Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی دیگر صوبوں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف کیسز عدالتی اختیار سے باہر کے ایریا میں ہوئے اس لیے ہم سندھ اور بلوچستان کو حکم جاری نہیں کر سکتے، پٹشںنر متعلقہ فورمز سے رجوع کر سکتا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر 2 دسمبر سے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ صغراں بی بی کیس کے فیصلہ کے تحت ایک واقعہ کی دو ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کے لیے میکنزم بن سکتا ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے پولیس اسٹیشنز لنک کرنے کے لیے کوئی سسٹم بنایا جا سکتا ہے، وزارت داخلہ یا کوئی ایجنسی میکنزم بنا سکتی ہے کہ ایف آئی آر کی معلومات دستیاب ہوں، اتھارٹیز اس حوالے سے کوئی اور میکنزم بھی تجویز کر سکتی ہیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اپنے خلاف زیر التوا مقدمات کی معلومات لینا ملزم کا حق نہیں البتہ ملزم کے خلاف کوئی کیس رجسٹرڈ ہو جائے تو وہ اس کی کاپی حاصل کر سکتا ہے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پاس متعلق فورمز موجود وہاں رجوع کر سکتے ہیں۔

  • عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو لیک

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو لیک

    اسلام آباد:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں بشریٰ بی بی تحائف کی تصاویر کے بارے میں گفتگو کررہی ہیں۔مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی سوال پوچھتی سنائی دے رہی ہیں کہ انعام خان آپ نے اصفر کو تصویریں کھینچنے کا کہا تھا؟ گھر میں باہر سے جو چیزیں آئیں ان کی تصویریں کیوں کھینچنی؟ آپ نے انعام کو چیزیں بھیجی ہے وہ کہہ رہا ہے۔

    آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے، گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟ مزید کہتی ہیں کہ گھر سے جو چیز باہر جاتی ہیں ان کی کھینچنی چاہیے، گھر کے اندر آنے والی چیز کی کون تصویر کھینچتا ہے؟ کس چیز کا ثبوت؟ آپ کو کیا ضرورت ہے ثبوت دینے کی؟

    خیال رہے کہ 8 دسمبر کو تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی تھی۔

    مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری بشری بی بی کو مرشد کہتے ہوئے سلام کہتے ہیں۔ جس پر بشریٰ بی بی انہیں سلام کا جواب دے کر حال پوچھتی ہیں تو زلفی بخاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں۔

    بشریٰ بی بی مبینہ طور پر ذلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، تاکہ آپ انہیں بیچ دیں، وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔ دوسری جانب ذلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور مرشد، میں کردوں گا۔

    اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

    مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو ہدایات دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے لوگ ميرے، خان صاحب اور میرے ساتھ جو بچی ہے فرح کیخلاف بوليں گے، آپ نے ہمارے خلاف ساری خبروں کو غداری کیساتھ لنک کردينا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ کو مزید ہدایت دیں کہ آپ نے سوشل ميڈيا پر خط کا معاملہ اٹھانا ہے کہ خط ٹھيک ہے، روس کا معاملہ اٹھانا ہے، ٹرينڈ بنا دينا ہے۔

  • برطانیہ کی 106 سالہ تاریخ میں پہلی بار نرسیں بھی ہڑتال کرکے سڑکوں پر آ گئیں

    برطانیہ کی 106 سالہ تاریخ میں پہلی بار نرسیں بھی ہڑتال کرکے سڑکوں پر آ گئیں

    لندن:برطانیہ کی 106 سالہ تاریخ میں پہلی بار نرسیں بھی ہڑتال کرکے سڑکوں پر آ گئیں ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں مہنگائی اور خراب اقتصادی حالات میں عوام تو کئی ہفتوں سے سراپا احتجاج ہیں مگر اب نرسیں بھی سڑکوں پر آگئی ہیں۔

    اوکاڑہ:تھانہ بی ڈویژن کی حدود رحمان کالونی سے دو بچے پراسرار طور پر لاپتہ

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں نرسنگ اسٹاف کی 106 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہڑتال کی گئی ہے۔ انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں نرسیں تنخواہوں کے تنازع پر دو روزہ ہڑتال پر چلی گئی ہیں۔

    راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

    مہنگائی کے ہاتھوں تنگ نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کی خاطر کی جانے والی یہ ہڑتال صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی، نرسز نے تنخواہوں کے معاملے پر 20 دسمبر کو واک آؤٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

    گوجرہ:مسلح ڈا کو ؤ ں نے شہر سے خریداری کرکے آ نے وا لی خواتین سمیت تین افراد کو…

    اتنی بڑی تعداد میں نرسنگ اسٹاف کے ہڑتال پر جانے کے باعث برطانوی نظام صحت بری طرح متاثر ہوگیا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں آپریشن منسوخ کردیے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دو روزہ ہڑتال کے دوران بھی عملہ زندگی بچانے اور کچھ ہنگامی نوعیت کی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ مہنگائی کے پیش نظر برطانیہ میں نرسز نے تنخواہوں میں 19 فیصد فوری اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ نرسز کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا۔

  • این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا:انکشافات

    این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا:انکشافات

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کا قاتل افغان شہری نکلا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ملزم کی عمر 16 سال ہے۔ گرفتار ملزم تاجک افغان ہے۔

    کراچی پولیس چیف نے کہا کہ واردات میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی شناخت کرلیا گیا ہے، ملزم کا ساتھی بھی تاجک افغان ہے۔ ملزم کے قریبی دوست عزیز کو شامل تفتیش کرلیاگیاہے۔

     

    جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ 15 دسمبر کو یونیورسٹی روڈپرنوجوان کوڈاکوؤں نےقتل کیا۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز 15 دسمبر کو این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے چائے خانے پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا تھا، اس موقع پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے این ای ڈی کے طالبعلم بلال ناصر نے ایک ڈکیت کو دبوچنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے بلال زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بلال ناصر کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب مقتول بلال ناصر کی نماز جنازہ دستگیر میں ادا کردی گئی جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں، مقتول کے دوستوں، عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واقعے کیخلاف این ای ڈی کے طلباء نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا ذمہ دار پولیس اور حکومت کو قرار دیا۔

    احتجاج میں شریک امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہفتے کو یوم سیاہ اور پیر کو این ای ڈی میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی تعزیت کیلئے مقتول بلال ناصر کے گھر پہنچے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

  • قرضے کس طرح آسانی سے مل سکتے ہیں :وزیراعظم کی معاون خصوصی نے طریقہ بتادیا

    قرضے کس طرح آسانی سے مل سکتے ہیں :وزیراعظم کی معاون خصوصی نے طریقہ بتادیا

    اسلام آباد: معاون خصوصی وزیراعظم نے نوجوانوں کو قرض حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیاوزیراعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔

    روس نے بتایا ہے کہ وہ ہمیں رعایت پر خام تیل دے گا. وزیرمملکت پیٹرولیم

    وزیراعظم کی معاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق زراعت کے شعبے سے وابستہ نوجوان حکومت سے قرض حاصل کرسکتے ہیں، وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قرض دیا جائے گا، اور پہلے سال کسانوں کو قرض کی واپسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

     

    افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید،…

     

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم آئندہ ہفتے تک شروع ہوجائے گی، اور ملک بھر میں 50 ارب روپے کے قرض دیئے جائیں گے، جس سے نوجوان بیچ اور کھاد خرید سکیں گے، نوجوان ٹریکٹرز، کھادوں اور بیج کی خریداری کے ساتھ ڈیری فارمنگ کیلئے بھی رقوم حاصل کر سکیں گے، قرض کی رقم سے3 گاؤں مل کر ایک جدید ڈیری پلانٹ لگا سکتے ہیں۔

    شزا فاطمہ نے کہا کہ 5 لاکھ کے قرض پر کوئی زر ضمانت اور سود نہیں ہوگا، 15 لاکھ قرض 5 فیصد اور 75 لاکھ قرض7 فیصد شرح سود پر ملے گا، اور 15 سے 75 لاکھ قرض کیلئے قومی شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون نمبر ہونا ضروری ہے۔

    معاون خصوصی نے قرض لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ قرض کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، نوجوان PMYP کے نام سے موبائل ایپ پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔ سیلاب میں جن کے مویشی بہہ گئے وہ بھی قرض لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کی نوجوان نسل کو زرعی کاروبار کی طرف لانا ہے، نوجوان قرض کی رقم سے ڈیری فارم بنا کر مویشی پال سکتے ہیں، قرض سے نوجوان ٹریکٹرز یا دیگر زرعی سامان خرید سکتے ہیں۔

  • شادی کے بعد ملالہ کا اپنے شوہر کے ساتھ ملالہ کا پہلا دورہ

    شادی کے بعد ملالہ کا اپنے شوہر کے ساتھ ملالہ کا پہلا دورہ

    شادی کے بعد ملالہ کا اپنے شوہر کے ساتھ ملالہ کا پہلا دورہ
    ملالہ نے رواں برس اکتوبر میں بھی پاکستان آئیں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر عصر ملک کے ہمراہ پاکستان پہنچیں ہیں.

    اپنے دورے کے دوران ملالہ نے مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا۔ اسی دوران ملالہ نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی سے بھی ملاقات کی اور ہائی اسکولزمیں سائنس اور میتھس کے اساتذہ کی کمی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ پاکستان میں اپنے دورے کے دوران ملالہ نے لاہور میں ڈیجیٹل میڈیا ، انفلوئنسرز ، ویڈیو کانٹینڈ میکرز سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملالہ نے پاکستان میں تعلیم کی بہتری ۔ تعلیم مستقبل اورحال کو جاننے کی کوشش کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    ملالہ یوسف زئی نے اپنے شوہر اسیر ملک کے ہمراہ لاہور کے شاہی قلعے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا اور ان مقامات پر تصاویر بھی لیں۔ نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اسی برس اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو دیکھا ۔ بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے درخواست کی کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی رقم کو بڑھایا جائے ۔ ملالہ نے ملالہ فنڈ کے ذریعے ملالہ فنڈ کے ذریعے ملالہ نے اپنے آخری دورے میں 154 ملین پاکستانی روپے کی امداد کا بھی اعلان کردیا۔

  • روس نے بتایا ہے کہ وہ ہمیں رعایت پر خام تیل دے گا. وزیرمملکت پیٹرولیم

    روس نے بتایا ہے کہ وہ ہمیں رعایت پر خام تیل دے گا. وزیرمملکت پیٹرولیم

    روس نے بتایا ہے کہ وہ ہمیں رعایت پر خام تیل دے گا، وزیرمملکت پیٹرولیم
    وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں کہ روس سے خام تیل کی بات کی ہے، ان کیٹیم جنوری کے دوسرے ہفتے پاکستان آرہی ہے، اُن سے ڈسکاونٹ پر بات ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر چلے گی تو ملک آگے بڑھے گا، پیداوار بڑھانے کیلئے ہمیں توانائی کی ضرورت ہے، 1فیصد ترقی کیلئے ڈیڑھ فیصد اضافی توانائی چاہیے، ہمیں ہر سال توانائی میں 8 سے10فیصد اضافہ چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی پالیسیز جلد سب کے سامنے پیش کردیں گے، اور جلد پتہ چل جائے گا کہ کیسے مسائل پرقابو پائیں گے، پچھلے دنوں مختلف ممالک سے بات چیت کی، گیس بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پچھلے سال کی نسبت زیادہ گیس فراہم کریں گے، ہر سال گیس ذخائر میں 10فیصد کمی ہوتی ہے، قطر کے شکر گزار ہیں،جنوری میں کارگو لاسکیں گے، فروری میں گیس کارگو اضافی آئے گا، گیس کی کمی ختم نہیں ہوگی لیکن سہولت ملے گی۔

    مصدق ملک نے کہا کہ ہر ماہ 20 ہزار ٹن ایل پی جی لارہے ہیں، جہاں پائپ لائن نہیں وہاں ایل پی جی کی دکانیں کھول دیں، آذربائیجان سے گیس معاہدے پر کام کررہے ہیں، حکومت کے پاس قیمتوں کے تعین سے متعلق اختیار ہوگا، آذربائیجان کے شکر گزار ہیں، اِن فیصلوں سے سستی گیس مل سکے گی، تاپی پر دوبارہ کام کیلئے ترکمانستان سے بات کی ہے، سستی پائپ گیس کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ دورہ روس بہت اچھا رہا، روس میں پاکستانی سفیر نے مکمل تعاون کیا، کمیونی کیشن کا کنفیوژن تھا وہ دور ہوگیا ہے، روس سے سستا خام تیل خریدنے کی بات کی ہے، اور روس نے بتایا ہے کہ وہ ہمیں رعایت پر خام تیل دے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ روس میں 8 قسم کے خام تیل ہیں، 2 طرز کے خام تیل پاکستان میں ریفائن ہوسکتے ہیں، پارکو اور پی آر ایل روسی خام تیل قابل استعمال بنا سکتی ہے، تمام ریفائنریز سے بات کرنے کے بعد دورہ روس پرگئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ ہمیں روس سے لائٹ کروڈ ڈسکاؤنٹ پر ملے گا، خام تیل پر بات کو آگے بڑھا رہے ہیں، روسی ٹیم پاکستان آئے گی تو ڈسکاؤنٹ پر بات ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ اب گفتگو ختم ہو اور تیل ملے، روس کی ٹیم جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آرہی ہے، توانائی کے مسائل حل کرنے میں روسی کروڈ کا کردار ہوگا۔ مصدق ملک نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی فوری تیل نہ خریدنے سے متعلق بات ٹھیک ہے، ریفائنریز کا معاملہ انتہائی تکنیکی ہے، ریفائنریز سے بات چیت ہماری ذمہ داری ہے وزارت خارجہ کی نہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ تفصیل وزارت خارجہ کو بھیجی جائے، وزارت خارجہ کو تمام تر تفصیلات بھیجیں گے اور ابہام دور کردیا جائے گا۔

  • فرانس؛ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    فرانس؛ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    پیرس:فرانس کے شہر لیون میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکومت کے مطابق والکس این ویلن میں فلیٹوں کے سات منزلہ بلاک میں بڑے پیمانے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید،…

    چار افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 10 دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں جن میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔وزیر داخلہ جیرارڈ درمانین نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس سلسلے میں جامع تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

    راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار

    فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں تین سے پندرہ سال کے درمیان تھیں، انہوں نے فائر فائٹرز کے کام کی تعریف کی جنہوں نے کئی لوگوں کو مرنے سے بچایا۔

    ادھر امریکی ریاست میں کھیل کھیل میں چھوٹے بچوں کے ہاتھوں بھرا پستول لگ گیا، پستول چلنے سے 4 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نارتھ کیرولائنا میں منگل کو تین افراد کو دو بچوں کو بھرا پستول ملنے اور ان میں سے ایک کی گولی لگنے سے ہلاکت پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    گیسٹن کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گھر میں کھیلتے دو بچوں کے ہاتھ ایک بھرا پستول لگ گیا تھا، ایک نے کھیل کھیل میں پستول کا ٹریگر دبا دیا، جس سے چار سالہ لڑکا موقع پر ہی مر گیا۔

    میہڑ : بااثر لینڈ مافیاء کاستایا مظلوم پریس کلب پہنچ گیا

    واقعے کے وقت بچے کے والدین بھی موجود تھے، پولیس نے انھیں گھر میں رہنے والے ایک اور رشتہ دار کے ساتھ غیر ارادی قتل، بچوں کے ساتھ بدسلوکی، اور بچوں کے لیے قابل رسائی طریقے سے آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزامات میں گرفتار کیا۔گرفتار افراد کی شناخت 22 سالہ سوانا لی برہم، 21 سالہ ہیکٹر مینوئل مینڈوزا اور 21 سالہ کیتھ اسٹرگھل کے ناموں سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو بندوق ملی ہے وہ آپس میں بھائی تھے۔

    خاندان کے گھر کے پراپرٹی منیجر کا کہنا تھا کہ اس خاندان کے ’لوگ اچھے‘ ہیں، پتا نہیں ان پر اس وقت کیا گزر رہی ہوگی۔ دریں اثنا، پولیس نے لوگوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ اپنا اسلحہ ایسی جگہ رکھیں جہاں ان کے بچے نہ پہنچ سکیں۔

  • وزیراعظم کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت

     وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکیج کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے۔ آج جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کو ہدایات جاری کیں۔

    وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکیج کی تیاری کے لیے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا ہے۔ شہباز شریف نے وزراء کو ہدایت کی کہ مہنگائی سے عوام کے ریلیف اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پیکیج کی اولین ترجیح رکھی جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ انتہاء پسندی، مایوسی اور نفرت سے بچا کر نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانا ہے، معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ وزیراعظم نے گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ پیکیج کی تیاری کے لیے وسائل کی فراہمی اور ایڈجسٹمنٹ کے لیے وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایت دی۔

  • وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایس ای سی پی کی انتظامیہ کی ملاقات

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایس ای سی پی کی انتظامیہ کی ملاقات

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایس ای سی پی کی انتظامیہ کی ملاقات.

    وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمعہ کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )کی انتظامیہ نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان، عاکف سعید کمشنر ایس ای سی پی، سعدیہ خان کمشنر ایس ای سی پی، عبدالرحمن وڑائچ کمشنر ایس ای سی پی، عبدالرحمن وڑائچ کمشنر ایس ای سی پی، مجتبیٰ اے لودھی کمشنر ایس ای سی پی اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

    وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایس ای سی پی کے نئے تعینات کمشنرز کو مبارکباد دی اور پاکستان کی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے کارپوریٹ سیکٹر، کیپٹل مارکیٹ، انشورنس اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے ریگولیٹر کے طور پر ایس ای سی پی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے متعدد ضابطہ کار اقدامات اٹھا کر پاکستان میں مالیاتی اور اقتصادی ترقی میں معاون کے طور پر ایس ای سی پی کے کام کو بھی سراہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    ایس ای سی پی کو تعاون فراہم کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ ملک میں اعلیٰ اقتصادی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے حصول کے لئے تمام شعبوں میں مستقل، شفاف اور مرکوز ریگولیٹری نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے پوری توجہ اور جوش کے ساتھ کام کرے۔ چیئرمین اور ایس ای سی پی کمشنرز نے وفاقی وزیر خزانہ کو نظامی مسائل کو کم کرنے اور انورٹرز کا اعتماد بڑھانے کے لئے کئے جانے والے مختلف ریگولیٹری اقدامات سے آگاہ کیا اور ان کی مکمل حمایت اور تعاون کو مزید یقینی بنایا۔