Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت

    ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت

    ٹرانسجینڈر بچوں کی حالتِ زار معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے، وفاقی شرعی عدالت

    وفاقی شرعی عدالت کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر بچوں کی حالتِ زار معاشرے کے چہرے پر ایک بدنما داغ ہے۔ وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر پرسن (حقوق کا تحفظ) ایکٹ 2018 کو چیلنج کرنے کی متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی۔ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس نے زور دیا کہ ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں اور ان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    چیف جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے ریمارکس دیے کہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے کہ ایسے بچوں کو ان کے اہل خانہ تسلیم کرنے سے انکار کردیتے ہیں، جس کے نتیجے میں یہ بچے مجرموں کے ہاتھوں جنسی زیادتی اور بدسلوکی کا شکار ہوتے ہیں۔ْ انہوں نے مزید کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ٹرانس جینڈر بچوں کی زندگی مزید مشکل ہوجاتی ہے۔ سماعت کے دوران ’خواجہ سرا‘ کمیونٹی کے نمائندہ نے ٹرانسجینڈر کے لیے ملک میں انتہائی خراب صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے وزارت انسانی حقوق کے نمائندہ سے ٹرانسجینڈر کمینوٹی کے لیے معاشرے کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے سوال کیا، تاہم وزارت چیف جسٹس کے سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

    وزارت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے وزارت انسانی حقوق کو اگلی سماعت میں ’قابل قبول جواب‘ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے وزارت کو 15 دسمبر تک ٹرانسجینڈر بچوں کے تحفظ کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹرانسجینڈر پرسن (حقوق کے تحفظ) ایکٹ 2018 کی دفعہ 6 (اے) کے مطابق حکومت اور وزارت انسانی حقوق کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹرانسجینڈرز کے تحفظ، بحالی، ریسکیو کے علاوہ انہیں طبی امداد، نفسیاتی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائے۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا بچے جنہیں ان کے اہل خانہ نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور ایکٹ کی دفعہ 2 (این) (ایک) کے تحت ایسے بزرگ افراد جو انٹرسیکس کے درجے میں آتے ہیں، ان تمام لوگوں کے تحفظ کے لیے انہیں گھر یا رہائش فراہم کرنا بھی حکومت اور وزارت انسانی حقوق کی ذمہ داری ہے۔ عدالت میں مدعا علیہ کے طور پر ٹرانسجینڈر حقوق کی سرگرم رکن ببلی ملک، نایاب علی کے علاوہ نادرا، وزارت انسانی حقوق، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور کراچی کے جینڈر انٹرایکٹو الائنس (جی آئی اے) کے نمائندگان موجود تھے۔

    سماعت کے دوران مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی جبکہ ایک اور ٹرانسجینڈر سرگرم رکن ریما شریف نے کیس میں فریق مخالف کے لیے درخواست جمع کروائی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دو ہفتوں کے اندر ٹرانسجینڈر (جوپیدائشی طور پر مکمل طور پر مرد نہ مکمل طور پر عورت ہیں) کی شناخت کے لیے سائنس اور طبی دلائل دیے جائیں۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ قومی اسمبلی نے مئی 2018 کو ٹرانس جینڈر کو قانونی شناخت دینے کے لیے ٹرانس جینڈر پرسنزایکٹ منظور کیا تھا، اس ایکٹ کے تحت خواجہ سراؤں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک کرنے والا شخص سزا کا مرتکب ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
    زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
    وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
    آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
    قانون کے تحت ٹرانسجینڈر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سرکاری اداروں میں بطور ٹرانس جینڈر رجسٹر ہوسکتے ہیں یا خود اپنی پہچان لکھوا سکتے ہیں۔ یہ قانون پسماندہ طبقے کو تحفظ فراہم کرتا ہے، البتہ یہ قانون قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد کئی قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہے۔ درخواست گزاروں نے 2021 میں اس قانون کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ یہ ’اسلامی احکامات‘ کے خلاف ہے، جس کے بعد رواں سال 2022 کو ستمبر میں وفاقی شرعی عدالت میں اس قانون کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

  • بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر

    بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر

    سفارتی عملے کی تنخواہیں روکنے کا معاملہ: ٹرانزیکشنز میں بعض اوقات تاخیر ہوجاتی ہے.ترجمان دفتر خارجہ

    بیرون ملک پاکستان کے سفارتی عملے کی تنخواہیں روکے جانے کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش افواہوں کی تصدیق یا تردید کیے بغیر ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مناسب وسائل کی فراہمی اور ٹرانزیکشنز میں بعض اوقات تاخیر ہوجاتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مناسب وسائل فراہم کرنے میں متعدد اقدامات اور ٹرانزیکشنز کا سلسلہ شامل ہوتا ہے جس میں بعض اوقات تاخیر ہوجاتی ہے، وزارت خارجہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مصروف عمل ہے‘۔

    بیان میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنانا حکومتِ پاکستان کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کے امور ہموار انداز میں سرانجام دیے جاسکیں، حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اس مقصد کے لیے پُرعزم ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت کار اور مشنز بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    قبل ازیں میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بیرون ملک بیشتر پاکستانی سفارت خانوں میں موجود عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے جس وجہ سے سفارتی عملے کو معمول کے سفارتی اُمور نمٹانے اور اخراجات پورے کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ نے سکوک بانڈز کی ادائیگیوں کے لیے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے عملے کی 3 ماہ کی تنخواہیں روک دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود عملے نے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بیشتر سفارت خانوں میں 3، 3 ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر، فرانس، جرمنی، بیلجئیم، برسلز، ترکیہ میں انقرہ اور اسنتبول، اسپین میں میڈرڈ اور عمان میں مسقط سمیت متعدد ممالک میں پاکستانی مشنز کو 3 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔

    امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
    زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
    وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
    آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’وزارت خارجہ سے تنخواہیں بن کر نیشنل بینک اور پھر اسٹیٹ بینک کے ذریعے متعلقہ ممالک میں پہنچتی ہیں، یہ تنخواہیں ڈالرز کی شکل میں بیرون ملک منتقل ہوتی ہیں، پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے تھے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہو رہا تھا اس وجہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ 3 ماہ سے سفارتی عملے کی تنخواہوں کی مد میں جانے والے کروڑوں ڈالرز اپنے پاس روک رکھے ہیں.

  • 10 سال قبل میسی کے ساتھ تصویر بنوانے والا مداح،میسی کا ہیرو بن گیا

    10 سال قبل میسی کے ساتھ تصویر بنوانے والا مداح،میسی کا ہیرو بن گیا

    دس سال قبل بطور فین میسی کے ساتھ تصویر بنوانے والا بچہ سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا ہیرو بن گیا-

    باغی ٹی وی : فٹبال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی ارجنٹائن کے لیونل میسی کے مداح کی حیثیت سے 10 سال قبل اُن کے ساتھ تصویر کھنچوانے والے الواریز 10 برس بعد قومی ٹیم میں میسی کے ساتھ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنے-

    الواریز کا خواب بھی میسی کی طرح اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور ورلڈ کپ کھیلنا تھا جو جاری ورلڈ کپ میں پورا ہوگیا، نہ صرف الواریز کا خواب پورا ہوا بلکہ اُنہوں نے کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں دو گول بھی کیے۔

    کروشیا کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں میسی نے 34 ویں اور جولیان الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں کپتان لیونل میسی کے شاندار پاس کی وجہ سے جولیان الواریز نے میچ کے 69 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کے فائنل میں جانے کے خواب کو یقینی بنا دیا-

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے79غیرملکی کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان

    پہلا گول اُنہوں نے تنہا اپنی کوششوں سے کیا جب وہ اپنے ہاف سے گیند لے کر چلے اور اُس کو حریف کے جال میں پہنچا کر ہی دم لیا،اس موقع پر ساتھی کھلاڑی کی حیثیت سے اُن کوسب سے پہلے مبارک باد دینے والے میسی تھے، وہ بھی الواریز کے اس انداز سے گول کرنے پر اُن کے مداح ہوگئے۔

    الواریز نے کروشیا کے خلاف دو گول کرکے اپنے ہیرو میسی سے داد وصول کی، جو شائد اس کی زندگی کا حسین ترین لمح ہو گا، کیونکہ یہ وہی الواریز ہے جس نے دس سال قبل میسی کے ساتھ بطور فین تصویر بنوائی تھی، اور اب وہ اپنے کپتان کا ورلڈ کپ جیتنے کے خواب میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    واضح رہے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے کر چھٹی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

    مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

  • اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے

    اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عیسائی برادری یہ تہوار جوش و خروش سے مناتی ہے .

    پاکستان میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری،اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے ہیں. دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عیسائی برادری یہ تہوار جوش و خروش سے مناتی ہے .دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، عیسائی برادری اپنا مذہبی تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے مناتی ہے، اس موقع پر مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

    اسٹالوں پر مردوخواتین کرسمس کے حوالے سے تیار کردہ بچوں کے خصوصی لباس فروخت کررہے ہیں. ایسٹر کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عیسائی برادری گرجا گھروں میں جا کرخصوصی عبادات میں شرکت کرتی ہے اور پاکستان بھر میں موجود گرجا گھروں کو سجایا بھی جاتا ہے. مسیحی برادری کے تہوار، ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر ملک کے تمام گرجا گھروں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں.
    امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
    زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
    وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
    آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
    مسیحی برادری یہ مذہبی تہوار 2 ہزار سال قبل یروشلم میں پیش آئے واقعے کی یاد میں مناتی ہے۔ اسی طرح دنیا بھر میں ایس او پیز کے ساتھ ایسٹر کے تہوار کی تیاریاں گزشتہ برس کے مقابلے میں تھوڑے بہتر انداز میں دیکھنے میں آ رہی ہیں .جو گزشتہ برس عالمی وبا کی وجہ سے انتہائی محدود پیمانے پر منایا گیا تھا.

  • آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل

    آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل

    آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا. سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو قرض نہیں دیں گے، جس سے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف عمران خان نے دھکیلا، عمران خان آج بھی ملک کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ کی حیثیت سے کچھ فیصلوں پر مریم نواز کی مداخلت پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’میری بہن مریم نے چھوٹی موٹی چیزوں پر ٹویٹ کیے، وہ یہ بات فون پر بھی کہہ سکتی تھیں. انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ معاشی استحکام کے لیے امیروں پر ہر صورت ٹیکس لگایا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ جون تک ادائیگیوں کا بندوبست کرلیا ہے . سعودی عرب اور چین سے مثبت گفتگو ہوئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلیے تمام معاملات پورے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلیے تمام معاملات پورے ہیں، جون تک ادائیگیوں کا بندوبست کرلیا ہے جبکہ سعودی عرب اور چین سے بھی مثبت گفتگو ہوئی ہے، روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی ہے۔
    امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
    زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
    وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
    اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پالیسی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوئیں تو انہیں بڑھائیں گے بھی نہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے والا معاہدہ ماضی کا ہے جسے پورا کرنا ہوگا.

  • غزہ میں تعمیراتی کام کے دوران رومن عہد کے مقبروں کی دریافت

    غزہ میں تعمیراتی کام کے دوران رومن عہد کے مقبروں کی دریافت

    غزہ میں آثار قدیمہ کی دریافت کے سلسلے میں ماہرین نے رومن بادشاہت کے دور کے مکمل قبرستان کی دریافت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق شمالی غزہ میں رومن عہد کے درجنوں مقبرے دریافت ہوئے ہیں اور تعمیراتی کام کے دوران دیگر جگہوں کی دریافت ہوئی ہے تعمیرات سے منسلک کارکنوں نے 31 مقبرے دریافت کیے ہیں یہ مقبرے بیت لاہیا کے نزدیک دریافت کیے گئے ہیں۔

    قدیم ترین ڈی این اے سے سائنسدانوں نے 20 لاکھ سال پرانی دنیا دریافت کر لی

    یہ تعمیراتی کام مئی 2021 کی 11 روزہ جنگ کی تباہی کے بعد سے چل رہا ہے تاہم تعمیراتی کام کو ان دریافتوں کی وجہ سے جزوی طور پر روک دیا گیا ہے مقامی متعلقہ وزارت کے حکام کی ایک ٹیم نے پیر کے روز ان جگہوں کا دورہ کیا جہاں سے رومن عہد کے آثار دریافت کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے اب تک پہلی صدی عیسوی کے دور کی رومن عہد کے آثار کی دریافت کے سلسلے میں 51 مقبرے دریافت کیے جا چکے ہیں۔ جن میں سے ابتدائی طور پر تعمیراتی کارکنون نے دریافت کیے تھے اندازہ کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں 75 سے 80 مقبروں کی دریافت متوقع ہے۔

    شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت

    دوہزار سال پرانی قبرستانوں کی دریافت یونانی تباہ شدہ بندرگاہ کے پاس ملی ہیں نوادرات سے متعلقہ وزارت کی ٹیم ان مقبروں کو دستاویزی اعتبار سے محفوظ کرنے پر اور دریافت گاہ کو محفوظ بنانے میں ‘فوکس’ کر رہی ہے۔

    نوادرات کی وزارت کے انچارج جمال ابو ردا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اس جگہ کی غیر معمولی اہمیت ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ جگہ مزید وسعت پذیر ہو گی اور مزید دریافتیں ہو سکیں گی۔

    موت کے قریب پہنچنے پر انسان کن تجربات کا سامنا کرتا ہے؟

  • برصغیرکےنامور فلمی نغمہ نگارشنکرداس کیسری لال عرف شَیلیندر

    برصغیرکےنامور فلمی نغمہ نگارشنکرداس کیسری لال عرف شَیلیندر

    دل اپنا اور پریت پرائی
    کس نے ہے یہ ریت بنائی

    برصغیر کے نامور فلمی نغمہ نگار شنکرداس کیسری لال عرف شَیلیندر۔ 30؍اگست 1923ء کو پنجاب کے شہر راولپنڈی (پاکستان) میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ممبئی میں انڈین ریلویز میں نوکری سے کیا تھا ملازمت کے سلسلے میں وہ اکثر سفر میں بھی رہتے تھے۔

    اس کے باوجو وہ اپنا زیادہ تر وقت نظمیں لکھنے میں ہی گزارتے تھے جس کی وجہ سے ان کے افسران ان سے ناراض رہتے تھے۔ انہوں نے بالی وڈ میں دو دہائی تک تقریباً 170 فلموں میں زندگی کے ہر فلسفہ اور ہررنگ پر بے شمار نغمے لکھے جو آج بھی دنیا بھر میں شوق سے سنے جاتے ہیں ان کے نغموں کی کشش، دھیما پن اور لوچ ایسا تھا جس کی کیفیت سننے والے ہی بیان کرسکتے ہیں انہوں نے اپنے نغموں کے ذریعے زندگی کے ہر پہلو کو اجاگر کیا ہے 14؍دسمبر 1966ء کو بمبئی میں انتقال کر گئے۔

    شیلیندر صاحب کے نغمے اورر اشعار

    دل اپنا اور پریت پرائی
    کس نے ہے یہ ریت بنائی
    آندھی میں اِک دیپ جلایا
    اور پانی میں آگ لگائی

    ہے درد ایسا کہ سہنا ہے مشکل
    دنیا والوں سے کہنا ہے مشکل
    گِھر کے آیا ہے طوفان ایسا
    بچ کے ساحل پہ رہنا ہے مشکل

    دل کو سمبھالا نہ دامن بچایا
    پھیلی جب آگ تب ہوش آیا
    غم کے مارے پکاریں کسے ہم
    ہم سے بچھڑا ہمارا ہی سایہ

    دل اپنا اور پریت پرائی
    کس نے ہے یہ ریت بنائی

    کھویا کھویا چاند
    کھلا آسمان
    آنکھوں میں ساری رات جائے گی
    تم کو بھی کیسے نیند آئے گی

    کھویا کھویا چاند……

    مستی بھری ہوا جو چلی
    کھل کھل گئی یہ دل کی کلی
    من کی گلی میں ہے کھلبلی
    کہ ان کو تو بلاؤ

    کھویا کھویا چاند……

    تارے چلے نظارے چلے
    سنگ سنگ مرے وہ سارے چلے
    چاروں طرف اشارے چلے
    کسی کے تو ہوجاؤ

    کھویا کھویا چاند…….

    ایسے میں کس کو
    کون منائے ؟

    دن ڈھل جائے ہائے
    رات نہ جائے
    تُو تو نہ آئے تیری
    یاد ستائے

    پیار میں جن کے
    سب جگ چھوڑا
    اور ہُوئے بدنام
    اُن کے ہی ھاتھوں
    حال ہوا یہ
    بیٹھے ہیں دل کو تھام
    اپنے کبھی تھے
    اب ہیں پرائے

    دن ڈھل جائے ہائے

    ایسی ہی رِم جِھم
    ایسی پُھواریں
    ایسی ہی تھی برسات۔۔۔۔
    خود سے جُدا اور
    جگ سے پرائے
    ہم دونوں تھے ساتھ۔۔۔۔
    پھر سو وہ ساون
    اب کیوں نہ آئے

    دن ڈھل جائے ہائے

    دِل کے میرے
    پاس ہو اتنے
    پِھر بھی ہو کتنی دور
    تم مجھ سے
    میں
    دِل سے پریشاں
    دونوں ہیں مجبور۔۔۔۔
    ایسے میں کس کو
    کون منائے

    دن ڈھل جائے ہائے

    دن ڈھل جائے ہائے
    رات نہ جائے
    تُو تو نہ آئے تیری
    یاد ستائے

  • امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے

    امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے

    امریکی صدر جو بائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے،جس نے ایک ایسے معاملے پر ذاتی اور قومی دونوں طرح کے ارتقا کو محدود کیا جسے پچھلی دہائی میں قبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس کے ساؤتھ ہال میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پردستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، اس موقع پر جو بائیڈن نے بل پر دستخط کیے۔

    دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل شنگھائی…

    رپورٹس کے مطابق صدربائیڈن نے امریکی ہم جنس شادی کے قانون کو اہم قدم قرار دیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریسپکٹ فار میرج ایکٹ شادی کے حق کی ضمانت نہیں دیتا، ایکٹ کے تحت ریاستوں کو اپنے خطوط پر ہم جنس شادیوں کو تسلیم کرنا ہے۔

    سی این این کے مطابق بائیڈن نے شادی کے احترام کے ایکٹ پر دستخط کیے،ساؤتھ میں ہزاروں مدعو مہمانوں سے پہلے ایک تقریب میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس لمحے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

    صدر نے پوچھا کہ شادی ایک سادہ تجویز ہے تم کس سے محبت کرتے ہو؟ اور کیا آپ اس شخص کے ساتھ وفادار رہیں گے جس سے آپ محبت کرتے ہیں؟ یہ اس سے زیادہ پیچیدہ نہیں ہے-

    بائیڈن نے کہا کہ وہ جس قانون پر دستخط کرنے والے ہیں وہ تسلیم کرتا ہے کہ "ہر ایک کو حکومتی مداخلت کے بغیر اپنے لیے ان سوالات کا جواب دینے کا حق ہونا چاہیے” اور وفاق "شادی کے ساتھ آنے والے تحفظات” کو محفوظ بناتا ہے۔

    امریکا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں،روس

    بائیڈن نے کہا کہ ہماری قوم کی تاریخ کے بیشتر حصے میں، ہم نے نسلی جوڑوں اور ہم جنس پرست جوڑوں کو ان تحفظات سے انکار کیا۔ یہ ان کے ساتھ مساوی وقار اور احترام کے ساتھ برتاؤ کرنے میں ناکام رہا۔ اور اب، اس قانون کے تحت نسلی شادی کی ضرورت ہے اور ہم جنس شادی کو ملک کی ہر ریاست میں قانونی تسلیم کیا جانا چاہیے۔

    نیا قانون سرکاری طور پر ڈیفنس آف میرج ایکٹ کو کالعدم قرار دیتا ہے، جس میں شادی کی تعریف مرد اور عورت کے درمیان ہوتی ہے۔ یہ حکم دیتا ہے کہ ریاستیں ریاست سے باہر شادی کے لائسنسوں کی درستگی کا احترام کرتی ہیں، بشمول ہم جنس اور نسلی اتحاد۔

    ایک سینیٹر کے طور پر، بائیڈن نے 1996 میں ڈیفنس آف میرج ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ منگل کو دستخط کرنے والا بل اس معاملے پر ان کی تبدیلی کی انتہا ہے۔ 12 ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ سے گزرنے کے بعد یہ بل ایوان میں 39 ریپبلکنز کی حمایت میں ڈیموکریٹس میں شامل ہونے کے ساتھ پاس ہوا۔

    زامبیا میں سڑک کنارے سے27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

    غیر منفعتی، غیر جانبدار عوامی مذہبی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق اس طرح کا بل واشنگٹن میں بہت سے لوگوں کے لیے ناممکن نظر آیا تھا، یہاں تک کہ کئی سالوں سے ہم جنس شادی کے بارے میں عوامی رائے بدلتی رہی ہے: 68 فیصد امریکیوں نے 2021 میں ہم جنس شادی کی حمایت کی، جو کہ 2014 کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

  • زیارت  اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ

    زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ

    زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے باعث سردی بڑھ گئی-

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا، گاڑیوں کے شیشوں پر پڑی اوس برف بن گئی اس کے علاوہ کشمیر کی وادی نیلم کے مختف علاقوں میں دو روز کے وقفے کے بعد دوبارہ بارش اور برف باری ہوئی –

    بچوں کی جھیل میں ڈوب کر ہلاکت کی خبرنے براہ راست نشریات کے دوران میزبان کو جذباتی…

    خیبر کی بالائی وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ۔

    رپورٹس کے مطابق اسکردو اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، راولاکوٹ میں منفی تین، کوئٹہ منفی دو اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل کالجز اور اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

    جنوب مغربی امریکہ کی آب و ہوا مسلسل گرم اور خشک،بوٹانیکل گارڈن تتلیوں کے لیےبہترین…

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 سے 31 دسمبر کے دوران ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف موجود رہیں گے۔

    اس سے قبل سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کیا جا چکا ہے اور محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 21 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی۔

    برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ،ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ

  • خطرہ۔! سیتا وائٹ کی روح انتقام لینے آگئی ۔ فیض، تحریک انصاف کو ضرورملے گا

    خطرہ۔! سیتا وائٹ کی روح انتقام لینے آگئی ۔ فیض، تحریک انصاف کو ضرورملے گا

    لاہور:خطرہ۔! سیتا وائٹ کی روح انتقام لینے آگئی ۔ فیض، تحریک انصاف کو ضرورملے گا،دیکھتے جاو۔اس حوالےسے سینیئرتجزیہ نگار مبشرلقمان نے کہا ہے کہ سیتا وائٹ تو بیچاری چلی گئی مگرعمران خان کو کوئی احساس نہ آیا کہ وہ اس سےنکاح کرلیتا یا پھر اسے طلاق دے دیتا لیکن آج ٹیرن جو کہ سیتا وائٹ کی بیٹی تھی اس طرح بغیر باپ کے نہ رہتی ، ان کا کہنا تھاکہ وہ تو خود حیران ہےکہ اس شخص کو کبھی بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ ٹیریان جو کہ عمران خان کی بیٹی تھی اس کے سر پردست شفقت ہی رکھ لیتا کبھی اپنے بیٹوں سے بھی باپ جیسا سلوک کرلیتا ، جو اپنی اولاد کا خیر خواہ نہیں وہ قوم کا ہمدرد کیسے ہوسکتا ہے ، یہ بس ریاست مدینہ کا نعرہ سب کو اپنے ساتھ ملانے کا ایک بہانہ تھا

    انکاکہنا تھاکہ الیکشن کمیشن میں آٹھ سال سے عمران خان کےخلاف فیصلہ کس نے نہیں ہونے دیا یہ بھی پتہ چل گیا ہے جو فیض عمران خان کو حاصل تھا ، اس فیض نے اپنی کرپشن چپھانے کےلیے جو کچھ کیا وہ بھی سامنے آنے والا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی بتادوں کہ وہ فیض اب پھر عمران خان کو حاصل ہونے والا ہے اور وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس کی مقبولیت سے خائف ہے ، کس بات سے خائف ہے ، عمران خان نے تو یہ سب کچھ جعل سازی کی ہے ، اس نے سوشل میڈیا پر جس طرح‌ پچاس فیصد جعلی فالوورز جمع کررکھے ہیں وہ بھی بہت جلد سامنے آنے والے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ٹیریان کو جمائما خان پال رہی ہے وہ اس کے بچوں کے ساتھ رہتی ہے اس کو احساس ہوگیا مگر عمران خان کو احساس نہ ہوا، نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انکا کہنا تھاکہ وہ وطن واپس آتا ہے یاکہ نہیں اگرآنا بھی ہے تو کچھ نہ کچھ عدالتی ریلیف ضرور لینا پڑے گا ، وہ کس طرح عدالتی ریلیف لے گا اس کو معلوم ہے ، مگر وہ بیمار ہے یا کہہ نہیں اس کو پتہ ہے مگراس نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا ہوا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص نے جس طرح جھوٹ بولا وہ بھی حیران کن ہے ، نواز شریف کے ڈاکٹرز عدنان نے جس طرح اس کے بیمار ہونے کی کہانی گھڑی اور ایسے ہی ڈاکٹر راشد یاسمین ، فیصل سلطان اور عثمان بزدار کوبھی جیل میں ہونا چاہیے جنہوں نے نوازشریف کو ملک سے باہر بھجوانے کےلیے جعلی رپورٹس پر دستخط کیے ، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری کا ڈرامہ جس طرح‌کیا گیا وہ بھی باعث شرم ہے کہ کس طرح‌ ڈاکٹر عدنان اور ایک دو اور چند ٹویٹ پر ٹویٹ کررہے تھے کہ نوازشریف کو اگر پاکستان سے نہ نکالا گیا تو وہ مرجائے گا ، پھر سب نے دیکھ لیا کہ وہ نوازشریف لندن جا کر تندرست نکلا اور کبھی بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا

    مونس الٰہی اور ملک ریاض کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ سنا ہےکہ مونس الٰہی آج کل ٹی وی چینلوں کی بولی لگا رہے ہیں ،ملک ریاض توپہلے بھی یہ کرتا ہے اب ایک اور انداز سے کررہا ہے، ایک اور بزنس ٹائیکون ہے تو پہلے اس کے پاس ایک چینل تھا اب وہ ایک اور لینے کے لیے لابنگ کررہا ہے ، مونس الٰہی اور چوہدری پرویز الٰہی اپنا اپنا کارڈ کھیل سکتے ہیں ، میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ لبرٹی جا کر اسمبلیاں‌ توڑ دیں‌گے ، مگرعدالت پیش نہیں ہوتے ، عدالت کو یہ دکھایا جاتا ہے کہ وہ بیمار ہے ،

    جہاں تک ملکی معیشت کا تعلق ہے تو ملکی معیشت ڈوب رہی ہے ، اس حکومت نے کچھ نہیں کیا ، بھارت نے جس طرح‌معیشت کو سنبھالاہےوہ سب جانتے ہیں