Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ بھارتی صحافی بھی پاکستانی بولنگ کے گرویدہ نکلے

    ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ بھارتی صحافی بھی پاکستانی بولنگ کے گرویدہ نکلے

    ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ بھارتی صحافی بھی پاکستانی بولنگ کے گرویدہ ہوگئے.
    میلبرن میں ٹی20 ورلڈکپ فائنل کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارتی جرنلسٹ وکرانت گپتا کو گھیر لیا۔ ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم کے باہر بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا گھیر لیا اور کچھ دلچسپ سوالات کیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی وکرانت گپتا شائقین کرکٹ کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں جبکہ فائنل میں پاکستانی بالنگ لائن کی بھی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستانی بالرز نے ٹاپ پرفارمنس دی جس کی وجہ سے قومی ٹیم فائنل میں پہنچ سکی، وکرانت نے بتایا کہ سال 2003 کے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی اسکے بعد ٹیم میں تبدیلیاں ہوئیں اور پھر وہی ٹیم 8 سال بعد چیمپیئن بننے میں کامیاب ہوئی۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، جب یہ ٹیم تجربہ حاصل کرے گی تو چیمپیئن بنے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان ہار گیا تھا. جبکہ فائنل ہارنے کے باوجود پاکستان کو 8 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں شامل ٹیموں کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق فائنل کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر (35 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ملے۔

  • بینکوں اے ٹی ایم کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    بینکوں اے ٹی ایم کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    بینکوں اے ٹی ایم کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ایس آئی یو سی آئی اے نے تین مختلف کاروائیاں کیں اور بینکوں اے ٹی ایم کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے 2 ڈکیت، خواتین سے زیورات چھیننے والے 2 ملزم اور 02 موٹر سائیکل لفٹر گرفتار کر لئے ، پہلی کاروائی میں بینکوں اے ٹی ایمز کے باہر ڈکیتیاں کرنے والے دو ڈکیت گرفتار کئے گئے،ایس آئی یو نے مخفی اطلاع پر انو بھائی پارک، ناظم آباد سے دو ڈکیت گرفتار کر لیے۔گرفتار ڈکیتوں کی شناخت محمد زبیر ولد دین محمد ، ادریس ولد نذیر احمد کے طور پر ہوئی، ملزمان بینکوں اور اے ٹی ایمز سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کو لوٹتے تھے۔گرفتار ملزمان سے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کے دوران چھینے گئے مبلغ رقم 52000 میں سے 25000 روپے برآمد۔ جو کہ انہوں نے مورخہ 2022-11-14 کو یاسر علی ولد پیر علی سے چھینے تھے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1313/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پر درج ہے۔ اس واردات میں ملزمان کا تیسرا ساتھی نوید فرار ہے۔ ملزم زبیر بینک کے اندر سے اپنے ساتھیوں کو بینک سے کیش لیکر نکلنے والے لوگوں کی اطلاع دیتا ہے جس کو ملزمان باہر مناسب مقام پر اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں

    علاوہ ازیں خواتین سے زیورات اور نقدی چھیننے اور دیگر ڈکیتیاں کرنے والے دو ڈکیت گرفتار کر لئے گئے، ایس آئی یو نے بالمقابل کاشف بیکری، یوپی سوسائٹی، نیو کراچی سے دو ڈکیت گرفتار کر لیے۔گرفتار ڈکیتوں کی شناخت اکبر علی ولد نواب احمد ،۔ طاہر حسین ولد الطاف حسین کے طور پر ہوئی، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے گرومندر، نمائش، سولجر بازار، پلازہ مارکیٹ، گل پلازہ، برنس روڈ، جامعہ کلاتھ و دیگر علاقوں سے رکشہ میں سوار خواتین سے اسلحہ کے زور پر طلائی زیوارات اور نقدی چھیننے کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔اس کے علاوہ ملزمان مختلف مقامات پر دیگر روڈ کی وارداتیں بھی کرتے ہیں۔ ملزم اکبر علی قبل ازیں بھی ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے 8 مقدمات میں تھانہ بہادرآباد، عزیز آباد اور کھارادر میں گرفتار ہو چکا ہے۔ جبکہ ملزم طاہر حسین سال 2018 میں ایس آئی یو میں گرفتار ہو چکا ہے۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    ایس آئی یو نے نشتر روڈ، نزد باغ ہالار سے دو موٹر سائیکل لفٹر گرفتار کرلیے۔گرفتار موٹر سائیکل لفٹرز کی شناخت حیدر خان ولد میانداد ، کوڑا خان ولد اللہ ورایہ کے طور پر ہوئی، گرفتار ملزمان سے مقدمہ الزام نمبر 210/2022 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ گارڈن کی ایک چوری شدہ موٹرسائیکل نمبری KKB-0102 میکر یونائیٹڈ 125 برآمد کر لئے گئے، تینوں کاروائیوں میں گرفتار ملزمان اور انکے ساتھی متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔گرفتاری و انکشافات کے متعلق تھانہ جات کو اطلاع دی جاری ہے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر تمام گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر، ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملنے والا تحفہ صرف گھڑی نہیں پورا سیٹ تھا،تحفے میں دی گئی ڈائمنڈ کی یہ گھڑی منفرد ہے ،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دوست ممالک سے ملنے والے تحائف کہاں کہاں بیچے گئے تفصیلات ہیں یہ دنیا میں واحد گھڑی ہے جس کے ساتھ کا کوئی دوسرا پیس نہیں، ایسی گھڑی خصوصی بنوائی جاتی ہے، اس گھڑی میں ہیرے سے خانہ کعبہ کا ڈیزائن بنا ہے،اویلیو ایشن پیپر میں گھڑی کی قیمت ایک ارب 70 کروڑ روپے بنتا ہے، گھڑی کی قیمت اب 2 ارب روپے سے زیادہ ہوگی فوادچودھری نے کہا کہ کابینہ ڈویژن نے گھڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے لگائی،دنیا میں چند کمپنیوں کے پاس ویلیو لگانے کی مہارت ہے،حیرت ہے سعودی ولی عہد خانہ کعبہ کے ڈیزائن والی گھڑی تحفہ دیتا ہے آپ بیچ دیتے ہیں،فرح خان نے اس گھڑی کو 35کروڑ روپے میں بیچ دیا ،

    عطا تارڑ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گھڑی دبئی کیسے پہنچی؟ ایک شخص آپ کی وہ گھڑی دکھا رہا ہے، اگر آپ کے پاس ہے تو وہ کیسے گئی ؟توشہ خانہ کی چیز کو بیچنا ہی جرم ہے، 33 کروڑ روپے کہاں ہیں ؟ پی ٹی آئی کو بتانا ہوگا کہ اس گھڑی کے 33کروڑ روپے کہاں گئے؟ حکومت جو کیس کرنے جارہی ہے، یہ کریمنل ہوگا،چیلنج کرتا ہوں دنیا کی کسی عدالت میں مقدمہ کریں، پاکستان کا پیسہ واپس آئے گا،عمران خان نے متعدد دورے کیے، 5 کے تحائف ظاہر نہیں کیے گئے، یہ بھی ابھی ثابت ہونا ہے کہ گھڑی پہلے توشہ خانہ جمع کرائی یا بیچی، دوسروں کو چور چور ڈاکو ڈاکو کے راگ الاپنے والے آج اپنے کارنامے کا بتائیں،جو ٹھیکیداروں سے پیسہ لیا جارہا ہے، ایک ایک کر کے ثبوت سامنے آرہے ہیں، گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے حکومت کا پہلا مطالبہ ہے کہ فرح کو پاکستان بلائیں،فرح نے جو گھڑی بیچی ، جو پیسہ غائب کیا ، حقائق سامنے لائیں اس میں ثابت کرنے والی چیز ہی کوئی نہیں اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،اس کیس میں ڈس کوالیفکیشن اورسزا ملے گی

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے جواب جمع کرایا ، اس پر جواب ہم نے جمع کرانا ہے، کیس کا آغاز اگلے سال ہو گا،نوید جس نے عمران خان پر گولی چلائی، اعتراف جرم کیا، عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عمران خان کے پرفائرنگ واقعے کا میڈیکل کیوں نہیں کرایا گیا ؟ معظم نامی شخص عمران خان کے گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا، عمران خان پر فائرنگ واقعے کی ایف آئی آر پرویز الہیٰ اور اسکے بیٹے پر درج ہونی چاہیے،

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

  • واٹس ایپ  کا رواں برس کا سب سے بڑا فیچر پاکستانی صارفین کو بھی مہیا کر دیا گیا

    واٹس ایپ کا رواں برس کا سب سے بڑا فیچر پاکستانی صارفین کو بھی مہیا کر دیا گیا

    واٹس ایپ کا رواں برس کا سب سے بڑا فیچر پاکستانی صارفین کو بھی مہیا کر دیا گیا۔

    واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیٹنگ ایپس میں سے ایک رہی ہے۔ اسے روزانہ لاکھوں صارفین استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کے لیے وقتاًفوقتاً نئے فیچرز سامنے لاتا رہتا ہے۔ واٹس ایپ کے ٹیب بار میں صارفین کو دو نئے آئیکن دکھائی دے رہے ہیں ۔ صارفین کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہے ہیں کہ یہ آئیکن کن فیچرز کے لیے ہیں اور ان کا کیا مقصد ہے۔

    حال ہی میں متعارف کروایا گیا کمیونٹیز فیچر اب پاکستان اور اس کے ارد گرد کے خطے میں بھی صارفین کو مہیا کر دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ میں ٹیب بار کے اوپر بائیں کونے میں تین لوگوں کا آئیکن دکھایا گیا ۔ اسکو کلک کرتے ہی آپ کمیونٹیز میں شامل گروپس اور چیٹس کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہی فیچر ڈسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہے۔ کمیونٹیز فیچرز کے تحت متعدد گروپس کو ایک ہی باکس میں شامل کیا جا سکتا ہے اور گروپ ایڈمن سمیت صارفین ایک ہی باکس میں جاکر معلومات حاصل کرنے سمیت معلومات کو منتقل بھی کر سکتے ہیں۔

    کمیونٹیز فیچرز کے تحت کوئی بھی ایڈمن ایک جیسے متعدد گروپ ایک ساتھ ایڈ کر سکتا ہے اور وہ ایک ہی چیٹ سے تمام گروپس میں میسج بھی بھیج سکتا ہے۔ واٹس ایپ میں ٹیب بار میں نظر آنے والا کیمرے کا آئیکن بھی صارفین کے لیے نیا ہے۔ اس آئیکن کا کام تو پرانا ہے لیکن اسے ٹیب بار میں اوپر دائیں کونے میں سرچ بٹن کے ساتھ نئی جگہ دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    پہلے کی طرح ہی اس آئیکن پر کلک کر کے صارفین براہ راست کیمرے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے بعد جسے چاہیں بھیج سکیں گے۔ اس سے قبل یہ آئیکن ٹیب بار میں بائیں جانب چیٹس کے ساتھ موجود تھا جہاں اب کمیونٹیز کے آئیکن کو جگہ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس فیچر کو 3 نومبر کو دنیا بھر میں پیش کیا گیا تھا تاہم واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ اسے تمام صارفین تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

  • "بے وفائی نہیں کرنے کا” سفاک ملزم نے 21 سالہ محبوبہ کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    "بے وفائی نہیں کرنے کا” سفاک ملزم نے 21 سالہ محبوبہ کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    "بے وفائی نہیں کرنے کا” سفاک ملزم نے 21 سالہ محبوبہ کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    بیوفائی کرنے پر لڑکے نے لڑکی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا، اور ساتھ ہی ویڈیو پیغام جاری کر دیا کہ بے وفائی نہیں کرنے کا

    واقعہ بھارت کا ہے جہاں ملزم نے اپنی دوست کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور اسکی ویڈیو بھی جاری کر دی، میڈیا رپورٹس کے مطابق سفاک شخص کی شناخت ابھیجیت کے طور پر ہوئی جس نے اپنی 21 سالہ دوست شلپا مشرا کو قتل کر دیا، سفاک ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنی دوست کا گلہ کاٹا اور پھر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا، ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی پیغام دیا کہ "بے وفائی نہیں کرنے کا” ویڈیو میں ملزم نے ساتھ ہی اپنی دوست کی لاش دکھا دی جس کا گلا کاٹ کر اسے قتل کیا گیا تھا

    سفاک ملزم نے خود کو پٹنا کا تاجر ظاہر کیا ہے، ملزم ویڈیو میں کہتا ہے کہ شلپا ہے میرے بزنس پارٹنر کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات تھے اسلئے میں نے اسے قتل کیا ہے، شلپا نے جتیندر سے 12 لاکھ روپے ادھار لیے اور پھر جبل پور فرار ہو گئی ،ملزم نے ہوٹل کے کمرے میں دوست کو بلا کر اسے قتل کیا بعد ازاں فرار ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے

    واضح رہے کہ بھارت میں چند روز قبل بھی ایک واردات ہوئی تھی جس میں لڑکے نے اپنی دوست کو قتل کر دیا تھا اور لاش کے 35 ٹکڑے کر دیئے تھے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا،ملزم لاش کے ٹکڑے 18 روز تک مختلف شہروں میں پھینکتا رہا تھا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

  • لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    لانگ مارچ، سرگودھا،جہلم میں آج جلسے، عمران خان کریں گے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج ساتواں روز ہے

    تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیر آباد سے دوسرے مرحلے میں شروع ہوا تھا آج جہلم میں شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر سرگودھا میں لانگ مارچ کے جلسے سے خطاب کریں گے،جہلم کے شاندار چوک میں سکرین نصب کر دی گئی ہے جہاں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی بھی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد بھی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گی،

    لانگ مارچ کی وجہ سے جہاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں طلبا بھی متاثر ہونے لگے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ دکھانے کے لئے جس شہر میں لانگ مارچ ہوتا ہے وہاں چھٹی دے کر طلبا و تعلیمی اداروں کے عملے کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے،اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

    دوسری جانب وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں لا اینڈ آرڈر کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) اسداللہ اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں انتظامی و پولیس افسروں نے بریفنگ دی، وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ میڈیا کو لانگ مارچ کی کوریج میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،میڈیا سے متعلق معاملات لانگ مارچ کے منتظمین پر چھوڑے جائیں، راولپنڈی میں لانگ مارچ کی آمد سے پہلے سکیورٹی پلان تیار کر لیا جائیگا پی ٹی آئی قیادت سے روزانہ بنیاد پر موومنٹ پلان لیا جا رہا ہے، اے سی ایس ہوم اسد اللہ کا کہنا تھا کہ روٹ سکیورٹی پر بریفنگ نقشوں کے ساتھ دی جائے،

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں،وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

    سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں،وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں 14 تصدیق شدہ اور 5 اضافی ایجنڈا پرغور کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ زراعت اور بورڈ آف ریوینیو کو ہدایت کی کہ ربیع کی فصل کیلئے بیج کی رقم دینے کا طریقہ کار حتمی کیا جائے، ہم چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر جلد بیج کیلئے 5000 روپے فی ایکڑ کے حساب سے دینا شروع کر دینگے ،سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا طریقہ کار کے فیصلے بھی آخری مراحل میں ہیں،نشیبی علاقوں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی کو تیز کریں، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں،

    گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول زرداری نے بھی سندھ میں سیلا ب متاثرین کی مدد کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی تھی، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا، ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں ، پاکستان نے سیلاب جیسی تباہی کا سامنا کیا آج کل ٹی وی پربری خبریں ہی ملتی ہے اچھی خبروں کو کم سیاسی خبروں کو زیادہ اجاگر کیا جاتا ہے ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے سے ہو، ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیئے

    واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی، سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کے لئے سردی نے مشکلات بڑھا دی ہیں، رہنے کے لئے چھت نہیں اور اب سردی کی وجہ سے گرم کپڑوں، بستروں کی ضرورت نے کمسن بچوں ،خواتین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

  • روپے کی قدر میں مزید کمی؛ ڈالر کی قیمت 222 روپے سے تجاوز کرگئی

    روپے کی قدر میں مزید کمی؛ ڈالر کی قیمت 222 روپے سے تجاوز کرگئی

    روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 222 روپے سے تجاوز کرگئی.

    ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے سے 42848 پر آگیا ہے۔ جبکہ واضح رہے اس سے قبل کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی اضافہ ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
    سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
    جبکہ انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.91 روپے رہا۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221.69 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے 75 پیسے پر برقرار ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ چھ روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 221.50 روپے کا ہو گیا تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 221.65 روپے پر بند ہوا تھا ۔

  • توہین عدالت کیس،عدالت کارروائی ختم کرے،عمران خان کا سپریم کورٹ میں جواب

    توہین عدالت کیس،عدالت کارروائی ختم کرے،عمران خان کا سپریم کورٹ میں جواب

    سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا،جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت توہین عدالت کیس کی کارروائی ختم کرے، رپورٹس سے ثابت نہیں ہوتا کہ جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی،یہ بات بھی ثابت نہیں ہوتی کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بنتی ہے،قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی رپورٹس زیادہ تر مفروضوں پر مبنی ہیں، یہ رپورٹس توہین عدالت کی کارروائی کو برقرار رکھنے کی بنیاد فراہم نہیں کرتیں، عمران خان کی جانب سے 16 صفحات پر مشتمل جواب میں اخبارکے تراشے بھی شامل کئے گئے ہیں،جواب میں مزید کہا گیا کہ اسد عمر نے رابطہ پر زبانی ہدایات دی، اسد عمر کی زبانی ہدایات پر سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی، جانتے ہوئے عدالت کے حکم عدولی نہیں کی، یقین دہانی کراتا ہوں مجھے 25مئی کی شام عدالتی حکم سے آگاہ نہیں کیا گیا،احتجاج کے دوران جیمرز کی وجہ سے فون پر رابطہ نا ممکن تھا،ویڈیو پیغام سیاسی معلومات پرجاری کیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں بابر اعوان کی مجھ سے ملاقات کرانے کا بھی کہا عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ نے بابراعوان کی مجھ سے ملاقات میں کوئی سہولت نہیں دی

    عمران خان نے جواب میں سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو ڈی چوک جانے کی کال حکومتی رویے کے خلاف پرامن احتجاج کے لیے تھی میری یا تحریک انصاف کی جانب سے کسی وکیل کو سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس میں شامل ہونے کو نہیں کہا گیا مجھے اب بتایا گیا ہے کہ اسدعمر نے جی نائن گرؤانڈ کے حوالے سے ہدایات دیں عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرانے کے ساتھ توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا بھی کر دی

    رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی توہین عدالت کی کاروائی سے اپنا نام نکالنے کی استدعا کردی ڈاکٹر بابر اعوان نے توہین عدالت کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، جس میں کہا گیا کہ 25 مئی کو ایڈووکیٹ فیصل فرید نے مجھے عدالتی نوٹس کا بتایا بطور وکیل 40 سال عدلیہ کی معاونت میں گزارے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    عدالت ان کو سزا دے جنہوں نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی،توہین عدالت کیس میں استدعا

    واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی تھی،وفاقی حکومت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی استدعا کر دی، استدعا میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی گئی تھی، عمران خان نے ایچ نائن گراونڈ جانے کے بجائے ورکرز کو ڈی چوک کال دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز نے ریڈ زون میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس سے واضح ہے کہ عدالتی احکامات کی توہین کی گئی، سپریم کورٹ نے 25 مئی کو فیصلہ دیا تھا جس پر عمران خان نے عمل نہیں کیا، اب پھر عمران خان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔لانگ مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے کارکنوں کو جہاد جیسے لفظ استعمال کرکے اکسا رہے ہیں، عدالت کے 25 مئی والے فیصلے پرعمل کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، عمران خان نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، عمران خان اور ان کے پارٹی رہنما عدلیہ اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔ عمران خان کی آج سے نہیں بلکہ اداروں کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے، عمران خان آئینی طریقے سے آنے والی حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں

     

  • کوئی بھی  آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے؟ عدالت برہم

    کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے؟ عدالت برہم

    کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے؟ عدالت برہم
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سی پی او راولپنڈی پر برہم ہو گئی،سی پی او راولپنڈی نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے دو بار معافی مانگی،عدالت نے ڈی جی آئی بی، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ اور آئی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کہاں ہیں ؟ کیا انکو معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں؟کمشنر سے کہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہوں،ڈی جی آئی بی اپنی رپورٹ میں بتائیں کہ  دھرنوں کے باعث کیا صورت حال رہی؟ سی پی او راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر یقینی بنائیں کہ آئندہ دھرنوں کی وجہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو،مستقبل میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں، ڈپٹی کمشنر عدالت کو یقین دلائیں،

    عدالت نے ڈی آئی جی موٹروے سے سوال کیا کہ مظاہرین نے موٹروے بلاک کردی تھی آپ کہاں تھے؟کوئی بھی آکر موٹروے بند کردے آپ تماشا دیکھتے رہیں گے ، لگتا ہے موٹروے پولیس مظاہرین کو پروٹوکول دیتے رہے، موٹروے قومی شاہراہ ہے یہاں جنگی طیارے بھی بوقت ضرورت لینڈنگ کرتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    واضح رہے کہ عمران خان حکومت کے خلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز ہوا تھا، وزیر آباد میں مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد لانگ مارچ ملتوی کیا گیا تھا ، بعد ازاں لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو عمران خان زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں