Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • لڈو میں شرط لگانے والی عورت خود کو ہی ہار بیٹھی

    لڈو میں شرط لگانے والی عورت خود کو ہی ہار بیٹھی

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک عورت لڈو کے کھیل میں اپنے آپ کو بھی ہار بیٹھی۔

    کہتے ہیں کہ جوا کسی کا نا ہوا، جوئے کی لت تمام نشوں اور بری عادتوں میں سب سے بری ہے کیونکہ اس کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع پرتاب گڑھ کی نگر کوتوالی کے علاقے دیوکلی کے رہائشی شخص نے پولیس کو درخواست دی۔ درخواست دینے والے شخص نے بتایا کہ وہ راجستھان کے شہر جے پور میں محنت مزدوری کرکے پیسے اپنی بیوی کو بھجواتا ہے تاکہ اس کی بییو اور 2 بچوں کی پرورش ہوسکے۔

    درخواست گزار شخص نے بتایا کجہ اس کی بیوی رینو (فرضی نام) کو لڈو پر جوئے کی لت لگ گئی۔ وہ اپنے ہی مالک مکان سے لڈو کھیلتی تھی۔ وہ جو بھی پیسے بھجواتا وہ جوئے میٓں اڑادیتی، چند روز پہلے جب اس کے پاس پیسے ختم ہوگئے تو اس نے خود کو ہی داؤ پر لگادیا اور ہار گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    پولیس میں درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کی بیوی اب بچوں کو چھوڑ کر اس کے مالک مکان کے پاس چلی گئی ہے۔ اس نے بیوی کو ساتھ لے جانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئی۔

  • ڈیلی میل نے معافی مانگی اور پاکستان کو عزت ملی،وزیراعظم

    ڈیلی میل نے معافی مانگی اور پاکستان کو عزت ملی،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکو مت نے مجھے اورنواز شریف کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان پر بے بنیادالزامات لگائے گئے، گزشتہ حکومت نے ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،میرے لیڈر نوازشریف کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی،پانامہ سے اقامہ نکلا،20سال بھی گزر جائیں تو سچائی سامنے آجاتی ہے،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں میرے خلاف 2سال تک تحقیقات ہوتی رہیں،پانامہ میں نواز شریف کا دوردورتک نام نہیں تھا،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کانتیجہ سب کے سامنے ہے،ڈیلی میل کے مجھ پر الزامات کے بعد معافی بھی عیاں ہوگئی گزشتہ حکومت نے شریف خاندان نہیں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،کیس پانامہ کا تھا اورسزا اقامہ پرد ی گئی، میں نے اعلان کیا کہ میں ان کیخلاف عدالت میں جاوں گا،ڈیلی میل نے غیر مشروط معافی مانگی، عمران خان کے دباو پر مجھ پر الزامات لگائے گئے،ان کے الزامات سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی،انہوں نے دنیا کو پیغام دینے کی کوشش کی کہ پاکستان کو ایڈ نہ دو حکمران کھاجائیں گے،میرے خلاف الزامات کے بعد میں نے عدالت سے سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا،تین سال بعد ڈیلی میل نے معافی مانگی،ڈیلی میل نے 3 سال معاملے کو لٹکائے رکھا،کورونا کا بہانہ کرکے ڈیلی میل نے 3سال ضائع کیے،ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام سے معافی مانگی،بلاآخر ڈیلی میل نے معافی مانگی اور پاکستان کو عزت ملی،اسطرح کے الزامات وہی لگا سکتے ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے گھڑی دیکر عمران نیازی کو نہیں ،پاکستان کے عوام کو عزت دی،عمران خان نےتحفے میں ملی خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ دی،دن رات جھوٹ بولا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، ایک شخص نے ہماری معیشت کو تباہ اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا،عمران خان جس شخص پر گھڑی بیچنے کادعوی کرتے رہے اس کی تردید بھی سامنے آگئی عمران خان نے دن رات قوم سے جھوٹ بولا،عمران خان نے پاکستان کے دوست ممالک کو ناراض کیا،ڈیلی میل نے آن لائن اور اپنے خصوصی ایڈیشن میں معافی مانگی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کرکے ملک کی لاج رکھ دی،ڈیلی میل نے پاکستان کی پوری قوم سے معافی مانگی،خواتین کو اس نے بے گناہ گرفتار کروایا،اپنی بہن کو این آر او دیا گیا،عمران خان نے پاکستان کے ڈونرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی عمران خان نے شوکت خانم کے نام پر پیسے لے کر سیاست میں استعمال کیے،عمران خان نے بےگناہ مریم نواز کوگرفتارکروایا،عمران خان نے اپنی بہن کو این آر او دیا، عمران خان نے اپنی بہن کو ایمنسٹی اسکیم سے کے تحت این آراو دیا،جب حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑیں،ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا،سخت شرائط کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے راضی ہوا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مخلوط حکومت نے پوری کوشش کے بعد ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ،نواز شریف کے دور میں ادویات سستی دیں ،کھاد آدھی قیمت پر دیتے رہے ملک بچانے کیلئے ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے کل رانا ثنااللہ منشیات کیس میں بری ہوئے، جب سستی گیس مل رہی تھی تو انہیں پرواہ نہیں تھی،سیلاب نے تباہی مچائی،70ارب روپے وفاق نے فراہم کیے، یہ اپنی حکومت میں مخالفین کیخلاف کیسز بنانے پر لگے رہے،4 سال جھوٹ،فریب اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بناتے رہے،اپنے محدود وسائل کےباوجود سیلاب متاثرِین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی،سیلاب متاثرین کی نوآبادی کاری کا مرحلہ ابھی باقی ہے،ہم نے سیلاب متاثرین کیلئےلاکھوں گھر بنانے ہیں،عمران خان نے ملک کو جو نقصان پہنچایا اس کاقوم کو جواب دیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا، انہوں نے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی،پاکستان ڈیفالٹ ہونے کیلئے معرض وجود میں نہیں آیا،عمران خان کی پوری کوشش تھی کہ ملک سری لنکا بن جائے عمران نیازی نے قوم کیساتھ190ملین پاونڈز کافراڈ کیا،بند لفافہ کھولا نہیں گیا، دوتین وزرا نے اس پر اعتراض بھی کیا،کابینہ نے کاغذات دیکھے بغیر اپروول دیدیا،یہ گھڑی عمران خان کی نہیں، 22کروڑ عوام کی عزت تھی، باجوہ صاحب ریٹائرڈ ہوگئے، ان کو چین سے زندگی بسرکرنے دیں، باجوہ صاحب عمران خان کے محسن تھے، عمران خان محسن کش نکلے، اسحاق ڈار کی ایوا ن صدر میں صدر سے ملاقات میری اجازت سے ہوئی،صدر مملکت نے ملنے کی خواہش کی تھی،جوشخص انا پرست اور محسن کش ہو اس کے ساتھ کیا مذاکرات کریں گے؟ ہم فراڈ،جھوٹے اور محسن کش شخص سے کیا بات کریں گے؟پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی انا کو مارناہوگا، پاک افغان تعلقات پر بہت جلد میٹنگز بلاوں گا نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • کنا یاری گانے سے شہرت پانے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

    کنا یاری گانے سے شہرت پانے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

    کنا یاری گانے سے شہرت پانےوالی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی ہے.

     پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ باحجاب بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کر لی۔ کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت پانے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا ہمسفر ڈھونڈ لیا ہے۔

    گلوکارہ نے ہاتھوں میں لگی مہندی اور منگنی کے کیک کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، ایوا بی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر انگوٹھی کا ایموجی بناتے ہوئے منگنی کی خوشخبری سُنائی ہے اور پوسٹ میں اپنے منگیتر کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ ایوا بی کے مداحوں سمیت شوبز کی شخصیات کی جانب انہیں منگنی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    یاد رہے کہ گلوکارہ ایوا بی کا تعلق لیاری کے بلوچ خاندان سے ہے ایوا بی ایک حجاب کرنے والی گلوکارہ کے نام سے مشہور ہیں، ایوا بی اپنے گانے بھی بلوچی اور اردو زبان میں لکھتی اور گاتی ہیں۔ ایوا بی کو کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری‘ سے دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے۔

  • وہ ملک جہاں چوہے پسندیدہ غذا ہی نہیں بلکہ دلہن کو جہیز میں بھی دیے جاتے ہیں

    وہ ملک جہاں چوہے پسندیدہ غذا ہی نہیں بلکہ دلہن کو جہیز میں بھی دیے جاتے ہیں

    وہ ملک جہاں چوہے پسندیدہ غذا ہی نہیں بلکہ دلہن کو جہیز میں بھی دیے جاتے ہیں.

    آپ سونے سے پہلے عام طور پر یہ بات یقینی بناتے ہیں کہ کوئی کھانے کی چیز یا اس کا ٹکڑا فرش یا میز پر کہیں رہ نہ جائے، نہیں تو دوسری صورت میں یہ چوہوں جیسے کچھ ناپسندیدہ مہمانوں کو مدعو کر سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے چوہے کی صرف ایک جھلک ہی گھن ہے۔ مثال کے طور پر نیویارک نے حال ہی میں شہر میں ’چوہوں کے بحران‘ کو حل کرنے کے لیے نئی کوششیں کی ہیں لیکن ایسے مہمان ہر جگہ حقیر نہیں ہوتے۔

    درحقیقت دنیا بھر میں کچھ جگہوں پر چوہوں کو ایک لذیذ اور مرغوب غذا سمجھا جاتا ہے۔ ہر سال سات مارچ کو، شمال مشرقی انڈیا کی پہاڑیوں کے ایک دور دراز گاؤں میں آدی قبیلہ ایک تہوار ’یوننگ آران‘ مناتا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی تہوار ہے جس میں چوہے ان کے کھانے کے بہترین پکوان میں شامل ہوتے ہیں۔ آدی کے پسندیدہ پکوانوں میں سے ایک بولے بلاک اوئنگ نامی سٹو ہے جس میں چوہے کے معدے، آنت، جگر، خصیے، دم اور ٹانگوں کو نمک، مرچ اور ادرک کے ساتھ ابال کر تیار کیا جاتا ہے۔

    اس کمیونٹی میں ہر قسم کے چوہوں کا خیرمقدم ہے خواہ وہ گھر کے ارد گرد نظر آنے والے گھریلو چوہے ہوں یا پھر جنگل میں رہنے والی ان کی جنگلی نسل ہو۔ فن لینڈ کی اولو یونیورسٹی کے وکٹر بینو میئر روچو کہتے ہیں کہ چوہے کی دم اور پاؤں خاص طور پر ذائقے کے معاملے میں قابل تعریف ہیں۔ انھوں نے آدی قبیلے کے بہت سے لوگوں سے اپنی ایک حالیہ تحقیق کے دوران بات کی ہے۔ ان کی تحقیق کھانے کے وسائل کے طور پر چوہے کے استعمال پر مبنی ہے۔

    تحقیق کے دوران انھیں اس پریشان کرنے والے جاندار کے متعلق ایک مختلف ہی نظریہ نظر آيا۔ جواب دہندگان نے بتایا کہ چوہے کا گوشت ’سب سے مزیدار اور بہترین گوشت ہے‘ جس کا وہ تصور کر سکتے ہیں۔’اگر چوہے نہیں تو کوئی پارٹی نہیں‘ کوئی خوشی کی بات نہیں، کسی اہم مہمان، ملاقاتی یا رشتہ دار کا احترام کرنا ہو، کوئی خاص موقع ہو؛ یہ تبھی ہو سکتا ہے جب چوہے مینو میں ہوں۔‘ انھیں چوہے اتنے پیارے ہیں کہ وہ صرف ان کے مینو کا ہی حصہ نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ چوہے تحفے میں دیے جاتے ہیں، جو مردہ ہوتے ہیں۔

    یہ جہیز کی بھی ایک اہم چیز ہوتی ہے۔ جب دلہن کے رشتہ دار اپنی بیٹی کو اپنے پرانے خاندان کو چھوڑ کر اپنے شوہر کے ساتھ خوشی خوشی رخصت کرتے ہیں تو تحفے میں چوہے شامل ہوتے ہیں۔ امن رو نامی یوننگ آران تہوار کی پہلی صبح بچوں کو دو مرے ہوئے چوہے تحفے کے طور پر دیے جاتے ہیں، بالکل ان کھلونوں کی طرح جو آپ کو کرسمس کی صبح بچپن میں ملے تھے۔‘
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    اس بارے میں بہت کم معلومات ہیں کہ آدی لوگوں کی چوہوں کے بارے میں رغبت کب اور کیسے بنی لیکن میئر روچو کا کہنا ہے کہ یہ ایک طویل عرصے سے جاری روایت ہے اور یہ تفریح کے دوسرے ذرائع کی کمی کی وجہ سے وجود میں آنے والی چیز نہیں۔ ’بہت سے جانور جیسے ہرن، بکری اور بھینس اب بھی گاؤں کے آس پاس کے جنگلوں میں گھومتے رہتے ہیں لیکن آدی قبائل کے لوگ صرف چوہے کے ذائقے کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ چوہے کا کوئی مقابلہ ہی نہیں۔‘

  • سیلاب متاثرین کیلیے 55کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری

    سیلاب متاثرین کیلیے 55کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری

    سیلاب متاثرین کیلیے 55کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوریدے دی.

    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے منظور کیے جانے والے پیکج میں نئے اور دوبارہ مختص کیے گئے فنڈز شامل ہیں۔

    رواں برس تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد اور موسمیاتی تغیر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے اور پاکستان کے لیے منظور کیے جانے والے مالیاتی پیکج میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے موجودہ قرضوں سے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی شامل ہے جو کہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں فارم واٹر مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی۔

    پیکج میں 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا قرضہ، 30 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کی گرانٹ اور حکومت جاپان کی جانب سے لاکھر کی گرانٹ شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان اور ترقیاتی شراکت داروں نے ان قدرتی آفات کے بعد کی ضرورتوں کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے تحت کل نقصان اور نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ بحالی اور تعمیر نو پر 16.3 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان کو دیے جانے والے قرض سے تقریباً 400 سڑکوں کی تعمیر نو کی جائے گی، جس میں ملک کی مصروف ترین قومی شاہراہ این فائیو کا تقریباً 85 کلو میٹر اور تقریباً 30 پل شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطیٰ و مغربی ایشیا یوگینی زوکوف نے کہا ہے کہ رواں برس آنے والے سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا، اس سے انفراسٹرکچر اور زراعت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، یہ سب موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرے کی ایک تباہ کن یاد دہانی ہے۔ رواں برس اپریل سے جون کے دوران پاکستان کو غیر معمولی ہیٹ ویو اور پھر شدید مون سون سیزن کا سامنا کرنا پڑا، ان موسمی حالات کی وجہ سے برفانی جھیلیں پھٹ گئیں اور سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے دریاوٴں کے کنارے ٹوٹ گئے۔

  • اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے،چودھری شجاعت

    اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے،چودھری شجاعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے،

    چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے،معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے،سیاست دانوں کو حالات کو سمجھنا چاہیے اور ایک پیج پر آنا چاہیے عمران خان لانگ مارچ کرنے جارہے تھے تو کہا پہلا ایجنڈا معیشت رکھیں،تمام سیاست دانوں کو آئین کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے،جو لوگ معیشت کا مذاق اڑاتے ہیں ان کو سوچنا چاہیے کہ اس کے ذمہ دار سیاست دان ہوں گے معیشت کے نقصان سے غریب آدمی متاثر ہوگا آصف زرداری سے رابطہ ہوتا رہتا ہے ان کو بھی ملک کی فکر ہے، مارچ میں عمران سے رابطہ کرکے کہا پہلا ایجنڈا معیشت رکھیں ساتھ چلوں گا تمام جماعتوں کا کہوں گا ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہو جائیں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کی نوازشریف سے ملاقات جلد متوقع ہے وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی تھی،ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر سالک حسین نے اپنے والد شجاعت حسین کا سلام اور اہم پیغام نواز شریف کو پہنچایا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا نواز شریف سے ملاقات کے لئے جلد لندن جانے کا امکان ہے

    سالک حسین سے ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک زیرک سیاست دان ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کی بات کی ہے، ان سے میرا ہمیشہ دل کا رشتہ رہا ہے، ہمیں مل کر پاکستان کی معاشی مشکلات کو ختم کرنا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سے چودھری خاندان تقسیم ہو چکا ہے، پرویز الہیٰ عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب میں پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ ہیں تو وفاق میں چودھری شجاعت کے بیٹے سالک حسین وفاقی وزیر ہیں، دونوں دھڑوں میں اتحاد کی کوششیں ہوئیں لیکن کامیابی نہیں ہو سکی، حالیہ دنوں میں مونس الہی اور سالک حسین کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی سامنے آئے ہیںَ

  • گیس صارفین سے جے آئی ڈی سی مد میں لئے گئے 795 ارب روپے میں سے آدھے بھی حکومت کو نہ ملے

    گیس صارفین سے جے آئی ڈی سی مد میں لئے گئے 795 ارب روپے میں سے آدھے بھی حکومت کو نہ ملے

    گیس صارفین سے جے آئی ڈی سی مد میں لئے گئے 795 ارب روپے میں سے آدھے بھی حکومت کو نہ ملے.

    عوام سے گیس انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ سس کے چارجز وصول کر کے صنعتکاروں نے حکومتی خزانے میں جمع نہیں کرائے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اہم اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدالقادر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیرمملکت مصدق ملک کی عدم شرکت پر ارکان شدید برہم ہوگئے۔

    چیئرمین کمیٹی عبدالقادر نے کہا کہ وزیر مملکت آئندہ اجلاس میں نہ آئے تو چیئرمین سینٹ اور وزیر اعظم کو خط لکھیں گے۔ اجلاس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ حکومت بااثر صنعتکاروں سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے مکمل واجبات وصول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ارکان نے اسے وزارت پٹرولیم کی کوتاہی قرار دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    دستاویز کے مطابق ملک بھر کے گیس صارفین سے جی آئی ڈی سی کی مد میں 795 ارب روپے وصول کیے گئے، اور اب تک حکومت کو 346 ارب روپے جمع کرائے گئے، جب کہ ان سیکٹرز نے 448 ارب روپے ابھی تک حکومت کو نہیں دیئے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ کیپکٹو پاور نے 54 ارب، سی این جی سیکٹر نے 82 ارب روپے اور ٹیکسٹائل کے ذمے 22 ارب روپے کے بقایا جات ہیں۔

  • چچی سے ناجائز تعلقات لیک،بھتیجے نے چچا کی جان لے لی

    چچی سے ناجائز تعلقات لیک،بھتیجے نے چچا کی جان لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چچی سے ناجائز تعلقات لیک ہونے پر بھتیجے نے سگے چچا کو قتل کر دیا

    لاہور کے علاقے ساندہ میں سبزی فروش کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرلیا، پولیس حکام کے مطابق پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تاو اس دوران انکشاف ہوا کہ مشتاق سبزی فروش کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اسکا سگا بھتیجا ہے،ملزم نے اپنی چچی کے ساتھ دوستی کی اور پھر ناجائز تعلقات بنا رکھے تھے،ملزم نے ناجائز تعلقات کا راز لیک ہونے پر چچا کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا اور پھر اسے عملی جامہ بھی پہنا دیا

    ایس پی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان کے مطابق 18 سالہ قمر نامی ملزم کے اپنی چچی کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں واٹس ایپ پر بات چیت کرتے تھے تاہم اس دوران ملزم قمر کا دوست آ گیا اور اس نے قمر اور اس کی چچی کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی دونوں کے تعلقات کا مقتول مشتاق کو علم ہوا تو اس نے اپنے بھتیجے کو گھر بلا لیا اور دونوں کے مابین تکرار ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی تاہم معاملہ ختم ہوگیا اور ملزم واپس چلا گیا ملزم قمر نے تعلقات کے انکشاف اور تکرار کی پاداش میں اپنے چچا کے قتل کا منصوبہ بنایا اور اپنے اپنے دوست حسن کے ساتھ مل کر چچا کی ریکی کی اور موقع پاتے ہی گھر کی دہلیز پر سگے چچا کا قتل کردیا

    ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے جدید تکنیکی سہولت کے ذریعے اندھے قتل کا معمہ حل کیا اور ملزم قمر مقتول کی بیوی عاصمہ اور معاونت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو تینوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے اعتراف کے بعد چالان تیار کرنا شروع کردیا

    چچی سے ناجائز تعلقات، دوست کی مدد سے ملزم نے چچا کو قتل کر دیا

    چچی سے ناجائز تعلقات ،ملزم نے چچا کا قتل کر دیا

    ہماری بہن سے پسند کی شادی کیوں کی؟ سگے بھائیوں نے بہنوئی کو قتل کردیا

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

    لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

    واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

    ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

    6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

    حاملہ بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا بے رحم شوہر گرفتار

  • سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 8 اور 22 مئی سے ہونگے

    سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 8 اور 22 مئی سے ہونگے

    سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 8 اور 22 مئی سے ہونگے.

    سندھ سمیت پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 بالترتیب 8 مئی اور 22 مئی سے ہوں گے جبکہ امتحانی پیٹرن بھی ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نئے پیٹرن کے مطابق نویں دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعتوں میں ایم سی کیوز کا حصہ 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دیا گیا۔ گزشتہ میٹرک اور انٹر کے منعقدہ امتحانات میں ایم سی کیوز کا 40 فیصد حصہ تھا لیکن اب کیے گئے فیصلے کے مطابق مختصر جوابات اور تفصیلی جوابات کو باقی پرچے میں 40/40 فیصد کا حصہ دے دیا گیا۔

    سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کی زیلی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو، چیئرمینز بورڈز کے علاوہ قائم مقام ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر افضال احمد اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق شاہ بھی شریک ہوئے۔

    طارق شاہ نے اجلاس کے بعد ’نجی ٹی وی کو بتایا کہ اجلاس میں میٹرک کے امتحانات عید الفطر کے فوری بعد 28 اپریل سے شروع کرنے کی گزشتہ تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا کہ چونکہ رمضان میں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے امتحانات نہ لینے اور ان امتحانات کو عید بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لہٰذا ان امتحانات کے بعد 8 مئی سے پورے صوبے میں میٹرک کے امتحانات شروع کیے جائیں اور انٹر کے امتحانات 23 مئی سے شروع ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    اجلاس میں آئندہ تعلیمی سال 2023 یکم اگست سے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ رواں سال 2022 کی موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اتوار یکم جنوری کے بعد پیر 2 جنوری 2023 سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

  • عالمی کتب میلہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    عالمی کتب میلہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    عالمی کتب میلہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
    کتابوں کے شوقین کو لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے پہلی بار دیکھا گیا
    آج بروز پیر نمائش کا آخری دن ہے،اسٹالرز میں کتابوں کی رعایتی سیل لگاد ی گئی ہے
    کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5روزہ عالمی کتب میلے میں اتوار کو طلباءوطالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑدئیے۔ آج بروز پیر نمائش کا آخری دن ہے۔ عوام نے کتاب دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے آج چوتھے روز بھی ہجوم کو برقرار رکھا جس کی وجہ سے ایکسپو سینٹر میں تل دھرنے تک کی جگہ نہ تھی ۔کتب میلے میں طلبا ءکی معلومات میں اضافے کے علاوہ ان کی تربیت سے متعلق کتابیں بھی موجود ہیں۔کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری کراچی انٹرنیشنل بک فیئرمیں ہر جنس، عمر اور سوچ کے لوگ کثیر تعداد میں شامل ہیں۔ کتابیں خریدنے والوں کو لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے پہلی بار دیکھا گیا ۔ اتوار کی صبح سے ہی ایکسپو سینٹر میں کتب بینی کے شوقین لوگوں کا رش تھمنے میں نہیں آرہا تھا۔کراچی علم و ادب، شعور و آگہی، مذہبی مراکز، سیر و تفریح نیز ہر مزاج اور ذوق رکھنے والوں کے یکساں کشش رکھتا ہے۔کتاب سے محبت کرنے والوں، کتابوں سے دوستی رکھنے والوں اور علم کے متوالوں کے لیے یہ پانچ روزہ کتب میلہ جس کا انتظار عاشقانِ کتب بے چینی سے کررہے ہوتے ہیں۔ پاکستان کا سب ست بڑا کتب میلہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد 2005 سے ہورہا ہے۔ اس نمائش سے ایک ہی چھت تلے مختلف موضوعات پرکتابیں مناسب قیمت پر دستیاب ہیں جس سے کتب بینی کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔اس نمائش کا مقصد لوگوں میں کتابوں کی اہمیت، قدر و قیمت کو اجاگر کرنا ہے کہ آج کل کی نوجوان نسل کتابوں سے دور ہے اور موبائل یا کمپیوٹر پر آن لائن پڑھنے کو ترجیح دیتی ہے۔یہ صرف ایک کتاب میلہ نہیں ہوتابلکہ اس میں پریشانیاں، تفکرات، ایڈونچر، ادیبوں سے ملنے کی خوشی سمیت کئی جذبات شامل ہوتے ہیں۔آج اس نمائش کا آخری روز ہے،8 تا 12 دسمبر 2022 ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 1، 2 اور 3 میں کتابوں کے ملکی اور غیر ملکی پبلشرز اور تقسیم کنندہ ادارے اپنے، اپنے اسٹال سجائیں بیٹھے ہیں جہاں سے کتب بینی کا ذوق رکھنے والے اپنے شوق اور دلچسپی سے متعلق کتب رعایتی قیمتوں میں حاصل کررہے ہیں۔ اس عالمی کتب میلہ کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ یہاں بچوں، بڑوں اور خواتین سب کی ہی دلچسپیوں کے مطابق کتابیں دستیاب ہیں اور خصوصاً بچوں کے لیے رسائل، کتابیں ذہنی مشقوں کے کھیل کا مواد اور تعلیمی تحائف بڑے پیمانے تقسیم ہورہے ہیں۔

    ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی لاکھوں عاشقان کتب اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ کتب میلے میں خیر پور سے آئے ایک شہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سالانہ تھکن اتارنے کے لیے اس دربار میں شامل ہوتے ہیں۔ جہاں گھٹن زدہ ماحول کے برعکس چند آزاد سانسیں لینے کا موقع ملتا ہے۔ کتابوں کے آخری صدی ہونے کی بات یہاں آ کر دم توڑ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میلے کا حاصل قیمتی کتابیں اور مشہور لکھاری، سوشل میڈیا کے ہردلعزیز شخصیت، روایتی اور مزاح سے بھرپور تصنیفات کے مصنفوں سے ملاقات ہوجاتی ہے۔اورنگی ٹاﺅن سے آئی ہوئی ایک خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی کتب میں دلچسپی قابلِ دید و فخر، قوم کے معماروں کی تربیت کی کوشش کرنے والے تمام افراد اور اداروں کو سلام ہے،دور جدید میں کتب سے زیاد ہ انٹر نیٹ کو اہمیت دی جارہی ہے مگر کتاب سے دوری حقیقت میں علم سے دوری ہے۔شہر میں ہر سو تاریکی نظر آتی ہے جو لوگ کتاب کا ذوق رکھتے ہیں ان کے لیے یہ میلہ امید کی کرن ہے۔بچوں میں بھی کتب بینی کا شوق پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، ہر دو ماہ بعد اسکولز اور کالجز سطح پر کتب میلہ کاانعقاد ہونا چاہیے۔ایک اور شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں جانے کا موقع ملا، بہت خوشی ہوئی کہ کراچی میں اتنے سارے پبلشرز اور کتابیں ایک جگہ جمع ہیں۔ خوشی اس بات کی بھی تھی کہ کراچی کے مرد خواتین اور بچوں نے بک فیئر کا شاندار استقبال کیا ہے اور ایک جم غفیر بک فیئر سے مستفید ہونے کیلئے موجود ہے۔ گذشتہ کئی سال سے یہ سالانہ بک فیئر دسمبر کے مہینے میں منعقد ہوتی ہے۔ اور اس ایونٹ کا مجھ سمیت میرے گھر والوں کو بے چینی سے انتظاررہتا ہے۔ میں نے پانچ گھنٹے بک فیئر میں گذارے لیکن وقت گذرنے کا احساس ہی نہ ہوا۔

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت 

    محکمہ تعلیم سرکاری اسکولوں کی لائبری دوبارہ فعال کریگا،اکبر لغاری
    جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی عوام کی کتابوں سے رغبت کم نہ ہوئی،ڈاکٹر فاروق ستار
    درآمد کاغذ پر عائد ڈیوٹی کم کرانے میں تجارتی انجمن بھی اپنا کردار ادا کریگی،فراز الرحمن
    کتب میلے کے دورہ کے موقع پر سیکریٹری اسکول، سیاسی اورکاروباری شخصیات کی گفتگو
    سندھ حکومت سرکاری اسکولوں کی لائبری کو دوبارہ فعال کریگی ، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی عوام کی کتابوں سے رغبت کم نہ ہوئی، پاکستان میں کتابوں کی صنعت کو بچانے کیلئے درآمد کاغذ پر عائد ڈیوٹی کو کم کرانے میں تجارتی انجمن بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری ،سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فراز الرحمن نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری5روزہ عالمی کتب میلے کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نمائش کے چوتھے دن مختلف ممالک کے سفارتکارں ، علمی و ادبی شخصیات نے بھی دورہ کیا اور اپنے پسند کی کتابوں میں دلچسپی ظاہر کی ۔پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد، کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے کنوینئر وقار متین ، ڈپٹی کنوینئر ناصر حسین، ندیم مظہر، ندیم اختر، کامران نورانی اور وسیم عبدالحسن نے مہمانو ں کا استقبال کیا ۔ سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ عالمی کتب میلہ کراچی کی شناخت بنتا جارہا ہے جس کو کوئی کتاب کہیں نہیں ملتی یہاں وہ کتاب دستیاب ہوتی ہے۔ لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کریں اوراپنا مستقبل روشن بنائیں۔

    اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلا م اکبر لغاری کا کہنا تھا کہ یورپ میں سب سے زیادہ کتابیں چھپتی ہیں مگر وہاں لوگوں کی آسانی کے لیے الیکٹرانک بک متعارف ہوچکی ہیں پاکستان میں ہر شخص کتاب نہیں پڑھتا مگر پڑھنے والے اب بھی کتابیںپڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے سرکاری اسکولوں میں قائم پرانی لائبریریوں کو فعال کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور نئی سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں ہال بھی تعمیر کر ہے ہیں جس میں ہم نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کتابوں کا مطالعہ بھی کیا جا سکے گا ۔ گورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی ) کے صدر فراز الرحمن نے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے کاغذ کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا مگر کاغذ کی قیمتوں میں کمی کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں جہاں یہ سمجھا جارہا تھا کہ کتابوں کا رجحان کم ہوگیا ہے لیکن کتب میلے میں آکر ایسا لگتا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کتابیں کاروباریہ طبقہ کی بھی ضرورت ہیں کیونکہ اسی کتانوں کے ذریعے وہ اچھے بزنس مین بنے ہیں اس لئے وہ بھی کتابوں سے اپنا رشتہ جوڑے رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہاگر کاغذ کی قیمتیں کم نہ ہوئی یا درآمدی کاغذ پر عائد ٹیکس میں کمی نہ کی گئی تو اندیشہ ہے کہ مستقبل میںکتابیںناپید ہو جائیں گی۔بعد ازاں اہم سیاسی ،کاروباری ،علمی و ادبی شخصیات نے نمائش کا دورہ کیااور اپنی پسندیدہ کتابیں بھی خریدیں ۔