Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیسپاک کو ترقیاتی پراجیکٹس تفویض کر دیئے

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیسپاک کو میگا ڈویلپمنٹ، ترقیاتی پراجیکٹس تفویض کر دیے ہیں.

    حکومت پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو وسعت دینے اور ایوی ایشن کا نیا مرکز بننے کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی موجودہ پالیسی کی روشنی میں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے ملک کی صف اول کی کنسلٹنگ فرم نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ (نیسپاک) کو اہویشن سیکٹر کےمندرجہ زیل میگا ترقیاتی منصوبے تفویض کردیئے جن میں پہلئ نمبر پر بیگم نصرت بھٹو (BNB) سکھر ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دینے کے لئے اپگریڈیشن اورتوسیع اور بڑے وائیڈ باڈی ہوائی جہازوں کے لیے تمام متعلقہ سہولیات کی فراہمی۔

    جبکہ دوسرے نمبر پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافر ٹرمینل بلڈنگ اور متعلقہ انفراسٹرکچر سہولیات کی توسیع اور تزئین و آرائش کے لیے ڈیزائن اور تعمیرات کی نگرانی اور تیسرے پر اسلام آباد میں ایوی ایشن ٹاور کی تعمیر شامل ہے. خیال رہے کہ کنسلٹنسی کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی رسمی تقریب منعقد ہوئی. جس میں وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایویشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ اور نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے شرکت کی۔

    ترجمان پی سی اے اے سیف اللہ خان نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ؛ سکھر اور لاہور ایئرپورٹ منصوبوں کے لئےمعاہدے پر (پی سی اے اے) کی جانب سے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی جناب وی۔ایس۔ سوڈھا اور نیسپاک کی جانب سےجی ایم اور سربراہ نیسپاک کراچی ڈویژن جناب محمد فاروق نے دستخط کئے۔ جبکہ اسلام آباد میں ایویشن ٹاور منصوبہ کے لئے جی ایم اور نیسپاک اسلام آباد ڈویژن جناب دانش رضا نے دستخط کئے۔ واضح رہے کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد ایم ڈی نیسپاک کی جانب سے وزیر ہوا بازی کو (بی این بی) سکھر ایئرپورٹ منصوبے کی صورتحال کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن دی گئی۔

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی کو بریفنگ دیتے ہوئے توسیعی منصوبے کے نمایاں خدوخال پیش کیے گئے جن میں رن وے اور ٹیکسی وے کی توسیع، ایپرن اور ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ اور معاون سہولیات کے بارے میں بتایا گیا۔ پریزنٹیشن کے مطابق، نئی ٹرمینل بلڈنگ اور ایئر سائیڈ سہولیات اگلے 20 سالوں کے لیے کوڈ (ای) ایئر کرافٹ (بوئنگ 777) کی ضروریات کو پورا کریں گی۔ مقامی آبادی کی بین الاقوامی مقامات تک رسائی کے علاوہ، ہوائی اڈہ علاقے کی مقامی دستکاری، تازہ سبزیوں اور پھلوں کو مشرق وسطیٰ کے قریبی ممالک کو برآمد کرنے کی ضرورت کو بھی پورا کرے گا۔

    ترجمان سیف اللہ خان کے مطابق؛ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے نیسپاک کی کاوشوں کو سراہا اور (پی سی اے اے) اور (نیسپاک) کو ہدایت کی کہ منصوبہ بندی، ڈیزائن اور بولی کا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کریں اور آئندہ 24 ماہ کی تخمینہ مدت میں تعمیراتی سرگرمیاں مکمل کریں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح ایونیو بلیو ایریا اسلام آباد میں 38 منزلہ بلند آفس/کمرشل ٹاور تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہئ.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    ان کا کہنا تھا کہ پی سی اے اے ٹاور اسلام آباد کی پہلی بلندوبالہ اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک شاندار عمارت ہوگی۔ اس ٹاور میں پی سی اےاے کے مختلف ڈائریکٹوریٹ اور برانچز کے ساتھ ساتھ ایئر لائن کارپوریٹ دفاتر، ایئرلائن بکنگ سینٹرز، بزنس سینٹرز، سیمینار اور کانفرنس ہال، میڈیا سینٹرز، مالیاتی ادارے اور بینک، تفریحی سہولیات بشمول ایوی ایشن سائنس میوزیم، آرٹ گیلری، صحت اور فٹنس سنٹر، انڈور کھیلوں کی سہولیات، بیبی ڈے کیئر سنٹر، فوڈ کورٹس اور ہوٹل/رہائش کی سہولیات وغیرہ۔ عمارت میں پی سی اے اے کے مختلف کیڈرز کے دفاتر ہوں گے اور یہ تقریباً 850,000 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہوں گے جس کی متوقع پروجیکٹ لاگت تقریباً 14 ارب روپے ہے۔ پی سی اے اے ٹاور ایک گرین بلڈنگ پروجیکٹ ہے جس کا مقصد پائیداری، پانی اور توانائی کی بچت، ماحول دوست ڈیزائن کے ساتھ ساتھ کم کاربن اخراج یا کاربن فوٹ پرنٹ کے مقصد کو بھی حاصل کرنا ہے۔

  • سراج الحق کی عمران خان سے ملاقات

    سراج الحق کی عمران خان سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے’

    سراج الحق کی سربراہی میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی، مرکزی نائب صدر تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چودھری، سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سمیت دیگر موجود تھے ،جماعت اسلامی کے وفد نے عمران خان کی عیادت اور مزاج پرسی کی اور عمران خان سمیت حملے میں زخمی ہونے والے کارکنان کی جلد و مکمل شفایابی کیلئے دعا کی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین اور محاسبے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کے مؤقف کی روشنی میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا، جماعت اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ بھی شامل تھے،

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ کا فیصلہ اپنا ہے نہ شرکت کی دعوت دی نہ شرکت کریں گے ہم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عیادت کی اور صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ عمران خان سے ملاقات میں سیاست پر بھی بات ہوئی پاکستان جمہوری ملک ہے اس کے استحکام کے لئے الیکشن اصلاحات ضروری ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن ریفارمز پر اتفاق رائے ہونا چاہیے

    واضح رہے کہ عمران خان وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونیوالے مبینہ حملے کے بعد شوکت خانم منتقل ہو گئے تھے، ہسپتال والوں نے ڈسچارج کیا تو عمران خان زمان پارک آ گئے، عمران خان کے گھر کے نواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • بابراعظم اورمحمد رضوان کی شاندار اوپننگ پر بھارت کے سابق کرکٹر کی ٹوئٹ

    بابراعظم اورمحمد رضوان کی شاندار اوپننگ پر بھارت کے سابق کرکٹر کی ٹوئٹ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مکے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ جاری ہے،میچ میں اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ پربھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی جس پر متعدد شخصیات بابر اور رضوان کو سراہ رہی ہیں وہیں بھارتی سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی دونوں کی تعریف کی ہے-


    عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ رضوان اور بابر اپنی ٹیم کے لیے صحیح وقت پر فارم میں آئے-

    واضح رہے کہ آج سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی-

    بابر اعظم 16 ویں مرتبہ سینچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے علاوہ بابر اور رضوان بطور پارٹرنز ڈھائی ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

    بابراعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سینچری شراکت بنائی جب کہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی بھارت کے روہت شرما کیرئیر میں 14 سینچری شراکت میں حصہ دار رہے۔

  • خیبرپختونخوا میں امن و امان ہمارے شہدا کی بدولت ہے،آرمی چیف

    خیبرپختونخوا میں امن و امان ہمارے شہدا کی بدولت ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر پشاورکا دورہ کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج پشاور کور ہیڈ کوارٹر پہنچے، انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان ہمارے شہدا کی بدولت ہے، جنہوں نے نئے ضم شدہ اضلاع بالخصوص اور عمومی طور پر خیبر پختونخواہ میں سماجی ، اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں، قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • پشاور:افغان باشندہ گرفتار،ساڑھےنوکلوسونا،لاکھوں ریال برآمد

    پشاور:افغان باشندہ گرفتار،ساڑھےنوکلوسونا،لاکھوں ریال برآمد

    پشاور: سٹی ڈویژن کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزم انار الدین ولد فخر الدین کو گزشتہ شب سرکلر روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی گاڑی سے ساڑھے نو کلو گرام سے زائد سونا برآمد کیا گیا اور اسی طرح چھ لاکھ سعودی ریال بھی ملزم کے قبضہ سے برآمد کیے گئے۔

    برآمد سونا اور کرنسی کی مالیت تقریباً 16 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، برآمدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی ممکنہ طور پر منی لانڈرنگ کے طور پر اسمگل کیا جا رہا تھا۔

    ایس پی سٹی عبدالسلام خالد کے مطابق ملزم کے حوالے سے دیگر اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے، رقم اور سونا کو دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے استعمال کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایاکہ غیر ملکی شہری سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی بذات خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، ملزم کا دہشتگردانہ تنظیموں سے تعلق بارے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کی بابت بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

    تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

  • اے این ایف کی کارروائی؛ ملک کے مختلف حصوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اے این ایف کی کارروائی؛ ملک کے مختلف حصوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اے این ایف کی کارروائیاں؛ملک کے مختلف حصوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد.

    ملک کے مختلف شہروں میں محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) کی کارروائیاں جاری ہیں، بلوچستان، پنجاب اور خیبر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارگو میں امریکا سے بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 550 گرام بھنگ برآمد کی جبکہ بلوچستان میں بھی کارروائی کی گئی۔ جبکہ اسلام اباد کے ایک ایریا سے بھی دو شخص کو پکڑا گیا ہے جن سے چرس برآمد ہوئی ہے.

    بلوچستان میں چمن کے علاقے سے 186 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا جبکہ خیبر میں اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 16کلو 185گرام چرس برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام نے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے منشیات فروشی کے الزام پر ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    خیال رہے کہ اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ روز باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی پرواز جی ایف 785 کے ذریعے بحرین جانے والے ملزم کے پیٹ سے 89 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔ دوسری کارروائی میں لوئر دیر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں، ملزم فلائٹ نمبر پی اے 612 سے شارجہ جارہا تھا۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات جیسے گھناؤنے کام میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور سخت سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ منشیات جیسے موذی نشے کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے.

  • سوئس اکاونٹس کیس ختم ہوتے ہی سارا ریکارڈ غائب کردیا گیا،وکیل کے دلائل

    سوئس اکاونٹس کیس ختم ہوتے ہی سارا ریکارڈ غائب کردیا گیا،وکیل کے دلائل

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عمران خان کے وکیل نے اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور افریقی یونین کے انسداد کرپشن کنونشن کے حوالے عدالت میں دیئے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے مطابق کرپشن کے حوالے سے کچھ بینچ مارک ہیں جنہیں برقرار رکھنا ہے ،ابھی یو اے ای بھی منی لانڈرنگ کے کمزور قوانین کی وجہ سے گرے لسٹ میں ہے، آپ کیس میں بنیادی حقوق پر بات کریں، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کرپشن سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں فئیر ٹرائل اور اور برابری کا حق بھی، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عوامی پیسے کے غلط استعمال سے بھی عوام کا اعتماد خراب ہوتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی باتیں پارلیمنٹ کیلئے اچھی تقریر ہے، خواجہ حارث نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تو کوئی سننے کو تیار نہیں انہیں جو کرنا ہے وہ کرنا ہے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سننے کیلئے پارلیمنٹ میں ہونا بھی چاہیے، اگر آپ انتخابات جیتتے ہیں تو اپنی ترامیم لائیں،خواجہ حارث نے کہا کہ دنیا کا ہر ملک کرپشن قوانین اور سزاوں کو سخت کرنے کا کہہ رہا ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب کا خیال ہے جو چھوٹ گئے ان کو پکڑنا مشکل ہوگا، خواجہ حارث نے کہا کہ سوئس اکاونٹس کیس میں کیس ختم ہوتے ہی سارا ریکارڈ غائب کردیا گیا، نیب ریفرنسز میں بھی اصلی دستاویزات نہ ہونے سے ملزمان بری ہوئے،

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • سیالکوٹ میں گولیاں چل گئیں، تین افراد قتل

    سیالکوٹ میں گولیاں چل گئیں، تین افراد قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    سیالکوٹ میں فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا ہے،مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ملزم موقع سے فرار ہو گئے ہیں، قتل ہونے والوں کی ابھی تک شناخت سامنے نہیں آئی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیالکوٹ کے تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے ماجرا کلاں میں تہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے قتل میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    دوسری جانب لاہور میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چچا ہلاک بھتیجا زخمی ہو گیا، جب فائرنگ ہوئی چچا بھتیجا موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے، جاں بحق شخص کی شناخت شبیر عمر 74 برس کے طور پر ہوئی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی صفدر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق شبیر نے جائیداد کے تنازع پر گھر میں داخل ہوکر مخالف میاں، بیوی کو قتل جبکہ ان کے بیٹے کو زخمی کر دیا تھا شبیرکی اسی کیس میں سیشن کورٹ تاریخ تھی فریقین آپس میں رشتہ دار اور ان کی پرانی دشمنی چلی آرہی ہے

  • یو اے ای اور مصر کے درمیان دنیا کے سب سے بڑے ’ونڈ فارم‘ معاہدے پر دستخط

    یو اے ای اور مصر کے درمیان دنیا کے سب سے بڑے ’ونڈ فارم‘ معاہدے پر دستخط

    متحدہ عرب امارات اور مصر نے ہوا سے بننے والی 10 گیگا واٹ توانائی کے منصوبے پر دستخط کردیئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی بھی معاہدے پر دستخط کے موقع پر موجود تھے، جو مصر میں لگنے والا دنیا کا سب سے بڑا ’ونڈ فارم‘ منصوبہ ہوگا۔

    سعودی عرب: سنگل وزٹ ویزہ کے قیام کی مدت میں اضافہ، ٹرانزٹ ویزہ فری

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ونڈ پراجیکٹ کو تیار کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قابل تجدید توانائی کمپنی مصدر اور مصر کی انفینٹی اور حسن عالم یوٹیلٹیز کے درمیان معاہدے پر دستخط کی نگرانی کی، جو کہ دنیا کے سب سے بڑے ونڈ فارمز میں سے ایک ہے۔

    مفاہمت کی یادداشت پر متحدہ عرب امارات کے صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان احمد الجابر، یو اے ای کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی اور مصدر کے چیئرمین اور مصر کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر ڈاکٹر محمد شاکر المرکابی نے دستخط کیے-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 10گیگا واٹ ‘ونڈ فارم’ سالانہ 47 ہزار 790 گیگا واٹ آورس توانائی پیدا کرے گا اور 23.8 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو پورا کرے گا۔

    روس سےتیل خریدنےپرپابندی نہیں مگرخریداراپنےحالات کودیکھ کرفیصلہ کرے:امریکہ

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ونڈ فارم’ کے ذریعے مصر کے قدرتی گیس پر آنے والے سالانہ اخراجات میں تقریباً 5 بلین امریکی ڈالر کی بچت ہوگی اور یہ منصوبہ ایک لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

    معاہدے پر دستخط بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس COP27 کے دوران کیے گئے۔

    مصری خبررساں ادارے کے مطابق یہ منصوبہ مصر کے گرین کوریڈور اقدام کا حصہ ہو گا ایک گرڈ جو قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے وقف ہے اور 2035 تک قابل تجدید توانائی کو اس کی توانائی کے مرکب کا 42 فیصد بنانے کے مصر کے ہدف میں حصہ ڈالے گا۔

    ونڈ فارم مصر کو قدرتی گیس کے سالانہ اخراجات میں تخمینہ 5 بلین ڈالر کی بچت بھی کرے گا، اور 100,000 ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد کرے گا تعمیراتی مرحلے میں براہ راست روزگار کا تخمینہ لگ بھگ 30,000 ہے، جس میں 70,000 افراد بالواسطہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ تعمیر کے بعد، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے تقریباً 3,200 ملازمتیں شامل کی جائیں گی۔

    ایم او یو پر متحدہ عرب امارات کےصنعت اور جدید ٹیکنالوجی کےوزیر سلطان احمد الجابر، یو اے ای کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی اور مصدر کی چیئرپرسن اور مصر کے بجلی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر محمد شاکر نے دستخط کیے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا وزیرِاعظم رشی سونک کو بچوں کے اہم مسئلے…

    الجابر نےکہا کہ اس میگا 10 GW آن شور ونڈ پروجیکٹ کاپیمانہ جو دنیا کےسب سے بڑے ونڈ فارمز میں سے ایک ہےمتحدہ عرب امارات اور جمہوریہ مصر کے قابل تجدید توانائی کے عزائم کا ثبوت ہے، اور مصدر کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔

    ہماری قیادت کی رہنمائی میں، یو اے ای خطے میں اور عالمی سطح پر مثبت ماحولیاتی کارروائی میں سب سے آگے رہا ہے، جیسا کہ حالیہ یو ایس اور یو اے ای پارٹنرشپ فار ایکسلریٹنگ کلین انرجی (PACE) سے ظاہر ہوتا ہے۔یو اے ای اور مصدر مصر کے خالص صفر کے اہداف کی حمایت جاری رکھیں گے، اور ہم یہاں COP27 میں حاصل ہونے والے فوائد کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے، کیونکہ یو اے ای اگلے سال کوپ 28 کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    مصدر کے سی ای او محمد جمیل الرماحی نے کہا کہ ہمارے اب تک کے سب سے بڑے پراجیکٹ کو تیار کرنے کے اس معاہدے کے ساتھ، مصدر کو انفینٹی پاور اور حسن علام یوٹیلٹیز کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بناتے ہوئے، مصر کے قابل تجدید توانائی کے اہداف میں ہمارے تعاون کو تقویت دینے پر فخر ہے۔

    لندن: پی ٹی آئی کارکنوں کا آئے روز احتجاج،شہریوں کی زندگی اجیرن،نواز شریف کی پڑوسی…

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ منصوبہ مصر کے عوام کو صاف اور پائیدار توانائی فراہم کرنے میں مدد کرے گا جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک اپنے ڈیکاربنائزیشن کے وعدوں کو پورا کرے-

  • بلاول بھٹو کی فرانس کی وزیر خارجہ سے ملاقات؛ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

    بلاول بھٹو کی فرانس کی وزیر خارجہ سے ملاقات؛ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی فرانس کی وزیر خارجہ سے ملاقات؛ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال.

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے درمیان مصر میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کی جانب سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے پاکستان کی عالمی امداد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی. واضح رہے کہ مسلم ممالک میں ترکی، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان فرانس کا پانچواں بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ لیکن دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان منافع اور فرانس گھاٹے میں تجارت کرتا رہا ہے۔

    ڈی ڈبلیو کی 2020 کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فرانس کی قریب 32 بڑی کمپنیاں کاروبار کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں پاکستان میں زیادہ تر توانائی، ادویات، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، پبلک ورکس اور سول انجینئرنگ جیسے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔ فرانس کی 185 کمپنیاں پاکستان فرانس بزنس الائنس کی رکن ہیں۔ جبکہ دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت 1.4 بلین یورو کے مساوی ہے لیکن فرانس پاکستان کے ساتھ کاروبار میں تجارتی خسارے میں ہے، یعنی فرانس پاکستان سے اپنے ہاں زیادہ مالیت کی اشیاء درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان کو برآمد کی جانے والی فرانسیسی مصنوعات کی مجموعی مالیت اس سے کم ہے۔

    تجارتی خسارے کی بڑی وجہ سن 2014 میں یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا جانا ہے، جس کے باعث فرانس بھی پاکستان سے ترجیحی بنیادوں پر متعدد اشیا درآمد کرتا ہے۔ فرانسیسی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان سن 2016 میں فرانسیسی مصنوعات کا 64 واں اور سن 2017 میں 67واں سب سے بڑا خریدار تھا۔ دوسری جانب فرانس پاکستانی مصنوعات کا بارہواں بڑا خریدار ملک ہے.