Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد میں پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج؛ مقدمہ حادثاتی موت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا.
    اسلام آباد ميں سرينگر ہائی وے پر پولیس موبائل وين کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت کے واقعہ میں پوليس نے ڈرائيور کو حراست ميں لے کر مقدمہ درج کر ليا ہے۔ خاتون بیٹی کے ہمراہ سيکٹر جی نائن کے قريب سڑک عبور کر رہی تھی کہ پولیس موبائل وين کی زد میں آ کر دم توڑ گئی۔

    جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ثریا بی بی جب کہ بیٹی کی عالیہ کے نام سے کی گئی ہے۔ ماں بيٹی افغان شہری اور اسلام آباد کے علاقے گولڑہ ميں رہائش پذير تھيں۔ حادثے ميں ايک لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تھانہ آئن نائن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ حادثاتی موت کی دفعات کے تحت درج کیا ہے، جب کہ پوليس موبائل وين کے ڈرائيور کو بھی حراست ميں لے ليا گيا ہے۔


    پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی جس کے بعد ہی انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا. جبکہ ایک صارف نے کہا کہ "جس طرح دیگر حادثات اور وارداتوں میں ملزمان کے نام اور تصاویر جاری کی جاتی ہیں اخلاقی طور پر آپ کو اس پولیس والے کی تصاویر اور ڈیٹیل بھی جاری کرنی چاہئیں یا وہ صرف غریب کے لیے ہے”

    ایک اور صارف نے لکھا کہ؛ دنیا بھر میں میں روڈ پیدل کراس کرنا جرم سمجھا جاتا ہے۔ کسی بھی ہائی وے پر گاڑی یک دم روکنا نا ممکن ہوتا ہے۔ ایکسپریس ہائی وے پر اور کشمیر ہائی وے پر زیادہ بریج لگائیں اور پیدل کراس والوں کو تنبیہ کریں۔ اسکے ساتھ ایک اور صارف نے لکھا؛ "سگنل ختم کرنے ہی تھے تو راہ گیر حضرات کے لئیے مناسب انتظامات بھی کرنے تھے نا. یو ٹرن بنا کر صرف گاڑیوں کو ہی آسانی دی ہے. کاش css کی تیاری میں "عوام کی فلاح اور اسکی منصوبہ بندی” کا کورس بھی شامل ہوتا.”

  • پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی  شرکت

    پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی شرکت

    پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی شرکت

    جی ایچ کیوراولپنڈی میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی

    تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہوئے پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں وفاقی وزرا اورسفارتکار بھی شریک ہوئے، سینئر صحافی و اینکر پرسن، سی ای و باغی ٹی وی، معروف ٹی وی پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان بھی تقریب میں شریک ہوئے،تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک تھے،ایئر چیف بھی پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں موجود تھے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب میں موجود تھے وزیرداخلہ راناثنااللہ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی تقریب کا حصہ تھے وفاقی وزیر احسن اقبال،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک تھے

    جنرل عاصم منیر اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی سلامی کے چبوترے پر آمد ہوئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعزازی گارڈ زکی جانب سے سلامی دی گئی مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے اعزازی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا گیا اعزازی گارڈزنے سلامی کے چبوترے کے سامنے جگہ لیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے طویل تعلق رہا پاک فوج کے ساتھ تعلق میرے لیے باعث فخر ہے،میرے 6 سالہ دور میں دہشت گردی سے لیکر ہر مشکل میں فوج نے میری آواز پر لبیک کہا،فوج میں خدمات کا موقع دینے پر اللہ کامشکور ہوں ،میرا روحانی رابطہ ہمیشہ فوج کے ساتھ قائم رہے گا، جنرل عاصم منیر کو سپہ سالار بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ،جنرل عاصم منیر حافظ قران اور باصلاحیت افسرہیں،

    تقریب میں جی ایچ کیو ملٹری بینڈ نے مارچ کیا،جی ایچ کیو ملٹری بینڈنے ٹوکیو فیسٹیول میں بھی شرکت کی جی ایچ کیو ملٹری بینڈ نے چین،ملائیشیا، ترکیہ،یواے ای اور روس میں بھی مہارت کا لوہا منوایا تقریب میں ملٹری بینڈ کی جانب مشہور ملی نغمے دل دل پاکستان کی خوبصورت دھن پیش کی گئی،میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے ایک دن،ملٹری بینڈ نے مشہور کشمیری نغمے کی دھن بھی پیش کی،ملٹری بینڈ کی جانب سے میاں محمد بخش کے مشہور کلام کی دھن بھی پیش کی گئی ملٹری بینڈنے ملی نغمے جیوے جیوے پاکستان کی خوبصورت دھن بھی پیش کی

    اعزازی گارڈ کی جانب سے مارچ کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی گئی،اعزازی گارڈ کے دستے کی قیادت میجر ثاقب عالم کر رہے ہیں میجر ثاقب عالم کا تعلق فرسٹ عباسیہ اے بلوچ رجمنٹ سے ہے اعزازی گارڈ کے دستے کا تعلق پاک فوج کے مایہ ناز بریگیڈ ٹرپل ون انٹڈیپنڈنٹ انفنٹری بریگیڈ سے ہے

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

     

  • جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

    جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

    جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ہے.
    راولپنڈی میں پاک فوک کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپ دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک جنرل سید عاصم منیرکو سونپ دی، جنرل عاصم منیراس چھڑی کو ہاتھ میں لیتے ہی پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر 3 سال کےلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف اور جنرل سید ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے۔

    تقریب سے اپنے الوادعی خطاب میں جنرل باجوہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے عظیم فوج میں خدمت کا موقع دیا اور مجھے یہ اعزاز دیا، امید ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پروموشن ملک اور قوم کی ترقی کا باعث بنے گی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ان کی تعیناتی ملک اور قوم کیلئے بہترین فیصلہ ثابت ہوگی۔
    سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”ریٹائر ہونے کے بعد بھی میری روح کا رشتہ فوج سے جاری رہے گا، ان کی کسی بھی کامیابی کو میں اپنی کامیابی سمجھ کر فخر محسوس کروں گا“۔
    اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا، خوشی ہے کہ اتنے قابل افسر کے ہاتھ میں فوج کی کمان دے کر ریٹائر ہو رہا ہوں، فوج کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ان کی کامیابیوں کا اعتراف صرف دوستوں ہی نے نہیں بلکہ دشمنوں نے بھی کیا۔ میں پاک فوج کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

    جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

    جنرل سید عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں اور فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سینیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر پہلے نمبر پر تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈ، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی اور انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے اور 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا اور جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے جبکہ اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

  • کمان کی ”ملاکا چھڑی” کس چیز کی علامت ہے ؟

    کمان کی ”ملاکا چھڑی” کس چیز کی علامت ہے ؟

    کمان کی ”ملاکا چھڑی” کس چیز کی علامت ہے ؟

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے آرمی چیف کو آرمی کی کمان سونپیں گے، جس کیلئے وہ آرمی کمان کی علامت “ملاکا اسٹک” جنرل عاصم منیر کے سپرد کریں گے۔ کمانڈ یا کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف کے منصب سنبھالنے کی تقریب میں ہی مرکزی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ اس کی ایک مکمل تاریخ ہے۔

    ملاکا اسٹک 1 اسٹار فوجی افسر یعنی بریگیڈیئر رینک کے عہدے کے فوجی کو سونپی جاتی ہے، نئے بریگیڈیئر بننے والے فوجی افسر کو یہ اسٹک اپنے پرانے افسر کی جانب سے ملتی ہے، پرانا افسر اپنی چھڑی نئے آنے والے افسر کو سونپ کر خود ترقی کی سیڑھی چڑھتا ہوا اگلے عہدے پرچلا جاتا ہے اور اس عہدے پر موجود افسر سے چھڑی وصول کرلیتا ہے، یہ سلسلہ اسی طرح فور اسٹار جنرل اور پھر آرمی چیف تک جاتا ہے۔
     بے ضرر چھڑی کو ہی کمانڈ کی منتقلی کی علامت کیوں سمجھا جاتا ہے ؟

    کمانڈ کی چھڑی کا تعلق ان ابتدائی روایات سے ہے جن میں جنگجو سردار کے پاس انتہائی وزنی لیکن حجم میں چھوٹا ”گرز“ ہوتا تھا، انگریزی میں اسے mace کہتے ہیں۔ پرانے وقتوں میں جنگیں جیتنے کے لیے ذہنی طاقت کے ساتھ جسمانی طاقت کی اہمیت ہوتی تھی اور جنگجو سردار یہ وزنی گرز بآسانی اٹھا لیتے تھے اور ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کرتے تھے۔ جیسے جیسے وقت گزرا اور زرہ بکتر کا رواج بڑھا تو گرز کی عملی افادیت کم ہونے لگی۔ تاہم روایت کے طور پر یہ موجود رہا۔ مغرب میں 14ویں صدی میں گزرعلامتی طور پراستعمال ہونے لگے، اب وزنی گرز سپہ سالار کے بجائے سارجنٹ ایٹ آرمز اٹھاتا تھا۔

    16ویں صدی تک مغرب میں ”گرز“ اپنے ایک سرے پر موجود آہنی ٹکڑا اور دوسرے سرے پر موجود ہینڈل کھو بیٹھا، بس درمیان کی پتلی چھڑی رہ گئی، تاہم گرز کی شکل تبدیل ہونے کے باوجود اب بھی یہ طاقت کی علامت تھا۔ یہ چھڑی سیاست اور فوج دونوں میں استعمال ہونے لگی، برطانیہ سمیت کئی ممالک کی پارلیمنٹ میں سارجنٹ ایٹ آرمز کے پاس اس طرح کی چھڑی ہوتی ہے، اسی طرح فوجی کمانڈروں کے پاس بھی یہ چھڑی ہوتی ہے۔ کمانڈ کی چھڑی کو ”ملاکا کین“ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ چھڑی سنگاپور کے جزیرے ملاکا سے حاصل ہونے والے ایک مخصوص بانس سے تیار کی جاتی ہے۔

    اسی طرح کا بانس انڈونیشیا کے جزیرے سما ٹرا میں بھی پایا جاتا ہے لیکن روایت ملاکا کا بانس استعمال کرنے کی ہے۔ ملاکا کا یہ بانس وزن میں بہت ہلکا لیکن انتہائی مضبوط ہوتا ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا اور برطانیہ میں بھی مسلح افواج کے کمانڈر اسی بانس سے تیار ہونے والی چھڑی رکھتے ہیں۔
    چھڑی کا استعمال کب ہوتا ہے ؟ پاکستان کی فوجی روایات کے تحت مخصوص مواقع پر جیسے قومی پرچم کو سلامتی دیتے وقت، گارڈ آف آنر وصول کرتے وقت اور پریڈ ملاحظہ کرتے ہوئے آرمی کمانڈ لازما چھڑی اٹھاتے ہیں۔ دوسری جانب بعض مواقع پر کمانڈ کی چھڑی دور رکھی جاتی ہے۔ جب بھی آرمی چیف صدر، وزیراعظم یا کسی اور بڑی شخصیت سے ملتے ہیں کمانڈ کی چھڑی ان کے ساتھ نہیں ہوتی۔

  • سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی

    سال 2022 میں 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی

    رواں سال کے دوران 215 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق جبکہ 152 افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 41 افراد ٹرک کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 افراد زخمی بھی ہوئے، ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 141 حادثات موٹر سائیکلوں کے پیش آئے جس میں 110 جان لیوا حادثات میں 130 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جبکہ 84 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری 2022 سے 27 نومبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 215 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق جبکہ 152 افراد زخمی ہوگئے۔ رونما ہونے والے 215 ٹریفک حادثات میں 162 ٹریفک حادثات جان لیوا ثابت ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 91 ٹریفک حادثات ٹریفک زون ویسٹ میں پیش آئے جس میں 60 جان لیوا حادثات میں 69 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 77 زخمی ہوگئے۔

    دوسرے نمبر ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ملیر جس میں مجموعی طور پر 36 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 34 جان لیوا ٹریفک حادثات میں 41 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 29 افراد زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مجموعی طور پر 26 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 20 جان لیوا ٹریفک حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل ٹریفک زون مجموعی طور پر 19 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 16 جان لیوا حادثات میں 18 افراد زندگی سے محروم اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    ٹریفک زون ڈسٹرکٹ کورنگی میں مجموعی طور پر 17 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جس میں 13 جاون لیوا حادثات میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 9 شہری زخمی ہوگئے۔ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں مجموعی طور 20 ٹریفک حادثات میں 14 جان لیوا ثابت ہوئے جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ سٹی ٹریفک زون میں 6 ٹریفک حادثات میں 5 جان لیوا ثابت ہوئے اور 3 افراد زخمی ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 35 ٹریفک حادثات ٹرک کی ٹکر سے پیش آئے جس میں مجموعی طور پر 41 افراد زندگی سے محروم جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    اسی طرح سے 23 ٹریفک حادثات ٹریلر کی ٹکر سے پیش آئے جس میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 15 شہری زخمی ہوئے، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے مجموعی طور پر 21 حادثات پیش آئے جس میں 14 افراد زندگی سے محروم اور 16 شہری زخمی ہوگئے۔ ڈمپر کی ٹکر سے 17 حادثات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے اسی طرح سے آئل ٹینکر کی ٹکر سے بھی 17 حادثات پیش آئے اور اس میں بھی 15 شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 19 افراد زخمی بھی ہوئے ، بس کی ٹکر سے مجموعی طور پر 14 ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ، منی بس کی ٹکر سے 16 حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوئے۔

    کوچ کی ٹکر سے 8 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 شہری زخمی بھی ہوئے ، اعداد و شمار کے مطابق کار و جیپ کی ٹکر سے 23 ٹریفک حادثات میں 19 افراد جاں بحق 16 افراد زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر سے مجموعی طور پر 20 ٹریفک حادثات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ، موٹر سائیکل کی ٹکر سے 10 حادثات پیش آئے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے 10 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ، ٹریفک حادثات کا سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار نشانہ بننے۔

    اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران 141 موٹر سائیکل ٹریفک حادثات میں 110 ٹریفک حادثات جان لیوا ثابت ہوئے جس میں مجموعی طور پر 130 شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 84 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 27 نومبر تک پیدل چلنے والے راہگیروں کو پیش آنے والے 47 ٹریفک حادثات میں 36 جان لیوا ثابت ہوئے جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ 15 راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔

  • عمران خان اسمبلیاں توڑدیں تو ہم ضمنی الیکشن کروادیں گے، وزیرداخلہ

    عمران خان اسمبلیاں توڑدیں تو ہم ضمنی الیکشن کروادیں گے، وزیرداخلہ

    لاہور:وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فوج نے غیرسیاسی رہنے کافیصلہ بطورادارہ کیا اوراس پرقائم ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عدم اعتماد سے آج تک اسٹیبلشمنٹ کا کردار اے پولیٹیکل رہا ہے، یقین تھااسٹیبلشمنٹ عمران خان کاساتھ چھوڑ دے توعدم اعتماد کامیاب ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔

    قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں: رانا ثناء اللہ

    راناثنااللہ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں توفوری انتخابات کرادیں گے۔ مزید کہا کہ گورنرپنجاب وزیراعلیٰ کو اعتماد کاووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑدیں تو ہم 60روز میں ضمنی الیکشن کروادیں گے تاہم جب یہ اسمبلی توڑنے کیلئے بندے لائیں گے تو پورے بندے نہیں آئیں گے۔

     

    "ہریانہ بنے گا خالصتان تھیم”سکھوں نے میلبورن میں مہم شروع کردی

    انہوں نے کہا کہ گورنر کو یہ اختیار ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے، پنجاب میں عدم اعتماد لانے سے بہتر ہے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے۔ راناثنااللہ نے کہا کہ ہمارے کہنے پر بھی بلوچستان اور سندھ اسمبلی نہیں ٹوٹے گی۔راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں مگر نوازشریف کو انتخابات سے بہت پہلے پاکستان نہیں آناچاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب 16 ہزار کے بجلی کے بل آئیں گے تو کوئی حکومت سے خوش نہیں ہوگا، وزیراعظم اگلے 4 سے 6ماہ میں ڈیلیور کریں گے۔ پیٹرول اور ڈالر نیچے آجاتا ہے تو اچھے طریقے سے الیکشن میں جائیں گے، نگراں حکومت کو ملک دیکر جائیں گے تو ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پرحملہ کرنے والا ایک شخص تھا، ہمارے مطابق عمران خان کو ایک گولی لگی ہے، کنٹینرکے اوپر سے 2فائر ہوئے جن میں سے ایک فائر معظم کو لگا۔

  • ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    پشاور:پی ٹی آئی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختونخوا وزیرزادہ ،ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک اور ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان نے صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    معاون خصوصی برائے اقلیتی امور خیبر پختو نخوا وزیر زادہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان کے اعلان پر صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا ہے۔ عمران خان کا جو فیصلہ ہوگا ہمیں منظور ہوگا ہم چاہتے ہے دوبارہ انتخابات ہوجائے۔

    تحریک انصاف کےاجلاس میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنےکےفیصلےکی توثیق

    پی ٹی آئی کی ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک نے اسپیکر کے نام استعفیٰ لکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دیتی ہوں۔ صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے پر پارٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی محمود جان نے بھی اپنا استعفیٰ لکھ دیا۔ محمود جان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے احکامات پر ڈپٹی اسپیکر شپ سمیت بطور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں۔

    قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں: رانا ثناء اللہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    "ہریانہ بنے گا خالصتان تھیم”سکھوں نے میلبورن میں مہم شروع کردی

    اجلاس کے بعد لاہور زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

  • پرچم سے ‘ اللہ’ کا نام کیوں ہٹایا؟ ایران کا فیفا سے شدید احتجاج

    پرچم سے ‘ اللہ’ کا نام کیوں ہٹایا؟ ایران کا فیفا سے شدید احتجاج

    لاہور:امریکا کی جانب سے پرچم سے ‘اللہ’ کا نام ہٹانے پر ایران نے فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) سے شدید احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی فٹ بال فیڈریشن نے امریکی فٹ بال کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے جھنڈے سے لفظ اللہ کو ہٹانے کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر احتجاج کیا۔

    تحریک انصاف کےاجلاس میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنےکےفیصلےکی توثیق

    خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے مابین منگل کو فٹبال ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جائے گا جس کو میگا ایونٹ کا دھماکے دار مقابلہ بھی تصور کیا جارہا ہے۔ایران میں 22 سالہ کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی حراست میں ہلاکت کے بعد دو ماہ سے زیادہ کے مظاہرے ہوئے ہیں۔ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ امریکی فیڈریشن کا یہ عمل انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے۔

    سری لنکا؛کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے7گولڈ میڈلزجیت لیے

    اس سلسلے میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب امریکی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہےکہ اس کی جانب سے یہ عمل ایران میں انسانی حقوق کے لیے لڑنے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 1980 سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان فٹبال ورلڈکپ کا میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

    معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

    کراچی :کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر پیر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔اطلاعات کے مطابق ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے سابق چیئرمین کو بخار کی شکایت ہوئی جس کے بعد وہ KATI آفس سے گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    انہوں نے کئی بینکوں اور نجی فرموں کے بورڈ ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور خود چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے۔منیر ٹینریز، ٹیکسٹائل اور بینکنگ سے لے کر شعبوں میں تجربہ رکھنے والے ایک بہترین صنعت کار تھے۔

    انہیں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی جانب سے بہترین ایکسپورٹ پرفارمنس ٹرافی، انٹرنیشنل ایکسپورٹ ایسوسی ایشن، UK کی جانب سے گولڈ میڈلین ایوارڈ اور FPCCI کی جانب سے بیسٹ بزنس مین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ، انہیں انسانیت کے لیے ان کی شاندار عوامی خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان کی طرف سے بالترتیب 2006 اور 2007 میں ‘ستارہ ایثار’ اور ‘ستارہ امتیاز’ سے نوازا گیا۔

    منیر کی شراکتیں اور کامیابیاں معاشی میدان سے آگے تعلیم کے شعبے میں بھی ہیں۔ انہیں جنوری 2009 میں گورنر سندھ کی طرف سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری (ڈاکٹر آف فلسفہ) سے نوازا گیا۔وہ FPCCI، IoBM اور Greenwich Collage، کراچی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر تھے۔ وہ شوکت خانم کینسر ہسپتال، لاہور، کڈنی سینٹر پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ میں شامل تھے۔انہوں نے انجمن اسلامیہ چنیوٹ کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جو کراچی، فیصل آباد اور چنیوٹ میں بہت سے ہسپتال، میٹرنٹی ہوم، اسکول اور کالج چلا رہے ہیں۔

    منیر کو 2012 میں ایوان صدر میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا اور اسی سال مارخم (کینیڈا) کے شہر میں اس وقت کے میئر فرینک اسکارپٹی نے پارلیمنٹ کے اراکین کی موجودگی میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

  • فریڈ رک اینگلس:جرمنی کا انقلابی مفکر:جس کے نظریے کوعروج ملا

    فریڈ رک اینگلس:جرمنی کا انقلابی مفکر:جس کے نظریے کوعروج ملا

    پیدائش:28 نومبر 1820ء وفات:05 اگست 1895ء
    لندن
    وجۂ وفات:سرطان
    طرز وفات:طبعی موت
    شہریت:جرمنی
    مادر علمی:جامعہ ہومبولت
    پیشہ:ماہر معاشیات، فلسفی، مصنف
    انقلابی، ماہرِ عمرانیات
    حامیِ حقوق نسواں، صحافی
    مادری زبان:جرمن
    شعبۂ عمل:فلسفہ
    مؤثر:ہیراکلیطس، کارل مارکس

    جرمنی کا انقلابی مفکر جس نے کارل مارکس کے ساتھ مل کر سائنسی سوشلزم کی بنیاد رکھی۔ دولت مند کارخانہ دار کا بیٹا تھا۔ 1842ء میں مانچسٹر میں باپ کے کارخانے میں کام سیکھنے گیا اور مزدوروں کی تحریک سے روشناس ہوا۔ 1844ء میں پیرس کے عارضی قیام کے دوران میں کارل مارکس سے پہلی ملاقات ہوئی۔ 1845ء میں 1850ء تک جرمنی، فرانس اور بیلجیم میں انقلابی تحریکیں چلائیں اور مارکس کے ساتھ مل کر کئی کتابیں لکھیں جن میں کمیونسٹ مینی فسٹو (1848ء) خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ 1848ء میں واپس انگلستان چلا گیا اور ساری عمر وہیں رہا۔ اینگلس نے مارکس کی وفات کے بعد اس کی مشہور تصنیف (سرمایہ) کی دوسری اور تیسری جلدیں اس کی یاداشتوں کی مدد سے مرتب کیں۔ متعدد تاریخی اور فلسفیانہ کتابوں کا مصنف ہے۔