Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عمران خان نے شکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری دے دی

    عمران خان نے شکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری دے دی

    عمران خان نے شکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے.

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔ تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج نے اپنے بیان میں بتایا کہ عبدالشکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔ ارسلان تاج نے بتایا کہ عبدالشکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر ان کی رکنیت ختم کی گئی۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں

    ترجمان پی ٹی آئی ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ فیصلہ پارٹی قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 10 ستمبر کو کور شاد کی بنیادی رکنیت معطل کرکے ان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی کی جانب سے عبدالشکور شاد کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کی گئی تھی تاہم اب انکی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔

    یاد رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

  • دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس، ڈاکٹرعاصم کی بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری

    دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس، ڈاکٹرعاصم کی بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری

    دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس، ڈاکٹرعاصم کی بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری

    اے ٹی سی کراچی میں دہشتگردوں کی سہولت کاری کیس، ڈاکٹرعاصم کی بریت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

    اے ٹی سی کراچی کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، عدالت نے سرکاری وکیل سے 24 دسمبر کو دلائل طلب کر لئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے دائر درخواست میں کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،7 سال میں ایک گواہ نے بیان نہیں دیا،مقدمے سے بری کیا جائے،ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 2015 میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مقدمے میں انیس قائم خانی، وسیم اختر، رؤف صدیقی، قادر پٹیل اور عثمان معظم نامزد ہیں

    سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت نے دی ملک سے باہر جانے کی اجازت

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • یورپی یونین کےبعد جی سیون ممالک اورآسٹریلیا کا بھی روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل تک رکھنے پر اتفاق

    یورپی یونین کےبعد جی سیون ممالک اورآسٹریلیا کا بھی روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل تک رکھنے پر اتفاق

    یورپی یونین کے بعد جی سیون ممالک اور آسٹریلیا نے بھی روسی تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل تک محدود رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

    باغی ٹی وی : گروپ آف سیون (G7) ممالک، آسٹریلیا اور یورپی یونین نے روس کی توانائی کی فروخت کے ذریعے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں مالی اعانت کی صلاحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی مہم کے ایک حصے کے طور پر روسی سمندری خام تیل پر فی بیرل کی قیمت کی حد 60 ڈالر پر اتفاق کیا ہے۔

    امریکی رکن کانگریس نے پاکستان کیلئے سیلاب کی امداد بڑھانے کیلئے خط لکھ دیا

    ہولڈ آؤٹ پولینڈ کی طرف سے حمایت دینے کے بعد یورپی یونین نے جمعہ کو قیمت پر اتفاق کیا، جس سے ہفتے کے آخر میں رسمی منظوری کی راہ ہموار ہوئی۔

    جی سیون اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے یوکرین پر روسی جارحیت کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس اپنی تیل آمدن کا زیادہ حصہ یوکرین جنگ میں استعمال کررہا ہے۔

    G7 اور آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ قیمت کی حد 5 دسمبر یا اس کے بہت جلد بعد نافذ ہو جائے گی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائس کیپ کولیشن کی تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے مزید کارروائی پر بھی غور کر سکتا ہے مزید کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں اس بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

    قیمت کی حد، ایک G7 خیال، کا مقصد 5 دسمبر سے روسی خام تیل پر یورپی یونین کی پابندی کے نفاذ کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو روکتے ہوئے تیل کی فروخت سے روس کی آمدنی کو کم کرنا ہے۔

    پولینڈ نے $60 کی مجوزہ سطح کی مزاحمت کی تھی اور اس نے یورپی یونین کے مذاکرات میں روس کو ہونے والی آمدنی کو کم کرنے اور جنگ کی مالی اعانت کرنے کی ماسکو کی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے حد تک کم کرنے پر زور دیا تھا۔

    پولینڈ کے یورپی یونین کے سفیر اندرزیج ساڈوس نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ملک نے یورپی یونین کے معاہدے کی حمایت کی ہے، جس میں تیل کی قیمت کی حد کو مارکیٹ ریٹ سے کم از کم 5 فیصد کم رکھنے کا طریقہ کار شامل ہے۔

    امریکی حکام نے کہا کہ یہ معاہدہ بے مثال تھا اور اس نے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کی مخالفت کرنے والے اتحاد کے عزم کا اظہار کیا۔


    جمعہ کو بات چیت کے بعد، یورپی یونین کی صدارت، جو اس وقت جمہوریہ چیک کے پاس ہے، نے ٹویٹ کیا کہ "سفیروں نے روسی سمندری تیل کی قیمت کی حد پر ابھی ایک معاہدہ کیا ہے-

    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

  • دوسرے لڑکے سے تعلق کا شک،لڑکے نے دوست کو قتل کر کے لاش پر پٹرول چھڑک کر لگائی آگ

    دوسرے لڑکے سے تعلق کا شک،لڑکے نے دوست کو قتل کر کے لاش پر پٹرول چھڑک کر لگائی آگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسرے لڑکے سے تعلق کا شک، لڑکے نے اپنی دوست کو انتہائی سفاکی کے ساتھ جنگل میں لے جا کر قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے دوسرے لڑکے ساتھ تعلق کے شبہہ میں اسکو جان سے مار دیا، لڑکا اپنی دوست کو گھمانے کے لئے جنگل لے گیا، وہاں اس نے تیز دھار آلے سے لڑکی کو قتل کیا اور پھر لاش پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، لڑکی جب گھر واپس نہ آئی تو اسکے لواحقین نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی،

    پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو اس میں لڑکی کے دوست کو بھی شامل تفتیش کیا گیا، دوران تحقیقات ملزم سچن اگروال نے اعتراف کر لیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر کے لاش کو جلا دیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کے گھر والوں کو بھی دھوکہ دیتا رہا اور مختلف کہانیاں سناتا رہا تا ہم اب اس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس اسے جائے وقوعہ پر لے کر گئی ہے جہاں اس نے لڑکی کو قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی وہاں سے لاش کی کچھ باقیات ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے،ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی بھارت میں ایک لڑکے آفتاب نے اپنی دوست شردھا کو قتل کر کے اسکی لاش کے 35 ٹکڑے کر کے اسے فریج میں رکھ دیا تھا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس نے بھی جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم پر عدالت پیشی کے دوران حملہ بھی ہو چکا ہے،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

  • لنک ڈاؤن ہونے سے متعدد بینک صارفین کو پریشانی کا سامنا

    لنک ڈاؤن ہونے سے متعدد بینک صارفین کو پریشانی کا سامنا

    لنک ڈاؤن ہونے سے متعدد بینک صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.

    گزشتہ دو روز سے مختلف بینک سسٹم کا آن لائن لنک ڈاؤن ہونے سے متعدد بینک صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا جبکہ متعدد ایم ٹی ایمز کے باہر لوگوں کی بھیڑ لگ گئی اس حوالے سے ایک سرکاری ملازم محمد عدنان نے بتایا کہ میں گزشتہ روز معمول کے مطابق اپنے جے ایس بینک اے ٹی ایم کارڈ کو لیکر نزدیکی الائیڈ بینک اے ٹی ایم گیا تو وہاں مجھے اسکرین پر سرور لینک ایشور لکھا نظر آیا پھر میں دوسرے، تیسرے اور چھوتے اے ٹی ایم بھی گیا لیکن وہی مسئلہ نظر آیا. محمد عدنان سے جب پوچھا کہ کیا یہ مسئلہ صرف آپ کو درپیش آیا یا دوسرے لوگ بھی اس کا شکار ہوئے تو انہوں نے کہا کچھ لوگوں کے پیسے نکل رہے جبکہ متعدد کو یہی مسئلہ درپیش تھا جس کے بعد ہم نے اپنے اپنے متعلقہ بینک سے اس کی شکایت بھی کی مگر کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا.


    دوسری جانب مسلم کمرشل بینک نے اعلامیہ جاری کیا کہ جس میں کہا گیا تھا کہ "ان کا بینک سسٹم بیٹھ گیا ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی لہذا آپ کو درپیش اس مسئلہ پر معزرت خواہ ہیں.” تاہم اس سے ناصرف پاکستانی باشندوں بلکہ اور سیز کو بھی شدید پریشانی کا شکار ہونا پڑا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں


    ایک اور بینک صارف نے بھی اس حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کیا اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اس کا شکار ہونا پڑا. جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ؛ وہ مسلسل دو گھنٹے تک ایک بینک سے دوسرے بینک چکر لگاتی رہی لیکن ان کے اے ٹی ایم کارڈز نے کہیں بھی کام نہیں کیا تاہم بعد ازاں ایم ٹی ایم سے پیسے نکلنا تو شروع ہوگئے مگر بہت ہی محدود حد تک یہ آن لائن ٹرانسزیکیشن ممکن تھی.

  • جس نے ثقافت کو ترک کیا گویا اُس نے اپنی پہچان گنوا دی،وزیراعلیٰ سندھ

    جس نے ثقافت کو ترک کیا گویا اُس نے اپنی پہچان گنوا دی،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سینٹ پال ہائی اسکول آمد ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ کو پرنسپل اور ایم پی اے نوید اینتھونی نے ریسیو کیا وزیراعلیٰ سندھ نے ربن کاٹ کر ثقاتی تقریب کا افتتاح کیا؛ وزیراعلیٰ سندھ نے ثقافتی تقریب کے آغاز کا اعلان کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ،ثقافت ہمیں اصولوں اور رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتاہے،ثقافت ہر معاشرے کا بنیادی ستون ہوتا ہے،ہم اپنے اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں پاکستانی ثقافت میں اقلیت بھی ہماری پہچان کا حصہ ہیں، ثقافت کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے یہ ہمارے وجود کی عکاس ہوتی ہیں جس نے ثقافت کو ترک کیا گویا اُس نے اپنی پہچان گنوا دی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4سال کیا کیا،اپنی کارکردگی تک نہیں بتا سکتے ،موجودہ معاشی صورتحال 4سال میں ناکام حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ ہے،عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے نکالے گئے،عمران خان کراچی آئے اور 1100ارب روپے کا پیکج کا اعلان کرکے گئے ،عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا اوراب سنجید گی آنی چاہیے ،عمران خان نے ٹیلی تھون سے جو رقم جمع کی وہ نظر نہیں آئی موسم تبدیلی کی وجہ سے متاثرین سیلاب کی تکالیف میں اضافہ ہواہے،اللہ کا شکر ہے عمران خان کا اقتدار ختم ہوگیا،عمران خان سے ہمیں کوئی امید نہیں،اتحادیوں نے بھی عمران خان کےساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا،مونس الہٰی نے جو کچھ کہا اس کا جواب میرے پاس نہیں ان سے ہی پوچھ لیں ،85 فیصد علاقوں سے سیلابی پانی نکال دیا گیا،سیلاب سے سندھ میں 20 ہزارسے زائد اسکولز مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئے ،ایم کیوایم پہلے بھی ہمارے ساتھ تھی ،صوبے کی بہتری کے لیے ساتھ چلنا ہوتا ہے، ایم کیوایم والے پہلے بھی اپنے خدشات اورتحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں ہم ا یم کیوایم والوں کےتحفظات دور کریں گے ،ایم کیوایم کے خدشا ت الیکشن سے متعلق نہیں تھے الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے پیپلزپارٹی پر ورکرز کا دباو ہے کہ الیکشن کرالیں ،انتظامی طور پر دیکھیں گے کہ الیکشن کیسے کرانے ہیں،عمران خان نے فلڈ ریلیف مہم کو نقصان پہنچایا،

    علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی قوم سمیت پورے پاکستان کو سندھی کلچر ڈے مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی قدیم ثقافت ہے ، سندھی ثقافت بھائی چارے پر مبنی ہے ، اس دن کو ہم سندھی جوش جزبے کے ساتھ پوری دنیا میں مناتے ہیں ، ہر طرف امن کا پیغام اور سندھی کلچر کی بہار ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت پر ناز اور فخر ہے ، ثقافتی دن کو منا کر پوری دنیا کو امن کا درس دیا جاتا ہے ، سندھ صوفیوں کی زمین ہے۔

    دوسری جانب پورے سندھ کی طرح ضلع ٹھٹھہ میںبھی سندھ کلچرل ڈے منانے کی تیاریاں زورو شورسے جاری ہیں ضلع بھر میں سندھی ٹوپی اور اجرک کے اسٹال سج گئے ہیں۔ٹھٹھہ میرپورساکرو سے قادرنوازکلوئی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی4 دسمبر کو سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے ضلع ٹھٹھہ میں بھی سندھی ثقافت کا دن منانے کیلئے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، سکولوںمیں بھی سندھی ثقافت کے حوالے سے پروگرام شروع ہوگئے ہیں جس میں طلبا ء طالبات سندھی گانوں پر رقص اور ٹیبلوز پیش کرکے سندھ کی ثقافت کواجا گرکررہے ہیں۔

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ضلع ٹھٹھہ کے چھوٹے بڑے شہروں میں سندھ ثقافت ڈے کے حوالے سے شہروں میں سندھی ٹوپی اوراجرک کے اسٹال سجا دئے گئے ہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کی خریداری شروع کردی گئی ہے، یاد رہے سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سال 4 دسمبرکو یہ دن منایا جاتا ہے اس دن سندھ کے لوگ سندھی لوک گیتوں پر رقص کرتے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔

  • بغاوت کا مقدمہ، شہباز گل ہوئے بیمار، فرد جرم کی کاروائی مؤخر

    بغاوت کا مقدمہ، شہباز گل ہوئے بیمار، فرد جرم کی کاروائی مؤخر

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    شہباز گل اور عماد یوسف پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 12 دسمبر تک موخر کر دی گئی،شہباز گل اور عماد یوسف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی گئیں، شہباز گل کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہباز گل دمہ کے مریض اور آج بیمار ہیں، پیش نہیں ہو سکتے،عماد یوسف نے کراچی سے آنا تھا، انہیں فلائٹ کا ٹکٹ نہیں مل سکا، عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی کاروائی 12 دسمبر تک ملتوی کر دی

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

  • کسٹمز نے بس سے 2.6 کروڑ کا گٹکا، چھالیہ اور سگریٹ پکڑ لی

    کسٹمز نے بس سے 2.6 کروڑ کا گٹکا، چھالیہ اور سگریٹ پکڑ لی

    کسٹمز نے بس سے 2.6 کروڑ کا گٹکا، چھالیہ اور سگریٹ پکڑ لی

    ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس کراچی نے انسداد اسمگلنگ آپریشن تیز کرتے ہوئے گزشتہ چار روز میں 15کروڑ 46لاکھ روپے مالیت کی اسمگل ہونیوالی اشیا ضبط کرلی ہیں۔ ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کے متعلقہ حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بلوچستان سے آنے والی بس میں مضرصحت چھالیہ غیرملکی سگریٹس اور انڈین گٹکا کراچی پہنچایا جارہا ہے جنھیں بعدازاں کراچی کے مضافاتی علاقوں میں خریداروں کو سپلائی کردیا جائے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں
    اطلاع پر ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے بلوچستان سے آنے والی مخصوص بس کی نگرانی کرتے ہوئے لیاقت آباد میں بس کو روک کر اسکی تلاشی لی تو بس سے مضر صحت چھالیہ غیرملکی سگریٹس بھارتی گٹکا برآمد کرلیا گیا جس پر فوری مقدمہ درج کرکے ان اشیا کو ضبط کرلیا ، ضبط شدہ بس اور اسمگل اشیا کی مالیت 2.6کروڑ روپے ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چار روز کے دوران مختلف کاروائیوں میں ڈائریکٹوریٹ نے 6کروڑ 5لاکھ روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ اور ٹمبرڈ گاڑیاں برآمد کیں جبکہ 6کروڑ 81لاکھ روپے مالیت کے غیرملکی اسمگل ٹائرز، زنانہ و مردانہ کپڑے، خشک دودھ، ٹائلز اور کاسمیٹکس سمیت دیگر متفرق اسمگل شدہ اشیا بھی برآمد کرکے ضبط کرلی گئیں۔

    یاد رہے کہ بعد ازاں مسلم کمرشل بینک نے دعوٰی کیا کہ سسٹم میں خرابی والا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے.

  • شوہرنے 2 کروڑروپےانشورنس کی رقم کیلئےبیوی کو ٹریفک حادثے میں قتل کرادیا

    شوہرنے 2 کروڑروپےانشورنس کی رقم کیلئےبیوی کو ٹریفک حادثے میں قتل کرادیا

    بھارت میں شوہر نے تقریباً 2 کروڑ روپے انشورنس کی رقم کیلئے بیوی کو ٹریک حادثے میں قتل کروا دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے رہائشی منیش چند نے ایک کرائے کے قاتل کو ہائر کیا جس نے اپنی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار منیش چند کی بیوی شالو اور اس کے کزن راجو کو ہلاک کر دیا واقعہ اکتوبر میں پیش آیا-

    شیخوپورہ:صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس

    پولیس کے مطابق منیش اور شالو کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے اور منیش نے قتل کے منصوبے سے کچھ عرصہ قبل ہی شالو کی انشورنس کرائی تھی اور 2019 میں شالو کی شکایت پر ایک مرتبہ اس کے شوہر منیش کو جیل بھی جانا پڑا تھا-

    پولیس کے مطابق منیش نے قتل کے منصوبے کے تحت اپنی اہلیہ سے کہا کہ پنڈت نے اسے کہا ہے کہ اگر اس کی اہلیہ 12 مرتبہ مندر کا دورہ کرے گی تو تم دونوں خوشحال زندگی گزارو گے جبکہ منیشن نے اہلیہ شالو کو قتل کرنے کے لیے مکیش سنگھ راٹھور نامی شخص کو 10 لاکھ کی طے کردہ رقم میں سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ایڈوانس میں دیئے۔

    دروازے کے آگے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کی جان لے لی گئی

    پولیس کا کہنا ہے شوہر کے بار بار اصرار پر شالو نے اپنے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر مندر جا رہی تھی کہ کرائے کے قاتل نے اپنی گاڑی جان بوجھ کر ان کے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی۔

    جے پور پولیس نے منیش چند اور مکیش سنگھ راٹھور سمیت 5 افراد کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    قصور : دن دیہاڑے ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے، خوب دھلائی

  • معروف شاعراستاد دامن کا یوم وفات

    معروف شاعراستاد دامن کا یوم وفات

    8حکمرانوں کے بخیے ادھیڑنے والا درزی شاعر

    استاد دامن کا اصل نام چراغ دین تھا۔ یکم جنوری 1910 کوچوک متی لاہور میں پیدا ہوئے۔ والد میراں بخش درزی تھے۔ گھریلو حالات کے پیش نظر دامن نے بھی بچپن ہی میں تعلیم کےساتھ ٹیلرنگ کا کام بھی شروع کر دیا( بعد میں انہوں نےجرمن فرم جان ولیم ٹیلرز سے ٹیلرنگ کا باقاعدہ ڈپلوما بھی حاصل کیا ) انہوں نے ساندہ کے دیو سماج سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔

    عمر تیرہ سال ہوئی تو خاندان چوک متی سے باغبانپورہ منتقل ہو گیا شعر گوئی کی ابتدا بڑے بھائی کی وفات پر مرثیے سے کی لیکن باقاعدہ شاعری کا آغاز میٹرک کے بعد کیا۔ پہلے ہمدم تخلص کر تے تھے لیکن جلد ہی اسے ترک کرکے دامن اختیار کیا ۔ پنجابی شاعری میں استاد محمد رمضان ہمدم کے شاگرد ہو ئے اور ان کی شاگردی کو باعث فخر سمجھتے تھے۔

    1940 میں میاں افتخار الدین کی صدارت میں ہونے والے میونسپل کمیٹی لاہور کے اجلاس میں کمیٹی کارکردگی پر تنقیدی نظم پیش کی اور خوب داد حاصل کی ۔ ان کے بعد ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو تا گیا اور انہوں نے سیاسی جلسوں میں بھی نظمیں پڑھنے کا آغاز کیا ۔ وہ سید عطا اللہ شاہ بخاری، میاں افتخار الدین اور مزدوروں کےجلسوں کی رونق ہوتے تھےحصولِ آزادی کی جدوجہد میں وہ نیشنل کانگریس کے فعال کارکن تھے۔ لاہور کے ایک جلسے میں جس کی صدارت جواہر لال نہرو کر رہے تھے، دامن نے نظم پڑھی جو نہرو نے بہت پسند کی اور 100 روپے انعام دیا ( آج کے ایک لاکھ روپے سمجھ لیں ) اس کا بہت چرچا ہوا-

    1947 کے فسادات میں ان کی دکان لوٹ لی گئی جس کے سبب زبردست مالی بحر ان کا شکار ہو کر باغبانپورہ سے بادشاہی مسجد کے قریب
    ٹکسالی گیٹ میں واقع مسجد کےاس حجرے میں منتقل ہو گئے جس میں اکبر بادشاہ کے زمانے میں حضرت شاہ حسین بھی مقیم رہے تھے ۔ پھر تادم مرگ یہی حجرہ استاد دامن کا مسکن ٹھہرا۔ کل اثاثہ ان کی چند کتابیں تھیں ۔ 1949 میں استاد دامن کی شادی ہوئی لیکن کچھ ہی عر صہ بعد ان کا کم سن بیٹا اور بیوی انتقال کر گئے اور پھر تمام عمر شادی نہ کی ۔

    دامن نے پنجابی شاعری کی فنی خوبیوں پر ملکہ رکھنے کی بدولت اہل علم وفن سے استاد کا خطاب حاصل کیا ۔استاد دامن مزدوروں ، کسانوں،غریبوں اور مظلوموں کے شاعر تھے ۔انہوں نے ان طبقوں کی حمایت اور حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور ہمیشہ استحصالی طبقوں کی مذمت کرتے رہے ۔ انہوں نے پنجابی زبان و ادب کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں. پنجابی ادبی سنگت کی بنیاد رکھی اور اس کے سکیرٹری بھی رہے ۔

    استاد دامن کے چاہنے والوں میں بھارتی اداکار اوم پرکاش، پران اور شیام بھی شامل تھے۔ اوم پرکاش کی فرمائش پر ہی استاد نے نورجہاں کی زیر ہدایات بننے والی فلم "چن وے” کے اس گیت کا مکھڑا لکھا۔

    چنگا بنایا ای سانوں کھڈونا
    آپے بناؤنا تے آپے مٹاؤنا

    استاد دامن کی سب سے بڑی خوبی ان کی فی البدیہہ گوئی تھی۔ وہ موقع کی مناسبت سے چند لمحوں میں اشعار کی مالا پرو دیتے تھے ۔ آزادی کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے دلی میں منعقدہ مشاعرے میں یہ فی البدیہہ نظم پڑھی :

    جاگن والیاں رج کے لٹیا اے
    سوئے تسی وی او، سوئے اسیں وی آں
    لالی اکھیاں دی پئی دسدی اے
    روئے تسی وی او، روئے اسیں وی آں

    حاضرین مشاعرہ بے اختیار رونے لگے ۔ مشاعرے میں پنڈت جواہر لعل نہرو (وزیراعظم بھارت) بھی موجود تھے ، انہوں نے استاد دامن سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مستقل طور پر بھارت میں قیام فرمائیں لیکن انہوں نے جواب دیا کہ میرا وطن پاکستان ہے، میں لاہور ہی میں رہوں گا بے شک جیل ہی میں کیوں نہ رہوں ۔

    اس محب وطن شاعر نے ساری زندگی افلاس میں گزاری مگر مرتے دم تک وطن سے محبت کے گیت گائے ۔ اس دھرتی کو نفرتوں ، بے ایمانیوں اور عیاریوں سے پاک کرنے کیلئے محبتوں کے پھول بکھیرتا رہا اور ان برائیوں کی علانیہ نشاندہی اور مذمت کر تا رہا ۔ استاد دامن نے آزادی کے بعد سیاست دانوں کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر بھرپور تنقید کی اور عوامی شعور کو بیدار کیا ۔ ملک کے دن بدن زوال کی تصویر کشی کرتے ہوئے استاد دامن کہتے ہیں :

    بھج بھج کے وکھیاں چور ہوئیاں
    مڑ کے و یکھیا تے کھوتی بوہڑ ہیٹھاں

    استاد دامن عام بول چال کی زبان میں اپنا خیال پیش کرکے سامعین و قارئین کے دلوں کی گہرائیوں کوچھو لیتےاستاد دامن کی شاعرانہ عظمت کا اعتراف فیض احمد فیض نے ایک نجی محفل میں یہ کہہ کر کیا کہ میں پنجابی میں صرف اس لئے شاعری نہیں کرتا کہ پنجابی میں شاہ حسین ، وارث شاہ اور بلھے شاہ کے بعد استاد دامن جیسے شاعر موجود ہیں ۔

    استاد دامن کی یادداشت بہت اچھی تھی ۔ قیام پاکستان کے بعد کچھ شر پسندوں نے ان کی ذاتی لائبریری اور دکان کو آگ لگا دی تو ان کی ذاتی تحریریں ، ہیر کا مسودہ جسے وہ مکمل کر رہے تھے اور دوسری کتابیں جل کر راکھ ہو گئیں تو انہوں نے دل برداشتہ ہو کر اپنا کلام کاغذ پر محفوظ کر نا چھوڑ دیا اور صرف اپنے حافظے پر بھر وسہ کرنے لگے ۔ ان کا کافی کلام ضائع ہو گیا لیکن ان کی یاد میں قائم ہونے والی استاد دامن اکیڈمی کے عہدیداروں نے بڑی محبت وکاوش سے ان کے مختلف ذہنوں میں محفوظ اور ادھر ادھر بکھر ے ہو ئے کلام کو یکجا کر کے’’دامن دے موتی‘‘ کے نام سے ایک کتاب پیش کی۔

    استاد دامن نے فلموں کیلئے بھی گیت لکھے ۔ ان کا فلم’’ غیرت دا نشان ‘‘ میں شامل یہ گیت بہت مشہور ہوا۔

    منیوں دھرتی قلعی کرا دے میں نچاں ساری رات
    نہ میں سونے دی نہ چاندی دی میں پتل بھری پرات

    استاد دامن ، پنجابی کے علاوہ اردو سنسکرت ، ہندی اور انگریزی زبانوں پر بھی دسترس رکھتے تھے لیکن انہوں نے وسیلہ اظہار اپنی ماں بولی پنجابی ہی کو بنایا ۔ استاد دامن بلھے شاہ اکیڈمی کےسرپرست، مجلس شاہ حسین کے سرپرست اور ریڈیو پاکستان شعبہ پنجابی کے مشیر بھی تھے ۔ ان مختلف حیثیتوں میں انہوں نے پنجابی زبان وادب کی ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں ۔

    استاد دامن کہا کرتے تھے کہ اگر کسی نے میرا اردو ایڈیشن دیکھنا ہو تو وہ حبیب جالب کو دیکھ لےاستاد دامن کو فیض اور جالب سے محبت تھی۔ 80 کی دہائی میں جب انکے منہ بولے بیٹے فلم سٹار علاؤالدین کا انتقال ہوا تو گویا استاد دامن کی کمر ٹوٹ گئی۔ بستر پر ہی پڑے رہتے ،کبھی ہسپتال اور کبھی گھر، پھر تھوڑے ہی عرصے کے بعد فیض صاحب بھی خالق حقیقی سے جاملے۔

    استاد سے محبت کرنے والوں نےلاکھ روکا، وہ نہ مانے اور اپنےیاردیرینہ کے جنازے پر پہنچ گئےلوگوں نے استاد دامن کو پہلی بار دھاڑیں مارتے ہوئے دیکھا۔ ایسے معلوم ہوتا تھا کہ گویا تقسیم سے لے کر آج تک ٹوٹنےوالی ساری قیامتوں کی اذیت فیض صاحب کے جانے کے بعد ہی ان تک آئی ہےفیض صاحب کا انتقال 20 نومبر 1984ء کو ہوا اور اسی شام دامن کی ہمت بھی جواب دے گئی۔ایسے ٹوٹے کے صرف تیرہ دن بعد 3 دسمبر 1984 کو فیض صاحب کے پیچھے روانہ ہو گئے۔ آج ان کی برسی ہے.

    انہیں ان کی وصیت کے مطابق شاہ حسین کے مزار کے سائے میں دفن کیا گیا ۔

    منقول