Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • لاہور؛ ناراض بیوی کے گھر نہ لوٹنے پر پولیس اہلکار کی سسرال میں فائرنگ

    لاہور؛ ناراض بیوی کے گھر نہ لوٹنے پر پولیس اہلکار کی سسرال میں فائرنگ

    لاہور: نصیر آباد کے علاقہ میں ناراض بیوی کے واپس گھر نہ آنے پر پولیس اہلکار نے بیوی کے میکے جاکر سسرالیوں پر فائرنگ کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق سسرالیوں پر فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے نصیرآباد میں چوکی فردوس مارکیٹ کی حدود مکہ کالونی میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نے بیوی اور سالے وقاص کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    بیوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چوکی فردوس مارکیٹ میں تعینات پولیس کانسٹیبل کاشف رضا اپنا چار ماہ کا بیٹا ماں سے چھین کر لے گیا جب کہ اہلیہ اور اس کے بھائی کو مار پیٹ کا نشانہ بھی بنایا۔

    کانسٹیبل کاشف رضا سول کپڑوں میں اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ آیا اور سسرال آکر فائرنگ کردی، تاہم فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کرنے والے اہلکاروں نے وقوعہ سے گولیوں کے چار خول برآمد کیے ہیں۔

    سسرالیوں کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کاشف رضا والٹن روڈ کے قریب کوارٹر میں رہائش پزیر ہے، جس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، بیوی پر تشدد کرتا تھا، چند روز سے بیوی میکے آگئی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کانسٹیبل گھر کو تالا لگا کر ملزم فرار ہوگیا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • یورپی ممالک کو اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں،سربراہ فیفا

    یورپی ممالک کو اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں،سربراہ فیفا

    دوحہ: فیفا کے سربراہ گیانی انفینٹینونے قطر پہ یورپی ممالک کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر کڑی نکتہ چینی کی ہے-

    باغی ٹی وی : گیانی انفینٹینو نے اپنی پہلی باضابطہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو اپنی لیکچر بازی بند کردینی چاہیے، اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی انہیں اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں، صرف زبانی کلامی ہمدردیاں نہ جتلائیں ہم یورپی لوگ گزشتہ تین ہزار سال سے انسانوں کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں اس کے ازالے کے لیے ہمیں کم از کم تین ہزار سال تک ہی انسانوں سے معافی مانگنا ہو گی۔

    فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا

    انہوں ںے کہا کہ وہ خود کو ایک عرب و قطری محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے قطر کی جانب سے کیے جانے والے تمام تر انتظامات کا بھرپور طور پر دفاع کیا اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ قطر کو اس وقت سے یورپی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب سے اس نے فیفا ورلڈ کپ کرانے کا عندیہ دیا تھا لیکن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مزدوروں کے حقوق اور ان کے معاوضوں کے حوالے سے جاری مہم میں مزید شدت آگئی ہے۔

    یورپی ممالک کی جانب سے جاری مخالفانہ مہم اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب قطر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اسٹیڈیم کے اندر شراب کی فروخت پر پابندی ہو گی۔ یورپ سے تعلق رکھنے والے فیفا کے سربراہ نے اس اعلان کا بھی بھرپور دفاع کیا۔

    تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز آج سے ہوگا

    گیانی انفینٹنو نے یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کی جانب سے تنقید کے دوہرے معیار ہیں ان کاکہنا تھا کہ وہ خود کو افریقی، معذور اور تارک وطن کے طور پر محسوس کر رہے ہیں۔

    فیفا کے سربراہ نے کہا کہ قطر نے اتنی بڑی تعداد میں دیگر ممالک کے کارکنوں کو روزگار کے مواقع دے رکھے ہیں جب کہ ہم یورپی ممالک اپنی سرحدیں بند کر دیتے ہیں اور ان ممالک کے لوگوں کو آنے نہیں دیتے جن کی شرح آمدنی بہت قلیل ہے۔

    گیانی انفینٹنو ںے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی ممالک واقعی مزدوروں اور نوجوانوں سے ہمدردی رکھتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ قطر کی طرح عملی اقدام کریں اور صرف زبانی کلامی لیکچرز نہ دیں۔

    ایلون مسک کا ٹوئٹر پر فٹبال ورلڈ کپ کی کوریج کا اعلان

  • کراچی ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت کی مچھلی مل گئی:خوشی سے نہال

    کراچی ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت کی مچھلی مل گئی:خوشی سے نہال

    کراچی: کھلے سمندر میں شکار پر جانے والے ماہی گیروں کی چاندی ہوگئی، لاکھوں روپے مالیت کی نایاب سوا مچھلی جال میں پھنس گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی قسمت اچانک چمک اٹھی، کھلے سمندر میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں لاکھوں روپے مالیت کی سوا مچھلی پھنس گئی۔

    ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کےمطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے جال میں کھلے سمندر میں شکار کے دوران بھاری بھرکم سوا مچھلی پھنس گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ مچھلی شکار کے دوران قسمت والوں کو ملتی ہے کیوں کہ سوا نسل کی مچھلی انتہائی نادر و نایاب تصور کی جاتی ہے اور سمندر میں شاذونادر ہی ملتی ہے۔

    ماہرین آبی حیات کے مطابق سوا مچھلی کے پیٹ سے ملنے والی چربی انتہائی قیمتی ہے، جس سے جراحی کے بعد اعضاء کو سینے والادھاگہ بنتا ہے، سوا سندھی زبان کا لفظ ہے جبکہ اس مچھلی کو بلوچی میں کِر(KIR) پکاراجاتا ہے، جس کا وزن 30 سے 40 کلو بھی ہوسکتا ہے۔

    ماہرین آبی حیات کا کہنا تھا کہ مچھلی کےاعضاء میں شامل اس کا سوئیم بلیڈر(پوٹا) انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے، اس پوٹے کوچینی کسی خاص دعوت کے موقعے پرانتہائی اہم مہمانوں کو تناول کرنے کےلیے پیش کرتے ہیں جب کہ اس پوٹے کو سکھا کرشان وشوکت کےلیے گھروں کی زینت بناتے ہیں اور اس پوٹے کو جسمانی بیماریوں خاص طور پر جوڑوں کے عارضے میں دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • آرٹیمس مشن 21 نومبر کو چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا،ناسا

    آرٹیمس مشن 21 نومبر کو چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا،ناسا

    امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے چاند پر بھیجے گئے آرٹیمس 1 مشن کامیابی سے چاند کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرٹیمس 1 مشن میں شامل اورین اسپیس کرافٹ 21 نومبر کو چاند کے مدار میں داخل ہوجائے گا اورین اسپیس کرافٹ کی پرفارمنس توقعات سے بھی زیادہ بہتر رہی ہے۔

    اربوں سال قبل مریخ 300 میٹر گہرے سمندروں سے ڈھکا ہوا تھا،تحقیق

    واضح رہے کہ آرٹیمس 1 مشن کو 16 نومبر کو روانہ کیا گیا تھا اور اورین اسپیس کرافٹ اس وقت زمین سے 2 لاکھ 30 ہزار میل سے زیادہ دور پہنچ چکا ہے اور چاند سے 55 ہزار میل دور ہے۔

    ناسا کو توقع ہے کہ یہ مشن 21 نومبر کو چاند تک پہنچے گا اور وہاں اسپیس کرافٹ کے 4 میں سے ایک مین انجن کو چلایا جائے گا اورین اسپیس کرافٹ چاند کی سطح سے 81 میل اوپر سے گزرے گا۔

    4 دن بعد ناسا کی جانب سے دوسرے انجن کو چلایا جائے گا جس سے اورین اسپیس کرافٹ چاند کے دور دراز واقع مدار تک جاسکے گا اس کے بعد اسپیس کرافٹ کو زمین کی جانب واپس لایا جائے گا اور سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ اسپیس کرافٹ 11 دسمبر کو واپس پہنچے گا۔

    یہ کیپسول چاند کی سطح سے محض 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ جبکہ زمین سے اس کا سب سے زیادہ فاصلہ 70 ہزار کلومیٹر تک ہوگا۔ کوئی بھی ایسا خلائی جہاز جو انسانوں کو لے جانے کے قابل ہو زمین سے اتنے زیادہ فاصلے پر کبھی نہیں گیا ہے۔

    آرٹیمس 1 مشن کی کامیابی مستقبل میں چاند کے لیے انسانی مشنز کی راہ ہموار کرے گی آرٹیمس 1 کے بعد آرٹیمس 2 مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا اور ایسا 2024 میں متوقع ہے، البتہ یہ مشن چاند پر لینڈ نہیں کرے گا۔

    واپسی پر کیپسول کی رفتار بہت تیز ہو گی، یہ 38 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گا جو آواز کی رفتار سے 32 گنا زیادہ ہے اس کے اندر کی ڈھال کو شدید حرارت کا سامنا کرنا پڑے گا جو تین ہزار سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

    فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی فرانس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا

    اورین کیپسول کوچاند کی طرف لے جانے کے لیے راکٹ کو خلا میں کئی کام کرنے پڑے۔ جہاز اب اپنے یورپی پروپلشن موڈیول پر انحصار کرے گا تاکہ بقیہ مشن پر اسے محفوظ طریقے سے چلایا جا سکے۔

    یورپی خلائی ایجنسی کے انسانی خلائی پروازکےڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ پارکرنےبی بی سی نیوز کو بتایا تھا کہ جب ہم چاند کے گرد اس انتہائی دلچسپ راستے میں مدار میں داخل ہوں گے تو وہ بہت زبردست لمحات ہوں گے۔ ہم پہلی مرتبہ چاند سے بہت آگے جا رہے ہیں۔

    آرٹیمس 3 وہ مشن ہوگا جس میں خلا بازوں کو 2025 میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ وہاں کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔

    ٹویٹرنے بڑے پیمانے پراستعفوں کے درمیان تمام دفاتر عارضی طور پر بند کر دیے

  • آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے:عمران خان

    آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے:عمران خان

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے منزل حاصل کریں گے۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پر صحافیوں سے ملاقات عمران خان کی ملاقات ہوئی جس میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔

    ملاقات میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے انکی پلاننگ کا پتا ہے، میں آگے کی پلاننگ کر رہا ہوں، یہ اب دونوں طرف سے پھنس چکے ہیں، الیکشن کرواتے ہیں تو فارغ ہوجائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، ہماری کوشش ہے جلد از جلد صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو، نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدرعارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیں، میرا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دیں، اسکے بعد ساری بات چیت ہوگی، عوام کی طاقت سے مقابلہ کروں گا، انکی کرپشن کی داستانوں سے پوری دنیا واقف ہے، میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کرکے بھی گھڑی کے علاوہ کچھ نہ نکال سکے، گھڑی والے معاملے پر عدالت جا رہا ہوں۔

    عمران خان نے راولپنڈی میں 26 نومبر کے اجتماع کی قیادت خود کرنےکا اعلان کردیا جبکہ مرکزی، صوبائی اورمقامی ذمہ داروں کو ضروری ہدایات جاری کردی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، تحریک کو جبرسے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں، آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعےمنزل حاصل کریں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو مستقبل کی پیش بندی اورفیصلہ سازی کا اعلان کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز روات میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • بیرون ملک محنت کش پاکستانیوں کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کروائی جائے گی،احسن اقبال

    بیرون ملک محنت کش پاکستانیوں کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کروائی جائے گی،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : عمرہ ادائیگی کے بعد جدہ میں پاکستان قونصلیٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی اوراس کےکچھ میڈیا میں حواری بےبنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سابقہ حکومت نے اقتدار چلے جانے کا غم اس قدر لیا کہ پوری قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا ہے۔


    احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے پنجاب میں اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہ مرکز کے خلاف ہر قدم اٹھاتی ہے اور ملک کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلاتی ہے، مرکزی وزیر داخلہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے وزیراعظم کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں، یہ کون سی ملک سے محبت ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے بھی انہوں نے اقوام متحدہ سے لے کر دوست ممالک کو بھی کہا کہ ان کی امداد نہ کرو، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت داؤ پر لگ چکی تھی، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر عمل کرکےملکی معیشت کو بہتربنایا ہے، بھارت اور پی ٹی آئی دو قوتیں تھیں جو پاکستان کےآئی ایم ایف معاہدہ کی بحالی کےلیے مخالفت میں کمربستہ تھیں۔


    انہوں ںے کہا کہ بیرون ملک ہر شخص کی اچھائی یا برائی اس کے ذاتی نام سےنہیں بلکہ اس کےملک سےپہچانی جاتی ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سعودی عرب کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں –

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین راہداری کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے، دوست ممالک سمیت دنیا بھر سے تعلقات کو بہتر بنایا گیا ہے، ہم سی پیک کے طرز کا سعودی عرب سے بھی اقتصادی تعاون قائم کرنا چاہتے ہیں، سی پیک کے تحت چین اور سعودی عرب کو مشترکہ سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اس بات پر ہے کہ ہم اپنی برآمدات 30 سے 100 ارب ڈالر کتنے برسں میں کرتے ہیں؟ ہر بیرون ملک مقیم پاکستانی کا فرض ہےکہ وہ برآمدات میں اضافے کے لیے اپنا کردار ادا کرے بیرون ملک محنت کش پاکستانیوں کے لیے انشورنس اسکیم متعارف کروائی جائے گی تاکہ ان کی حادثاتی موت کی صورت میں ان کے خاندان کی کفالت ہوسکے۔

  • اے این ایف کی ملک بھر میں کاروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

    اے این ایف کی ملک بھر میں کاروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

    اسلام آباد: اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے گزشتہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔

    باغی ٹی وی : اے این ایف کو دوران تلاشی اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازا کے قریب لوڈر گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی منشیات میں 2 کلو 600 گرام ہیروئین، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس شامل تھی جس پر باجوڑ کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ٹھٹھہ :مکلی تھانے کا نشے میں ٹُن شیر جوان کا رکشہ ڈرائیور پر حملہ ،سرکھول دیا

    فیصل آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے پشاور کے رہائشی ملزم کے لیپ ٹاپ سے 954 گرام چرس برآمد کرلی۔

    کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کویت جانے والے کنٹینر سے 90 کلوسے زائد ہیروئین برآمد ہوئی، تربت کیچ کے علاقے سے 94 کلو گرام چرس اور چمن کے علاقت سے 2881 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

    فضائی آلودگی بچوں کو مستقبل میں بلند فشار خون میں مبتلا کر سکتی ہے:ماہرین نے…

    قبل ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز حکام نے 400 کلو سور کا گوشت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی کسٹمز حکام نے گوشت کی اسمگلنگ کرنے والے چینی باشندے کو حراست میں لے لیا کسٹمز حکام نے اطلاع موصول ہونے پر سیرین ایئرلائن کی پرواز ای آر 724 پر دوبئی سے سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی جائے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اسمگلر نے سور کا گوشت 12 عدد بڑے کارٹنز میں خاص قسم کی بلیک پلاسٹک شیٹس میں پیک کر رکھا تھا تا کہ اسکینگ مشین سے بچایا جا سکے۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹمز سائرہ بتول خود ایئرپورٹ پر پہنچیں اور اسمگلر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا علاوہ ازیں سور کا گوشت مختلف ہوٹلوں میں سپلائی ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    جھنگ : سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق ایک زخمی ، ڈرائیور گرفتار

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: 1200 پولیس افسران و اہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان: 1200 پولیس افسران و اہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

    اسلام آباد : انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد ، راولپنڈی کے دوران سکیورٹی کے متعلق اہم اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران روٹ کی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی 1200پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

    جی 77:پاکستانی مذاکرات کاروں نے کوپ27 میں اہم معاہدہ کیا،ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر

    اجلاس میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا راولپنڈی پولیس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا سی پی او سکیورٹی ڈویژن تمام سکیورٹی انتظامات کی سربراہی کریں گے ۔

    فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ ٹیم کے لئے ایک چیف سکیورٹی افسر کا تعین کیا جائے گا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کو بہتر بنایا جائے گا۔

    عالمی بینک؛ کشن گنگا و ریٹلی ہائیڈرو منصوبوں پر پاکستانی اعتراض سماعت کیلیے منظور

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ملکی وقار اورتشخص کوبرقرار رکھنےکےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی دورہ کرکٹ ٹیم سے پہلے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کئے جائیں ، سپیشل برانچ معلومات اکٹھی کرکے متعلقہ حکام تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی۔

    کہا گیا کہ بہترین اور تربیت یافتہ عملے کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے اسلام آباد کیپیٹل پولیس بھرپورسکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

    استنبول کانفرنس میں سینیٹرمشاہد حسین سید آئی سی اے پی پی کا شریک چیئرمین منتخب

  • سوشل میڈیا پرطیارے سے پرندہ ٹکرانے کی خبرپر ترجمان سی اے اے کا وضاحتی بیان

    سوشل میڈیا پرطیارے سے پرندہ ٹکرانے کی خبرپر ترجمان سی اے اے کا وضاحتی بیان

    سوشل میڈیا پیج پر برڈ ہٹ خبر کو سنسنی پھیلانے کی غرض سے بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کا معاملہ ،پی آئی اے انتظامیہ کا بیان سامنے آ گیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان سیف اللہ خان کے مطابق مذکورہ وضاحت مینگوبازنامی فیس بک اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جعلی خبر کے جواب میں ہے۔ جعلی پوسٹ میں الزام لگایا گیا کہ (پی آئی اے) کے دو طیارے کراچی کے (جے آئی اے پی) پر پرندوں سے ٹکرانے کے بعد خطرناک حادثات سے بچ گئے۔

    جی 77:پاکستانی مذاکرات کاروں نے کوپ27 میں اہم معاہدہ کیا،ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر

    ترجمان کے مطابق نومبر 18 کی شام کو پہلے، PK 350 نے کراچی سے پشاور کے لیے وقت 18:34 پر ٹیک آف کیا اور پائلٹ نے مشتبہ پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی، یعنی اسے یقین نہیں تھا کہ آیا یہ واقعی پرندہ ٹکرایا تھا۔ ایئر سائیڈ کے عملے نے فوری طور پر رن وے کا معائنہ کیا تاہم انہیں وہاں سے کچھ نہیں ملا یعنی پرندے کی باقیات وغیرہ۔

    لاہور سے انے والی پرواز PK305 نے وقت 18:43 پر کراچی میں لینڈ کیا اور پائلٹ نے طیارے کی ناک پر پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔ ہوائی جہاز کا معائنہ کیا گیا اور واقعی جہاز کی ناک پر خون کے چھوٹے دھبے پائے گئے لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی جیسا کہ نیچے دی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مزید انسپکٹرز کو رن وے پر کسی بھی مردہ پرندے کی باقیات وغیرہ بھی نہیں ملیں –

    خون کے چھوٹے داغ اور مردہ پرندے کی باقیات کا نہ ملنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ پرندہ چھوٹے سائز کا تھا۔ یہ بتانا اس لیے اہم ہے کیونکہ فیک نیوز میں تصویر اصل میں ایک فائل فوٹو ہے جو اور جگہ بھی استعمال ہوئی ہے، تصویر میں مبینہ طور پر ایک بڑا پرندہ دکھایا گیا ہے جس سے جہاز کا کافی نقصان ہوا –

    استنبول کانفرنس میں سینیٹرمشاہد حسین سید آئی سی اے پی پی کا شریک چیئرمین منتخب

    یہ امر بہت واضح ہے کہ علط تصویر اور حقائق کو مسخ کرکے سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ یہ بھی بہت واضح ہے کہ ان واقعات کے دوران کسی بھی وقت طیارےکسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار نہیں تھے۔ نیز جعلی پوسٹ میں موجود تصویر دن کے وقت کی ہے جبکہ دونوں برڈ ہٹس شام کے وقت ہوئے جن میں سے ایک مشتبہ برڈ ہٹ تھی جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن آپ سے درخواست کرتی ہے کہ معلومات کے مستند ذرائع پر ہی انحصار کریں اور کسی بھی خبر یا پوسٹ کو شئیر کرنے سےپہلے اطمینان سے فیکٹ چیک کرلیں غلط معلومات ہم میں پریشانی، خوف، ڈپریشن یا تناؤ پیدا کر کے صحت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

    ترجمان سیف اللہ خان کے مطابق اس وضاحت کا مقصد معزز ایویشن رپورٹرز کو صرف صحیح صورتحال سے آگاہ کرنا ہے،آئیے متحد ہو کر جعلی خبروں کا مقابلہ کریں۔

    چینی قرضے ملک وقوم پر بوجھ بن گئے:سالانہ سود 36.3 ارب تک جاپہنچا

  • شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

    شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : شاہین شاہ آفریدی انجری کےباعث انگلینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور پھر اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے تھے۔

    تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز آج سے ہوگا

    شاہین شاہ آفریدی ان دنوں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بہت جلد صحت مند ہو کر دوبارہ گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔

    تاہم اب شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اب تک فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کس کس کے نام رہی؟


    قومی فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میرا آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے اب خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔