Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • نوکری کا جھانسہ،سوشل میڈیا کی دوستی،چار خواتین سے زیادتی ، ویڈیو بھی بن گئیں

    نوکری کا جھانسہ،سوشل میڈیا کی دوستی،چار خواتین سے زیادتی ، ویڈیو بھی بن گئیں

    نوکری کا جھانسہ،سوشل میڈیا کی دوستی،چار خواتین سے زیادتی ، ویڈیو بھی بن گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار خواتین کے ساتھ زیادتی کےو اقعات پیش آئے جبکہ چار بچوں کو بھی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا،پولیس نے واقعات کے مقدمے درج کر لئے،اورتحقیقات شروع کر دی ہے، لاہور کے نواحی علاقے سندر میں مالک مکان کے بیٹے فہد نے کرایہ دار عمر شاہ کی 16 سالہ بہن کو گھر میں اکیلا دیکھ کرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، دوسرے واقعہ میں نشتر کالونی میں ملزم نے نوکری اور شادی کا جھانسہ دے کر اپنی رشتہ دار خاتون سے زیادتی کی، ملزم نے خاتون کو گھر بلایا اور زیادتی کر ڈالی، جس پر خاتون تھانے پہنچ گئی اور مقدمہ درج کروا دیا

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

    ایک اور واقعہ میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں سوشل میڈیا پر دوستی کر کے نوکری دلوانے کے بہانے ملزم نے خاتون کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسکی ویڈیو بھی بنا لی اور بلیک میل کرنے لگا، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق (ن) نامی خاتون کی سوشل میڈیا پر عدیل سے دوستی ہوئی ۔ ریس کورس کے علاقے میں نوکری کا جھانسہ دے کرملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    ٹاؤن شپ کے علاقے میں ملزم رضوان نے گول گپے کھلانے کے بہانے 14سالہ (ح)، باغبانپورہ کے علاقے میں طارق سلیم کے بیٹے (الف) کو محلے دار ملزم علی رضا نے، کاہنہ کے علاقے میں مقصود کے چھوٹے بھائی (ع) کو ملزمان وکرم مسیح اور روبن مسیح نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    بچوں کے ساتھ بدفعلی، بنائی جاتی تھیں ویڈیو، خواتین بھی تھیں گھناؤنے کام میں شامل

  • الیکشن سے قبل سیاسی جماعتیں الیکشن ریفارمز کے لیے آپس میں مذاکرات کریں،سراج الحق

    الیکشن سے قبل سیاسی جماعتیں الیکشن ریفارمز کے لیے آپس میں مذاکرات کریں،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے ملک کو نئے عمرانی معاہدہ کی ضرورت ہے، جس کے لیے قومی سطح پر مذاکرات ہونے چاہیں۔

    باغی ٹی وی : سراج الحق نے کہا کہ الیکشن اصلاحات، اسٹیبلشمنٹ کی سیاست سے غیر جانبداری اور آئین و قانون کی بالادستی کے تین نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کوتیار ہیں۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی مفادات کے لیے ہے جس کا ملک کو بے انتہا نقصان پہنچا، یہ جنگ جاری رہی تو مزید نقصان ہوگا، سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں۔ حکمران جماعتوں کی کشمکش میں متاثرین سیلاب اور عوام پس گئے، معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا۔

    عمران خان کے ہنگاموں سے 2014 میں چینی صدر جبکہ 2022 میں سعودی ولی عہد کا دورہ…

    انہوں نے نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں، البتہ اصلاحات کے بغیر انتخابات سے بحران کم نہیں بلکہ اس میں مزیداضافہ ہوگا، نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا، موجودہ پولرائزیشن بڑھے گی۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے الیکشن سے قبل سیاسی جماعتیں الیکشن ریفارمز کے لیے آپس میں مذاکرات کریں۔

    جماعت اسلامی کی تجویز ہے کہ انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت ہوں تاکہ ووٹر مقامی جاگیر دار اور وڈیرے کے اثرو رسوخ سے آزاد ہو جائے،ہم الیکشن کمیشن کو مالی و انتظامی لحاظ سے مضبوط اور خو د مختار دیکھنا چاہتے ہیں، الیکشن میں دولت کے استعمال کو روکنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے اثر سے آزاد ہونا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، امیر ضلع نصراللہ رندھاوا اور ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    امیر جماعت نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کی جس سے ان کے جمہوریت کے دعووں کی نفی ہوتی ہے۔پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی عوام کے لیے نہیں ہے،استعمار کے ایجنڈے پر ان کے مابین اتفاق رائے ہے،یہ لوگ قرض لو اور ڈنگ ٹپاو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں-

    کراچی میں جلدایم کیوایم کا ایڈمنسٹریٹرتعینات کردیاجائےگا:کامران ٹیسوری گورنرسندھ

    انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضوں پر قرض لیے اور سودی معیشت جاری رکھی،موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری اور غربت کی وجہ ان حکمران جماعتوں کی نا اہلی اور غلط پالیسیاں ہیں،انہوں نے کشمیر کا سودا کیا اور ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا،یہ جاگیردار اور وڈیرے ہر حال میں اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہیں اسٹیبلشمنٹ کی چھتری درکار ہے،ان کی حکومتیں مافیاز کے زیر اثر ہیں،ان کے دور میں کرپشن میں ہر آئے روز اضافہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتیں جھوٹے نعروں کی بجائے عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں۔آج ملک کا ہر شہری ڈھائی لاکھ کا مقروض ہے،شرح نمو دو فیصد،ملک کی کرنسی اپنی قدر کھو رہی ہے، 80 فیصد عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، ڈھائی کروڑبچے غربت کی وجہ سے سکول نہیں جا سکتے،عدالتوں میں انصاف نہیں،ایوان ربڑسٹمپ اور ادارے اپنا وقار کھو چکے ہیں،غریبوں کو ہسپتالوں سے اسپرین کی گولی نہیں ملتی۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی وجہ سے پی آئی اے،ریلویز اور سٹیل ملز جیسے قومی ادارے برباد ہو گئے ہیں۔تین ماہ گزر گئے،سردی آگئی ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں تاحال سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی ایکشن پلان نہیں دے سکیں،متاثرین کےلیے اعلان کی گئی امدادی رقم کاکچھ اتا پتا نہیں، لوگ کیمپوں میں بیٹھے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،بس لڑائیاں جاری ہیں۔

    عمران نیازی نےاپنےسیاسی مفادات کیلئےپاکستان کےبیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانےمیں…

    انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کو فوری طور پر گھروں میں شفٹ کیا جائے اور حکومتیں اس کے لیے مزید ٹال مٹول نہ کریں،جماعت اسلامی متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی،عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر توانا آواز بلند کریں گے۔

    امیر جماعت نے کہا کہ عوام نے جاگیرداروں،وڈیروں اور ظالم سرمایہ داروں کی جماعتوں کا اقتدار بھی دیکھ لیا اور ملک میں فوجی مارشل لاز کے نتائج بھی سب سے سامنے ہیں،ثابت ہو گیا کہ ان لوگوں کے پاس مسائل کے حل کے لیے کوئی اہلیت نہیں،دولت جمع کرنا اور اپنی نسلوں کا مستقبل بنانا حکمرانوں کا سب سے بڑا مقصد ہے،یہ لوگ ادارے مضبوط نہیں بلکہ انہیں اپنا تابع رکھنا چاہتے ہیں،عوام کی بہتری حکمرانوں کے ایجنڈے پر پہلے تھی نہ اب ہے۔

    انہوں نے کہا مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے،ملک کو اہل اور ایماندار قیادت چاہیے،ملک میں وسائل کی کمی نہیں،اصل مسئلہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم،کرپشن اوربیڈ گورننس ہے،قوم فرسودہ نظام سے چھٹکاراحاصل کرنےکے لیےجماعت اسلامی پر اعتماد کرے۔ہماری جدو جہد کا مقصد کرپشن فری،اسلامی فلاحی پاکستان ہے۔ثابت ہو گیا آزمودہ حکمران سیاسی جماعتوں سے بہتری نہیں آسکتی،جماعت اسلامی اس وقت واحد آپشن ہے جو ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے،وزیر خارجہ

  • کے پی حکومت نے وفاق سے مالی وسائل لینے کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

    کے پی حکومت نے وفاق سے مالی وسائل لینے کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

    خیبرپختونخوا کا مرکزسے مالی وسائل لینے کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

    خیبرپختونخوا حکومت نے مرکزسے مالی وسائل کے حصول کے لیے کیس تیار کرلیا ، جلد سپریم کورٹ میں تین الگ ، الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مرکز سے 120 ارب روپے کے مالی وسائل کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے محکمہ خزانہ اور ایڈوکیٹ جنرل کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

    ضم اضلاع کے لیے مرکز کی جانب سے 30 ارب روپے کی عدم فراہمی ، بجلی منافع کی مد میں 61 ارب اور این ایف سی کی مد میں 28 ارب کی عدم فراہمی پر تین الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔ اس ضمن میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ ایڈوکیٹ جنرل سے مشاورت مکمل ہوچکی ،کیس تیار ہے ،جلد سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ، مرکز جان بوجھ کر صوبہ کو مالی مشکلات سے دوچار کررہا ہے ، اپنا حق ہر صورت حاصل کرینگے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن

    واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے کے حقوق کے حصول کےلئے تمام قانونی اور آئینی ذرائع بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ اس مقصد کےلئے مشترکہ مفادات کونسل جیسے ادارے میں آواز اٹھانے کےساتھ ساتھ سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا جبکہ صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا کر تمام جماعتوں کے ارکان کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گااور ضرورت پڑنے پر اسلام آباد میں احتجاج بھی کیاجائے گا۔ صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے ارکان، صوبائی چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی تھی۔

    کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا تھا کہ وفاق سے ہم اپنا حق چھین کر رہیں گے۔ تاہم انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی تھی کہ وہ صوبے کی آمدن بڑھانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے سادگی اور کفایت شعاری کے سلسلے میں پہلے سے جاری مہم پر مزید مو¿ثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے اور تمام محکموں کو اس پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے غیر ترقیاتی اخراجات بشمول سرکاری دفاتر کی غیر ضروری تزئین و آرائش نہ کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کی تھی۔

  • یورپی یونین نے ایرانی وزیرداخلہ، سرکاری ٹی وی سمیت  29 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

    یورپی یونین نے ایرانی وزیرداخلہ، سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

    یورپی یونین نے ایران کے وزیرداخلہ اور سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیرداخلہ احمد واحدی، ایرانی انقلابی گارڈ کے چیف، سائبرپولیس کے سربراہ شامل ہیں یورپی یونین کی ایران کی 29 کمپنیوں اور شخصیات پرعائد پابندیوں میں سفری پابندیاں، اثاثوں کا منجمد ہونا اوردیگر شامل ہیں۔

    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے سوموارکوایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم ایران میں مظاہرین کے خلاف ناقابلِ قبول پرتشدد کریک ڈاؤن کی شدیدمذمت کرتی ہے ہم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کے پُرامن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں،ان کے مطالبات اور خیالات کو آزادانہ طور پر آوازدیتے ہیں ہم آج ایرانی مظاہرین کو دبانے کے ذمہ دارحکام اور اداروں پراضافی پابندیاں عائد کررہے ہیں-

    ان پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی عہدے دار،افراد یورپی یونین کے رکن ممالک کا سفرنہیں کرسکیں گے۔یورپ میں ان کےاثاثے منجمد کرلیے جائیں گے اور یورپی یونین کے شہری اور کمپنیاں ممنوعہ فہرست میں شامل افراداور ایرانی اداروں کے ساتھ کوئی مالی لین دین نہیں کرسکیں گے۔

    امریکا: یونیورسٹی میں فائرنگ، فٹبال ٹیم کے3 کھلاڑی ہلاک،2 طلبہ زخمی

    ایران میں 16 ستمبرکو 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین ملک گیراحتجاج میں ایرانی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں اور رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے ہیں۔

    حکومت نے اس کے جواب میں مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن کیاہے۔سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    ترکیہ میں زوردار دھماکا،5 جاں بحق اور 40 زخمی

  • بھانجوں نے گھرمیں گھس کرماموں اوراسکی بیٹی کوماریں گولیاں،پولیس نے کروائی یقین دہانی

    بھانجوں نے گھرمیں گھس کرماموں اوراسکی بیٹی کوماریں گولیاں،پولیس نے کروائی یقین دہانی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور کے ایس ایچ او ملک لیاقت نے ملزمان کے گھر چھاپہ مارتے ہوئے زخمی مدعی کے گھر جا کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے

    ملزمان نے مدعی کے گھر جا کر گولیاں چلاتے ہوئے گھر کے دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ ڈھوک چھاپر میں بھانجوں نے گھر میں گھس کر ماموں اور اس کی بیٹی کو گولیاں مار دیں۔ مدعی مقدمہ محمد سفارش کا کہنا تھا کہ میرے بھانجے طلعت اور زعفران نے رات کو میرے گھر کے دروازے کو دستک دی۔میں نے دروازہ کھولا اور ان کو بیٹھک میں بٹھا دیا۔زعفران دونوں کے پاس اسلحہ موجود تھا۔طلعت کے پاس کلاشنکوف تھی۔ اور زعفران کے پاس 30 بور پسٹل تھا۔دونوں نشے میں تھے۔مجھے گالی گلوچ کرنے لگے اور میرے اوپر فائرنگ شروع کر دی۔ طلعت نے کلاشنکوف سے تین گولیاں میری ٹانگ میں مار دی۔زعفران کی فائرنگ سے میری بیٹی زخمی ہو کر زمین پر گر گئی۔

    دونوں نے ہمارے گھر میں گھس کر ہمارے اوپر فائرنگ کرکے مجھے اور میری بیٹی کو زخمی کر کے بہت زیادتی کی ہے۔تھانہ نیلور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 244/22 بجرم 324/452/427/34 درج کر کے تفتیش شروع کی۔ایس ایچ او ملک لیاقت ہمراہ اے ایس آئی امتیاز بمعہ پولیس ٹیم نے گزشتہ رات ملزمان کے گھر چھاپہ مارا۔اور ایس ایچ او ملک لیاقت بحکم اعلی افسران کے مدعی کے گھر جا کر اس کی صحت کا پوچھا اور ملزمان کی گرفتاری کی مکمل یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر تھانہ نیلور کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب ملزمان قانون کے شکنجے میں ہوں گے

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    بچوں کے ساتھ بدفعلی، بنائی جاتی تھیں ویڈیو، خواتین بھی تھیں گھناؤنے کام میں شامل

    دوسری جانب اسلام آباد میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہر تھانے کی حدود میں روزانہ واداتیں ہو رہی ہیں، شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں، عوامی حلقوں نے سوال کیا ہے کہ کیاکسی پولیس افسر کو احساس نہیں۔ کیا تھانہ کی پولیس صرف سرکاری گاڑیوں اور سرکاری کرسیوں کے مزے لینے آتی ہے۔آئی جی اسلام آباد کو اس چیز کا نوٹس لینا چاہیے کہ کیا کر رہے ہیں ۔کیا تھانے کی حدود میں رہنے والے لوگ کسی اور سے جرائم کنٹرول کرنے کی اپیل کریں گے۔علاقے کی عوام کس کے پاس جائیں کس کو بولیں کہ ہماری چوروں، ڈکیتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے جان چھڑائی جائے۔

  • شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردیا گیا

    شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردیا گیا

    کوئٹہ: قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قرار دے دیا گیا-

    باغی ٹی وی: بلوچستان اسمبلی نےقومی شناختی کارڈ کےاجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سےمتعلق قرارداد منظور کرلی بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا-

    پی آئی اے نے استنبول فضائی آپریشن شروع کر دیا

    اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قراردپیش کی کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی جو ملک کے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کرتی ہے جس میں مختلف سیکورٹی فیچرز ہیں لیکن اس میں ڈی این اے ٹیسٹ شامل نہیں کیاگیاہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کی شناخت میں مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے –

    پنجاب و خیبرپختونخوا صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

    چونکہ قومی شناختی کارڈ میں ہرفرد کا مکمل ڈیٹا ہونا از حد لازمی ہے لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتاہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ ملک میں سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی بابت قومی شناختی کارڈ کے اجراء کی بابت ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قراردینے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائے ۔

    بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور کرلیے، یہ مسودات قوانین قائمہ کمیٹیوں سے منظور ہوچکے ہیں۔

    دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن،دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر جج کی سماعت سے معذرت

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر جج کی سماعت سے معذرت

    سانحہ ماڈل ٹاؤن،دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پر جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف لارجر بینچ تحلیل ہوگیا

    بینچ کے ممبر جسٹس علی ضیا باجوہ نے سماعت سے معذرت کر لی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر بینچ میں شامل نہیں ہو سکتا .چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آئندہ سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دیں گے

    سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

    سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

    درخواست گزار خرم رفیق نے نیا وکیل کرنے کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی درخواست گزار نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کی جگہ نیا وکیل کرنے کی مہلت دی جائے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور عوامی تحریک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش ہوئے اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ بینچ میں شامل ایک جج صاحب اس کیس میں وکیل رہے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ عدالت کےعلم میں ہے آئندہ سماعت سے پہلے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

    درخواست گزار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کر رکھا ہے، مرکزی درخواست پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

    آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹائیں: خرم نواز گنڈاپور

    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھرے ….؟سانحہ ماڈل ٹاون:بیرسٹرعلی ظفرکے دلائل،ہائی کورٹ نے11 نومبرکوپھرطلب کرل

  • ملک بھر میں کورونا کے کل  4191 ٹیسٹ جبکہ مثبت شرح 0.76 فیصد رہی. این آئی ایچ

    ملک بھر میں کورونا کے کل 4191 ٹیسٹ جبکہ مثبت شرح 0.76 فیصد رہی. این آئی ایچ

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.76 فیصد رہی. این آئی ایچ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ آج بروز منگل کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.76 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


    کووِڈ- 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟
    یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
    میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن
    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟
    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • انسانوں کا کسی ایلین تہذیب کو دریافت کرنے کا امکان نہیں،ناسا

    انسانوں کا کسی ایلین تہذیب کو دریافت کرنے کا امکان نہیں،ناسا

    ہماری کائنات ایک وسیع و عریض معمہ ہے ایک ایسا معمہ جس نے بنی نوع انسان کی فطری کیفیت کو جگایا ہے انسان کائنات میں کسی خلائی زندگی کو تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں،امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ انسانوں کا کسی ایلین تہذیب کو دریافت کرنے کا امکان نہیں۔

    باغی ٹی وی : اجنبی زندگی (ایلینز) کی شکلوں پر سوال پوچھنا اب تک بے نتیجہ رہا ہے، یہاں تک کہ ہم نے حالیہ برسوں میں جن حد تک ترقی کی ہے مفروضے اور حسابات جیسے کہ ڈاکٹر فرینک ڈریک نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں بنائے تھے،زندگی کے ثبوت صرف ہماری کہکشاں میں وافر مقدار میں موجود ہونے چاہئیں، اور پھر بھی عملی طور پر ہم نے پیدا کیا ہے ہمارے اپنے سیارے سے باہر کسی چیز کا کوئی واضح اثبات نہیں-

    ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق اس کی ایک وجہ موجود ہے جس کے باعث انسانوں اور ایلین تہذیب کےملنے کا امکان ختم ہوجاتا ہےناسا کے سائنسدانوں کی جانب سے ایک2210.10582.pdfمیں بتایا گیا کہ یہ وجہ کسی تہذیب کا بہت زیادہ ذہین ہوجانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی ایلین تہذیب کا خاتمہ ممکنہ طور پر خود اپنے ہاتھوں بہت زیادہ ذہانت کی وجہ سے ہوجاتا ہے اگر ہم نے اقدامات نہ کیے تو انسانوں کی قسمت بھی یہی ہوسکتی ہے۔

    اسے گریٹ فلٹر تھیوری کا نام دیا گیا ہے جس کے مطابق کائنات میں متعدد تہذیبیں موجود ہوسکتی ہیں مگر وہ زمین سے رابطے سے قبل ہی خود کو تباہ کرلیں گی سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ ذہانت رکھنے والے جاندار جیسے انسان اپنے خاتمے کا باعث خود بن سکتے ہیں۔

    تاریخ میں پہلی بار چاند پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز

    مگر ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سے بچ سکتے ہیں جس کے لیے تباہی کا باعث بننے والے عناصر کی شناخت کرنا ضروری ہے انسان یا کسی بھی ذہین ایلین تہذیب کا خاتمہ جوہری جنگ، وبا، موسمیاتی تبدیلیوں اور کنٹرول سے باہر مصنوعی ذہانت کے نتیجے میں ہوسکتا ہے۔

    محققین کے مطابق اس سے بچنے کا راستہ ایک ہی ہے اور وہ ہے اپنی بقا کے لیے متحد ہوکر کام کرنا۔

  • لانگ مارچ، سرائے عالمگیر،چنیوٹ،دیر میں ہونگے جلسے

    لانگ مارچ، سرائے عالمگیر،چنیوٹ،دیر میں ہونگے جلسے

    لانگ مارچ، سرائے عالمگیر،چنیوٹ،دیر میں ہونگے جلسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا کارواں آج سرائے عالمگیر پہنچے گا

    شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں ،دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز وزیر آباد سے ہوا تھا جہاں عمران خان کے کینٹینر پر مبینہ فائرنگ کی گئی تھی، سرائے عالمگیر پر لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی کارکنان جمع ہو رہے ہیں،لانگ مارچ کے شرکاء سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،

    علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال ہوگا لال حویلی حقیقی لانگ مارچ کا ہنگامی کیمپ آفس قرار دے دیا گیا ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کا شاندار استقبال کریں گے، جمعہ کو انتظامات کو آخری شکل دیں گے، ہنگامی طور پر فوکل پرسن کی میٹنگ بلائی ہے، لال حویلی ہنگامی کیمپ آفس ہو گا، کمیٹی چوک میں عمران خان کا تاریخی استقبال ہو گا،

    دوسری جانب تحریک انصاف آج چنیوٹ میں پاور شو کرے گی۔ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر کا ایک بجے بھٹو کالونی کے قریب استقبال کیا جائے گا۔۔ استقبالیہ پروگرام سابق ضلعی صدر میاں شوکت تھہیم، قاضی علی حسن پمی اور خان اسد کررہے ہیں۔ بھٹو کالونی سے سیم نالہ تک گھوڑا ڈانس کے ذریعے جلوس لایا جائے گاسیم نالہ چوک پر اقصی حیات لالی گل پاشی اور گھوڑا ڈانس پارٹی کے ہمراہ جلوس میں شریک ہونگے اسد عمر قائداعظم پارک چوک میں آئی ایس ایف کے منعم سنگرا کی طرف سے رکھا گیا یوم ستائیس کا کیک کاٹیں گے قائد اعظم پارک سے ختم نبوت چوک میں جلوس کی شکل میں پہنچا جائے گا ضلعی صدر سردارزادہ سید ذوالفقار علی شاہ اور مہر خالد ارائیں ختم نبوت چوک میں استقبال کریں گے ختم نبوت چوک میں اسد عمر خطاب کریں گے ختم نبوت چوک سے جلوس تحصیل لالیاں روانہ ہوگا اسد عمر احمد نگر میں ایم پی اے تیمور امجد لالی کے پڑاؤ میں عوام سے خطاب کریں گے شام پانچ بجے ایم ین اے غلام محمد لالی کے ڈیرے پر جلسہ عام ہوگا

    پی ٹی آئی آج تحصیل لالیاں ڈیرہ ایم این اے غلام محمد لالی میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔ ۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی تحصیل لالیاں آمد پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں جلسہ کے شرکاء کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ، سول ڈنفیس،سرکاری ہسپتال،ریسکیو 15 ہائی الرٹ ہے ایلیٹ فورس،ڈولفن اہلکاروں کو بھی ڈیوٹیاں سونپ دی گئی داخلی خارجی راستوں پر پولیس کے چوکس جوان تعینات کئے گئے ہیں

    دیر مین چوک میں بھیپاکستان تحریک انصاف کا پنڈال سج گیا ،کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

    لانگ مارچ کی وجہ سے جہاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں طلبا بھی متاثر ہونے لگے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ دکھانے کے لئے جس شہر میں لانگ مارچ ہوتا ہے وہاں چھٹی دے کر طلبا و تعلیمی اداروں کے عملے کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے،اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

    مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔