Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

    پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

    پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

    وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے کیسز کا تناسب کئی گناہ بڑھ گیا ہے۔ جمعرات کے روز امیریکن سینٹر فار ڈیزیز اینالیس (سی ڈی اے) سے تعلق رکھنے والے معروف وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر ہومی رضاوی نے اپنے خیالات کا اظہار ہیپاٹائٹس سے متعلق سیمینار میں کیا۔

    طبی ماہرین کے مطابق 2030 تک ہیپاٹائٹس کو ختم کرنے کے حکومتی عزم کے باوجود، ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،یہاں تک کہ آج تقریباً 10 ملین یعنی ایک کڑور پاکستانی وائرل ہیپاٹائٹس سی کے مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جن کی تشخیص اور علاج کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں صرف 2020 میں ہیپاٹائٹس سی کے 461,000 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے جو کہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں نئے کیسز کی بڑی تعداد ہے۔ پاکستان سوسائٹی فار اسٹڈی آف لیور ڈیزیز کے زیر اہتمام سولہویں سالانہ کانفرس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بیرون ملک سے آئے ہوئے ماہرین کے علاوہ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی گیسٹرواینٹرولوجسٹ پروفیسر آمنہ سبحان نے بھی شرکت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں مطلع ابرآلود، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک گرگیا
    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد
    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی
    تمام مقررین نے ہیپاٹائٹس سی کے غیر منظم پھیلاؤ سے ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ جس کے نتیجے میں جگر کا کینسر اب ملک میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا کینسر ہے۔ مقررین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے اپنے پروگراموں کو تیز کریں۔ ڈبلیو ایچ او کے اہداف کو پورا کریں، جس سے 150,000 سے زیادہ جانیں بچیں گی۔ اس موقع پر امیریکن سینٹر فار ڈیزیز اینالیس (سی ڈی اے) سے تعلق رکھنے والے معروف وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر ہومی رضاوی نے کہا کہ دس ملین افراد پاکستان میں ہیپاٹائٹس سے متاثر ہیں اور پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ہیپاٹائٹس سے کینسر کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے کیوں کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے۔

    آغا خان یونیورسٹی ہاسپٹل کی گیسٹرواینٹرولوجسٹ پروفیسر آمنہ سبحان بٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کا تناسب بڑھ رہا ہے۔پاکستان میں انجکشن کے ذریعے ہیپاٹائٹس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں غیر ضروری طور پر انجکشن لگایا جاتا ہے۔بیشتر غیر معیاری بلڈ بینکز کی وجہ سے بلڈ ٹرانسفیوژن بھی محفوظ نہیں رہا۔ماں سے بچے میں بھی ہیپاٹائٹس منتقل ہوسکتا ہے۔ویکسینیشن کے ذریعے اس پر قابو پانا ممکن ہے۔

  • اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

    اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

     اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے فلائٹ نمبر کیو آر 0633 سے قطر جانے والے ملزم کے پیٹ سے 45 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ خیبر کے رہائشی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اے این ایف حکام نے پشاور سے پنجاب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مردان کے رہائشی شخص کو گرفتار کرلیا۔ پشاور موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کی کار سے 34 کلو 800 گرام افیون اور 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

    ملتان میں کی گئی ایک کارروائی میں بہاولنگر کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی کار سے 2 کلو 400 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
    انسان منشیات کا استعمال کیوں کرتے ہیں
    ہر سال 26 جون کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے دنیا بھر میں منشیات کے استعمال اور اسکی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں کام کرنے والی سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں نشے کی مختلف اقسام، انکے نقصانات اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار منعقد کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 20 کروڑ افراد منشیات کے عادی ہیں۔ منشیات کا استعمال سب سے زیادہ امریکا میں ہوتاہے۔ ہیروئن کے استعمال میں تعداد کے حوالے سے ایشیا سرفہرست ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں منشیات کی سب سے زیادہ مانگ یورپ میں ہے۔ جہاں تقریباً 75 فیصد لوگ ذہنی دباؤ اور دیگر امراض سے وقتی سکون حاصل کرنے لیے منشیات کا سہارا لیتے ہیں۔ ملک میں بطورِ منشیات سب سے زیادہ استعمال بھنگ، حشیش، چرس، ہیروئن اور شراب کی صورت میں کیا جاتا ہے۔

  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہوگی

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت آج بروز جمعہ 2 دسمبر کو ہوگی۔ اس سلسلے میں عدالت نے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ ( جج جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰی آفریدی) کیس کی سماعت کرے گا۔

    واضح رہے کہ پچیس مئی کے لانگ مارچ میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سیکریٹری داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر عمران خان سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا جس پر عمران خان نے مؤقف اپنایا تھا کہ انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کا علم ہی نہیں تھا۔ وزارت داخلہ نے عمران خان کے جواب پر مختلف ویڈیو کلپ پیش کیے جس میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو موبائل فون استعمال کرتے دکھایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق عمران خان کے ساتھ جیمرز نہیں تھے اس لیے رابطے میں دشواری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

  • جائز تعلق کی ویڈیو، کنول شوزب مان گئی،آخر کیوں؟

    جائز تعلق کی ویڈیو، کنول شوزب مان گئی،آخر کیوں؟

    لاہور:وقت تیزی سے گزررہا ہے اور قیامت کے نزیک جس طرح وقت کے گزرنےکے آثاربتائے گئے تھے وہ وقت آچکا ہے ، قیامت قریب ہے ، یہ گزرا ہوا وقت واپس نہیں آتا، ایسا ہے کچھ کہنا تھا پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا عمران خان سے کہ آپ اسمبلیاں توڑنے کے بات کررہےہیں، اگراسمبلیاں توڑ دی گئیں‌تو پھر ن لیگ اقتدار میں‌آاسکتی ہے ، اور جو ہم نے اربوں روپے کے پراجیکٹ شروع کیئے تھے وہ ن لیگ والے مکمل کریں‌گے ، محنت ہماری ہوگی اور کریڈٹ وہ لے لیں‌گے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن لے گا،عمران خان اسمبلی تحلیل نہیں کرے گا ،یہ صرف ہمیں دکھانے کےلیے کرتا ہے ، لیکن وہ کبھی یہ کام نہیں‌کرے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان پربہت سےکیسز کھلنے والے ہیںَ عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ جیت جائے گا اور پھراپنے خلاف ہونے والے مقدمات کو واپس لے لے گا ،اسحاق ڈار نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ سود کے خلاف اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں جس سے دائیں بازوں کے لوگ قریب ہوجائیں گے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے تو یہ سمجھ رہے ہیں کہ جبتک نوازشریف آئیں گے نہیں وہ جیت نہیں سکتے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ کا یہ بھی خیال ہے کہ پہلے میاں‌ صاحب پھر الیکشن لڑیں‌، میاں صاحب تو بغیر مرنے کیے جنت جانا چاہتے ہیں ، وہ جیل نہیں جانا چاہتے ،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ن لیگ کا یہ خیال ہےکہ نوازشریف ہے ان کو بچا سکتی:

     

    آصف علی زرداری نے پھر حکومت کےخلاف محاذ کھول دیا ہے اور پرویز الٰہی ان سے مل رہے ہیں ، پہلے تو معاملات طئے ہوگئے تھے ، مٹھائیاں بھی کھا لی تھیں ،اب پتہ نہیں کیا ہوا ہے ،پرویزالٰہی اسمبلیاں نہیں توڑنا چاہتے انہوں نے عمران خاں سے کہہ دیا ہے کہ اگراسمبلیاں توڑ دی گئیں تو پھرگیم ان کے ہاتھ سے نکل جائے گی ، اور پھرپنجاب پولیس پکڑ کر بھی لے جائے گی ،یہ پھر وہ کے پی میں چلے جائیں لیکن کے پی میں‌جاکر وہ سب سے الگھ تھلگ ہوجائیں گے اور پھرسیاست کو بہت بڑا دھچکہ لگے گا

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے اعظم سواتی نے ویڈیوکے بارے میں غلط بیانی کی پھرکنول شوزب یہی کچھ کہہ رہے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ میرااپنا خیال تھاکہ شوذپ خاموش رہے گی ، لیکن اس نے بھی تسلیم کرلیا کہ یہ ویڈیو میری ہے ، باجوہ کے خلاف ٹرولنگ عمران خان کے کہنے پر کی گئی ، اب عارف علوی پھر سے آپریٹر کا کردار ادا کررہے ہیں ، ان کا یہ بیھ کہنا تھا کہ جب تک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے کوئی خبر جاری نہیں ہوتی تو یہ فیک ہی تصور کی جائے گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج کے حوالے سے غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا پی ٹی آئی والوں کے لیے ٹرینڈ چلانا مشکل ہوجائیں گے ،

  • پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

    پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

    اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے شہر سمنگان میں مدرسے پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے اس واقعہ پر اپنی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغانستان کے عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ دورہ افغانستان مفید رہا۔ دیگر ممالک افغانستان کے مسائل حل کرنے میں تعاون کریں۔وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے جمعرات یکم دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حنا ربانی کھر نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔ عالمی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • اسلام آباد: مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب:وزیردفاع کا خطاب

    اسلام آباد: مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب:وزیردفاع کا خطاب

    اسلام آباد: مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کے بڑے بڑے مہمان بھی اس تقریب میں موجود تھے اوراس موقع پر عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کرکے خوشیوں کو دوبالا کیا

    ذرائع کے مطابق اس اہم تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہیں‌، ان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی بھی موجود تھے ،دیگر مہمانون میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان موجود، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ ،سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلی افسران بھی تقریب کا حصہ تھے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجائے گئے،متحدہ عرب امارات کا روایتی رقص اور مسحور کن موسیقی سے بھی حاضرین لطف اندوز ہوئے

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی کا تقریب سے خطاب ہوا ہے ،جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوستانہ تعلقات، بہترین تعاون اور بھائی چارہ موجود ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ اور انتہائی قریبی تعلقات ہمارا اثاثہ ہیں ،عرب امارات برادراسلامی ملک پاکستان کے برادرانہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات برادر ملک، دونوں ممالک کے مابین طویل اور بہترین تعلقات ہیں،متحدہ عرب امارات میں خاندان کے ساتھ 13 سال گزارے،امارات میں دوبئی اور ابوظہبی میں مقامی بینک میں خدمات سرانجام دیں

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان، امارات دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری،متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا،متحدہ عرب امارات کے عوام کو قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاک، امارات تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا جو تاریخ میں مثال ہو گا

  • عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے،اُن کے20 ارکان ہمارے ساتھ ہیں:ایاز صادق کا دعویٰ

    عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے،اُن کے20 ارکان ہمارے ساتھ ہیں:ایاز صادق کا دعویٰ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، اُن کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں، جس طرح پہلے اُن کے اتحادی چھوڑ کر گئے ہیں تو پرویز الہٰی اور باقی کیوں نہیں جاسکتے؟

    وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور ایاز صادق نے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق عمران خان کی طرف دیکھا جا رہا ہے، دو اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو کیاکرنا ہے ہم اس حوالے سے حکمت عملی بنا رہے ہیں، عمران خان یہ رسک لینے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے۔

    ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک پرویز الٰہی کے پاس کوئی آپشن نہیں، پرویز الٰہی کا مستقبل ان ہی کےساتھ ہے، ہم نے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ آفر کی تھی، دعائے خیرہوئی لیکن24 گھنٹےمیں صورتحال تبدیل ہوئی۔

    انوہں نے مزید کہا کہ دو اسمبلیاں چلی گئیں تو الیکشن ہونگے،کوئی مسئلہ نہیں، پی ٹی آئی کے دیگراتحادی جاسکتےہیں تو پرویز الٰہی کیوں نہیں جاسکتے؟ گھبرانےکی کوئی بات نہیں، مشکل سےمشکل حالات میں بھی الیکشن لڑیں گے، وفاقی حکومت کہیں نہیں جارہی،گئی بھی تو کوئی بڑی بات نہیں، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے، گبھرا کر نہیں لڑا جاتا، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو ہم پورا ڈٹ کرالیکشن لڑیں گے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • کراچی: شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ رہا

    کراچی: شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ رہا

    کراچی :کراچی میں شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ کو رہا کردیا گیا۔کراچی سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مجرمہ نے اپنے بھتیجے کی مدد سے 2011ء میں واردات کی تھی، خاتون نے عدالت کو بتایا تھا کہ شوہر اس کی بیٹی پر جسمانی اور جنسی تشدد کرتا تھا۔

     

    سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں خاتون سمیت دو ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قتل کیس میں ملزمہ کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جیل ریکارڈ کے مطابق ملزمہ زینب نے 20 سال کا عرصہ جیل میں گزارا ہے، اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔عدالت نے شریک ملزم ظہیر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

     

    فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم پر قتل میں معاونت کا جرم ثابت ہوتا ہے تاہم وہ سزا پوری کرچکا ہے۔پراسکیویشن کے مطابق ملزمہ زینب نے 2011 میں اپنے بھتیجے ظہیر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر احمد عباس کا قتل کیا تھا۔ملزمہ نے اپنے شوہر احمد عباس کے ٹکڑے کردیے تھے وہ اپنے شوہر کے جسم کے ٹکڑے دیگچی میں ڈال کر پکا رہی تھی۔ملزمہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس کا شوہر 16 سالہ بیٹی پر جسمانی اور جنسی تشدد کرتا تھا۔

     

    ادھر بھارت میں بھی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھارت میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 10 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھنے والی بیوی اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔این ڈی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق کرائم برانچ پولیس نے دہلی کے علاقے پاندیو نگر میں ایک خاتون کو بیٹے کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنے شوہر کو قتل کرنے پر گرفتار کر لیا، قتل کرنے کے بعد لاش کے 10 ٹکڑے کرکے کئی دن تک فریج میں رکھا گیا۔

     

    پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اس کے بیٹے نے سنگین جرم کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس کے مطابق خاتون پونم نے بتایا کہ وہ یہ دیکھ کر فکر مند تھی کہ اس کے شوہر انجان داس نے ان کی جیولری فروخت کرکے اس کی رقم اپنی پہلی بیوی کو بھیج دی تھی، جو بھارتی ریاست بہار میں اپنے 8 بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • ایک ہفتے میں زرمبادلہ کےذخائر32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزمزید کم ہوگئے

    ایک ہفتے میں زرمبادلہ کےذخائر32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزمزید کم ہوگئے

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی مزید کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 25 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 49 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

     

     

    اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 87 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

     

     

    ادھر اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ تیل، ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز کھولنے پر قطعی کوئی پابندی نہیں لگائی۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، خام تیل، ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے یا کنٹریکٹس پر بھی کوئی پابندی (زبانی یا کسی اور طرح) عائد نہیں کی گئی ہے۔

     

    اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی غلط اطلاعات منفی مقاصد کےتحت مارکیٹ میں غیریقینی کی صورت حال پیدا کرنےکےلیے پھیلائی جارہی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک تیل اور گیس (بشمول ایل این جی) کی مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے بینکوں کے ذریعے زرمبادلہ کی ادائیگیوں کی پروسیسنگ کو تجارتی دستاویزات کی کنٹریکٹ میں درج میعاد کے مطابق بروقت یقینی بناتا ہے۔

     

     

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تیل کی درآمد کےلیےتمام ایل سیز،کنٹریکٹس کسی تاخیرکےبغیر انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ کے ذریعے اپنی مقررہ تاریخ پر پورے کیے جارہے ہیں، اسی وجہ سے ملک میں تیل کی درآمد ستمبر 2022ء اور اکتوبر 2022ء میں بالترتیب 1.48 ارب ڈالر اور 1.48 ارب ڈالر رہی۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری

    بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بورڈ کے ڈائریکٹرز نے پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کی منظوری دے دی جبکہ رجسٹرڈ مستحقین کی رقم منتقلی اُن کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق بی آئی ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 56ویں اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈاکٹر قیصر بنگالی، ثانیہ رفعت، عثمان حسن نے براہ راست جبکہ اشفاق حسن خان اور حارث گزدر نے وڈیو کے ذریعہ شرکت کی۔ سیکریٹری بی آئی ایس پی یوسف خان سمیت نادرا، وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور خزانہ کے اعلی سطح نمائندے اور بی آئی ایس پی کے اعلی افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔بورڈ نے بی آئی ایس پی کے مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم کے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی، نئے نظام کے تحت مستحق افراد کسی بھی شیڈول بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹ کے ذریعے نقد رقم حاصل کرسکیں گے۔

    بورڈ نے خواجہ سراؤں کو بی آئی ایس پی کے کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دی۔ محترمہ شازیہ مری نے ٹرانس جینڈر پالیسی کی منظوری کو موجودہ حکومت کی ایک اہم کامیابی قرار دیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران پر زور دیا کہ وہ اس پس ماندہ کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لیے اپنے محکمے اور اثر و رسوخ کا استعمال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواجہ سرا اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم کے فلڈ ریلیف پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 28 لاکھ خاندانوں میں 70 ارب روپے کی نقد امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔

    اجلاس میں فلڈ ریلیف پروگرام کی بھی منظوری دی گئی اور بایو میٹرک کی تصدیق میں مشکلات پانے والی مستحق خواتین کے لیے نیا طریقہ منظور کیا گیا۔ بی آئی ایس پی بورڈ نے ادارے کے پروکیورمنٹ ونگ، سائبر کرائم ونگ کو آزادانہ طریقے کام کرنے کی منظوری دی اور دیگر ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالہ سے بھی اہم فیصلے کیے۔

    بی آئی ایس پی بورڈ نے نوکری کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے لیے گرانٹ بھی منظور کی جس کے مطابق گریڈ ایک سے آٹھ کے لئے 20 لاکھ، گریڈ نو سے 16 کے لئے 50 لاکھ اور گریڈ 17 سے اوپر کےبی آئی ایس پی ملازمین کے لئے 70 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دی۔

    شازیہ مری کی زیر صدارت بی آئی ایس پی بورڈ اجلاس نے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز بڑھانے کا پروپوزل خزانہ کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت ہر سال پے اسکیل روائز کرتی رہی ہے مگر بی آئی ایس پی کے ملازمین کے پے اسکیل 2019ء سے نہیں بڑھائے گئے۔بی آئی ایس پی بورڈ نے بلوچستان کے پانچ اضلاع کو اپ گریڈ کرنے اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ادارے کے اسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار