Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آئی سی سی کی ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ میں بابراعظم کی تنزلی

    آئی سی سی کی ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ میں بابراعظم کی تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ جاری کردی ہے،ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست میں بھارت کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی تنزلی ہوئی ہےپاکستان کا کوئی بولریا آل راؤنڈر سرفہر ست 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تاہم بیٹنگ میں کپتان بابراعظم کے ساتھ ساتھ محمد رضوان بدستور سرفہرست ہیں۔

    وکٹ کیپر محمد رضوان 849 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے 831 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بابراعظم کی تیسری پوزیشن بھارت کے سوریا کمار یادیو نے حاصل کرلی ہے اور وہ ڈیوون کونوے سے صرف 3 پوائنٹس کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

    جنوبی افریقہ ایڈن مرکرم 762 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چھٹے اور آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ساتویں نمبر پر ہیں۔

    ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی کھلاڑی ٹھنڈے کھانے سے مہمان نوزی پر ناراض

    سری لنکا کے اوپنر پاتھم نسانکا آٹھویں، بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نویں اور متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم 626 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست 10 ویں بلے باز ہیں۔

    محمد وسیم اور ویرات کوہلی کے درمیان محض 9 پوائنٹس کا فرق ہے۔

    آئی سی سی ٹی20 باؤلنگ کی ریکنگ میں پہلے نمبر پر افغانستان کے راشد خان، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، افغانستان کے مجیب الرحمٰن اور پانچویں نمبر پر سری لنکا کے مہینش تھیکشانا ہیں۔

    آل راؤنڈرز کی کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، دوسرے نمبر پر افغانستان کے محمد نبی اور تیسرے نمبر پر بھارت کے ہارڈک پانڈیا موجود ہیں۔

    انگلینڈ کے معین علی چوتھے نمبر پر بہترین آل راؤنڈر ہیں اور حالیہ میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زمبابوے کے سکندر رضا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ٹی20 باؤلنگ اور آل راؤنڈرز کی کیٹگری میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی سرفہرست 10 ناموں میں شامل نہیں ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آج  پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

    باغی ٹی وی : پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا میچ سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں نے دو سیشنز میں بھر پور ٹریننگ کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم زمبابوے کے خلاف چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی محمد وسیم کو فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے، حیدر یا آصف علی میں سے ایک کھلاڑی کو ڈراپ کیا جائے گا، فخر زمان کی فٹنس میں بھی بتدریج بہتری آئی ہے۔

    دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیاسڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے، جنوبی افریقا نے 1 وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنالیے ہیں جب کہ 5.3 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے-

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت شکست دے دی

  • ادویات کی  پروکیورمنٹ میں غفلت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی-

    باغی ٹی وی : ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت کے معاملے پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد یونس شامل ہیں۔

    منشیات کے استعمال کا قومی سروے 24-2022، کا آغاز کر دیا گیا

    اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی معاملے کی مکمل تحقیق کے بعد 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے، کمیٹی مکمل شفافیت اور ذمہ داری سے رپورٹ پیش کریے گی ادویات کی کمی کا باعث بننے والے عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت برتی گئی جس سے ادویات کی ممکنہ کمی کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کا مطالبہ منظور کر تے ہوئے پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے ٹیبلیٹ کے فی پتے پر 9 روپے اور سیرپ کی بوتل پر 21 روپے بڑھا دیے گئے۔

    اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات میں پیناڈول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ منظور کیا گیا-

    ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ پیناڈول کی 10 گولیوں کے پتّے کی موجودہ قیمت 17 روپے ہے جبکہ سیرپ کی بوتل 97 روپے کے عوض مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

    وزارت خزانہ کے فیصلے کے بعد اب پیناڈول کا ایک پتا ساڑھے 23 روپے کا اور سیرپ کی بوتل 118 روپے کی ہوجائے گی وفاقی کابینہ دوا کی قیمت میں اضافے کی سمری منظور کرے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں قیمت پر اختلاف کی وجہ سے دوا ساز کمپنیوں نے بخار اور دیگر معمولی تکالیف میں تجویز کی جانے والی پیناڈول سمیت 100 سے زائد سستی ادویات کی پیداوار بند کر رکھی ہے، جس سے مارکیٹ میں ان کی قلت ہوگئی ہے اور ان کی متبادل دوائیں مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

    میڈیسن مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں نے ڈالر مہنگا ہونے پر بیرون ملک سے آنے والے خام مال کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی سفارش کے باوجود 100 سے زائد سستی ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد کمپنیوں نے پیداور روک دی تھی۔

    حکومت نے ادویات مہنگی کرنے کی اجازت دے دی

  • لاشوں پر سیاست کا مکروہ دھندا بے نقاب۔ سازش پکڑی گئی۔ایسے ثبوت جو آپ کا دماغ چکرا دیں۔

    لاشوں پر سیاست کا مکروہ دھندا بے نقاب۔ سازش پکڑی گئی۔ایسے ثبوت جو آپ کا دماغ چکرا دیں۔

    لاہور:ارشد شریف کو دنیا چھوڑے ہوئے ابھی تین دن ہوئے ہیں، اس کا خاندان ، دوست احباب سب غمگین ہیں، ارشد شریف جو کہ ایک انتہائی خوبصورت اور مسکراہٹ والا چہرہ آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے ،

    ان حالات میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں کہ جوان کی وفات پر سیاست کررہےہیں،وہ لاشوں پر سیاست کررہے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں کہ جو فیک اکاونٹس سے اس قسم کا دھندا چلاتے ہیں پھراس کو لانچ کرتے ہیں ، جہاں جزبات کے سودے ہوتے ہیں ، جہاں نفرت بوئی جاتی ہیں ،جہاں غداری پرکاروبار ہوتا ہے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ میرے پاس کچھ ایسے ثبوت ہیں جو چند فالورز بڑھانے کے لیے بہت غلط طریقے استعمال کررہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جس رات ارشد شریف کی وفات کی خبر وائرل ہوتی ہے تو اس وقت جب سوائے چند لوگوں کے کسی کو پتہ نہیں تھا ، انہوں نے پروپیگنڈہ شروع کردیا ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جب ارشد شریف نے زلفی بخاری سمیت پارٹی کی کرپشن بے نقاب کی تو یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے اس وقت ارشد شریف کےخلاف انتہائی غلط انداز سے کردار کشی کی تھی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ جو اس کے خلاف ٹرینڈ چلاتےتھے ،ان کا کہنا تھا کہ آج وہ مامے چاچے بن رہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ سے ایک شخص کچھ ایسے ٹویٹ کررہا تھا ، وہ کہہ رہا ہےکہ میں کینیا کا ایک صحافی ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ اس اکاونٹ کو 10 ، 10 ہزار فالورز مل رہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ایسے درجنوں ٹویٹر اکاونٹ ہیں جو اس کام پر لگے ہوئے

     

    ان کاکہنا تھا کہ وہ لوگ جو ارشد شریف اور اس کے گھروالوں کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے تھے آج وہ ارشد شریف کی میت سے لپٹے ہوئے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ آج وہ بڑے بڑے عجیب نام سے کام کرتے ہیں ، کبھی اعتزاز احسن ، کبھی بی بی سی تو کبھی کینیا کے صحافی کے طور پر اپنا تعارف کرواتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ خاندان بہت زیادہ غم میں ہیں اور یہاں فیک تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے تو پاک آرمی کے شہید افسر کی تصویر وائرل کردی تھی تو اسکے خاندان نے یہ کہہ دیا کہ بھائی خدارا یہ ہمارے شہید کی تصویر ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو دیکھیں کہ پہلے وہ کیا کرتے رہے ، اب ارشد شریف کی وفات پر سیاست کرتے رہے ، ساہیوال کے واقعہ پر اور ہزارہ کے واقعہ پر جس طرح‌عمران خان نے جو کام کیا وہ سب کے سامنے ہے

    انکا کہناتھا کہ اگر یہ لانگ مارچ ناکام ہوا یہ عمران خان کے گلے کی ہڈی بن سکتی ہے ، کیوںکہ جو دو مطالبات منوانا چاہتے ہیں وہ نہیں ہوں گے ، نہ آرمی چیف انکی مرضی کا نہیں ہوگا ، الیکشن فی الحال نہیں ہوں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کرنا تھا بعد میں وہ ارشد شریف کی شہادت کی وجہ سے پہلے یعنی جمعہ کو کررہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی سب کو محفوظ رکھیں‌

  • عمران خان کی ہدایت پر اسد عمر نے فیصل واڈا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

    عمران خان کی ہدایت پر اسد عمر نے فیصل واڈا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

    اسلام آباد:پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے اورلانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی غرض سے فیصل واوڈا کے بیان کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے

     

    اس حوالے سے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمرکا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا۔

    اسدعمرکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کو کہا گیا ہے۔

     

    دوسری جانب تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی ٹوئٹ میں کہا ہےکہ فیصل واوڈا نے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، سرکاری ٹی وی سمیت تمام چینل نے پریس کانفرنس دکھائی، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انھیں امپورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا کوئی مقصد سمجھ نہیں آیا، عمران خان کی سب کو پر امن رہنے کی واضح ہدایات ہیں،عمران خان کی ہدایت کے بعد اس پریس کانفرنس کا کوئی وزن نہیں۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

  • سراج الحق کی شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    سراج الحق کی شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے بننے والے کمیشن کا حال ماضی کی طرح نہیں ہونا چاہیے جو بھی اس جرم میں ملوث ہو اسے سزا ملے۔ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کہانیاں بن رہی جو بیرون ملک میں چھپتی ہیں۔ ہمارے ملک میں اگر کوئی چیز سب سے زیادہ سستی ہے تو وہ انسان کی موت ہے۔ ارشد شریف کی موت کسی ایک خاندان کے فرد کی نہیں، 22 کروڑ عوام کی موت ہے۔ حکومتی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے میں بہت زیادہ دن رکھے، سچ جلد سامنے آنا چاہیے۔

    وہ کینیا میں شہید ہونے والی سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ اور بچوں سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    امیر جماعت نے کہا کہ پوری قوم مرحوم کے خاندان کے غم میں شریک ہے۔ ایک ماں اور بچوں پر جو گزرتی ہے اس کا درد انہی کو معلوم ہے۔ ارشد شریف نڈر اور بے باک صحافی تھے، ان کی موت صحافت کے لیے بڑا نقصان ہے۔ جس طرح ارشد شریف کو کینیا میں شہید کیا گیا اس پر پوری قوم کو افسوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ واقعات ہوتے ہیں اور ہم دو دن میں بھول جاتے ہیں۔یہاں دن کے اجالے میں کمیشن بنتے ہیں لیکن نتیجہ صفر نکلتا ہے۔ اسلام آباد میں بھی لوگ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔ ملک میں امن وامان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے۔ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

     

     

    انھوں نے کہا کہ اس دکھ کے موقع پر جماعت اسلامی مرحوم ارشد شریف کے اہل خانہ اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ انھوں نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت کی آزادانہ تحقیقات کے لیے صحافی تنظیموں کے مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں۔ آزادی صحافت جدوجہد میں صحافیوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔ ملک آزاد صحافت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ یوتھ لیڈرشپ کنونشن فرسودہ نظام کے خلاف حتمی جدوجہد کے آغاز کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ حکمران سن لیں کہ ملک کا ہر باشعور پڑھا لکھا نوجوان ان سے بیزار ہے۔ حکمرانوں نے اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ جب کہ ملک کے عام پڑھے نوجوانوں کا تاریک بنایا۔ملک اور بیرون ملک اربوں کے اثاثے بنانے والے عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے۔ پی ڈی ایم، پی ٹی آئی کی حکومتوں کی پالیسی میں رتی برابر فرق نہیں، دونوں اطراف نے ملک کا حلیہ ہی بگاڑ دیا،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظاہری جنگ صرف اسٹیبلشمنٹ سے سپورٹ حاصل کرنے کے لیے ہے۔ ملک میں ہر شعبہ زوال کا شکار اور افراتفری کا عالم ہے۔ امن و امان کی صور تحال دگرگوں، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ کشتی بھنور میں ہچکولے کھا رہی ہے اور حکمران مزے لے رہے ہیں۔ وسائل سے مالامال ایٹمی اسلامی پاکستان کا تماشا بنا دیا گیا۔ چترال سے کراچی تک ہر شخص حکمرانوں کا نوحہ کہہ رہا ہے۔ 65فیصد نوجوان ہی ملک کی تقدیر سنوارسکتے ہیں، انھیں منظم کر کے فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کا آغاز کر رہے ہیں۔ 30 اکتوبر کے یوتھ لیڈرشپ کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ اتوارکو ملک بھر سے نوجوان مینار پاکستان کے سائے تلے اکٹھے ہو کر قوم کو امید سحر دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں ”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن“ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔

    سراج الحق نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر عملاً زیرو ہو چکے ہیں۔ سٹیٹ بنک میں پڑے سوا سات ارب ڈالر بیرونی ممالک اور آئی ایم ایف کی دی ہوئی رقوم ہیں۔ سودی قرضوں کی ادائیگی کے لیےحکومت کےپاس رقم نہیں، ملک ڈیفالٹ کےقریب پہنچ گیا۔کرپٹ حکمرانوں کی کرپٹ پالیسیوں کی وجہ سے22کروڑ پاکستانیوں کو یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے غیر ملکی ایجنڈا کے تحت پالیسیاں بنائیں، دونوں اطراف نے ایک دوسرے کو سپورٹ کیا۔ حکمران جماعتوں کی ذاتی مفادات پر مبنی سیاست سے سوسائٹی بدترین پولرائزیشن کا شکار، معیشت اور معاشرت زوال کا شکار ہے،

    ان کا ایجنڈا قوم کو لڑاؤ اور تقسیم کرو ہے۔ حکمرانوں نے نوجوانوں کو سب سے بڑا دھوکا دیا۔ پی ٹی آئی ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کرتی رہی، اس کے چار سالہ اقتدار میں بے روزگاری کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔ پی ڈی ایم نے گزشتہ سات ماہ کے دوران مزید تباہی کی بنیاد یں رکھیں۔

    امیرجماعت نے کہا کہ عوام کو فرسودہ اور کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہو گی۔ نوجوان مایوس ہونے کی بجائے جماعت اسلامی میں شامل ہوں۔ ثابت ہو گیا کہ گھسے پٹے نظام سے عوام کی حالت نہیں بدل سکتی،نظام کو بدلنا ہو گا۔ نوجوان صبح روشن کی نوید بنیں اور ملک کو استعمار کے غلاموں سے نجات دلانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ سبھی جماعتیں اقتدار میں ہیں اور ان کے نعرے صرف اور صرف لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ حکمران نعروں کی بجائے کارکردگی بتائیں جو حکمران ملک کو مسائل سے نکالنے کے جھوٹے نعرے لگا رہے ہیں دراصل وہی ملک کے تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں، قوم ان کے دھوکا میں نہ آئے۔ جماعت اسلامی پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں میں لانا چاہتی ہے، ہماری منزل پرامن جمہوری جدوجہد سے پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکمران عوام کے نہیں، استعمار کے نمائندے ہیں، نوجوان ہی ملک کو جاگیرداروں، وڈیروں اور مافیاز کے چنگل سے آزاد کرا سکتے ہیں۔ قوم آزمائے ہوئے لوگوں سے مزید دھوکا نہیں کھائے گی۔

  • کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

    کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

    کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد سے نوجوان کے مبینہ اغوا کے واقعے پر معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف یہ مقدمہ مغوی فرحان اسرار کے والد عبدالمجید آدم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، معروف صنعتکار کے خلاف درج اس مقدمے میں اغوا کی دفعہ 365، 395، 324، 337 اور 109 شامل کی گئی ہیں۔

    درخواست گزار عبدالمجید آدم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اغوا کی واردات پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میں گھر کے باہر پیش آئی، سرف گاڑی اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے میرے بیٹے کو اغوا کیا۔

     

    درخواست گزار عبدالمجید آدم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت سے شواہد یہ بتاتے ہیں کہ میرے بیٹے کواغوا کسی اور نے نہیں بلکہ عقیل کریم ڈھیڈی نے کروایا ہے اوروہ ہی اس گھنوئنے جرم کے پیچھے ہے

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کے کچھ دیر بعد وہاب نامی شخص نے فون کرکے صلح کرنے کا کہا، صلح کے لیے فون کرنے والا وہاب عقیل کریم ڈھیڈھی کا خاص آدمی ہے، میرے بیٹے فرحان اسرار کو عقیل کریم ڈھیڈی کے ایما پر اغوا کیا گیا۔

    دوسری طرف ابھی تک عقیل کریم ڈھیڈی کی طرف سے اس واقعہ کے متعلق ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ،جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ عقیل کریم ڈھیڈی کا اس اغوا کے پیچھے ہاتھ نہیں ہے ،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    اسلام آباد:روس نےپاکستان کےلیےگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی۔اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیربرائےقومی غذائی تحفظ وتحقیق طارق بشیر چیمہ سےروسی وفد نےملاقات کی۔ملاقات میں دونوں اطراف نے زرعی شعبے میں تعاون اور شراکت داری کےممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔وفد میں پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اورحامد علی،ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف اوراتاشی روسی ایمبیسی الیگزینڈر شامل تھے۔

    طارق بشیرچیمہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زرعی شعبے کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاری کا حتمی تخمینہ کا ابھی انتظار ہے۔ عالمی برادری بحالی کے مرحلے میں پاکستان کی مدد کرے۔ ان کی حکومت متاثرہ کسان برادری کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    روسی نمائندے یوسف آصف نے کہا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے اور گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی چاول اچھے معیار کے ہیں اور روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا منتظر ہے۔ روس پاکستان میں چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔انہوں نے پاکستان سے آلو درآمد کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس آلو کا بڑا درآمد کنندہ ہے۔

     

    روسی وفد نے پاکستان کے لئے گندم کی درآمد کرنے کی پیشکش کی تاکہ فوڈ سیکیورٹی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔روس کے ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف نے امید ظاہر کی کہ زراعت میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    لاہور:وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

    آج جب سابق وزیراعظم عمران خان لاہور مین 90 شاہراہ قائد اعظم پہنچے تو اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کا خیر مقدم کیا

    سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بات چیت کی گئی

    عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اورصوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی

    عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔

    اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر بڑے عزم مصمم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ارشد شریف کی والدہ،بیوہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی معاشی ، امن وامان اور دیگرمحاذوں پر ناکامی کا ذکرکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے۔عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

    وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا۔مارچ شروع ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں۔لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار