ شام 4 بجے 75 بی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں اداکی جائےگی۔

    شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تاش حاضر ماہر امراض اطفال تھے۔

  • عمران خان کی تیسری آڈیو لیک۔ تہلکہ مچ گیا۔ تخت پنجاب، اقتدار کا کھیل الجھ گیا

    عمران خان کی تیسری آڈیو لیک۔ تہلکہ مچ گیا۔ تخت پنجاب، اقتدار کا کھیل الجھ گیا

    لاہور:عمران خان کی پئے در پئے آڈیوزکا لیک ہونا کوئی معمولی بات نہیں‌ بلکہ ان آڈیوز سے عمران خان کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے ، پچھلے چند گھنٹوں میں عمران خان کی تین ویڈیوز لیک ہوچکی ہیں ، پہلی دو ویڈیوز تو انتہائی نجی قسم کی تھیں جن پر تبصرہ ضروری نہیں ،تیسری ویڈیوز کے منظرعام پرآنے کے بعد کچھ صورتحال واضح ہوئی ہے ، جس کے مطابق عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں‌

    اس حوالے سے سنیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان نے ایک مباحثے کے دوران نصراللہ ملک اور پی ٹی آئی کے رہنما راجہ یاسرہمایوں سے گفتگو کی اور ان سے پاکستان کے موجوہ حالات کے بارے میں کچھ گزارشات کرنے کی کوشش کی

    راجہ یاسر ہمایوں نے آڈیوز کے بارے میں کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی کے ماضی کو اس کے حال اور مستقبل سے لنک کرنا ضروری نہیں ، وہ اس لیے کہ ہوسکتا ہے کہ ایک انسان کوئی غلطی کرلے اور بعد میں وہ اپنی اصلاح کرلے اور معافی مانگ لے تو اس کی ماضی کی کیفیات کو اس انداز سے بیان کرنا ضروری ہیں، جس پر مبشرلقمان نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات تو درست ہے، لیکن اگراب تازہ کوئی آڈیو یا ویڈیو آتی ہے تو پھر وہ واقعی قابل غور معاملہ ہوسکتا ہے

     

    https://www.youtube.com/watch?v=pTmhSOYYa0s

    اس حوالے سے سینیئرصحافی نصراللہ ملک نے کہا کہ یہ واقعی درست بات ہے کہ اب کسی کی کردار کشی نہیں کرنی چاہیے ، اس معاملے کو اب ختم کردینا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران‌خان کے بعض فیصلے اچھے نہیں تھے ، جس کی وجہ سے آج ملک کی معاشی صورت حال ڈگرگوں ہے، نصراللہ ملک نے مزید کہا کہ اگر یہ آڈیوز ان کے مخالفین کی آتیں‌تو ان کا پھر کیا موقف ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کلچر کو پسند نہیں کرتے

    ن لیگ کے رہنما خواجہ نذیر نے کہا کہ مریم نواز کی پرویز رشید کے ساتھ گفتگو کو کس طرح استعمال کیا گیا، عمران خان خود کہتے تھے کہ آڈیوز کالیں ٹیپ ہونی چاہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ کون کیا کررہا ہے تو اب اگر ہوگئیں ہیں تو پھرشور کیوں، اس کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ یاسرہمایوں نے کہا کہ ہاں اگرکوئی ریاست کے‌خلاف یا ایسی گفتگو کرتا ہے کہ جس کی مانیٹرنگ ضروری تو کال ریکارڈ کرنے میں حرج نہیں ، لیکن سیکورٹی ایجنسیوں کو ان کالز کے ذریعے بلیک میل نہیں کرنا چاہیے

    مبشرلقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ نذیر نے کہا کہ لاڈلہ اب یہ سن لے کہ کسی نے لاڈ نہیں کرنا ، ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبران اسمبلی اس بات پر متفق ہیں کہ اس اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ خان کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ نوازشریف کو نااہل کیا گیا ، مریم کو سزا دی گئی ، جسٹس باقر کی رپورٹ نے سب حقیقت آشکار کردی ، ان کا کہنا تھاکہ اب لاڈلے کے لاڈ نہیں دیکھے جائیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب تھا تو دوسری طرف عمران خان کروڑوں روپے لگا کر جلسے کررہا تھا ، عمران خان کی خواہش پر یہ نظام نہیں بدلے گا،

    نصراللہ ملک نے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ کرنا سیاستدانوں کا حق ہے ، حکومت بتائے کہ وہ وقت پر الیکشن کیوں نہیں کراسکتی ، ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ حال ہوچکی ، مبشرلقمان نے کہا اس ملک کی معیشت کو صرف اسحاق ڈار ہی سنبھال سکتےہیں ، نصراللہ ملک نے کہا کہ ملک میں غذائی بحران آرہا ہے ، گندم بہت کم کاشت ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان سارے معاملات کو حل کرنےکےلیے آگے بڑھنا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈرز کو آگے بڑھنا چاہیے

    راجہ یاسر کاکہنا تھا اس ملک کی معیشت کی تباہی پچھلے تیس پینتیس سال سے جاری ہے ، ایک پارٹی یہ معاملہ حل نہیں کرسکتی ،سبکو آگے بڑھنا چاہیے

  • بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    بریکنگ:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ بلنکن نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے بحالی پر پاکستانی عوام کیلئے اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔

     

    بلنکن اور وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے دونوں ممالک میں قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر اتفاق کیا۔انٹونی بلنکن نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے امریکہ کی پُرعزم حمایت پر زور دیا۔

    شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52…

    بلاول بھٹو اور بلنکن نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی کانفرنس برائے ماحولیات کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کیلئے تعزیت کی گئی۔ جبکہ امریکا کی طرف سے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اس سے پہلے بلوم برگ اٹرويو ميں وزیرخارجہ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہندوستان اسے جھوٹ ثابت کرتا مگر الٹا میرے سر کی قیمتیں لگانا شروع کردیں۔ بعد بی جے پی کے ليڈر منوپل بنسل نے اُن کے سر کی قيمت دو کروڑ روپے لگادی ہے۔

    کورونا کی پھرسے ابھرتی لہر:قبرستان بھرگئے:چینی حکومت نئے قبرستانوں کا سوچنے لگی

    بلاول بھٹو نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر سب کو ملکی مفاد میں کام کرناچاہیے۔ بدقسمتی ہے عمران خان قبل ازوقت الیکشن کی بات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 8 ماہ ملک میں مایوسی اور انتشار پھیلایا۔ انہوں نے ملکی و غیرملکی میڈیا کا اہم مسائل سے دھیان ہٹایا۔

    وزيرخارجہ نے سيلاب سے متعلق صورتحال پر بھی افسوس کا اظہار کيا اور ايک بار پھر زور ديا کہ پاکستان کو اِس الميے سے نمٹنے کيلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے۔

  • بحریہ کےافسران پرمنتخب حکومت کیخلاف ’بغاوت‘ترک فوج کے 103 ریٹائرڈ ایڈمرل بری

    بحریہ کےافسران پرمنتخب حکومت کیخلاف ’بغاوت‘ترک فوج کے 103 ریٹائرڈ ایڈمرل بری

    استبول:ترکیہ کی ایک عدالت نے 103 ریٹائرڈ ایڈمرلز کو بری کردیا۔ ان افراد پر صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ سال الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی حکومت کے خلاف ’بغاوت‘ کی راہ پر گامزن تھے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے 103 ریٹائرڈ ایڈمرلز نے اپریل 2021ء میں بحیرۂ اسود کو غیر فوجی بنانے کے مقصد سے طے شدہ معاہدے کی حمایت میں ایک کھلے خط پر دستخط کئے تھے۔ جس کے بعد ان پر ’’ریاست کی سلامتی اور آئینی حکم کیخلاف جرائم‘‘ کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    اوکاڑہ : پولیس بے بس،شہر وگردونواح ڈاکوؤں کے حوالے۔شہری اور زرعی بینک کے MCO کو…

    یاد رہے کہ 1936ء میں طے شدہ مونٹریو کنونشن میں آبنائے باسفورس اور درہ دانیال سے گزر کر بحیرہ روم کی جانب جانیوالے جنگی بحری جہازوں کیلئے سخت قواعد و ضوابط وضع کئے گئے تھےتاہم صدر اردوآن باسفورس کے مغرب میں استنبول میں ایک نئی نہر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ دنیا کی مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک پر سے دباؤ کم کیا جاسکے۔

    آلودہ فضا سے بیمار ہونے والوں میں کراچی کی عوام سرِ فہرست ہے:ماہرین صحت نے…

    ترکیہ کے سابق ایڈمرلز نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر نئی نہر تعمیر کی جاتی تو مذکورہ معاہدے کے ممکنہ خاتمے کے ترکی پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔صدر اردوآن نے بحریہ کے کمانڈروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ملک کی منتخب حکومت کیخلاف ’بغاوت‘ کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔استغاثہ نے عدالت سے ہر ریٹائرڈ ایڈمرل کو 12 سال تک قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا مگر مقدمے کی سماعت کے دوران وہ آزاد تھے۔

    شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52…

    خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت انقرہ کی عدالت نے منگل کو اپنے فیصلے میں تمام ایڈمرلز کو بری کر دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ ان کیخلاف کسی جُرم کا کوئی قانونی عنصر موجود نہیں تھا۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے:ن لیگ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے:ن لیگ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اگر اعتماد کے ووٹ کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے حکمت عملی کو فائنل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی اراکین 21 دسمبر کو سہہ پہر 4 بجے اجلاس کے وقت پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

    لیگی رہنما خلیل طاہر سندھ نے کہا کہ ہم گورنر کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے لئے مقررہ وقت پر پنجاب اسمبلی پہنچیں گے، گورنر کا طلب کردہ اجلاس آئین و قانون کے عین مطابق ہے اور وزیراعلیٰ کو کل ہر حال میں اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہوگا ورنہ وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کل اجلاس نہ ہوا اور وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے بدھ 21 دسمبر کو اعتماد کے ووٹ کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔قبل ازیں آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اکیس دسمبر کو اجلاس نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کارروائی جمعہ کے روز تک ملتوی کردی ہے۔

  • کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان ایک محفوظ ترین ملک بن گیاہے:آئی سی سی چیف جیف الارڈیس

    کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان ایک محفوظ ترین ملک بن گیاہے:آئی سی سی چیف جیف الارڈیس

    لندن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او جیف الارڈیس نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔ بین الاقوامی شائقین کو پاکستان آکر سیریز دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

     

     

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈیس نے پی سی بی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، شائقین کرکٹ سیریز دیکھنے کیلئے سفر کرکے پاکستان آئے ہیں، نیوزی لینڈ ٹیم بھی کچھ دنوں تک پاکستان آرہی ہے، خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تواتر کے ساتھ واپس آرہی ہے۔

     

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود شائقیین کرکٹ کا کھیل سے بہت لگاؤ دیکھا ہے، پاکستان کے لوگ سیاحوں کے ساتھ بہترین سلوک کرتے ہیں، میں نے پاکستان آکر جب بھی سیریز دیکھی بہت اچھے طریقے سے میرا استقبال کیا گیا۔

    جیف الارڈیس نے مزید کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز بھی بہترین رہی، ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ وہ ہر جگہ مختلف طریقے سے ہوتی ہے، پچ اور موسم کی صورتحال بھی مختلف ہوتی ہے، کچھ میچز جلدی ختم ہوجاتے تو کچھ کا رزلٹ دیر سے آتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ سے میں خوش ہوں یہی کرکٹ کا حسن ہے۔

     

    سی ای او آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2014ء میں ویمن چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا تھا، ویمن کرکٹ کی سیریز زیادہ سے زیادہ کروانا ترجیحات میں شامل ہے، ٹی 20 فارمیٹ نے کرکٹ کو جدت دی ہے، جس کا ورلڈ کپ ہر 2 سال بعد ہوا کرے گا۔

  • آڈیو ویڈیو کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ تجزیہ:شہزاد قریشی

    آڈیو ویڈیو کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ تجزیہ:شہزاد قریشی

    اسلام آباد (رپورٹ شہزاد قریشی)آڈیو اور ویڈیو کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے یہ کسی کی بھی ہوں صحیح ہوں یا فیک کیا ہم نوجوان نسل کو کس طرف لے کر جارہے ہیں۔ کسی بھی ملک کے نوجوان ملک کا مستقبل ہوتے ہیں کیا ہم ان کا مستقبل سنوار رہے ہیں کیا آنے والا کل پاکستان کا نوجوان سرحدوں کی حفاظت کرے گا۔ مغربی ممالک کو گالیاں دینے والے مذہبی ٹھیکیدار کہاں ہیں؟ ملک کو کنگال کرنے کے بعد اب ملک کے مستقبل نوجوانوں سے یہ گندہ کھیل جاری ہے جسے کسی بھی زاویے سے درست قرار نہیں دیا جاسکتا،

    آلودہ فضا سے بیمار ہونے والوں میں کراچی کی عوام سرِ فہرست ہے:ماہرین صحت نے…

    بلاشبہ سوشل میڈیا نے ابلاغی مقام حاصل کرلیا ہے روایتی صحافت پیچھے رہ گئی ہے۔ سوشل میڈیا کو تعمیری کام کے لئے استعمال کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر افراد پر تیشہ زنی کی جگہ امن‘ حیا‘ پاکیزگی‘ رشتوں کے احترام کی بحالی معاشرے سے فحاشی اور عریانی کو ختم کرنے کے لئے تدابیر اختیار کی جائیں۔ اس سلسلے میں علماء اور مشائخ اپنا کردار ادا کریں۔ اختلافات سے بالاتر ہو کر معاشرے کو درپیش اہم مسائل خاندانی نظام کا تحفظ‘ بزرگوں کا احترام‘ معاشرتی رواداری‘ عریانی اور فحاشی کے رائے عامہ کی بیداری بچوں کی تربیت کی آگاہی کی طرف توجہ دیں۔ عالمی دنیا میں اجازت کے بغیر کسی کی نجی زندگی سے متعلق معلومات کو شیئر کرنا قانونی طور پر قابل سزا جرم ہے۔

    کورونا کی پھرسے ابھرتی لہر:قبرستان بھرگئے:چینی حکومت نئے قبرستانوں کا سوچنے لگی

    کیا اس کو سیاست کہتے ہیں یہ زوال ہے سیاستدان ہوش کے ناخن لیں ملک کے مستقبل نوجوان نسل کو کیسی تربیت دی جارہی ہے۔ گجرات کے چوہدری ہوں یا عمران ہو یا آصف علی زرداری ہو یا پھر مسلم لیگ (ن) ہو خدارا اس ملک پر رحم کریں نوجوان نسل کا اور اس ملک کا مستقبل یہ نوجوان بچے اور بچیاں ہیں اقتدار کی خاطر ان سے کھیلنا بند کریں۔ اس طرح کے کھیل تماشے سیاست نہیں جمہوری زوال کا نام دیا جاسکتا ہے۔

  • لئوپولڈ سیدار سینگور:ادب کی دنیا کا معروف نام

    لئوپولڈ سیدار سینگور:ادب کی دنیا کا معروف نام

    پیدائش:09 اکتوبر 1906ء
    وفات:20 دسمبر 2001ء
    شہریت:فرانس
    سینیگال
    جماعت:سینیگال سوشلسٹ پارٹی
    مادر علمی:لائیسی لوئیس لی گرینڈ
    مادری زبان:فرانسیسی
    اعزازات:
    ۔ (1)بین الاقوامی نونینو انعام
    ۔ (1985)
    ۔ (2)جواہر لعل نہرو ایوارڈ
    ۔ (1982)
    ۔ (3)پیس پرائز آف دی جرمن بک ٹریڈ
    ۔ (1968)
    ۔ (4)گرینڈ کراس آف دی لیگون آف ہانر
    ۔ (1961)
    ۔ (5)یونیورسٹی آف ویانا کے اعزازی ڈاکٹر
    مناصب
    ۔۔۔۔۔۔
    صدر سینیگال
    ۔۔۔۔۔۔
    برسر عہدہ
    ۔ 06 ستمبر 1960 – 31 دسمبر 1980

    چیئر پرسن آف دی آرگنائزیشن
    ۔۔۔۔۔۔
    آف افریقن یونٹی
    ۔۔۔۔۔۔
    برسر عہدہ
    ۔ 28 اپریل 1980- 01 جولا‎ئی 1980

    لئوپولڈ سیدار سینگور (انگریزی: Léopold Sédar Senghor) ایک سینیگالی شاعر، سیاست داں ہیں اور وہ 1960ء سے 1980ء تک سینیگال کے پہلے صدر تھے۔

  • سوات:مقامی کوہ پیماؤں نےعالمی ریکارڈ قائم کردیا

    سوات:مقامی کوہ پیماؤں نےعالمی ریکارڈ قائم کردیا

    سوات :مقامی کوہ پیماؤں نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر فٹ بال کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اطلاعات کے مطبق سوات کی بلند ترین چوٹی پرکوہ پیما محمد رحیم نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر فٹ بال کا میدان سجاکر مثال قائم کردی۔

    برفیلی چوٹی کو 7 گھنٹوں میں سر کرکے ریاست قطر کا ساٹ فٹ لمبا اور دس فٹ چوڑا پرچم بھی لہرایا۔ نوجوانوں نے پاک قطردوستی کا شاہکار بھی پیش کیا اور دونوں ممالک کے پرچم لہرائے۔نوجوانوں نے پاک فوج اور پاکستان نیوی کو فیفاورلڈ کپ میں بہترین انتظامات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

     

     

    ادھر آج وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ساجد علی سدپارہ کی کوہ پیمائی میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کے لئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساجد علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ساجد علی سدپارہ جیسے باہمت نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں۔ کوہ پیمائی بلند ہمت نوجوانوں کاکھیل ہے اور میں آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

     

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پہاڑ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ قدرتی ماحول برقرار رکھنے کے لئے ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کو پورا سپورٹ کرتے ہیں۔ ساجد علی سدپارہ نے کہا کہ کوہ پیمائی کے فروغ اور کے ٹو کلین اپ مہم کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا تعاون قابل تحسین ہے۔ ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کے تحت کیمپ 4 سے بیس کیمپ تک ویسٹ ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کوہ پیمائی کے فروغ کے لئے کے ٹو کی صفائی کی مہم شروع کر رہے ہیں۔ مقامی اور انٹرنیشنل کوہ پیماؤں کے ساتھ مل کر کے ٹو کو کلین کیا جائے گا۔

    24 سالہ کوہ پیما ساجد علی سدپارہ دو مرتبہ آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کر چکے ہیں اور نیپال میں مناسلو چوٹی سرکرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ ساجد علی سد پارہ گشہبرون چوٹی ساڑھے تین دن میں سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ کوہ پیما سا جد علی سد پارہ نے کے ٹو کو کلین مہم کیلئے گرانٹ کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر اور کوہ پیما محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

  • آلودہ فضا سے بیمار ہونے والوں میں کراچی کی عوام سرِ فہرست ہے:ماہرین صحت نے خبردارکردیا

    آلودہ فضا سے بیمار ہونے والوں میں کراچی کی عوام سرِ فہرست ہے:ماہرین صحت نے خبردارکردیا

    کراچی: پاکستانی ڈاکٹروں، ماہرین اور دیگر سماجی کارکنوں نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوا کا معیار انتہائی تباہ کن ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہےکہ پورے ملک میں فضائی آلودگی سے متاثرہ ہونے والے مریض سب سے زیادہ شہر کراچی میں موجود ہیں۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور کراچی سٹیزن فورم کے تحت ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین نے فضائی آلودگی اور اس سے تباہی کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے فوری ایمرجنسی قرار دیا ہے۔

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    کراچی سٹیزن فورم کی کنوینر محترم نرگس رحمان نےکہا کہ آج کی پریس کانفرنس ’کراچی کی زہریلی فضا اور بڑھتے ہوئے طبی مسائل‘جیسے اہم موضوع پر ہے۔ انہوں نےپاکستان اور بالخصوص کراچی میں فضائی آلودگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    اس کے بعد کراچی سٹیزن فورم کے شریک کنونیر، ڈاکٹر ایس ایم قیصرسجاد کراچی کی آلودہ ہوا کو شہریوں کےلیے ’سلوپوائزن‘ قرار دیا۔ انہوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ، کاربن مونوآکسائیڈ، اور زمینی سطح کی اوزون کو خطرناک قرار دیا۔ اس سے امراضِ قلب، دماغ، اعصاب اور آنکھوں کے امراض پیدا ہورہے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد کا تعلق فضائی آلودگی سے متاثرہ ہے۔

     

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

     

    ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ گاڑیوں سے سیسہ (لیڈ)کااخراج بچوں سے لے کر بڑوں تک شدید نقصاندہ ہے۔ بالخصوص سیسہ ہمارے بچوں کی یادداشت متاثر کرتے ہوئے آئی کیو کو بھی متاثرکررہا ہے۔ یہاں تک کہ فضائی آلودگی بچوں میں عمرکے لحاظ سے قد میں کمی (اسٹنٹنگ) کی وجہ بھی بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی سے کراچی کے رہائشیوں کی اوسط عمر تین برس کم ہوچکی ہے اور ہمیں اس کا احساس ہی نہیں ہے۔

    کراچی میں ہولناک ٹریفک، فیکٹریوں کی بھرمار، کچرا جلانے، گردوغبار اور تعمیراتی عمل سے دھواں،مٹی، دھول اور دیگر اقسام کی فضائی آلودگی سے خود ہمارا قدرتی دفاعی نظام متاثر ہورہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وائرس کا حملہ انہیں سخت متاثر کرتا ہے۔اس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ کراچی میں کووڈ19 سے متاثر ہونے والے ہمارے کئی پیارے مکمل تندرست تھے لیکن وہ اس وبا کےہاتھوں زندگی ہار بیٹھے۔