Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سندھ کی شوگر ملز سندھ کی شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی تاریخ دے دی گئی

    سندھ کی شوگر ملز سندھ کی شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی تاریخ دے دی گئی

    کراچی: سندھ کی شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ دے دی گئی-

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ 29 نومبر دی ہے مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں ہر سال 30 نومبر تک کر شنگ سیزن کا آغاز ہوتا ہے لیکن کچھ ملز نے ابھی سے کرشنگ شروع کردی ہے۔

    ایک بار پھر بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں رواں سال 30 شوگر ملز کرشنگ کریں گی، صوبے میں گنے کی فی من امدادی قیمت 250 روپے ہے جب کہ پنجاب میں کرشنگ شروع ہونے اور ریٹ طے ہونے کے بعد سندھ کی امدادی قیمت کا جائزہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغازمیں سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو 30 نومبر تک گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے اور شوگر ملز چلاکر کرشنگ سیزن شروع کرنے کا حکم دیا تھا-

    دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع

    دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سےگنے کی امدادی قیمت کے اعلان میں تاخیر اور کرشنگ سیزن کی تاریخ نہ دینے سے پنجاب میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

    پنجاب میں ہول سیل میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو چینی 90 روپے ہوگئی ہے جب کہ ریٹیل میں چینی 95 سے 100 روپےفی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

    گزشتہ سالوں میں گنےکی سپورٹ پرائس ( امدادی قیمت) ستمبر میں جاری کی جاتی رہی ہے، چند روز قبل رمضان شوگر ملز نےگنےکی کرشنگ کے آغاز کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے یہ کہہ کر روک دیا کہ ابھی گنےکی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ کا حکومت کو30 نومبر تک گنے کی فی من قیمت مقرراورکرشنگ سیزن شروع کرنے…

  • کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛4 دہشت گرد ہلاک

    کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛4 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی پر اطلاعات پر آپریشن کیا۔

    کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے چند دن پہلے سیکورٹی فورسز کے خیبر ضلع میں آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے شکاس علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا جبکہ سپاہی سلیم نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سے متعلق ’ مسنگ پرسن‘ کا پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ مارے گئے دہشتگرد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • کئی دہشت گردانہ کاروائیوں کا ماسٹر مائنڈ شہر قائد سے گرفتار

    کئی دہشت گردانہ کاروائیوں کا ماسٹر مائنڈ شہر قائد سے گرفتار

    کئی دہشت گردانہ کاروائیوں کا ماسٹر مائنڈ شہر قائد سے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    سی ٹی ڈی نے پولیس کے ساتھ ملکر کاروائی کی اور شہر قائد کو تباہی سے بچا لیا،سیکورٹی اداروں نے کورنگی صنعتی ایریا سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت رستم علی کے طور پر ہوئی، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گردی کئی دہشت گردانہ کاروائیوں کا ماسٹر مائنڈ ہے، دہشت گرد قتل، اقدام قتل، ریلوے ٹریکس پر دھماکوں میں ملوث ہے ، گرفتار دہشت گرد کیخلاف آٹھ مقدمات کراچی اور اندرون سندھ میں درج ہیں، رستم علی دیگر ساتھیوں کو اسلحہ بارود بھی فراہم کرتا تھا

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

    دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اور بدنام زمانہ انتہائی مطلوب ڈرگز ڈیلر بشیر بروہی اور غلام نبی گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان بشیر بروہی اور غلام نبی کی گرفتاری کے لئے صنعتی ایریا پولیس نے متعدد چھاپے مارے تھے مگر ملزم چھلاوہ بنا ہوا تھا بشیر بروہی نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ کے 3 مقدمات میں پہلے سے مفرور ہے جبکہ دونوں ملزمان بشیر بروہی ولد دھنی بخش اور غلام نبی عرف گلی ولد اسماعیل متعدد بار منشیات کے مقدمات میں جیل کاچکے ہیں آج صنعتی ایریا پولیس کو ملزمان کی خمیسو گوٹھ میں موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جسپر نہایت حکمت عملی سے کاروائی کی گئی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تقریباً ڈھائی کلو چرس برآمد کر لیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    بچوں کے ساتھ بدفعلی، بنائی جاتی تھیں ویڈیو، خواتین بھی تھیں گھناؤنے کام میں شامل

  • الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کی سماعت کے موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم الرحمن، ایم کیو ایم کے وسیم اختر، پی پی پی کے مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ موجود تھے۔ جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ نے موقف پیش کیا کہ ملک میں سیلاب اور امن و امان کی ابتر صورت حال کے باعث بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں، ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات نوے دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔سندھ حکومت نے فورسز کی مصروفیات اور عدم دستیابی کو جواز بنا یا اور الیکشن کرانے سے معذوری ظاہر کی۔ ای سی ممبر نثار درانی نے کہا کہ کیا بلدیاتی انتخابات کا مزید التوا آئین کی خلاف ورزی نہیں؟
    اسپیشل سیکریٹری نے بتایا کہ وزارت داخلہ اٹھارہ اکتوبر کو مسلح افواج کے اہلکاروں کی فراہمی سے معذرت کر چکی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اگر سندھ پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں ڈیوٹی کر رہے ہیں تو پھرپنجاب پولیس کے اہلکار سندھ میں تعینات کیے جا سکتے ہیں، پنجاب حکومت سے سیکیورٹی فراہمی کی درخواست کر سکتے ہیں۔سابق میئر ایم کیو ایم وسیم اختر نے موقف پیش کیا کہ مردم شماری میں کراچی کی آدھی آبادی کم کر دی گئی، حلقہ بندیوں میں گڑ بڑ کی گئی، اصلاحات کے بغیر انتخابات بے معنی ہوں گے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کے اعتراضات کے لیے الیکشن کمیشن متعلقہ فورم نہیں، اس سلسلے میں سی سی آئی سے رجوع کیا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ آرمی یا ایف سی کو بلا کر کراچی کے بلدیاتی انتخاب کروائے جائیں، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی اتحادی حکومت نے یہ جعلی مردم شماری منظور کی تھی، اب اس کی آڑ میں انتخابات ملتوی کرائے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 45 روز میں انتخابات کرائے جائیں۔ انتخابات کے لیے 17 ہزار اہلکاروں کی ضرورت ہے جب کہ کراچی میں 40 ہزار اہلکار ہیں۔ سندھ حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ بلدیاتی انتخابات ہوں۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں شامل ہے، اتحادی ہے، اختیارات کا رونا رو کر الیکشن سے بھاگنا چاہ رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے وزارت داخلہ کے ذریعے رابطے کیے ہیں مگر آرمی اور رینجرز اسٹیٹک ڈیوٹی کے لیے تیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری بلدیاتی انتخابات کا خواہاں ہے۔ ہم براہ راست حکم جاری کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات کے لیے بڑی کوشش کی، کراچی بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے کچھ زمینی حقائق بھی ہیں، بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جلد سنایا جائے گا
    فیصلہ ایسا ہونا چا ہیےجس پر عمل درآمد ہو سکے،الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے خود رابطہ کیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے، اسٹیٹک ڈیوٹی کے لیے تیار نہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے دوسرے اور تیسرے لیول پر ڈیوٹی کے لیے تیار ہیں،

    قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر سوالات اٹھائے جائیں، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو مزید 90 روز کیلئے ملتوی کیا جائے۔

  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئےسروے مکمل ،کتنا نقصان ہوا؟

    پی ڈی ایم اے پنجاب کا سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئےسروے مکمل ،کتنا نقصان ہوا؟

    لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جبکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے مکمل کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے مجموعی طور پر 55 ہزار452 گھر تباہ ہوئے47ہزار585 کچے اور 7867 پکے گھر تباہ ہوئے، حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کو پکے گھر کے گرنے پر 04 لاکھ اور کچے گھر کے گرنے پر 02 لاکھ روپے مالی امداد دے گی۔ پکے گھر کے جزوی نقصان پر 02 لاکھ اور کچے گھر کے جزوی نقصان پر 50000 ہزار کی مالی امداد دی جائے گی۔

    کے پی حکومت نے وفاق سے مالی وسائل لینے کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

    رپورٹ کے مطابق 81 افراد کی حالیہ سیلاب سے اموات ہوئیں۔ حکومت پنجاب سیلاب سے وفات پانے والے افراد کے لواحقین میں 10، 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم پہلے ہی تقسیم کر چکی، مجموعی طور 81 افراد کے لواحقین میں 8کروڑ 10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔

    پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران 55 افراد زخمی اور 02 افراد معذور ہوئے، حکومت پنجاب سیلاب سے معذور ہونے والے افراد میں ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو 40، 40 ہزار روپے مالی امداد فراہم کرے گی۔

    سیلاب سے مجموعی طور پر 652 جانور ہلاک ہوئے جن میں 494 چھوٹے اور 158 بڑے جانوروں کی ہلاکت ہوئی۔ حکومت پنجاب بڑے جانور کی ہلاکت پر 75000 ہزار روپے اور چھوٹے جانور کی ہلاکت پر 5000 ہزار روپے کی مالی امداد دے گی۔

    الیکشن سے قبل سیاسی جماعتیں الیکشن ریفارمز کے لیے آپس میں مذاکرات کریں،سراج الحق

    حالیہ سیلاب سے 4لاکھ 30 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو فی ایکڑ 05 ہزار روپے مالی امداد بھی فراہم کرے گی، مالی امداد پانچ ایکڑ رقبے تک دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی رقم میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی پر 12 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرے گی۔

    جامع سروے کی بنیاد پر متاثرہ خاندانوں کو رقوم کی شفاف اور ڈائریکٹ فراہمی بذریعہ بینک آف پنجاب کی جائے گی، امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل رواں ہفتہ میں شروع کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب گھروں کی پائیدار تعمیر کے لیے ہدایت نامہ کی فراہمی کے عمل کو بھی یقینی بنائے گی۔

    پاکستانی عوام کی اوسط عمر میں کمی کا انکشاف. پاکستان آبادیاتی سروے

  • آسکر نامزد جوئے لینڈ کے خلاف شکایت کی تحقیقات؛ کمیٹی تشکیل دے  دی گئی

    آسکر نامزد جوئے لینڈ کے خلاف شکایت کی تحقیقات؛ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    آسکر نامزد جوئے لینڈ کے خلاف شکایت کی تحقیقات؛ کمیٹی تشکیل دے دی گئی
    وزیراعظم شہبازشریف نے آسکرکے لیے نامزد کی جانے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کیخلاف شکایات کی تحقیقات اورپاکستان میں نمائش پرپابندی سے متعلق مطالبے کا جائزہ لینے کیلئےاعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد سمیت دیگرحلقوں سے کیے جانے والے مطالبے کا جائزہ لے گی کہ آیا یہ فلم واقعی اخلاقی ومعاشرتی اقدار سے متصادم ہے یا نہیں۔

    جوائے لینڈ کو مئی 2022 میں دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانزمیں ’کانز:کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو بالخصوص ہم جنس پرستوں یا پھر مخنث افراد پرمبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس فلم کی ریلیز 18 نومبرکے لیے شیڈول تھی تاہم اس سے قبل ہی جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد نے موضوع کی بنیاد پر فلم پرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے اور ایسی فلموں کے ذریعے پاکستان کے معاشرتی اقدار پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن


    دوسری جانب سینسربورڈ کی جانب سے فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا تاہم 11نومبرکو وفاقی وزارت اطلاعات نے اسے یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیاکہ فلممیں ’قابل اعتراض مواد‘ موجود ہے۔ اب وزیراعظم شہبازشریف کے سٹریٹیجک ریفارم یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پربتایا ہے کہ جوائےلینڈ کی نمائش پرپابندی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو متعلقہ شکایات کے علاوہ پاکستان میں نمائش کے میرٹس کا بھی جائزہ لے گی۔


    وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق فلم کیخلاف شکایات موصول ہونے کے بعد وزیر قانون کی نگرانی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، چیئرمین پی ٹی اے اور پیمرا، وزراء برائے کمیونیکیشن، سرمایہ کاری، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اوروزیر اعظم کے مشیربرائے امور گلگت بلتستان شامل ہوں گے۔
    https://twitter.com/sethimirajee/status/1591689511091965952
    ممکنہ طور پرکمیٹی اپنی سفارشات آج 15 نومبرکوپیش کرے گی۔ لیکن فلم کی ریلیز کی اجازت ملنے کے بعد جوائے لینڈ کے ڈائریکٹرصائم صادق وزارت اطلاعات کے اس اقدام کوغیرقانونی قراردے رہے ہیں۔ اس اقدام پرشوبزسمیت کئی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پرتنقید کرتے ہوئے حکومت سے فلم پرپابندی عائد نہ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ اداکارہ میراسیٹھی نے مریم اورنگزیب کیلئے لکھا کہ ، ’فلم پرپابندی کا کوئی جوازنہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ خود کوجمہوریت پسند قراردیں اورآرٹ پرپابندی عائد کردیں‘۔ علاوہ ازیں ہمایوں سعید نے کہا کہ جوائے لینڈ نےکانزمیں ایوارڈ جیت کرہمارا سر فخرسے بلند کیا، یہ ہمارے اپنے لوگوں کی کہانی ہے ، امید ہے کہ فلم دیکھنے کو ملے گی۔


    اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی سوال اٹھایا کہ، ’اس پابندی کے پس پردہ کون سے چہرے ہیں اور وہ کس بات سےخوفزدہ ہیں، کب تک منافقین پاکستان کا گلا گھونٹتے رہیں گے جوخود مغربی دنیا کے تمام فائدے حاصل کرتے ہیں لیکن دوسروں پرزمانۂ جاہلیت کےنظریات مسلط کرتے ہیں‘۔


    خود وزیراعظم شہبازشریف کے سٹریٹیجک ریفارم یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے بھی ٹویٹ میں مریم اورنگزیب سے اس پابندی پرنظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہو تو فلم کی ٹیم سے ملاقات کرلیں۔


    یاد رہے کہ ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • پاکستانی عوام کی اوسط عمر میں کمی کا انکشاف. پاکستان آبادیاتی سروے

    پاکستانی عوام کی اوسط عمر میں کمی کا انکشاف. پاکستان آبادیاتی سروے

    پاکستانی عوام کی اوسط عمر میں کمی. پاکستان آبادیاتی سروے جاری کردیا گیا

    پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے مطابق ملک میں شہریوں کی اوسط عمر میں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں ملک میں عوام کی اوسط عمر ، شرح اموات اور بیماریوں سمیت دیگر معلومات کا ذکر ہے۔ اوسط عمر میں کمی نوٹ کی گئی ہے جبکہ پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے مطابق ملک میں شہریوں کی اوسط عمر 65.4 سال سے کم ہوکر 65 سال ہوگئی ہے۔

    سروے کے مطابق مردوں کی اوسط عمر میں 64.3 سے بڑھ کر 64.5 سال ہوگئی ہے دوسری جانب خواتین کی اوسط عمر 66.5 سے کم ہو کر 65.5 پر آگئی۔ علاوہ ازیں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی دیکھی گئی ہے رپورٹ کے مطابق ملک میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 2017 میں نوزائیدہ بچوں کی مجموعی شرح اموات ایک ہزار میں سے 62 تھی جو کہ 2020 میں گھٹ کر 56 ہوگئی۔ دیہی علاقوں میں بچوں کی شرح اموات ایک ہزار میں 59 جب کہ شہری علاقوں میں 50 رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن
    پاکستان آبادیاتی سروے کے طابق؛ اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریاں جبکہ آبادیاتی سروے 2020 میں ملک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریوں کو قرار دیا گیا ہے. اور اس کے علاوہ بخار، فالج، شوگر، کینسر، دمہ اور سانس کی بیماریاں بھی اموات کی دیگر بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

  • عمران خان کے بیٹے واپس روانہ ہو گئے

    عمران خان کے بیٹے واپس روانہ ہو گئے

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹے واپس لندن روانہ ہو گئے ہیں

    عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو سخت سیکورٹی میں زمان پارک سے ایئر پورٹ پہنچایا گیا، جہاں سے انکی واپس لندن روانگی ہوئی، عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملے کے بعد انکے بیٹے قاسم اور سلیمان جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے، انکی لاہور آمد پر بھی انہیں سخت سیکورٹی میں ایئر پورٹ سے زمان پارک پہنچایا گیا تھا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نوید شیخ کہتے ہیں کہ کپتان کے بچے اپنے ملک واپس چلے گئے ، پروٹوکول کی گاڑیاں خود گن لیں ۔ مجھے بس یہ بتا دیں قاسم اور سلیمان کے پاس کون سا سرکاری عہدے ہے یا رہا ہے جو یہ پروٹوکول دیا گیا۔

    3 نومبر کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہو گئے تھے، انہیں سرکاری ہسپتال کی بجائے شوکت خانم منتقل کر دیا گیا تھا، بعد ازاں وہ زمان پارک آ گئے، تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے تا ہم اب عمران خان لانگ مارچ میں شریک نہیں ہیں بلکہ وہ زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے روزانہ خطاب کرتے ہیں

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

  • ایک بار پھر  بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    ایک بار پھر بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    ایک بار پھر مزید بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری .

    نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔۔میپکو حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا۔گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن
    پاورڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو۔ کوشش ہے کہ صارفین کو پرائس شاک نہ لگے۔ ہماری درخواست ہے کہ یہ اضافہ فروری اور مارچ تک لگایا جائے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے۔۔میں خود پریشان ہوگیا کہ اتنا بڑا فگر کیسے ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سہ ماہی کو دوماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں۔نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ نومبر کی شروعات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے عوام پر بجلی بم گرانے کی درخواست کی تھی. جس کے بعد بجلی صارفین کے لیئے قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے کہا گیا تھا۔ ڈسکوز نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکی تھی. خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج 15 نومبر کو سماعت کرنی تھی جو ہوگئی ہے۔ قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑنے کا کہا گیا. جبکہ قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

  • سندھ پولیس کی پہلی بار بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت

    سندھ پولیس کی پہلی بار بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت

    سندھ پولیس کی آئیڈیاز 2022 میں پہلی بار شرکت؛ سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ایس ایس یو، اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (SWAT) انفارمیشن ٹیکنولوجی ونگ کی نمائش

    سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ایکسپو سینٹر میں 15 سے 18 نومبر 2022 تک بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (IDEAS) 2022 کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کررہا ہے۔ بین الاقوامی نمائشی تقریب میں سندھ پولیس کی یہ پہلی شرکت ہے۔

    اس تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج، قومی اور بین الاقوامی دفاعی صنعتوں، OEMs، کاروباری افراد اور اعلیٰ سطح کے قومی اور بین الاقوامی دفاعی وفود کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ جدید طرز پر آئیڈیاز کے انعقاد کا مقصد دفاعی خریداروں اور فروخت کنندگان کو ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

    سندھ پولیس ہال نمبر 8 (مارکیو) پاکستان پویلین میں اپنی خدمات کی نمائش کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس میں محکمہ جدید پولیسنگ اور جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کونظام میں شامل کرنے کی جانب اپنے سفر کی عکاسی کر رہا ہے۔ یہ جدید ترین ہتھیاروں اور کمیونیکیشن سسٹم سے لیس پیشہ ورانہ اور تربیت یافتہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (S.W.A.T) کی خدمات و خصوصیات کو بھی اجا گر کر رہا ہے۔مہمانوں کو سندھ پولیس کی جانب سے مجرموں کو پکڑنے کے لیے حال ہی میں لانچ کی گئی ’تلاش‘ ایپ کے بارے میں بھی بریفنگ دی جا رہی ہے۔

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    بچوں کے ساتھ بدفعلی، بنائی جاتی تھیں ویڈیو، خواتین بھی تھیں گھناؤنے کام میں شامل

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

    اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ ماضی قریب میں سندھ پولیس خاص طور پرسیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے اپنی خدمات کے دائرہ کو وسیع کیا ہے اور جدید تکنیکس اور ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے جسکو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ پولیس کی قیادت نے نمائش میں اپنی خدمات کی خصوصیات کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی پولیس کے مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔