Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسمبلیاں توڑیں گئی تو جنرل الیکشن نہیں بلکہ صرف ان صوبوں میں الیکشن ہوں گے. وفاقی وزیر داخلہ

    اسمبلیاں توڑیں گئی تو جنرل الیکشن نہیں بلکہ صرف ان صوبوں میں الیکشن ہوں گے. وفاقی وزیر داخلہ

    اسمبلیاں توڑیں تو جنرل الیکشن نہیں صرف ان صوبوں میں الیکشن ہوں گے، رانا ثنا اللہ

     وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاتی ہیں، تو پھر ان 2اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گے۔جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جب حکومت میں تھے تو اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ساڑھے تین سال میں عمران خان نے کرپشن کا بیانیہ بنایا۔عمران خان کو چاہیے تھا قوم سے معذرت کرتے اور واپس پارلیمنٹ میں آتے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاسی روایات کے تحت مسائل پر بات کرنی چاہیے تھی۔26نومبر کو عمران خان ناکام ہوئے ، لانگ مارچ میں عوام نے ساتھ نہیں دیا۔عمران خان نے خیبرپختو نخوا اور پنجاب اسمبلیوں کوتوڑنے کی بات کرکے بحرانی کیفیت پیداکی۔جلسوں میں ناکام ہوکے، تقریریں کر کے، اسمبلیاں توڑنا، آئین، قانون، جمہوری عمل کی توہین ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    ان کا کہنا ہے کہ اگر سسٹم عمران خان کواقتدار دے تو کرپٹ نہیں، اگر نہ دے تو برا ہے۔سنا ہے پی ٹی آئی والے 20 دسمبر سے استعفے دیں گے۔اگر استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تو 20 دسمبر تک انتظار کیوں ؟ عمران خان کو اگر کرپٹ سسٹم میں نہیں رہنا تو سینیٹ اور آزاد کشمیر سے باہر جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کے بنیادی تصور کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہم کوشش کریں گے کہ اسمبلیاں توڑنے کے عمل میں معاون نہ ہوں۔ اسمبلیاں توڑنا کسی سیاسی جماعت اور نہ ملک کے حق میں ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کو بھی روکنے کی کوشش کی جائے گی، جو بھی مسائل ہوں گے ان کو آئین اور قانون کے مطابق حل کیے جائیں گے۔جو بھی اس کو آئین کے تحت روکنے میں ہوسکتا ہے اس طرف جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاتی ہیں، تو پھر ان 2اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گے۔جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ آئینی مدت پوری کریں گے۔اسمبلیاں توڑنے سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئیں اور کہیں استعفے قبول کیے جائیں۔پارلیمنٹ لاجز، گھر،گاڑیاں،تنخواہیں اور مراعات نہیں چھوڑتے اور شور مچاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے خوفزدہ نہیں ہیں۔کوئی نہ سمجھے کہ ہم الیکشن سے پیچھے ہٹیں گے۔ہم کمپین کریں گے، نواز شریف صاحب کمپین کے لیے میسر ہوں گے، یہ ان کی بھول ہے یہ جیت کے واپس آجائیں گے۔

  • راولپنڈی:پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم

    راولپنڈی:پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم

    راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے روز کے دوسرے سیشن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنالیے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 26 رنز بناکر پویلین لوٹے، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

    قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    گزشتہ روز کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 انگلش کرکٹرز میں وائرل انفیکشن کے باعث پاک انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کے لیے مؤخر کا بیان دیا تھا تاہم آج الصبح بورڈ نے دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ وقت پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان کا اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ
    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

  • پنجاب حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور کی زمین پر قبضہ کر لیا

    پنجاب حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور کی زمین پر قبضہ کر لیا

    پنجاب حکومت نے لاہور میں پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کی زمین پر قبضہ کر لیا

    باغی ٹی وی نے پنجاب حکومت کا ایک اور اسکینڈل بریک کردیا ہے جس میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت صوبائی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) کے کوچنگ سینٹر کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے. یکم دسمبر (آج) کو ڈائریکٹر جنرل، پاکستان سپورٹس بورڈ، اسلام آباد کو کوچنگ سنٹر کے زمینی امور کے بارے میں خط لکھا گیا ہے۔


    درخواست میں لکھا گیا ہے: ” ہم نے بارہاں لاہور کوچنگ سینٹر پر قبضہ کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی خراب نیت کے بارے میں اپنی شکایات اور خدشات کو پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔” جبکہ اس خط میں استدعا کی گئی کہ ’’پاکستان اسپورٹس بورڈ (ہیڈ کواٹر) کو چاہیے کہ وہ مرکز اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مفادات کو بچانے کی پوری کوشش کرے۔‘‘ اس میں مزید بتایا گیا کہ ہمارے ادارے میں یہاں تقریباً 43 ملازمین PSB کی چھتری تلے کام کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    علاوہ ازیں اس خط میں لکھا گیا کہ؛ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے نومبر 1965 کو ایک قرارداد کے ذریعے تقریباً 20 ایکڑ اراضی ایک مستقل اسپورٹس ٹریننگ اینڈ کوچنگ سنٹر کے قیام کے لیے مختص کی تھی جس کے لیے زمین کا مکمل کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہو گا۔ جبکہ یہ دعوٰی بھی کیا گیا کہ؛ حیران کن بات یہ ہے کہ 30 نومبر کو ایم ایس تووان (پرائیویٹ) لمیٹڈ مقامی پولیس کے ساتھ زبردستی سینٹر کے احاطے میں داخل ہوئے اور مین گیٹ کے داخلی دروازے کے بائیں جانب 10 کنال کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا جہاں ہماری والی بال کے کورٹ اور باکسنگ رنگ تھے کو انہوں نے ہٹا کر پھینک دیا.

    مزید یہ بھی کہا کہ یہ کل دس کنال ہے جس پر انہوں نے قبضہ کیا اور یہ سارا کچھ انہوں نے رات کے وقت زبردستی کیا ہے لہٰذا مندرجہ بالا کی روشنی میں درخواست کی جاتی ہے کہ اس معاملے کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں تاکہ زمین کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔ تاہم خیال رہے کہ اس حوالے پنجاب حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کا موقف لینے کیلئے باغی ٹی وی نے ان سے رابطہ کیا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہے،

  • ٹریفک حادثات میں 3 طلبہ جاں بحق:7 زخمی:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    ٹریفک حادثات میں 3 طلبہ جاں بحق:7 زخمی:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    لاہور:بہاولپور میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم جاں بحق ہوگئے، اوکاڑہ میں ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر سے پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

    بہاولپور کے علاقے یزمان میں وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سکول کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ طالبہ لائبہ، خدیجہ اور 14 سالہ الیاس نامی طالب علم شامل ہیں۔

    دوسری جانب اوکاڑہ ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر کے دوران پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں، دونوں رکشوں میں سکول کے بچے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق زخمی ہونے والوں میں شاہد، علی حسن، رمشہ، رقیہ وغیرہ شامل ہے، ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچیوں اور بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں کو ٹریٹمنٹ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یزمان میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • بھارت:سال2022 میں تارکین وطن کی طرف سےبھیجی جانے والی رقوم 100ارب ڈالرتک پہنچ گئیں

    بھارت:سال2022 میں تارکین وطن کی طرف سےبھیجی جانے والی رقوم 100ارب ڈالرتک پہنچ گئیں

    نئی دہلی:بھارت میں سال 2022 میں تارکین وطن کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم 100 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں ،اطلاعات کے مطابق دنیا کے بڑی معاشی ادارے جو دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر معاشی درجہ بندی کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ سال 2022 جو کہ ابھی ایک مہینہ ختم ہونے میں باقی ہے اب تک ، سمندرپارہندوستانیوں نے اپنے ملک میں 100 ارب ڈالرز سے زائد رقم بھیجی ہے ،

    بلومبرگ نے اس حوالے سے ایک تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے یہ ثآبت ہوتا ہےکہ بھارت جو کہ ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معاشی قوت ہے ، اس کے مالیات میں اضافہ ہوا ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے کے طور پر اپنا مقام برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

    اس بات کو عالمی بینک نے بھی تسلیم کیا ہے ، اس حوالے سے کل یعنی بدھ کو شائع ہونے والی عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سال بھارت کو ترسیلات زر کی آمد 12 فیصد بڑھ کر 100 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ یہ اس کی آمد کو میکسیکو، چین اور فلپائن سمیت ممالک سے بہت آگے رکھتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، امریکہ، برطانیہ اور سنگاپور جیسے امیر ممالک میں رہنے والے انتہائی ہنر مند ہندوستانی تارکین وطن زیادہ رقم گھر بھیج رہے ہیں۔ عالمی بینک کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہندوستانیوں نے ملک میں اجرتوں میں اضافہ، ریکارڈ بلند بے روزگاری اور کمزور ہوتے روپے نے بھی ترقی کو سہارا دیا۔

    دنیا کے سب سے بڑے تارکین وطن سے آنے والی رقوم بھارت کے لیے نقد رقم کا ایک اہم ذریعہ ہیں، جس نے گزشتہ ایک سال میں تقریباً ایک سو ارب ڈالرز کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے کرنسیوں بشمول ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کمزور ہوگئی۔ ترسیلات زر، جو کہ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار کا تقریباً 3% ہے، مالیاتی خلا کو پر کرنے کے لیے بھی اہم ہیں۔

    اعلی آمدنی والے ممالک سے ہندوستان میں نقدی کی منتقلی 2020-21 میں بڑھ کر 36% سے زیادہ ہوگئی، جو کہ 2016-17 میں 26% تھی۔ عالمی بینک نے ریزرو بینک آف انڈیا کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت پانچ خلیجی ممالک کا حصہ اسی مدت میں 54 فیصد سے گھٹ کر 28 فیصد رہ گیا۔

    یہ رجحان پورے جنوبی ایشیا میں یکساں نہیں ہے۔ ورلڈ بینک نے نوٹ کیا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا سے آنے والے تارکین وطن کی طرف سے کمائی گئی ترسیلات زر میں اس سال کمی متوقع ہے، کیونکہ ملکی اور بیرونی جھٹکے ان ممالک کو خاص طور پر سخت متاثر کرتے ہیں۔

    دوسری طرف پاکستان میں پچھلے سات ماہ سے ترسیلات زر میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ترسیلات کم ہوئی ہیں۔
    جولائی سے اکتوبر 2022 میں ترسیلات زر میں 9.9 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی جو پچھلے سال اسی دورانیے کی نسبت 8.6 فیصد کم ہیں۔پاکستان چار ممالک امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے زیادہ ترسیلات حاصل کرتا رہا ہے، جو ٹوٹل ترسیلات کا تقریباً 67 فیصد ہے اور جن میں کمی آئی ہے۔

    برطانیہ سے وصول ہونے والی ترسیلات میں 8.3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کی ایک وجہ وہاں تاریخی مہنگائی بھی ہو سکتی ہے۔متحدہ عرب امارات سے ترسلات زر میں 9.2 فیصد کمی آئی ہے، جس کی وجہ مطلوبہ ماہر ورکرز کا نہ ہونا ہے۔2019 میں دو لاکھ 11 ہزار 70 پاکستانی متحدہ عرب امارات گئے تھے جبکہ 2020 اور 2021 میں یہ تعداد صرف 81 ہزر 118 ہے۔اس کمی کی وجہ کرونا وبا بھی ہو سکتی ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ متحدہ عرب امارت پاکستانیوں کی نسبت انڈین ورکرز کو ترجیح دے رہا ہے۔

    اسی طرح جولائی سے اکتوبر کے درمیان سعودی عرب سے وصول ہونے والی ترسیلات 2.785 ارب ڈالر سے کم ہو کر 2.459 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔2019 میں تین لاکھ 32 ہزار 764 پاکستانی سعودی عرب گئے جبکہ 21-2020 میں تعداد صرف دو لاکھ 92 ہزار153 ہے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • شادی میں فائرنگ سے ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے 2 لڑکیاں زخمی

    شادی میں فائرنگ سے ٹانگوں پر گولیاں لگنے سے 2 لڑکیاں زخمی

    کراچی: گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی میں بارات جانے کی خوشی میں فائرنگ سے 2 بہنیں زخمی ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ فری فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ دونوں خواتین کو ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں ۔ گلبرگ کے علاقے موسیٰ کالونی بنگالی پاڑہ میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 بہنیں زخمی ہوگئیں جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل ایس ایچ او گلبرگ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ راجپر نے بتایا کہ علاقے میں بارات جانے کی خوشی میں کئی گئی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بہنوں کی شناخت 20 سالہ یاسمین اور 6 سالہ ماریہ دختر جلال کے نام سے کی گئی جبکہ باراتی علاقے سے جا چکے اور کوئی یہ بتانے کو تیار نہیں کہ بارات کہاں گئی ہے۔

    پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جو پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں ۔ اسپتال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ماریہ کی بائیں ران پر جبکہ یاسمین کی سیدھی پنڈلی پر گھٹنے کے قریب گولی لگی تھی۔

    ادھرپنجاب بہاولپور میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 طالب علم جاں بحق ہوگئے، اوکاڑہ میں ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر سے پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

    بہاولپور کے علاقے یزمان میں وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سکول کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ طالبہ لائبہ، خدیجہ اور 14 سالہ الیاس نامی طالب علم شامل ہیں۔دوسری جانب اوکاڑہ ستلج سکول کے سامنے دو آٹو رکشہ کی آپس میں ٹکر کے دوران پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہوئے ہیں، دونوں رکشوں میں سکول کے بچے تھے۔

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

  • گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا

    گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گناہ چھپانے کے لئے خاتون نے نومولود بچے کو پڑوسیوں کی چھت پر پھینک دیا

    پڑوسیوں کی چھت پر سے نومولود بچہ ملنے پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں،جس کے بعد تھانہ شالیمار کی حدود میں چھت سے ملنے والے نومولود کی شناخت کا ڈراپ سین ہو گیا، انویسٹی گیشن پولیس شالیمار نے بچے کی والدہ کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا، ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز زین عاصم کے مطابق ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے نومولود کو ہمسایوں کی چھت پر پھینک دیا تھا،جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالسز کی مدد سے نومولود کے قاتلوں کی شناخت ممکن ہوئی،پولیس کیجانب سے نومولود کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔لیکن جانبر نا ہو سکا،

    ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز زین عاصم کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف ملزمان کو ٹریس کرنے پر شالیمار پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی،

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

  • پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان کا اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ

    پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان کا اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ

    پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان کا اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ

     تحریک انصاف پنجاب کے ارکان نے پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارڈز کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کو مدنظر رکھا جائے ۔ارکان نے رائے دی ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل ایسے وقت میں کی جائے جب وفاقی اور دیگر 2 صوبوں کی اسمبلیوں پر تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھ سکے۔

    پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں جب کہ کئی حکومتی منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ دریں اثنا اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قبل ازیں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

    اجلاس میں میاں اسلم اقبال ،محمود الرشید ،حماد اظہر،اعجاز چودھری اور دیگر ارکان شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعد تاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان آج زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، جہاں اہم سیاسی رہنما ان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی بھی آج سابق وزیراعظم سے دوپہر کے بعد اہم ملاقات کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوگی جب کہ چودھری پرویز الٰہی عمران خان کو اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ڈھائی بجے 90 شاہراہِ قائد اعظم ایوان وزیراعلیٰ میں ہوگا، جس میں ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے لی جائے گی۔

  • راہزنی کی واردات میں نامعلوم افراد نے گولیاں چلا دیں، ایک شخص کی ہوئی موت

    راہزنی کی واردات میں نامعلوم افراد نے گولیاں چلا دیں، ایک شخص کی ہوئی موت

    ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹانک اڈہ پر راہزنی کی واردات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع پرٹائون پولیس نے نعش کو قبضے میں لے لیا جبکہ زخمی شخص کوعلاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا،ٹائون پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

    گزشتہ روزتھانہ ٹائون کی حدود میں ٹانک اڈہ کے نزدیک نامعلوم ملزمان نے راہزنی کی وردات میں عثمان علی ولد عظیم قوم مروت کو نامعلوم افرادنے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ ملزمان کی فائرنگ سے نیاز محمد ولد عمر بیگ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ٹائون پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وراردات پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واردات کے بعدملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تھانہ ٹائون پولیس نے نامعلو م ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    دوسری جانب ٹانک واناروڈگرہ بلوچ پل کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لالی خان ولدراجن شاہ قوم محسود سکنہ یعقوب کالونی جاںبحق ، واقعے کی اطلاع پر ٹانک پولیس نے نعش کوقبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،گزشتہ روزٹانک وانا روڈ گرہ بلوچ پل کے نزدیک نا معلوم افراد نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے لالی خان ولد راجن شاہ قوم محسود سکنہ یعقوب کالونی کو قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع پرٹانک پولیس نے جائے وراردات پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلو م ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

  • اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر

    اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے

    درخواست تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دائر کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ایف آئی اے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف متعدد مقدمے درج ہوئے اعظم سواتی کو دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا ٹرانسفر کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست التوا کے دوران مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے .

    واضح رہے کہ اعظم سواتی باز نہ آئے اور ضمانت پر رہائی کے باوجود اداروں کے خلاف تنقید کرتے رہے، اعظم سواتی نے پنڈی جلسے کے روز اداروں کے خلاف نہ صر ف خطاب کیا بلکہ ٹویٹ بھی کی، جس پر سائبر کرائم نے اعظم سواتی پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے

    اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہوئے اور یہ مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے،اعظم سواتی کےخلاف بن قاسم، شاہ لیطف ٹاون، درخشان،کلفٹن اور اورنگی ٹاون تھانوں مقدمات درج ہوئے۔درخشاں تھانے میں بھی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مدعی طارق آرائیں کے مطابق ٹوئٹ سے نفرت پھیل سکتی ہے، اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے مجھے انتہائی دکھ ہوا۔علاوہ ازیں اعظم سواتی کےخلاف کوئٹہ کے کچلاک پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا