Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک کے مختلف حصوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز  ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

    ملک کے مختلف حصوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام یا رات ملک کے مختلف حصوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 7 نومبر تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    پنجاب میں گندم کا روزانہ کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ نے دی منظوری

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی 4 نومبر کی شام سے7 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 6 نومبر کے دوران دیر سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کشمیر، مری اور دیگرمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اسی کے ساتھ 6 نومبر کی شام یا رات سے 7 نومبر کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    ٹوئٹر کے دفتر میں خاتون مینجر کی فرش پر سونے کی تصویر وائرل

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، چمن، پشین اور دیگرمقامات پربھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، جیکب آباد، سکھر، شہید بینظیرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا ماکان ہے-

    اس دوران بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی حصے میں بھی درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو سکتا ہےبارش کاسلسلہ ختم ہونےکے ساتھ بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آجائیں گے، تیز بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے-

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو…

  • کسی بھی عمرانی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،خیبر پختونخواہ کی عوام نے لانگ مارچ کیا مسترد

    کسی بھی عمرانی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،خیبر پختونخواہ کی عوام نے لانگ مارچ کیا مسترد

    عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف خیبر پختونخوا کے عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے

    خیبر پختونخواہ کے علاقے ٹانک میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی. شرکاء نے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، شرکاء کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت کا پہیہ جام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی.عمران خان اپنی حکومت کے حصول کے لیے ہم سے ہمارے بچوں کا رزق چھیننا چاہتا ہے .ریاستی ادارے ہمارے ملک جڑے ہیں اور عمران خان اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ان ریاستی اداروں کو کمزور کرنا چاہتا ہے.یہ ملک ہمارا ہے اور ریاستی ادارے ہمارے ہیں ہم کسی بھی شخصیت کو کسی بھی قیمت پر ان ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.انڈین ریٹائرڈ میجر کی ٹویٹ سے واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان انڈیا کی زبان بولتا ہے.سائفر اور رجیم چینج کے ڈراموں کے بعد اب عمران خان نے اپنی توپوں کا رخ ریاستی اداروں کی طرف کر لیا ہے.ہم ٹانگ کی عوام اس لانگ مارچ سے بائیکاٹ کرتے ہیں اور ہم کسی بھی عمرانی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے.

    صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج ساتواں روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گکھڑ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوگا،جہاں عمران خان خطاب کریں گے ، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

    لانگ مارچ کے شرکا کے اسلام آباد میں قیام کیلئے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ 

    راولپنڈی اور گجرات میں بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف بینرز لگ گئے ہیں.

     پی ٹی آئی کا لانگ مارچ خونی مارچ بنتا جا رہا ہے،

    آج جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

  • وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی؛ ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.56فیصد کمی

    وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی؛ ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.56فیصد کمی

    وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی؛ ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.56فیصد کمی

    وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس تنزلی کی جانب گامزن ہوگئی ہے۔ اکتوبر 2021 کی 1.60ارب ڈالر کی نسبت اکتوبر 2022 میں 1.56فیصد کی کمی سے ٹیکسٹائل کی برآمدات گھٹ کر 1.335ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔ برآمدات میں کمی معیشت اور قومی برآمدات کے استحکام کے لیے تشویشناک ہے۔ پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت نے اس شعبے کو مستقل نظر انداز کر دیا ہے جس سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مزید کمی ہوگی

    ۔جاوید بلوانی نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ٹیک آف موڈ میں تھی اور برآمدی کارکردگی تیزی سے ترقی کی منازل عبور کر رہی تھی اور ماضی کی طرح ایک بار پھر تاریخ دہرائی گئی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں حائل مشکلات کے سبب ایکسپورٹ تنرلی کی طرف مائل ہونا شروع ہوگئی ہے جس کی بنیادی وجہ حکومتی توجہ اور ترجیحات میں تبدیلی ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا میں ٹیکسٹائل مارکیٹ کا حجم تقریباً 10 کھرب ڈالر ہے جس میں سے چین 266 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جبکہ پاکستان دنیا میں کپاس کی پیداوار میں پانچویں نمبر پر ہے مگر اس کے باوجود ٹیکسٹائل کے 10 بڑے برآمدی ممالک میں شامل نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کپاس کی پیداوار میں 40 ویں نمبر پر ہونے کے باوجود ٹیکسٹائل میں 39 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں انڈیا کا نمبر پانچواں ہے اور وہ کپاس کی پیداوار میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    انڈیپنڈنٹ اردو کی گزشتہ اگست میں شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق؛ اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق گذشتہ مالی سال میں پاکستان نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں ریکارڈ 14.29 ارب ڈالر کی برآمدات کی تھیں جو ملک کی کل برآمدات کا 61.24 فیصد ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش کے بعد دوبارہ میچ شروع کرنے پربنگلا دیشی کپتان نے ایمپائر سے کیا گفتگو کی؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش کے بعد دوبارہ میچ شروع کرنے پربنگلا دیشی کپتان نے ایمپائر سے کیا گفتگو کی؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد میچ کھیلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا جس دوران دونوں ٹیموں کے کپتان امپائرز سے گراؤنڈ میں بات چیت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 186رنز کا ہدف دے دیا

    میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شکیب الحسن سے صحافی نے اس حوالے سے سوال پوچھا کہ شکیب، کیا آپ نے واقعی بارش کے بعد کھیلنے کی کوشش نہیں کی، وہاں کیا بات چیت ہو رہی تھی؟ جس پر بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ کیا ہمارے پاس کوئی آپشن تھا؟
    https://twitter.com/sedonli/status/1587834774433013762?s=20&t=g8YPAzYct65CPjHkpYR3OA
    صحافی نے کہا ‘کوئی آپشن نہیں، لیکن یہی وجہ ہے کیا آپ نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی؟شکیب نے جواب دینے کے بجائے کہا کسے قائل کرنا تھا؟ جواب میں صحافی نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما اور امپائر کو-

    شکیب نے کہا کہ کیا میں انہیں قائل کرنے کے قابل ہوں؟ بنگلہ دیشی کے اس سوال پر صحافی نے طنزیہ کہا کہ پھر آپ کیا بنگلادیش کے دریاؤں سے متعلق بحث کر رہے تھے؟

    صحافی نے بعد ازاں کہا کہ آپ گراؤنڈ میں کس چیز سے متعلق بات کر رہے تھے؟شکیب نے کہا ہاں اب آپ نے درست سوال کیا، امپائر نے ہم دونوں کپتانوں کو بلایا تھا اور انہوں نے ہمیں ہدف سے متعلق بتایا اور یہ بتایا کہ بارش کے باعث مزید کیا قوانین لاگو ہو سکتے ہیں –

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو بولز،ایمپائر تنقید کی زد میں

    صحافی نے شکیب الحسن سے مزید پوچھا کہ آپ نے تمام چیزیں مان لیں؟ جس پر انہیں کپتان نے جواب دیا کہ ’ہاں‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے 185 رنز کے ہدف کا بنگلادیش نے جارحانہ انداز میں تعاقب شروع کیا تھا تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے باعث اوورز اور ہدف میں تبدیلی کی گئی تھی۔

    بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بارش سے قبل بغیر کسی نقصان 60 رنز بنائے تھے تاہم تیز بارش نےمیچ رکوادیا تھاجبکہ بنگال ٹائیگرز اس وقت بھارت کو شکست دینے کے قریب تھےتاہم امپائرزنےگیلی آؤٹ فیلڈ پر میچ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر شکیب الحسن کافی ناراض نظرآئے-

    پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی بالنگ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کو اشارہ کیا گیا کہ نوبال قرار دی جائے جس پر انہوں نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دینے کے بجائے نوبال قرار دیدی جس سے مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا میچ کے دوران امپائرز کی جانب سے دو غیر معمولی فیصلے دیکھنے میں آئے۔

    رضوان اور بابراعظم فارم میں نہیں ہیں،ہماری ٹیم اسکا فائدہ اٹھائے گی،ڈیوڈ ملر

    امپائر مرے اریسمس کا پہلا فیصلہ تب متنازع بنا جب بنگلہ دیش کے بولر حسن محمود نے 16 ویں اوور کی آخری گیند انڈین بیٹر وراٹ کوہلی کو کروائی اس پرویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر امپائر مرے اریسمس سے نو بال مانگ لی جس پر انہیں نو بال اور فری ہٹ دے دی گئی۔

    امپائرز کی جانب سے دوسرا متنازع فیصلہ تب دیکھنے میں آیا جب بارش کے فوری بعد کھیل کو دوبارہ شروع کیا گیا بنگلہ دیش نے پہلے 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے جس کے بعد ایڈیلیڈ میں بارش شروع ہوگئی اس وقت بنگلہ دیش کا ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انڈیا سے 15 سکور آگے تھا۔

    کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد ابھی گراؤنڈ مکمل طور پر خشک نہیں ہوئی تھی لیکن امپائرز نے میچ شروع کروانے میں جلد بازی سے کام لیا بارش کے بعد جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو پہلی گیند پر بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس پھسل گئے اور اگلی ہی گیند پر رن آوٹ ہوگئے۔

    زمبابوے کی نیدر لینڈز سے شکست، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

  • کراچی بلدیاتی انتخابات سےمتعلق 9نومبرکو سماعت کریں گے:چیف الیکشن کمشنر

    کراچی بلدیاتی انتخابات سےمتعلق 9نومبرکو سماعت کریں گے:چیف الیکشن کمشنر

    کراچی:بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کریں گے ،چیف الیکشن کمشنرنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسندھ حکومت کی طرف سے انتخابات کے مقررہ وقت پرہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کے بعدفیصلہ کریں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے اپنے ابتدائی فیصلے میں کہا ہے کہ کراچی میں کورونا ویکسی نیشن اور عالمی دفاعی نمائش جاری ہے، پرامن الیکشن ناممکن ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سندھ کی صوبائی حکومت نے اس حوالےسےالیکشن کمیشن کو رپورٹ بھی جمع کروا دی ہے ، سندھ کےدوسرے اضلاع سے نفری منگوانا ممکن نہیں،

    اس لیے ان حالات میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولیس کی نفری ناکافی ہے، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کروا دی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آج کے اجلاس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بھی بلا لیا

    کراچی سے آمدہ اطلاعات میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ان حالات کے تناظرمیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق 9 نومبر کو سماعت کریں گے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس کے بعد جماعت اسلامی نے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • شہر قائد،خاتون نے خاتون پر گولیاں چلا دیں

    شہر قائد،خاتون نے خاتون پر گولیاں چلا دیں

    شہر قائد،خاتون نے خاتون پر گولیاں چلا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں امام بارگاہ کے قریب گولیاں چل گئیں

    ویسٹ، اورنگی ٹاﺅن قصبہ کالونی علی امام بارگاہ کے قریب فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق واقع جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا، خاتون ملزمہ نے فائرنگ کر کے ثمینہ زوجہ اشرف نامی خاتون کو زخمی کیا۔پولیس نے بروقت کاروائی کر کے فائرنگ کرنے والی خاتون ملزمہ ثمینہ زوجہ نجب خان کو گرفتارکر لیا ۔خاتون ملزمہ سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چلیدہ خولز برآمد کر لئے گئے،زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، شاہدین کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ پیرآباد پولیس نے چیکنگ کے دوران ملزم نادر خان ولد فضل ربی کو گرفتار کیا۔ملزم کو پیرآباد کے علاقے جمشید پیٹرول پمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہپسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ مختلف اضلاع سے بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • چین پاکستان سے شراکت داری کر کے تعاون کو مستحکم کر رہا. تجزیہ کار

    چین پاکستان سے شراکت داری کر کے تعاون کو مستحکم کر رہا. تجزیہ کار

    چین پاکستان جیسے قریبی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مستحکم کر رہا. تجزیہ کار
    تجزیہ کاروں نے کہاکہ پاکستان جیسے قریبی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مستحکم کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال انتہائی غیر یقینی اور ہنگامہ خیزی کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے تمام ارکان کے لیے مختلف چیلنجز لے کر آئی ہے اور چین ایک بڑی طاقت کے طور پر اپنے قریبی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔

    ایک خبررساں ادارے کے مطابق؛ شہباز شریف کو 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے اختتام کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنماوں میں سے ایک کے طور پر مدعو کرنادونوں فریقوں قریبی تعلقات کو ظاہر کر تا ہے بلکہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ بین الاقوامی برادری مستقبل میں چین کی ترقی کے بارے میں پر امید ہے اور چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو چیلنج کرنے والے دو رکاوٹوں کے مسائل کو حل کرنے میں پاکستان کی مدد کی ہے ۔

    تجزیہ کاروں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) تعاون کے پہلے مرحلے نے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے اور اگلے مرحلے میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ دونوں ممالک کا اگلاتعاون اعلیٰ معیار کی ترقی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائے گا، جس میں پیداواری صلاحیت میں تعاون، زراعت، اور سماجی اور معاش کے شعبوں میں شامل ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان قریبی اور موثر تزویراتی ہم آہنگی نے بین الاقوامی تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے اور دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ مختلف سماجی نظاموں، قومیتوں، تہذیبوں اور ترقی کے مراحل کے حامل ممالک اب بھی جیت کے ساتھ تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے پروفیسر لن من وانگ نے چینی خبررساں ادارے کو بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کا باہمی اعتمادتمام بڑی سیاسی جماعتوں اور قوتوں کا مشترکہ اتفاق رائے ہے۔

    انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے اس سال کے شروع میں اقتدار میں آنے کے بعدچین پاکستان اقتصادی راہداری پر چین پاکستان تعاون نےاور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر مزید پیش رفت کے ساتھ مقامی لوگوں کے لیے معاش کو بہتر بنانے کے لیے بڑے منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان دونوں سی پیک کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا نمونہ بنانے کے مہتواکانکشی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مضبوط اعتماد اور عزم رکھتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    انہوں نے کہاکہ آنے والے سالوں میں مسلسل کوششوں کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری معاہدہ دنیا کو دکھائے گا کہ کس طرح بی آر آئی اور چینی جدیدیت دوسروں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے اور تنازعات اور جنگوں کے بجائے ترقی کے ذریعے علاقائی مسائل حل کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، دنیا بھر کے مزید ممالک کو بی آر آئی کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ تعاون میں شامل ہونے اور مضبوط کرنے کی ترغیب دی جائے گی، جو موجودہ ہنگامہ خیز دنیا کو دوبارہ امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

  • قنطاس ائیر لائنز کی پہلی فلائٹ کے سو سال پورے ہونے پر اسی روٹ پر یادگار پرواز

    قنطاس ائیر لائنز کی پہلی فلائٹ کے سو سال پورے ہونے پر اسی روٹ پر یادگار پرواز

    آسٹریلیا کی سرکاری ائیر لائن قنطاس ائیر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ روٹ پر اپنی پہلی فلائٹ کے سو سال پورے ہونے پر یادگار پرواز کی۔

    باغی ٹی وی : یکم نومبر 1922 کو قنطاس ائیر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ اپنی پہلی کمرشل پرواز کی تھی، جسے اب سو سال پورے ہو گئے ہیں قنطاس بمبارڈیئر Q400 ٹربو پروپ نے جہاز میں موجود خصوصی مہمانوں کے ساتھ 928 کلومیٹر کا سفر طے کیا-

    برازیل : بولسونارو انتظامیہ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی،اقتدارنومنتخب صدر لولا…

    جب کہ لانگریچ، ونٹن اور کلونکری سبھی قنطاس کا حقیقی گھر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، یہ چارلی وِل تھا جہاں سے پائلٹ ولموٹ ہڈسن فیش نے 2-3 نومبر 1922 کو جہاز میں 106 خطوط کےساتھ پروازکی کلونکری میں سفر ختم ہونے سے پہلے اس نے ٹمبو، بلیکال، لونگریچ اور ونٹن کا رخ کیا۔

    قنطاس کی پہلی پرواز ،فوٹو بشکریہ: اے بی سی نیوز

    رجسٹریشن VH-QOT کے حامل طیارے کی اس خصوصی فلائٹ نمبر QLK660D نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:21 بجے چارلی وِل سے ٹیک آف کیا اور 4:11 بجے لانگریچ پر لینڈنگ کی، فلائٹ ریڈار نے اس سلسلے میں خصوصی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

    کینیڈا نے ایران پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کردیں

    مروے شائر کے میئر شان ریڈنیج نے کہا کہ مجھے اس سب پر بہت فخر ہے؛ یہ سوچنا کہ چارلی وِل سے نکلنے والی پہلی قنطاس میل فلائٹ واقعی جشن منانے کے لائق ہے-

    فوٹو: بشکریہ اے بی سی نیوز

    شمالی کوریا کا نیا تجربہ، میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا

    کلونکری کے میئر گریگ کیمبل نے کہا کہ یہ علامتی ہے مسٹر کیمبل نے کہا میں صرف قنطاس ہی نہیں بلکہ بہت سارے کارپوریٹ آسٹریلیا کو دیکھنا پسند کروں گااس صد سالہ جشن کا مطلب یہ ہے کہ یہ واقعی مستند آسٹریلوی کمپنیاں لوگوں کی خدمت کے لیے قائم کی گئی تھیں۔

    قنطاس ائیرویز لمیٹڈ آسٹریلیا کی فلیگ کیریئر فضائی کمپنی ہے اور جہاز کے سائز، بین الاقوامی پروازوں اور بین الاقوامی مقامات کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ائیر لائن ہے۔

    یہ ائیر لائن دنیا کی تیسری قدیم ترین ائیر لائن ہے جو اب بھی کام کر رہی ہے، جس کی بنیاد نومبر 1920 میں رکھی گئی تھی، اس نے مئی 1935 میں بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آغاز کیا۔

    دنیا کی پانچ بڑی جوہری طاقتوں کا ٹکراؤ تباہ کن ہو سکتا ہے،روس کا انتباہ

  • اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،ڈکیت گروہ بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،ڈکیت گروہ بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    گبول ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر بلاک 15 فیڈرل بی ایریا میں چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان میں رحمت اللہ ولد نبی گلَ، فیصل ولد محمد طارق شامل ہیں گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں جنکا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ملزم عدنان اس سے قبل پولیس مقابلہ ناجائز اسلحہ چوری اور دیگر جرائم میں جوہر آباد، سولجر بازار اور سول لائن تھانہ میں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ ملزم فیصل ناظم آباد اور رضویہ میں منشیات، بائیک لفٹنگ اور دیگر وارداتوں میں گرفتار ہو چکا ہے

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 240 گرام چرس، 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور 1 عدد موٹر سائیکل مسروقہ گلشن اقبال تھانہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

     اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    دوسری جانب رضویہ سوسائٹی پولیس نے فروٹ کے ٹھیلے کو لوٹنے والے ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان ذیشان پارک ناظم آباد نمبر 1 کے سامنے ایک فروٹ کے ٹھیلے والے سے اسکی فروختگی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے فروٹ والے محمد قدیر کے شور مچانے پر گشت پر مامور پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا اور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اور دانش کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 1 TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈ، 2 عدد پرس، 2 عدد موبائل فون کیپیڈ اور محمد قدیر سے لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فون برآمد ہوئے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں رضویہ سوسائٹی سے ہی گرفتار ہوچکے ہیں ملزمان رضویہ سوسائٹی،ناظم آباد کی حدود سمیت مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے اور رضویہ پولیس کو مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

  • موجودہ حکومت کو امداد نہیں مل رہی صرف فوٹو سیشن ہیں. شیخ رشید

    موجودہ حکومت کو امداد نہیں مل رہی صرف فوٹو سیشن ہیں. شیخ رشید

    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو نہ امداد مل رہی ہے اور نہ ہی حمایت.

    سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے ہے جبکہ بھکاریوں کوکوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویریں کھنچوائی جارہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا، وہ سب کو شکست دے گا۔ تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔


    ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔ حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن امداد کے الزام کا جواب دے۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے۔ اس لیے حالیہ چینی دورے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ساری دنیا جانتی ہے، غیر مقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

    عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے اور نہ حمایت اور ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار