Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سفارتخانے پر حملہ،قانونی کاروائی کی جائے گی،افغان وزیر خارجہ کی بلاول کو یقین دہانی

    سفارتخانے پر حملہ،قانونی کاروائی کی جائے گی،افغان وزیر خارجہ کی بلاول کو یقین دہانی

    کابل:افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے

    افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی نے افغان سفیر پر حملے کی مذمت کی اور اطمینان دلایا کہ پاکستانی سفارت خانے اور عملے کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ واقعہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے اور کسی کو بھی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے اور ناظم الامور کو نشانہ بنانے کے حملے کی مذمت کی ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے انہوں نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی خیریت سے ہیں امید ہے کہ شدید زخمی سکیورٹی گارڈ جلد ٹھیک ہوجائے گا چاہتے ہیں افغانستان میں حالات بہتر ہوں اورامن قائم ہو

    علاوہ ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ناصر کنعانی نے افغان بے گناہ عوام کے خلاف دہشتگردانہ حملے کے تسلسل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے مسلسل دہشتگردانہ حملوں کا نتیجہ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام ہے جو اس ملک کے عوام اور خطے کے مفادات کے منافی ہے ،پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے بھی کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    قبل ازیں سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے، کابل میں ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،حملے کے دوران سکیورٹی گارڈ کی بہادری پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،حملے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے سکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، افغان حکومت سفارتخانے پر حملے کی فوری تحقیقات کرے، افغان حکومت بزدلانہ حملے میں ملوث عناصروں کا تعین کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے،

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پرحملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
    علاوہ ازیں افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی کے سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے حملے میں پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی دہشتگردی کے حملے میں سفارتخانے کا سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا ہے افغانستان میں عبوری حکومت فوری طور پر حملے کی جامع تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کر کے خلاف کارروائی کرے افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

    کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کی گئی ہے

  • شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت

    شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت

    صومالیہ میں گرنے والے غیر معمولی بڑے شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت ہوئی ہیں-

    باغی ٹی وی : مشرقی افریقہ کے ملک صومالیہ کے ایک کم آبادی والے گاؤں میں گرنے والے دو میٹر طویل اور 15 ٹن وزنی شہابی پتھر کا ایک ٹکڑا کاٹ کر جامعہ البرٹا کے پروفیسر کرِس ہرڈ اور ان کےساتھیوں نے اس کا مشاہدہ کیا اوربتایا کہ اس میں دو بالکل نئی معدن موجود ہے اور تیسری نئی معدن کا شبہ بھی ہے جو سائنس کے لیے بالکل نئی ہوسکتی ہے۔

    ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی

    یہ شہابی پتھر صومایہ کے صوبے ہیران کے گاؤں ال علی میں گرا تھا اور اسی مناسبت سے اسے ’ال علی‘ کا کا نام دیا گیا ہے صومالیہ کے اس خطےمیں برسوں سے شہابی پتھر ملتے رہے ہیں اس سے 70 گرام ٹکڑا توڑ کر کینیڈا بھجوایا گیا تھا جس کےحیران کن نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس پتھر پر لوہا غالب ہے تاہم اس میں نئی معدنیات ملی ہیں۔

    ڈاکٹرکرس کےمطابق یہ ایک غیرمعمولی دریافت ہےکیونکہ ان میں ایلالائٹ اورایلکنسٹینٹونائٹ نامی معدنیات ہیں جنہیں اس سےقبل مصنوعی طور پرتجربہ گاہ میں بنایا گیا تھا لیکن اب آسمانی پتھر میں یہ قدرتی حالت میں ملی ہیں تاہم اب سائنسداں اسی شہابی پتھرکےمزید کچھ گوشے دیکھ رہے ہیں اور ان کا مفصل جائزہ لیں گے۔

    روسی زبان بولنے والے ہیکرز کی خلیجی خطوں اور سعودی عرب میں ہیکنگ کی کارروائیاں تیز

    اس دریافت سے سائنسدانوں کو شہاب ثاقب اور الکا کی تشکیل کے بارے میں کچھ اہم اشارے مل سکتے ہیں ان معدنیات کی دریافت کا اعلان کینیڈا میں یونیورسٹی آف البرٹا کے سیاروں کے ماہر ارضیات کرس ہرڈ نے 21 نومبر کو اسپیس ایکسپلوریشن سمپوزیم میں کیا۔

    ہرڈ کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ کو کوئی نیا معدنیات ملتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اصل ارضیاتی حالات، چٹان کی کیمسٹری اس سے مختلف تھی جو پہلے ملی تھی یہی چیز اس کو دلچسپ بناتی ہے-

    اربوں سال قبل مریخ 300 میٹر گہرے سمندروں سے ڈھکا ہوا تھا،تحقیق

  • حافظ آباد کی مقامی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جواب طلب کر لیا

    حافظ آباد کی مقامی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جواب طلب کر لیا

    پنجاب کے شہر حافظ آباد کی سیشن جج ناجیہ بتول نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا ،سابق امریکی صدر ٹرمپ پر حافظ آباد پولیس پر دباؤ ڈالنے کا کیس ہے حافظ آباد کی خاتون نے ٹرمپ کی کمپنی میں کام کرنے والی اپنی ساس،نند اور ٹرمپ پر بچی کو واپس لینے پر اثر رسوخ استعمال کرنے کا الزام لگایا

    حافظ آباد کی فیملی کورٹ میں دائر درخواست پر سول جج ناجیہ بتول نے سماعت کی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ سسرال والے اس سے اس کی بچی لینا چاہتے ہیں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل شعیب اسلم نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی ساس اوردو نندیں ٹرمپ کی کمپنی میں ملازم ہیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقامی پولیس پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔ درخواست گزارخاتون نےالزام عائد کیا کہ مقامی پولیس بچی واپس کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فریقین سے جواب طلب کر لیا

    درخواستگزار ثنا جاوید کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں علیحدگی کے بعد ثنا کا سابق شوہر ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو اپنے ہمراہ امریکا لے گیا تھا جبکہ عدالت نے طلاق کے وقت سوا سال کی بیٹی ثنا کے حوالے کر دی تھی اب خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس بیٹی کو سسرال والے واپسی کےلئے دباؤ ڈال رہے ہیں

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

  • گاﺅن تبدیلی پر نامناسب رویہ،توہین عدالت کیس، وکیل کو سنائی عدالت نے سزا

    گاﺅن تبدیلی پر نامناسب رویہ،توہین عدالت کیس، وکیل کو سنائی عدالت نے سزا

    گاﺅن تبدیلی پر نامناسب رویہ،توہین عدالت کیس، وکیل کو سنائی عدالت نے سزا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے گاﺅن تبدیلی پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر توہین عدالت کیس میں وکیل کو 3 ماہ قید کی سزا اور 6 ماہ کیلئے لائسنس معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا

    لاہور ہائیکورٹ نے گاون تبدیلی پرنامناسب رویہ اختیارکرنے پر وکیل کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ جاری کر دیا لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت پر وکیل کو تین ماہ کی قید کی سزا اورچھ ماہ تک لائسنس معطل کیا جاتا ہے وکیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں پولیس گرفتار کرکے جیل بھجوائے

    عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور اور شیخوپورہ کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کریں عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ وکیل نے عدالت میں گاون پہننے سے منع کرنے پر نامناسب رویہ اختیار کیا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    عدالت ان کو سزا دے جنہوں نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی،توہین عدالت کیس میں استدعا

  • بھارتی اداکار پریش راول کے خلاف پولیس میں شکایت درج

    بھارتی اداکار پریش راول کے خلاف پولیس میں شکایت درج

    کلکتہ: بھارتی سینئیر اداکار پریش راول کے خلاف بنگالی مخالف تبصرہ کرنے پر پولیس میں شکایت درج کروا ئی گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ویسٹ بنگال کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے بھارتی اداکار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول کے خلاف بنگال مخالفب تبصرہ کرنے پر کلکتہ پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے جس میں پریش روال کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔

    پولیس کو لکھے شکایتی خط میں ریاستی سکریٹری محمد سلیم سلیم نے کہا کہ عوامی ڈومین پر اس طرح کی تقریر فسادات کو بھڑکانے اور ملک بھر میں بنگالی برادری اور دیگر برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کو تباہ کرنے اور عوامی فساد پھیلانے کے لیے کی گئی ہے-

    سلیم نے خط میں کہا کہ درحقیقت، مذکورہ اشتعال انگیز بیان کےحوالےسے سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ ویڈیو بنگالیوں کے بارے میں بہت زیادہ منفی رائے پیدا کر رہی ہے بنگالیوں کی ایک بڑی تعداد مغربی بنگال سےباہر رہتی ہےاس لیے راول کی جانب سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کی وجہ سے انھیں متعصبانہ طور پر نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پریش راول نے گجرات میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے بنگالیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئےکہا تھاکہ گیس سلنڈر مہنگے ہیں لیکن وہ نیچے آئیں گے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا لیکن کیا ہوگا اگر روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی دہلی کی طرح آپ کے آس پاس رہنے لگیں؟ کیا آپ گیس سلنڈر استعمال کریں گے؟ بنگالیوں کے لیے مچھلی پکائیں گے؟۔

    پریش راول کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کی بنگالی قوم میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔

    بعد ازاں اس تبصرے کے وائرل ہونے کے بعد اپنی ایک ٹوئٹ میں پریش راول نے بنگالی قوم سے معافی بھی مانگ لی تھی ان کا کہنا تھا کہ ’یقیناً، مچھلی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ گجراتی بھی مچھلی پکاتے اور کھاتے ہیں۔ لیکن میرا مطلب غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا تھا۔ تاہم اگر میں نے آپ کے جذبات کو تکلیف پہنچائی ہے، تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں‘۔

  • عمران خان جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے. وفاقی وزیر قانون

    عمران خان جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے. وفاقی وزیر قانون

    عمران خان جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے، وفاقی وزیر قانون و انصاف

    وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کچھ نہیں کرنا اور نہ ہی اسمبلی توڑنی ہے، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے تاہم میں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا ۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، وہ پونے چار سال وزیرِ اعظم رہے ،کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی اور نہ ہی بطور وزیراعظم آئینی تقرری پر کسی سے مشاورت کی،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں

    اب انہوں نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے تاہم اس معاملے پر تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہونے ہیں اور کب کرانے ہیں یہ سب معاملات پی ڈی ایم میں مشاورت سے طے ہوں گے۔ تاہم خیال رہے کہ اس حوالے سے کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ چونکہ انہوں نے گزشتہ ماہ شروع ہونے والے لانگ مارچ سے ایسا سیاسی ماحول پیدا کر دیا تھا کہ اسلام آباد جائے بغیر ان کی واپسی کو ناکامی سمجھا جاتا، اس لیے انہیں کوئی ایسا اعلان کرنا تھا جس سے ان کے سیاسی حامی مطمئن ہو سکیں۔

  • زیادتی کا شکارخاتون نے انصاف نہ ملنے پرعدالت کے سامنے خود کو آگ لگا لی

    زیادتی کا شکارخاتون نے انصاف نہ ملنے پرعدالت کے سامنے خود کو آگ لگا لی

    جنسی زیادتی کا شکار خاتون نے انصاف نہ ملنے پر بھارت میں عدالت کے سامنے خود کو آگ لگا لی

    واقعہ بھارت میں پیش آیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برہم پور کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش آیا، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچا لیا، پولیس حکام نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ آگ لگانے والی خاتون کی عمر 30 سال ہے، خاتون شادی شدہ ہے، خاتون کو ملزمان نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا، ملزمان گرفتار ہوئے اور اسکے بعد ملزمان نے ضمانت کروا لی، ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد ملزمان نے خاتون کو پھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون پھر تھانے گئی اور دوبارہ مقدمہ درج کروایا، ملزمان ابھی مفرور ہیں، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منسوخ نہیں کی

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں،مرکزی ملزم کے دوستوں کی گرفتاری نہیں ہوئی خاتون چاہتی ہے کہ سب ملزم گرفتار ہوںَ عدالت میں پیشی کے دوران عدالت نے ملزمان کے وارنٹ جاری نہیں کئے جس کے بعد خاتون نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی،موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کو بچا لیا ہے، خاتون کے جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا ہے، اسکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ضروری پوچھ گچھ کے بعد خاتون کو اسکے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا،

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

  • عمران کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری،شیری رحمان

    عمران کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری،شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما،وفاقی وزیر شیری رحمان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر برس پڑیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے۔ عمران خان اور ان کی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ ان کی نظر میں وہی نظام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے، پھر چاہئے وہ صدارتی نظام کیوں نا ہو۔ یہ خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کر عمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے۔ وہ شخص جو کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہوا ہے وہ اب قوم کو بلند اخلاقیات کا درس دے رہا ہے۔ اگر یہ خود اخلاقی اصولوں پر چلتے ہیں تو نااہلی کے بعد سیاست کیوں نہیں چھوڑ رہے

    وفاقی وزیر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی بحالی میں سیاسی جماعتوں اور قوم نے قربانیاں دی ہیں۔ عمران خان کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہوگی لیکن اس جمہوری نظام کی بحالی کیلئے ہمارے قائدین اور کارکنان نے زندگیوں کی قربانی دی ہے

    پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
    امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
    بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد

    عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی. مریم اورنگزیب

  • شہر قائد، ڈکیت گروہ کا سرغنہ کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے لگا

    شہر قائد، ڈکیت گروہ کا سرغنہ کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے لگا

    شہر قائد، ڈکیت گروہ کا سرغنہ کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیان جاری ہیں، رینجرز نے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ ملزم جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ کرائے پر فراہم کرتا تھا، ملزم نے جرائم کے لئے ایک گینگ بنا رکھا ہے جو شہر بھر میں وارداتیں کرتے ہیں، ملزم منشیات فروشی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے

    ترجمان رینجرز نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی کارروائی میں منشیات فروش اور ڈکیت گروہ کے سرغنہ جلال کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل، 100 عدد راؤنڈز اور 30 پیکٹ گٹکا برآمد کیا گیا ملزم منشیات فروشی، مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

  • انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ؛ پاکستان کی شاندار بیٹنگ؛ جبکہ میچ جاری

    انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ؛ پاکستان کی شاندار بیٹنگ؛ جبکہ میچ جاری

    انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ؛ پاکستان کی شاندار بیٹنگ؛ جبکہ میچ جاری ہے.

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کے کھیل میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی ہے جس کے دوران دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچری اسکور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق نے 203 گیندوں پر 114رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ساتھی اوپنر امام الحق نے بھی اپنی سنچری مکمل کرلی.

    قبل ازیں انگلش کرکٹ ٹیم 101 اوورز میں 657 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ انگلش ٹیم کے اوپنرز زیک کراؤلی، بین ڈکٹ اور وکٹ کیپر پیٹر اولی پوپ نے بالترتیب 122، 107 اور 108 رنز اسکور کیے۔ ہیری بروک نے سب سے زیادہ 153 رنز بنائے۔ جو روٹ 23، کپتان بین اسٹوکس 41، لیام لیونگسٹن 9، ول جیکس 30، اولی رابنسن 37 جبکہ جیمز اینڈرسن نے 6 رنز بنائے۔ جیک لیچ بھی 6 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان نے کالے کرتوتوں کیوجہ سے اندر جانا ہے. رانا ثناءاللہ
    امریکا نےپاکستان سمیت 12 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالےممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
    مسلم لیگ ن کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید انتقال کرگئیں

    پاکستان نے 67 اوورز میں 232 رنز بنا لیے ہیں جبکہ قومی ٹیم کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔ عبداللہ شفیق کو ول جیکس کی گیند پر اولی پوپ نے کیچ آؤٹ کیا۔
    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے تاہم باؤلرز کو اسپن اور فاسٹ سوئنگ باؤلنگ میں زیادہ مدد نہیں مل رہی جس سے بیٹرز کو زیادہ اسکور بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف ساڑھے 6 کی اوسط سے اسکور کیے جو ون ڈے کی بہترین اوسط سمجھی جاتی ہے۔