Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستانی ویزہ جاری

    بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستانی ویزہ جاری

    لاہور: بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلیے پاکستانی ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان پہنچنے والے 100ہندو یاتریوں کا واہگہ بارڈر پہنچنے پرمتروکہ وقف املاک بورڈ اورپاکستان ہندومندرمینجمنٹ کمیٹی کے ارکان استقبال کریں گے امیگریشن اورکسٹم کلیئرنس کے بعد بھارتی مہمانوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے حیات پتافی میرپورماتھیلو روانہ کیاجائے گا جہاں شادانی دربارمیں تین روزہ پوجااورمذہبی رسومات اداکی جائیں گی۔


    پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی کے مطابق 100 بھارتی ہندویاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں،ہندو یاتریوں کا وفد 22 نومبر سے 3 دسمبر تک شادانی دربار حیات پتافی، سندھ میں شیو اوتاری ستگورو سنت شادرام صاحب کے 314 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔


    بھارت سے آنے والے یاتری 26 نومبرکو خان پورمہرمیں واقع ہندوؤں کے مقدس مقام کی یاتراکریں گے اوررات وہاں قیام کریں گے، 27 نومبرکو گھوٹکی اور28 کوسکھرمیں موجود ہندومندروں کی یاتراکی جائیگی 29 نومبرکو ماتھیلو میں ماتاکالکادیوی کے مندرمیں پوجاہوگی، 30 نومبرکو میرپورماتھیلومیں شادانی ست سنگ ہال میں مذہبی تقریب منعقد ہوگی یکم دسمبرکو یاتری ڈھرکے ستسنگ بھون میں رات گزاریں گے،2دسمبرکو ننکانہ صاحب حاضری دیں گے اورپھر تین دسمبرکو مذہبی رسومات مکمل کرکے واپس لوٹ جائیں گے۔

    ڈپٹی سیکرٹری شرائنزنے بتایا کہ بھارتی ہندومہمانوں کو پاکستان میں قیام وطعام سمیت میڈیکل کی سہولت دی جائے گی،ان کوبہترین سفری سہولیات اورسیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی پاکستان میں ہندو کے ہزاروں سال پرانے مقدس مقامات ہیں جن میں کٹاس راج مندر، شادانی دربار،سادھوبیلہ مندراورپرلاگ مندرقابل ذکرہیں۔

    ٹھٹھہ :ماہی گیروں کاعالمی دن ، کینجھر جھیل کے کنارے پر کیک بھی کاٹا گیا

    شادانی دربار 103 سال پرانا مندر ہے اور دنیا بھر سے ہندو عقیدت مندوں کے لیے ایک مقدس مقام ہے۔ شادانی دربار کی بنیاد 1786 میں سنت شادرام جی نے رکھی جو 1708 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے تحت، بھارت سے ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری ہر سال مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن کے جاری کردہ ویزے دیگر ممالک سے ان تقریبات میں شرکت کرنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کو دیئے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔

    ہندو اور سکھ یاتریوں کو یاترا کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی مذہبی عبادت گاہوں کے دوروں کی سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے عین مطابق ہےجو پاکستان کے تمام مذاہب کےمذہبی مقامات کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

    توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

  • عمران خان نے سیاست کےساتھ سماجی اقدار کو بھی نقصان پہنچایا ،خواجہ آصف

    عمران خان نے سیاست کےساتھ سماجی اقدار کو بھی نقصان پہنچایا ،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق وزارت دفاع کو وزیراعظم کا خط موصول ہوگیا ہے جس کا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کو بھی بتا دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ان اداروں نے چارسال عمران خان کو سپورٹ کیا ہے، عمران خان 4 سال سپورٹ کے باوجود کچھ نہ کرسکے تو اداروں پر حملہ نہ کریں ایک ادارے کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے غلط خبریں چلیں، اس ادارے کا ماضی میں ایک کردار رہا ہے، وہ کردار ماورائے آئین رہا ہے، آج وہ ادارہ آئین کے تحت کردار ادا کرنا چاہتا ہے، آج 75سال بعد اگر ادارہ آئین کے تابع رہنا چاہتا ہے تو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

    بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا،وفاقی وزیر آئی ٹی

    آرمی چیف کی تقرری سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج وزارت دفاع کو وزیراعظم کا خط موصول ہوا ہے اور اس کا جنرل ہیڈ کوار ٹرز کو بتا دیا گیا ہے، دو تین روز میں تمام مرحلہ مکمل ہوجائے گا اور یہ ہیجان ختم ہوجائے گا، اس کے بعد عمران خان کے ساتھ بھی دو ہاتھ کرلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران توشہ خانے کے تحفے پہلے بیچتا تھا اور پھر پیسے سرکار کو دیتا تھا، عمران خان کو اقتدار میں لانے کیلئے 15 سال پلاننگ کی گئی، یہ ایک شرمناک داستان ہے، صرف سیاستدان نہیں پاور اسٹرکچر کے تمام ذمہ داران ملوث رہے ہیں عمران خان نے سیاست کےساتھ سماجی اقدار کو بھی نقصان پہنچایا اور لفظ نیوٹرل کو طعنہ بنادیا ہے، ادارہ برملا کہہ رہا ہے، اعلان کررہا ہے کہ ہم نے خود کو نیوٹرل کرلیا ہے۔

    نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر چلے…

    دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ عمران خان کا لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے-

    سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری پرجن کا اختیار ہے وہ فیصلہ کریں گے عمران خان کا لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے، لانگ مارچ کرکےکہتے ہیں کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لائیں گے آپ سیاسی قیادت کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

    ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ وقت بتائےگا کہ کسی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرسکتے ہیں یا نہیں۔

    مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

  • فیفا ورلڈ کپ 2022 :انگلینڈ نے ایران کو شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ 2022 :انگلینڈ نے ایران کو شکست دے دی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ نے ایران کو شکست دے دی-

    خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی انگلینڈ کی جانب سے جیوڈ بیلنگھم نے 35ویں منٹ میں برطانیہ کو برتری دلائی جس کو بُوکایو ساکا نے 43ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔

    رحیم اسٹرلنگ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوزیشن مزید مستحکم کردی دوسرے ہاف میں 62 ویں منٹ میں ساکا نے دوسرا اور انگلینڈ کا چوتھا گول اسکور کیا۔ مارکس ریشفورڈ 71 ویں منٹ میں پانچواں اور جیک گرِیلش نے 89 ویں منٹ میں چھٹا گول اسکور کیا۔

    دوسری جانب ایران کی جانب سے دونوں گول مہدی تریمی کی جانب سے 65 ویں منٹ اور دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں اسکور کیے گئے۔

    یورپی ممالک کو اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں،سربراہ فیفا

  • بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا،وفاقی وزیر آئی ٹی

    بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا،وفاقی وزیر آئی ٹی

    کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن سید امین الحق نے پاکستان سوشل میڈیا ایسوسی ایشن (پسما) کے قیام کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کا کہ یہ ملکی سطح پر پہلی تنظیم ہے جو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر ایک ڈیجیٹل لیب بنائی گئی ہے جو کہ ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے-

    نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر چلے گئے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی کی وزارت اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے رابطہ میں ہے اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکرز کو بیرون ملک سے رقوم کے حصول میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے کوشش ہے کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ورکرز کو انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ منسڑی کے علاوہ دیگر حکومتی اداروں تک بھی رسائی حاصل ہو۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے تقریبا 65 ارب روپے کی لاگت سے 70 نئے پروجیکٹس انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے میں صرف کئے ہیں، بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا۔

    چونیاں: میونسپل کمیٹی چھانگا مانگا کی بے حسی ،قبرستان روڈ تباہ حالی کا شکار ،جنازے لیکرجانا بھی…

    اس موقع پر پسما کے صدر بابر ڈار، سیکریٹری ذین علی، جوائن سیکریٹری تنویر بہلیم سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ سیکریٹری زین علی نے امین الحق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر وفاقی وزیر نے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات منظور کرتےہوئے جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • قطر نے فیفا ورلڈ کپ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا

    قطر نے فیفا ورلڈ کپ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا

    قطر بازی لے گیا اور مسلسل حیران کر رہا ہے کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ فیفا ورلڈ کپ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا۔

    باغی ٹی وی :قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لئے آنے والے تمام شائقین کو بہترین عطر کے ساتھ سوغاتی میوے کی ایک پوٹلی تحفے کے طور پر دی جائےگی دنیا بھرسےسینکڑوں علمائے کرام اور سکالرزمنگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔

    دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹبال ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی بھی آکر معلومات لے سکے گا ۔

    ملک بھر میں قرآنی آیات، احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم، مختلف زبانوں میں، اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی اور پہلے دن مشک و عود کے تحائف دیئے گئے-

    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کی شروعات سے قبل معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی قطر پہنچ گئے ہیں قطر کے سرکاری اسپورٹس ٹی وی کے پیش کار فیصل الہاجری نے اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممکنہ لیکچرز کا ذکر کیا ہے ورلڈ کپ کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیں گے۔

    ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں تماشائیوں میں ان کے مداح کی بڑی تعداد بھی دوحہ میں موجود ہوگی، جہاں وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بھی سن سکیں گے۔

    گزشتہ روز قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کی تقریب نماز کے لیے روک دی گئی تھی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورلڈ کپ کی تقریب میں اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ تقریب کے دوران اچانک میزبان نے اعلان کیا کہ تقریب کو نماز کے لیے روکا جا رہا ہے۔


    میزبان نے تقریب کا لطف اٹھاتے ہزاروں افراد سے یہ بھی کہا کہ نماز کے لیے مختصر وقفے کے بعد پروگرام میں مزید دلچسپ چیزیں پیش کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین فٹبال ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ قطر میں سج گیا ہے۔افتتاحی تقریب البیت اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے-

    چھوٹا سا عرب ملک گزشتہ 12 سال میں ورلڈ کپ کی تیاریوں پر تقریباً 300 ارب ڈالرز خرچ کرچکا ہے جس کیلئے 8 نئے اسٹیڈیمز اور جدید ترین نیا میٹرو سسٹم بنایا گیا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے قطر میں شاہراہیں تعمیر ہوئیں اور مرکزی ہوائی اڈے کو بھی وسعت دی گئی، 15 لاکھ فینز کے قیام کے لیے 100 نئے ہوٹلز بھی تعمیر کیے گئے۔

    فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپس (اے ٹو ایچ) میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں سے صرف دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی، اس میگا ایونٹ میں فٹ بال کی دنیا کے بڑے بڑے نام کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    تمام 64 میچ 29 ایام کے دوران کھیلے جائیں گے جو 32 ٹیموں کے حساب سے فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ کا کم ترین عرصہ ہے۔ شروع کے دو روز چھوڑ کر باقی کے تمام دنوں کے دوران چار میچ کھیلے جائیں گے۔

    32 ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے قبل اپنے گروپ میں تین میچ کھیلے گی۔ ناک آؤٹ مرحلہ سے قبل ہونے والا پری کوارٹر فائنل راؤنڈ تین دسمبر سے شروع ہو گا۔ ٹائٹل کا دفاع کرنے والا فرانس اپنا پہلا میچ 23 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پانچ بار ورلڈ چیمپیئن رہنے والا برازیل 25 نومبر کو سربیا کے خلاف میدان میں اترے گا، سیمی فائنل تین دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 دسمبر کو ہوگا۔

    ورپی ممالک کو اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں،سربراہ فیفا

  • نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے  پر چلے گئے

    نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر چلے گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف، حسین نواز ،مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر لندن سے مختلف ممالک کی سیر کو چلے گئے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔

    خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

    مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

    دوسری جانب نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی ہے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی تھی اور مختلف تاریخ دی جاتی رہی۔

    برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی اور نواز شریف نے فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

    جبکہ گزشتہ دنوں لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔

    نوازشریف پرسنگین الزام لگانے والا ہےکون اورکن سے رابطے میں تھا:تفصیلات آگئیں

  • مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

    مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا-

    باغی ٹی وی : ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال کے دورے کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ اس سے قبل عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا تو شعبہ ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر کے متاثر ہونے کا سن کر بہت افسوس ہوا،عہد کیا تھا کہ متعلقہ حکام سے بات کروں گا-

    گوجرہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،ناقص مرچ اور ہلدی برآمد،دکاندار گرفتار،جیل منتقل

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسپتال کے مسائل کے حل کیلئے پیپلز پارٹی سے بات کی تعاون پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کروں گا، ایڈمنسٹر یٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یقین دلایا ہے کہ توقع سے بڑھ کر کام کروں گا۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے 80 فیصد باتیں یہیں حل کردی ہیں،حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے،فنڈز کے متعلق دو روز بعد پیشرفت دیکھیں گے،مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا۔

    دوسری جانب اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ متحد ہو کر ان تمام مسائل کو حل کریں گے،صحت کا معاملہ محکمہ صحت سندھ کے پاس ہونا چاہئے، گڈاپ جیسے دور دراز علاقے کے لوگوں کو اتنی دور نہیں آنا پڑے،میونسپل خدمات بلدیاتی ادارے کریں اور صحت کی صحت کے ادارے کریں-

    ان کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال کو جلد سیٹلائیٹ سینٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائےگا اس کیلئے انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے مچھر کالونی کے معاملے میں کابینہ کے فیصلے کے مطابق لواحقین کو پیسے دیئے جائیں گے،کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا بل جلد اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔

    سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین پرقبضےکی کوشش

  • توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

    توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

    اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کل یعنی 22 نومبر کو سماعت کریں گے-

    نوازشریف پرسنگین الزام لگانے والا ہےکون اورکن سے رابطے میں تھا:تفصیلات آگئیں

    الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا تھا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے شکایت میں کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، عمران خان نے اثاثوں کی جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیکشن 174 کے تحت جھوٹی تفصیلات جمع کرانے کی سزا بھی ہے، عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ سیکشنز کے تحت تین سال جیل اور جرمانہ کی سزا سنائی جا سکتی ہے الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا اور توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا تھا۔

    عمران خان کی ضمانت میں توسیع؛ جبکہ عدالت نے طبی رپورٹ طلب کرلی

  • سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین پرقبضےکی کوشش

    سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین پرقبضےکی کوشش

    اسلام آباد: مشہور لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح گارڈز کے ہمراہ حساس زون میں زمین پر قبضے کی کوشش-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق مشہور لینڈ مافیا اکرم درانی نےمسلح افراد کےہمراہ معروف سوسائٹی پرقبضہ کرنےکی کوشش کی،عینی شاہدین کے مطابق اکرم درانی کی قیادت میں خود کار ہتھیاروں سے لیس 80 سے زائد افراد کے ایک گروپ نے سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں ایئر پورٹ کی جانب سے ٹاپ سٹی -1 ای بلاک میں داخل ہونے کی کوشش کی –

    ارشد شریف قتل کیس:مراد سعید نے اپنے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے دس سوالوں کے جواب مانگ لئے

    جس پر ڈیوٹی پر موجود ہمارے گارڈ نے ان پر فائرنگ کر دی ملزمان کی جانب سے جوابی فائرنگ میں ہمارے چار گارڈز گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک حساس زون میں یہ خلاف ورزی اور تشدد ناقابل قبول ہے اور ہم یہ ثابت کرنے کے لیے تمام قانونی طریقہ اختیار کر رہے ہیں کہ لینڈ مافیا نے ٹاپ سٹی 1 کی قانونی سرکاری ملکیت والی زمین پر قبضے کی کوشش کی تھی-

    پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام 2 ماہ کیلئے معطل

  • شام کے کرد جنگجوؤں کا ترکیہ پر جوابی راکٹ حملہ، 3 افراد ہلاک 10 زخمی،1 سکول تباہ

    شام کے کرد جنگجوؤں کا ترکیہ پر جوابی راکٹ حملہ، 3 افراد ہلاک 10 زخمی،1 سکول تباہ

    ترکیہ کے شام میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کے جواب میں کرد جنگجوؤں نے آج ترکیہ پر 6 راکٹس برسائے جس میں 3 افراد ہلاک،10 زخمی اور ایک اسکول تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شام سے جڑے سرحدی ضلعے غازیانتپ کے قصبے خامیس میں 6 راکٹ گرے جن میں سے دو ایک اسکول پر گرے جس سے عمارت تباہ ہوگئی اور 6 بچے زخمی بھی ہوئے۔

    ترکیہ کی سرکاری انادولو ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایک میزائل دو گھروں پر گرا جب کہ ایک میزائل سرحدی علاقے میں فوجی ساز و سامان لے جانے والے مال بردار فوجی ٹرک پر لگا۔

    ترکیہ کی شام میں کرد فورسز کے ٹھکانوں پر بمباری،12 افراد ہلاک

    شام کے کرد علاقے سے داغے گئے ان 6 میزائلوں سے مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک استاد اور ایک بچہ شامل ہے۔ راکٹوں میں سے ایک ہائی اسکول کی زمین پر گرا لیکن وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فوجی مال بردار ٹرک پر میزائل لگنے سے 4 پولیس اہلکار اور 2 فوجی زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    سویلو نے کہا کہ ایک فوجی اور سات پولیس اہلکار راتوں رات مشتبہ کرد عسکریت پسندوں کی طرف سے کی جانے والی علیحدہ گولہ باری میں زخمی ہو گئے جنہوں نے قریبی کیلیس میں ایک سرحدی علاقے کو نشانہ بنایا۔

    قطر میں فٹ بال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہو گیا

    وزیر نے کہا کہ ترکی حملوں کا جواب "سب سے مضبوط طریقے سے” دے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ترکیہ کے طیاروں نے شام میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری میں 12 ہلاکتیں ہوئی تھیں جن میں کرد جنگجوؤں سمیت شامی فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

    ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ یہ بمباری استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں کرد علیحدگی پسند جماعت کے ملوث ہونے پر ردعمل کے طور پر کی گئی تھی تاہم کرد پارٹی نے بم دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

    پیر کے روز، ترک صدر رجب طیب اردگان نے اشارہ دیا کہ ترکی عسکریت پسند گروپوں کے خلاف زمینی حملے پر بھی غور کر رہا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ آپریشن "فضائی مہم تک محدود نہیں رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی وزارت دفاع اور فوج زمینی دستوں کی تعداد پر بات چیت کریں گے جن کی ضرورت ہوگی۔

    ترک میڈیا نے اردگان کے حوالے سے کہا کہ "ہم اپنی مشاورت کریں گے اور پھر اس کے مطابق اقدامات کریں گے۔”

    موت کے قریب پہنچنے پر انسان کن تجربات کا سامنا کرتا ہے؟