Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پیٹرولیم مصنوعات پر آئندہ 15 روز میں 36 ارب سے زائد لیوی وصول کی جائے گی

    پیٹرولیم مصنوعات پر آئندہ 15 روز میں 36 ارب سے زائد لیوی وصول کی جائے گی

    پیٹرولیم مصنوعات پر آئندہ 15 روز میں 36 ارب سے زائد لیوی وصول کی جائے گی؛ پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ

    حکومت اگلے 15 روز میں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت اگلے 15 روزمیں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔ پٹرول سے 25 ارب 96 کروڑ، ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 10 ارب 18 کروڑ ریونیو جمع ہوگا۔

    دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 12 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل پر لیوی 12 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 25 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جب کہ پٹرول پر پہلے ہی 50 روپے لیٹر ڈیویلپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر لیوی 5 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے 1 پیسہ کر دی گئی ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 7 روپے90 پیسے سے بڑھا کر15 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کرنے اعلان کر دیا گیا تھا اور اس بارے میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس وقت کے اعلامیے کے مطابق 10 روپے کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 83 پیسے جبکہ ساڑھے 7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت179 روپے لیٹر مقرر کر دی گئی۔ وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

  • عالمی یوم ایڈز؛ نوجوانوں میں ایڈز کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں. وزیراعظم شہبازشریف

    عالمی یوم ایڈز؛ نوجوانوں میں ایڈز کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں. وزیراعظم شہبازشریف

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں میں ایڈز کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں.

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں آج کے دن ایڈز سے منسوب بدنامی کے خاتمہ کا عہد کرنا چاہیے۔ آج جمعرات کو عالمی یوم ایڈز کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ بچوں اور کم عمر افراد میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز باعث تشویش ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت صحت پر زور دیا کہ وہ ایڈز کی ٹیسٹنگ، اس کے خلاف آگاہی پیدا کرنے اور روک تھام پر توجہ مرکوز کرے


    خیال رہے کہ آج یکم دسمبر کو دنیا بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے مہلک مرض سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ ہے۔ جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ایچ آئی وی کا وائرس غیر محفوظ جنسی ملاپ، انجکشن کے ذریعے نشہ آور ادویات کے استعمال اور دیگر ذرائع سے پھیلتا ہے۔ یہ وائرس انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد قوت مدافعت پر حملہ آور ہوتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص میں مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت ختم ہو کر رہ جاتی ہے اور یوں وہ آہستہ آہستہ موت کی طرف بڑھنا شروع کر دیتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    جبکہ پاکستان کا شمار بھی دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد موجود ہے۔ علاوہ ازیں نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق اس وقت ملک میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ معاشرتی مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگ اس بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد اپنے نام کا اندراج کروانے سے گھبراتے ہیں۔

  • اگر کیسز اسی طرح التوا کا شکار رہے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا. وفاقی وزیر

    اگر کیسز اسی طرح التوا کا شکار رہے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، اگر کیسز اسی طرح التوا کا شکار رہے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا.
    وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، اگر ہماری اپیلوں کے فیصلے نہ آئے اور عمران خان کے کیسز اسی طرح التوا کا شکار رہے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا،ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے، ان حالات میں الیکشن پر اربوں روپے خرچ کر کے قوم کوانتشار میں مبتلا نہ کیا جائے. پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دونوں صوبوں کے وسائل حاصل کر کے ایک تقرری کو روکنے کی کوشش کی ، یہ دونوں صوبائی اسمبلیاں توڑنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی چار سالہ کارکردگی کو چھپا سکیں تاہم عوام ان کے یہ اعمال نہیں بھولے گی۔

    انہوں نے کہاکہ ہمارے بے گناہ ہونے کے باوجود سالہاسال سے ہماری اپیلیں التوا کر شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مقروض ملک ہے ۔ الیکشن پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اگر ہماری اپیلوں کے فیصلے نہ آئے اور عمران خان کے کیسز اسی طرح التوا کا شکار رہے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن یکساں مواقع ملنے چاہیئں۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اب بات صرف توشہ خانہ کیس کی نہیں رہی ، ابھی تو رنگ روڈ، ڈالر ،گندم اور چینی سکینڈل پر فیصلے آنے ہیں۔ یہ فیصلے آ جائیں تو ہم صبح الیکشن کروا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب کھل کر چیزیں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں الیکشن پر اربو ں روپے خرچ کرکے قوم کو انتشار میں مبتلا نہیں کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بار بار ہٹا کر سزائیں دی گئیں۔ انہوں نے اسے کبھی عالمی سازش قرار دیا اور نہ ہی انہوں نے اسلحہ ہاتھ میں پکڑ کر انتقام لینے کی کوشش ۔ نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالا دستی کی بات کی مگر یہ شخص لوگوں کو آئین و قانون کے خلاف اکسا رہا ہے اور ان سے کہہ رہا ہے کہ پھر مجھے لے کر آئو، حالانکہ اس شخص نے آئین اور قانون کی وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔ اس شخص نے پہلے بھی ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیااور اب بھی وہی سب کچھ کررہا ہے۔

  • چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر چار سدہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے پولیس اہلکار زرمست خان شہید ہو گئے ہیں پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا پولیس نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کردی ہے،

    پولیس حکام کے مطابق علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہیں ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے،آئی جی خیبر پختونخواہ نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے،

    شہید کانسٹیبل زرمست خان کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کی گئی۔تھانہ تنگی کی حدود میں چوانترے پل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارکی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار زرمست خان کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد،ڈی سی چارسدہ عبدالرحمن، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسیرجان جاوید خان سرکل ایس ڈی پی وز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد،ڈی سی چارسدہ عبدالرحمن،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسیرجان جاوید خان اورایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، نے شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میں شہید کے ورثاء نے بھی شرکت کی، اس موقع پرڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان اور ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، دونوں افسران نے شہید کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہید کے خون کو رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو عنقریب گرفتار کر لیا جائے گا۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

  • شراب کی غیر قانونی فروخت میں محکمہ ایکسائز کے اپنے ہی افسر ملوث ہونے کا انکشاف

    شراب کی غیر قانونی فروخت میں محکمہ ایکسائز کے اپنے ہی افسر ملوث ہونے کا انکشاف

    شراب کی غیر قانونی فروخت میں محکمہ ایکسائز کے اپنے ہی افسر ملوث ہیں، دستاویز

    محکمہ ایکسائز لاہور کے افسر نے ایک ہی رجسٹریشن نمبر پر متعدد لائسنس جاری کردیے۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں ایکسائز کے افسر نے ایک ہی رجسٹریشن نمبر پر شراب کے متعدد لائسنس جاری کردیے۔ دستاویزات کے مطابق جعلی لائسنس کے ذریعے شہر میں شراب کی غیر قانونی فروخت میں محکمہ ایکسائز کے اپنے افسر ہی ملوث نکلے، سماء نے ایکسائز کی جانب سے جاری جعلی پرمٹ کی کاپیاں حاصل کر لیں۔

    دستاویز کے مطابق محکمہ ایکسائز کے افسر فرخ بٹ کی جانب سے جعلی لائسنس جاری کیےگیے، اور ایکسائز ریکارڈ میں لائسنس ہولڈر پر کسی اور کا جب کہ پرمٹ پر کسی اور شخص کا نام درج ہے۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پر دوسرے شخص کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ای ٹی او فرخ بٹ جعلی پرمٹ بنا کر شراب فروخت کرتا ہے، اور جعلی پرمٹ پر روزانہ لاکھوں روپے کی شراب فروخت کی جارہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    ایکسائز انسپکٹر حافظ زاہد نے اعلی افسران کو مبینہ کرپشن پر مطلع کردیا ہے، اور جعلی پرمٹ اور دیگر کاغذات بھجوا دیے ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری ایکسائز آصف بلال لودھی نے ڈی جی ایکسائز سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز آصف طفیل نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈی جی ایکسائز پنجاب کا کہنا ہے کہ جعلسازی میں ملوث کسی افسر کو رعائت نہیں ملے گی، شراب لائسنس کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں، ذمہ دار افسران کے خلاف قانون کاروائی کی جائے گی۔

  • مسرت جمشید چیمہ کا متنازعہ بیان؛ وزیر اعلی پنجاب نے شوکاز نوٹس بھیج دیا

    مسرت جمشید چیمہ کا متنازعہ بیان؛ وزیر اعلی پنجاب نے شوکاز نوٹس بھیج دیا

    مسرت جمشید چیمہ کا متنازعہ بیان؛ وزیر اعلی پنجاب نے شوکاز نوٹس بھیج دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کے اداروں کے خلاف متنازعہ بیان پر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شو کاز نوٹس ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جاری کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے ذریعے متنازعہ بیان پر مسرت جمشید چیمہ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالسی کے صریحاً خلاف ہے۔ تاہم خیال رہے کہ مسرت چیمہ نے گزشتہ روز اداروں بارے ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد وزارت اعلی پنجاب کے آفس میں ایک تشویش پائی گئی تھی اور اس پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ یہ کہ وزیر اعلی نے وزارت اعلی پنجاب سے منسلک تمام لوگوں کو واضح کیا کہ اس قسم کے کسی قسم کے بیان سے گریز کیا جائے اور اداروں بارے کوئی ایسی بات نہیں کی ورنہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر کسی کو اپنا اس قسم کے بیانات دینے میں دلچسپی ہے تو اس آفس سے الگ ہوجائے.

  • بارشوں کے دوران ہم پرتنقید کرنے والوں کو جدہ نظرنہیں آیا،مرتضیٰ وہاب

    بارشوں کے دوران ہم پرتنقید کرنے والوں کو جدہ نظرنہیں آیا،مرتضیٰ وہاب

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کلفٹن آمد، واجد شمس الحسن فیملی پارک کا افتتاح کردیا

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ واجد شمس الحسن پارک میں بچوں کے لیے جھولے لگائے گئے ہیں،واجد شمس الحسن فیملی پارک میں باسکٹ بال کی سہولت دستیاب ہے فیملی پارک میں واکنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے،کراچی کو سرسبز بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کراچی کو گرین سٹی بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں پارکس قائم کیے جا چکے ہیں،ہمیں کراچی کو اپنانا ہے ،اس کو صاف ستھرا رکھنا ،درخت پودے لگانا ہماری ذمہ داری ہے،

    بارشوں کے دوران ہم پرتنقید کرنے والوں کو جدہ نظرنہیں آیا،دنیا بھر میں بارشیں ہوئیں ہم شہری ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جب ٹیکس لگاتے ہیں توحافظ نعیم اسٹے آرڈر لے آتے ہیں، کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ کراچی میں کام نہ ہوں،حافظ نعیم ماہرنہیں ،ہم جوکام کرتے ہیں کے ایم سی کے انجینئرڈیزائن کرتے ہیں،میئر یا ڈپٹی میئر کا فیصلہ کراچی کے عوام نے کرنا ہے منفی سیاست سے کراچی کو نقصان پہنچا ،کراچی کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام دھرنے کی سیاست نہیں چاہتے،

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

     بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

  • کراچی، کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ ملنے پر خوف و ہراس

    کراچی، کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ ملنے پر خوف و ہراس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ ملا ہے،
    اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، رینجرز اہلکار بھی موقع پر پہنچے،پولیس نے موقع سے کرائم سین اکھٹے کر لیے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسانی ڈھانچہ مرد کا ہے یہاں پھر عورت کا ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد معلوم چلے گا ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ کسی نے انسانی ڈھانچہ کچرا کنڈی میں پھینکا ہے، ہم اسے ہسپتال منتقل کر رہے ہیں، کچرا کنڈی کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیکھیں گے کہ کون انسانی ڈھانچہ پھینک کر گیا،بہت جلد انسانی ڈھانچہ کو پھینکے والے کو گرفتار کر لیں گے،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

  • پیڈ گوگل ایپس اب بند نہيں ہوں گے

    پیڈ گوگل ایپس اب بند نہيں ہوں گے

    پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گے کیونکہ اب پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گی آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت مل گيا ہے.

    پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گی اور گوگل سروسز کی ادائیگیاں براہ راست بلنگ کے ذریعے ہوں گی۔ موبائل فون صارفين کيلئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان میں اب پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گی بلکہ گوگل سروسز کی ادائیگیاں براہ راست بلنگ کے ذریعے ہوں گی۔ اور ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت مل گيا ہے۔ وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مان لی ہے، اس حوالے سے وزيراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے وفاقی وزير امین الحق سے رابطہ کر کے بتا ديا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ایک ماہ تک پالیسی پر عمل درآمد مؤخر کرنے کا کہہ ديا ہے۔

    اس بارے میں خبر شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی متین حیدر نے لکھا کہ؛ وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مان لی، گوگل کو ادائیگی پر راضی جبکہ امین الحق نے کہا پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی. اور اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیں.


    وفاقی وزیر آئی ٹی امين الحق کا کہنا ہے کہ گوگل ایپس کی پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، اس حوالے سے وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، جس پر امين الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔

    تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ ملک میں گوگل ایپلی کیشن کی ممکنہ بندش پر وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھا تھا کہ وزیرخزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ کچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خط لکھا گیا تھا، جس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی، اور صرف فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔ امیں الحق کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کرسکتے ہیں، جب کہ بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں۔

  • آٹھ سالہ بچی سے زیادتی و قتل،14 روز بیت گئے،ملزم نہ ہوئے گرفتار

    آٹھ سالہ بچی سے زیادتی و قتل،14 روز بیت گئے،ملزم نہ ہوئے گرفتار

    شہر قائد کراچی کے علاقے لانڈھی میں 8 سالہ بچی منیبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کو 14 روز بیت گئے’ضلعی پولیس اور تفتیش کار ملزمان کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 64 افراد کا ڈی این اے حاصل کرلیا گیا’کمسن بچی کا والد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔ مقبول نے پولیس کو وارننگ جاری کردی اگر منیبہ کاقاتل نہ پکڑا گیا تو احتجاج کروں گا 18نومبر کو خالی پلاٹ سے 8سالہ بچی منبیہ کی زیادتی کے بعد تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی منبیہ کے قتل کا مقدمہ ملیر کے قائد آباد پولیس اسٹیشن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے۔

    لانڈھی کے مسلم آباد کی گنجان آباد مقام سے بچی کیسے اغواء ہوئی کون زیادتی میں ملوث ہے بچی کو قتل کے بعد لاش کیسے خالی پلاٹ پر ٹھکانے لگائی گئی 14 روز بیت گئے ضلعی پولیس اور تفتیش کار ایک دوسرے کا منہ تکتے رہے’جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد بچی کو قتل کیاگیا تھا منبیہ کے والد نے 13 روز میں دلاسوں اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعداب بالآخر کیس میں پیشرفت نہ ہونے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ منیبہ کے والد مقبول نے گفتگو میں کہاکہ کاکا منے پر شدید شک ہے جو واردات کے بعد سے فرار ہے۔ اگر چہ مبینہ ملزم نے کچھ نہیں کیا تو وہ کیوں روپوش ہوا ہے انہوں نے پولیس کی کارکردگی اور پیشرفت رپورٹ پر مکمل عدم اطمینان کا اظہار کیاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اب تک ڈی این اے رپورٹ کا نہیں بتایا جا رہا ہے جس حالت میں بچی سونپی گئی تھی ہاتھ تک نہیں لگا پایا انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ رکن قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جھوٹے دلاسے ملے مگر کوئی مدد کو نہ آیا مقبول احمد کہتے ہیں کہ صورتحال سے پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کو بھی اطلاع کی گئی ہے جنہوں نے چند گھنٹے طلب کئے تھے مگر 13 روز بیت گئے مگر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہوئی تو احتجاج کروں گا ۔

    ادھر ملیر پولیس کے موقف کے مطابق ابتدائی طورپر کئی افراد کا ڈی این اے کرایاگیا ہے جائے وقوعہ سے کئی شواہد تحویل میں لئے گئے ہیں غفلت برتنے والوں کو بھی پہلے نہ بخشا تھانیدار سمیت تین افسران عہدوں سے ہٹائے جاچکے ہیں اور آگے بھی کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملیر پولیس کے مطابق لواحقین کی ہرممکن مدد کرنے کو تیار ہے تفتیش سمت کے مطابق تعین کے بعد کی جارہی ہے۔

    دھر پولیس تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حتمی طورپر64افراد کے ڈین این اے حاصل کئے گئے جنہیں رپورٹ کیلئے کراچی یونیورسٹی لیبارٹری بھیج دیاگیا ہے۔ جبکہ مزید 20 افر ادکو ریڈار پر لیاگیا ہے۔تفتیشی ذرائع کاکہناہے کہ مبینہ طورپر دو افراد وقوعہ کے بعد سے علاقے سے فرار ہے جن کے خاندان کے افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں ڈی این اے حاصل کیاگیا ہے۔سیمپل کے حصول کے بعدبچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزمان کا تعین جاری ہے۔ تاحال اب تک پولیس کو کسی قسم کی کوئی ڈی این اے رپورٹ حاصل نہ ہوسکی۔

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار