Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال پروپیگنڈے کیلئے نہ کریں، صدر مملکت

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال پروپیگنڈے کیلئے نہ کریں، صدر مملکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے 23ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے طلبا پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے محنت کریں،

    صدر مملکت نے خطاب میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا احاطہ کیا،اور کہا کہ کورس کے شرکا خود کو تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھیں، خاص طور پر آئی ٹی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں ترقی، مواصلاتی ٹیکنالوجیز پر عبور حاصل کریں،صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کے لیے کریں نہ کہ غلط معلومات یا جعلی پروپیگنڈے کے کے طور پر جیسا کہ بہت سے ممالک میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

    پی ٹی آئی والے پاک فوج کو نشانہ بنائیں تو سامنے پہلا سینہ مارخور کا ہی آئے گا ناں

    صدر مملکت نے طلباء پر زور دیا کہ وہ پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے سخت محنت کریں۔ صدر عارف علوی نے مستقبل کے چیلنجوں کے مطابق مستقبل کی قیادت کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر این ڈی یو کی تعریف کی۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • کینسرکی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کا زیادہ مؤثر طریقہ دریافت

    کینسرکی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کا زیادہ مؤثر طریقہ دریافت

    لندن: طبی ماہرین نے کینسر جیسے موذی مرض کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج کا زیادہ مؤثر طریقہ دریافت کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کے تحت برطانوی ماہرین نے انسانی ڈی این اے میں موجود ایک جین کو کینسر کی بروقت قدرے بہتر تشخیص اور بہتر علاج کا سب سے مؤثر طریقہ قرار دیا ہے۔

    حاملہ خواتین کو اینیستھیزیا دیئے جانے سے بچے کی نشو نما متاثر نہیں ہوتی،تحقیق

    ماہرین کے مطابق انسان کو وراثت میں ملنے والے جین میں سے ایک ’اپیجینیٹک‘ (epigenetic) ایسا جین ہے جو مستقبل میں کینسر کی بروقت بہتر تشخیص اور اس کے بہتر علاج میں مدد فراہم کر سکتا ہے-

    طبی ماہرین نے اس کے لیے 1300 سے زائد کینسر مریضوں کے ٹیسٹس اور جینز کا جائزہ لیا ہے ماہرین نے ’اپیجینیٹک‘ (epigenetic) میں موجود ایک خاص کیمیکل کو اس حوالے سے گیم چینجر قرار دیا ہے۔

    ماہرین نے ’اپیجینیٹک‘ (epigenetic) میں پائے جانے والے کیمیکل کو ڈارک میٹر (Dark matter) کا نام دیا ہے جو مستقبل میں کینسر کی بروقت تشخیص اور اس کے بہتر علاج میں مدد فراہم کر سکتا ہے کیونکہ یہی جین عام طور پر کینسر کا سبب بنتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کا مرض عام طور پر ڈی این اے کی تبدیلی یا جینز سے نہیں بلکہ ’اپیجینیٹک‘ (epigenetic) نامی جین کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    ایک اور تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ رسولی کے خلیوں کو جلانے والی پٹی جِلد کے سرطان کی سب سے مہلک قسم سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

    کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاتا ہے

    اس پٹی کو مریض کو میلیگنینٹ میلانوما ختم کرنے کے لیے کی جانے والی سرجری کے بعد پہننے کے لیے بنایا گیا ہے۔ میلیگنینٹ میلانوما جِلد کے سرطان کی سب سے خطرناک قسم ہے جو برطانیہ میں 2000 سے زائد افراد کی موت کا سبب بنتی ہے 90 فی صد مریض الٹرا وائلٹ روشنی کی وجہ سے اس بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں اور اس تعداد میں اضافہ جاری ہے۔

    جب سرجن کینسر زدہ جلد کے حصے کو، جو عموماً مردوں میں پِیٹھ پر اور خواتین میں ٹانگوں پر ہوتا ہے، کاٹ کر نکالتے ہیں وہ اطراف میں موجود صحت مند ٹشو بھی لیتے ہیں تاکہ کہیں رسولی کے خلیے پھیل نہ گئے ہوں ان اضافی ٹشو کی چوڑائی دو سینٹی میٹر تک ہوسکتی ہے، اس بات کا انحصار اس رسولی کے پھیلاؤ پر ہوتا ہے۔ جتنا بڑا ٹیومر ہوگا اتنے امکانات ہوں کہ خلیے رسولی کی جگہ سے آگے گئے ہوں۔

    بینائی کے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہئیں:پروفیسرالفرید ظفر

    لیکن صحت مند ٹشو کو نکالنے کے باوجود بھی اس بات کی ضمانت نہیں ہوتی کہ تمام متاثرہ خلیے ختم ہوگئے ہوں۔ کوئی بھی بچا ہوا خلیہ مہینوں یا سالوں بعد دوبارہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ کچھ مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی کہ تقریباً 13 فی صد مریضوں میں کینسر زدہ ٹشو نکالے جانے کے دو سال بعد ہی میلانوما دوبارہ پنپ گیا۔

    یہ جدید پٹی سرجری کے بعد رہ جانے والے خلیوں کو ختم کر کے ممکنہ طور پردوبارہ کینسر لاحق ہونےکےامکانات کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہ پٹی فوٹو تھرمل تھیراپی کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہے۔ اس طریقہ علاج میں ایک لیزر شعا کو استعمال کرتے ہوئے رسولی کے خلیوں کو اتنا گرم کیا جاتا ہے کہ وہ خود ختم ہوجاتا ہے۔

    کینسر زدہ خلیوں کو گرمی سے صحت مند خلیوں کی نسبت زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ لہٰذا 60 ڈگری سیلسیئس کا درجہ حرارت متاثرہ خلیوں کو صاف کر دیتے ہیں جبکہ صحت مند خلیے اپنی جگہ موجود رہتے ہیں تاہم، اس علاج کو کچھ دنوں یا ہفتوں میں دہرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    کینسر ریسرچ یو کے میں ریسرچ انفارمیشن منیجر ڈاکٹر رُپال مستری کا کہنا تھا کہ یہ پٹی کینسر کو ختم کرنے کے لیے استعمال کی جاسکے گی لیکن ابھی اس کو مطبی استعمال میں لانے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

    پاکستانی خواتین میں چھاتی کے سرطان میں اضافہ و شرح اموات لمحہ فکریہ

  • راولپنڈی؛ ماں کو قتل کرنے کی دھمکیاں؛ ناخلف بیٹے کو پولیس نے پکڑ لیا

    راولپنڈی؛ ماں کو قتل کرنے کی دھمکیاں؛ ناخلف بیٹے کو پولیس نے پکڑ لیا

    راولپنڈی میں اپنی سگی ماں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر ناخلف بیٹے کو پولیس نے پکڑ لیا ہے.

    راولپنڈی کے علاقہ میں اپنی والدہ کو بندوق کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کو پنڈٰ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے. علاقہ صدر واہ تھانے کی حدود میں پولیس نے والدہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم نصیر شاہ کو گرفتار کرکے تھانہ بند کردیا ہے.جبکہ ملزم سے شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے، جس پر ایک الگ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

    مدعیہ خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ میرا بیٹا نصیر نشہ کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔ رشتوں کا تقدس پامال کرنے والے ملزم کوقرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    رپورٹ میں والدہ نے بتایا کہ مجھے آئے روز اسلحہ کی نوک پر مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے اور خود نشہ بھی کرتا ہے جب میں نے منع کیا تو مزید غصہ میں اجاتا تھا لہذا اس کو پکڑ تھانہ بند کیا جائے اور انکے خلاف کاروائی کی جائے پولیس کا کہنا تھا ملزم کو پکڑ ان کے خلاف مقدمے درج کرلئے گئے ہیں ایک والدہ کو قتل کی دھمکیاں اور دوسرا شراب کی بوتل کی برآمدگی بارے درج کیا گیا ہے جس پر کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

  • شہناز انصاری قتل کیس، فیصلہ سنا دیا گیا، بیٹی کی عدالت کے باہر دہائیاں

    شہناز انصاری قتل کیس، فیصلہ سنا دیا گیا، بیٹی کی عدالت کے باہر دہائیاں

    نوشہرو فیروز ،سابق رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قتل کیس کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    ماڈل کورٹ نوشہرو فیروز نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی ،ملزم کی بہن اور والد سمیت مقدمے میں نامزد 3 ملزمان بری کر دیئے گئے، رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو دو سال قبل قتل کیا گیا تھا ،عدالت نے ایک ملزم وقار کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے،

    عدالتی فیصلے کے بعد شہناز انصاری کی بیٹی فاطمہ شہناز انصاری نے ملزمان کی بریت کے خلاف احتجاج کیا، اس موقع پر وہ عدالت کے باہر روتی رہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے،

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    شہناز انصاری کو دریا خان مری کے قریب گاوں چاناری میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کو تین گولیاں لگی تھیں، انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی موت ہوئی،شہناز انصاری پیپلز پارٹی کی دیرینہ رکن تھیں اور وومین ونگ کی رہنما بھی رہیں، پولیس کے مطابق دشمنی کی وجہ سے ایم پی اے کو قتل کیا گیا،تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹی بہن کا سسرالیوں سے جگہ کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، خاتون ایم پی اے بہن کے شوہر کے انتقال پر سسرالیوں کے گھر گئیں تھیں۔ جگہ کے تنازعے پر خاتون ایم پی اے کو مقدمہ درج کرانے کو کہا تھا۔

  • نیب کو مؤنس الہیٰ اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

    نیب کو مؤنس الہیٰ اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

    عدالت نے نیب کوق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ اوران کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔اطلاعات کےمطابق لاہورہائیکورٹ میں مونس الہی کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

    مونس الہی نے اپنی درخواست میں نیب لاہور میں جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر نوٹسز جاری کیے۔

    مؤنس الہیٰ کے وکیل امجد پرویز نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ احتساب عدالت تحقیقات بند کرنے کا حکم دے چکی ہے، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا اور ہائی کورٹ نے وہ ایف آئی آر ہی خارج کردی۔

    نیب کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ نیب کسی بھی انکوائری میں طلب کرسکتا ہے، ملزم کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے، ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کی اور ناجائز اثاثہ جات کیس میں ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    عدالت نے نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست گزار اور اس کی فیملی کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا، اور سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے کل نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہی اور انکی اہلیہ کی جائیداد کا ریکارڈ طلب کیاتھا

    نیب نے مونس الہی اوراسکی فیملی کی انویسٹمنٹ، منافع اور قرضے سمیت دیگرضروری ریکارڈ طلب کیا تھا،نیب ذرائع کے مطابق چوہدری مونس الہیٰ اور انکی فیملی کی جائیدادوں کا ریکارڈ تاحال جمع نہیں کرایا گیا

  • اے این ایف کی کاروائی؛ اسلام آباد ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد

    اے این ایف کی کاروائی؛ اسلام آباد ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد

    اے این ایف کی کاروائی؛ اسلام آباد ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کرلی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کرلی۔ ملزم کو دوحہ سے آنے والی فلائٹ نمبر QR 632 سے دورانِ تلاشی گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں دیگر کارروائیوں میں کراچی ناردرن بائی پاس پرکوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ادھر لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد ہوئی جو کتابوں میں چھپائی گئی تھی ۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد کرلی، برآمد شدہ افیون کتابوں میں چھپائی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ تمام ملزمان کے خلاف آئین کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انیں سخت سزا دی جاوے گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہماری کاروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کو پکڑا جارہا تاکہ اس لعنت کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے.

  • سپریم کورٹ کو دی گئی یقین دہانی سے بابر اعوان بھی مکر گئے، چیف جسٹس برہم

    سپریم کورٹ کو دی گئی یقین دہانی سے بابر اعوان بھی مکر گئے، چیف جسٹس برہم

    بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا اس لیئے وکیل کی ضرورت پڑگئی. کیونکہ وہ سپریم کورٹ کو دی گئی یقین دہانی سے مکر گئے ہیں

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینئر وکیل بابر اعوان نے 25 مئی کو جسٹس اعجاز الاحسن کے 3 رکنی بنچ کو تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے مشاورت کی بعد زبانی یقین دہانی کرائی تھی کہ کارکن و قیادت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونگے جبکہ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے پولیس کو تحریری حکم دیا تھا کہ کارکنوں کو نہ روکا جائے لیکن آج عمران خان اور بابر اعوان یقین دہانی سے مکر گئے.


    عدالت میں حاضری کے بعد صحافی مطیع اللہ جان نے بابر اعوان کا پیچھا کیا اور بار بار ایک سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحب آپ بتائیں گے کہ آپ نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی اور اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے لہذا پر آپ کیا کہوگے جبکہ مطیع کے بار بار سوال کرنے پر ڈاکٹر بابر اعوان بالکل خاموش رہے تو صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولا تھا؟

    اس پر بابر اعوان کے کسی آدمی نے صحافی سے بدتعمیزی تو مطیع اللہ جان نے انہیں کہا کہ آپ کو تعمیز نہیں ہے بات کرنے کی اور ایک بار پھر وہی سوال جاری رکھا جس کے بعد بابر اعوان نے کہا میرے وکیل سے بات کریں اور پھر وہ گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے. واضح‌رہے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا. جبکہ عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی گئی کسی یقین دہانی کا علم نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
    گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
    عمران خان کا تحریری جواب میں کہنا تھا کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عمران خان نے تفصیلی جواب کے لیے عدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت مانگی تھی. واضح رہے کہ عمران خان کی طرف سے ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ مظاہرین ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔

  • لانگ مارچ کے شرکا کے اسلام آباد میں قیام کیلئے خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ

    لانگ مارچ کے شرکا کے اسلام آباد میں قیام کیلئے خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    لانگ مارچ کے شرکا کے اسلام آباد میں قیام کیلئے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ کیا گیا خواتین کیلئے محفوظ اور سہولیات سے آراستہ الگ قیام گاہ کی تعمیر کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی مارچ کے شرکا کے قیام کیلئے ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا جائے گا خیمہ بستی میں خوراک کی تیاری کیلئے الگ حصے مختص کیے جائیں گے مارچ کے شرکا کیلئے خیمہ بستی میں سیکڑوں بیت الخلا بھی تعمیر کیے جائیں گے خیمہ بستی میں مختلف مقامات پر خصوصی طبی کیمپس لگائے جائیں گے خیمہ بستی میں کئی روز تک کے قیام کیلئے خوراک و بستر کے ذخیرے کیلئے ا سٹورز قائم ہوں گے

    اسد عمر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا ،راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کے لانگ مارچ کی تیاری کا جائزہ لیا کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے

    تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما،فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام رانا ثنا اللہ کی گیدڑ بھبھکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے تحریک انصاف کے چیئرمین لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں بتایا جائے کیا اس دوران ایک گملا بھی ٹوٹا ہے ؟۔تحریک انصاف پر امن اور جمہوری جماعت ہے اور ہمارے لانگ مارچ کا مقصد صرف فوری اور صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ ہے لیکن حکومت جا ن بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتی ہے ۔ لانگ مارچ کا سفرتو ایک چھوٹا سا ٹریلر ہے جب لانگ مارچ اپنی منزل مقصود پر پہنچے گا اصل تعداد اور حکمرانوں کی حالت تب دیکھنے والی ہو گی

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج ساتواں روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گکھڑ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوگا،جہاں عمران خان خطاب کریں گے ، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

    آج جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • بیوی کی موت،داماد کرنا چاہتا تھا ساس سے شادی،انکار پر کیا گھناؤنا کام، پھرزندہ جلا دیا

    بیوی کی موت،داماد کرنا چاہتا تھا ساس سے شادی،انکار پر کیا گھناؤنا کام، پھرزندہ جلا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساس سے شادی کے خواہشمند نے انکار پر ساس کو مبینہ زیادتی کے بعد آگ لگا دی اور زندہ جلا دیا

    واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا، لاہور کے علاقے تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں سابق داماد ساس سے شادی کا خواہشمند تھا، نوجوان کی بیوی فوت ہو چکی تھی، جس کے بعد وہ اپنی چالیس سالہ ساس سے شادی کرنا چاہتا تھا، ساس نے انکار کیا تو نوجوان نے اپنی ساس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسکے بعد آگ لگا دی، خاتون کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    پولیس نے متاثرہ خاتون شازیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے سابق داماد محمود کو گرفتار کرلیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نواں کوٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں مبینہ زیادتی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں پولیس ٹیم نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمود کو گرفتار کیا ایس ایچ او شیراکوٹ سید تیمور کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین سے زیادتی وہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

  • 11 ہزار سال قبل پھٹنے والے ستارے کی باقیات کی تصویر جاری

    11 ہزار سال قبل پھٹنے والے ستارے کی باقیات کی تصویر جاری

    سینٹیاگو: یورپین سدرن آبزرویٹری نے 11 ہزار سال قبل پھٹنے والے ستارے کی باقیات کی تصویر جاری کردی جس میں چمکتی دمکتی گیس کے بے تحاشہ نقوش دکھائے گئے ہیں جو سپرنووا کے دوران خلا میں پھٹ گئے تھے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلا سُپر نووا کے نام سے جانے جانے والے اس شدید وقوعہ اور اس کے بعد کے اثرات کی تصویر چلی میں نصب پیرانل آبزرویٹری میں لگی ویری لارج ٹیلی اسکوپ نے لی تصویر کا ڈیٹا 2013 سے 2016 تک جمع کیا گیا تھا۔

    مشتری کے برف سے ڈھکے چاند یورپا کی پہلی تفصیلی تصویر جاری

    اپنی زندگی کے چکر کے اختتام پر پھٹنے سے پہلے، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ستارے کا کم از کم ہمارے سورج سے آٹھ گنا زیادہ وزن تھا۔ یہ ہماری کہکشاں میں زمین سے تقریباً 800 نوری سال کے فاصلے پر برج ویلا کی سمت میں واقع تھا نوری سال وہ فاصلہ ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے، 5.9 ٹریلین میل (9.5 ٹریلین کلومیٹر)۔

    سُپر نووا کے دوران ارتعاشی لہریں وجود میں آئیں جو اطراف میں موجود گیس سے ہوکر گزریں ان لہروں نے گیس کو دبایا او الجھے ہوئے دھاگوں کے مشابہ پیچیدہ نقوش بنائے گیس کی ان لپٹوں کو دھماکے سے خارج ہونے والی شدید توانائی نے گرمایا جس کی وجہ سے وہ روشن ہوئیں۔

    تصویر گیس کے بادلوں کودیکھا جا سکتا ہے جو ماہرین فلکیات کے استعمال کردہ فلٹرز میں گلابی اور نارنجی ٹینڈرلز کی طرح نظر آتے ہیں، جو ہمارے نظام شمسی سے تقریباً 600 گنا وسیع ہیں-

    یورپی سدرن آبزرویٹری (ESO) سے وابستہ ماہر فلکیات برونو لیبنڈگٹ نے کہا کہ فلمینٹری ڈھانچہ وہ گیس ہے جو سپرنووا کے دھماکے سے نکلی تھی، جس نے یہ نیبولا بنایا۔ ہم ستارے کے اندر کا مواد دیکھتے ہیں جب یہ خلا میں پھیلتا ہے۔جب گھنے پرزے ہوتے ہیں تو کچھ سپرنووا مادّہ آس پاس کی گیس کے ساتھ جھٹکا لگاتا ہے اور کچھ فلیمینٹری ڈھانچہ بناتا ہے یہ تصویر دھماکے کے 11,000 سال بعد سپرنووا کی باقیات کو دکھاتی ہے۔

    لیبنڈگٹ نےمزید کہا کہ زیادہ تر مواد جوچمکتا ہےوہ ہائیڈروجن ایٹموں کی وجہ سےہےجو پرجوش ہیں۔ اس طرح کی تصاویرکی خوبصورتی یہ ہے کہ ہم براہ راست دیکھ سکتے ہیں کہ ستارے کے اندر کون سا مواد تھا، کئی ملین سالوں میں تعمیر ہونے والا مواد اب بے نقاب ہو گیا ہے اور لاکھوں سالوں میں ٹھنڈا ہو جائے گا جب تک کہ یہ بالآخر نئے ستاروں کی شکل اختیار کر لے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ سپرنووا بہت سے عناصر پیدا کرتے ہیں – کیلشیم یا آئرن – جسے ہم اپنے جسم میں لے جاتے ہیں۔ یہ ستاروں کے ارتقاء میں راستے کا ایک شاندار حصہ ہے۔

    ستارہ خود سپرنووا کے نتیجے میں ایک ناقابل یقین حد تک گھنے گھومنے والی چیز تک کم ہو گیا ہے جسے پلسر کہتے ہیں۔ پلسر ایک قسم کا نیوٹران ستارہ ہے – جو کہ سب سے زیادہ کمپیکٹ آسمانی اشیاء میں سے ایک ہے جو کہ موجود ہے۔ یہ ایک سیکنڈ میں 10 بار گھومتا ہے۔

    مریخ پر پانی کی موجودگی کے نئے شواہد

    امریکی خلائی ادارہ ناسا ویلا سُپر نووا کی باقیات کو ’ایک بڑے ستارے کے اختتامی دھماکے سے پھیلنے والے ملبے کے بادل‘ کے طور پر بیان کرتا ہے سُپر نووا تب وقوع پزیر ہوتا ہے جب ایک ستارہ اپنی زندگی کے اختتام پر پھٹتا ہے اور ملبہ اور ذرات خلاء میں پھیلا دیتا ہے۔

    جب کسی ستارے میں ایندھن ختم ہوجاتا ہے تو باہر کی جانب نکلتی دباؤ کی طاقت کم ہوتی جاتی ہے۔ جب یہ دباؤ انتہائی کم ہوجاتا ہے تو ایک وقت ایسا آتا ہے جب اس ستارے کی کششِ ثقل اپنا قبضہ جماتی ہے اور سیکنڈوں میں ستارہ پھٹ جاتا ہے۔

    ستارے کی بیرونی جانب موجود ہر ذرہ لاکھوں ڈگری پر تپ رہا ہوتا ہے اور وہ اطراف میں موجود گیس میں خارج ہوجاتا ہے جس سے قبلِ دید لپٹیں وجود میں آتی ہیں۔

    ویلا سُپر نووا کی یہ باقیات زمین سے 800 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہیں اور ان کو زمین کے قریب ترین سُپر نووا باقیات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

    سائنسدان 2025 تک چاند پر پودے اُگانے کیلئے کوشاں