Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مردان:خواتین کی سیٹوں پر مردوں کو بھرتی کرنیکا معاملہ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

    مردان:خواتین کی سیٹوں پر مردوں کو بھرتی کرنیکا معاملہ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

    مردان:خواتین کے حقوق مرد دبانے لگے، شاید یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں خواتین کی آسامیوں پر مردوں کو بھرتی کرنے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

    محکمہ صحت مردان میں خواتین آسامیوں پر مردوں کی تقرری کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا۔

    فیکٹ فائڈنگ کمیٹی دو ممبران پر مشتمل ہے، جس میں محکمہ صحت مینجمنٹ کیڈر کے گریڈ 19 کے ڈاکٹر سعید رحمان کمیٹی کے کنوینر اور محکمہ فنانس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی یو شہاب الدین کمیٹی ممبر کی حیثیت سے کام کریں گے۔

    کمیٹی تین روز کے اندر معاملے کی شفاف تحقیقات اور رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہے۔

    واضح رہے کہ مردان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی 30 سیٹوں پر مردوں کی بھرتی کا معاملہ 11 نومبر کو سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔

    واقعہ پر ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر کچکول نے تمام تر ذمہ داری محکمہ خزانے پر ڈال دی تھی، تاہم محکمہ خزانہ نے الزامات کو مسترد کیا تھا۔

    ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر کچکول کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ کی غلطی سے متعلقہ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ایل ایچ ڈبلیو کا کوڈ استعمال کیا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق ڈی ایچ او کے الزامات بے بنیاد ہیں، بھرتی کئے گئے ملازمین گزشتہ ایک سال سے تنخواہ لے رہے ہیں، جب کہ ترجمان محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹ سیکشن کا کسی ملازم سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہوتا، جب ملازم بھرتی ہوتا ہے تو ان کا ڈیٹا ہمارے پاس آتا ہے۔

  • موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماحول سے متعلق مسائل کی سنگینی میں اضافہ

    موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماحول سے متعلق مسائل کی سنگینی میں اضافہ

    موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،ماحول سے متعلق مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : سال رواں کے سیلاب سے متعلق ’’پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ‘‘ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ہونے والے براہ راست نقصانات کا تخمینہ 14.9ارب ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ مجموعی معاشی خسارہ 15.2ارب ڈالرکا ہوا ہے، جو ملکی معیشت کو ناک آؤٹ کردینے والا نقصان ہے۔

    عالمی بینک کی جانب سے رواں ماہ جاری کردہ ’’کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ‘‘ میں پاکستان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے بعد بحالی اور مرمت وتعمیرنو کے کاموں پر کم سے کم 16.3ارب ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

    بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے 2050 تک پاکستان کی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے 2030 پاکستان کو جی ڈی پی کا 10 فیصد موسمیاتی تبدیلی پر خرچ کرنا ہوگا جبکہ زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے شعبہ زراعت، توانائی میں اصلاحازت ناگزیر ہیں۔

    حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، سیلاب کے باعث تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر جبکہ 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے تباہ کن سیلاب کے براہ راست نتیجے کے طور پر پاکستان میں غربت کی شرح میں 3.7 تا 4.0 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ مزید 84 لاکھ سے 91 لاکھ افراد غربت کے شکنجے میں جکڑے جائیں گے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 1700 افراد کی اموات ہوئی جبکہ فوری طور پر موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

    موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیونکہ ایک طرف تو پاکستان کے پاس گلیشیئرز کی صورت میں دنیا بھر میں برف کے تیسرے سب سے بڑے ذخائر ہیں اور دوسری جانب ملک میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث پارہ مسلسل اوپر کی طرف جارہا ہے۔

    پاکستان بزنس فورم کی ڈاکٹر عروہ الٰہی کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو بڑھتا ہوا درجہ حرارت بحیرہ عرب کو گرما رہا ہے، دوسری جانب گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے بھی پاکستان کے لیے ماحول سے متعلق مسائل کی سنگینی میں اضافہ ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے 3 ارب ڈالر سے زیادہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے-

    پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں معاونت بھی فراہم کرے گا، اسی طرح یہ توانائی کی استعداد اور بچت کے پروگرام میں بھی مدد کرے گا، یہ صوبوں کو سولر پروجیکٹ کی تنصیب کے منصوبوں کو دی جانے والی مدد کے علاوہ ہوگا-

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے خرم دستگیر نے وفد کو بتایا تھا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں سخت اور مشکل فیصلے کیے ہیں حالانکہ یہ سیاسی طور پر کرنا مشکل تھا لیکن حکومت پُرعزم ہے کہ توانائی کے شعبے میں پائیداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، انہوں نے عالمی بینک کے کردار کو سراہا کہ انہوں نے مشکل دور میں کیے گئے سخت فیصلوں کو تسلیم کیا موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان کی معیشت اور توانائی کے شعبے پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں وفد کو سی اے ایس اے-1000 اور داسو پاور پروجیکٹ پر بھی بریفینگ دی گئی۔

    قبل ازیں عالمی بینک نے 50 کروڑ ڈالر قرض کے دو معاہدے کیے تھے، جو علیحدہ علیحدہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی حکومت کے ساتھ کیے گئے تھے پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن منصوبے کے لیے 20 کروڑ ڈالر جبکہ خیبرپختونخوا ایکسسیبلٹی پروجیکٹ کے لیے 30 کروڑ ڈالر کے قرضے تھے۔

  • گوادر پورٹ پرجدید ترین سیکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ

    گوادر پورٹ پرجدید ترین سیکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ

    گوادر پورٹ اتھارٹی نے گوادر پورٹ پرجدید ترین سیکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے،منصوبے کے تحت گوادر کے لیے حفاظتی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے لگ بھگ 675 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی نے شہر کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ بنانے کی غرض سے گوادر پورٹ پر جدید ترین سکیورٹی سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کمپنیوں سے ٹینڈرز بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کیلئےمتبادل ٹریفک روٹ پلان جاری

    پری میٹر سکیورٹی سسٹم گوادر پورٹ ایک بلٹ ان ملٹی پرپز سسٹم ہوگا جو خطرات کا پتہ لگاتا ہے، نگرانی کرتا ہے اور حملے کے نمونوں کا تجزیہ کرتا ہے-

    گوادر پورٹ اتھارٹی نے پیپرا رولز کے مطابق پری میٹرک سکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھنے والی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کئے ہیں۔

    عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے: امریکی اخبار

    بولی دہندگان یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں 29 نومبر 2022 کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پاک چائنا فرینڈ شپ ایونیو گوادر میں ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔

    ٹینڈڑز کی تفصیلات، شرائط اور شرائط پر مشتمل ٹینڈر دستاویزات گوادر پورٹ اتھارٹی کے صدر دفتر گوادر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر اور اتھارٹی کے کیمپ آفس کراچی سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    اسد عمر کا جھنگ میں پاور شو ناکام ،3 ایم این اے ،6 ایم پی اے 4 ہزار کرسیاں بھی نہ…

  • خاتون چمگادڑ کا سوپ پینے کے الزام میں گرفتار

    خاتون چمگادڑ کا سوپ پینے کے الزام میں گرفتار

    تھائی لینڈ میں خاتون کو چمگادڑ کا سوپ پینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو اس وقت گرفتار کرکیا گیا جب اس نے خود کی شوربے، ٹماٹروں اور متعدد مردہ چمگادڑوں سے بھرا پیالہ کھاتے ہوئے ویڈیو بنائی۔

    میانمار کی فوج جمہوری حکومت کو فی الفور بحال کرے:اقوام متحدہ کا سخت پیغام

    رپورٹ کے مطابق فونچانوک سریسوناکلوا نامی خاتون نے اپنے یوٹیوب چینل پر جن زاپ بین نووا (مصالحہ دار اور مزیدار کھائیں) کے عنوان سے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو کلپ میں وہ ایک گہرے رنگ کے سوپ کے سامنے بیٹھی دکھائی دے رہی تھی جس میں کئی مردہ چمگادڑ تھے۔ اس نے مردہ جانوروں میں سے ایک کو اٹھایا اور اس کے گوشت کو نم جام نامی چٹنی میں ڈبو کر کھایا۔

    مغربی ملک ایران میں میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ

    خاتون نے بتایا کہ وہ پہلی بار چمگادڑ کھا رہی ہے، اور اس نے یہ جانور شمالی تھائی لینڈ میں لاؤس کی سرحد کے قریب ایک بازار سے خریدا ہے۔ اس نے اپنے کھانے کو ‘مزیدار’ قرار دیا اور یہاں تک کہ اس کی ساخت کا موازنہ کچے گوشت سے کیا۔

    وہ چمگادڑ جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سارس سے متاثر ہیں اور ان کی وجہ سے وبائی بیماری کا آغاز ہوا تھا، وہ اسی خطے میں پائے جاتے ہیں۔

    روسی فوج کی خیرسون سے پسپائی پر یوکرینی شہریوں کا جشن

  • ورلڈ کپ فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام

    ورلڈ کپ فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں ،پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے ۔


    انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان!آپ نے فائنل تک پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی،جانتا ہوں آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے ۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل پاکستان کے کپتان بابراعظم نے بیان جاری کرتے ہوئے میچ کا پریشر نہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے-

    کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ فائنل میچ میں اپنا 100 فیصد دیں گے ، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے ، دعا ہے کہ میچ مکمل ہو ، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ بابراعظم کا کہناتھا کہ فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے ، میچ میں پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤ نہ لیں ۔

  • انگلینڈ کی جیت نہیں چاہتا لیکن اس کو ہرانا پاکستان کے لیے چیلنج ہوگا،شین وٹس

    انگلینڈ کی جیت نہیں چاہتا لیکن اس کو ہرانا پاکستان کے لیے چیلنج ہوگا،شین وٹس

    سابق آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن نے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی: میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی بولنگ اور انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کا مقابلہ ہے جو بولنگ اور بیٹنگ کا یہ مقابلہ جیتے گا وہ ٹرافی اٹھائے گا۔

    شین واٹس کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں قسمت نے بھی پاکستان کا ساتھ دیا ہے لیکن اب یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان یہاں تک کیسے پہنچا اب آج کا کھیل اہم ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس ٹاپ کی پرفارمنس تھی، اگر پاکستان نے انگلینڈ کے ٹاپ بیٹرز کو جلد آؤٹ کیا تو کھیل پر کنٹرول کرلے گا۔

    واٹسن نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کیلِئے اہم ثابت ہوسکتے ہیں لہٰذا انگلینڈ کے بیٹرز پہلے اوور میں ہی شاہین کے وار کیلئے تیار رہیں انگلینڈ کی جیت نہیں چاہتا لیکن اس کو ہرانا پاکستان کے لیے چیلنج ہوگا، چاہتا ہوں کہ آج پاکستان جیتے۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان اوپننگ برقرار رکھیں ، ان کا مزید کہناتھا کہ موسم بہتر ہے ، امید ہے میچ مکمل ہو گا۔

    قبل ازیں بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قوت ٹاپ کلاس باؤلنگ اٹیک ہے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بہترین باؤلرز ہیں اور پاکستانی ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بہترین بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں جبکہ شاداب خان کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

    سنجے منجریکر نے انگلینڈ کے کھلاڑیاں کی بھی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے پاس بیٹنگ پر سمجھوتہ کیے بغیر بولنگ آپشنز ہیں اور تکنیکی لحاظ سے وہ اچھے کھلاڑی بھی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کو آؤٹ ہونے کا خوف نہیں وہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لیے ماڈرن فارمولا استعمال کرتے ہیں۔

    جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

  • بابر اعظم ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں،امریکی سفیرکا کپتان کیلئے پیغام

    بابر اعظم ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں،امریکی سفیرکا کپتان کیلئے پیغام

    پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم پر بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کی دھوم مچی ہے ، کرکٹ کا جنون پاکستان میں سفارت خانوں میں بھی پہنچ گیا ہے امریکی سفیر ڈونلڈ‌بلوم بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے-

    برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر

    امریکی سفیرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔

    ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ بابر اعظم، ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھرلے آئیں، پاکستان زندہ باد۔

    دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں، جرمن قونصل جنرل نے فائنل دیکھتے ہوئےگرین ٹی شرٹ پہن کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگرلوٹنز کا کہنا ہے کہ فٹ بال اور والی بال کے ساتھ ساتھ اب کرکٹ میچ بھی اہم ہے۔

    جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

    خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اور کرکٹ فینز فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں جبکہ شا ہین 1992 کی تاریخ دہرانے کیلیے تیار ہیں جبکہ انگلش ٹیم بھی جیت کے لیے پُرعزم دکھائی رے رہی ہے۔

    شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے، فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے، ان ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے، فینز بھی ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

  • اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    اے این ایف(اینٹی نارکوٹکس فورس) کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : اے این ایف ترجمان کے مطابق راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 7میں راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے 120 گرام آئس برآمد ہوئی-

    سجاول اور ٹھٹھہ میں پولیس کی کارروائی منشیات فروش اور4 ڈکیت گرفتار

    لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کاروائی کی جس دوران بنوں کے رہائشی ملزم کے بیگ سے 620 گرام چرس برآمد ہوئی-

    اے این ایف ترجمان کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر PK 412 سے شارجہ جا رہا تھا کوئٹہ میں پشین کے رہائشی ملزم سے 24 کلو چرس ، ایک عدد پستول اور دو میگزین برآمد ہوئی-

    اے این ایف کی ایک اور کاروائی میں کوہاٹ اور خیبر کے علاقہ سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 37 کلو 185 گرام چرس برآمد ہوئی ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    سجاول :منشیات تحریک کا اجلاس,مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤںکی شرکت

    دوسری جانب ہیروئن اور آئس کا کاروبار عروج پرپہنچ گیا ہے 1984،85 میں پاکستان خصوصاََ سندھ میں نوجوان نسل ہیروئن شکارہوئی جس کا مرکز سجاول تھا۔اب دوبارہ 2022 میں1984،85 الی صورت حال پیدا ہوچکی ہے ،اس وقت جنرل ضیاء کا مارشل لاء تھا اور ہیروئن کھلے عام فروخت ہو رہی تھی، فوجی حکومت نے انہیں سزا نہیں دی۔اب سول حکومت ہے سیاسی اثر رسوخ اور لالچ کی وجہ موت کے سوداگروں کے خلاف کارروائیاں نہیں پائیں ،اُس وقت ہیروئن کے نشہ میں مبتلا ہوکر صرف سجاول شہر کے 60 سے زائد نوجوان موت کی وادی میں چلے گئے جن میں انجینئر واپڈا عبدالقادر بھان، ظہیر تہرانی، جوریل شاہ، شیراز عمرانی، رفیق عمرانی، عیسیٰ بھان، موسیٰ بھان، محمد موسیٰ عرف داؤ میمن اور دیگر شامل ہیں۔

    شیخوپورہ گردونواح میں چوری ,ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں سے شہری پریشان

    اس وقت ہیروئن ساتھ ایک اور تباہی آئس کی صورت میں ظاہر ہوئی ہے جس میں نوجوان نسل تیزی سے مبتلا ہورہی ہے اورپولیس پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، عوامی و سماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ سجاول پولیس ہیروئن اور آئس کادھندہ کرنے والوں کو پکڑے کی بجائےصرف دکھاوے کیلئے سپاری اور گٹوں پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔سپاری اور گٹکہ کے برعکس ہیروئن اور آئس کی وباء اتنا خطرناک ہے کہ 6 ماہ میں 20 سال کے نوجوانوں کو لاشوں میں تبدیل کر دیتی ہے۔

    عوامی ،سماجی اور مذہبی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب قوم کے محافظوں کو چاہیے کہ وہ رشوت ستانی بند کریں اور نوجوانوں کی جانیں بچائیں جو کہ ان کے فرائض میں شامل ہے.ہیروئن اور آئس کے دھندے میں ملوث معاشرتی ناسوروں کی خلاف کارروائیاں کریں –

    سجاول : ہیروئن اور آئس کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،اینٹی نارکوٹیکس فورس اور پولیس…

  • انفرادی کھلاڑیوں کےلحاظ سے پاکستان کے پاس بہترٹیم ہے،خواہش ہے اس بارورلڈ کپ ایشیا میں آئے،برائن لارا

    انفرادی کھلاڑیوں کےلحاظ سے پاکستان کے پاس بہترٹیم ہے،خواہش ہے اس بارورلڈ کپ ایشیا میں آئے،برائن لارا

    ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر و کپتان برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی جیت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انفرادی کھلاڑیوں کے لحاظ سے پاکستان کے پاس بہتر ٹیم ہے انگلینڈ نے بہت اچھی ساختہ کرکٹ کھیلی ہے لیکن خواہش ہے کہ اس بار ٹرافی ایشیا میں آئے۔

    انگلیںڈ سے شکست: پاکستان نے بھارتی ٹیم پر کالا جادو کرایا،بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوٰی

    دوسری جانب سابق بھارتی کپتان و لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ مومنٹم پاکستان کے ساتھ ہے مگر گراؤنڈ کا طول و عرض انگلینڈ کو فائدہ پہنچائے گا۔

    سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہپاکستانی ٹیم صحیح وقت پر اپنے عروج پر ہے لیکن چونکہ میلبرن کی باؤنڈریز لمبی ہیں تو ہو سکتا ہے کہ انگلینڈ پاکستان ٹیم کو آج اسکوائر آف دی وکٹ کھیلنے پر مجبور کرے گا جہاں کی باؤنڈریز بڑی ہیں، انگلینڈ کے بولرز پاکستانی بیٹرز کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم اتوار کے روز وہاں بارش بھی متوقع ہے، اسی وجہ سے پیر کے دن بھی 10 اوور کا فائنل کروانے پر غور کیا جارہا ہے-

    ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ 30 سال قبل 1992 میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ میں آسٹریلیا میں ہی مدمقابل تھیں، جس میں عمران خان کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم نے پہلی بار پاکستان کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

    شائقین کرکٹ ٹی 20 ورلڈکپ کو بھی 1992ء سے جوڑ رہے ہیں اور وہ دلچسپ نشانیاں بیان بھی کرتے ہوئے امید کا اظہار کررہے ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر تاریخ دہراتے ہوئے ٹی 20 کا فاتح بھی بن جائے گا۔

  • پاکستانی ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بہترین بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں،بھارتی سابق کرکٹر

    پاکستانی ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بہترین بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں،بھارتی سابق کرکٹر

    نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے ٹی 20 فائنل سے قبل پاکستانی ٹیم کی خوبیاں بیان کیں اور پاکستان کا باؤلنگ اٹیک ٹاپ کلاس قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قوت ٹاپ کلاس باؤلنگ اٹیک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بہترین باؤلرز ہیں اور پاکستانی ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بہترین بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں جبکہ شاداب خان کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

    جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

    سنجے منجریکر نے انگلینڈ کے کھلاڑیاں کی بھی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے پاس بیٹنگ پر سمجھوتہ کیے بغیر بولنگ آپشنز ہیں اور تکنیکی لحاظ سے وہ اچھے کھلاڑی بھی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کو آؤٹ ہونے کا خوف نہیں۔

    سنجے منجریکر نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لیے ماڈرن فارمولا استعمال کرتے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

    پاک انگلینڈ ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے فائنل کا ٹاکرا ہو گا۔

    پاکستان انگلینڈ کے فائنل سے پہلے میلبرن میں بادل چھٹنا شروع ہوگئے ہیں میلبرن میں بادل برسنے کے امکانات بھی کم رہ گئے، آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق میلبرن میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے-

    شمال میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی، جبکہ شام کے وقت شمال سے شمال مغرب کی طرف 15سے20کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلے گی۔

    میلبرن میں آج اور پیر کے روز بارش کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے مختص ریزرو ڈے کا پلیئنگ ٹائم بڑھا دیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کے فائنل میچ اتوار کو ہی مکمل ہو، اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہوگا میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔

    واضح رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا