Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کو شش ہو گی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان نہ ہو،انگلش کپتان

    کو شش ہو گی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان نہ ہو،انگلش کپتان

    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے ہم یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان نہ ہو۔

    باغی ٹی وی: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کےدرمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ میں کل مدمقابل ہوں گی اس سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا،میتھیو ہیڈن


    لیکن ٹی ٹوئنٹی میچز سے متعلق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی دلچسپ تاریخ ہے جو ہوسکتا ہے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں تبدیل ہوجائے اسپورٹس ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو ایڈیلیڈ میں اب تک مجموعی طور پر مینز ٹی ٹوئنٹی کے 11 میچز ہوئے ہیں جس میں ان ٹیموں نے فتح حاصل کی جو ٹاس ہار گئیں۔

    پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر مرحوم عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    دوسری جانب انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کافی عرصے سے مستقل مزاجی کے ساتھ اچھا پرفارمنس دے رہی ہے، بھارت کے کپتان کئی اچھے اور ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں اور سیمی فائنل میں آپ توقع کرتے ہیں کہ آپ کا مقابلہ ایک تگڑی ٹیم سے ہو گا اور بلا شبہ بھارت ایک بہترین ٹیم ہے

    دنیا بھر میں بسنے والے کرکٹ شائقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیف لاسن نے تو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو آسٹریلیا کو دو گراؤنڈز کا انتظام کرنا پڑے گا۔

    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل نہ ہوں۔جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ 2007 والی صورتحال دوبارہ نہ آئے اور فائنل ٹرافی کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پنجا آزمائی نہ کر رہی ہوں۔

    محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ اسٹائل بدلیں:شاہد آفریدی

  • موبائل سے 50 فیصد پاکستانیوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں بہتری آئی

    موبائل سے 50 فیصد پاکستانیوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں بہتری آئی

    موبائل سے 50 فیصد پاکستانیوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں بہتری آئی

    پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی سے نصف سے زیادہ پاکستانیوں کے پیشہ وارانہ مہارتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ روزمرہ کی زندگی میں موبائل آلات کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے گزشتہ 3 سال میں کام کی جگہ کس طرح تیزی سے بہتر ہوئی ہے۔ آج کے کام کی جگہ موبائل ٹیکنالوجی کی خصوصیت رکھتی ہے۔

    ٹیلی نار ایشیا کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 54 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موبائل آلات اور موبائل ٹیکنالوجی نے ان کے کیریئر کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے اور ان کی مہارتوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    خواتین کی جانب سے بھی رپورٹ کیاگیا کہ موبائل آلات نے ان کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے مطالعہ اور ٹیلی نار ایشیا کی 25 ویں سالگرہ کے ساتھ مل کر شروع کی گئی ”ڈیجیٹل لائیوز ڈیکوڈ” سیریز کی دوسری قسط، یہ بتاتی ہے کہ کس طرح پورے ایشیا میں جواب دہندگان اپنے موبائلز کو بدلتی ہوئی حقیقتوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ خیال رہے موبائل کے جہاں بہت سارے صحت سے منفی اثرات ہیں وہی اس کے معیشت بارے بہت سارے مثبت پہلوں بھی ہیں جیسے کہ ہم میں سے بہت سارے لوگ فری لانسنگ کے ذریعے اپنا ذرائع معاش چلا رہے ہیں. اور اس سے ان کا گھرانہ چل رہا ہے لہذا اس بات کو دیکھتے ہوئے موبایل فون بہت کارآمد چیز ہے.

  • عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر.

    الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی بنیاد پر نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کےلیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے تھے. ن لیگی ایم این اے توشہ خانہ ریفرنس کے درخواست گزار بھی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹس جاری کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی.

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس فیصلہ میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن عدالت میں شکایت دائر کرنے کا کہا، نااہل عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
    وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
    وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
    شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
    ن لیگی ایم این اے نے مزید کہا تھا کہ ضمنی الیکشن لڑنے کے بعد عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا ہے۔ علی گوہر بلوچ نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان اسمبلی سے نااہل ہوئے، غلط بیانی کرنے اور غلط ڈکلیریشن جمع کرانے کے مرتکب پائے گئے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ممبر اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے، اس لیے اُن کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری نہ کیا جائے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری، 6 اوورز میں 55 رنز

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری، 6 اوورز میں 55 رنز

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ-

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا ، چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا جب کہ کپتان ولیمسن شاہین کا شکار بنے۔

    نیوزی لینڈ میں مقررہ 20 اوور میں 152 رنز بنائے اور پاکستان کو فائنل تک رسائی کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا-

    یوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، کین ولیمسن 46، گلین فلپس 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس کے علاوہ ڈیرل مچیل 53 اور جیمز نیشم 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے-

    سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دے کر پاکستان کو پریشر میں لے کر آئیں۔

    ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں آج مدمقابل

    اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جلد وکٹیں گرا کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کو ممکن بنائیں،ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،ٹیم پراعتمادہے،مومنٹم برقرار رکھیں گے،گزشتہ3میچوں میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ہمارے پاس اچھے پلیئر ہیں،میچ پر فوکس کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے-

    پاکستان کا اسکواڈ:

    شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی،شان مسعود،محمد رضوان،افتخار احمد ،محمد نواز،نسیم شاہ،حارث روف ،محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث-

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان کین ولیمسن ، فن ایلن ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس ، ڈیون کونوے،ٹرینٹ بولٹ ، ٹم ساؤتھی ، لوکی فرگوسن ، جمی نیشم ، مچل سینٹنراور ایش سو-

    دوسری جانب میچ میں بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، سڈنی میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔


    دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔


    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جبکہ 11 میں شکست ہوئی۔

    بابر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اسی طرح بڑا کھلاڑی بن کر ابھرے گا،میتھیو ہیڈن

  • فکر اقبال پرچل کر پیام اقبال پورا کرنا ہے،اقبال ڈے پر وزیراعظم،وزیر خارجہ ودیگرکے پیغام

    فکر اقبال پرچل کر پیام اقبال پورا کرنا ہے،اقبال ڈے پر وزیراعظم،وزیر خارجہ ودیگرکے پیغام

    شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے،

    اقبال ڈے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول زرداری، چیئرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات نے پیغامات جاری کئے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ ایک عظیم فلسفی، مفکر اور ادیب ہی نہیں بلکہ قاری ومفسر قرآن بھی ہیں۔ ان کا کلام ذہنی وقلبی انقلاب کا ذریعہ تھا اور آج بھی وقت و سرحدکی قید سے نکل کر پوری دنیا تک پہنچ رہا ہے۔ فکر اقبال پرچل کر پیام اقبال پورا کرنا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین ، وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے علامہ محمد اقبال کو ان کے 145 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ ایک ناقابلِ تسخیر تحریک اور پیغام ہے، شاعرِ مشرق نے معاشرے میں سیاسی بیداری کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے امتِ مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کا درس دیا،شاعرِ مشرق نے جھوٹ، نفرت اور ذاتی و گروہی مفادات پر مبنی سیاست کو مسترد کیا،

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مفکر اسلام وشاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے145 ویں یوم ولادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒبرصغیر پاک و ہند کے عظیم مدبر و رہنما تھے اور ان کی خدمات کو نا صر ف یاد رکھا جائے گا بلکہ پوری قوم احسان مند بھی رہے گی۔ ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ ہمارے قومی افق پر طلوع ہونے والا وہ روشن ستارہ ہیں جنہوں نے ایک ایسے وقت میں ہمیں راستہ دکھایا، جب غلامی کے اندھیروں میں ہم منزل کا سراغ کھو چکے تھے اور اپنی شاعری سے ہم میں وہ قوتِ عمل پیدا کی جس کے سہارے نہ صرف ہم نے مایوسی کو شکست دی بلکہ اپنی منزل تک بھی پہنچے۔ علامہ محمد اقبال ؒ نے خطبہ آلہ آباد میں تصورِ پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی حاصل کرنے کی نئی روح پھونک دی جس سے ان کی مشترکہ منزل کی نشاندہی ہوئی۔علامہ اقبالؒ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا اور یہ اُسی جدوجہد کا صلہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد اور جمہوری وطن میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ آج کے دن کی اہمیت کے پیشِ نظر ہمیں عظیم مفکر کی سوچ اور فکر کو اُجاگر کرنا چاہیے اور علامہ اقبالؒ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے وطن عزیز کو فرقہ پرستی، انتہا پسندی، دہشت گردی جیسی برائیوں سے پاک کر کے حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ترقی دیں اور اقوام عالم میں باعزت مقام پر فیض حاصل کریں

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب اوراہل پنجاب مصورپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبال ؒنے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری رہنمائی کا قابل قدر فریضہ سرانجام دیا۔علامہ اقبالؒ نہ صرف بے مثال شاعر بلکہ مصلح اورناصح تھے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا۔علامہ اقبال ؒنے قوم کی سمت متعین کی اورقائداعظم ؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانوں کیلئے بھی فکر انگیزپیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں کو شاہین بن کرزندگی گزارنے کی ترغیب دی۔قوم کیلئے خوداری کادرس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے۔ فلسفہ خوداری پر عمل علامہ اقبالؒ سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے اورعمران خان اقبالؒ کے پیغام خودی کو آگے لیکر چل رہے ہیں

  • گھریلو ناچاقی پر ماں نے دو بیٹوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    گھریلو ناچاقی پر ماں نے دو بیٹوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    حافظ آباد میں مبینہ طور پر ماں نے گھریلو ناچاقی پر اپنے 2 معصوم بیٹوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش میں خود کو زخمی کر لیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق خاتون گوجرانوالہ میں اپنے سسرالیوں سے جھگڑ کر مدھریانوالہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی خاتون نے میکے میں اپنے 2 معصوم بیٹوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی چھری مار کر زخمی کر لیا۔

    دڑو :11 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 60 سالہ مزدور کی لاش برآمد

    زخمی خاتون کو ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے تشویش ناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے 1 بچے کی عمر ڈھائی سال جبکہ دوسرے کی عمر 1 سال ہے۔

    تھانہ صدر کی پولیس نے موقع پر پہنچ کو دونوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    قبل ازیں دڑو کی قریب11 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 60 سالہ مزدور کی لاش برآمد ہوئی اطلاع ملتے ہی مشتعل اہل علائقہ اور مقتول کے لواحقین ڈنڈے اٹھاکر پورے شہر کو بند کرا دیا تھا خواتین اور بچوں کا 6 گھنٹے تک احتجاجی دھرنا جاری، دڑو شہر کی تمام سڑکیں بند.دڑو کے نواحی گاؤں طاہر سومرو سے 11 روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 60 سالہ مزدور عمر سومرو کی لاش بھڈو تالپر کے قریب جنگل سے برآمد ہوئی –

    ٹانک: جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد کا حملہ،پولیس گاڑی نذر آتش،دو پولیس اہلکار زخمی 2 شہید

    لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگ عمر سومرو کو 11 روز قبل دڑو پولیس نے گرفتار کیا تھا اور مبینہ طور پر قتل کرکے لاش پھینک دی جب تک دڑو پولیس کے ایس ایچ او کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوتا، تب تک احتجاجی دھرنہ جاری رہے گا۔

    اس ضمن میں دڑو پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل عمر سومرو نامی شخص کے لواحقین نے دڑو پولیس اسٹیشن پر گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی، جبکہ 3 نومبر کو بڈھو تالپر کے قریب سے ایک لاوارث حالت میں لاش ملی تھی، جسے ایدھی ھوم کے حوالے کر دیا گیا تھا، لواحقین نے تصویرو ذریعے اس کی شناخت کی ہے دڑو پولیس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے-

    شیخوپورہ : خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں مانگٹ میں ہونے والا اندھا قتل ٹریس

  • تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سماعت ملتوی

    تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سماعت ملتوی

    تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    منحرف ارکان نے اپیلوں پردلائل کیلئے وکیل تبدیل کر لیا ،منحرف ارکان نے ایڈووکیٹ عمر اسلم کو وکیل کر لیا ،دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد نئے ارکان منتخب ہو چکے ہیں، ایڈوکیٹ عمر اسلم نے کہا کہ مجھے رات وکیل مقرر کیا گیا ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو تیاری کیلئے وقت دے دیتے ہیں،اس معاملہ میں بڑا دلچسپ سوال کا جائزہ لینا ہے،نئے منتخب ہونے والے ارکان کو بھی پارٹی بنائیں،

    عدالت نے منحرف رکن محسن عطا خان کھوسہ کو اپیل واپس لینے کی اجازت دے دی عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 30 مئی کو  تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا تھا

  • حارث اور بابر کا سیمی فائنل میں اوپننگ آنے کا امکان

    حارث اور بابر کا سیمی فائنل میں اوپننگ آنے کا امکان

    ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، پاکستانی کرکٹ ٹیم ن سیمی فائنل کھیلنے کے لیے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں کھلاڑیوں کو خوش گوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ کوچز بھی نظر آ رہے ہیں۔


    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے بھی اسٹیڈیم کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

    جبکہ سڈنی میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل سے قبل افواہیں گردش کررہی ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ محمد حارث سے اوپننگ کرواسکتے ہیں جبکہ رضوان کو نچلے نمبرز پر بھیجے جانے کا امکان ہے۔

    بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی ایونٹ پاکستان کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہی ہے جبکہ کپتان نے سپر 12 مرحلے کے 5 میچز میں 7.80 کی اوسط سے صرف 39 رنز بنائے ہیں۔

    دوسری جانب میچ میں بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، سڈنی میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جبکہ 11 میں شکست ہوئی۔

  • فیصل واوڈا نااہلی کیخلاف اپیل،ہو سکتا ہے یہ کیس نئے بینچ میں لگائیں،چیف جسٹس

    فیصل واوڈا نااہلی کیخلاف اپیل،ہو سکتا ہے یہ کیس نئے بینچ میں لگائیں،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر ہم نے دو سوالات پوچھے تھے فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے کافی محنت کر کے جواب جمع کرایا ہے،نئے ججز سپریم کورٹ آ رہے ہیں ہو سکتا ہے یہ کیس نئے بینچ میں لگائیں،ہم میں سے ایک جج نئے بینچ میں شامل ہوگا،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ یہی بینچ ایک مزید سماعت کر کے کیس ختم کرے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم بینچ کی تشکیل سے متعلق فیصلہ کر کے آگاہ کر دیں گے، فیصل واوڈا کے وکیل کے جواب کی کاپی الیکشن کمیشن کے وکیل کو فراہم کی جائے،کیس کی سماعت 21 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

    الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی،الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیارات،فیصل واوڈا نے تحریری معروضات جمع کروا دیں

  • پاکستان سے جانے سے قبل ہی ارشد شریف نے کینیا کا ویزہ لیا تھا،سپانسر کا نام بھی آ گیا

    پاکستان سے جانے سے قبل ہی ارشد شریف نے کینیا کا ویزہ لیا تھا،سپانسر کا نام بھی آ گیا

    پاکستان سے جانے سے قبل ہی ارشد شریف نے کینیا کا ویزہ لیا تھا،سپانسر کا نام بھی آ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں قتل کئے گئے صحافی ارشد شریف کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں

    ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا، پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق غلط فہمی سے ایسا ہوا،گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے موت ہوئی بعد میں کینیا کی پولیس نے ہی بیان بدل لیا، گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس پاکستان کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے خط لکھا ہے

    ارشد شریف دبئی میں تھے اور وہ دبئی سے کینیا گئے، جب ارشد شریف کی موت ہوئی تو اسکے بعدکہا جا رہا تھا کہ ارشد شریف کو دبئی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، دبئی کی حکومت کو کہا گیا کہ ارشد شریف کو بیدخل کریں ارشد شریف کہیں اور جا نہیں سکتے تھے اسلئے وہ کینیا چلے گئے تا ہم حقیقت کچھ اور ہی سامنے آئی ہے، تحقیقات میں ہر روز نیا موڑ سامنے آ رہا ہے، ارشد شریف پاکستان سے روانہ ہونے سے قبل ہی کینیا کا ویزہ حاصل کر چکے تھے، وہ دبئی حکومت کی جانب سے بیدخل نہیں کئے گئے اور نہ ہی ایسی کوئی بات تھی بلکہ ارشد شریف اپنی مرضی سے کینیا گئے تھے، ارشد شریف نے خود کینیا کے ویزے کے لئے اپلائی کیا تھا اور اس کے لئے انہیں سپانسر لیٹرملا تھا

    کینیا میں ارشد شریف کی موت کے بعد دو بھائیوں وقار اور خرم کا تذکرہ بار بار سامنے آ رہا ہے،انہی میں سے وقار نے ہی ارشد شریف کو کینیا کے لئے سپانسر کیا تھا ،کینیا میں ارشد شریف کے میزبان دو بھائیوں وقار احمد اور خرم احمد میں سے وقار نے سات اگست کو ایک سپانسر لیٹر جاری کیا، تحقیقاتی ٹیم کے دعوے کے مطابق آٹھ اگست کو ارشد نے وزٹ ویزے کے لئے درخواست دی اور اسکے ساتھ وقار احمد کا سپانسر لیٹر لگایا اور انہیں اسی دن ہی کینیا کا وزٹ ویزا آن لائن جاری ہو گیا

    ارشد شریف پاکستان سے دس اگست کو روانہ ہوئے تھے، پاکستان روانگی سے قبل ہی ارشد شریف نے کینیا کا ویزہ حاصل کر لیا تھا ، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ارشد شریف کا کینیا جانے کا پہلے سے ہی پروگرام تھا انہیں دبئی کی حکومت نے بیدخل کرنے کا نہیں گیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے کینیا اپنے شیڈول کے مطابق گئے کیونکہ پاکستان سے جانے سے قبل ہی وہ کینیا کا ویزہ حاصل کر چکے تھے

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر