Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ

    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے پنجاب میں ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات نواز شریف واپس آئیں گے، جبکہ عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے.

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ہنا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات نواز شریف واپس آئیں گے، لوگ نواز شریف اور ہماری بات ضرور سنیں گے، مسلم لیگ ن پنجاب میں بھاری اکثریت سےکامیاب ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوریت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑنا ہے، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں، قوم عسکری قیادت پر اعتماد کرتی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی عمران خان کی مچائی تباہی پر قابو کیا ہے، آنے والے وقت میں مہنگائی کو کنٹرول کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے اور عمران خان کے خون کی جانچ کرالیں، پتہ لگ جائے گا نشہ کس کے خون میں ہے، عمران خان نے اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی پنجاب سے کروڑوں روپے پوسٹنگ ٹرانسفرز کے پیسے اکٹھی کرتی رہی، گھڑیاں چوری کرکے قوم اور ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا گیا۔

    عمران خان کی پیشکش سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں گفتگو اور مذاکرات کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، سیاست میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔ جمہوریت میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں۔ رانا ثنا کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، صوبائی اسمبلیوں کے مستقبل سے متعلق کل بھی مشاورت ہوئی تھی آج بھی مشاورت ہوگی۔ ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے، الیکشن اگر دسمبر میں ہوں یا جنوری نواز شریف آجائیں گے۔

  • امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

    امریکا نے پاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔

    امریکی فہرست میں سعودی عرب ، ایران،چین، شمالی کوریا، روس، تاجکستان،ترکمانستان ،برما،کیوبا،ایری ٹیریا،نکاراگوا بھی شامل ہیں آزادی مذہب کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں بھارت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق داعش اور طالبان کو "particular concern” لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ نے جمعہ کے روز چین، ایران اور روس کو دیگر کے علاوہ مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت شدید خلاف ورزیوں پر خاص تشویش والے ممالک کے طور پر نامزد کیا۔

    بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ جن لوگوں کو خاص تشویش والے ممالک کے طور پر نامزد کیا گیا ہے – جن میں شمالی کوریا اور میانمار بھی شامل ہیں – مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث یا برداشت کر رہے ہیں الجزائر، وسطی افریقی جمہوریہ، کوموروس اور ویتنام کو واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

    کریملن سے منسلک ویگنر گروپ، شام، افریقہ اور یوکرین میں سرگرم ایک نجی نیم فوجی تنظیم سمیت کئی گروپوں کو بھی خاص تشویش کے حامل اداروں کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ بلنکن نے کہا کہ واگنر گروپ کو وسطی افریقی جمہوریہ میں اس کی سرگرمیوں پر نامزد کیا گیا تھا۔

    بلنکن نے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں، حکومتیں اور غیر ریاستی اداکار افراد کو ان کے عقائد کی بنا پر ہراساں کرتے، دھمکیاں دیتے، جیل بھیجتے اور یہاں تک کہ قتل بھی کرتے ہیں امریکہ ان زیادتیوں کے سامنے کھڑا نہیں ہوگا۔

    ایلن مسک کی کمپنی ایک بار پھر الزامات کی زد میں

    انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن فہرستوں سے ہٹانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کے لیے تمام حکومتوں سے ملاقات کے موقع کا خیرمقدم کرے گا۔

    واشنگٹن نے مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن پر ایران پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ 1979 کے انقلاب کے بعد سے اسلامی جمہوریہ کے لیے سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک مظاہروں کے دوران خواتین نے سر پر اسکارف لہرایا اور جلایا جو ایران کے قدامت پسند لباس کوڈ کے تحت لازمی ہے۔

    امریکی وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ جو ممالک مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہیں اور پرامن اور خوشحال ہوتے ہیں ہم ان حقوق کی ہر ملک میں احتیاط سے نگرانی کرتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر کو 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی حراست میں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک اور 14,000 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    امریکہ نے چین کے مغربی علاقے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے بارے میں شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جہاں ایک کروڑ اویغور آباد ہیں۔

    مغرب اپنی لاقانونیت کی پردہ پوشی کرنےکی کوشش کررہا ہے:روس

    انسانی حقوق کی تنظیمیں اور مغربی حکومتیں طویل عرصے سے بیجنگ پر بنیادی طور پر مسلم نسلی اقلیت کے خلاف بدسلوکی کا الزام لگاتی رہی ہیں، جس میں حراستی کیمپوں میں جبری مشقت بھی شامل ہے۔

    امریکہ نے چین پر نسل کشی کا الزام لگایا ہے۔ بیجنگ کسی بھی قسم کی زیادتیوں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

    دیگر ممالک جن کو خاص تشویش والے ممالک کے طور پر نامزد کیا گیا وہ کیوبا، اریٹیریا، نکاراگوا، پاکستان، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان تھے۔

    1998 کا یو ایس مذہبی آزادی ایکٹ صدر سے مطالبہ کرتا ہے جو سیکریٹری آف اسٹیٹ کو کام تفویض کرتا ہے – ان ممالک کو مخصوص تشویش والے ممالک کے طور پر نامزد کرے جو منظم اور جاری بنیادوں پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہیں اس ایکٹ نے بلنکن کو متعدد پالیسی ردعمل دیا، بشمول پابندیاں یا چھوٹ، لیکن وہ خودکار نہیں ہیں۔

    دوسری جانب مذہبی آزادی سے متعلق امریکی خود مختار کمیشن نے بھارت کا نام لسٹ میں شامل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔امریکی کمیشن نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے باعث بھارت کا نام لسٹ میں شامل کرنے کا کہا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ پر امریکا سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرچکا ہے،امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ظلم کا ذکر کیا تھا۔

    فرانس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال:مریض رُل گئے

  • امریکی رکن کانگریس نے پاکستان کیلئے سیلاب کی امداد بڑھانے کیلئے خط لکھ دیا

    امریکی رکن کانگریس نے پاکستان کیلئے سیلاب کی امداد بڑھانے کیلئے خط لکھ دیا

    امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے پاکستان کے لیے سیلاب کی امداد بڑھانے کے لئے خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : امورخارجہ کمیٹی کو بھیجے گئے اپنے خط میں شیلا جیکسن نے لکھا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد بڑھائی جائے انہوں نے خط میں درخواست کی کہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 60 کروڑ ڈالر د یئے جائیں-

    ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن

    انہوں نے ایوان نمائندگان کمیٹیوں کو خط میں لکھا کہ جس طرح 2005 میں زلزلہ زدگان کے لئے50 کروڑ ڈالر دیئے گئے تھے، اس طرز پر مزید امداد بھیجی جائے۔

    اپنے خط میں امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے لکھا کہ اس امداد سے نہ صرف پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، بلکہ اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    قبل ازیں شیلا جیکسن لی نے امریکی کانگریس میں پاکستان میں تباہ کن صورتحال سے شرکا کو آگاہ کیا تھا،اپنی بریفنگ میں شیلا جیکسن نے کہا تھا کہ انہوں نے حد نگاہ پانی ہی پانی دیکھا، سیلابی پانی نے پل اورسڑکیں تباہ کر دی ہیں، لوگ ان علاقوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جہاں لوگوں نے پناہ لی چاہے وہ پل ہو سڑک یا کوئی اورجگہ سب پانی بہا لے گیا۔

    انہوں نے ارکان کانگریس کو بتایا تھا کہ سیلاب کا پانی نکلنے میں 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے، پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، سیلاب متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

    دنیا کے سرد ترین علاقہ میں زندگی کیسی گزرتی ہے؟

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر اسمار سے 29 کلو میٹر دور تھا۔

    اس زلزلے کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلے کی وجوہات:

    زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کى وجہ سے رونما ہوتے ہيں۔ جس کى وجہ سے زلزلياتى لہريں پيدا ہوتى ہيں۔ يہ توانائى اکثر آتشفشانى لاوے کى شکل ميں سطح زمين پرنمودار ہوتى ہےاس توانائى (آتشفشانى لاوے) کے قوت اخراج سے قشر الارض کى ساختمانى تختيوں ميں حرکت پذيرى پيدا ہوتى ہے۔ لہذا اپنے دوران حرکت يہ تختياں آپس ميں ٹکراتى ہيں جسکى وجہ سے سطح زمين کے اوپر جھٹکے (tremours) پيدا ہوتے ہيں۔ اور زلزلے رونما ہوتے ہيں۔

    زلزلوں کي پیمائش ايک پيمانے پرکي جاتي ہے جسے ريکٹراسکيل کہا جاتا ہے- 1280 ميں، "زلزلوں” کو امريکہ ميں "ايورتھکوئيکينج” کہا جاتا تھا۔

    زلزلے دو قسم کے ہوتے ہيں، قدرتی وجوہات کی وجہ سے آنے والے زلزلوں کو ٹيکٹونک Tectonic زلزلے کہا جاتا ہے جبکہ انسانی سرگرميوں کی وجہ سے آنے والے زلزلے نان ٹيکٹونک Non Tectonic کہلاتے ہيں۔ ٹيکٹونک زلزلے انتہائی شدت کے بھی ہوسکتے ہيں۔ جبکہ نان ٹيکٹونک عام طور پر معمولی شدت کے ہی ہوتی ہيں۔ ايک ہی زلزلے کا مختلف علاقوں پر اثر مختلف ہو سکتا ہے چنانچہ کسی خطے ميں تو بہت زيادہ تباہی ہوجاتی ہے ليکن دوسرے علاقے محفوظ رہتے ہيں۔ زلزلے کی لہريں 25 ہزار کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھيلتی ہيں۔ نرم مٹی اور ريت کے علاقے ميں يہ نہايت تباہ کن ثابت ہوتی ہيں۔ ان کی شدّت کا اندازہ ريکٹر اسکيل پر زلزلہ پيما کے ريکارڈ سے لگايا جاتا ہے۔ جبکہ ظاہر ہونے والی تباہی کی شدّت مرکلی اسکيل Mercally Intensity Scale سے ناپی جاتی ہے-

    دنيا ميں 50 فيصد زلزلے کوہِ ہماليہ، روکيز ماؤنٹين اور کوہِ اينڈيز ميں پيدا ہوتے ہيں اور يہ تينوں پہاڑی سلسلے اوپر بيان کردہ پٹيوں ہی ميں واقع ہيں۔ تقريباً 40 فيصد زلزلے، براعظموں کے ساحلی علاقوں اور ان کے قرُب و جوار ميں پيدا ہوتے ہيں جبکہ بقيہ 10 فيصد زلزلے دنيا کے ايسے علاقوں ميں جو نہ تو پہاڑی ہيں اور نہ ساحلی ہيں، رونما ہوتے ہيں۔

    جب زمين کی پليٹ جو تہ در تہ مٹی، پتھر اور چٹانوں پر مشتمل ہوتی ہے، کسی ارضياتی دباؤ کا شکار ہوکر ٹوٹتی يا اپنی جگہ چھوڑتی ہے تو سطح زمين پر زلزلے کی لہريں پيدا ہوتی ہيں۔ يہ لہريں دائروں کی صورت ميں ہر سمت پھيل جاتی ہيں۔ جہاں پليٹ ميں حرکت کا مرکز واقع ہوتا ہے وہ Hypo Centre کہلاتا ہے۔ اس کے عين اوپر سطحِ زمين پر زلزلے کا مرکز Epicentre کہلاتا ہے۔ يہ لہريں نظر تو نہيں آتيں ليکن ان کی وجہ سے سطح زمين پر موجود ہر شے ڈولنے لگتی ہے۔

    صديوں پہلے لوگ زلزلے کے بارے ميں عجيب وغريب رائے رکھتے تھے، مثلاً عيسائی پادريوں کا خيال تھا کہ زلزلے خدا کے باغی اور گنہگار انسانوں کے لیے اجتماعی سزا اور تنبيہ ہوتے ہيں بعض قديم اقوام سمجھتی تھيں مافوق الفطرت قوتوں کے مالک ديوہيکل درندے جو زمين کے اندر رہتے ہيں، زلزلے پيدا کرتے ہيں قديم جاپانيوں کا عقيدہ تھا کہ ايک طويلِالقامت چھپکلی زمين کو اپنی پشت پر اُٹھائے ہوئے ہے اور اس کے ہلنے سے زلزلے آتے ہيں کچھ ايسا ہی عقيدہ امريکی ريڈ انڈينز کا بھی تھا کہ زمين ايک بہت بڑے کچھوے کی پيٹھ پر دھری ہے اور کچھوے کے حرکت کرنے سے زلزلے آتے ہيں سائیبيريا کے قديم باشندے زلزلے کی ذمّہ داری ايک قوی البحثّہ برفانی کتے کے سر تھوپتے ہيں، جو ان کے بقول جب اپنے بالوں سے برف جھاڑنے کے لیے جسم کو جھٹکے ديتا ہے تو زمين لرزنے لگتی ہے –

    ہندوؤں کا عقيدہ ہے کہ زمين ايک گائے کے سينگوں پر رکھی ہوئی ہے، جب وہ سينگ تبديل کرتی ہے تو زلزلے آتے ہيں۔ قديم يونانی فلسفی اور رياضی داں فيثا غورث کا خيال تھا کہ جب زمين کے اندر مُردے آپس ميں لڑتے ہيں تو زلزلے آتے ہيں۔ اس کے برعکس ارسطو کی توجيہہ کسی حد تک سائنسی معلوم ہوتی ہے، وہ کہتا ہے کہ جب زمين کے اندر گرم ہوا باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہے تو زلزلے پيدا ہوتے ہيں۔ افلاطون کا نظريہ بھی کچھ اسی قسم کا تھا کہ زيرِ زمين تيز و تند ہوائيں زلزلوں کو جنم ديتی ہيں تقريباً 70 سال پہلے سائنسدانوں کا خيال تھا کہ زمين ٹھنڈی ہو رہی ہے اور اس عمل کے نتيجے ميں اس کا غلاف کہيں کہيں چٹخ جاتا ہے، جس سے زلزلے آتے ہيں۔ کچھ دوسرے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ زمين کے اندرونی حصّے ميں آگ کا جہنم دہک رہا ہے اور اس بے پناہ حرارت کی وجہ سے زمين غبارے کی طرح پھيلتی ہے۔ ليکن آج کا سب سے مقبول نظريہ ”پليٹ ٹيکٹونکس“ کا ہے جس کی معقوليت کو دنيا بھر کے جيولوجی اور سيسمولوجی کے ماہرين نے تسليم کرليا ہے۔

  • آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں انتخابات ہو رہے ہیں، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

    ٹھٹھہ : محکمہ ریونیومیں بڑے پیمانے پر کرپشن, کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں – وڈیرو رسول بخش جاکھرو

    پونچھ ڈویژن کے 10لاکھ 9 ہزار 160 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، چار ڈویژنز میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 36ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار ہے۔

    ووٹنگ کیلئے 487 وارڈز، 1873 پولنگ اسٹیشن اور 2735 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 547پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 406 حساس ترین قراردئیے گئے ہیں۔

    شیخوپورہ:صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس

    چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    پولنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے پولیس اور رینجرز کی 5ہزار اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    ڈی جی خان : منظور شدہ نقشہ نہ ہونے پر رائل آرچرڈ ہاؤسنگ کالونی کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔

  • پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی

    پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی

    اسلام آباد: پاکستان نے ایک ارب ڈالرز مالیت کے کے سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مقررہ وقت سے تین روز پہلے ہی سکوک بونڈز کی ادائیگی کردی ہے کیونکہ ادائیگی کی آخری تاریخ پانچ دسمبر تھی۔

    کراچی: شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ رہا

    ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر سکوک بونڈز کی ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سکوک بونڈ کے لیڈ مینیجر سٹی بینک کو ادائیگی کردی ہے, اب سٹی بینک انفرادی طور پر سرمایہ کاروں کو ادائیگیاں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ذمہ داری مقررہ مدت سے پہلے پوری کردی ہے۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے نہ صرف اس سال کیلیے بلکہ اگلے سال کیلیے بھی حکومت تمام تر ادائیگییوں کیلیے فنانسنگ کا انتظام کرچکی ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کے ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلانے والوں کو باربار خبردار کررہے تھے کہ اس قسم کی افواہیں پھیلا کر معیشت کو نقصان نہ پہنچایا جائے کیونکہ پاکستان نے نہ کبھی پہلے ڈیفالٹ کیا اور نہ ابھی ڈیفالٹ کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام ادائیگیاں ذمہ داری سے کی ہیں اور ایک ذمہ دار ملک کے طور پر ابھی بھی سکوک بونڈز کی بروقت ادائیگی کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقررہ وقت سے بھی تین رو پہلے ہی سکوک بونڈ کی ادائیگی کی ہے۔

  • راولپنڈی:ڈاکے چوریاں عام ہوگئیں،پولیس کے روپ میں عوام الناس کولوٹا جانے لگا

    راولپنڈی:ڈاکے چوریاں عام ہوگئیں،پولیس کے روپ میں عوام الناس کولوٹا جانے لگا

    پولیس اہلکار ظاہر کرکے تلاشی کے نام پر لوٹ مار کرنے والے گینگ نے عمرہ ادائیگی سے واپس آئی ایک اور فیملی کو لوٹ لیا۔اطلاعات کے مطابق دولتالہ ،گوجرخان کا رہائشی محمد عامر عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والی والدہ کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے لے کر گھر گوجرخان جارہا تھا۔

    محمد عامر کے مطابق صبح سوا چار بجے ایوب پارک کے قریب پیچھے سے آنے والے ایک کرولا کار نمبر 147 نے ہماری گاڑی کو روک لیا .محمد عامر کے مطابق گاڑی سے تین افراد باہر آئے جہنوں نے اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔انہوں نے ہماری تلاشی لی اور 2500 سعودی ریال،50 ہزار روپے نقدی ،موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک سمیت شناختی کارڈ لے کر فرار ہوگئے

    مورگاہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ راولپنڈی میں امسال جولائی سے یکم دسمبر تک خود کو پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے اہلکار ظاہر کرنے والے درجنوں وارداتوں میں ملوث اس متحرک گینگ کو راولپنڈی پولیس کی ناتجربہ کار اور سیاست زدہ کمان گرفت میں لانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

    کراچی: شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ رہا

    تھانہ روات کے علاقے میں مسلح ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر نقدی،موبائل فون لے اڑے۔دیگر واقعات میں 25 KV ٹرانسفارمر سمیت موٹر سائیکل چوری کی واردات۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ذرائع کے مطابق روات پولیس کو لوسر ہرکہ کے رہائشی بدر الزمان نے درخواست دی کہ میں رات ڈیوٹی سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں مؤٹر سائیکل سوار آتشیں اسلحہ سے لیس دو ڈاکو گن پوائنٹ پر مجھ سے 03 ہزار روپے نقدی،موبائل فون سمیت شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے۔

    چین :عوامی احتجاج کے بعد کئی شہروں میں کووڈ سختیوں میں نرمی

    محمد اشتیاق نے درخواست دی کہ کوئی نامعلوم چور جھٹہ ہتھیال پلازہ میں لگے 25KV کے ٹرانسفارمر سے قیمتی کوائل اور آئل نکال کر باڈی پھینک کر فرار ہوگئے۔دریں اثناء رحم زیب نے پولیس کو درخواست دی کہ کوئی نامعلوم چور بحریہ ٹاؤن فیز آٹھ میں دفتر کے باہر کھڑا قیمتی مؤٹر سائیکل چوری کرکے لے گیا،کاروائئ کی جائے۔روات پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ضابطے کی کاروائی شروع کردی۔

  • امریکی صدر کے بیان کے بعد روس کی یوکرین سے مذاکرات پر مشروط آمادگی

    امریکی صدر کے بیان کے بعد روس کی یوکرین سے مذاکرات پر مشروط آمادگی

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ مذکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے قبل مغرب کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یوکرین جنگ پر روس سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ روس سے بات چیت صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب وہ جنگ ختم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے میں دلچسپی بھی رکھتا ہوں۔

    عالمی سطح پر پہلی مرتبہ پاکستان کی آواز سنی گئی:وزیراعظم

    امریکی صدر کی اس پیشکش پر روسی ہم منصب نے کہا کہ یوکرین جنگ پر بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم اس کے لیے مغربی ممالک کو پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

    خیال رہے کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکی صدر جوبائیڈن کی روسی ہم منصب سے براہ راست بات نہیں ہوسکی ہے بلکہ مارچ میں جوبائیڈن نے صدر پوٹن کو قصائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

     

    بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری

    جس پر روس نے شدید اعتراض کرتے ہوئے اسے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔ روسی صدر نے کہا تھا کہ انھیں یوکرین پر حملہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں۔ یہ ہماری سلامتی کا معاملہ ہے۔ادھر مغربی ممالک کے اتحاد نیٹو نے بھی یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

  • شیخوپورہ:صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس

    شیخوپورہ:صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس

    لاہور:شیخوپور میں ہونے والے صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لے لیا ہے ،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ میں صدر پرائیویٹ اسکولز ایسویسی ایشن کے صدر کو قتل کردیا گیا ہے اور ان کے قتل پر ڈی پی او نےسخت نوٹس لیا ہے

    اس حوالے سے پولس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف۔ ترجمان پولیس کے مطابق شیخوپورہ۔فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے گئی ہیں‌

    کراچی: شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ رہا

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق اعجاز خان کو اس کے سالہ نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔شیخوپورہ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے ما رہی ہیں

    پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

    دوسری طرف لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں 22 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث میاں بیوی کو رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے دروازے کے سامنے کوڑا پھینکنے پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ ،3 افراد گرفتار

    پولیس کےمطابق لیاقت آباد میں ملزمان علی رضا اور حلیمہ نے 22 سالہ نورین کو گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصر رانجھا نے بتایا کہ ملزمان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں چھپ گئے تھے، دوران تفتیش ملزمان سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

  • قندھارمیں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’’ہیک‘‘ کرلیا گیا

    قندھارمیں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’’ہیک‘‘ کرلیا گیا

    اسلام آباد: افغان شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ “ہیک” کر لیا گیا۔،اطلاعات کے مطابق قونصل خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب مشن کی عارضی بندش کے بارے میں ٹوئٹ کیا گیا جس کے فوراً بعد ہی قونصل جنرل طارق علی نے تصدیق کی کہ پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا جسے فوری طور پر بحال کرلیا گیا۔

    خیال رہے اس سے ایک روز قبل ہی صحافی انس ملک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’پاکستان قندھار میں اپنا قونصل خانہ دو دن کے لیے بطور احتجاج بند کر دے اور طالبان حکومت پر زور دے کر کہ وہ ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں نہ دے اور اس ضمن میں سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا پہلا قدم ہوسکتا ہے‘۔

    تاہم قونصل جنرل نے فوری طور پر وضاحت کی کہ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پیر کے روز اپنے جنگجوؤں سے کہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مبینہ “بلا تعطل” کارروائیوں کی وجہ سے ملک بھر میں حملے کریں۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    جبکہ پاکستان نے افغانستان سے کہا ہے کہ وہ سرحد کے اس طرف ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔

    پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت