Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عدالتی وقت ختم:دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکا

    عدالتی وقت ختم:دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکا

    لودھراں :اینکرپرسن مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی غیر اخلاقی وڈیو لیک کرنے کے کیس میں ایف آئی اے کی تفتیشی افسر پیشی کے بعد دانیہ شاہ کو واپس لیکرروانہ ہوگئیں۔

    عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد جاچکے ہیں، ایف آئی اے کی تفتیشی افسرپیشی کے بعد دانیہ شاہ کو واپس لیکر روانہ ہوگئی، دانیہ شاہ کوریمانڈ کے لیے کل پیش کیا جائے گا۔

    سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف کابائیکاٹ:

    عامر لیاقت کی اہلیہ کے خلاف شکایت عامر لیاقت کی صاحبزادی نے درج کروائی تھی، عامر لیاقت کی بیٹی کا کہنا تھا کہ انکے والد کی نازیبا وڈیو دانیہ شاہ نے لیک کی تھی۔

    یاد رہے کہ رات سابق ایم این اے اور معروف اینکر مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ (دانیہ ملک) کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔ انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔ دانیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کی تھیں۔

    ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی تیسری ایلیہ دانیہ شاہ گرفتار

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں میں دانیہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

    خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے جنوری میں دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی تاہم جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے حوالے سے عامر لیاقت انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھے، انہوں نے ان ویڈیوز پر روتے ہوئے ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

  • پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب

    پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب

    پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغان ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

    افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر افغان ناظم الامورکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
    افغان فورسز کی جانب سے چمن میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شديد احتجاج کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال گولہ باری کے حالیہ واقعات پر پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ افغان ناظم الامور سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کا تحفظ دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقراررکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔11 دسمبر کو افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کے ضلع چمن کے شہری علاقوں پر گولہ باری سے 7 افراد شہید اور 17 زخمی ہوگئے تھے، جب کہ گزشتہ روز افغان فورسزنے ایک بار پھر پاکستان کی شہری آبادی کونشانہ بنانا شروع کردیا، فائرنگ و گولہ باری میں ایک شہری شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

    لیویز حکام کے مطابق سرحد پار سے جارحیت کے ایک اور واقعے میں افغان فورسز نے چمن بارڈر پر پاکستان پر مارٹر گولے داغے، 15 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ گولے سرحد کے ساتھ موسیٰ کلی میں شہری بستی پر گرے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ لیویز حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

    چمن سرحد پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 5 افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا، زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ترجمان سول اسپتال کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی، جنہیں آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا تھا۔ زخمیوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ افغانستان سے داغے گئے مارٹر گولے لگنے کی وجہ سے ان کے گھروں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

  • توشہ خانہ کیس ؛عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کا نام بھی سامنے آگیاہے.معاون خصوصی

    توشہ خانہ کیس ؛عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کا نام بھی سامنے آگیاہے.معاون خصوصی

    توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کا نام بھی سامنے آگیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کرکے کرپشن کی، کابینہ رولز کے مطابق 30 ہزار سے مہنگے تحائف کو آپ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں بیچ نہیں سکتے،

    عطاء تارڑ نے کہا کہ گراف کمپنی نے خاتون اول کو ہیروں کا سیٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 3.3 ارب ہے جبکہ خزانے میں اس کے صرف 90 لاکھ روپے جمع کروائے گئے، خاتون اول کے لئے سوا ارب روپے کے سونے کے سیٹ کے بدلے اکاؤنٹ میں 29 لاکھ جمع کروائے گئے، ائیر رنگز اور 2بریس لیٹس کا سیٹ بھی خاتون اول کو تحفہ دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 45 کروڑ روپے کا تحفہ پانچ لاکھ روپے میں خریدا، وائٹ گولڈ والی رولیکس گھڑی کی قیمت 48لاکھ روپے لگائی گئی، ہیروں،گھڑیوں،ہار کی مالیت سکس روڈ راولپنڈی کے پلازے سے لگوائی گئی، رسید بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 4.96 ارب مالیت کے تحائف سرکاری خزانے میں 1 کروڑ پچس لاکھ روپے جمع کرا کے خریدے گئے، خاتون اول کو ملنے والی انگوٹھی کاکچھ پتہ نہیں کدھر گئی، مال مسروقہ عمران خان کے پاس ہیں،واپس کردیں
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس کی انکوائر ی کررہے ہیں جس میں انکشافات سامنے آرہے ہیں، لاکھوں نہیں اربوں روپے کے مزید تحفے بیچے گئے، تحفے بیچنے میں سرکاری افسران کے نام بھی آرہے ہیں، خاتون اول کو جوتحائف ملے تھے ان میں ہار ،بریسلٹ ،بالیاں اور انگوٹھی شامل تھی۔

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات

    ڈیرہ اسمٰعیل خان:تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ نے ایک ہفتے میں یونین کونسل4کے مختلف محلوں کی بند سوئی گیس کا مسئلہ حل کروا کر سوئی گیس چالوکرادی،یونین کونسل چارکی عوام کاسوئی گیس مسئلہ حل کرانے پر تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے یونین کونسل چار کے مختلف محلوں میں کافی دنوں سے سوئی گیس بندش کامسئلہ درپیش تھاجبکہ گیس کا پریشر انتہائی کم تھاجس کی وجہ سے خواتین کوگھریلو اموراورخانہ داری میں انتہائی دشواری کاسامناکرناپڑرہاتھا۔ اہلیان محلہ سوئی گیس بندش اورمسئلے کے حل کیلئے تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ کوآگاہ کیا۔

    تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ نے شنوائی پر فوری عمل کرتے ہوئے یونین کونسل چار کے مختلف محلوں کی بندسوئی گیس کامسئلہ حل کرواکر سوئی گیس چالو کرادی ۔ اہلیان علاقہ نے سوئی گیس بندش ختم کرانے اورگیس چالوکرانے پر تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ یونین کونسل چار کے مسائل حل کرنے میں تحصیل ممبر وناظم چوہدری شفیق ایڈووکیٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    ادھر ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ سٹی ٹو احمدکریم خان کنڈی نے صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ کے اجلاس میں اسپیکرصوبائی اسمبلی اورمعززاراکین اسمبلی سے کہاہے کہ میں اس معززایوان کی توجہ ایک اہم نوعیت کے مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتاہوں وہ یہ کہ پچھلے چار ماہ سے ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کے ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مذکورہ ملازمین بلکہ ان کے خاندانوں میں بھی شدید بے چینی اورتشویش پائی جارہی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس معزز ایوان کی وساطت سے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ سے پرزورمطالبہ کرتاہوں کہ مذکورہ ملازمین کی تنخواہیں اورپنشن جلدازجلد جاری کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی اورتشویش دورکریں۔ممبرصوبائی اسمبلی احمدکریم خان کنڈی نے کہاکہ صوبائی حکومت ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے اورانہیں ہر ماہ بروقت ادائیگی کی جائے تاکہ انہیں گزربسرمیں دشواری کاسامنانہ کرناپڑے۔

  • آئی ایف ایس بی کا 41 واں کونسل اجلاس ختم؛ مختلف اسٹریٹجک اور پالیسی سطح کے فیصلے ہوئے

    آئی ایف ایس بی کا 41 واں کونسل اجلاس ختم؛ مختلف اسٹریٹجک اور پالیسی سطح کے فیصلے ہوئے

    آئی ایف ایس بی کا 41 واں کونسل اجلاس ختم؛ مختلف اسٹریٹجک اور پالیسی سطح کے فیصلے ہوئے.

    اسلام آباد میں اسلامک فنانشل سروسز بورڈ ( آئی ایف ایس بی) کا 41 واں کونسل اجلاس ختم ہوگیا ہے۔بینک دولت پاکستان نے 15 دسمبر 2022ء کو آئی ایف ایس بی کے 41 ویں کونسل اجلاس کی میزبانی کی۔ اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کی جو 2022ء کے لیے آئی ایف ایس بی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔ اجلاس میں مرکزی بینکوں کے گورنرز اور سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کونسل نے بحث و تمحیص کی اور آئی ایف ایس بی کے لیے مختلف اسٹریٹجک اور پالیسی سطح کے فیصلے کیے۔

    اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کچھ دیگر اعلیٰ سطحی ضمنی تقریبات کی بھی میزبانی کی جس میں پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) اور ‘اسلامی مالی فلسفہ: آگے کا راستہ’ پر 15 واں آئی ایف ایس بی پبلک لیکچر سیشن شامل تھا۔ اس عوامی لیکچر میں، معروف بین الاقوامی مقررین نے اس بارے میں قابل قدر خیالات کا اظہار کیا کہ کس طرح اسلامی مالیات کے اصول اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز ) کے ایجنڈے کو اپنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک جناب جمیل احمد نے کہا کہ ہماری آخری منزل ایک جامع اسلامی مالی نظام ہے جو شریعت کے مقاصد اور سٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترے ۔

    عوامی لیکچر کے ساتھ ربط پیدا کرتے ہوئے جناب جمیل احمد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف مکمل طور پر ان مقاصد سے ہم آہنگ ہیں، غربت میں کمی ہو یا مالی شمولیت، صحت یا تعلیم؛ ماحولیاتی تحفظ یا بنیادی ڈھانچے کی دستیابی؛ صنفی تنوع یا کم قیمت ہاؤسنگ؛ سب 100فیصد مقاصدِ شریعہ سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی بینکاری کی غیر استعمال شدہ صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ ملک میں اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

    انہوں نے بینکوں کے سی ای اوز اور صدور کو یقین دلایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان اسلامی مالیات کے فروغ کے لیے مکمل طور پر مربوط پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک کے ذریعے ان کی حمایت جاری رکھے گا۔پہلا عوامی لیکچر معروف بین الاقوامی اسلامی فنانس اسکالر چیف اکنامسٹ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک ڈاکٹر سمیع ابراہیم السویلم نے دیا۔ اپنے لیکچر میں انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں اسلامی مالیات کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کا پورا تصور مستقبل کو واضح طور پر دیکھنے کی صلاحیت پر مبنی ہے جس سے نہ صرف اس نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی وسائل کی منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے اور انہیں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اخلاقی اقدار حال اور مستقبل میں توازن پیدا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ آج انسانیت کو درپیش ماحولیاتی خطرات کے پیچھے اس توازن کی کمی ایک اہم عنصر ہے۔بانی صدر اور سی ای او، میزان بینک جناب عرفان صدیقی نے بھی اس موضوع پر 15ویں آئی ایف ایس بی پبلک لیکچر کے شرکا سے خطاب کیا۔

    صدیقی نے مختلف موضوعات پر بات کی جن میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کا درست نفاذ، ربا سے پاک مالی خدمات کی ضرورت اور ملک میں زیادہ اسلامی مالی شمولیت شامل ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح پائیداری کے تصورات اسلامی تعلیمات میں داخلی طور پر گندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام میزان بینک کی جانب سے معیاری تعلیم، سبز توانائی، غربت میں کمی اور پائیدار انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے خلاصے کے ساتھ کیا ۔اسٹیٹ بینک نے 14 دسمبر 2022ء کو آئی ایف ایس بی ممبرز اور انڈسٹری انگیجمنٹ سیشن کی بھی میزبانی کی۔

    انڈسٹری انگیجمنٹ سیشن میں، آئی ایف ایس بی کے سیکرٹری جنرل نے شرکا کو آئی ایف ایس بی کی سرگرمیوں اور رکنیت کے مختلف زمروں میں اس کے ارکان کو دستیاب فوائد سے آگاہ کیا۔ تقریب میں بینکوں اور غیر بینکاری مالی اداروں کے سی ای اوز، اثاثہ جات کی انتظامی کمپنیوں، بروکریج فرموں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر محترمہ سیما کامل نے بھی ملک میں اسلامی بینکاری کے موجودہ نمو کے رجحانات اور اسلامی مالیات کی پائیدار ترقی میں آئی ایف ایس بی کے کردار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ضمنی پروگراموں کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایف ایس بی کی شراکت سے بینکاری اور غیربینکاری شعبوں کے لیے استعداد کاری کی ایک ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ استعداد کاری کی ورکشاپس میں بینکوں اور غیر بینکنگ مالی اداروں کے 140 سے زیادہ اعلیٰ سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ آئی ایف ایس بی کے بین الاقوامی ماہرین نے آئی ایف ایس بی کے جاری کردہ مختلف پروڈینشل معیارات پر تبادلہ خیال کیا۔گذشتہ برسوں کے دوران، اسلامی مالیات نے مختلف علاقوں میں بھرپور ترقی کی ہے۔

    آئی ایف ایس بی کی عالمی اسلامی مالی خدمات کے استحکام کی رپورٹ 2022ء کے مطابق عالمی اسلامی مالی خدمات کی صنعت (اسلامی بینکاری، اسلامی کیپٹل مارکیٹس اور تکافل) کی کل مالیت 2020ء میں 2.75 ٹریلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2021ء میں 3.06 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔آئی ایف ایس بی کا صدر دفتر کوالالمپور، ملائیشیا میں ہے۔ اسے 2003ء میں ضابطہ کار اور نگراں ایجنسیوں کے بین الاقوامی معیار کی ترتیب دینے والی تنظیم کے طور پر قائم کیا گیا تھا تاکہ اسلامی مالی خدمات کے لیے دور اندیشی پر مبنی معیارات اور رہنما اصولوں کو جاری کرتے ہوئے عالمی اسلامی مالی خدمات کی صنعت کی مضبوطی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

    آئی ایف ایس بی کونسل آئی ایف ایس بی کا اعلیٰ سطحی ایگزیکٹو اور پالیسی ساز ادارہ ہے جو مرکزی بینک کے گورنرز اور متعلقہ ممالک کے معروف ریگولیٹری اور نگران حکام کے اعلیٰ ترین سطح کے ایگزیکٹوز پر مشتمل ہے۔فی الحال، آئی ایف ایس بی کے 187 اراکین ہیں جن میں 80 ضابطہ کار اور نگراںادارے، 10 بین الاقوامی بین الحکومتی تنظیمیں، اور 97 مارکیٹ پلیئرز (مالی ادارے، پیشہ ورانہ فرم، صنعتی انجمنیں اور اسٹاک ایکسچینج) 57 علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔

    آئی ایف ایس بی کونسل کا مینڈیٹ، دوسروں کے علاوہ، عالمی اسلامی مالی خدمات کی صنعت کے لیے ضمنی قوانین، پالیسیوں، حکمت عملیوں اور احتیاطی اور نگرانی کے معیارات کی منظوری دینا ہے۔ اسٹیٹ بینک، آئی ایف ایس بی کا بانی اور مکمل رکن ہونے کے ناتے اپنی مختلف کمیٹیوں، ٹاسک فورسز، ورکنگ گروپس اور دیگر ہائی پروفائل فورمز میں نمائندگی کے ذریعے آئی ایف ایس بی کے مقاصد کے حصول میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔

  • حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے.عبدالقادر پٹیل

    حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے.عبدالقادر پٹیل

    حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے،عبدالقادر پٹیل

    وفاقی وزیربرائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے، پاکستان کی تاریخ میں سیلاب کے نتیجے میں پہلے اتنی کبھی تباہی نہیں ہوئی ہے۔ وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر نے سویٹزرلینڈ کے سفیرجارج سٹینرسے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت کے شعبے اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونیوالی تباہی کی موجودہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ سیلاب کی تباہی سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کی زد میں تھا۔ پاکستان کی تاریخ سیلاب کے نتیجے میں پہلے اتنی کبھی تباہی نہیں ہوئی ہے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    ملاقات میں سویٹزرلینڈ کے سفیرجارج سٹینر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے سویٹزرلینڈ کی حکومت پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سویٹزرلینڈ کی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ سویٹزرلینڈ کے سفیر فروری میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی پیشنٹ سیفٹی کانفرنس کی وزیر صحت کو دعوت دی ۔

  • سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کو مؤثر جواب دینے کی ہدایت. وزیراعظم

    سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کو مؤثر جواب دینے کی ہدایت. وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جھوٹ کا توڑ کرنے کيلئے سچ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جب کہ پارٹی کی عوامی رابطہ مہم سمیت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی بات ہوئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور ہوا، جب کہ فیصلہ ہوا کہ عوامی رابطہ مہم اور ن لیگی کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے اور پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ صرف معیشت بلکہ سیاست اور اخلاقیات کو بھی تباہ کردیا، عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، اور ساتھ ہی حقائق بھی اُن کے سامنے رکھے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    شہباز شریف نے ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹیم کو میڈیا پر پی ٹی آئی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی تک پارٹی کا پیغام پہنچانے کيلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے، جھوٹ کا توڑ کرنے کيلئے سچ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔

  • معاونین خصوصی عطا تارڑ اور عرفان قادر کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    معاونین خصوصی عطا تارڑ اور عرفان قادر کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    معاونین خصوصی عطا تارڑ اور عرفان قادر کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں.

    عطا تارڑ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور مقرر کردیے گئے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں، اور انہیں وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور مقرر کیا گیاہے۔ عطا تارڑ کی نئی ذمہ داريوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت عطا تارڑ کا عہدہ وفاقی وزير کے برابر ہوگا۔

    وزیراعظم آفس نے عطاء تارڑ کی بطور وفاقی وزیر کا اسٹیٹس دینے کا ہدایات جاری کر دیں، وفاقی کابینہ عطاء تارڑ کے وفاقی وزیر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور عطاء تارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مرعات حاصل ہوں گی۔ معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ اس سے قبل پنجاب کے وزیر داخلہ بھی رہے ہیں۔

    دوسری جانب شاہ زیب خان کو وزيراعظم کا سياسی امور کا سيکرٹری مقرر کر ديا گيا ہے، اور معاون خصوصی عرفان قادر کو بھی اہم قانونی اصلاحات کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ عرفان قادر کو الیکشن، دوہری شہریت، نیب قانون اور دوسری ضروری اصلاحات کا کام سونپا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    عرفان قادر بیرون ملک پاکستانی کیلیے انتخابی اصلاحات پر بھی کام کریں گے، اور ممبران پارلیمنٹ کی دہری شہریت کے قانون کو دیکھیں گے، ایسے ممبران کے الیکشن میں حصہ لینے کے قانون پر کام کریں گے، نیب کے قانون پر کام بھی عرفان قادر کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ وہ اصلاحات پر کام کرنے والی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

  • سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف  کابائیکاٹ:

    سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف کابائیکاٹ:

    ڈیرہ اسماعیل خان:آئندہ عام انتخابات کے میںنجی ہوٹل میں قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی سمیع اللہ علیزئی کے حق میں ہونے والی پریس کانفرنس پر جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنمائوںاورکارکنوں نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بارہا قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کوآگاہ کیاتھا کہ سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جماعت کابائیکاٹ کریں گے اورجمعیت کے مخالف امیدوار کی کامیابی میں اپنا کرداراداکریں گے ۔

    حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں کل ترقیاتی فنڈز کا 33 فیصد جاری کرنے کی…

    جمعیت علماء اسلام(ف)کے مقامی رہنمائوں اورکارکنوںنے کہاسمیع اللہ علیزئی کے علاوہ کسی بھی امیدوارکوپارٹی ٹکٹ دینے پرسپورٹ کیاجائے گامگرقائدجمعیت مولانافضل الرحمان نے ہمارے مطالبات منظورنہ کیے جس پر ہمارے تحفظات برقرارہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2013کے الیکشن میںسمیع اللہ علیزئی جمعیت کے ساتھ وعدہ وفاکرنے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگیاتھا کیاجمعیت اس بدنامی کے داغ کوقبول کرے گی۔

    اقوام متحدہ میں غیر ملکی تسلط کا شکار لوگوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی…

    انہوں نے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی نے لوٹاازم کی بنیاد رکھی ہے اورمولانابرادران نے چشم پوشی اختیارکررکھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے غلط فیصلے سے جمعیت کے کارکنوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اوروہ پارٹی قائدین کے فیصلے سے ناراض ہیں۔ اس حوالے سے جمعیت علما ء اسلام کے پرانوں میں شدید قسم کی بے چینی پائی جارہی ہے اورانہوںنے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کواس اہم اورسنگین مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی کوحلقہ سٹی ٹو میں جمعیت کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری نہ کیاجائے ورنہ نتائج کے ذمہ دار مولانابرادران ہوں گے ۔انہوںنے واشگاف الفاظ میںکہاہے کہ جمعیت کے مخالف امیدوارکی کامیابی میں کرداراداکریں گے اورسمیع اللہ علیزئی کی ہار یقینی بنائیں گے۔

    اسامہ بن لادن مرچکا مگر گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے. وزیر خارجہ

  • زرعی یونیورسٹی جدید سائنسی تحقیقی خطوط پر چلا رہے ہیں. پروفیسر مسرور الٰہی بابر

    زرعی یونیورسٹی جدید سائنسی تحقیقی خطوط پر چلا رہے ہیں. پروفیسر مسرور الٰہی بابر

    زرعی یونیورسٹی جدید سائنسی تحقیقی خطوط پر چلا رہے ہیں. پروفیسر مسرور الٰہی بابر

    ڈیرہ اسماعیل خان(ایم این ایس) زرعی یونیورسٹی جدید سائنسی تحقیقی خطوط پر چلا رہے ہیں۔ادارے وسائل کی کمی سے نہیں بد انتظامی سے ناکام ہوتے ہیں۔سرکاری پیسہ قومی امانت ہے اسے دیانت داری اور ایمانداری سے استعمال کیا جا رہا ہے۔بہتر انتظامی اقدامات کے باعث بچت ہو رہی ہے۔دو برسوں کے دوران چار سو ملین روپے میں سے تنخواہیں ادا کرنے اور ضروریات پوری کرنے کے بعد بھی بھاری رقوم فاضل ہیں۔ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر نے قریشی موڑ پر واقع کیمپس میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کو چھے سو ملین روپے ملنے تھے جن میں سے چار سو ملین مل چکے جو ضائع نہیں کیے نہ ہی بے دریغ بھرتیاں کیں بلکہ کفایت شعاری کر کے پیسہ بچا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں زرعی یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر جاری ہے جس کے لیے سی اینڈ ڈبلیو کو 2600 ملین روپے براہ راست جاری کیے گئے ہیں وہی زرعی یونیورسٹی نے کیمپس کی تعمیر کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ادارہ قائم کرنا اور تعلیم دینا مشکل نہیں البتہ بہتر ادارہ بنانا اور معیاری تعلیم دینا مشکل کام ہے اور ہم نے مشکل راستہ چنا ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو گریجویٹ اور آٹھ انڈر گریجویٹ پروگراموں کی منظوری دے دی ہے۔

    ہم نے سمسٹر سسٹم اور جدید طریقہ تدریس یقینی بنایا ہے۔طلبہ کو حقیقی کتب کی جانب متوجہ کیا اور ان کے میرٹ معیار تعلیم میں کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جا رہا۔ ویٹرنری اور ایم ایل ٹی پروگراموں کی منظوری لینا بے حد دشوار کام تھا جس میں ہم جلد کامیاب ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ لیب بنائی، گاڑیاں اور فرنیچر خریدا،بی ایس ایل لیب قائم کی اور کھجوروں کے لیے پروسیسنگ پلانٹ نصب کیا ہے جس سے مقامی لوگ فائدہ اٹھائیں۔پی سی ون اکتوبر 21 میں منظور کروایا۔صوبائی حکومت نے تین اعشاریہ ایک بلین روپے کا منصوبہ دیا۔گومل یونیورسٹی کی اراضی دی جہاں عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہے۔فی الحال تین مقامات پر کرائے کی عمارتوں میں یونیورسٹی فعال ہے۔نصاب کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی جاری پیں۔سنڈیکیٹ کے پندرہ اور سینٹ کے دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
    حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
    16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
    ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
    زرعی تحقیقاتی ادارے کے ساتھ مل کر گندم کی نی ورائٹی پر کام کر رہے ہیں تاکہ فی ایکڑ اوسط پیداواری اضافہ کیا جا سکے۔سرکاری پیسہ امانت ہے۔قائم مقام گورنر و اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی تشریف لائے تو سب سے بڑا تمغہ اپنے خاکروب کو دلوایا جو ماحول کو صاف ستھرا رکھے ہوئے ہے۔ادارے کی کامیابی،استحکام و مضبوطی اور بقا و سلامتی کی خاطر میڈیا کا تعاون چاہیے۔آخر میں بی ایس فاریسٹری کے طالب علم بلال خان اور طالبہ کائنات نے ادارے میں سہولیات کی فراہمی،جدید معیاری تحقیقی تعلیم و تدریس اور نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فارغ التحصیل ہو کر جدید سائنسی علمی،تحقیقی اور بہتر و معیاری خدمات سرانجام دے سکیں گے۔