Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ائرلائنزکا طیارے کی درمیانی نشست پربیٹھنےوالوں کیلئے "لاٹری” کا آغاز،ہر ہفتے کتنے ملیں گے نقد ڈالرز ؟

    ائرلائنزکا طیارے کی درمیانی نشست پربیٹھنےوالوں کیلئے "لاٹری” کا آغاز،ہر ہفتے کتنے ملیں گے نقد ڈالرز ؟

    ہوائی جہاز میں درمیانی نشست بیٹھنے کے لیے سب سے کم مطلوب ہوتی ہے مسافر اس نشست پر بیٹھنا پسند نہیں کرتےکیونکہ یہ نشست کھڑکی کا نظارہ یا ہوائی جہاز کی خدمات تک آسان رسائی فراہم نہیں کرتی تاہم اس کے حل کے لئے ایک ائیرلائنز نے نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سی این این کے مطابق مسافروں کو درمیانی نشست پر بیٹھنے کے لئے آمادہ کرنے کیلئے ایک ائیر لائنز نے نیا منصوبہ بنایا ہے سوشل میڈیا پر ائیر لائن ’’ورجن آسٹریلیا‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سروے میں 7ہزار 500 افراد نے شرکت کی اور ان کے صرف 0.6 فیصد افراد نے ہوائی جہاز پر درمیانی نشست کو ترجیح دی

    بلڈ پریشر کا کم ہونا ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتا ہے،تحقیق

    ۔


    سی این این کے مطابق اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو درمیانی نشست پر لوگوں کی دلچسپی کو بڑھایا جا سکتا ہے”ورجن آسٹریلیا” نے اس منصوبے کے تحت اب درمیانی نشست کے لیے ایک "لاٹری” کا آغاز کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس لاٹری کے تحت رضا کارانہ طور پر یا غیر ارادی طور پر درمیانی نشست پر بیٹھنے والوں میں کسی ایک کو قرعہ اندازی کے ذریعہ سے 2 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالرز کا انعام دیا جائے گا یہ تقریبا ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالرز بنتے ہیں۔


    ورجن آسٹریلیا کی سی ای او جین ہرڈلیکا نے کہاکہ ہم اب اپنے فادار مہمانوں کو صرف درمیانی نشست پر بیٹھنے کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا انعام جیتنے کا موقع دے رہے ہیں انعامات میں مفت پروازیں، ہیلی کاپٹر کے دورے، ریزورٹ کی چھٹیاں اور فٹ بال میچ دیکھنے کے دورے بھی شامل ہیں۔

    عالمی برادری یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے،صدر زیلنسکی


    ایئر لائن نے کہا کہ اب سے 23 اپریل 2023 تک کوئی بھی ولاسٹی فریکوینٹ فلائر ممبر جس کی عمر 18سال یا زیادہ ہو درمیانی نشست پر بیٹھے تو لاٹری میں رجسٹر ہونے کیلئے ائر لائن کی ایپ استعمال کر سکتا ہے ہر ہفتے جیتنے والے کو ایک الگ انعام دیا جائے گا۔

    ورجن آسٹریلیا کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا کچھ صارفین نے اتفاق کیا کہ یہ ایک شاندار منصوبہ ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ کوئی چیز انہیں درمیانی نشست پر نہیں بٹھا سکتی۔

    فلپائن میں شدید زلزلہ: متعدد گرجا گھروں اور عمارتوں کو نقصان

  • یوکرین جنگ میں روس اور امریکا تنازعہ خلا تک پہنچ گیا

    یوکرین جنگ میں روس اور امریکا تنازعہ خلا تک پہنچ گیا

    ماسکو: روس نے یوکرین جنگ کے حوالے امریکی سیٹلائٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے-

    باغی ٹی وی: روسی خبررساں ادارے رشیا ٹوڈے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے عندیہ دیا کہ اگر یہ سیٹلائٹس یوکرائن-روسی لڑائیوں میں استعمال کیے گئے تو ان کو نشانہ بنانے کے لیے جائز اہداف بن سکتے ہیں۔

    امریکہ کا روس کےخلاف یوکرین کی مزید فوجی امداد کا اعلان

    یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دو روز قبل اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو کے ساتھ ایک فون کال میں یوکرین میں جاری جنگ کے دوران بھی امریکی روسی مواصلاتی ذرائع کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا

    اس ماہ کے اوائل میں برطانوی مسلح افواج کے کمانڈر ایڈمرل ٹونی راڈاکن نے خبردار کیا تھا کہ روس مغرب کے خلاف خلا میں جنگ شروع کر سکتا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ روسی افواج خلا کے میدان میں بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور وہ روایتی زمینی لڑائی سے ہٹ کر چاہے پانی کے اندر ہو یا آسمان پر وہ دوسرے محاذوں کا سہارا لے سکتا ہے۔

    دوسری جانب کریملن نے اعلان کیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ 26 اکتوبر کو روس کی سٹریٹجک ڈیٹرنس فورسز کی مشقوں میں شرکت کی ،جو خطرات کا جواب دینے کے لیے ذمہ دار فورس سمجھی جاتی اور یہ فورس ہی ایٹمی جنگ کی صورت میں متحرک ہوتی ہے۔

    عالمی برادری یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے،صدر زیلنسکی

    کریملن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ولادیمیر پیوٹن کی قیادت میں زمینی، سمندری اور فضائی اسٹریٹجک ڈیٹرنس فورسز نے مشقیں کیں اور بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا عملی تجربہ کیا خاص طور پر روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کمچٹکا پر ایک بیلسٹک میزائل اور دوسرا آرکٹک میں بحیرہ بیرنٹس کے پانیوں سے داغا گیا اور مشقوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے Tu-95 طیارے بھی شامل تھے۔

    کریملن نے مزید کہا تھا کہ تزویراتی ڈیٹرنس مشق کے دوران جن مشنوں کی نشاندہی کی گئی تھی ان پر مکمل عمل درآمد کیا گیا اور تمام میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

    روس کی اسٹریٹجک فورسز کو جوہری جنگ کی صورت میں خطرات کا جواب دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے اور وہ ICBMs، طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک بمبار طیاروں، آبدوزوں، بحری جہازوں اور بحری ہوا بازی سے لیس ہیں۔ یہ مشقیں روس کے یوکرین پر حملے کےدوران ہو رہی ہیں اور اس جنگ کی وجہ سے روس مغرب کے ساتھ کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

    روس،چین یا ایران کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتےکہ وہ من مرضی کریں:امریکہ

    واضح رہے کہ روسی حکام نے طویل عرصے سے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے ملک کو کوئی وجودی خطرہ ہوا تو وہ جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔

    قبل ازیں ماسکو میں وزارت دفاع کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بدھ کے روز اپنے چینی ہم منصب وی فینگے کے ساتھ ایک ویڈیو کال میں یہ الزام دہرایا کہ یوکرین روس کو ڈرٹی بم سے اکسانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    وزارت دفاع نے کہا تھا کہ یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنرل سرگئی شوئیگو نے اپنے چینی ہم منصب سے یوکرین کی جانب سے ڈرٹی بم کے استعمال سے ممکنہ اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ڈرٹی بم ایک روایتی بم ہے جو تابکار، حیاتیاتی یا کیمیائی مادوں سے گھرا ہوا ہے جو دھماکہ ہونے پر دھول کی شکل میں منتشر ہونا ہے۔

    امریکا کا چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام ، چینی جاسوسوں پر فرد جرم…

  • امریکہ سعودی عرب کے ساتھ  تعلقات کو از سر نو دیکھ رہا ہے،انٹونی بلنکن

    امریکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو از سر نو دیکھ رہا ہے،انٹونی بلنکن

    بائیڈن انتظامیہ وسط مدتی انتخاب سے پہلے امریکی صارفین کے لیے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرین کے لیے سعودیہ کی 400 ملین ڈالر کی امداد ایک مثبت پیش رفت تھی مگر یہ اوپیک پلس میں تیل کی پیدوار کی کٹوتی کا ازالہ نہیں ہے۔

    بھارتی حکومت کا پاکستان کی جاسوسی کیلئے ہنگامی طور پر ڈرون خریدنے کا فیصلہ

    امریکی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں روس کے خلاف سعودی عرب کے ووٹ کی بھی تعریف کی ہے البتہ سعودی عرب کے اوپیک فیصلے نے جو بائیڈن انتظامیہ کو غصہ دلایا ہے کیونکہ انتظامیہ وسط مدتی انتخاب سے پہلے امریکی صارفین کے لیے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بدھ کے روز کہا کہ سعودی عرب نے اوپیک پلس کی سطح پر غلط فیصلہ کیا تھا ان کے پاس تجزیے میں ایسا کچھ نہیں تھا جو سعودیوں کو تجویز کرتے۔

    بلنکن نے کہا کہ ہم ان طریقوں کی طرف دیکھ رہے تھے جو ان کے لیے مسئلہ پیدا کرنے والے تھے امریکہ کے سب سے اہم سفارتکار نے یہ بھی کہا امریکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو از سر نو دیکھ رہا ہے۔

    بلنکن کے بقول اس سلسلے میں بہت سنجیدگی کے ساتھ غور کے انداز میں امریکی کانگریس کے ارکان بھی مشاورت کر رہے ہیں کہ سعودیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمارے اپنے مفاد میں ہوں۔

    امریکہ کا روس کےخلاف یوکرین کی مزید فوجی امداد کا اعلان

    قبل ازیں دوسری جانب امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے ‘سی این این’ کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی امریکہ تعلقات اور معاہدات کا جائزہ لیا جانا ایک مثبت چیز ہے لیکن جہاں تک اوپیک میں کیے گئے فیصلے کا تعلق ہے وہ خالصتاً اقتصادی بنیادوں پر تھا سیاسی بنیادوں پر بالکل نہیں تھا۔

    واضح رہے کہا مریکی صدر جو بائیڈن اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر یہ درخواست کر کے گئے تھے کہ سعودی ایسا فیصلہ کرنے کی مخالفت کرے جس سے اوپیک کی تیل کی پید اوار میں کمی ہو سکتی ہو

    صدر جو بائیڈن کی یہ درخواست ماہ نومبر میں متوقع وسط مدتی انتخابات کی وجہ سے تھی تیل کی پیداوار کم ہونے کا مطلب امریکی صارفین کے لیے تیل کی قیمت بڑھنا ہو گا جس کے سبب ڈیموکریٹس کوانتخابی مشکلات کا سامنا ہو گا۔

    عالمی برادری یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے،صدر زیلنسکی

    صدر جو بائیڈن نے سعودیہ کو الزام دیا تھا کہ اس نے روس کا ساتھ دیا اس کے مضمرات سعودیہ کو برداشت کرنا پڑیں گے دوسری جانب سعودی عرب نے واشنگٹن کی اس تنقید کو مسترد کر دیا تھا کہ ‘یہ امریکی موقف حقائق پر مبنی نہیں ہے۔‘ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اوپیک پلس کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی فیصلہ تھا اس کی وجوہ سیاسی نہیں تھیں۔ ‘

    یاد رہے کہ یہ تنازعہ اوپیک پلس میں کیے گئے اس فیصلہ کے تحت تیل کی عالمی منڈی میں تیل کی رسد اور طلب کے علاوہ قیمتوں کے پس منظر میں 20 لاکھ بیرل یومیہ تیل کم پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا –

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے50 پیسے جبکہ انٹربینک میں221 روپے کا ہوگیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے50 پیسے جبکہ انٹربینک میں221 روپے کا ہوگیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے50 پیسے جبکہ انٹربینک میں221 روپے کا ہوگیا

    ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے باوجود کرنسی مارکیٹس میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر جاری کئے تھے، تاہم ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے باوجود بھی آج اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے، جب کہ انٹربینک میں بھی ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے کا ہو گیا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کردی تھی، گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کی تھی، اور حکام کا کہنا ہے کہ اس قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر اور توازن ادائیگی میں بہتری ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، سماجی تحفظ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر پرخرچ ہوگی، جب کہ کیش امداد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 79 لاکھ سےبڑھ کر 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ اے ڈی بی کی جاری کردہ رقم اسکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ اور صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی، اس رقم میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی صحت کا تحفظ پروگرام شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    واضح رہے کہ پاکستان کو اس وقت سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے اربوں روپے کی ضرورت ہے، دنیا کے متعدد ممالک نے پاکستان کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔ 21 اکتوبر کو سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کو ايک ارب 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا تھا، اور پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان پیر کو قرض کے معاہدے پردستخط کیے گئے تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 20 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔ جبکہوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اے ڈی بی کی جانب سے 1.5 ارب ڈالر قرض کی منظوری پر اظہار تشکر کیا تھا۔

  • ہمارا المیہ ہے کہ واقعات ہوتے ہیں اور پھر ہم دو دن میں بھول جاتے ہیں. جماعت اسلامی

    ہمارا المیہ ہے کہ واقعات ہوتے ہیں اور پھر ہم دو دن میں بھول جاتے ہیں. جماعت اسلامی

    ہمارا المیہ ہے کہ واقعات ہوتے ہیں اور پھر ہم دو دن میں بھول جاتے ہیں. جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے بننے والے کمیشن کا حال ماضی کی طرح نہیں ہونا چاہیے۔ کینیا میں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف بارے سراج الحق نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کے معاملے میں جو بھی جرم میں ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کہانیاں بن رہی جو بیرون ملک میں چھپتی ہیں۔ ہمارے ملک میں اگر کوئی چیز سب سے زیادہ سستی ہے تو وہ انسان کی موت ہے۔ ارشد شریف کی موت کسی ایک خاندان کے فرد کی نہیں، 22 کروڑ عوام کی موت ہے۔ حکومتی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے میں بہت زیادہ وقت نہ لگے، سچ جلد سامنے آنا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم مرحوم کے خاندان کے غم میں شریک ہے۔ ایک ماں اور بچوں پر جو گزرتی ہے اس کا درد انہی کو معلوم ہے۔ ارشد شریف نڈر اور بے باک صحافی تھے، ان کی موت صحافت کے لیے بڑا نقصان ہے۔ جس طرح ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا، اس پر پوری قوم کو افسوس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ واقعات ہوتے ہیں اور ہم دو دن میں بھول جاتے ہیں۔یہاں دن کے اجالے میں کمیشن بنتے ہیں لیکن نتیجہ صفر نکلتا ہے۔ اسلام آباد میں بھی لوگ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔ ملک میں امن وامان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے۔ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی مرحوم ارشد شریف کے اہل خانہ اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کے لیے صحافی تنظیموں کے مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ملک آزاد صحافت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

  • کینیڈا میں  دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں تارکین وطن آپس میں

    کینیڈا میں دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں تارکین وطن آپس میں

    کینیڈا میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں تارکین وطن آپس میں لڑ پڑے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دیوالی کی تقریبات کے دوران تقریباً 5 سو بھارتی تارکین وطن شریک تھے، جن میں سے کچھ اس وقت باہم گتھم گتھا ہو گئے جب دیوالی منانے والے ایک گروہ نے بھارتی پرچم اٹھار کھے تھے جب کہ اس موقع پر موجود بھارتی سکھوں نے خالصتان کے پرچم بھی لہرائے۔


    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کار خالصتان اور بھارتی پرچم اٹھائے ہوئے مشتعل افراد کو جھگڑنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر موجود بھارتی تارکین وطن نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    مقامی پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی کہ لڑائی ایک مقامی پارکنگ میں شروع ہوئی تھی، ہجوم کئی سو افراد پر مشتمل تھا، تاہم جھگڑنے والے چند لوگ تھے، جن میں سے ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

  • اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی

    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی

    اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی

    ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو تاحیات توسیع کی پیش کش کی گئی۔ آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں؟۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ آپ کسی کو میر جعفر میر صادق کہیں جب کہ کوئی شواہد نہ ہوں۔ بالکل 100 فی صد جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنایا گیا۔ میر جعفر، میر صادق، غدار، نیوٹرل، جانور کہا گیا۔ یہ سب الزامات اس لیے ہیں کہ آرمی چیف اور ادارے نے غیر آئینی کام کرنے سے انکار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اتنی روانی سے جھوٹ بولاجائے کہ فتنہ فساد کا خطرہ ہو تو چپ رہنا ٹھیک نہیں۔ میرے سینے میں بہت سی امانتیں ہیں جو سینے میں رکھ کر قبر میں چلا جاؤں۔ میرے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو میں خاموش نہیں رہ سکتا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے بتایا کہ مارچ میں آرمی چیف کو غیر معینہ مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی گئی، جسے جنرل باجوہ نے ٹھکرا دیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے مزید کہا کہ فیصلہ کیا تھا کہ ادارے کو متنازع رول سے ہٹا کر آئینی راستے پر لانا ہے۔ گزشتہ سال اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا کہ ہم نے خود کو آئینی حدود میں رکھنا ہے۔ گزشتہ سال اور اس سال مارچ میں ہم پر بہت پریشر آیا۔ اس نتیجے پر پہنچے کہ ادارے کا مفاد اسی میں ہے کہ سیاست سے نکل جائیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے مزید کہا کہ آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو ماضی قریب میں تعریفوں کے پل کیوں باندھے تھے؟۔ آپ اپنے سپہ سالار کو آفر کررہے ہیں کہ آپ ساری زندگی اپنے عہدے پر فائز رہیں۔ آرمی چیف کو پیشکش اس وقت کی گئی جب تحریک عدم اعتماد عروج پر تھی۔ رات کی خاموشی میں ہمیں بند کمروں میں ملیں، غیر آئینی خواہشات کا اظہار کریں۔ رات کے اندھیرے میں ملیں، مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ دن کی روشنی میں غدار کہیں۔ آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی چھپ کر اس سے کیوں ملتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔ ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ اور مجھ سے بھی رابطہ تھا۔ ارشد شریف کے خاندان میں غازی اور شہید بھی ہیں۔ کینیا میں انکوائری ہورہی ہے، میں کینیا میں ہم منصب سے رابطے میں ہوں۔ جو تحقیقات ہورہی ہیں اس میں حکومت اور ہم مطمئن نہیں ہیں، اسی لیے حکومت نے تحقیقاتی ٹیم کینیا بھیجی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ہر شہری کا آئینی حق ہے کہ آزادی اظہار رائے کرے۔ ہمارا محاسبہ کریں کہ مگر پیمانہ یہ رکھیں کہ میں نے ملک و قوم کے لیے کیا کیا۔ یہ پیمانہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں نے آپ اور آپ کی ذات کے لیے کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی خطرات اور عدم تحفظ سے خطرہ نہیں ہے، پاکستان کو اگر کوئی خطرہ ہے تو عدم استحکام سے ہے۔ پاکستان کا دفاع اس لیے مضبوط ہے کہ اس کی ذمہ داری 22 کروڑ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو کسی لانگ مارچ، دھرنے اور احتجاج سے کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن ملک کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور اس حوالے سے آرمی چیف کی بات ٹھیک ہے۔ ایک صحافی کی جانب سے عمران خان کو لانے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس آئی نے جواب دیا کہ اس پر سیر حاصل گفتگو پھر کبھی ہوسکتی ہے۔

    جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیانیے سے لوگوں کو گمراہ کیا گیا، سائفر اور ارشد شریف کی وفات کے حوالے سے حقائق پر پہنچنا بہت ضرری ہے۔ پاکستان کے اداروں، بالخصوص فوج کو سازش کا حصہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ سیاست مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔ پروپیگنڈے کے باوجود آرمی چیف نے نہایت تحمل سے کا مظاہرہ کیا۔ 27 مارچ کو جلسے میں کاغذ کا ٹکڑا لہرانا حیران کن تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ فوج کے پولیٹیکل اسٹاف کا متنازعہ نہ بنایا جائے۔ ارشد شریف کو کینیا جانے کا کیوں کہا گیا اور ارشد شریف کو دبئی سے جانے پر کس نے مجبور کیا ؟ اور بھی تو 34 ممالک ہیں جہاں پاکستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق ارشد شریف کو سرکاری سطح پر دبئی جانے پر مجبور نہیں کیا گیا۔ عرب امارات میں ارشد شریف کے قیام و تعام کا کون بندوبست کر رہا تھا۔ تحقیقات کے لیے نمائندوں اور ماہرین کو بھی شامل کرنا چاہیے اور اگر ارشد شریف کیس منطقی انجام تک نہ پہنچا تو اس کا بہت نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غدار، سازشی یا قاتل نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی سفیر کی رائے کو اپنی سازش کے لیے استعمال کیا گیا۔ ملک اور ادارے کا مفاد ہے کہ ہم خود کو آئینی کردار تک محدود رکھیں۔ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ معاملات میں سی ای او سلمان اقبال کا نام بار بار آتا ہے انہیں پاکستان لایا جائے اور متنازعہ پروگرام کے حوالے سے اے آر وائے کے عماد یوسف سے پوچھا گیا تو عماد یوسف نے بتایا کہ سی ای او سلمان اقبال نے ہدایات دیں کہ انہیں فوری ملک سے باہر بھیج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریول پلین کے مطابق 9 ستمبر 2022 کو ارشد شریف کو واپس آنا تھا۔ ارشد شریف نے اداروں پر بہت تنقید کی لیکن اس کے باوجود ان سے کوئی مسئلہ نہیں تھا اور سائفر معاملے کے بعد بھی ارشد شریف پاکستان میں ہی رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ صدر پاکستان کی جن ملاقاتوں کا کہا جا رہا ہے وہ ملاقاتیں ہوئیں اور وہ ملاقاتیں منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکیں۔ بلا ضرورت سچ بھی شر ہے۔ پاکستان جمہوری ملک ہے، دوستوں اور دشمنوں کا فیصلہ کرنا منتخب حکومت کا کام ہے جبکہ فوج یا ادارے کا کام خفیہ معلومات اور رائے دینا ہے۔ پاکستان کو بیرونی خطرات یا عدم تحفظ سے خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف قتل کی کینیا میں بھی انکوائری ہو رہی ہے اور میں کینیا کے اپنے ہم منصب سے رابطے میں ہوں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شناخت کی غلطی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تاہم شناخت کی غلطی پر قتل کے معاملے پر ہم اور حکومت پاکستان مطمئن نہیں ہیں۔

  • غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے میں پاک امریکا تعاون اہمیت کا حامل ہے. مسعود خان

    غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے میں پاک امریکا تعاون اہمیت کا حامل ہے. مسعود خان

    غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے میں پاک امریکا تعاون اہمیت کا حامل ہے. مسعود خان

    امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے میں پاک۔ امریکاتعاون اہمیت کا حامل ہے ۔پاکستانی سفارتخانےکی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نےامریکا کے دورے پر آئے پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران کہاکہ خطے میں غذائی تحفظ کے حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سےنمٹنے کے لیے ہمارے تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت جتنی آج ہے اتنی کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی بحران اور پاکستان میں تباہ کن سیلاب نے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے کو کئی گنا پیچیدہ کر دیا ہے اور اس طرح اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔وفد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہریار علی خان سمیت ایس اے پی ایم شیخ فیاض الدین، ایم این اے اور قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے چیئرمین راؤ محمد اجمل خان اور پنجاب کے وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ (پی اینڈ ایس ایچ ڈی)ڈاکٹر محمد اختر ملک شامل تھے۔ مسعود خان نے سیلاب سے تباہی خاص طور سے کسانوں کے اس سے بری طرح متاثر ہونے کے بعد امریکی حکومت اور عوام کے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی ساتھ کھڑے ہونے کو سراہا ۔

    امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امدادد کے لیے 66 ملیں ڈالر اور فوڈ سکیورٹی کے لیے 10 ملین ڈالر فراہم کیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کی ضروریات کو بھی پورا کر رہا ہے۔ انہوں نے وفد کو دوطرفہ تعاون کے فروغ اور ادارہ جاتی بنانے اور ملک کے زرعی شعبے کو امریکی مہارت کی مدد سے جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں بارے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور یو سی ڈیوس کیلیفورنیا پہلے ہی موسم کے خلاف مزاحمت کرنے والےاور جینیاتی طور پر تبدیل شدہ حیاتیات (جی ایم او) بیج تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کو سفارت خانے کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

  • الیکشن کمیشن کو 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں. سپریم کورٹ

    الیکشن کمیشن کو 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں. سپریم کورٹ

    الیکشن کمیشن کو 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں. سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں، جب غلط ہوتا نظر آرہا ہو تو سپریم کورٹ آرٹیکل 187 استعمال کیوں نہ کرے۔ سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کے وکیل سے 2 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ کی 62 ون ایف کے تحت ڈکلئیریشن سپریم کورٹ برقرار رکھ سکتی ہے، کیوں نہ سپریم کورٹ مکمل انصاف کے لیے آرٹیکل 187 کا اختیار استعمال کرے۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ذاتی خیال ہے الیکشن کمیشن کو 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں۔ جسٹس منصور نے ریمارکس دیئے کہ جب غلط ہوتا نظر آرہا ہو تو سپریم کورٹ آرٹیکل 187 استعمال کیوں نہ کرے۔ فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے مؤقف پیش کیا کہ اختیارات تو سپریم کورٹ کے بہت ہیں، کسی کو بھی پھانسی لگا سکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    ارشد شریف کا نماز جنازہ دو بجے فیصل مسجد میں ادا کیا جائے گا، انتظامات مکمل
    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کیس کے نکات پر سوچ لیجئے، سماعت ملتوی کردیتے ہیں، اس کیس میں نا صرف سینئیر بلکہ دو سابق چیئرمین سینیٹ وکلاء ہیں۔ وکیل وسیم سجاد نے استدعا کی کہ سماعت آئندہ ہفتے نہ رکھیں گڑ بڑ لگ رہی ہے۔ چیف جسٹس نے وسیم سجاد سے استفسار کیا کہ کیا آپ اگلے ہفتے گڑبڑ کی توقع کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

  • بلڈ پریشر کا کم ہونا ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتا ہے،تحقیق

    بلڈ پریشر کا کم ہونا ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتا ہے،تحقیق

    سِڈنی: آسٹریلیا کے شہر سِڈنی میں قائم جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلتھ اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز (UNSW) کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے افراد میں بلڈ پریشر کا کم ہونا ان میں ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈیمنشیا ایک ایسا سنڈروم ہے جس میں علمی افعال میں اس سے کہیں زیادہ بگاڑ ہوتا ہے جس کی حیاتیاتی عمر بڑھنے کے معمول کے نتائج سے توقع کی جا سکتی ہے۔

    اینٹی ڈپریسنٹ کا دیر پا استعمال قلبی امراض کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے،تحقیق

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق، فی الحال، دنیا بھر میں 55 ملین سے زیادہ لوگ ڈیمنشیا کے ساتھ رہتے ہیں، اور ہر سال تقریباً 10 ملین نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔

    بدھ کو سامنے آنے والی یہ تحقیق پانچ ڈبل بلائنڈ پلیسبو کنٹرول شدہ بے ترتیب آزمائشوں کے تجزیہ پر مبنی ہے جس میں بلڈ پریشر کو کم کرنے والے مختلف علاج استعمال کیے گئے اور ڈیمنشیا کی نشوونما تک مریضوں کو چیک کیا گیا-

    ٹرائلز میں 20 ممالک اور خطوں کے کل 28,008 افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 69 سال اور ہائی بلڈ پریشر کی تاریخ تھی۔ فالو اپ کی درمیانی حد صرف چار سال سے زیادہ تھی۔

    سڈنی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور جارج انسٹی ٹیوٹ کے گلوبل برین ہیلتھ میں ڈیمنشیا کے پروگرام کی رہنما روتھ پیٹرزکا کہنا تھا کہ ڈیمینشیا کے علاج میں کوئی اہم کامیابی حاصل نہ ہونے کے باوجود اس بیماری کے لاحق ہونے کے خطرات میں کمی ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

    ڈاکٹر روتھ کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس بات کے شواہد پیش کرتی ہے کہ سالوں پر محیط بلڈ پریشر کم کرنے کا علاج ڈیمینشیا لاحق ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ لیکن جس بات کا ابھی بھی علم نہیں وہ یہ کہ جن کا بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے ان میں بلڈ پریشر کے کم کیے جانے سے یا جو ابتدائی زندگی سے علاج شروع کر دیتے ہیں ان میں ڈیمینشیا کے دیر پا خطرات کم ہوں گے کہ نہیں۔

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط…

    روتھ پیٹرز کے مطابق بلڈ پریشر کم کرنے کے فوائد کے حوالے سے متعدد کلینکل ٹرائلز ہوئے ہیں۔ لیکن ان ٹرائلز کے اکثریت میں ڈیمینشیا سے متعلق نتائج کو شامل نہیں کیا گیا اور چند میں فرضی دوا کا استعمال کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اکثر ٹرائلز کو بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے دل پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے شروع میں ہی روک دیا گیا، جو عموماً ڈیمینشیا کی نشانیوں سے پہلے نمودار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ابھی تک نامعلوم ہے کہ آیا ان لوگوں میں اضافی بلڈ پریشر کو کم کرنا جو پہلے سے ہی اسے اچھی طرح سے کنٹرول کر چکے ہیں یا زندگی میں ابتدائی علاج شروع کرنے سے ڈیمنشیا کے طویل مدتی خطرے کو کم کیا جائے گا۔

    دنیا بھر میں ڈیمنشیا میں مبتلا لوگوں کی بڑی تعداد اور علاج میں اہم پیش رفت کی کمی کو دیکھتے ہوئے، محققین کے خیال میں اس بیماری کے بڑھنے کے خطرے کو کم کرنا ایک خوش آئند قدم ہوگا۔

    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی

    انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ مطالعہ کے نتائج صحت عامہ کے متعلقہ اقدامات کو ڈیزائن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    نئی تحقیق میں بلڈ پریشر اور ڈیمینشیا کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ اس تجزیے کے لیے پانچ ڈبل بلائنڈ، پلیس بو کا استعمال کرتے ہوئے، ٹرائلز کیے گئے جس میں مختلف طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے بلڈ پریشر کم کیا گیا۔ مریضوں کی نگرانی اس وقت تک کی گئی جب تک وہ ڈیمینشیا میں مبتلا نہیں ہوگئے۔

    ڈبل بلائنڈ ٹرائل وہ تجربے ہوتے ہیں جس میں محقق اور تجربے میں شامل شخص کو کسی قسم کی معلومات نہیں دی جاتی تاکہ ان کا رویہ متاثر نہ ہو۔