Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارتی بولر شامی کی متنازع ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    بھارتی بولر شامی کی متنازع ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی بولر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیا-

    باغی ٹی وی : سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے بولر محمد شامی کو متنازع ٹوئٹ پر کہا کہ ہم کرکٹرز سفیر اور رول ماڈلز ہیں ہمیں متنازع چیزیں ختم کرنے کی کوشش کرنا چاہیے پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں۔ ایسی چیزیں نہیں ہونا چاہییں جس سے لوگوں کے درمیان نفرت پیدا ہو۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو عام آدمی سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔

    اس ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔ شاہین افریدی

    شاہد آفریدی نے محمد شامی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ ریٹائرڈ بھی ہیں تو بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر آپ تو بھارت کی موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے آپ کو ایسی چیزیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی شئیر کیا تھا۔

    بھارتی کرکٹر محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کے جواب میں شعیب اختر کے ٹوئٹ کر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ سوری برادر اسے کرما کہتے ہیں۔

    میری ساری ٹیم ہی اچھاکھیلی:ورلڈکپ فائنل میں شکست کےبعدبابراعظم کی ٹوئٹ


    محمد شامی کو اسپورٹس مین اسپرٹ نہ دکھانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے ماضی میں محمد شامی کو بری کارکردگی پر ملنے والی دھکمیوں پر پاکستانی کرکٹرز ان کی حوصلہ افزائی کرچکے ہیں۔ محمد رضوان نے محمد شامی کے حق میں ٹوئٹ کیا تھا۔

    جس میں اللہ کی رضا، ہم اس میں ہمیشہ راضی ہیں:محمد رضوان کی زبردست ٹویٹ

    https://twitter.com/Rahim2654/status/1591828054980325376?s=20&t=UskuNnSFe_FeOIVzgy8JNA

    پاکستان ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی

  • لانگ مارچ:معظم کو بڑے اسلحہ کی گولی لگی:انکشاف

    لانگ مارچ:معظم کو بڑے اسلحہ کی گولی لگی:انکشاف

    لاہور:پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تمام ترقیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے اور حتمی رپورٹ نے صورت حال مزید واضح کردی ہے ،اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالا سے آگے وزیر آباد میں ہونے والے حملے میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن معظم کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں

    ماہر ڈاکٹروں کی طرف سے کافی چھان بین کے بعد جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیرآباد میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکن معظم کی ہلاکت کسی بڑے اسلحے سے چلنے والی گولی سے ہوئی،پی ٹی آئی کارکن معظم کو فرنٹ سائیڈ کی دائیں جانب آنکھوں سے7 سینٹی میٹر اوپر گولی لگی،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ معظم کےسرپرگولی جہاں داخل ہوئی اسکا سوراخ 3 سینٹی میٹربائے1سینٹی میٹر تھا،معظم کےسرکےدوسرے حصےسےجہاں سےگولی نکلی اسکا سوراخ 12 سینٹی بائے 9 سینٹی میٹر تھا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معظم کو گولی لگنے سے سر پر 2 زخم آئے، اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ معظم کو لگنے والی گولی جہاں سے داخل ہوئی اور جہاں سے گولی نکلی، معظم کی ہلاکت گولی لگنے کے فوری بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، معظم کوگولی لگنے کے فورا بعد موقع پر دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث ہلاکت ہوئی،

    اس سلسلے میں معظم کی باڈی کا کلینکل جائزہ لینے والے ماہر ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اگرمعظم کو دل کا دورہ نہ بھی پڑتا تو بھی زخم اتنے گہرے تھے کہ اس سے ہلاکت ہو جانی تھی، معظم کو جہاں گولی لگی وہاں کوئی کالا نشان موجود نہ تھا، اگر گولی نزدیک سے چلتی تو جہاں سے گولی داخل ہوئی وہاں پر سیاہ نشان موجود ہونا تھا۔

    معظم کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ماہرین کے مطابق حملہ آور نوید کے پاس پسٹل تھا، پسٹل کی گولی لگنے سے سوراخ انتہائی چھوٹا ہوتا ہے، اگر نوید کی جانب سے گولی چلائی گئی تو معظم کو گولی لگنے سے کالا نشان یا پھر ’ٹیٹوئنگ’ کا نشان ہونا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے لگتا ہے گولی دور سے چلائی گئی، اگر گولی نزدیک سے چلتی یا پسٹل سے چلتی تو سوراخ چھوٹا ہونا تھا، معظم کو لگنے والی گولی 30 بور یا نائن ایم ایم کی نہیں بلکہ یہ کسی رائفل یا بڑے اسلحہ کا فائر ہوسکتا ہے،

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • 11 سالہ طالبعلم نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    11 سالہ طالبعلم نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

    11 سالہ برطانوی مسلمان طالبعلم نے عظیم سائنسدانوں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو آئی کیو ٹیسٹ میں پیچھے چھوڑ دیا بچے نے مینسا آئی کیو ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ ممکنہ اسکور حاصل کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شمالی انگلینڈ کے شہر لیڈز سے تعلق رکھنے والے یوسف شاہ نے ٹیسٹ میں 162 رنز بنائے۔ ہاکنگ اور آئن سٹائن دونوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے 160 رنز بنائے تھے۔

    راولپنڈی چائلڈ بیورو کی 18 بچوں کے لواحقین کی تلاش میں مدد کی اپیل


    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوسف نے مینسا ٹیسٹ میں حصہ لیا کیونکہ اس کے دوست ہمیشہ اسے بتاتے ہیں کہ وہ بہت ذہین ہے۔

    یوسف شاہ نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا میں ٹیسٹ دینے والے دو فیصد لوگوں میں شامل ہوں؟ اسی لئے میں نے مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں حصہ لیا اور 162 اسکور حاصل کئے-


    اسٹیفن ہاکنگ نے مینسا ٹیسٹ میں 160 اسکور حاصل کیا تھا اور آئن اسٹائن کبھی اس ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا اسکور بھی 160 ہوگا۔

    18 سال تک ائیر پورٹ پر رہنے والا شخص انتقال کر گیا

    چھٹی کلاس میں زیرتعلیم یوسف شاہ کو توقع ہے کہ وہ مستقبل میں کیمبرج یا آکسفورڈ میں ریاضی کی تعلیم حاصل کرے گا تعلیم سے ہٹ کر یوسف شاہ کو ریوبیک کیوب سے کھیلنا یا دماغی گیمز پسند ہیں یوسف شاہ کے مطابق انہیں جنوری میں پہلی کوشش کے بعد اس پہیلی کو حل کرنے میں ایک مہینہ لگا-


    یوسف کی والدہ ثنا نے بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، وہ مینسا ٹیسٹ کو مکمل کرنے والا خاندان کا پہلا فرد ہے، درحقیقت میں تو کچھ فکرمند تھی کہ ٹیسٹ سینٹر پر بڑوں کی جانب سے اسے تنگ کیا جاسکتا ہے مگر اس نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میں اب بھی اسے کہتی ہوں کہ ‘تمہارے والد اب بھی تم سے زیادہ ہوشیار ہیں ہم یہ سب ہلکے سے لیتے ہیں یہاں تک کہ اگر آپ باصلاحیت ہیں، تو آپ کو سب سے مشکل کارکن ہونا پڑے گا-


    یوسف کا 8 سالہ بھائی خالد بھی کچھ سال بعد مینسا ٹیسٹ کو مکمل کرنے کا خواہشمند ہے یوسف کے والد عرفان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کی تیاری کافی مشکل تھی۔

  • کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی،سندھ پولیس کی  عدالت میں رپورٹ

    کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی،سندھ پولیس کی عدالت میں رپورٹ

    سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت میں پولیس اور رینجرز نے نفری سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی-

    باغی ٹی وی : سندھ میں بلدیاتی الیکشن کی تاخیرپر جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کر رہی ہے 10 نومبر کو سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو اہلکاروں کی مجموعی تعداد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا-

    سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات یقینی بنانےکاحکم

    چیف جسٹس امیر علی ایم شیخ نے ریمارکس دیئے تھے کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کیوں نہیں کروا رہے؟ الیکشن کرانا آپ کی ذمہ داری ہے۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کل تعطیل کی وجہ سے اجلاس نہیں ہو سکا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ الیکشن کمیشن ہےکوئی اسکول نہیں، چھٹی تھی تو کیا ہوا ؟ اجلاس ہو سکتا تھا، بہت ہو گیا آپ الیکشن کرائیں۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی رپورٹس کہاں ہیں؟ سیلاب میں کون سی پولیس جاتی ہے؟ بتائیں سیلاب زدگان کے پاس پولیس کیا کر رہی ہے؟ کون سی ڈیوٹی ہے پولیس کی؟کوئی ایک گاؤں بتا دیں جہاں پولیس نے سیلاب متاثرین کےلیے آپریشن کیا ہو، کتنی مجموعی نفری ہے سندھ میں؟ بتائیں پولیس کہاں کہاں تعینات ہے؟

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں مزید مہلت کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم زیادہ وقت نہیں دیں گے، ہمیں فوری رپورٹ چاہیے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو اہلکاروں کی مجموعی تعداد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ خود پیش ہوں یا سینئر افسر کو تعینات کریں۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس ہو جائے پھر سماعت رکھی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اجلاس سے کچھ لینا دینا نہیں، آپ کراچی اور حیدرآباد میں الیکشن کرائیں۔

    تاہم اب سندھ پولیس اور سندھ رینجرز کی جانب سے آج عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے-

    سندھ پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے پاس ایک لاکھ 18 ہزار 858 اہلکار ہیں، کراچی رینج میں 40 ہزار 157 پولیس اہلکار ہیں، حیدرآباد رینج میں 19 ہزار 335 اہلکاروں کی نفری ہے۔

    الیکشن کمیشن: سندھ بلدیاتی انتخابات کیس کی بدھ کو ہونیوالی سماعت مؤخر

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 18 ہزار 410 اضافی اہلکار مختلف اضلاع کو فراہم کیے گئے، اضافی 33 ایس ایس پیز، 68 ڈی ایس پیز اور 7 ہزار 305 پولیس اہلکار سیلاب زدہ اضلاع کو فراہم کیےگئے ہیں، کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔

    سندھ رینجرز کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ رینجرز کے پاس 24 ہزار 920 اہلکار ہیں، 10 ہزار 6 رینجرز اہلکار اسلام آباد میں خصوصی ڈیوٹی دینے گئے ہیں، 14 ہزار سے زائد رینجرز اہلکار کراچی ڈویژن میں تعینات ہیں، 9ہزار رینجرز اہلکار اندرونی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں حیدرآباد ڈویژن میں 1500 سے زائد رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔

    سندھ رینجرز کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 4 ہزار اہلکاروں کی ضرورت ہوتی ہے، رینجرز کی نفری جب ضرورت ہوگی فراہم کردی جائےگی۔

    بار باربلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے پرسندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن پر برہم

  • نیب ترامیم سے ٹرائل اتنا مشکل بنا دیا گیا کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی: سپریم کورٹ

    نیب ترامیم سے ٹرائل اتنا مشکل بنا دیا گیا کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی: سپریم کورٹ

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا ہے کہ نیب ترامیم سے ٹرائل اتنا مشکل بنا دیا گیا کہ کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

    پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ترامیم کے بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہونے پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام نیب کیسز احتساب عدالتوں کو بھیجے تو کئی افراد تمام الزامات سے بری ہوئے، کرپٹ افراد کے بری ہونے سے عوام کے بنیادی حقوق براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ اسی پر چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ لگتا ہے آپ ہر ویک اینڈ کے بعد کیس میں ایک نیا نکتہ نکال لیتے ہیں۔

    دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم سے براہِ راست بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیسے ہو رہی ہے؟ کیا بجٹ پیش ہونے پر ہر دوسرا شخص عدالت آ سکتا ہے کہ یہ غلط بنایا گیا؟ ایف بی آر کسی کو ٹیکس چھوٹ دے تو کیا یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں آئے گا؟

    چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کا ایک بینچ مارک ہے جس سے نیچے لاقانونیت ہوتی ہے، اس بات پر ہم سب آمادہ ہیں کہ احتساب کا قانون ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کا انسداد کرپشن کنونشن بہت واضح ہے، کیا ہم اقوام متحدہ کنونشنز کو اپنے قوانین میں منتقل کر سکتے ہیں؟

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا معذور افراد پر کنونشن آئین پاکستان کا حصہ نہیں ہے، کیا عدالت پارلیمنٹ کو عالمی کنونشنز پر قانون سازی کا حکم دینا شروع کر دے؟ اس طرح تو عالمی کنونشن ہی آئین پاکستان کہلانے لگیں گے، عدالت ایگزیکٹیو کے بنائے قوانین میں تب مداخلت کر سکتی ہے جب وہ آئین سے متصادم ہوں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عوامی پیسے پر کرپشن ہونے سے عوام کے ہی حقوق متاثر ہوں گے، وکیل خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے کے کئی کیسز بغیر کسی قانونی طریقہ کار نیب کو منتقل ہو گئے۔ قوانین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہی ہونا ہوتا ہے، دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو کرپشن کا حامی ہو، مجھے پرانے نیب قانون میں ترامیم کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ملی، قانون کا معیار مقرر کرنا عدالت کا کام ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ حضرت عمرؓ کے زمانے میں ایک اضافی بھینس رکھنے پر بھی احتساب ہوتا تھا، جس ملک میں کرپشن ہوگی اس کا بیڑہ غرق ہوگا، کرپشن کو اتنا دردناک جرم بنانا چاہیے کوئی اسے کرنے کی ہمت نہ کرے، ہو سکتا ہے یہی ثابت ہو نیب ترامیم بدنیتی اور مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی ہیں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ عدالت قانونی معیار مقرر کرتی ہے، قانونی معیار عدالت نہیں آئین طے کرتا ہے، اگر کرپشن پر قوانین موجود ہی نہ ہوں تو عدالت کہہ سکتی ہے کہ بنائیں، آخر میں قانون پارلیمنٹ نے ہی بنانا ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم ہونے سے پرانا قانون ازخود نافذ ہو جائے؟

    خواجہ حارث نے کہا کہ موجودہ نیب ترامیم سے کرپٹ ملزمان بری ہو کر مزے سے گھروں میں بیٹھے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہاں تو لوگ آئین کو سبوتاژ کر کے بھی گھروں میں بیٹھے ہیں، کیا نیب ترامیم سے کوئی ثابت شدہ کرپٹ مجرم بری ہوا ہے؟

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ نیب ترامیم سے اب پیسے معاف کر کے کرپشن چارجز ختم کیے جا رہے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ جب ٹرائل کے بعد ثابت ہوا ہی نہیں کہ ایک شخص کرپٹ ہے یا نہیں توبنیادی حقوق کیسے متاثر ہوگئے؟ جسٹس اعجازالاحسن نیب ترامیم کے بعد ٹرائل اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے کہ کرپشن ثابت ہو ہی نہیں سکتی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے عمران خان کے وکیل کو 17 نومبر تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • انڈونیشین خاتون اول طیارے سے اترتے ہوئے پھسل کر گر گئیں،صدر کا اٹھنے میں مدد کرنے سے گریز

    انڈونیشین خاتون اول طیارے سے اترتے ہوئے پھسل کر گر گئیں،صدر کا اٹھنے میں مدد کرنے سے گریز

    انڈونیشیا کی خاتونِ اول اریانا جوکو ویدودو طیارے سے اترتے ہوئے پھسل کر گرگئیں تو ان کے شوہر انڈونیشین صدر نے انہیں اٹھانے میں کوئی مدد نہیں کی۔

    باغی ٹی وی : صدارتی طیارہ بالی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا اور صدر جوکو ویدودو اپنی اہلیہ کے ہمراہ اس سے اتر رہے تھے تو انڈونیشین خاتون اول طیارے سے اترتے ہوئے پھسل کر گر گئیں اس وقت صدر اور ان کی اہلیہ نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔
    https://twitter.com/Gianni33007/status/1592129736209469441?s=20&t=UskuNnSFe_FeOIVzgy8JNA
    اہلیہ کے گرنے پر انڈونیشین صدر حیرت زدہ نظر آئے اور اپنی جگہ رک کر اریانا جوکو ویدودو کو دیکھنے لگےاس موقع پر انہوں نے خود اہلیہ کو نہیں اٹھایا جبکہ ایک مرد اہلکار مدد کے لیے آگے آیا تو اسے بھی روک دیا۔


    بعد ازاں ایک خاتون معاون نے آکر خاتون اول کو اٹھنے میں مدد دی اور پھروہ دونوں اکٹھے طیارے کی سیڑھیوں سے نیچے اترے صدارتی عملے کے مطابق اس واقعے کے بعد خاتون اول کی طبعیت ٹھیک ہے اور وہ جی 20 کانفرنس میں شریک ہوں گی۔

  • ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر 277 ملزمان گرفتار

    ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر 277 ملزمان گرفتار

    ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر 277 ملزمان گرفتار
    لاہور پولیس کا ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    رواں ماہ اب تک ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر 277 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 25 رائفلز اورگنز، 1 کلاشنکوف،252 پسٹلز اور ریوالور ،ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں، 369 گرفتار منشیات فروشوں سے 01 کلو 238 گرام آئس، 132کلو گرام سے زائد چرس،01 کلو گرام ہیروئن،2914لٹر شراب برامد کی گئی ہے.سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ،منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت آرمز ترمیمی آرڈیننس کے تحت 277مقدمات درج کئے گئے،ڈبل کیبن گاڑوں پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے بدمعاش مافیا کے خلاف فوری کارروائی کریں،

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    دوسری جانب ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک لاہور کی فلاحی کاروائی، مسافر کا قیمتی گمشدہ سامان واپس کر دیا ،برہان حمید نامی لاہور کا رہائشی مسافر کراچی سے لاہور ٹرین تیزگام میں سفر کر رہا تھا مسافر اپنا سفری بیگ لاہور اسٹیشن پر ٹرین سے اترتے ہوئے غلطی سے ٹرین میں بھول گیا تھا ،مسافر کے بیگ میں 31000 روپے نقد رقم اور کچھ ضروری سامان موجود تھا سب انسپکٹر اشرف علی نے سفری بیگ کو چیکنگ کے دوران تحویل میں لیا طویل جدوجہد کے بعد مالک کو تلاش کرکے نقد رقم اور بیگ اصلی مالک کے حوالے کردیا مسافر نے ایماندارانہ کاوش پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا

  • پاکستان ویمن نےدوسرے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دیدی

    پاکستان ویمن نےدوسرے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دیدی

    لاہور:پاکستان ویمن نے دوسرے میچ میں آئر لینڈ کو شکست دیدی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمن نے آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

    لاہور میں بارش کے باعث دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، میچ کی ایک اننگز کو 17 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور آئر لینڈ ویمن نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

    ایمی ہنٹر نے 36 اور اورلا پرینڈرگسٹ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی، ندا ڈار نے 19 رنز جب کہ نشرہ سندھو نے 21 رنز دے کر 2،2 وکٹیں حاصل کی، جواب میں پاکستان ویمن نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں پورا کر لیا۔

    پاکستان ویمن نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے جس میں جویریہ خان نے 35 اور ندا ڈار نے 28 رنز بنائے جب کہ عائشہ یوسف نے جارحانہ 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    ندا ڈار کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا و فیصلہ کن میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • 18 سال تک ائیر پورٹ پر رہنے والا شخص انتقال کر گیا

    18 سال تک ائیر پورٹ پر رہنے والا شخص انتقال کر گیا

    ائیرپورٹ پر لگ بھگ 18 سال تک رہنے والا شخص انتقال کر گیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے مہران کریمی نصیری پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ پر 18 سال تک مقیم رہے اور اس کے ٹرمینل 2 ایف میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئےمہران کریمی چارلس ڈیگال ائیرپورٹ کے ٹرمینل 1 میں 1988 سے 2006 تک مقیم رہے تھے-

    ایرا میں تو جنگل کا قانون ،غیر قانونی معاملات چل رہے ہیں،سینیٹر افنان اللہ خان

    مہران کریمی کو ائیرپورٹ پر سر الفریڈ کے نام سے جانا جاتا تھا اور انہوں نے اس تجربے پر ایک کتاب دی ٹرمینل مین بھی تحریر کی تھی ان کی زندگی سے ہی متاثر ہوکر 2004 میں ٹام ہینکس کی فلم دی ٹرمینل ریلیز ہوئی تھی۔

    مہران کریمی کی پیدائش 1945 میں ایران میں ہوئی تھی اور 1974 میں تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ گئے مگر وطن واپسی پر انہیں سیاسی نظریات کے باعث جلاوطن کردیا گیا۔

    مہران کریمی کے مطابق ان کے سفری دستاویزات پیرس ائیرپورٹ پر جانے سے قبل چوری ہوگئے تھے اور اس کے باعث 6 ماہ جیل میں بھی گزارےجیل سے رہائی کے بعد وہ چارل ڈیگال ائیرپورٹ پر لوٹ گئے جہاں انہیں کسی اور ملک تک جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تو مجبوراً انہیں وہاں قیام کرنا پڑا۔

    انہیں ائیرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی تو وہ وہاں ایک سرخ پلاسٹک بینچ پر سوتے تھے جبکہ نہانے کے لیے عملے کے ٹوائلٹ کو استعمال کرتے تھے ائیرپورٹ میں ان سے ہمدردی رکھنے والے افراد کا ایک گروپ بن گیا تھا جو انہیں خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرتا تھا۔

    راولپنڈی چائلڈ بیورو کی 18 بچوں کے لواحقین کی تلاش میں مدد کی اپیل

    1999 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بتدریج مجھے ائیرپورٹ سے باہر جانےکی اجازت مل گئی مگر میں باہر نہیں جاتا تھا وہ اس وقت حیران رہ گئے جب 1999 میں انہیں حکام کی جانب سے دستاویزات جاری کردیئے گئے مگر اتنے سال ائیرپورٹ میں رہنے کے بعد انہیں باہر جاتے ہوئے ڈر لگ رہا تھا۔

    اسی وجہ سے انہوں نے دستاویزات لینے سے انکار کردیا اور چارلس ڈیگال ائیرپورٹ پر مزید 7 سال تک مقیم رہے اور وہاں سے 2006 میں اس وقت باہر نکلے جب بیماری کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا 2007 میں انہیں ایک مرکز منتقل کیا گیا اور 2008 سے پیرس کے ایک شیلٹر میں مقیم تھے مگر چند ہفتے قبل ایک بار پھر ائیرپورٹ واپس لوٹ آئے تھے۔

    پیرس ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مہران کریمی گزشتہ چند ہفتوں سے ایک بار پھر ائیرپورٹ میں رہنے لگے تھے اور وہی ان کا انتقال ہوا ائیرپورٹ کے ایک ڈاکٹر کے مطابق برسوں تک محدود جگہ پر رہنے کے نتیجے میں ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔

    کان کنوں کے اغواء کی تحقیقات شروع کردی ہیں. آئی جی پولیس بلوچستان

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے 249,000 امریکی ڈالرز کا عطیہ

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے 249,000 امریکی ڈالرز کا عطیہ

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 249,000 امریکی ڈالرز کا عطیہ

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے حالیہ سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی ہنگامی امداداور بحالی کے لیے مجموعی طور پر 249,000 کا عطیہ دیا ہے۔فوری امداد کے اِس اقدام میں دی سٹیزنز فاونڈیشن اور اورنج ٹری فاونڈیشن جبکہ بحالی کے لیے برٹش ایشین ٹرسٹ فار ری ہیبلی ٹیشن شریک دار ادارے ہیں۔یہ دونوں ادارے، سیلاب سے متاثرہ افراد اور کمیونٹیز کے لیے کی جانے والی مخیرانہ کوششوں کی رسائی میں اضافے کا وسیع اور اُمید افزا تجربہ اور اثاثے رکھتے ہیں۔یہ عطیہ عالمی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے عالمی سطح پر کی جانے والی انسان دوست کوششوں کے مطابق ہے۔

    اس عطیے نے پاکستانی سیلاب زدگان میں 50,000سے زائد کھانے اور دیگر اشیائے صرف کے پیکٹوں کی تقسیم یقینی بنائی ہے جس میں سے ہر پیکٹ پانچ افراد پر مشتمل ایسے خاندان کے لیے کافی ہے جو خوراک، رہائش اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہے۔اِس کے علاوہ، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بے گھر افراد کو پناہ اور آرام کی فراہمی کی غرض سے سینکڑوں خیمے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

    اِن ہنگامی کوششوں کا ایک مقصد کمیونٹیز کی بحالی بھی ہے جس میں 240 گھرانوں کے لیے نقد امداد، پینے کے صاف پانی کے لیے 140 واٹر پوائنٹس کی بحالی اور کاشتکاروں میں گندم اور سورج مکھی جیسی اہم فصلوں کے بیجوں کی تقسیم بھی شامل ہے۔اِس بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا:“ہمیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر صدمہ ہے۔ہمارا عزم قطعی ہے اور ہماری پوری توجہ اور لگن سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور اعانت پر مرکوز ہے۔ ہم اپنے اْن بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ اعانت کے لیے پر عزم ہیں جنھیں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلابوں سے زبردست نقصان پہنچا ہے۔

    اِن ممتاز غیر سرکاری تنطیموں کے ساتھ کام کرنے سے، ہم تیز رفتار اور مؤثرامدادی کوششوں کی فراہمی کے قابل ہوئے ہیں جن کا مقصد تباہ کن سیلابوں سے پیدا ہونے ہونے والے اہم چیلنجوں سے نمٹنا ہے