Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارت کسی بھی جارحیت سے بازرہے،منہ توڑجواب دیں گے:آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    بھارت کسی بھی جارحیت سے بازرہے،منہ توڑجواب دیں گے:آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکا لائن آف کنٹرول کا دورہ،تازہ ترین صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کا جائزہ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے نئے سربراہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ہراول دستوں سے ملاقات کی اورسرحد کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

     

    پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور سپاہیوں سے بات چیت کی۔ مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ قابلیت اور جنگی تیاری کو سراہا۔

     

     

    جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے محاذ پر انڈین لیڈرشپ کی طرف سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں۔ میں واضح طور پر واضح کر دوں، پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف اپنی مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار ہیں،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پربھارت کوپیغام دیا کہ اگردشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یاد رکھے کہ پھر اس کا منہ توڑ جواب دیں‌گے

     

     

    آرمی چیف نےبھارت سمیت دیگرعالمی برادری کو باور کراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلط فہمی کا نتیجہ غلط مہم جوئی کا باعث بنتا ہے، اگرکسی نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تویاد رکھیں کہ ہمیشہ کی طرح ہماری مسلح افواج کی پوری طاقت کے ساتھ ایک اپنی زندہ جاوید قوم کی حمایت سے پورا کیا جائے گا۔

    بھارتی ریاست اپنے مذموم عزائم کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گی۔آرمی چیف نے اس موقع پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ دنیا کو انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا گیا وعدہ پورا کریں تاکہ خطے میں دنیا امن کی طرف لوٹ آئے

    قبل ازیں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی بہادری کی لازوال داستان

    کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی بہادری کی لازوال داستان

    لاہور:کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی ایسی داستان جوپہلے نہ سن سکے،یہ داستان پرانی نہیں کل کی بات ہے جب کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں مشن کے سربراہ عبیدالرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا۔

    کابل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی مشن کے سربراہ عبید الرحمن نظآمانی نے اپنے اوپر ہونے والے اس حملے کا جہاں آنکھوں دیکھا منظر پیش کیا ہے وہاں اس جانثارکے جزبہ اورقربانی کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جس نے پاکستانی مشن کے سربراہ عبید الرحمن نظامانی کو بچاتے بچاتے اپنے جسم میں گولیاں پیوست کروالیں

    اس بہت بڑے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کابل میں پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ عبید الرحمن نظآمانی کہتے ہیں کہ پہلے میں‌ پاکستان کے ان شیرجوانوں کی داستانیں سنا کرتا تھا ،کہ پاکستانی فوج کے ایس ایس جی کے کمانڈوز کس طرح دنیا میں اپنی بہترین تربیت کا لوہا منوا چکے ہیں ، مگرکل میں نے یہ منظراپنی آنکھوں سے دیکھا جب مجھے مارنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان کو جوان ، ایس ایس جی کا کمانڈو جس کے جسم میں گولیاں پیوست ہورہی تھیں مگروہ پھر بھی اتنی بڑی تکلیف کے باوجود میری حفاظت کررہا تھا اور جو گولیاں مجھے ماری جارہی تھیں اس کے جسم میں پیوست ہورہی تھیں

    کابل میں پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ منظر کبھی بھی نہیں بھول سکتے جب دشمن فائرنگ کررہا تھا تو وہ میرے وطن کا وہ ہیرو وہ جوان ایس ایس جی کا کمانڈو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر میرے اور قاتل کے درمیان آہنی دیوار بن کرکھڑا رہا ، ان کا کہنا تھاکہ ایک لمحہ بھی اس نے میرے دفاع میں سستی کا مظاہرہ نہیں کیا ،کیا کمال کی تربیت اور وفاداری ہے میرے وطن کے ان شاہینوں کے دلوں‌ میں

     

     

    کابل میں پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ نے اس حوالے سے خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ میں اس شاہین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں اور ان کو بھی جہنوں نے ہمارے بچوں کی اس انداز سے تربیت کی ہے کہ دشمن بھی ان کی ہیبت سے کانپتا ہے اور وہ نوجوان اپنے ملک وقوم کی حفاظت کرنے میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہیں کررہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ ان نوجوانون کی تربیت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

    امریکی صدر کے بیان کے بعد روس کی یوکرین سے مذاکرات پر مشروط آمادگی

    یاد رہے کہ کل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔حکومت پاکستان کے مطابق اس ’قاتلانہ حملے‘ کا مقصد کابل کے سفارت خانے میں موجود ہیڈ آف مشن (ناظم الامور) عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنانا تھا مگر وہ محفوظ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ عبدالرحمان نظامانی نے گذشتہ ماہ چار نومبر کو ہی کابل سفارت خانے میں بطور ہیڈ آف مشن اپنے کام کا آغاز کیا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت پر ہونے والے حملے میں عبید الرحمان نظامانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    قندھارمیں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’’ہیک‘‘ کرلیا گیا

  • پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو مزید 158 رنز درکار

    پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو مزید 158 رنز درکار

    راولپنڈی : انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا لئے۔ امام الحق، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم سینچریاں بنانے میں بھی کامیاب ہو گئے۔

    گزشتہ روز بیٹنگ کے دوران ناٹ آؤٹ رہنے والے اوپنرز نے تیسرے روز بلے بازی شروع کی۔ امام الحق جو90 رنز پر موجود تھے نے اپنی سنچری مکمل کی اور 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی اپنی سنچری مکمل کرتے ہوئے 114 رنز بنائے۔

    دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی نے کریز سنبھالی تو وہ زیادہ دیر بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور لیچ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ان کے جانے کے بعد کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ کھیلتے کرتے ہوئے 136 رنز بنائے ۔

    اظہرعلی 27، سعود شکیل37، رضوان 29 اور نسیم شاہ 15رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ آغا سلمان اور زاہد محمود کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب ول جیکس نے 3 جیک لیچ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن ایک ایک وکٹ لے پائے۔

    دوسرا روز

    راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا آغاز مہمان ٹیم نے 506 رنز اور 4 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ بیٹنگ سے کیا۔ بین سٹوکس جو کہ پہلے روز ناٹ آؤٹ رہے تھے وہ زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکے اور41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    ہیری بروک جو کہ بین سٹوکس کا ساتھ دے رہے تھے وہ بھی کچھ دیر بعد ہی 153 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلش ٹیم دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے 26 اوورز میں 151 رنز ہی بنا پائی اور انکے سارے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3، محمد علی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے بلے بازوں نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک 51 اوورز کھیل کر 181 رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کی اننگز کے اختتام کے بعد پاکستان کے جانب سے امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور انگلش باؤلرز کے خلاف دفاعی انداز اپنایا۔

    دونوں اوپنرز نے بلے بازی کرتے ہوئے 181 رنز کی شراکت بنائی۔ امام الحق 148 بالز کھیل کر 60 اشاریہ 35 کے سٹرائیک ریٹس کے ساتھ 90 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ جبکہ عبداللہ شفیق 158 بالز پر 56 اشاریہ 35 سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پہلا روز

    انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اولی پوپ 108، جو روٹ نے 23 رنز بنائے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

    انگلینڈ کے اسکواڈ کے نمائندگی کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن کر رہے ہیں۔

  • آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں پہلے مرحلے کے بعد اب دوسرے مرحلے کے انتخابات کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ابتدائی نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں ، جس میں ابھی تک کوئی بھی پارٹی واضح اکثریت سے دور ہے

    بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بزرگ شہری بھی ووٹ ڈالنے چلے آئے ،کئی علاقوں میں ووٹرز کئی میل پیدل چل کر پولنگ اسٹیشن پہنچے۔آج پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں انتخابات ہو رہے ہیں۔

    آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 867 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔آزاد جموں کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو شکست ہو گئی، پی ٹی آئی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی 36 میں سے 8 نشستیں جیت سکی جبکہ مسلم لیگ ن 12 وارڈز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

    مظفر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھی 7 نشستیں مل گئیں،7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جبکہ 2 سیٹوں پر مسلم کانفرنس نے کامیابی حاصل کی۔نیلم، جہلم ویلی اور مظفرآباد کے 3 اضلاع کی یونین کونسلز کی 74 میں سے33 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی۔

    غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی 23، مسلم لیگ ن 10 سیٹوں پر کامیاب رہی 5 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم کانفرنس 2 نشستیں جیت سکی۔

  • غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پرویز الہیٰ

    غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پرویز الہیٰ

    غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پرویز الہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی۔

    ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے قواعد وضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور آئینی صورتحال کے ٹیکنیکل پہلوؤں پر غور کیا گیا۔اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں،تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ 27 کلومیٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

    سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے۔غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی اوروزارت اعلی عمران خان کی امانت ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بتایا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں متحدہ علماء بورڈپنجاب ترمیمی بل،پنجاب ایمپاور منٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز بل پیش کیاجائے گا۔دی یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز لاہور بل پر قانون سازی بھی کی جائے گی۔ سبطین خان نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔عمران خان لیڈر ہے اور رہے گا۔ملاقات میں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

  • انگلینڈ نے اچھا کھیلا ہمیں بھی بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا، امام الحق

    انگلینڈ نے اچھا کھیلا ہمیں بھی بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا، امام الحق

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال بہت مختلف ہوتی ہیں، ابھی 6 سیشنز ہیں، پچ کو تھوڑا سا بریک اور باوٴنس ملا ہے۔

    انگلینڈ کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ بہت میچز کھیلتا ہوں،عبداللہ کے ساتھ بھی اچھا کھیلنے کا موقع ملا ہے، انگلینڈ نے پہلے اننگ کھیل لی ہے اب ہم کو سنبھل کر کھیلنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب 650 اسکور ہوتا ہے تو خود کو بچانا بھی ہوتا ہے اور کوشش کرنی ہوتی ہے کہ محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں، میں نے ڈومیسٹک بہت کھیلا ہے اس سے میرے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے مثبت دوست ہیں اور مثبت کمپنی ہے میں انہی میں رہتا ہوں،انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا ہے مگر ہمیں بھی اچھا کھیلنا ہے، ابھی وقت ہے بہتری کے لیے اچھا کھیلنا ہوگا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے نئے عالمی ریکارڈ بنتے جارہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ہر روز نئے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں۔

    ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

    ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں اپنی اپنی سینچریاں مکمل کیں، دونوں نے 225 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔

    رکی پونٹنگ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل 1984 میں محسن حسن خان اور شعیب محمد نے انگلینڈ کے خلاف 173 رنز کا اوپننگ شراکت داری قائم کی تھی۔

    ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کپتان بابراعظم نے بھی سنچری بنائی، وہ 168 گیندوں پر 136 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے سینچریاں اسکور کی ہوں۔

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

  • کین کمشنر پنجاب کی ہدایت پر 6 شوگر ملز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج

    کین کمشنر پنجاب کی ہدایت پر 6 شوگر ملز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج

    کین کمشنر پنجاب کی ہدایت پر 6 شوگر ملز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج
    صوبائی وزیر خوراک و توانائی سردار حسنین بہادر دریشک کی ہدایت پر کین کمشنر پنجاب حسین بہادرنے کرشنگ سیزن کے آغاز کے بعد صوبہ بھر میں معائنہ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ابتک پتوکی،بھکر، بہاولنگر، شکر گڑھ،اوکاڑہ اور جھنگ میں پنجاب شوگر کین کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2021 کی شق نمبر 8 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ملز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروادیا۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    اس موقع پر کین کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات کے مطابق 25 نومبر سے کرشنگ سیزن کا باقاعدہ آغاز کیا جا چکا ہے اور اسکی خلاف ورزی پر سخت ایکشن جاری رہے گا۔ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ مافیا کے خلاف ایکشن یقینی بنایا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت کسی صورت کسانوں کا استحصال قبول نہیں کرے گی۔

  • کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ،سعودی عرب، ایران نے کی مذمت

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ،سعودی عرب، ایران نے کی مذمت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے واقعہ کی ایران ،سعودی عرب نے مذمت کی ہے

    سعودی عرب نے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے،سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفیر کو قتل کرنے کی سازش کی مذمت کرتے ہیں،ہم پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،

    علاوہ ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ناصر کنعانی نے افغان بے گناہ عوام کے خلاف دہشتگردانہ حملے کے تسلسل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے مسلسل دہشتگردانہ حملوں کا نتیجہ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام ہے جو اس ملک کے عوام اور خطے کے مفادات کے منافی ہے ،پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے بھی کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی کے سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے حملے میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی دہشتگردی کے حملے میں سفارتخانے کا سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا ہے افغانستان میں عبوری حکومت فوری طور پر حملے کی جامع تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کر کے خلاف کارروائی کرے افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کی گئی ہے

    :افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو ہ

  • سیاسی عدم استحکام، جماعت اسلامی ہی کردار ادا کر سکتی ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

    سیاسی عدم استحکام، جماعت اسلامی ہی کردار ادا کر سکتی ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی

    سیاسی عدم استحکام، جماعت اسلامی ہی کردار ادا کر سکتی ہے،تجزیہ: شہزاد قریشی
    پوری قوم بند گلی میں کھڑی ہے۔ اس وقت قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے انہیں حل کرنے کی کوشش کریں۔ خطے کی تازہ ترین صورت حال کو بھی مدنظر رکھیں بالخصوص افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے اثرات اس خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ عمران خان بھی اقتدار میں ہے اور پی ڈی ایم بھی اقتدار میں ہے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں کوسوں دور ہیں ملک و قوم کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایسے ایسے ناٹک اور عوام کو ایسے ایسے موضوعات میں الجھا رکھا ہے کہ خدا کی پناہ، مثلاً پہلے آرمی چیف کی تعیناتی کو لے کر قوم کو بحث پر لگا دیا یوں محسوس ہو رہا تھا کہ شاید انسانی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک میں آرمی چیف کا تقرر ہونے جا رہا ہے۔ اب کہیں سے تحریک عدم اعتماد کہیں سے گورنر راج۔ کہیں سے اسمبلی توڑنے کی باتیں کہیں سے قومی انتخابات کی باتیں کی جا رہی ہیں تاہم عوام کی تقدیر اور نصیب کے دامن کسی فقیر کے کاسہ گدائی کی طرح خالی کے خالی ہی رہے۔ عوام کے بنیادی حقوق کا خیال کون کرے گا؟ ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کون کرے گا؟

    خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال بالخصوص افغانستان اور ملک و قوم کے مفاد میں سیاسی انتشار جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا اس وقت جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرے اور سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کو ٹھنڈا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ بلاشبہ جماعت اسلامی ایک بڑی اور مقتدر پارٹی ہے جس کی شرافت اور اصول و ضوابط کے قائل ان کے بدترین دشمن بھی رہے ہیں مولانا مودودی مرحوم کی تحریر و تقدیر جماعت کے تمام ساتھیوں اور رفقاء کے سینوں میں پیوست ہے۔ بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار میں جماعت اسلامی کے امیر اپنا کردار ادا کریں ملک میں سیاسی عدم استحکام کو کسی طرح بھی درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یوں محسوس ہوتا ہے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی جان کی دشمن بن چکی ہیں۔ ملکی معیشت اور سیاست کے افق پر غیر یقینی کے بادل گہرے ہو گئے ہیں سیاسی رسہ کشی اور اقتدار کی جنگ نے ایک خطرناک نہج اختیار کرلی ہے سیاسی کشمکش کے زہریلے اثرات نہ صرف معیشت بلکہ پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں

  • شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ٰدائر کردیا

    شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ٰدائر کردیا

    شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ٰدائر کردیا
    سیشن کورٹ لاہور میں شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ٰدائر کردیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف 2ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے شہباز گل نے جولائی 2022 میں بھارت سے پیسے لینے کے الزامات عائد کیے. جسکے جواب میں سابق وزیر اعظم نے ان پر دعوٰی کیا ہے.

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا تھا کہ جب وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کابینہ میں وزیر پیٹرولیم تھے تو انہوں نے ایک بھارتی کمپنی سے رشوت لی تھی تاہم سابق وزیر اعظم نے اس وقت بھی اس الزام کی تردید کردی تھی.

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے الزام لگایا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے کنسلٹنسی فیس کے طور پر بھارتی فرم سے 14 کروڑ روپے رشوت لی اور یہ رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں تین ٹرانزیکشنز میں منتقل کی گئی، ایک ٹرانزیکشن دسمبر 2016 میں اور دو جنوری 2017 میں کی گئیں۔ شہباز گل نے کہا تھا کہ ان کے اور شاہد خاقان عباسی کے ایک ہی بینک میں اکاؤنٹس ہیں ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں اکاؤنٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی
    بعض اتحادی کہتے ہیں کہ ان کو فیس سیونگ نہیں دینی چاہیے یہ بھول جائیں کہ ہم آپ کو ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق
    مذاکرات اور دھمکیاں،ایسا نہیں چلے گا، حکومت نے عمران خان کو آفر بھی دے دی
    تاہم اس وقت شہباز گل کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما کو چیلنج کیا تھا کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو معاملے کو عدالت میں لے جائیں۔ اایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہاتھا کہ پی ٹی آئی اور اس کی ‘کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ’ چار سال سے ملک پر حکومت کر رہی تھی ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے اپنے سیاسی حریف پر زور دیا تھا کہ وہ ان کے خلاف ایک اور مقدمہ دائر کرنے اور ‘نام نہاد ثبوت’ پیش کرنے کے لیے عدالت میں درخواست کریں۔