Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 نئے کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 41 مریضوں کی حال تشویشناک ہے۔ قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 853 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 625 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔


    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 7 ہزار 904 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.58 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 7 ہزار 904 ہوگئی جبکہ کورونا کے 41 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا اور صرف 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 375 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    ارشد شریف کا نماز جنازہ دو بجے فیصل مسجد میں ادا کیا جائے گا، انتظامات مکمل
    بھارتی حکومت کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے 4 کروڑ 40 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جن کو ملک کے مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداددوشمار سے پتہ چلا کہ 1 روز کے دوران کورنا وائرس سے مزید 18 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے۔
    بھارتی حکومت کا پاکستان کی جاسوسی کیلئے ہنگامی طور پر ڈرون خریدنے کا فیصلہ
    ارشد شریف قتل؛ کسی بھی فورم کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہو. عمران خان
    عمران خان نے ارشد شریف کو کے پی یا پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کیوں نہ بھیجا؟ احسن اقبال

  • بھارتی حکومت کا پاکستان کی جاسوسی کیلئے ہنگامی طور پر ڈرون خریدنے کا فیصلہ

    بھارتی حکومت کا پاکستان کی جاسوسی کیلئے ہنگامی طور پر ڈرون خریدنے کا فیصلہ

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے سرحدی علاقوں خصوصاً پاکستان کی جاسوسی کے لیے ہنگامی طور پر ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق فوج نے پیرا اسپیشل فورسز کے لیے 750 ڈرونز کے لیے ہنگامی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا۔

    بھارت میں گوگل پر ایک ہفتہ میں دوسری بار جرمانہ عائد

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے دفاعی فوج کو دیئے گئے فاسٹ ٹریک کے اختیارات کے تحت 750 ڈرونز خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں-

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی طور پر ڈرونز خریدنے کا مقصد اسپیشل فورسز کی قوت مزید مضبوط کرنے کی کوشش ہے ان ڈرونز کو بھارتی فوج کے پیراشوٹ (اسپیشل فورسز) بٹالین کے حوالے کیا جاے گا۔

    بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس (آر پی اے وی) ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ہر طرح کے حالات میں کام کرنے اور اپنے ہدف کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج اس مخصوص آر پی اے وی ڈرونز کے ذریعے حاصل کی جانے والی تھری ڈی تصاویر کے ذریعے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے خصوصی مشنز میں استعمال کر سکیں گی۔

    عالمی برادری یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے،صدر زیلنسکی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (OEM) یا مجاز وینڈرز یا حکومتی سپانسر شدہ برآمدی ایجنسیوں سے بھی جوابات طلب کیے ہیں جو بولی کے راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔

    یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ڈرون سروسز کو زراعت، صحت کی دیکھ بھال، دفاع جیسے شعبوں میں اپنی تعیناتی کے لیے ہندوستانی حکومت کی طرف سے بڑھتی ہوئی توجہ مل رہی ہے۔

    ٹینڈر نے کہا کہ یہ سامان حالات سے متعلق آگاہی، مختصر فاصلے کی نگرانی، ہدف کے علاقے کو اسکین کرنے اور ہدف کے علاقے میں داخل ہونے سے پہلے ہدف کی پروسیس شدہ 3D تصویر فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا-

    امریکا کا چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام ، چینی جاسوسوں پر فرد جرم…

    ٹینڈر میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ ڈرونز میں کم از کم 60 فیصد دیسی مواد ہونا ضروری ہے، اور ڈرونز جو مقامی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں، اس کی ضرورت کم از کم 50 فیصد ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تاریخ سے 12 ماہ کے اندر سامان کی ترسیل مکمل کرنی ہوگی۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت نے کسان ڈرونز کے ساتھ زرعی شعبے میں ڈرون کو اپنانے کے قابل بنانے اور ڈرون بنانے والوں اور استعمال کرنے والوں کو مختلف مراعات فراہم کرکے ایک اہم کوشش کی ہے۔ تاہم، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں کوشش ابھی تک اپنی بہترین کارکردگی تک نہیں پہنچی ہے۔

    مقامی میڈیا نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان جدید ترین ڈرونز کی خریداری کا مقصد بظاہر سرحد پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا اور ان کا مقابلہ کرنا ہے۔

    امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل

  • اب آپ پاسپورٹ فیس آن لائن بھی جمع کرسکیں گے

    اب آپ پاسپورٹ فیس آن لائن بھی جمع کرسکیں گے

    اب آپ پاسپورٹ فیس آن لائن بھی جمع کرسکیں گے

    پاسپورٹ حصول کے خواہش مند شہریوں کی فیس ادائیگی کے لیے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ شہری بذریعہ موبائل ایپ اورویب پورٹل اگلے ماہ سے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے،پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی، بذریعہ ایپ فیس ادائیگی ابتدائی طور پرراولپنڈی، اسلام آباد اورلاہورمیں بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

    ایپ کے ذریعے ادائیگی پرجاری کردہ ڈیجیٹل پیمنٹ سلپ کے بارے بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا،17 نمبرز پر مبنی ڈیجٹس پیمنٹ سلپ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ،اے ٹی ایم،جاز کیش ایزی پیسہ،ون لنک کے ذریعے ادائیگی ہو سکے گی۔ ادائیگی پربینک کی جانب سے تصدیق پرمبنی پیغام بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا،آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے،ادائیگی کے بعد درخواست گزار کی تصویر اورکوائف اندراج پر مبنی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

    واضح رہے کہ؛ حکومت پاکستان نے شہریوں کی سہولت کےلیے پاسپورٹ کی تجدید کےلیے آن لائن سروس متعارف کروائی تھی تاہم آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی قلیل تعداد پاسپورٹ کی آن لائن سروس سے متعلق جانتی ہے۔ خیال رہے کرونا وبا دنیا میں پھیلنے کے بعد سے تقریباً ممالک سے امور کی انجام دہی کےلیے آن لائن طریقہ کار متعارف کروا دئیے گئے تھے تاکہ وبا سے محفوظ رہا جاسکے لہذا اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ای پورٹل متعارف کرایا گیا تھا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 104 رنز سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 104 رنز سے شکست دیدی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 104 رنز سے شکست دیدی-

    باغی ٹی وی : سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز بنائے۔

    جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما محض 2 رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے تاہم کوئنٹن ڈی کاک اور ریلی روسو نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ پر 163 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی-

    ڈی کوک 38 گیندوں پر 67 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ روسو نے ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کی، رائیلی روسو نے صرف 56 گیندوں پر 109 رنز بنائے ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

    دیگر بیٹرز میں ٹرسٹن اسٹبس 7، ایڈن مارکرم 10 رنز بناکر نمایاں رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن نے 2 جبکہ تسکین احمد، حسن محمود اور عفیف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کا آغاز مایوس کن رہا اور پوری ٹیم محض 17 ویں اوور میں 101 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کیلئے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اوپنر نجم الحسن 9، سومیا سرکار 15 رنز بنائے۔ کپتان شکیب الحسن اور عفیف حسین ایک ایک، مہدی حسن میراز 11 اور نور الحسن 2 رنز بناکر نمایاں رہے لٹن داس واحد بلےباز تھے جنہوں نے 30 سے زائد رنز اسکور کیے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریچ نورٹجے نے 4، تبریز شمسی 2 جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی-

    دوسری جانب جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران بنگلادیش کے وکٹ کیپر نے ہوشیاری کی کوشش کی جسے امپائرز نے غلطی قرار دیا اور بنگلادیش پر پینلٹی ڈال کر حریف ٹیم کو 5 اضافی رنز دے دیے۔

    شکیب الحسن نے 11 ویں اوور میں جب گیند کرانا شروع کی تو کیپر نور الحسن بال پھینکے جانے سے پہلے ہی وکٹوں سے دور ہٹ کر اپنے بائیں جانب آگئے جس کی کھیل کے قوانین میں اجازت نہیں ہے۔
    https://twitter.com/Vaishnaviiyer14/status/1585491630551076864?s=20&t=AfFlPSmWz867-wzNT2IIGw
    پھر جب شکیب الحسن نے گیند کرانا شروع کی تو کیپر دوبارہ وکٹوں کے پیچھے آگئے جس پر فیلڈ امپائر روڈ ٹکر اور لینگٹن نے کافی مشاورت کے بعد اسے وکٹ کیپرکی غلطی قرار دیا اور بنگلادیش پر پینلٹی لگاتے ہوئے جنوبی افریقا کو اضافی 5 رنز دیے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

  • ارشد شریف قتل؛ کسی بھی فورم کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہو. عمران خان

    ارشد شریف قتل؛ کسی بھی فورم کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہو. عمران خان

    ارشد شریف قتل؛ کسی بھی فورم پر پیش ہونے کو تیار ہو. عمران خان

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ ارشد شریف کو انہوں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا اور اس معاملے پر کسی بھی فورم پر بلا لیا جائے تو تمام تفصیلات سامنے لے آؤں گا۔ ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُامن ہوگا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، کیونکہ دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کو میں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، لہذا میں ہر قسم کے فورم میں پیش ہونے کو تیار ہوں، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسا چاہتے ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کی اہمیت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    علاوہ ازیں فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں عمران خان نے کہا کہ غیر معمولی لڑائیوں میں پیادےاپنی اوقات سے بڑھ کرکام کرجاتے ہیں۔ لہذا ان چیزوں کا ہمیں پتہ ہے کہ میں نے کیا کرنا ہے باقی ہر جماعت اندر چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں اور انہیں مل بیٹھ کر حل کیا جاتا ہے.

  • سیلاب کے باعث تباہ حالی: وزیر اعلیٰ سندھ کا تعمیر نو کیلئےاے ڈی بی سے 13 کھرب 90 لاکھ روپے قرض کی اپیل

    سیلاب کے باعث تباہ حالی: وزیر اعلیٰ سندھ کا تعمیر نو کیلئےاے ڈی بی سے 13 کھرب 90 لاکھ روپے قرض کی اپیل

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کے لیے 15 کھرب روپے درکار ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ڈائریکٹر جنرل (وسطی اور مغربی ایشیا) یوجینیو زوکوف کے ساتھ ملاقات میںوزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے ایک کھرب 10 ارب روپے کے قرضے کا وعدہ کیا ہے۔

    ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے وزیرخزانہ

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صوبے میں تقریباً 18 لاکھ مکانات تباہ ہوئے، ابتدائی تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعمیر نو کے لیے 15 کھرب روپے درکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے ایک کھرب 10 ارب روپے (50 کروڑ ڈالر) دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ مجموعی طورپر 15 کھرب روپے کی ضرورت ہے، اگر اے ڈی بی 13 کھرب 90 ارب روپے کی کمی کو پورا کرتا ہے تو ہم شکر گزار ہوں گے تاکہ تمام بے گھر افراد کو گھر مہیا کیا جا سکے۔

    صوبائی حکومت نے عوام اور نجی شعبوں کے تعاون سے گھروں کی تعمیر شروع کرنے کے لیے ایک کمپنی بھی قائم کی ہے-

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

    اے ڈی بی کے عہدیدار نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے ساتھ 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا وعدہ کیا ہے جس میں سے 30 کروڑ ڈالر صوبائی حکومت کے لیے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ہوگا کراچی سے حیدرآباد تک موٹر وے کی تعمیر نو کے لیے 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں سے 10 کروڑ ڈالر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دیے جائیں گے۔

    اے ڈی بی عہدیدار نے کہا کہ بینک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کرے گا جو کہ اے ڈی بی اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ کے درمیان زیر غور ہے-

    علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو جواب دیا جائے. فیصل واؤڈا

  • عمران خان نے ارشد شریف کو کے پی یا پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کیوں نہ بھیجا؟ احسن اقبال

    عمران خان نے ارشد شریف کو کے پی یا پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کیوں نہ بھیجا؟ احسن اقبال

    عمران خان نے ارشد شریف کو کے پی یا پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کیوں نہ بھیجا؟ احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے علم میں تھا کہ مقتول صحافی ارشد شریف کی جان کو خطرہ ہے تو انھیں تو پھر ارشد شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کے بجائے خیبر پختونخوا یا پنجاب میں بھجوانا چاہیے تھا، کیونکہ ان دونوں صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان ارشد شریف کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب یا خیبر پختونخوا میں تحفظ میں رکھ سکتے تھے۔ اس پر مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے جواب دیا کہ اگر ارشد شریف کو پنجاب بھیج دیا جاتا تو پنجاب حکومت انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتی۔ واضح رہے کہ ارشد شریف اتوار کی شب فائرنگ کے ایک واقعے میں مارے گئے تھے جس کے بعد مقامی پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے شناخت میں غلط فہمی پر اس گاڑی پر گولیاں چلائیں جس میں ارشد شریف سوار تھے۔

    جس علاقے میں ارشد شریف کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا اسے دوردراز ہونے کے باوجود نہ صرف دن بلکہ رات کے اوقات میں بھی سفر کے لیے نسبتا محفوظ علاقہ تصور کیا جاتا ہے. تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ جس رات یہ واقعہ پیش آیا تھا اس رات وہ ایک کار چور کا تعاقب کر رہے تھے اور اسی لیے سڑک پر رکاوٹ لگائی گئی تھی اور ارشد شریف جس گاڑی میں سوار تھے وہ بدقسمتی سے اسی پولیس رکاوٹ پر پہنچی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

  • علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو جواب دیا جائے. فیصل واؤڈا

    علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو جواب دیا جائے. فیصل واؤڈا

    علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو جواب دیا جائے. فیصل واؤڈا

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کے تبصرے پر بات کروں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزارت شپنگ کے معاملات کھل جائیں تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی پارٹی کو سچا مشورہ دیا ہے، کچھ سازشی ہمارے پرامن مارچ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟ واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت معطل کردی تھی۔
    پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی،شوکاز جاری فیصل واوڈا کو جاری شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا نے پارٹی پالیسی کی سخت خلاف ورزی کی ہے، دو دن میں وضاحت دیں کہ ان کی بنیادی رکنیت کیوں نہ معطل کی جائے؟ شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا جب تک معطل ہیں میڈیا پر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
    ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
    ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
    اس سے قبل اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، سرکاری ٹی وی سمیت تمام چینل نے پریس کانفرنس دکھائی اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انھیں امورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چالیس فٹ لمبا لگژری کنٹینر تحریک انصاف کے جیل روڈ آفس کے باہر موجود ہے کنٹینر میں سکیورٹی کے متعدد انتظامات موجود ہیں جن میں چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔

    سراج الحق کی شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری وسیم اختر رامے کا کہنا ہے کہ کنٹینر میں دو جنریٹرز ، دو ساؤنڈ سسٹم ، وائی فائی ، مکمل کچن اور واش روم بھی موجود ہیں کنٹینر کی چھت پر 80افراد کی گنجائش ہے پارٹی قائدین کنٹینر کی چھت سے کارکنان کا خون گرمائیں گے۔

    فوٹو: میڈیا ذرائع

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں متعدد ملاقاتیں کیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ان کے زمان پارک ہاؤس میں ملاقات بھی شامل ہے، جس میں مارچ سے قبل سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا پارٹی رہنماؤں کو مارچ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی، تاکہ لانگ مارچ میں حامیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

    پی ٹی آئی28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے مارچ شروع کرنے کے ایک ہفتے بعد 4 نومبر کو راولپنڈی،اسلام آباد پہنچے گاعمران خان کی قیادت میں ریلی لاہور سے باہر شاہدرہ میں پہلی رات قیام کرے گی جس کے بعد گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور جہلم میں رات کو رکا جائے گا اور آخر کار جی ٹی روڈ کے راستے راولپنڈی پہنچیں گے۔

    ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق

    لاہور میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور پارٹی کی دیگر قیادت نے ایک کنٹینر پر سرخ اور سبز رنگ کیا، پارٹی کے جیل روڈ آفس سے لبرٹی چوک تک کا دورہ کیا اورجمعہ کی صبح پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے اجتماع کے لیے انتظامات کی منصوبہ بندی کی۔

    عمران خان نے پرویز الٰہی کے ساتھ پنجاب کی حکمران جماعتوں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی اور لانگ مارچ کے حوالے سے قانون سازوں کو اعتماد میں لیا۔

    عمران خان نے زور دے کر کہا کہ ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف مارچ کرنے والے مظاہرین پرامن رہیں گے کیونکہ ان کی تحریک کا مقصد ’نرم انقلاب‘ ہے دونوں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔

    ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

    چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی حمایت کے لیے سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلا اور پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ لانگ مارچ پاکستان کی سب سے بڑی تحریک آزادی ہو گی، جب تک میں زندہ ہوں، میں چوروں اورڈاکوؤں کے خلاف لڑوں گا۔

    دوسری جانب مارچ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں کم از کم 13 ہزار 86 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں 4 ہزار 199 اسلام آباد پولیس، ایک ہزار 22 سندھ پولیس، 4 ہزار 265 ایف سی اور 3 ہزار 600 رینجرز اہلکار شامل ہیں۔

  • کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ

    کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ

    کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ/strong>

    نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ابتدائی مرحلے میں کینسر کا پتہ لگانے کے لیے تحقیق کرنے کی خاطر 70 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ یہ بات عاصمہ سلیم قاضی، اسسٹنٹ پروفیسر (مالیکیولر پیتھالوجی) ڈیپارٹمنٹ آف بائیولوجیکل سائنسز نے کہی، جن کی تحقیقی تجویز کو ایچ ای سی نے نیشنل ریسرچ پروگرام برائے یونیورسٹیز کے تحت ملک بھر میں منعقدہ مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیقی منصوبہ تین سال تک چلے گا۔

    ابتدائی مرحلے کے کینسر کا پتہ لگانے کے لیے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا جس سے کینسر کی جلد تشخیص میں مدد ملے گی، عاصمہ سلیم قاضی کے مطابق فی الحال صورتحال یہ ہے کہ ملک میں مریضوں میں کینسر کا پتہ زیادہ تر اس وقت چلتا ہے جب یہ پوری طرح پھیل چکا ہوتا ہے اور بچنے کے امکانات کم رہ جاتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2020 میں پاکستان میں کینسر کے نئے مریضوں کی تعداد 178,338 رہی، ان میں 88,015 مرد اور 90,373 خواتین تھیں۔ ڈاکٹر عاصمہ نے کہا کہ خواتین کی اکثریت چھاتی کے کینسر سے متاثر ہے جبکہ مرد زیادہ تر ہونٹوں اور منہ کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “کینسر کے پیچھے مختلف وجوہات ہیں جن میں تمباکو نوشی، مختلف قسم کے ‘پان’ (پانی کے پتے) کا استعمال اور ہوا اور پانی کی آلودگی شامل ہیں۔

    ڈاکٹر عاصمہ نے کہا کہ “ریسرچ ایکسیلنس اور انوویشن گرانٹ” کے تحت، UCSI اس پروجیکٹ کو فنڈ فراہم کر رہا ہے جو کہ NUMS کی تحقیقی صلاحیت کا اعتراف ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم نے ملائیشیا کے سائنسدان ڈاکٹر لیونل ان لیان آن اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر یہ پروجیکٹ تیار کیا ہے۔ منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا “یہ ٹھوس ٹیومر کے انسداد کی صلاحیت اور طبی تشخیص کے مطالعہ کے گرد گھومتا ہے۔” ڈاکٹر عائشہ محی الدین، ڈین ملٹی ڈسپلنری اسٹڈیز NUMS، نے پاکستانی آبادی میں کینسر کی تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مریضوں کے معتبر وبائی امراض کے اعداد و شمار کی کمی ہے جو کینسر کی روک تھام اور علاج کے لیے باخبر ثبوت پر مبنی حکمت عملی تیار کرنے میں رکاوٹ ہے۔

    ڈاکٹر عاصمہ نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں بہت سے مشترکہ عوامل دونوں ممالک میں کینسر کی وجوہات میں شامل ہیں جنہوں نے انہیں مشترکہ تحقیقی منصوبے کی تحریک بھی دی۔ عالمی کینسر آبزرویٹری کے مطابق دونوں ممالک میں منہ اور ہونٹوں کا کینسر، پھیپھڑوں کا کینسر، چھاتی کا کینسر، بڑی آنت اور کولوریکٹل کینسر کا پھیلاؤ کافی زیادہ ہے۔