Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • عدالت عظمیٰ میں ایک بات کا فیصلہ ہو گیا اگراختلاف ہے تو سپریم کورٹ جائیں،عدالت

    عدالت عظمیٰ میں ایک بات کا فیصلہ ہو گیا اگراختلاف ہے تو سپریم کورٹ جائیں،عدالت

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    فرہاد علی شاہ نے عدالت میں کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس کے استغاثہ میں 139 لوگوں کو نامزد ، 127 کو طلب کیا گیا ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جب استغاثہ دائر ہو جائے تو ایف آئی آ ر کی ضرورت نہیں ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں ایک بات کا فیصلہ ہو گیا اگر آپکو اختلاف ہے تو سپریم کورٹ جائیں ،فرہاد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں ،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کہتا ہے جب فریقین کے بیان کی روشنی میں معاملہ نمٹایا جائے تو عمل کرنا لازم ہے ،ایڈووکیٹ جنرل نے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بیان دیا ،سوال یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کیا ہم کمنٹ کرسکتے ہیں ؟سپریم کورٹ نے فریقین کے درمیان فیصلہ کیا ہے، وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہو گیا کابینہ میں اسے بعد میں پیش کیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم سپریم کورٹ کے حکم پر سوال اٹھا سکتے ہیں؟ یا دوسرا راستہ ہے کہ درخواست گزار خود سپریم کورٹ جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا کہ دوسری جے آئی ٹی بننے پر کیا غلط ہے؟ وکیل نے کہا کہ نئی جے آئی ٹی کا مطلب دوبارہ فریش انویسٹی گیشن ہو گی سارا پراسس ہو گا، قانون کے مطابق پہلی جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کرچکی ہے

    سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

    سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

    درخواست گزار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کر رکھا ہے، مرکزی درخواست پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور

    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرل

  • ن لیگ ،پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کی روز سماعت کیجائے،تحریک انصاف پہنچی عدالت

    ن لیگ ،پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کی روز سماعت کیجائے،تحریک انصاف پہنچی عدالت

    ن لیگ ،پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کی روز سماعت کیجائے،تحریک انصاف پہنچی عدالت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے جلد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    درخواست تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات کا فیصلہ کیا جائے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کے حوالہ سے درخواست دائر کر رکھی ہے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا تھا، تا ہم ابھی تک دیگر جماعتوں کی درخؤاستوں پر فیصلہ نہیں سنایا گیا،تحریک انصاف اس سے قبل بھی عدالت میں درخواست دائر کر چکی ہے کہ دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد سنایا جائے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چیف الیکشن کمشنر پر مسلسل تنقید کرتے ہیں اور انہیں ن لیگ کی بی ٹیم کہتے ہیں حالانکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے خود تعینات کیا تھا

  • دھند کے باعث بند موٹروے پر جج کی گاڑی روکنے پر دو اہلکار معطل

    دھند کے باعث بند موٹروے پر جج کی گاڑی روکنے پر دو اہلکار معطل

    دھند کے باعث جج کی گاڑی کو موٹر وے پر روکنے پر اہلکار معطل کردیئے گئے ہیں.

    نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس (NHMP) نے دو پٹرولنگ افسران کو مبینہ طور پر سیالکوٹ موٹر وے (M-II) پر سفر کرنے سے جج کو روکنے کے الزام میں انہیں معطل کر دیا ہے جو کہ دھند کی وجہ سے بند تھی۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ لاہور موٹر وے کو تین روز قبل دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا، جب اے ٹی سی جج کی سرکاری گاڑی اور اس کے ساتھ آنے والا پولیس سکواڈ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مریدکے انٹر چینج سے زبردستی بیریئر عبور کر کے موٹر وے میں داخل ہوا۔ جبکہ ہیڈکوارٹر سے کال موصول ہونے پر، دو پٹرولنگ افسران – شاکر علی اور حیدر علی نے جج کی گاڑی کو اگلے انٹرچینج پر روکا۔ پٹرولنگ آفیسر نے موٹروے میں زبردستی داخل ہونے پر گاڑیوں کے چالان کر دیئے۔


    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پٹرولنگ افسران نے جج کے قافلے کو روکا اور گاڑیوں کا چالان تیار کر رہے ہیں. ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان اخبار کو بتایا کہ جج اپنے قافلے کو روکنے پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے دھمکی دی کہ "وہ عدالت کو موٹر وے پر ہی لگائیں گے اور روکنے والے ان اہلکار افسران کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کریں گے.

    جبکہ اس پولیس اہلکار نے پٹرولنگ افسران کی معطلی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف قانون پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیں اور "دو پٹرولنگ افسران کو انصاف فراہم کریں”۔ جبکہ این ایچ ایم پی کے ترجمان نے اس خبر پر بات کرنے سے گریز کیا.

  • پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا، اب خطرہ نہیں ،احسن اقبال

    پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا، اب خطرہ نہیں ،احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تعمیری معاشرے کےلیے تعلیم ناگزیر ہے یونیورسٹیاں دورحاضر کو دیکھتے ہوئے نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں دنیامیں آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی تعلیم ضروری ہے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا، اب خطرہ نہیں ،کسی بھی ملک کی کامیابی اور ترقی کےلیے استحکام بہت ضروری ہے،تمام ترقی پذیر ممالک نے ایکسپورٹ کی وجہ سے ترقی کی شعبہ تعمیر بھی ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایات پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائیگی پی ٹی آئی ،پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ملک کو معاشی استحکام کیلئے انتشار سے پاک کرنے کی ضرورت ہے پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی ،پنجاب میں کوئی چیف سیکریٹری اور آئی جی کام کرنے کو تیار نہیں پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے،

    عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا

    عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا

    نیب لاہور نے اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی

    نیب نے4 صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کرا دی،نیب کی جانب سے کہا گیا کہ رواں برس 12 اگست کو عثمان بزدار کے خلاف اثاثہ جات کی شکایت ملی،عثمان بزدار پر بطور وزیر اعلیٰ اثرورسوخ استعمال کر کے اثاثے بنانے کا الزام ہے،نیب بورڈ نے 12 اکتوبر کو عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ،دو بار طلبی کے نوٹسز د یئے لیکن عثمان بزدار پیش نہیں ہوئے،احتساب عدالت لا ہور عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرے ،عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 13 دسمبر تک عبوری ضمانت پر ہیں

    نیب لاہور کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 26 اور 31 اکتوبر کو طلب کیا گیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر نیب میں دونو ں بار پیش نہ ہوئے،عثمان بزدار کیخلاف غیر قانونی طور پر شراب کے لائسنس کی بھی انکوائری زیر التوا ہے،

    عثمان بزدار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب طلبی کو چیلنج کر رکھا ہے نیب اپنے اختیارات سے تجاوز اور ترمیمی آرڈیننس کے برعکس انکوائری کر رہا ہے،

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    عثمان بزدارکی بےنامی جائیداد کی تفصیلات:15 ارب کی کرپشن کیسےکی؟

    بزدار کی کرپشن پر عمران خان "چپ” کیوں تھے؟

    عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

  • تہرے قتل کیس میں 7ملزمان کی سزائیں کالعدم؛ 9سال بعد بری

    تہرے قتل کیس میں 7ملزمان کی سزائیں کالعدم؛ 9سال بعد بری

    تہرے قتل کیس میں 7ملزمان کی سزائیں کالعدم، 9سال بعد بری

    لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے پانچ اور عمر قید کے دو ملزموں کی سزاوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے نو سال بعد سات ملزمان کو بری کر دیا۔ اپیل کنندہ کے وکیل کے مطابق دونوں پارٹیوں کی پرانی مقدمہ بازی آپس میں چل رہی ہے۔
    تحریری فیصلے کے مطابق موجودہ کیس میں گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوئی جبکہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، ملزمان سے مال مقدمے کے طور پر کوئی اسلحہ وغیرہ ریکور نہیں کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے

    چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سات ملزمان کی اپیل پر سماعت کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے 2013 میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان میں بنیامین، بابر، امتیاز، محمد ادیس، مشتاق الیاس، صغریٰ بی بی اور حاجرہ بی بی شامل تھی جبکہ مقتولین میں میاں خان، بھائی خان اور زینت بی بی شامل ہیں۔
    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
    اسلام آباد پرجتھوں کی چڑھائی،کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا۔تاجرپھٹ پڑے
    ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں

  • اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں

    اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں

    دوار حشر مرا نامہ اعمال نہ دیکھ
    اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں

    یوم پیدائش : 28 فروری 1902ء
    اجنالا،برطانوی ہند
    وفات:01 دسمبر 1950ء
    لاہور
    وجۂ وفات:دورۂ قلب
    طرز وفات:طبعی موت
    شہریت: پاکستانی

    جماعت: مسلم لیگ
    اولاد:سلمان تاثیر(سابق گورنر پنجاب)
    مادر علمی:پیمبروک
    زبان:اردو، انگریزی
    ملازمت:جامعہ پنجاب، اسلامیہ کالج لاہور

    اردو شاعر ،نقاد اور ماہر تعلیم۔ قصبہ اجنالہ ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے۔ 1904ء میں پہلے والد پھر والدہ نے وبائے طاعون میں انتقال کیا۔ میاں نظام الدین رئیس لاہور نے جو ان کے خالو تھے، پرورش کی۔ فورمین کرسچن کالج لاہور سے 1926ء میں ایم اے کی ڈگری لی۔ اسی سال اسلامیہ کالج لاہور میں انگریزی کے لیکچرار مقرر ہوئے۔ کچھ عرصے بعد مستعفی ہو کر محکمہ اطلاعات سے وابستہ ہوگئے۔ 1928ء میں دوبارہ اسلامیہ کالج میں آگئے۔ 1934ء میں انگلستان چلے گئے اور کیمبرج سے پی۔ ایچ۔ ڈی کیا۔
    1936ء میں ایم۔ اے او کالج امرتسر میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ دوسری جنگ عظیم تک مختلف عہدوں پر کام کیا۔ 1947ء میں سری نگر گئے اور پھر پاکستان آکر آزاد کشمیر کے محکمہ نشر و اشاعت کے انچارچ ہوگئے۔ 1948ء میں اسلامیہ کالج لاہور کے پرنسپل مقرر ہوئے اور زندگی کے آخری ایام تک اسی کالج سے وابستہ رہے۔
    ڈاکٹر تاثیر کی ادبی زندگی کا آغاز لڑکپن ہی میں ہوگیا تھا۔ کالج میں ان کی صلاحیتوں نے جلا پائی اور 1924ء تک ادبی دنیا میں خاصے معروف ہوگئے۔ انھی دنوں ’’ نیرنگ خیال‘‘ لاہور کی ادارت ان کے سپرد ہوئی۔ دیگر ممتاز رسائل میں ان کے مضامین شائع ہوتے تھے۔ انجمن ترقی پسند مصنفین کے بانیوں میں سے تھے۔ انھوں نے روایت سے بغاوت کی اور مروجہ اسلوب سے ہٹ کر آزاد نظم کو ذریعۂ اظہار بنایا ۔
    وہ پاکستانی صوبہ پنجاب کے سابقہ مقتول گورنر سلمان تاثیر کے والد تھے۔ غازی علم دین شہید کے جسد مبارک کے لیے صندوق و بانس کا اہتمام ڈاکٹر محمد دین تاثیر نے کیا تھا۔
    تصانیف
    ۔۔۔۔۔۔۔
    کنول (ناول)
    آتش کدہ (شعری مجموعہ)

    اشعار
    ۔۔۔۔۔
    ہمیں بھی دیکھ کہ ہم آرزو کے صحرا میں
    کھلے ہوئے ہیں کسی زخم آرزو کی طرح

    داور حشر مرا نامۂ اعمال نہ دیکھ
    اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں

    میری وفائیں یاد کرو گے
    روؤگے فریاد کرو گے

    یہ ڈر ہے قافلے والو کہیں نہ گم کر دے
    مرا ہی اپنا اٹھایا ہوا غبار مجھے

    جس طرح ہم نے راتیں کاٹی ہیں
    اس طرح ہم نے دن گزارے ہیں

    ربط ہے حسن و عشق میں باہم
    ایک دریا کے دو کنارے ہیں

    حضور یار بھی آنسو نکل ہی آتے ہیں
    کچھ اختلاف کے پہلو نکل ہی آتے ہیں

    یہ دلیل خوش دلی ہے مرے واسطے نہیں ہے
    وہ دہن کہ ہے شگفتہ وہ جبیں کہ ہے کشادہ

  • وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

    وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

    وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیر اور فنڈز فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمپلیکس کی جلد تعمیر سے متعلق سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے وکلا کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع کروائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق ٹینڈرنگ ہو گئی ہے، کنٹریکٹ سائن نہیں ہوا،زبانی کام نہ ہو، عمل درآمد بھی ہو کمپلیکس کی تعمیر کی تمام دستاویزات جمع کروائیں،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ آئندہ سماعت پر چیئرمین سی ڈی اے کو بلا لیں چیزیں واضح ہو جائیں گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ڈاکومنٹ منگوا رہے ہیں ضرورت پڑی تو چیئرمین کو بھی بلا لیں گے، کام جلدی کرنا ہے اگر اس طرح پیسے کا انتظار کرینگے تو لمبا ہو جائے گا، وکیل سی ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ ہمیں بے شک قسطوں میں ادائیگی کردیں ہم کام شروع کردینگے،

    بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    یہ عدالت کسی کو کوئی گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    وکلاء احتجاج،ڈی سی آفس بند،جسٹس محسن اختر کیانی کی وکلاء کو مذاکرات کی دعوت

    اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند،وکلاء نے مذاکرات میں کیے بڑے مطالبات

    گملوں کا کیا قصور تھا ،100وکلا نے حملہ کیا لیکن بدنامی سب کی ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ

  • 50 فِٹ دور کاغذ کا جہاز پھینکنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

    50 فِٹ دور کاغذ کا جہاز پھینکنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

    50 فِٹ دور کاغذ کا جہاز پھینکنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

    امریکا میں ایک شخص نے 49.21 فٹ دور ہدف تک کاغذ کا جہاز پہنچا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جنہوں نے اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے انہیں کئی بار کوششیں کرنی پڑیں۔ کئی بار جہاز ہدف کے قریب سے بھی گزرا لیکن آخر کار وہ کاغذ کا جہاز بالٹی میں پھینکنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

    ڈیوڈ رش سے قبل یہ ریکارڈ جہاز کو 19.68 فِٹ دور پھینک کر بنایا گیا تھا۔ یہ ریکارڈ بنانے کے بعد ڈیوڈ رش نے 251 ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ایک سالانہ چھپنے والی کتاب ہے جس میں انسانی کارناموں اور فطری دنیا کے ریکارڈ درج ہیں۔ اپنی فروخت کے لحاظ سے یہ کتاب خود ایک ریکارڈ ہے۔ یہ کتاب بھی امریکا میں عوامی لائبریریوں سے اکثر چوری ہونے والی کتابوں میں سے ایک ہے۔

    جبکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ لندن کی 26 سالہ فلوسی کو دنیا کی سب سے طویل العمر بلی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا. جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی فلوسی کے طویل العمر ہونے کے اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا تھا۔ فلوسی چند ہی ہفتوں میں اپنی 27ویں سالگرہ منانے والی تھی. جبکہ فلوسی کو اس وقت بلیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کیٹس پروٹیکشن کی تحویل میں دیا گیا جب ان کے مالکان کو مالی مشکلات در پیش تھیں۔

    یاد رہے کہ جب 27 سالہ وکٹوریا گرین کو فلوسی کی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ اس کو لے کر بہت پرجوش تھیں۔ اور وکٹوریا کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ میرے گھر میں دنیا کی طویل العمر بلی موجود ہے بلکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اس کا گھر ہے اور میں نے یہاں قبضہ کیا ہوا ہے۔ مجھے یہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ ایک اچھی ساتھی ہے اور ہماری آپس میں بہت بنتی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں ایک بزرگ کے ساتھ رہتی ہوں۔‘

  • ٹیسٹ میچ، انگلینڈ نے پہلے سیشن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 174 رنز بنا لئے

    ٹیسٹ میچ، انگلینڈ نے پہلے سیشن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 174 رنز بنا لئے

    راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے سیشن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 174 رنز بنائے ہیں۔

    اوپنرز زیک کرالی نے 79 گیندوں پر 91 اور بین ڈکیٹ نے 85 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

    ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پچ اچھی لگ رہی ہے۔ ٹاس سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔

    قبل ازیں کرکٹ شائقین کو خوشخبری دیتے ہوئے پاک انگلش کرکٹ بورڈ ( Cricket ) نے آج بروز جمعرات یکم دسمبر کو پہلا تاریخی ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کیا تھا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بدھ 30 دسمبر کو پلیئرز کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

    راولپنڈی سٹیڈیم میں 10 بجے میچ کا آغاز ہوگا، ٹاس سے قبل ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔ بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔

    اس صورت حال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکا بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے۔ اب دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان، جب کہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ دورے سے متعلق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر پرجوش ہوں، حال ہی میں دو بہترین ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے،تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پرجوش ہوں، جیمز اینڈرسن واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی نقصان دہ ہوگی، ان کی کرکٹ میں جلد واپسی کے لیے دعا گو ہوں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم اور دیگر کھلاڑی کرکٹ کے سفیر ہیں، پاکستانی اور برطانوی عوام کی رگوں میں کرکٹ ہے۔
    پاکستان اور اینگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچز کا جائزہ

    پاکستان انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے، 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 ، جب کہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ تاہم 39 میچز بغیر کسی نتیجے کہ ختم ہوئے، پاکستان انگلینڈ کہ درمیان پاکستان میں آخری بار ٹیسٹ سریز 2005.6 میں کھیلی گئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی، پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔  دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو ڈرا ہوا، تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔


    اس حوالے انگلینڈ کے سفیر نے اپنے میں کرکٹ شائقین کو علاقائی زبان میں میچ دیکھنے کی دعوت دی جبکہ اس پر حامد میر نے لکھا کہ؛ "پنڈی جلساں میچ تکساں ، پاکستان میں برطانیہ ہائی کمیشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر مقامی پہاڑی زبان بولتے ہوئے رکشے پر سوار ہو کر ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے تساں وی جلسو”
    جبکہ بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی صحت یابی کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹاس ساڑھے 9 بجے اور میچ 10 بجے شروع ہوگا، ٹاس سے پہلے ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی۔
    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کے پھیلنے پر تبادلہ خیال کیا اور پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کیلئے موخر کردیا تھا۔ کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑی کل وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے تھے۔