آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا ہے کہ کانکنوں کے اغواء کی تحقیقات شروع کردی ہیں.
مچھ سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اغوا کئے گئے کانکنوں کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ بلوچستان کے علاقے مچھ سے نامعلوم شرپشندوں نے 6 کانکنوں کو اغوا کرلیا تھا ،جنہین تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ مچھ میں کوئلہ کانکنوں کے اغواء کی تحقیقات شروع کردی ہیں عبدالخالق شیخ نے کہا کہ کوئلہ کانوں میں مزدوروں اور عملے کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے گا کوئلہ کانوں کی حددو میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری میں بھی مزید اضافہ کیا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں چالیس مقامات پر ایف سی کی جگہ پولیس کو تعینات کیا گیا ہے ۔پولیس عوام کو بہتر طور سمجھتی ہیں اس لیے کوشش ہے کہ اے ایریا میں ایف سی جگہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ دریں اثنا کوئٹہ میں نئے جناح ٹاون تھانے کا افتتاح کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشنز کی نئی عمارتوں سے نہیں بلکہ پولیس کے مثبت رویوں سے تبدیلی آئے گی ، بلوچستان کے قبائلی معاشرے کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس افسران اور اہلکاروں کو اپنے فرائض سرانجام دینا ہوں گے بلوچستان میں پولیسنگ کو مزید بہتر کررہے ہیں، اس سلسلے میں کمیونٹی پولیسنگ کا آغاز کردیا ہے، کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ہر بلوچ شہری کو عزت دی جائے گی۔
Tag: تازہ ترین
-

کان کنوں کے اغواء کی تحقیقات شروع کردی ہیں. آئی جی پولیس بلوچستان
-

سردی شروع ہورہی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے، بلاول
سردی شروع ہورہی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے، بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاموں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس ہوااجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی پی پی کو خوش آمدید کہتے ہوئے سیلابی صورتحال اور امدادی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں ابھی پانی موجود ہے اس کی نکاسی جلد کریں،گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حتمی کر کے شروع کروائیں،ہاریوں کو بیج اور کھاد کی مد میں جو مدد کرنی ہے اس کو فوری شروع کریں،دیہی علاقوں میں سردی شروع ہورہی ہے، متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے،مجھے پہلے آگاہ کریں کہ لوگوں کو این پی ڈی ایم اے اورسندھ حکومت نے مل کر کیا سامان دیا ہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب سے 12.35 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں،سیلاب متاثرین کیلئے 2992 ریلیف کیمپ لگائے گئے تھے، سیلاب سے 7.38 ملین لوگ بے گھر ہوئے ہیں،فلڈ کنٹرول اور آبپاشی کیلئے 48.4 بلین روپے، سڑکوں کی مرمت کیلئے 22 بلین روپے کی ضرورت ہے، واٹر سپلائی اور نکاسی آب کیلئے 11 بلین روپے، لائیواسٹاک کیلئے 16.5 بلین روپے کی ضرورت ہے، لوگوں کو 791933 خیمے، 588569 ترپالیں، 3.71 ملین مچھردانیاں، 2.2 راشن بیگز اور اب 1.13 ملین کمبل دیئے گئے ہیں سیلاب سے صوبے میں 2444 بلین روپے یعنی 11.376 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، 1948 بلین روپے یعنی 9.06 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، ان نقصانات میں ہاؤسنگ سیکٹر، تعلیم، آب پاشی، پانی و نکاسی آب، لائیو اسٹاک، سڑکیں اور دیگر سیکٹرز شامل ہیں
پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے
لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل
عمران نیازی کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار اور انارکی پیدا کرنا ہے
لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج
کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز
-

ایلون مسک زمین پر کسی بھی جگہ 1 گھنٹے میں سفر ممکن بنانے کے خواہشمند
ایلون مسک زمین پر کسی بھی جگہ 1 گھنٹے میں سفر ممکن بنانے کے خواہشمند ہیں.
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا بھر میں راکٹ پلیٹ فارم قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو تیزترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انڈونیشیا کے علاقے بالی میں جی 20 کانفرنس کی سائیڈ لائن سے آن لائن خطاب کے دوران ایلون مسک نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں راکٹ پلیٹ فارمز چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے لوگ زمین کے دوسرے حصے تک آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ یہ ایلون مسک کا نیا منصوبہ نہیں بلکہ کئی برس سے وہ اس پر بات کررہے ہیں۔ ستمبر 2017 میں آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ایک کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسپیس ایکس کی جانب سے مریخ پر انسانوں کو پہنچانے کے لیے بگ فلائنگ راکٹ (بی ایف آر) کو تیار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ راکٹ نہ صرف مریخ کا سفر کرسکے گا بلکہ کسی عام مسافر طیارے کی طرح زمین کے کسی بھی حصے کا سفر کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس راکٹ سے دنیا کے کسی بھی حصے کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہوجائے گا۔ اب ایک بار پھر انہوں نے اس طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ جی 20 سائیڈ لائن سے خطاب میں دیگر موضوعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کال سے 3 منٹ قبل بجلی چلی گئی تھی اور وہ اس وجہ سے اندھیرے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بالی کیوں نہیں آئے تو انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ان کی مصروفیات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی نوجوان ان کی طرح کامیاب ہونا چاہے تو کیا کرے؟ جس پر ایلون مسک نے کہا کہ ‘اپنی خواہش کے حوالے سے محتاط رہیں، مجھے نہیں معلوم کہ کتنے افراد میرے طرح ہوسکتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ انہیں لگتا ہو کہ وہ میرے جیسے ہیں مگر جس طرح میں اپنے اوپر تشدد کرتا ہوں اس کا کوئی مقابلہ نہیں’۔ ایلون مسک نے خود پر ہونے والی تنقید کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی راستہ نہیں جس سے ہم ہر ایک کو خوش کرسکیں۔ -

شہریوں سے لوٹ مار کر کے بھاگنے والے ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
شہریوں سے لوٹ مار کر کے بھاگنے والے ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
کلفٹن کے علاقے بلاک 5 گندا نالہ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا،3 مسلح ملزمان نے کلفٹن کے مختلف علاقوں سے شہریوں سے لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے بوٹ بیسن پولیس کی گشت پر مامور پولیس موبائل کو واقع کی اطلاع ملی تو پولیس نے ملزمان کی علاقے میں تلاش شروع کر دی اسی دوران کلفٹن بلاک 5 گندا نالہ کے قریب پولیس اور ملزمان کا آمنا سامنا ہوا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی ہو کر نیچے گرا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر 2 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 عدد غیرقانونی پستول اور 5 عدد شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کر لئے گئے، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت فاروق ولد جمال کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے مفرور دونوں ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزم نے بتایا کہ وہ اور اس کے دونوں مفرور ساتھی ڈی ایچ او اور کلفٹن سے لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش جاری ہے
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
-

ٹریفک وارڈن عمران فراز نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی
ٹریفک وارڈن عمران فراز نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی ہے.
لاہور میں ٹریفک وارڈن عمران فراز نے نجی یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی ہے، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ٹریفک وارڈن عمران فراز کو مبارکباد دی اور وارڈنز کو تعلیمی میدان میں مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ وارڈنز کا ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تعلیم سرگرمیاں جاری رکھنا خوش آئند ہے، 2400 وارڈنز میں سے 140 وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 02 وارڈنز ڈاکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں جبکہ 80 فیصد وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کیے ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت ہے، ٹریفک وارڈنز فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی اور انگلش لڑیچر کی ڈگری رکھتے ہیں جبکہ قانون، اکنامکس، میتھیمٹکس، کریمنالوجی اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں بھی ایم فل کیے ہوئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہر ماہ پانچ ہزار روپے الاونس دیا جا رہا ہے جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے کو 10ہزار روپے الاونس دیا جا رہا ہے، ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی دور میں پسماندہ علاقے انٹرنیٹ، ٹیلی کام سروسز سے محروم رہے
تاریخ میں پہلی بار چاند پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز
حکومت کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے. نواز شریف -

تاریخ میں پہلی بار چاند پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز
تاریخ میں پہلی بار چاند پر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے۔
جاپان کی ایک کمپنی کی جانب سے نومبر کے آخر میں ایک خلائی مشن بھیجا جارہا ہے جو 3 ماہ بعد چاند پر لینڈ کرے گا۔ آئی اسپیس پہلی نجی کمپنی ہوگی جو چاند کی سطح کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔ اس کمپنی کا مشن چاند کی سطح سے خاکستری رنگ کی مٹی کو اکٹھا کرکے اسے امریکی خلائی ادارے ناسا کو فروخت کرنا ہے۔
ویسے تو جاپانی کمپنی کا ناسا سے کیے جانے والا معاہدہ محض 5 ہزار ڈالرز کا ہے مگر یہ زمین سے باہر پہلی کاروباری ٹرانزیکشن ہوگی۔ خیال رہے کہ 2021 میں جاپان میں ایک قانون کی منظوری دی گئی تھی جس کا مقصد جاپانی کمپنیوں کو خلائی وسائل کے استعمال کی اجازت دینا تھا۔ اسی قانون کے تحت گزشتہ دنوں جاپان کی جانب سے آئی اسپیس کو چاند پر کاروباری سرگرمی کا لائسنس جاری کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
جاپان کے خلائی امور کی وزیر Sanae Takaichi نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہوگا جب چاند کے وسائل کو ایک نجی کمپنی کی جانب سے کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نجی آپریٹرز کی جانب سے کمرشل خلائی کھوج کے حوالے سے پہلا قدم ثابت ہوگا۔ امریکا، متحدہ عرب امارات اور لگسمبرگ نے بھی اسی طرح کے قوانین کی منظوری دی ہوئی ہے جبکہ کچھ ممالک کی جانب سے اس حوالے سے بین الاقوامی قوانین مرتب کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آئی اسپیس کا چاند پر مشن اسپیس ایکس فالکن راکٹ کے ذریعے 22 نومبر کو روانہ کیا جائے گا۔ اگر یہ مشن کامیاب رہا تو یہ 3 ماہ بعد چاند کے شمال مشرقی حصے میں لینڈ کرے گا جہاں سے وہ چاند کی مٹی کی کچھ مقدار کو اکٹھا کرے گا۔ اس مٹی کی ملکیت ناسا کو حاصل ہوگی مگر یہ زمین تک پہنچے گی یا نہیں اس بارے میں کچھ واضح نہیں۔
-

پی ٹی آئی دور میں پسماندہ علاقے انٹرنیٹ، ٹیلی کام سروسز سے محروم رہے
تحریک انصاف یونیورسل سروسز فنڈز کے 32 ارب روپے خرچ نہ کرپائی، پی ٹی آئی کے دور میں پسماندہ علاقے انٹرنیٹ ،ٹیلی کام سروسز سے محروم رہے۔ رپورٹ
تحریک انصاف اپنے دورحکومت میں ڈیجیٹل پاکستان کا نعرہ لگاتی رہی، لیکن حقیقت اس کے برعکس دکھائی دے رہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے پونے چار سال کا عرصہ سارا زور زبانی جمع خرچ پر رہا، ڈیجیٹل پاکستان کے نعرے کی تشہیر اور بلند بانگ دعوے کیے جاتے رہے، لیکن حکومت خود ہی اس خواب کی تکمیل میں رکاوٹ بنی رہی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے جھوٹے دعووں اور کھوکھلے نعروں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے، اور بتایا ہے کہ غفلت کے باعث پسماندہ علاقے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی سے محروم رہے، اور تبدیلی سرکار یونیورسل سروسز فنڈز کے بتیس ارب روپے خرچ ہی نہ کرپائی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
رپورٹ کے مطابق یونیورسل سروسز فنڈز کے 32 ارب روپے کی رقم ٹیلی کام کمپنیوں نے صارفین سے جمع کر کے یونیورسل سروسز فنڈز کو دی، ان فنڈز سے ملک کے پسماندہ علاقوں میں براڈ بینڈ منصوبوں کا انفراسٹرکچر، انٹرنیٹ کیبلزاور ٹاوز لگائے جانے تھے، لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اس رقم کوخرچ کرنے کی زحمت تک نہ کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی فنڈز کے ذریعے تفریحی مقامات، ہائی ویز، موٹر ویز اور دیگر پسماندہ علاقوں میں منصوبے لگائے جانے تھے، لیکن کورونا میں ڈیجیٹل سرگرمیاں بڑھنے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے سست روی دکھائی اورعوام کو ٹیلی کام سروسز، تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی سے محروم رکھا گیا۔ -

حکومت کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے. نواز شریف
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے.
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں۔ نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے ابھی وطن واپس چلا جاؤں، جلد وطن واپسی پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت جاری ہے لیکن اس حوالے سے تاریخ طے نہیں ہوئی۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کےعوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت کو اب صرف کام کرنا چاہیے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا، عمران خان کی ناکام سیاست طعنہ زنی سے آگے نہیں بڑھ سکی، انہوں نے ملک میں جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ ن لیگ سیاسی عدم استحکام اور نفرت و انتقام کی سیاست کے خلاف ہے، ملک کو معاشی اقتصادی میدان میں کھڑا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحران سے نکال لیں گے۔ معاشی اقدامات کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کو قومی یوتھ لون جیسے پروگرام دے، کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے۔جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کا مطالبہ نہ سننے کی ہدایت کی تھی. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے شہباز شریف سےکہا ہے اس فتنے کا نہ مطالبہ سننا ہے نہ فیس سیونگ دینی ہے۔
نواز شریف نے کہا تھا کہ چاہے یہ 2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، کوئی مطالبہ نہیں سننا، نہ فیس سیونگ دینا، اس وقت فیس سیونگ کیلئے یہ بیتاب ہے، وزیراعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا تھا کہ 10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا، عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آچکا۔
نواز شریف نے مزید یہ کہا تھا کہ اس نے بے دردی اور ڈھٹائی سے ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا، اس جھوٹ کے سبب ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے سچ کا جواب یہ اتنے دن بعد بھی نہیں دے سکا، اس کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔
-

ویمینز ٹی 20 سیریز، پاکستان نے آئرلینڈ کو6 وکٹ سے ہرا دیا
ویمینز ٹی 20 سیریز، پاکستان نے آئرلینڈ کو6 وکٹ سے ہرا دیا.پاکستان اور آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
بارش کے باعث میچ کو 17 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے چاروکٹوں کے نقصان پر ہدف 16 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ندا ڈار کو بہترین کارکردگی پر پلئیر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ تین میچز کی سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دستیاب نہیں ہوسکیں گے، انہیں کھلانے کا رسک لینے کے بجائے آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حارث رؤف کو ٹیسٹ ڈیبیو کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نسیم شاہ کے ساتھ محمد عباس پاکستان کی پیس بیٹری کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق فائنل میں انجری کا دوبارہ شکار ہونے والے شاہین شاہ آفریدی کا وطن واپسی پر مکمل میڈیکل اسکین ہوگا۔جن کی رپورٹس کی روشنی میں بائیں ہاتھ کے پیسر کا ری ہیب پلان ترتیب دیا جاسکے گا۔
ٹیم مینجمنٹ نے شاہین کو بڑی انجری سے بچانے اور فاسٹ بولر کے مستقبل کے پیش نظر انگلینڈ کے خلاف یکم دسمبر سے شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انہیں اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
-

کتے کی دھوم دھام سے شادی؛ باراتیوں نے بھنگڑے بھی ڈالے
کتے کی دھوم دھام سے شادی، باراتیوں نے بھنگڑے ڈالے.
اپنے پالتو کتے سے بے انتہا پیار کرنے والے جوڑے نے کتے کی شادی خوب دھوم دھام سے کی جس میں تمام رسومات ادا کی گئیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب واقع گروگرام شہر میں ہوئی انوکھی شادی۔ ایک جوڑے نے اپنے کتے کی شادی بالکل انسانوں کی شادی کی طرح کی جس میں شادی کے دعوت نامے بھی چھپے، آن لائن بھی لوگوں کو دعوت دی گئی اور بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ ایک سو زائد مہمانوں کی تواضح لذیذ کھانوں سے کی گئی۔
At Gurugram Dog Wedding, Dhols, Baraatis And A Haldi Ceremony https://t.co/AydTDB80CX pic.twitter.com/Lg1qhuaJPi
— NDTV (@ndtv) November 14, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
کتے کی مالک جوڑی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ’ شیرو‘ کی شادی پڑوس میں رہنے والے خاندان کی ’ سوئٹی‘ سے کی جس میں تمام روایتی رسومات ادا کی گئیں۔ کتوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پالتو کتوں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے ہیں اور اسی لیے ان کی شادی بھی دھوم دھام سے کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکا میں 2013 میں سری لنکا کے وزیرِ ثقافت نے پولیس کے کتوں کی دھوم دھام سے شادی کروانے کی شدید مذمت کی تھی وزیر کا کہنا تھا کہ کتوں کی شادی میں بدھ مت کی روایتی علامات کو استعمال کیا گیا۔ جبکہ پولیس نے سفید کپڑے والے پھولوں سے لیس پلیٹ فارم پر کتوں کے نو جوڑوں کی شادی روایتی انداز میں کی تھی. جبکہ کتیا دلہنوں نے سفید دستانے، شال اور ٹوپیاں جبکہ کتے دلہوں نے سرخ ٹائیاں پہنی تھیں۔ پولیس کے سپاہیوں نے اس پروقار تقریب میں تقربیاً ایک ہزار مہمانوں کو دودھ، چاول اور کیک پیش کیئے تھے. شادی کے بعد کتوں کے جوڑوں کو ہنی مون کے لیے پولیس کی وین میں پر فضا مقام نیوارا ایلیا لے جایا گیا تھا.