Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج

    قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج

    قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست خارج کر دی ،قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر پراجیکٹ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع بھی خارج کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنا دیا عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

    اس منصوبے کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا تا ہم افتتاح کے چند روز بعد ہی اسے عدالت میں چیلنج کر دیا گیا تھا، ابتدائی سماعت پر عدالت نے حکم امتناع دے دیا تھا تا ہم آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے اور حکم امتناع بھی ختم کر دیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس منصوبے سے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا 5 اعشایہ 4 کلومیٹر طویل منصوبے کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ میں بھی مکمل ہو جایا کرتے ہیں

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • چاند کا چکر لگا کر26 دن بعد انے والا اورائن خلائی جہاز

    چاند کا چکر لگا کر26 دن بعد انے والا اورائن خلائی جہاز

    امریکی خلائی ادارے ناسا کا بنایا گیا جدید ترین خلائی جہاز اورائن چاند کے گرد چکر لگا کر 26 دن بعد زمین پر واپس آ گیا ہے۔ 

    انتہائی تیز رفتاری سے زمین کی بالائی فضا میں داخل ہونے کے بعد پیراشوٹس نے اس کی رفتار دھیمی کر دی جس کے بعد یہ میکسیکو کے قریب بحرالکاہل میں اتر گیا۔  اب اسے ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر لے جایا جائے گا جہاں سے اسے لانچ کیا گیا تھا۔  چونکہ یہ ایک آزمائشی پرواز تھی اس لیے اس میں کوئی لوگ موجود نہیں تھے مگر ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے سینسرز کے حامل کچھ پتلے رکھے گئے تھے۔

    ناسا اورائن خلائی جہاز کو مزید پیچیدہ مشنز پر بھیجنا چاہتا ہے جس میں انسانوں کو تقریباً نصف صدی کے بعد دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنے کا مشن بھی شامل ہے۔  آج سے ٹھیک 50 برس قبل 11 دسمبر 1972 کو اپالو 17 مشن کے خلاباز چاند پر اترے تھے۔ اس کے بعد سے اب تک چاند پر کسی انسان نے قدم نہیں رکھے ہیں۔  ناسا نے اتوار کو اورائن کی زمین پر واپسی کو ’ترجیحی‘ مقصد قرار دیا تھا۔ چاند سے واپس آنے والے خلائی جہاز انتہائی تیز رفتار پر زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہیں اور اس وقت ان کی رفتار 40 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے۔ 

    اس لیے فضا کے ساتھ رگڑ کے باعث اس کا بیرونی درجہ حرارت 3000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اور اسے محفوظ رکھنے کے لیے ہیٹ شیلڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔  ورائن خلائی جہاز کی چاند کے ساتھ سیلفی جس میں زمین بھی نظر آ رہی ہے. اورائن کی بیرونی تہہ گذشتہ خلائی جہازوں کے مقابلے میں ایک نیا ڈیزائن ہے اور اس آزمائشی پرواز سے ناسا کا ایک مقصد اسے ٹیسٹ کرنا بھی تھا تاکہ جب خلاباز اس میں سفر کریں تو وہ محفوظ رہیں۔ 

    کیپسول کے 11 پیراشوٹس کا یکے بعد دیگرے کھلنا اور پھول جانا اس بات کا اشارہ تھا کہ ہیٹ شیلڈ نے اپنا کام کر دکھایا ہے مگر انجینیئرز تب تک حتمی رائے نہیں دیں گے جب تک کہ وہ اس کا تفصیلی معائنہ نہ کر لیں۔  ناسا کے ساتھ ساتھ یورپی خلائی ادارہ (ایسا) بھی اس خلائی جہاز کی واپسی پر نظر رکھے ہوئے تھا۔  ایسا نے اورائن کے لیے وہ سروس اور پروپلژن ماڈیول فراہم کیا تھا جس نے اس خلائی جہاز کو چاند کی طرف جانے، اس کے گرد گھومنے، اور وہاں سے واپس آنے کے لیے توانائی فراہم کی۔ 

    یہ سروس ماڈیول کیپسول کے ساتھ واپس نہیں آیا بلکہ خلائی جہاز کے فضا میں داخلے سے 20 منٹ قبل الگ ہو گیا تھا اور جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں زمین کے اوپر ہی تباہ ہو گیا۔  یورپ مستقبل میں مزید اورائن مشنز کے لیے سروس ماڈیولز فراہم کرتا رہے گا جس کے بدلے میں اس کے بھی خلابازوں کو ان مشنز پر جانے کا موقع ملے گا۔ اگلا آرٹیمس مشن جس میں خلاباز بھی ہوں گے، اس کے لیے پروپلژن ماڈیول پہلے ہی ناسا کو پہنچا دیا گیا ہے۔ چاند پر خلابازوں کو اتارنے والے مشن آرٹیمس تھری کا پروپلژن ماڈیول اس وقت جرمنی میں اسمبل ہو رہا ہے۔ 

    اب بھی اگر اس پورے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل ہونا ہے تو بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ چاند پر اترنے کا نیا لینڈنگ سسٹم ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس ناسا کے لیے بنا رہی ہے۔ وہ سٹارشپ کہلانے والا ایک بڑا راکٹ بنا رہے ہیں جو آنے والے چند مہینوں میں زمین کے اوپر اپنی پہلی پرواز کرے گا۔  ارادہ یہ ہے کہ آرٹیمس تھری مشن میں اورائن خلائی جہاز چاند کے قریب سٹارشپ سے ملے گا جہاں سے ایلون مسک کا خلائی جہاز خلابازوں کو چاند کی سطح پر اتارے گا۔  جب اتوار کو اورائن چاند سے واپس آ رہا تھا تو جاپانی کمپنی آئی سپیس کا روبوٹک خلائی جہاز ہاکوتو آر چاند کی جانب جا رہا تھا۔ 
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    یہ چاند تک پہنچنے کا ایک سست راستہ لے گا اور کئی ماہ بعد چاند پر پہنچے گا۔ اگر یہ وہاں تک پہنچ پایا تو یہ متحدہ عرب امارات کا ’راشد‘ نامی ایک چھوٹا سا روور وہاں پر اتارے گا اور جاپانی خلائی ادارے کا ایک روبوٹ بھی جو چاند کی مٹی کا تجزیہ کرے گا۔ 

  • خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر وزیرداخلہ کا تشویش کا اظہار

    خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر وزیرداخلہ کا تشویش کا اظہار

    خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر وزیرداخلہ کا تشویش کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کو دھمکی کی شدید مذمت اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دھمکی کو سنجیدگی سے لے اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنائے، اے این پی کے قائدین اور کارکنوں نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انکو ملنے والی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ایمل ولی خان اور انکے خاندان کے دیگر افراد کی سکیورٹی یقین بنانے کیلئے تمام وفاقی و صوبائی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہیں، پہلے بھی توجہ دلا چکے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اسلام آباد میں جھوٹ کی سیاست کرنے کے بجائے سیاسی قائدین کو ملنے والی دھمکیوں اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں، وفاقی حکومت ایمل ولی خان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اے این پی کے رہنما کو دھمکی آمیز ٹیلی فونک کالز دہشت گردی ہے اور دہشت گردوں کو کسی بھی جمہوری سیاسی رہنما، کارکن یا عام آدمی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنے دوٹوک مؤقف کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت لائیں اور ایمل ولی خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

  • حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

    حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

    حکومت کی جانب سے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی گئی.

    وزارت قانون نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق نیب کی خودمختار ختم کرنے کی سمری مسرد کردی گئی ہے۔ نجی تی وی کے مطابق نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر وزارت قانون نے نیب کو خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔

    حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی رد کردی۔ اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    وزارت قانون کے خط کے مطابق تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔

  • یوم وفات،ظہیرکاشمیری ،ترقی پسند ادیب، شاعر اور صحافی

    یوم وفات،ظہیرکاشمیری ،ترقی پسند ادیب، شاعر اور صحافی

    یوم وفات،ظہیرکاشمیری ،ترقی پسند ادیب، شاعر اور صحافی

    پیدائش… 21 اگست 1919ء(امرتسر، ھندوستان)
    وفات….. 12دسمبر 1994ء(لاہور ،پاکستان)

    👈حالات زندگی

    ظہیر کاشمیری 21 اگست،1919ء کو امرتسر، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام پیرزادہ غلام دستگیر تھا۔ انہوں نے میٹرک ایم اے او ہائی اسکول امرتسر سے اور پھر ایم اے او کالج امرتسر سے بی اے کیا اور خالصہ کالج امرتسر میں ایم اے (انگریزی) میں داخلہ لیا مگر اسے مکمل نہ کر سکے۔

    👈صحافت

    ظہیر کاشمیری نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت کے شعبہ سے کیا۔ رسالہ سویرا کے ایڈیٹر رہے۔ کالم نگار کی حیثیت سے روزنامہ احسان، نوائے وقت اور پکار میں کالم لکھتے رہے۔ بعد ازاں روزنامہ مساوات اور روزنامہ حالات سے بھی وابستہ رہے۔

    👈ترقی پسند تحریک سے وابستگی

    ظہیر کاشمیری زمانہ طالب علمی ہی سے سیاست میں بھرپور حصہ لیتے رہے۔ ان کا شمار ترقی پسند شاعروں میں ہوتا ہے۔ وہ ترقی پسند تحریک کے آغاز ہی سے وابستہ ہو گئے اور اس تحریک کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ مل کر اپنے ترقی پسندانہ خیالات میں اضافہ کرتے رہے۔ ظہیر کاشمیری مزدوروں کے عالمی حقوق کے لیے بہت سی ٹریڈ یونین تحریکوں سے بھی وابستہ رہے جس کے سبب قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

    👈فلمی دنیا سے وابستگی

    قیام پاکستان سے قبل ظہیر کاشمیری لاہور آ گئے اور فلمی دنیا سے وابستہ ہو گئے۔ کہانیاں لکھیں اور کچھ فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔

    👈شاعری
    ظہیر نے انسانی آزادی اور عظمت کی جدوجہد کو تاریخی تسلسل میں دیکھا ہے۔ انسانی تاریخی کی ابتدا سے لے کر آج تک انسانی جدوجہد کے فکر و کلام کا خاص موضوع رہی ہے۔ عصری تغیرات اور تاریخی عمل سے نہ صرف یہ کہ ان کا فکر و فن ہمیشہ ہم آہنگ رہا ہے بلکہ انسانی عز و شرف کی ان عظیم تحریکات سے عملی سطح پر بھی وہ وابستہ رہے ہیں۔ ہم عصر تاریخ کا کوئی واقعہ یا آزادی یا انسانی حقوق کی خاطر کی جانے والی کوئی ایسی جہد و پیکار نہیں جس نے ان کے فکر و جذبہ کو تحریک نہ دی ہو اور جسے انہوں نے فن کے سانچے میں نہ ڈھالا ہو۔ ظہیر کاشمیری کا شمار اُردو کے ان چند قد آور شعرا میں ہوتا ہے جنہوں نے اُردو شاعری خصوصاً غزل کو نیا رنگ دیا۔ ان کے شعری مجموعوں میں آدمی نامہ، جہان آگہی، چراغ آخر شب اور حرف سپاس کے نام شامل ہیں۔

    👈تصانیف
    آدمی نامہ
    رقصِ جنوں
    اُوراقِ مصور
    جہانِ آگہی
    چراغ آخرِ شب
    حرفِ سپاس
    ادب کے مادی نظریے
    عظمت ِ آدم
    تغزل

    👈اعزازات

    ظہیر کاشمیری کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

    👈وفات.

    ظہیر کاشمیری 12 دسمبر، 1994ء کو لاہور، پاکستان میں انتقال کر گئے اور میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے.

    موسم بدلا رت گدرائی اہل جنوں بے باک ہوئے
    فصل بہار کے آتے آتے کتنے گریباں چاک ہوئے

    گل بوٹوں کے رنگ اور نقشے اب تو یوں ہی مٹ جائیں گے
    ہم کہ فروغ صبح چمن تھے پابند فتراک ہوئے

    مہر تغیر اس دھج سے آفاق کے ماتھے پر چمکا
    صدیوں کے افتادہ ذرے ہم دوش افلاک ہوئے

    دل کے غم نے درد جہاں سے مل کے بڑا بے چین کیا
    پہلے پلکیں پر نم تھیں اب عارض بھی نمناک ہوئے

    کتنے الھڑ سپنے تھے جو دور سحر میں ٹوٹ گئے
    کتنے ہنس مکھ چہرے فصل بہاراں میں غم ناک ہوئے

    برق زمانہ دور تھی لیکن مشعل خانہ دور نہ تھی
    ہم تو ظہیرؔ اپنے ہی گھر کی آگ میں جل کر خاک ہوئے

  •  پنجاب حکومت نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی

     پنجاب حکومت نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی

    پنجاب میں گاڑیوں کی خریداری، سرکاری خرچ پر دورے اور بیرون ملک علاج پر پابندی لگا دی گئی.

     پنجاب حکومت نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی، جس کے مطابق گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگاتے ہوئے کئی معاملات پر اخراجات کمیٹی کی منظوری سے مشروط کردیے۔ رواں مالی سال کے لیے اقتصادی اقدامات کرتے ہوئےپنجاب کی کفایت شعاری پالیسی 5 ماہ کی تاخیر سے جاری کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے تمام خودمختار اداروں، کارپوریشنوں کے سربراہوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کے پیسے کے استعمال میں انتہائی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مالیاتی انتظام، مالی نظم و ضبط کی پابندی، ضروری اور بنیادی تنظیمی افعال/سرگرمیوں پر سمجھوتا کیے بغیر اخراجات میں معقول کمی کی جائے گی۔کابینہ کے حال ہی میں ہونے والے اجلاس میں منظوری کے بعد کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ پنجاب ہوں گے۔ کفایت شعاری/معیشت کے اقدامات تمام سرکاری محکموں، مقامی حکومتوں، پبلک سیکٹر کی کمپنیوں اور اتھارٹیز، خود مختار اداروں، منسلک محکموں اور خصوصی اداروں پر فوری طور پر لاگو ہوں گے۔ منصوبے کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔

    صحت، پنجاب ایمرجنسی سروسز، ایجوکیشن، پولیس (اے پی سی، جیل وین، ٹو ٹرک، فورک لفٹر)، ایل جی اینڈ سی ڈی، زراعت، لائیو اسٹاک، پی ایچ اے ایس، واسا، پی ڈی ایم اے، اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی تعمیر شدہ سروس ڈیلیوری سے متعلق آپریشنل گاڑیوں ضرورت کے مطابق خریدی جائیں گی ۔محکمہ خزانہ ضرورت کے مطابق موٹرسائیکل خریدنے کی منظوری دے گا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب میں انتہائی ضروری کنٹیجینٹ پیڈ اسٹاف کی کی بھرتی منظوری کے تحت کی جائے گی، اس کے لیے کفایت شعاری کمیٹی میں پیش کیاجائے گا۔اس ضمن میں حکومت کی جانب سے سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر کوئی اضافی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے اور کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات کے بغیر دوبارہ تخصیص کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    مالی سال 2022-23 میں مختص مجموعی رقم سے زیادہ ائرکنڈیشنرز کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے لیے کفایت شعاری کمیٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم ناگزیر حالات میں حکومتی خرچ پر بیرون ملک علاج کے لیے وزیر اعلیٰ سے منظوری لی جائے گی۔ علاوہ ازیں سرکاری فنڈنگ کے ذریعے سرکاری افسران و اہلکاروں کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم ضرورت کے تحت اس کی منظوری کے لیے کفایت شعاری کمیٹی کے سامنے معاملہ رکھا جائے گا۔ تمام سرکاری ملازمین، اگر ضرورت ہو تو غیر ملکی سرکاری دورے کرتے ہوئے اپنے مطابق سفر کریں۔

    مزید برآں دیگر غیر ملکی دوروں کو کفایت شعاری کمیٹی کے دائرہ کار سے مستثنیٰ رکھاجائے گا۔ جن میں غیر ملکی ماسٹرز/پی ایچ ڈی ڈگریوں کے لیے وظائف اور غیر ملکی دوروں پر آگے بڑھنے والے افسران/ اہلکار، پنجاب اور اسکیم کی پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری کے تحت کیے جائیں گے جس کاسالانہ ترقیاتی بجٹ میں ذکر ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    پبلک فنڈز سے پرائیویٹ ریستورانوں/ہوٹلوں میں ورکشاپس/سیمینار/کانفرنس/میٹنگز/کسی قسم کی سرکاری تقریبات کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی۔ مالی سال 2022-23 کے لیے تمام متعلقہ افراد کی طرف سے مذکورہ کفایت شعاری کے اقدامات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • میری گھڑی میری مرضی، میری گوگی میری مرضی ،شرجیل میمن کا عمران  کے بیان پرردعمل

    میری گھڑی میری مرضی، میری گوگی میری مرضی ،شرجیل میمن کا عمران کے بیان پرردعمل

    میری گھڑی میری مرضی، میری گوگی میری مرضی ،شرجیل میمن کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری گھڑی میری مرضی ، میری گوگی میری مرضی ،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ میرے فارن اکاؤنٹس میری مرضی ، میری منی لانڈرنگ میری مرضی، میرے چندے کے پیسے میری مرضی ،میری خیبرپختونخوا کی بی آر ٹی میری مرضی، میرا مالم جبا میری مرضی، میرا ہیلی کاپٹر میری مرضی ،شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی کمزوری کی صرف ایک وجہ ہے، اور وہ وجہ یے ہے کہ ایک نااہل, سلیکٹڈ منی لانڈرر, توشہ خانا کے ڈاکو اور گھڑی چور کو زبردستی اقتدار کی قرسی پر بٹھا دینا ہے آج پوری پاکستانی قوم آج دن تک اس کے ثمرات بھکت رہی ہے,

    دوسری جانب وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے نئے آرمی چیف کو سیاسی معاملات میں مداخلت کی اپیل قابل مذمت ہے،کوئی بھی جمہوری سیاستدان اداروں کو سیاست میں مداخلت کی دعوت نہیں دیتا،عمران خان پہلے بھی اداروں کو اپنے حق میں مداخلت کا کہتے رہے ہیں،عمران خان نئے آرمی چیف کو اپنے سیاسی بیانیہ سے دور رکھیں، سیاسی جماعتیں ووٹ سے اقتدار میں آتی ہیں اور پارلیمنٹ میں اختیار کو استعمال کرتی ہیں،عمران خان کو اب اداروں کی مدد کے بنا سیاست سیکھنی اور کرنی ہوگی،عمران خان بند گلی میں پھنس چکے ہیں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے استعفی ٰدینا چاہتے ہیں نا ہی اتحادی اسمبلیاں توڑنے کے حق میں ہیں،عمران خان حکومت پر توجہ دیتے تو معیشت کے یہ حالات نہ ہوتے،

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ میری گھڑی میری مرضی، میں بیچوں یا جو کروں کسی کو اس سے کیا ہے

  • وفاق فنڈز نہیں دے رہا،خیبر پختونخواہ، گلگت کے وزیراعلیٰ،پنجاب،آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ کی دہائی

    وفاق فنڈز نہیں دے رہا،خیبر پختونخواہ، گلگت کے وزیراعلیٰ،پنجاب،آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ کی دہائی

    وفاق فنڈز نہیں دے رہا، پختونخواہ، گلگت کے وزیراعلیٰ،پنجاب،آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ کی دہائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے وفاق پر فنڈز نہ دینے کے الزامات لگا دئے، پنجاب، خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان کے وزرا نے پریس کانفرنس کی تو آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ بھی پیچھے نہ رہے، تمام رہنماؤں نے فنڈز نہ ملنے کی صورت میں قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا عندیہ دے دیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی معاملات پر مشاورت ہوتی رہتی ہے فنڈزکے حوالے سے ون پوائنٹ ایجنڈا ہے وفاق کے ذمہ خیبرپختونخوا کے بقایاجات ہیں،وفاق کو خبردار کررہاہوں ہمارے واجبات ادا کرے وفاقی حکومت جب سے آئی ہے ہمیں مالی مسائل کا سامنا ہے خیبرپختونخوا نے تاریخ میں ایک اعشاریہ 3ٹریلین بجٹ دیا ہم نے وفاق سے بقایاجات پر بات کرنے کی کوشش کی ،ہمیں دسمبر تک 5اعشاریہ 5ارب روپے ملے ہیں ایکس فاٹا کے فنڈز بھی نہیں دیئے گئے ،بجٹ پر کٹ لگایا گیا،اگلا لائحہ عمل بعد میں بتائیں گے، قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دیں گے، خیبرپختونخوا کےعوام کو اکٹھا کر کے لائیں گے، اپنا حق چھینیں گے، اگر ہمارے پیسے ہمیں نہیں ملے تو ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، ہمیں کسی بینک وغیرہ سے قرضہ لینے کی بھی اجازت نہیں دے رہے،

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمارے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگایا،اس وقت ایسی حالت ہے، مرمتی کام تک نہیں کر سکتے، گلگت بلتستان ٹھنڈا علاقہ ہے مگر وہاں 21 سے 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے، گندم کی سبسڈی وفاق ہمیشہ دیتا رہا، اب کہاں سے گندم اور بجلی پوری کریں گلگت بلتستان کونسل کے کچھ پیسے پھنسے ہوئے تھے، ان کے لیے خط لکھا، وفاق کی جانب سے بات سنی جارہی ہے نہ ہی رسپانس دے رہے ہیں، وفاق نے مذاق بنا رکھا ہے، 25 فیصد باقیوں کے بڑھائے وہی بڑھا دیتے، ہمیں سمجھ نہیں آرہی یہ کیا چاہ رہے ہیں، پی ایس ڈی پی ایک ٹکا نہیں دیا،سردیوں کا سیزن سخت ہے، ہمیں پیسے ملنے چاہیے تھے نہیں د یئے گئے،ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہم نے احتجاج کیا تو وفاق کو پتہ لگ جائے گا،ہم اپنے لوگوں کو ساتھ لاکر قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے،گلگت بلتستان این ایف سی میں نہیں ہمیں گرانٹ ملتی ہے،گلگت بلتستان کا بجٹ 40 ارب سے 25 ارب روپے کردیا تاریخ میں پہلے کبھی ایسی دشمنی اس خطے کےساتھ نہیں ہوئی،پی ڈی ایم حکومت نے آتے ہی جی بی کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کردی

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کو بھی فلڈ کے حوالے سے ایک بھی پیسہ نہیں دیا گیا، ایکنک کی میٹنگ میں پنجاب کا ایک بھی پراجیکٹ نہیں رکھا گیا،سندھی اور بلوچی بھائیوں کا نقصان ہوا ان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، ایشین ڈویلپمنٹ کے ساتھ ہمارا بھی ایک پروگرام تھا، ہم ایک گریٹر کینال بنارہے تھے، فوڈ سیکیورٹی کے لیے بہت بہتر تھا، جہلم میں کینال بنا رہے تھے، ڈیمز بنا رہے تھے،وفاقی حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ سائن نہیں کیا ، وفاقی حکومت کا صوبوں کے ساتھ تعاون بہت کم ہے، مالی معاملات میں تو ہر صوبے کو این ایف سی کے تحت ہمیں حصہ ملتا ہے وہ نہیں مل رہا، آواز اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، خط بھی لکھتے رہے ہیں،

    پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

    سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

    جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

    امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

    جمال خاشقجی قتل،سعودی ولی عہد نے خاموشی توڑ دی

    وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی اہمیت ہے ،وہاں کے معاملات بھی اہم ہیں، معیشت کے چیمپئن وفاق میں آکے بیٹھ گئے، رجیم چینج کے بعد وفاق نے سب سے پہلے آزاد کشمیر کو ہٹ کیا،ہمیں 60 ارب روپے دیئے ، ہم بجٹ پیش نہیں کر رہے تھے، قمر زمان کائرہ اور مفتاح اسماعیل نے میٹنگ کی اور کہا جائیں بجٹ پیش کریں، میٹنگ کی منٹس کی کاپی بھی موجود ہے،پنشن ، پاورٹی الاؤنس اور باقی مراعات دیں ، ہم چھٹے ماہ کی تنخواہ ادائیگی کے قابل نہیں ہیں،ڈویلپمنٹ پیکج 28 ارب روپے تھا، 25 ارب روپے کر دیا گیاایلوکیشن 19 ارب روپے کی تھی 2 ارب 80 کروڑ دیا، ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہوچکے ہیں، پر امن احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں ہے،31سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کروائے، ہمیں پولیس بھی نہیں دی ،

  • سعودی عرب: تعطیلات کے دوران ’الشقیق ساحل‘ سیاحوں سے کچھا کھچ بھر گیا

    سعودی عرب: تعطیلات کے دوران ’الشقیق ساحل‘ سیاحوں سے کچھا کھچ بھر گیا

    سعودی عرب: تعطیلات کے دوران ’الشقیق ساحل‘ سیاحوں سے کچھا کھچ بھر گیا.

    سعودی عرب میں پہلے سمسٹر کی تعطیلات کے دوران الدرب گورنری کے سیاحتی مقام ’الشقیق ساحل‘ پر سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ سمندری سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والوں میں خاندان اور بچے بھی شامل ہیں۔ شقیق میونسپلٹی کے سربراہ انجینیر ناصر عطیف نے بتایا کہ پہلے سمسٹر کی چھٹیوں کے دوران شقیق سینٹر آنے والوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز اپنی صلاحیتوں اور انفراسٹرکچر کے ذریعے سال بھر سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار رہتا ہے۔ سمندری پٹی کے ساتھ لوگ پیدل اور سوار دونوں طرح آتے ہیں۔ الشقیق میونسپلٹی مختلف ثقافتی، کھیلوں اور تفریحی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ انجینیر عطیف نے کہا کہ شقیق سیزن چار مختلف تہواروں کے قیام کا گواہ ہے جس کا مقصد خطے کے سیاحتی انٹرفیس کو عام طور پر اجاگر کرنا اور زائرین کی خواہشات کے مطابق وہاں پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    سردیوں کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی سعودی عرب کے بہت سے شہروں اور علاقوں میں ان دنوں قابل ذکر سیاحتی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب متعدد سیاحتی اور تاریخی مقامات پر ہونے والے واقعات، وہاں کا موسم اور سرگرمیاں دنیا کے عظیم سیاحوں کی توجہ حاصل کرتا ہے موسمیاتی تنوع والے سعودی عرب میں تاریخ اور ورثہ کے متعدد مقامات سیاحوں کیلئے اہم ہیں۔ سعودی عرب میں بڑا ثقافتی ذخیرہ موجود ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
    ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
    فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    ’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
    روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
    اس سال سعودی موسم سرما میں بہت سے سرگرمیاں شروع ہیں جن میں ریاض کا سیزن اس کے بین الاقوامی تفریحی ماحول کے ساتھ ہے۔ ژالہ باری کے موسم کے علاوہ ریاض سیزن سیاحوں کو اپنے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس، سرگرمیوں اور مختلف تفریحی پروگراموں کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس سیزن میں ایڈونچر، دریافت اور فطرت اور تاریخ سے لطف اندوز ہونے کے مواقع موجود ہیں۔ وزارت ثقافت وزارت سیاحت کے تعاون سے 31 دسمبر تک الاحساء، جدہ اور ریاض کے متعدد تاریخی اور ورثے والے مقامات پر 20 سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ سیاحت، تفریح اور ثقافت پر مبنی متعدد سرگرمیاں ہیں جنہوں نے سعودی عرب کو سیاحوں کیلئے مقناطیس بنا دیا ہے۔

  • سکول پرنسپل کی طالبہ سے زبردستی زیادتی،پھر دی فیل اور قتل کرنیکی دھمکی

    سکول پرنسپل کی طالبہ سے زبردستی زیادتی،پھر دی فیل اور قتل کرنیکی دھمکی

    سکول پرنسپل کی طالبہ سے زبردستی زیادتی،پھر دی فیل اور قتل کرنیکی دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    بھارت میں سکول کے پرنسپل نے گیارہویں کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو فیل کر دوں گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں سرکاری سکول کا پرنسپل سکول کو بچوں کو ٹرپ پر لے کر گیا، میرٹھ سرکاری سکول کے پرنسپل کی جانب سے ٹرپ میں نو طالبات تھیں، رات رکنے کے لئے دو کمرے بک کروائے گئے، پرنسپل نے ایک کمرے میں آٹھ لڑکیوں کو ٹھہرایا جبکہ دوسرے کمرے میں گیارہویں جماعت کی طالبہ جس کی عمر 17 برس تھی کو ساتھ اپنے کمرے میں ٹھہرا لیا

    سرکاری سکول کے پرنسپل نے رات کمرے میں طالبہ سے زیادتی کی، طالبہ نے مزاحمت کی تو اسے فیل کرنے کی دھمکی دی گئی، پرنسپل نے طالبہ کو نشہ آور چیز بھی کھلائی، طالبہ ٹرپ سے واپس آنے کے بعد چند دن تک خاموش رہی، بعد ازاں اس نے گھر والوں کو بتا دیا جس پر طالبہ کے اہلخانہ نے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے، طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ پرنسپل نے نہ صرف امتحان سے فیل کرنے بلکہ قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا